Baaghi TV

Tag: latest

  • سول ایوی ایشن کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے. ڈی جی سول ایوی ایشن کا اعتراف

    سول ایوی ایشن کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے. ڈی جی سول ایوی ایشن کا اعتراف

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ایوی ایشن کا اجلاس چیئرمین مبین احمد کی زیر صدرات ہوا جس میں رکن اسمبلی سائرہ بانو نے سرفیس ٹریولنگ کے دوران حادثے میں پی آئی اے کی ایئرہوسٹس کے جاں بحق ہونے پر کہا کہ رات کے وقت یونیفارم میں کیبن کریو کو لمبے سفر پر بھیجنا رولز کی خلاف ورزی ہے۔ کیبن کریو کوغیرقانونی طور پر سرفیس ٹریولنگ کروائی جارہی، پی آئی اے کا قانون رات میں سرفیس ٹریولنگ کی اجازت نہیں دیتا۔

    پی آئی اے کے سی ای او عامر حیاب نے جواب میں بتایا کہ افسوسناک حادثہ ہوا لیکن سرفیس ٹریولنگ قانونی کےمطابق تھی، معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں، ڈرائیور کا الکوحل اور مکمل میڈیکل ٹیسٹ کروایا ہے، غلطی اور کوتاہی ثابت ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔ رومینہ خورشید عالم کا کہنا تھا کہ بیرون ملک ملٹی نیشنل کمپنیاں تزئین آرائش کرتی ہیں، ہمارے یہاں ٹک شاپ تک ایئرپورٹ پر دستیاب نہیں۔

    ڈی جی سول ایشن خاقان مرتضی کا کہنا تھا کہ تین ملکی ایئرپورٹ کو آؤٹ سورس کررہے ہیں، جس سے بہتری آئے گی۔ سی ای او پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پی آئی اے جتنا کماتا ہے اس میں سے بینک کو سود بھی دیتا ہے سی اے اے اور فیول کمپنی کے بقایات جات کی ادائیگی بھی کرنی ہے۔ سائرہ بانو اور رومینہ خورشید عالم نے قومی ایئر لائن پی آئی اے کے جہازوں کی بری حالت، سیٹیں گندی سیٹوں اور بدبودار ماحول پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسی ایئرلائن پر لوگ کیسے سفر کریں گے۔ ڈی جی سول ایوی ایشن خاقان مرتضی نے بھی بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سول ایوی ایشن کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، ڈھائی سال میں ایک بھی کرپٹ ملازم کے خلاف کارروائی نہ کرسکا۔ رومینہ خورشید عالم نے کہا کہ اسلام آباد میں بہت زیادہ ہاؤسنگ سوسائٹیاں ہیں، ایئرپورٹ کے قریب بڑی عمارتیں بن رہی ہیں، سی ڈی اے اورسول ایوی ایشن کیا کررہی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کبری خان اور میں شادی نہیں کررہے گوہر رشید
    فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
    علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی
    ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مزید بہتری
    شہر یار آفریدی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں
    ڈی جی سول ایوی ایشن نے جواب دیا کہ بلڈنگ قوانین خلاف ورزی پرصوبائی حکومتوں کولکھا جاتا، کراچی میں 3 عمارتوں کا سندھ حکومت کو لکھا ہے، تاہم سندھ حکومت نے کوئی کارروائی نہیں کی، سندھ بلڈنگ لاء کی خلاف ورزی پرسول ایوی ایشن ایکشن نہیں لے سکتی، کراچی کے ایک بلڈرنے خلاف قانون 3 بلڈنگز بنا رکھی ہیں، بلڈر نے میرے خلاف ایف آئی آر بھی کروائی تھی۔ سائرہ بانو نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا بلڈرز نے کیسے ایف آئی آر درج کروا دی، کابینہ میں بلڈرز بیٹھے ہوں گے تو پھر ایف آئی آر تو ہوں گی۔ ڈی جی سول ایوی ایشن نے کہا کہ خدشہ ظاہر کیا کہ خدانخواستہ کوئی حادثہ ہوگیا تو اس کا دفاع نہیں کرسکیں گے۔

  • پی ٹی آئی کے تحفظات کو مل بیٹھ کر حل کرلیں گے. وزیر قانون

    پی ٹی آئی کے تحفظات کو مل بیٹھ کر حل کرلیں گے. وزیر قانون

    وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن اصلاحات پر 99 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے اور سیاسی جماعتوں پر پابندی کے معاملے کو ایجنڈے سے نکال دیا ہے خیال رہے کہ سردار ایاز صادق کی زیرصدارت انتخابی اصلاحات کی پارلیمانی کمیٹی کا تیسرا اجلاس ہوا، جوڈھائی گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے آن لائن شرکت کی ہے۔

    تاہم اجلاس کے بعد میڈیا سے غیر رسمی بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ الیکشن اصلاحات پر 99 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے، اور بہت سی چیزوں پر اتفاق رائے ہوگیا ہے، بلکہ جن نکات پر اتفاق نہیں تھا ان پر اتفاق بھی ہو گیا ہے۔ اور اگر مزید بھی کوئی بات ہوگی تو اس پر بھی بات چیت کرکے معاملات طے کیئے جائیں گے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کبری خان اور میں شادی نہیں کررہے گوہر رشید
    فوجی عدالتوں میں سویلین کے ٹرائل کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
    علی امین گنڈاپور کے گھر کی بجلی واجبات کی عدم ادائیگی پر کاٹ دی گئی
    ڈالر کے مقابلہ میں روپے کی قدر میں مزید بہتری
    شہر یار آفریدی کی ہمشیرہ انتقال کر گئیں

    علاوہ ازیں وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ایک دو معاملات پر پی ٹی آئی نے تحفظات کا اظہار کیا ہے اور یہ معاملات اتنے حساس نہیں کہ انہیں حل نہ کیا جا سکے، پی ٹی آئی کے تحفظات کو مل بیٹھ کر حل کرلیں گے، سیاسی جماعتوں پر پابندی کے معاملے کو ایجنڈے سے نکال دیا ہے کیونکہ پابندی کسی مسئلے کا حل نہیں ہے جبکہ اس سے مزید خلفشار پیدا ہوتا ہے اور پھر نفرتیں بڑھتی ہیں.

  • انسداد دہشت گردی عدالت مین عدم پیشی،عمران خان کےقابل ضمانت وارنٹ جاری

    انسداد دہشت گردی عدالت مین عدم پیشی،عمران خان کےقابل ضمانت وارنٹ جاری

    اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تین مقدمات میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ، شبلی فراز، فرخ حبیب اور حسان نیازی سمیت دیگر رہنمائوں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

    عدالت نے تمام ملزمان کو 19 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ، اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی ،دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا ء کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی،وکیل نے عدالت میں کہا کہ عمران خان نے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونا ہے لاہور ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث عمران خان اسلام آباد نہیں آسکتے۔

    جج ابوالحسنات نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کو عدالت پیش ہونا پڑے گامعدالت نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملے کے الزام میں اسلام آباد کے تھانہ رمنا کے 2 اور تھانہ گولڑہ میں درج ایک مقدمے میں وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کو 19جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرکے کیس کی سماعت 19 جولائی تک ملتوی کر دی

    آج سے مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

    دوسری جانب اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کےخلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت آج ہوگی،اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے جج ہمایوں دلاور کیس کی سماعت کریں گے عدالت نے 2 گواہوں کو آج بیانات ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر رکھا ہے، چیئرمین پی ٹی آئی پرتوشہ خانہ کیس میں پہلے ہی فرد جرم عائد ہوچکی ہے۔

    علاوہ ازیں عمران خان لاہور ہائیکورٹ میں حفاظتی ضمانت کے لئے جائیں گے اور پھر عدالتی کارروائی کے بعد وہ اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونے جائیں گے وکیل چیئرمین پی ٹی آئی نعیم پنجھوتا نے اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ عمران خان لاہورہائیکورٹ میں پیش ہوں گے، حفاظتی ضمانت کی درخواست لاہورہائیکورٹ میں مقرر ہے چیئرمین پی ٹی آئی ایک مقدمہ میں پیش ہوں گے ، جسٹس باقر نجفی اور امجد رفیق مقدمہ سنیں گے۔

    آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی سے متعلق رپورٹ جاری کردی

    واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی کی راولپنڈی کے مقدمہ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ سماعت کرے گا رجسٹرار آفس نے درخواست پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ درخواست ناقابل سماعت ہے متعلقہ عدالت سے رجوع کیا جائے۔

    چیئرمین تحریک انصاف نے بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے درخواست دائر کی ہے، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمران خان کو راولپنڈی کے مقدمہ میں ملزم نامزد کر دیا گیا ہے، چیئرمین تحریک انصاف کو 9 مئی ہنگامہ آرائی کیس میں نامزد کیا گیا ہے عمران خان پر اعانت جرم کا الزام ہے، چیئرمین تحریک انصاف پر روزانہ کی بنیاد پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، وہ مقدمہ کی تحقیقات میں پیش ہونا چاہتے ہیں، خدشہ ہے پولیس گرفتار کر لے گی، اس لئے عدالت ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرے-

    یوکرین کو نیٹو کا رکن بنایا جانا مستقبل قریب میں نہیں ہوگا،امریکا

  • سعودی عرب کا  آسیان کیساتھ تعاون کا معاہدہ

    سعودی عرب کا آسیان کیساتھ تعاون کا معاہدہ

    سعودی عرب نے جنوب مشرقی ایشیا کے ممالک کی تنظیم (آسیان) کے ساتھ دوستی اور تعاون کے معاہدے پر دست خط کردیئے ہیں جبکہ اس معاہدے پر سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں آسیان وزراء خارجہ کے 56 ویں اجلاس کے موقع پر دست خط کیے ہیں۔ جبکہ سعودی پریس ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس معاہدے پر دست خط بین الاقوامی امن و سلامتی کے حصول ،بات چیت اور باہمی تعاون کو مضبوط بنانے میں سعودی عرب کے کردار کا مظہر ہیں۔


    شہزادہ فیصل نے آسیان ممالک کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کواجاگر کرتے ہوئے ان سے باہمی تعاون کو وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ یہ معاہدہ اقوام متحدہ کے منشور کے اصولوں کے مطابق ہے۔یہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول اور ہر فریق کے لیے نئے اقتصادی مواقع پیدا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی جماعت پر پابندی،ایاز صادق نے اعلان کر دیا
    یوکرینی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
    کوئی بتا دے ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں؟ جاوید لطیف
    جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
    پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا

    ادھر دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کو روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی طرف سے بھیجا گیا تحریری پیغام موصول ہوگیا ہے جبکہ اس پیغام میں انہوں نے دو طرفہ تعلقات اور باہمی تعاون کے فروغ پر بات کی ہے۔ یہ پیغام وزارت خارجہ کے نائب وزیر انجینیر ولید بن عبدالکریم الخریجی نے آج مملکت میں روس کے سفیر سرگئی کوزلوف سے ملاقات کے دوران وصول کیا۔ ملاقات میں انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے کے علاوہ مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

  • ژوب آپریشن مکمل؛ 9 نوجوان  شہید جبکہ 5 دہشتگرد ہلاک

    ژوب آپریشن مکمل؛ 9 نوجوان شہید جبکہ 5 دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن مکمل کر لیا ہے لیکن اس آپریشن میں 9 نوجوان شہید ہو گئے جبکہ 5 دہشت گرد مار دیئے گئے ہیں، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں دہشت گردوں نے گیریژن پر حملہ کیا گیا تھا ، اسی دوران دہشت گردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔

    آئی ایس پی آرکے مطابق ابتداء میں چار جوان شہید ہوئے تھے اور پانچ زخمی بھی ہوئے جبکہ بھاری ہتھیاروں سے لیس تین دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے بعد میں کلیئرنس آپریشن شروع کیا گیا جسے اب مکمل کر لیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی جماعت پر پابندی،ایاز صادق نے اعلان کر دیا
    یوکرینی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
    کوئی بتا دے ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں؟ جاوید لطیف
    جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
    پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا
    آئی ایس پی آر کے مطابق ابتدائی لڑائی کے دوران 5 سپاہی، جو بہادری سے لڑتے ہوئے پہلے شدید زخمی ہوئے تھے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فرض پر قربان ہو گئے۔ شہید ہونے والوں کی تعداد 9 ہو گئی ہے جبکہ مجموعی طور پر 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔ تاہم بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قوم دشمن کی ایسی تمام مذموم کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے جس کا مقصد بلوچستان اور پاکستان کا امن تباہ کرنا ہے۔

  • عمران خان نے نواز شریف کو اپنے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج کردیا

    عمران خان نے نواز شریف کو اپنے مقابلے میں الیکشن لڑنے کا چیلنج کردیا

    سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سابق وزیر اعظم، قائد مسلم لیگ ن، نواز شریف بارے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ "میں نواز شریف کو چیلنج کرتا ہوں کہ وہ پاکستان آئے اور اپنی مرضی کے حلقے سے میرے ساتھ الیکشن لڑے، میں اس الیکشن کی کیمپین بھی نہیں کروں گا اور ان سے جیت جاؤں گا.”

    عمران خان نے مزید کہا کہ لیول پلائینگ فیلڈ تب ہوگی جب نواز شریف واپس آجائے گا لیکن اب سب کے کیسز تو ختم کروا دیئے ہیں پھر ایسی کونسی بات ہے کہ اب تک وہ واپس نہیں آرہے ہیں، چوری کرکے اب جیل سے ڈرتا ہے اور کہتا ہے کہ اگر مجھے جیل نہ بھیجا تو میں نے مر جانا ہے اگر مجھے برطانیہ نہ بھیجا گیا تو.

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی جماعت پر پابندی،ایاز صادق نے اعلان کر دیا
    یوکرینی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
    کوئی بتا دے ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں؟ جاوید لطیف
    جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
    پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا
    تاہم خیال رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں عمران خان نے نواز شریف کو چیلنج کیا ہے جبکہ اس سے قبل نومبر 2021 میں بھی چیئرمین تحریک انصاف کے عمران خان نے نواز شریف کو چیلنج کیا تھا کہ تم جب بھی واپس آؤ گے، تمہارے حلقے میں تمہیں ہراؤں گا۔ عمران خان نے حقیقی آزادی مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نواز شریف نہیں جو ملک سے باہر بھاگ جاؤں گا، نواز شریف نے مشرف کے گھٹنے پکڑ کر این آراو لیا تھا.
    عمران خان نے یہ بھی کہا تھا کہ ہم سب ملکر ڈاکو نواز شریف کا استقبال کریں گے، سیدھا ایئر پورٹ سے تمہیں اڈیالہ جیل لیکرجائیں گے۔

  • آئی ایم ایف سے  پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر قرض کی منظوری مل گئی

    آئی ایم ایف سے پاکستان کیلئے 3 ارب ڈالر قرض کی منظوری مل گئی

    عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان ہونے والے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے کے بعد آئی ایم ایف کا پاکستان کو تین ارب ڈالر کی پہلی قسط 1.2 ارب ڈالر جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ عالمی مالیاتی ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آج، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ایگزیکٹو بورڈ نے حکام کی مدد کے لیے پاکستان کے لیے 2,250 ملین SDR (تقریباً 3 بلین ڈالر، یا 111 فیصد کوٹے) کے لیے 9 ماہ کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کی منظوری دی۔

    جبکہ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کو طے شدہ پالیسیوں پر سختی سے کاربند رہنا ہوگا اور پاکستان میں معاشی اصلاحاتی پروگرام معیشت کو فوری سہارا دینے کیلئے ہے پروگرام سے پاکستان کومعیشت کو اندرونی اور بیرونی عدم توازن کو دور کرنے میں مدد ملے گی۔ دوسری جانب وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہنا ہے کہ اللہ کا شکر ہے چیزیں درست سمت میں جارہی ہیں، وزیراعظم نے کچھ ماہ پہلے سعودی عرب، یو اے ای، چین کا دورہ کیا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ کوشش ہے حکومت کی مدت پوری ہونے تک زرمبادلہ ذخائر14 سے 15 ارب ڈالر کے درمیان ہوں، اسٹیٹ بینک کے ذخائر 9 سے 10 ارب ڈالر کے درمیان ہونے چاہیے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی جماعت پر پابندی،ایاز صادق نے اعلان کر دیا
    یوکرینی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
    کوئی بتا دے ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں؟ جاوید لطیف
    جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
    پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا
    نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کے بھیجے گئے 8.2 ارب ڈالر کی فنانسنگ گیپ کا منصوبہ مان لیا ہے جبکہ ذرائع کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف، عالمی بینک، ایشین ڈیولپمنٹ بینک، چین، سعودیہ اور یو اے ای سے فنانسنگ حاصل کرنی ہے اور رواں مالی سال کے دوران چین سے 3.5 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا انتظام کیا جائےگا۔ وزارت خزانہ کے پلان کے مطابق سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ حاصل کرنی تھی۔ اس کے علاوہ یو اے ای سے ایک ارب ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالرکی فنانسنگ اور عالمی بینک سے 50 کروڑ ڈالرکی فنانسنگ حاصل کرنی ہے۔

  • آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ؛ بابر اعظم کی 3 درجے ترقی

    آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ؛ بابر اعظم کی 3 درجے ترقی

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ کے بلے بازوں میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کی پہلی پوزیشن برقرار رہی ہے جب کہ آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ دو درجے ترقی کے بعد دوسرے نمبر چلے گئے ہیں، علاوہ ازیں پاکستان کرکٹر بابر اعظم نے ترقی پاکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ ایک لمبے عرصے تک پہلی پوزیشن پر رہنے والے آسٹریلیا کے بلے باز اسٹیو اسمتھ دو درجے تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

    ٹیسٹ کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر آسٹریلیا کے مارنس لیبوشگن، انگلینڈ کے جوئے روٹ چھٹے، آسٹریلیا کے عثمان خواجہ ساتویں، نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل آٹھویں، سری لنکا کے دیموتھ کرونارتنے نویں اور بھارت کے رشبھ پنت دسویں نمبر پر ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ٹیسٹ کرکٹ کے بولرز میں بھارت کے ایشون پہلے نمبر پر براجمان ہیں، آسٹریلیا کے پیٹ کمنز دوسرے، جنوبی افریقا کے کاگیسو ربادا تیسرے، انگلینڈ کے مایہ ناز بولر جیمز انڈرسن چوتھے، اور پاکستان کے شاہین آفریدی ایک درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سیاسی جماعت پر پابندی،ایاز صادق نے اعلان کر دیا
    یوکرینی وزیر خارجہ رواں ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
    کوئی بتا دے ریاست پر حملہ کرنا جرم ہے یا نہیں؟ جاوید لطیف
    جنسی ہراسانی کے الزامات کے بعد رکن پارلیمنٹ کی ایک اور ویڈیو سامنے آ گئی
    پاکستان اور سری لنکن بورڈ الیون کا دو روزہ میچ ڈرا
    ٹیسٹ کرکٹ کی نئی رینکنگ کے مطابق بولرز میں چھٹے نمبر پر انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ موجود ہیں، جب کہ ساتویں نمبر پر انہی کے ہم وطن اولی رابنسن، آٹھویں نمبر پر آسٹریلیا کے نیتھن لیون، نویں اور دسویں نمبر پر بھارت کے جسپریت بھمرا اور رویندر جڈیجہ براجمان ہیں۔

  • یونان کشتی حادثہ؛ تحقیقات میں کوسٹ گارڈ کی غفلت کا انکشاف

    یونان کشتی حادثہ؛ تحقیقات میں کوسٹ گارڈ کی غفلت کا انکشاف

    یونان کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے واقعے کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حادثے کی ممکنہ وجہ یونانی کوسٹ گارڈ کی غلطی ہو سکتی ہے جبکہ برطانوی اخبار گارڈین، جرمن نشریاتی ادارے اے آر ڈی، یونانی میڈیا ایجنسی سولومن اور برلن کی تحقیقاتی ایجنسی فارینسس نے واقعے کی مشترکہ تحقیقات کی ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ کوسٹ گارڈ کے دعوے کے برعکس اس نے کشتی کو رسی سے باندھا تھا۔ مشترکہ تحقیقات میں نئے شواہد سامنے آئے ہیں جس سے معلوم ہوا ہے کہ یونانی کوسٹ گارڈ نے حادثے کے حوالے سے متضاد بیانات دیے ہیں۔

    تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کوسٹ گارڈ کی ریسکیو بوٹ تارکین کی کشتی کے قریب ہی بندرگاہ پر موجود تھی لیکن جائے حادثہ پر نہیں پہنچی، جبکہ یورپی یونین بارڈر اور کوسٹ گارڈ ایجنسی فرانٹکس نے تین مرتبہ مدد کی پیشکش بھی کی لیکن یونانی حکام نے جواب نہیں دیا۔ تاہم خیال رہے کہ لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی میں 700 کے قریب تارکین سوار تھے جو یونان کے قریب سمندر میں الٹ گئی تھی۔ اس کشتی میں سوار مسافرین میں سے 500 ابھی تک لاپتہ ہیں۔ تحقیقات میں یونانی کوسٹ گارڈ کے لاگ، زندہ بچ جانے والوں کی گواہی، فلائٹ اور میری ٹائم ڈیٹا، سیٹلائٹ امیجز اور عینی شاہدین کی ویڈیوز کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔

    کشتی کی مغرب کی جانب اچانک حرکت کے حوالے سے بھی کوسٹ گارڈ اور زندہ بچ جانے والوں کے بیان میں تضاد پایا گیا ہے۔ کوسٹ گارڈ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ کشتی کی سمت خود سے بدل گئی تھی تاہم تحقیقات کے مطابق یونانی ریسکیو کشتی اس وقت تارکین کی کشتی کے پاس پہنچی تھی جب اس نے سمت بدل لی تھی، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کشتی کو رسی باندھی گئی تھی۔ تاہم یاد رہے کہ متعدد مسافروں نے بھی اپنے بیان میں کہا کہ کوسٹ گارڈ نے تارکین کو بتایا تھا کہ کشتی مغرب کی جانب سفر کر رہی ہے۔ کشتی کی نچلی منزل پر موجود مسافروں کے بیان کے مطابق کشتی کے ایک گھنٹہ بلا حرکت سمندر میں کھڑے رہنے کے بعد بھی اسے دوسری مرتبہ رسی سے باندھنے کی کوشش کی گئی تھی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سعودی عرب نے اسٹیٹ آف پاکستان میں 2 ارب ڈالر ڈپازٹ کردیئے،اسحاق ڈار
    سرکاری ملازمین کا دوسرے روز بھی مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج
    پیپلز پارٹی کی حکومت نے شہر میں امن و امان بحال کیا،وزیراعلیٰ سندھ
    چیئرمین پی ٹی آئی جیسا ڈکٹیٹر ملکی تاریخ میں پیدا نہیں ہوا، شرجیل میمن
    موسم گرما میں حاملہ خواتین کے لئے قدرتی مشروبات
    سویڈن میں اسلام دشمن سرگرمی پر جنرل ہسپتال میں ہیلتھ پروفیشنلز کی احتجاجی ریلی
    کویت کا سویڈش زبان میں قرآن کریم کے ایک لاکھ نسخے شائع کرنے کا اعلان

    مسافروں نے بتایا کہ کشتی کا انجن بند ہونے کے باوجود یہ آگے کو بڑھ رہی تھی جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ اسے رسی سے باندھنے کی کوشش کی جا رہی تھی۔ ایک مسافر نے بتایا کہ ایسا معلوم ہوتا تھا کہ جیسے تارکین کو یونانی پانیوں سے نکالنے کی کوشش کی جا رہی تھی تاکہ ذمہ داری یونانی حکام پر نہ عائد ہو۔ یونانی کونسل برائے مہاجرین کی وکیل ماریہ پاپامینا کا بھی کہنا ہے کہ کوسٹ گارڈ نے دو مرتبہ کشتی کو رسی سے باندھنے کی کوشش کی تھی۔

  • ایل نینو کے اثرات: رواں ماہ کا آغاز انسانی تاریخ کا گرم ترین ہفتہ قرار

    ایل نینو کے اثرات: رواں ماہ کا آغاز انسانی تاریخ کا گرم ترین ہفتہ قرار

    جولائی 2023 کا پہلا ہفتہ انسانی تاریخ کے گرم ترین 7 دن تھے۔

    باغی ٹی وی: اقوام متحدہ کے زیرتحت عالمی موسمیاتی ادارے (ڈبلیو ایم او) نے ایک بیان میں کہا کہ اس سال پہلے ہی جون انسانی تاریخ کا گرم ترین جون ثابت ہو چکا ہے اور ایسا موسمیاتی تبدیلیوں اور ایل نینو موسمیاتی رجحان کے آغاز کی وجہ سے ہوا ابتدائی ڈیٹا کے مطابق جولائی کے آغاز میں دنیا کی تاریخ کا گرم ترین ہفتے کا ریکارڈ بنا ہے درجہ حرارت سطح زمین کے ساتھ ساتھ سمندر میں بھی ریکارڈز توڑ رہا ہے اور اس سے ماحولیات اور ایکو سسٹم پر تباہ کن اثرات ہو سکتے ہیں –

    ڈبلیو ایم او کے موسمیاتی سروسز شعبے کے سربراہ کرسٹوفر ہیوٹ نے کہا کہ ہمیں آنے والے مہینوں میں مزید ریکارڈز کی توقع کرنی چاہیے کیوں کہ ایل نینو کے اثرات 2024 تک برقرار رہ سکتے ہیں اور یہ ہمارے سیارے کے لیے فکرمند کر دینے والی خبر ہے اس سال مئی اور جون کے مہینوں میں سمندری سطح کا درجہ حرارت ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا تھا نہ صرف سطح بلکہ سمندر میں ہر جگہ گرم ہو رہی ہے۔

    ترکیہ نےسویڈن کی نیٹو رکنیت کیلئےحمایت کر دی

    ڈبلیو ایم او کے ورلڈ کلائمٹ ریسرچ پروگرام کے سربراہ مائیکل اسپیرو نے بتایا کہ اگر سمندر زیادہ گرم ہوئے تو اس کے اثرات دنیا بھر میں فضا، سمندری برف اور زمینی برف پر مرتب ہوں گےایل نینو کے شدید اثرات اس سال کے آخر تک محسوس ہوں گے۔

    یو ایس نیشنل سینٹرز فار انوائرمنٹل پریڈیکشن کے اعداد و شمار کے مطابق جولائی کا پہلا ہفتہ انسانی تاریخ کا گرم ترین ہفتہ تھا اس ادارے کے مطابق 1940 سے ریکارڈ مرتب کیا جا رہا ہے مگر ایک ہفتے کے دوران اتنا درجہ حرارت کبھی دیکھنے میں نہیں آیا 6 جولائی انسانی تاریخ کا گرم ترین دن تھا جس دوران سب سے زیادہ اوسط عالمی درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا اس سے پہلے یہ ریکارڈ 3 جولائی کو بنا تھا مگر اگلے دن یعنی 4 جولائی کو ٹوٹ گیا تھا۔

    اوسط عالمی درجہ حرارت 17.01 ڈگری سیلسیس (62.62 فارن ہائیٹ) تک پہنچ گیا، جس نے اگست 2016 کے 16.92 سینٹی گریڈ (62.46 فارن ہائیٹ) کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ، دنیا بھر میں ہیٹ ویو کی وجہ سےجنوبی امریکہ حالیہ ہفتوں میں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔ چین میں، گرمی کی شدید لہر جاری ہے، درجہ حرارت 35C (95F) سے زیادہ ہے۔ شمالی افریقہ میں درجہ حرارت 50C (122F) کے قریب دیکھا گیا ہے۔

    اسپین جانے والے 300 تارکین وطن بھی لاپتہ

    اور یہاں تک کہ انٹارکٹیکا، جہاں اس وقت موسم سرد ہے، غیر معمولی طور پر زیادہ درجہ حرارت درج کر رہا ہے۔ سفید براعظم کے ارجنٹائن جزائر میں یوکرین کے ورناڈسکی ریسرچ بیس نے حال ہی میں جولائی کے درجہ حرارت کا ریکارڈ 8.7C (47.6F) کے ساتھ توڑا۔

    برطانیہ کے امپیریل کالج لندن میں گرانتھم انسٹی ٹیوٹ برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیات کے موسمیاتی سائنس دان فریڈریک اوٹو نے کہا کہ یہ ایک سنگ میل نہیں ہے جسے ہمیں منانا چاہیےسائنس دانوں نے کہا کہ ابھرتے ہوئے ال نینو پیٹرن کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلیاں اس کا ذمہ دار ہیں۔

    برکلے ارتھ کے سائنسدان زیکے ہاس فادر نے ایک بیان میں کہا کہ بدقسمتی سے، یہ وعدہ کرتا ہے کہ اس سال کے نئے ریکارڈوں کی سیریز میں یہ صرف پہلا ہوگا کیونکہ (کاربن ڈائی آکسائیڈ) اور گرین ہاؤس گیسوں کے بڑھتے ہوئے اخراج کے ساتھ ساتھ ال نینو کے بڑھتے ہوئے واقعات درجہ حرارت کو نئی بلندیوں پر لے جاتے ہیں-

    آدھا گھنٹہ حرکت قلب بند، عراقی حاجی کی جان بچالی گئی