Baaghi TV

Tag: Ghani Mehmood Kasuri

  • واٹر سپلائی کے پانی سے سانپ کے بچے نکلنے پر تشویش

    واٹر سپلائی کے پانی سے سانپ کے بچے نکلنے پر تشویش

    قصور
    شہر کے علاقے کوٹ غلام محمد میں واٹر سپلائی کے پانی سے مبینہ طور پر سانپ کے چھوٹے چھوٹے بچے نکلنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
    اہلیانِ علاقہ کے مطابق جب سے Water and Sanitation Agency یعنی واسا قصور نے واٹر سپلائی سسٹم کا چارج سنبھالا ہے، پانی کے معیار کے حوالے سے مسلسل شکایات سامنے آ رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کبھی سپلائی کے پانی میں گوبر کی آمیزش پائی جاتی ہے تو کبھی مختلف قسم کے کیڑے مکوڑے نظر آتے ہیں۔
    مقامی افراد کے مطابق حالیہ دنوں میں پانی کے ساتھ سانپ کے ننھے بچے نکلنے کے واقعات نے صورتحال کو مزید تشویشناک بنا دیا ہے، جس کے باعث لوگ اس پانی کو استعمال کرنے سے خوفزدہ ہیں اور انہیں اپنی صحت اور جان کے حوالے سے شدید خدشات لاحق ہو گئے ہیں۔
    شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے فوری طور پر واٹر سپلائی لائنوں اور فلٹریشن سسٹم کی مکمل جانچ پڑتال کریں اور عوام کو صاف اور محفوظ پانی فراہم کرنے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں
    اہلیانِ قصور نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات مل سکے

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں کی سخت تشویش

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہریوں کی سخت تشویش

    قصور
    پیٹرول مہنگا ہونے پر قصور میں ٹرانسپورٹ کرایوں اور مہنگائی میں اضافے کا خدشہ

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد قصور میں بھی اس کے اثرات ظاہر ہونا شروع ہو گئے ہیں
    حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت 266 روپے فی لیٹر سے بڑھا کر 321 روپے فی لیٹر کر دی گئی ہے جس کے بعد شہریوں اور ٹرانسپورٹرز نے تشویش کا اظہار کیا ہے
    مقامی ٹرانسپورٹرز کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے کی صورت میں رکشہ، ویگن اور بسوں کے کرایوں میں اضافہ ناگزیر ہو جاتا ہے جس کا براہِ راست بوجھ عام شہریوں پر پڑتا ہے
    دکانداروں کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹ لاگت بڑھنے سے سبزیوں، پھلوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھ سکتی ہیں
    ماہرین اور شہری حلقے حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بوجھ عوام پر ڈالنے کے بجائے غیر ضروری شاہ خرچیاں کم کرکے عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے تاکہ مہنگائی کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کیا جا سکے

  • قصور کی معتبر صحافتی تنظیم ،ایمرا ویب ویب ٹی وی, کی تقریب حلف برداری و دعوت افطار آج ہو گی

    قصور کی معتبر صحافتی تنظیم ،ایمرا ویب ویب ٹی وی, کی تقریب حلف برداری و دعوت افطار آج ہو گی

    قصور میں معتبر صحافتی تنظیم ایمرا ویب ٹی وی جرنلسٹس کی حلف برداری تقریب آج منعقد ہوگی
    ایمرا ویب جرنلسٹس قصور کے امیدوار ممبران، ووٹرز آج March 6, 2026 بروز جمعہ سہ پہر 3 بجے حلف برداری کی تقریب میں شرکت کرینگے
    یہ تقریب منیر پلیس ہال، بی سائیڈ علی احمد شاہ کالونی، شہباز خان روڈ قصور میں منعقد کی جائے گی
    تقریب کے اختتام پر تمام ممبران، ووٹرز اور سپورٹرز کے اعزاز میں افطار ڈنر کا بھی اہتمام کیا گیا ہے
    تقریب میں مہمانانِ خصوصی میں
    محمد افضل بابر ایڈووکیٹ، مصطفیٰ علی فارانی، سردار جمال ڈوگر، صابر علی بابر زرگر اور عبداللہ لطیف بھٹی شریک ہوں گے
    منتظمین کے مطابق تمام ممبران اور سپورٹرز کی شرکت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آپ کی شرکت اس تقریب کی کامیابی اور ہمارے لیے باعثِ فخر ہوگی

  • اکاؤنٹ آفس قصور میں لوگوں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا ،نوٹس کی اپیل

    اکاؤنٹ آفس قصور میں لوگوں کو سخت ترین مشکلات کا سامنا ،نوٹس کی اپیل

    ایڈیٹر اکاؤنٹ آفس قصور غلام مصطفیٰ کے رویے اور غیر قانونی طرزِ عمل سے عوام پریشان
    ایڈیٹر صاحب سائلین کے جائز کام بھی بلاوجہ تاخیر کا شکار کرتے ہیں اور دفتر آنے والے افراد کو بار بار چکر لگواتے ہیں نیز کام نمٹانے سے گریز کرتے ہیں
    موصوف کی جانب سے سرکاری اوقات کار کے دوران غیر سنجیدہ رویہ اختیار کیا جاتا ہے جس سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے ایڈیٹر صاحب نے مختلف کاموں کے مختلف ریٹ مقرر کر رکھے ہیں
    انہوں نے ایڈیٹر کی سیٹ کو کمائی کا ناجائز ذریع بنایا ہوا ہے
    اس کے علاوہ
    فائلوں کو بلاوجہ روک کر رکھنا اور دانستہ طور پر تاخیر کرنا،سرکاری قواعد و ضوابط کے مطابق رہنمائی فراہم نہ کرنا،فون کالز اور تحریری درخواستوں کا جواب نہ دینا
    دفتر کے اوقات میں غیر حاضری, یا غیر ضروری تاخیر سے آنا ان کا معمول ہے
    شہریوں نے اربابِ اختیار سے نوٹس کی اپیل کی ہے

  • بھیک منگوانےوالا گروہ سرگرم ،اصل حقداروں کی حق تلفی،نوٹس کی اپیل

    بھیک منگوانےوالا گروہ سرگرم ،اصل حقداروں کی حق تلفی،نوٹس کی اپیل

    قصور میں بھیک منگوانے والا مبینہ گروہ سرگرم عمل،عوام کی اعلی حکام سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور میں۔ رحیم یار خان ،خانپور کٹورہ کے علاقے سے آئے ایک شخص نے مبینہ طور پر بھیک منگوانے کا باقاعدہ کاروبار شروع کر رکھا ہے
    ذرائع کے مطابق مذکورہ شخص پیرو والا روڈ، حدود تھانہ صدر قصور میں عرصہ دراز سے سرگرم ہے اور لوگوں کو جعلی معذور ظاہر کرکے ریڑھی پر بٹھا کر بھیک منگواتا ہے
    اطلاعات کے مطابق وہ بھیک مانگنے والوں سے روزانہ کی بنیاد پر اپنا حصہ بھی وصول کرتا ہے
    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذکورہ شخص اپنے آبائی علاقے میں ایک مڈل کلاس گھرانے سے تعلق رکھتا ہے
    اس شحض کی وجہ سے اصل حقدار لوگوں کی حق تلفی ہو رہی ہے
    مقامی شہریوں نے حکام سے نوٹس لینے اور معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

  • شہر کے دو درباروں پر موٹر سائیکل پارکنگ کرنے والوں سے اوور چارجنگ

    شہر کے دو درباروں پر موٹر سائیکل پارکنگ کرنے والوں سے اوور چارجنگ

    قصور
    شہر کے دو بڑے مزارات دربار بابا شاہ کمال چشتی اور دربار بابا بلھے شاہ پر پارکنگ فیس پر من مانیاں
    تفصیلات کے مطابق قصور میں دربار بابا شاہ کمال چشتی کے پارکنگ اسٹینڈ پر موٹر سائیکل سواروں سے 30 روپے جبکہ دربار بابا بلھے شاہ کے پارکنگ اسٹینڈ پر 40 روپے فی موٹر سائیکل وصول کیے جا رہے ہیں
    جبکہ ہیلمٹ کے پیسے الگ سے 20 روپیہ وصول کئے جا رہے ہیں
    شہریوں کا کہنا ہے کہ جاری کی جانے والی پرچی پر گاڑی، موٹر سائیکل یا سائیکل کی فیس واضح طور پر درج ہی نہیں، جس سے وصولی کے طریقہ کار پر شکوک پیدا ہو رہے ہیں
    شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ انتظامیہ پارکنگ فیس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن اور واضح ریٹ لسٹ آویزاں کرے تاکہ زائد یا غیر قانونی وصولی کا راستہ روکا جا سکے
    شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے

  • موٹر سائیکل چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،پولیس کے حوالے کر دیا گیا

    موٹر سائیکل چور رنگے ہاتھوں پکڑا گیا،پولیس کے حوالے کر دیا گیا

    قصور
    موٹر سائیکل چور رنگے ہاتھوں گرفتار، پولیس کے حوالے

    تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے گلی حضرت بابا سید چراغ شاہ ہمدانی کے قریب شہریوں نے موٹر سائیکل چوری کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔م
    عینی شاہدین کے مطابق ملزم موقع پر موٹر سائیکل چوری کر رہا تھا کہ مقامی افراد نے اسے قابو کر لیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزم کو حراست میں لے لیا
    ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ ایک مبینہ منشیات فروش سے منشیات لینے آیا تھا، جس نے اسے موٹر سائیکل چوری کرنے کا کہا تھا
    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مذید پوچھ گچھ جاری ہے اور مبینہ سہولت کار کی تلاش بھی شروع کر دی گئی ہے
    پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ علاقے کے شہریوں نے بروقت کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے

  • سی سی ڈی کیساتھ مقابلے میں سیریل ریپیسٹ ہلاک ہو گیا

    سی سی ڈی کیساتھ مقابلے میں سیریل ریپیسٹ ہلاک ہو گیا

    قصور
    سی سی ڈی قصور کیساتھ مقابلے میں سیریل ریپیسٹ ہلاک ہو گیا

    تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی قصور کی زبردست کارروائی میں 3 کمسن بچیوں کو اغوا کے بعد جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا سیریل ریپسٹ طارق شفیع سی سی ڈی قصور کے ساتھ مقابلے میں ہلاک ہو گیا
    ڈی ایس پی سی سی ڈی عتیق ڈوگر اور ان کی ٹیم کی محنت اور پرعزم طریقے سے کی گئی کارروائی پر متاثرہ بچیوں کے والدین نے سی سی ڈی کو خراج تحسین پیش کیا
    بچیوں کے والدین انتہائی کرب سے گزر رہے تھے
    سی سی ڈی کی اس کارروائی سے مطمئن اور پرسکون نظر آ رہے ہیں

  • ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن کی وفات،گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

    ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن کی وفات،گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

    قصور
    ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن تابندہ سلیم انتقال کر گئیں
    قصور: ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن / ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر (ڈی آئی او) قصور تابندہ سلیم انتقال کر گئیں
    ان کے انتقال کی خبر کی تصدیق مرحومہ کی صاحبزادی نے کی، جس کے بعد صحافتی اور سرکاری حلقوں میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی
    تابندہ سلیم محکمہ اطلاعات میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات، خوش اخلاقی اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل کے باعث قدر کی نگاہ سے دیکھی جاتی تھیں انہوں نے ضلع قصور میں معلومات کی بروقت فراہمی اور میڈیا کے ساتھ مؤثر روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا
    ان کے انتقال پر صحافیوں، سرکاری افسران اور مختلف سماجی حلقوں کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے
    مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعائیں کی جا رہی ہیں
    اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔ آمین

  • 30 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ،ڈرون ایکٹیویٹی پر پابندی

    30 روز کیلئے دفعہ 144 نافذ،ڈرون ایکٹیویٹی پر پابندی

    قصور
    قصور سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، آؤٹ ڈور ڈرون ایکٹیویٹی پر 30 روزہ پابندی
    قصور: حکومت پنجاب نے امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبہ بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے، جس کے تحت آؤٹ ڈور ڈرون ایکٹیویٹی پر 30 روز کے لیے مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
    محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ سکیورٹی خدشات اور عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے پیش نظر کیا گیا۔ پابندی کا اطلاق قصور سمیت پنجاب کے تمام اضلاع پر فوری طور پر ہوگا۔
    حکام کے مطابق بغیر اجازت ڈرون اڑانے، فضائی ویڈیوگرافی یا کسی بھی قسم کی آؤٹ ڈور ڈرون سرگرمی قانوناً ممنوع ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 تعزیرات پاکستان سمیت دیگر متعلقہ قوانین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
    انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں، حساس تنصیبات اور عوامی اجتماعات کے تحفظ کے لیے یہ اقدام ناگزیر تھا۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پابندی پر مکمل عمل کریں اور کسی بھی غیر قانونی ڈرون سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر مقامی پولیس کو دیں۔
    ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور ضرورت پڑنے پر پابندی میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔