Baaghi TV

Tag: Ghani Mehmood Kasuri

  • ہسپتال میں مبیبہ غفلت سے مریض جانبحق،احتجاج،ڈی سی کا دورہ

    ہسپتال میں مبیبہ غفلت سے مریض جانبحق،احتجاج،ڈی سی کا دورہ

    قصور
    بابا بلہے شاہ سپتال میں مبینہ غفلت سے شہری سراپا احتجاج،ڈپٹی کمشنر کا رات ایک بجے اچانک دورہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال المعروف بابا بلہے شاہ ہسپتال میں مبینہ غفلت کے باعث ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا جس کے بعد شہریوں اور لواحقین میں شدید غم و غصہ پایا گیا
    ذرائع کے مطابق مریض کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن بروقت طبی امداد، مناسب توجہ اور ضروری سہولیات فراہم نہ کی جا سکیں
    لواحقین کا الزام ہے کہ ڈاکٹروں کی غیر سنجیدگی اور تاخیر کی وجہ سے مریض کی حالت بگڑتی گئی اور وہ جانبر نہ ہو سکا
    واقعہ کے بعد ہسپتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا
    دوسری جانب ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا نے ڈی رات ایک بجے ہسپتال کا دورہ کیا اور صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا گیا جس میں ادویات کی دستیابی اور طبی سہولیات کے حوالے سے مریضوں اور تیمارداروں کی جانب سے فیڈبیک لیا گیا ہوا
    شہری حلقے ابھی بھی مبینہ غفلت اور انتظامی کوتاہی پر تحفظات رکھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ عملی اقدامات کے ذریعے مریضوں کے مسائل حل کیے جائیں

  • سینیئر صحافی پر قصور میں تشدد،ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کا اظہار تشویش

    سینیئر صحافی پر قصور میں تشدد،ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور کا اظہار تشویش

    قصور
    سینئیرصحافی مہر عتیق انور پر بلدیہ ملازم کا بہیمانہ تشدد قابل افسوس ھے تین دن گزر جانے کے باوجود مقدمہ کا اندراج نہ ھونا قابل مزمت ھے ۔ڈی پی او قصور فوری نوٹس لیں مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا۔ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور اپنے صحافی بھائی کے ساتھ کھڑے ھے ان خیالات کا اظہار صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب شریف سوھڈل نے ضلع بھر کے سینئیر صحافیوں سے گفتگو کرتے ھوئے کاانہوں نے کہا کہ مقامی صحافی کا قصور صرف اتنا ھے کہ اس نے مختلف غیر قانونی سرگرمیوں اور کرپشن کے راستے بند کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کیا۔اور حقائق اعلی حکام تک پہنچانے کے لئے کردار ادا کرنا کوئی جرم نہیں بلکہ انہوں نے اپنا فرض ادا کیا کرپشن ننگی کرنے کے دکھ میں ایک صحافی پر بہیمانہ تشدد کی جتنی مزمت کی جائے کم ھے انہوں نے ڈی پی او قصور سے ملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کرتے ھوئے کہا کہ مقامی پولیس تھانہ اے ڈویزن کو پارٹی نہیں بننا چاہئے اور ملزمان کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی ھونی چاہئیے اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانا ان کی زمہ داری ھے انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں پر آئے روز حملے قابل افسوس ھے اور اس کی ایک وجہ یہ بھی ھے کہ بااثر ملزمان کے خلاف کاروائی میں تاخیر ملزمان کی حوصلہ افزائی کرنے کے مترادف ھے ۔انہوں نے کہا کہ صحافیوں کو احتجاج کرنے پر مجبور نہ کیا جائے اور یہ صرف تب ھی ممکن ھے جب متاثرہ صحافی کے ساتھ انصاف ھو اور ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے ۔

  • ہزاروں لوگوں کی قصور سے لاہور آمد،سخت تنقید کی گئی

    ہزاروں لوگوں کی قصور سے لاہور آمد،سخت تنقید کی گئی

    قصور
    قصور ضلع بھر و گردونواح سے بسنت منانے کیلئے لاہور پہنچنے والے ہزاروں افراد پر تنقید
    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر سے بسنت کے لئے لاہور جانے والے ہزاروں افراد کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں بسنت کے موقع پر پتنگ بازی کی روایتی خوشیوں کے ساتھ ساتھ اس تہوار کو کچھ حلقوں نے خونی تہوار قرار دے کر سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے
    لاہور کے مختلف علاقوں میں بسنت کے لیے بڑی تعداد میں لوگ جمع ہوئے ہیں
    مگر مقامی شہری اور ماحولیاتی کارکنوں نے پتنگوں اور دھاگوں کی وجہ سے خطرات، پرندوں اور انسانی جانوں کو لاحق نقصان کی بابت تشویش کا اظہار کیا ہے سوشل میڈیا صارفین نے خاص طور پر قصور سے آئے ہوئے افراد کی لاپرواہی پر تنقید کی اور بسنت کو غیر محفوظ اور نقصان دہ قرار دیا ہے
    لاہور شہر کی انتظامیہ نے دعویٰ کیا کہ حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں تاہم واقعہ کی نوعیت اور مقامی افراد کی رائے نے بسنت کے جشن پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے

  • قصور میں بھی کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے جلسےجلوس اور ریلیاں

    قصور میں بھی کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے جلسےجلوس اور ریلیاں

    قصور
    یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی

    تفصیلات کے مطابق آج ملک بھر کی طرح قصور میں بھی یوم یکجہتی کشمیر بڑے جوش و خروش سے منایا گیا شہریوں نے ریلیاں اور جلوس نکال کر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے پاکستان کی حمایت کا پیغام دیا سرکاری اداروں اور تعلیمی اداروں میں تقریبات اور سیمینارز منعقد کیے گئے
    جبکہ ریاستی سطح پر بھی کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا
    قصور کے شہریوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عوامی جلسوں اور تقریبات میں بھرپور شرکت کی اور مقامی انتظامیہ نے حفاظتی انتظامات کو یقینی بنایا نوجوانوں اور طلبہ نے بینرز، پوسٹرز اور نعرے بازی کے ذریعے عالمی سطح پر کشمیری عوام کی آواز پہنچانے کی کوشش کی
    یہ دن نہ صرف کشمیری عوام کے حق میں پاکستان کے عزم کی یاد دلاتا ہے بلکہ ملک بھر میں اتحاد و یکجہتی کا مظہر بھی ہے

    #قصوریات

  • 4 سالہ بچی سے زیادتی کرکے لاوارث پھینک دیا گیا،مقدمہ درج

    4 سالہ بچی سے زیادتی کرکے لاوارث پھینک دیا گیا،مقدمہ درج

    قصور کے تھانہ مصطفیٰ آباد کی حدود میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں چار سالہ نامعلوم معصوم بچی کو زیادتی کے بعد روہی نالہ کے قریب پھینک دیا گیا
    پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفیٰ آباد کی مدعیت میں نامعلوم ملزم،ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
    واقعہ کے فوری بعد بچی کو لاہور جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں کامیاب آپریشن کے بعد اس کی حالت خطرے سے باہر ہے اور اسے وارڈ میں شفٹ کر دیا گیا ہے
    ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں کا کہنا ہے کہ ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہیں
    علاقے کے سی سی ٹی وی کیمروں کا ڈیٹا حاصل کیا جا رہا ہے جبکہ مساجد میں اعلانات بھی کروائے گئے ہیں
    پولیس نے لاوارث بچی کے ورثا کی تلاش کے لیے اشتہارات جاری کر دیے ہیں
    ڈی پی او قصور نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ ان شاءاللہ جلد ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی

    #قصوریات

  • قصور،شیخوپروہ،فیصل آباد اور ملتان میں پتنگ سازی کی اجازت،پتنگ بازی ممنوع

    قصور،شیخوپروہ،فیصل آباد اور ملتان میں پتنگ سازی کی اجازت،پتنگ بازی ممنوع

    قصور
    پنجاب کابینہ نے لاہور کے ساتھ مذید چار اضلاع میں پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے کی اجازت دے دی ہے
    لاہور، فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ اور ملتان میں اب رجسٹرڈ مینوفیکچررز پتنگ اور ڈور تیار کر سکیں گے لیکن صرف لاہور میں رجسٹرڈ ٹریڈرز کے ذریعے فروخت کی اجازت ہوگی
    یہ فیصلہ پنجاب کابینہ نے بسنت کے موقع پر پتنگ بازی کے محفوظ انتظامات کے لئے کیا ہے
    اس فیصلے پر عوام میں ملا جلا ردعمل سامنے آیا
    کچھ شہریوں نے اسے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے کاروبار کو فروغ ملے گا اور نوجوانوں میں مصروفیت بڑھے گی تاہم اکثر لوگوں نے اس اقدام کی مخالفت کی اور کہا کہ پتنگ بازی کے دوران حادثات اور بچوں کی جان کو خطرہ لاحق رہتا ہے لہٰذا اس فعل کو محدود اور سخت نگرانی کے ساتھ ہونا چاہیے
    کابینہ کی جانب سے پابندیاں واضح کی گئی ہیں کہ سامان صرف رجسٹرڈ افراد ہی تیار اور فروخت کر سکیں گے اور بسنت کے مقررہ دنوں تک ہی استعمال کی اجازت ہوگی
    واضع رہے کہ لاہور، فیصل آباد، قصور، شیخوپورہ اور ملتان میں بسنت منانے کی اجازت نہیں ہے بلکہ اُن اضلاع میں صرف پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے کی مشروط اجازت دی گئی ہے جو بعد میں لاہور میں بسنت کے لیے استعمال ہو گا لہذہ ان شہروں کی عوام محتاط رہے

  • بجلی چوری کا بڑا اسکینڈل ،مزاحمت کے باوجود متعدد گرفتاریاں

    بجلی چوری کا بڑا اسکینڈل ،مزاحمت کے باوجود متعدد گرفتاریاں

    قصور
    رورل ایریا سب ڈویژن میں بجلی چوری کا بڑا اسکینڈل بے نقاب
    قصور کے رورل ایریا سب ڈویژن کی حدود میں واقع گاؤں رسول نگر میں بجلی کی 90 فیصد چوری کا انکشاف ہوا ہے جہاں مزاحمت کے باوجود لیسکو ٹیموں نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بجلی چوری کے خلاف بھرپور ایکشن لیا
    ترجمان لیسکو کے مطابق کارروائی چیف ایگزیکٹو لیسکو کی ہدایت پر ایس ای قصور سرکل راؤ کامران شوکت اور ایکسین رورل ایریا محمد جاوید کی سربراہی میں کی گئی
    کارروائی کے دوران 3 ٹرانسفارمرز ضبط کر لیے گئے جبکہ 5 انتہائی مطلوب بجلی چور موقع سے گرفتار کر لئے گئے
    ایس ڈی او نثار احمد خان نے آپریشن کے دوران 15 اسپین تاریں اور درجنوں سروس کیبلز تحویل میں لے لیں
    ترجمان کے مطابق ڈائریکٹ سپلائی پر چلنے والے 2 ٹیوب ویل بھی پکڑ لیے گئے جس کے بعد پوری آبادی کی بجلی منقطع کر دی گئی
    لیسکو ٹیموں پر تشدد کرنے والے مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے
    چیف ایگزیکٹو لیسکو نے ایس ای قصور سرکل، پولیس اور رینجرز کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بجلی چور قوم کے مجرم ہیں اور ان سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی

  • 9 سال بعد قتل کا راز کھل گیا،مرکزی ملزم جیل میں،مقتول کی نماز جنازہ بغیر میت ادا کر دی گئی

    9 سال بعد قتل کا راز کھل گیا،مرکزی ملزم جیل میں،مقتول کی نماز جنازہ بغیر میت ادا کر دی گئی

    قصور
    سچ ہے کہ قتل چھپائے بھی نہیں چھپا بلکہ انصاف ہو کر ہی رہتا ہے، 9 سال 3 ماہ بعد قتل کا راز فاش
    تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے چھانگا مانگا میں 9 سال 3 ماہ قبل لاپتہ ہونے والے نوجوان کے قتل کا راز بالآخر کھل گیا
    مقتول 5 بچوں کا باپ تھا، جسے اس کے اپنے رشتہ داروں نے عداوت کی بنا پر پہلے نشہ آور چائے پلا کر بے ہوش کیا پھر گلا دبا کر قتل کر دیا
    بعد ازاں لاش کے ٹکڑے کر کے ایک تھیلے میں بند کر کے روہی نالے میں پھینک دیے گئے
    واقعے کے 2 دن بعد مقتول کے بھائی اور والد نے تلاش شروع کی
    موبائل فون کی لوکیشن سے معلوم ہوا کہ فون آخری بار انہی رشتہ داروں کے گھر آن تھا مگر پولیس کی ناقص تفتیش کے باعث معاملہ دب گیا
    ملزمان نے افواہ پھیلائی کہ نوجوان کسی لڑکی کے ساتھ چلا گیا ہے
    سالہا سال بعد تعینات ہونے والے ایک نئے پولیس افسر نے کیس دوبارہ سنا تو مشتبہ شخص کو شاملِ تفتیش کیا گیا تو مرکزی ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا اور شریک ملزمان کے نام بھی بتا دیے
    فی الحال مرکزی ملزم پولیس حراست میں ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں
    مقتول کی میت نہ ملنے پر لواحقین نے میت کے بغیر نمازِ جنازہ ادا کی اور انصاف کا مطالبہ کیا

  • فائرنگ کرکے قتل کرنے والے کو عدالت سے سزا سنا دی گئی

    فائرنگ کرکے قتل کرنے والے کو عدالت سے سزا سنا دی گئی

    قصور
    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عظیم شیخ نے تھانہ گنڈا سنگھ والا کے علاقے میں صدام حسین کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے باپ بیٹے کو سزا سنا دی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر ہر ایک کو عمر قید، 5 لاکھ روپے جرمانہ اور گھر میں داخل ہونے پر 7 سال قید کی سزا سنائی
    تفتیش کے مطابق، سال 2021 میں ملزمان محمد الیاس ڈوگر اور اس کے بیٹے شاہ زیب عرف شیبی نے صرف اس وجہ سے صدام حسین کو قتل کیا کہ مقتول اور شاہ زیب کے درمیان ایک دن پہلے جھگڑا ہوا تھا، کیونکہ شاہ زیب اکثر مقتول کی بیوی پر برا نظر رکھتا اور فحش مذاق کرتا تھا۔
    پولیس تھانہ گنڈا سنگھ والا نے مقتول کی والدہ کوثر بی بی کی رپورٹ پر باپ بیٹے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا۔ کیس کی پیروی سینئر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ایم یٰسین فرخ کمبوہ نے کی، جنہوں نے عدالت میں بتایا کہ گواہوں کے بیانات، شواہد اور کیمیکل ایگزامینر کی رپورٹ میں ملزمان کی مجرمانہ کارروائی ثابت ہے۔
    عدالت نے دونوں ملزمان کے دلائل سننے کے بعد یہ سزا سنائی

  • قصور کی رہائشی بیوہ کے لاہور میں واقع پلاٹ پر قبضہ کی کوشش،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

    قصور کی رہائشی بیوہ کے لاہور میں واقع پلاٹ پر قبضہ کی کوشش،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

    قصور کی رہائشی بیوہ خاتون کے پلاٹ پر لاہور میں مبینہ قبضے کی کوشش پر قانونی کارروائی کا مطالبہ
    لاہور کے علاقے حمزہ ٹاؤن میں واقع سات مرلہ رہائشی پلاٹ پر مبینہ قبضے کی کوشش کا انکشاف سامنے آیا ہے
    متاثرہ خاتون کے بھائی محمد علی ولد محمد رفیق نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کی بیوہ ہمشیرہ نے یہ پلاٹ اپنے یتیم بچوں کے مستقبل کے لیے خریدا تھا جو رجسٹری اور انتقال شدہ ہے
    درخواست گزار کے مطابق سوسائٹی کے مالک کا کیش لیٹر بھی موجود ہے
    الزام ہے کہ پلاٹ کے مغرب میں رہائش پذیر اللہ میر، جو مبینہ طور پر کچھ رقبے پر قبضہ کرنا چاہتا ہے، نے اپنے ساتھیوں بشیر جٹ اور شاہد جٹ کے ساتھ مل کر متاثرہ خاندان کو دھمکیاں دیں اور پلاٹ کے ایک حصے میں رکاوٹیں بھی رکھ دی گئیں
    درخواست میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ کسی بھی وقت بیوہ خاتون کے پلاٹ پر زبردستی قبضہ کیا جا سکتا ہے
    متاثرہ خاندان نے متعلقہ حکام اور وزیر اعلی پنجاب سے استدعا کی ہے کہ قبضہ کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے اور بیوہ خاتون و یتیم بچوں کو تحفظ اور انصاف فراہم کیا جائے
    درخواست گزار محمد علی نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے