Baaghi TV

Tag: latest

  • اسپین جانے والے 300 تارکین وطن بھی لاپتہ

    اسپین جانے والے 300 تارکین وطن بھی لاپتہ

    کشتیوں میں اسپین جانے والے 300 تارکین بھی وطن لاپتہ ہوگئے ہیں، اسپین کی ایک ایجنسی کے مطابق کشتی میں بہت سارے مسافروں کیساتھ بچے بھی سوار تھے، یونان کشتی حادثے کے بعد اب اسپین جانے والے تارکین کی کشتیوں کو بھی مبینہ طور پر حادثہ پیش آیا ہے، اور اسپین ایجنسی نے بتایا ہے کہ تین کشتیوں میں اسپین جانے والے 300 تارکین وطن لاپتا ہوگئی ہے جس میں بہت سارے مسافر سوار تھے.

    تارکین وطن کے امدادی گروپ ’واکنگ بارڈرز‘ کی ہیلینا مالینو نے بتایا کہ اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے کے لیے سینیگال سے نکلنے والی دو کشتیاں 15 روز اور ایک کشتی 13 روز سے لاپتا ہے۔ ہیلینا مالینو کے مطابق ایک کشتی میں تقریباً 65 افراد اور دوسری میں 50 سے 60 افراد سوار تھے۔ جبکہ تیسری کشتی 27 جون کو سینیگال سے روانہ ہوئی تھی، جس میں تقریباً 200 تارکین وطن سوار تھے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایکسپریس ٹرینوں کی وقت کی پابندی 59فیصد سے کم
    عالمی ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں پی ٹی آئی احتجاج کا بھی ذکر
    سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا

    ہیلینا مالینوکا کہنا ہے کہ تارکین وطن عدم استحکام کی وجہ سے اسپین روانہ ہوئے تھے، کشتی میں سوار افراد کے اہل خانہ پریشان ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ 23 جون کو وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ یونان کشتی حادثےمیں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 350 ہے، شناخت کے بعد لاشیں پاکستان لائی جائیں گی

    سینیگال سے سپین کے جزائر کینری جانے والی تارکین وطن کی تین کشتیاں بحراوقیانوس میں ڈوبنے سے کم ازکم تین سوافرادلاپتہ ہوگئے، تاہم فرانسیسی کوسٹ گارڈ نے ایک ہفتہ سے زائد عرصہ قبل سمندر میں لاپتہ ہونے والے تارکین وطن کی تلاش شروع کرنے کے بعد ایک کشتی سے 86 افراد کو بچا لیا ۔ جبکہ دوکشتیوں کی تلاش جاری ہے۔

    رپورٹس کے مطابق خیال کیا جا رہاہے کہ وہ بڑے جہاز سے چار دن پہلے 23 جون کو سینیگال سے روانہ ہوئے تھے۔ واکنگ بارڈرز کے مطابق، یہ سینیگال کے ایک ساحلی قصبے کافاؤنٹائن سے روانہ ہوا جو کہ ٹینیرائف سے تقریباً 1,700 کلومیٹر دور ہے۔ واکنگ بارڈرزگروپ نے پہلے اندازہ لگایا تھا کہ بڑے جہاز میں 200 افراد سوار تھے ، جن میں بہت سے بچے بھی شامل تھے ، جب یہ 27 جون کو کینری جزائر کی طرف کافاؤنٹائن سے نکلا تھا۔

    بی بی سی ویریفائی کے زیر نگرانی سمندری ٹریکنگ ڈیٹا کے مطابق، کوسٹ گارڈ کا جہاز اور اس کی مدد کرنے والا کنٹینر جہاز اب گران کینریا جزیرے کی طرف بڑھ رہا ہے۔بچائے گئے افراد میں 80 مرد اور چھ خواتین شامل ہیں۔ یہ واضح نہیں ہے کہ جہاز میں سوار تمام افراد کو بچا لیا گیا ہے یا نہیں۔ واضح رہے کہ یہ خبر یونانی ساحل کے قریب بحیرہ روم کے تارکین وطن کے بدترین جہازوں میں سے ایک میں ڈوبنے کے چند ہفتوں بعد سامنے آئی ہے۔کم از کم 78 افراد کے ڈوبنے کی تصدیق کی گئی ہے، لیکن اقوام متحدہ (یو این) نے اطلاع دی ہے کہ 500 ابھی تک لاپتہ ہیں۔

  • مولانا فضل الرحمان کے شکوے، وزیر اعظم سے ملاقات

    مولانا فضل الرحمان کے شکوے، وزیر اعظم سے ملاقات

    مسلم لیگ نواز کے قائد نوازشریف، مریم نواز اوردیگر کی دبئی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی ملاقاتوں اور ان میں آئندہ انتخابات سے متعلق ہونے والے مذاکرات پر تحفظات کے اظہارکے بعد مولانا فضل الرحمن اورمولانا اسعد محمود کی وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات ہوئی ہے جبکہ ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال اوراتحادی امورپربات چیت پر وزیراعظم مولانا فضل الرحمان کو موجودہ صورتحال پراعتماد میں لیں گے۔

    اس ملاقات میں دبئی مذاکرات ، آئندہ عام انتخابات اور مستقبل کی سیاسی حکمت عملی پر تفصیلی مشاورت ہوئی ، سربراہ پی ڈی ایم نےمستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر مشاورت نہ کرنے کے گلے شکوے کئے ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم سربراہ اور جمعیت علمااسلام کے سربراہ کو میاں نواز شریف کا پیغام بھی پہنچایا، وزیر اعظم نے مولانا فضل الرحمان کو ، دبئی میں میاں نواز شریف کی ملاقاتوں پر بریف کیا ۔ اور یقین دہانی کرائی کہ نگران سیٹ اپ اور عام انتخابات کےحوالے سے فیصلے مشاورت سےکئےجائیں گے۔

    وزیراعظم کا مشکل فیصلوں میں ساتھ کھڑے ہونے پرمولانا کو خراج تحسین پیش کیا۔اور کہا ملک کو معاشی مشکلات سے نکالنا اور آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ کرنا اتحادیوں کے تعاون سے ممکن ہوا ۔ مولانا فضل الرحمٰن نے ملک کو معاشی مشکلات سے نکانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے پر وزیراعظم اور اتحادی حکومت کی تعریف کی ۔سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر حکومت کے سخت ردعمل کو درست قرار دیا ،سویڈن کے انتہائی افسوسناک واقعہ پر وزیراعظم کا بیانیہ قابلِ تعریف ہے ۔

    جبکہ اس سے قبل ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے مولانا فضل الرحمان کی گزشتہ روز کی صحافیوں سے غیررسمی گفتگو پرردعمل میں کہا کہ مولانا کی گفتگو کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، ‎دبئی مذاکرات سےصرف جےیوآئی نہیں پوری پی ڈی ایم لاعلم ہے۔ ترجمان جے یوآئی نے کہا کہ مذاکرات کے لیے اعتماد میں نہ لینے پر تحفظات ہمارا حق ہے،جےیوآئی کےنزدیک اسمبلیوں کی مدت بڑھانا اور الیکشن کا التوا سیاسی نقصان ہوگا، ‎پنجاب اورخیبرپختونخواالیکشن پر اتحادی حکومت کا موقف مشترکہ تھا،ہمارا موقف اسٹریٹ پاورسے حکومت گرانا اورالیکشن کرانا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایکسپریس ٹرینوں کی وقت کی پابندی 59فیصد سے کم
    عالمی ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں پی ٹی آئی احتجاج کا بھی ذکر
    سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا
    سوات مینگورہ لینڈ سلائیڈنگ ،چار بچوں کی دب جانے کی اطلاع
    ڈالر 250 روپے کی سطح پر آنے کی پیش گوئی
    ترجمان اسلم غوری نے کہا کہ عدم اعتماد کا راستہ ہمارا نہیں آصف علی زرداری کا تھا،‎وقت بتائے گا عدم اعتماد کے موقف کے پیچھے کون کون سی طاقتیں تھی،‎وزیراعظم کا اسمبلیوں کی مدت کےخاتمےکا بیان باہمی مشاورت سےتھا۔

  • مایوسی کی باتیں کرنے والے غلط پروپیگنڈا کر رہے. آرمی چیف عاصم منیر

    مایوسی کی باتیں کرنے والے غلط پروپیگنڈا کر رہے. آرمی چیف عاصم منیر

    آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر کا کہنا ہے کہ زرعی اصلاحات سے پاکستان کی معیشت ایک سال میں درست سمت میں آ جائے گی جبکہ پاکستان کے بارے میں مایوسی کی باتیں کرنے والے غلط پروپیگنڈا کر رہے ہیں صحافی وسیم عباسی کے مطابق اسلام آباد میں فوڈ سیکیورٹی کے حوالے سے قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں لوگ مایوسی اور حوصلہ شکنی کی باتیں کرتے ہیں لیکن ایسا نہیں ہے۔

    سیمینار کے دوران تقریر میں وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں دوسرے زرعی انقلاب کے منصوبے گرین پاکستان انیشییٹیو کا افتتاح کیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان میں آرمی اور دیگر اداروں کے تعاون سے زراعت کے شعبے میں نمایاں تبدیلی آ جائے گی۔ چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پاکستان آبادی کے لحاظ سے پانچواں بڑا ملک ہے جو بھرپور وسائل سے مالا مال ہے۔ پاکستان اب بھی دنیا میں دودھ کی پیداوار میں چھٹے نمبر پر ہے۔ گندم میں ساتواں بڑا ملک ہے۔ چاغی اور ریکوڈک سے استفادہ حاصل ہو جائے تو پاکستان تابنے کی پیداوار میں نمبر ایک ہو جائے گا۔

    آرمی چیف کی جناح کنونشن سنٹر میں تقریر کے دوران ملک بھر سے کسان بڑی تعداد میں آئے ہوئے تھے جنہیں حکومت کے نئے زرعی منصوبے گرین پاکستان انیشییٹیو کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔ جبکہ یہ پہلا موقع تھا کہ جنرل عاصم منیرنے بطور آرمی چیف اتنے بڑے مجمع سے براہ راست خطاب کیا جس میں صحافی، سفارتکار، وفاقی وزرا، کسان، اساتذہ اور ماہرین شامل تھے۔ اپنی تقریر کے آغاز میں انہوں نے کسانوں سے مخاطب ہو کر کہا کہ تقریب میں سفارتکار موجود ہیں اس لیے انہیں کچھ بات انگریزی میں کرنا پڑے گی ۔ انہوں نے کچھ دیر انگریزی میں بات کرنے کے بعد اردو میں خطاب شروع کرتے ہوئے کہا کہ آج میں ایک مسلمان کےطور پر آپ سے بات کروں گا۔ اس کے بعد انہوں نے فی البدیہہ تجوید کے ساتھ قرانی آیات پڑھ پڑھ کر پاکستان کے حالات کے حوالے سے گفتگو شروع کر دی۔ انہوں نے کہا کہ قرآن میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو مایوسی سے منع فرمایا ہے۔

    وی نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ ایک مسلمان دو حالات میں ہی رہتا ہے ۔ مشکل ہو تو صبر کرتا ہے اور اچھے حالات ہوں تو شکر ادا کرتا ہے۔ جنرل عاصم منیر نے جب قرآنی آیات زبانی تلاوت کرنا شروع کیں تو حال میں اللہ اکبر کے نعرے لگنے شروع ہو گئے۔ انہوں نے نعروں کے بعد بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نہ مولوی ہوں ناں ملا بلکہ میں نے یہ اپنے لیے سیکھا ہے کبھی بتاؤں گا کہ کیوں سیکھا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ غزوہ احد میں بظاہر شکست کے بعد مسلمان مایوسی ہوئے تو آیات نازل ہوئیں۔ انہوں نے آیات پڑھ کر ان کا ترجمہ کرتے ہوئے بتایا کہ اللہ نے مسلمانوں کو کہا کہ مایوس مت ہوں اور غم نہ کھائیں وہی غالب ہوں گے اگر ایمان پر قائم رہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایکسپریس ٹرینوں کی وقت کی پابندی 59فیصد سے کم
    عالمی ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں پی ٹی آئی احتجاج کا بھی ذکر
    سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا
    ڈرائیور نے ٹرین کو حادثے سے بچا لیا

    آرمی چیف نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے زرعی منصوبے کا آغاز کیا ہے اس پر پاکستان آرمی ان کا مکمل ساتھ دی گی۔ اس منصوبے پر عمل درآمد سے ملکی معیشت ایک سال میں درست سمت میں آ جائے گی ۔ تقریب سے خطاب میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ آئیڈیا دراصل سپہ سالار عاصم منیر کا ہے مگر وہ سخاوت سے کام لیتے ہوئے انہیں کریڈٹ دے رہے ہیں۔ وہ کچھ عرصہ قبل میرے پاس آئے اور کہا کہ شہباز شریف صاحب زراعت پر کام کریں جس پر میں نے تمام اداروں کو اس پر کام کرنے کی ہدایت کی، وزیراعظم کا کہنا تھا کہ زرعی منصوبے کے تحت ریسرچ کے ذریعے بہتر بیج، جدید ٹیکنالوجی اور پانی کی فراہمی کے جدید منصوبوں کے ذریعے پاکستان میں دوسرا زرعی انقلاب لایا جائے گا تاکہ انہیں یا کسی دوسرے وزیراعظم کو امداد کے لیے دوسرے ممالک کے پاس نہ جانا پڑے۔

  • ڈرائیور نے ٹرین کو حادثے سے بچا لیا

    ڈرائیور نے ٹرین کو حادثے سے بچا لیا

    یوگنڈا مشرقی افریقہ میں ڈرائیور کی حاضر دماغی نے ٹرین کو بڑے حادثے سے بچالیا ہے جبکہ ٹرین کے بہادر ڈرائیور نے صحیح موقع پر درست فیصلہ کرنے میں کامیاب رہا اور ٹرین میں سوار افراد کی قیمتی جانوں بچالیا ہے اور مقامی میڈیا نے بتایا کہ ٹرین ڈرائیور کومعلوم ہوا کہ جب ٹرین کی پٹری نہیں ہے، تو اس نے فوری طور پر بریک لگا کر انجن کو روک لیا حالانکہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے زمین پر پٹری موجود ہی نہیں ہے۔

    مذکورہ واقعے کے بعد ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی کا ویڈیو کلپ تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر پھیل گیا۔ ویڈیو میں راہ گیروں کی حیرت کے درمیان ٹرین کو سڑک کے بیچوں بیچ رکتے دکھایا گیا تاہم اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ہونے والے تبصروں میں بتایا گیا ہے کہ چوروں نے ٹرین کی پٹری سے لوہا حاصل کرنے کے لئے اسے اکھاڑ کر فروخت کردیا جبکہ لوگوں کا گمان ہے کہ پٹری زمیں دھنس گئی ہے تاہم حکام نے کوئی وضاحت نہیں کی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ایکسپریس ٹرینوں کی وقت کی پابندی 59فیصد سے کم
    عالمی ریٹنگ ایجنسی کی رپورٹ میں پی ٹی آئی احتجاج کا بھی ذکر
    سونا ایک بار پھر مہنگا ہونے لگا
    محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں کے معاملے میں ایم این اے چارسدہ کے گھر پر چھاپہ
    ملک کی بقا اسلامی فکر و تربیت کی آبیاری میں ہے. تنظیم اساتذہ پاکستان خیبر پختونخوا

    اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا خوب وائرل ہورہی ہے ساتھ ہی لوگوں کی جانب سے بھی ٹرین ڈرائیور کی حاضر دماغی کو خوب سراہا جارہا ہے۔

  • جہالت کے تالے اسلام نے کھلوائے

    جہالت کے تالے اسلام نے کھلوائے

    جہالت کے تالے اسلام نے کھلوائے

    ازقلم غنی محمود قصوری

    مورخہ 3 جولائی 2023 کو طاہرہ کاظمی کا ایک کالم ویب چینل،ہم سب ڈاٹ کام، پہ شائع ہوا جس کا نام ہے ویجائنا کو تالا لگا ہے

    ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کا کہنا ہے کہ یہ کالم انہوں نے پاکستان میں کام کرنے والی گائناکالوجسٹ( لیڈی ڈاکٹروں و گائنی سٹاف) کی وساطت سے پوری نیک نیتی سے اور پوری ذمہ داری سے لکھا ہے جس میں یہ بات سامنے آئی کہ پاکستان کے کچھ قبائلی علاقوں میں عورت کی ویجائنا ( عورت کی شرم گاہ) کو ان کے شوہر تالا لگا دیتے ہیں تاکہ وہ عورت کہیں اور منہ نا مار سکے یعنی اپنے خاوند کے علاوہ کسی اور سے راہ مراسم نا رکھ سکے

    خیر ایک کالم انہوں نے لکھا جس کو میں سچ مان لیتا ہوں اور بطور ثبوت ڈاکٹر طاہرہ کاظمی سے سوال کرتا ہوں کہ اگر ایسا ہے تو خدارا یہ بات پورے ثبوت کے ساتھ سامنے لے کر آئیں اور ایسے غلیظ لوگوں کو سزا دلوانے میں کلیدی کردار ادا کریں تاکہ آپکی وجہ سے کئی عورتوں کی زندگیاں اذیت سے بچ سکیں اور وہ اسلام کی دی ہوئی آزادی میں پوری آب و تاب سے زندگی گزار سکیں کیونکہ اسلام کے مطالعہ میں کہیں بھی ایسا کوئی تصور نہیں اور نا ہی ایسا جبر ہے بلکہ اسلام تو عورت کو ایک خاص مقام مہیا کرتا ہے اور اس بات پہ زور دیا گیا ہے کہ مرد اپنی بیوی کی ہر ضرورت اپنی بساط کے مطابق لازمی پوری کرے اگر وہ نا پورا کر سکے تو اسلام نے جہالت کے تالے توڑتے ہوئے عورت کو خلع کا اختیار دیا ہے-

    مجھے قطعاً علم نہیں کہ ڈاکٹر طاہرہ کاظمی نے یہ تالے حقیقت میں دیکھے ہیں یاں نہیں مگر پروف دینا ان پہ لازم ہے تاکہ ریاست پاکستان اس ظلم کو روکےاور اگر انہوں نے یہ بات محض اڑتا تیر کے مصداق چھوڑی ہے تو یہ بہت ہی غلط بات ہےراقم نے تحقیق کی خاطر ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کی فیسبک وال کا وزٹ کیا جہاں اس بات پہ سخت مایوسی ہوئی کہ کچھ نام نہاد دین کے ٹھیکیدار ملاں حضرات بجائے طاہرہ کاظمی سے پروف مانگنے کے اور ایسے ظالم مردوں کو سزا دینے کے مطالبے کے بجائے انتہائی گندی زبان استعمال کرتے ہوئے اپنی گندگی ظاہر کر رہے ہیں-

    چاہئیے تو یہ تھا یہ لوگ عملاً پروف دیتے ہاں یاں پھر نا کے مگر یہ لوگ تو گندگی پہ اتر آئے اگر کوئی مجھ جیسا دنیا دار ایسا کرتا بات تب بھی کچھ اور تھی مگر یہاں تو نام نہاد ملاں جن میں سے اکثر کو میں ذاتی جانتا ہوں ٹھیک ہے انسان خطاء کار ہے گالی بھی دے سکتا ہے مگر اس کا یہ مطلب نہیں کہ کسی کی بات کی تحقیق کی بجائے اس پہ گندی اچھالی جائے اور بجائے بات کی تہہ تک جانے کے ایک عورت پہ ٹھرک، ہوس، فرسٹریشن یا جنسی ہراسمنٹ کا راستہ بنایا جائے-

    خیر میں ایک قلمکار ہوں میں دونوں طبقوں ڈاکٹر طاہرہ کاظمی اور نام نہاد دین کے ٹھیکیدار بنے بغیر دلیل ملاؤں کو مخاطب کرکے بتلاتا ہوں کہ کس طرح دین اسلام میں عورت پہ لگے جہالت کے تالے تڑوائے اسلام میں مرد حاکم تو ضرور ہے مگر درحقیقت ایک وفا شعار مرد اپنی بیوی،بہن,،بیٹی کا درحقیقت رکھوالا اور چوکیدار ہونے کیساتھ اس کا غلام بھی ہے اور اس غلامی پہ فخر بھی ہے کیونکہ عورت صنف نازک ہے اور اسے سماج کے ظالم درندوں سے بچانا اسی طاقتور مرد کا فرض ہے-

    آج بھی مغرب میں عورت اپنے مرد کے شانہ بشانہ کام کرکے بچے پالتی ہے جبکہ اسلام میں مرد کو حاکم قرار دیتے ہوئے گھر کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے سو مطالعہ اسلام کرلیں کمانا اور گھر چلانا مرد پہ فرض ہے نا کہ عورت پہ ہاں عورت اگر اپنی مرضی سے مرد کی معاون بنے تو کوئی روک ٹوک نہیں بلکہ گھر و معاشرے میں مذید خوشحالی آتی ہے آج ارض پاک میں عورت وزیر اعظم ،ایم پی اے, ایم این اے،سینیٹرز،ڈاکٹرز،پائلٹ، جج بلکہ سب سے اہم و مشکل محکمے فوج میں جرنیل تک جا پہنچی ہے اور یہ سب اسلام کی عورت کو دی گئی برابری کے باعث ہی ممکن ہوا –

    حالانکہ اسلام نے جو مقام عورت کو دیا وہ کسی اور مذہب نے نا تو دیا ہے نا ہی دے پائے گا قران مجید فرقان حمید میں ایک سورہ کا نام نساء ہے جس سے عورت کی حرمت وضع ہوتی ہے یعنی صنف نازک کا اس قدر احترام ہے کہ اللہ تعالیٰ نے قران کی ایک سورہ کو عورت نام کی نسبت سے نساء رکھ دیا کیا کسی اور مقدس کتاب میں بھی ایسا ہے؟ہرگز نہیں دورِ جاہلیت میں عرب کی عورتوں کی قدر و منزلت ذرہ برابر بھی نہ تھی وہ ہر قسم کے انفرادی و اجتماعی حقوق سے محروم تھی اس دور جاہلیت میں عورت صرف ورثے ہی سے محروم نہیں رکھی جاتی تھی بلکہ اس کا شمار اپنے باپ، شوہر یا بیٹے کی جائیداد میں شمار ہوتا تھا چنانچہ مال و جائیداد کی طرح اسے بھی ورثے اور ترکے میں تقسیم کر دیا جاتا تھا اور بازاروں میں مویشیوں کی طرح بیچ دیا جاتا یا پھر زندہ درگور کر دیا جاتا تھا-

    پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم آئے اور عورت کو برابری نہیں بلکہ مرد سے زیادہ تکریم و تعظیم کے درجات ملے ، اللہ تعالی نے اپنے محبوب نبی کریم سے بذریعہ وحی پیغام بجھوایا جو آج بھی ویسے ہی ہے

    وَإِذَا بُشِّرَ أَحَدُهُمْ بِالْأُنْثَىٰ ظَلَّ وَجْهُهُ مُسْوَدًّا وَهُوَ كَظِيمٌ ۔يَتَوَارَىٰ مِنَ الْقَوْمِ مِنْ سُوءِ مَا بُشِّرَ بِهِ ۚ أَيُمْسِكُهُ عَلَىٰ هُونٍ أَمْ يَدُسُّهُ فِي التُّرَابِ أَلَا سَاءَ مَا يَحْكُمُونَ۔

    (النحل:59 ۔۔60)

    ترجمہ ۔ (اور) جس بات کی اسے خبر دی گئی ہے اس کی(مزعومہ) شناعت کے باعث وہ لوگوں سے چھپتا (پھرتا) ہے (وہ سوچتا ہے کہ) آیا وہ اسے(پیش آنے والی) ذلت کے باوجود( زندہ ) رہنے دے یا اسے( کہیں ) مٹی میں گاڑ دے ۔ سنو جو رائے وہ قائم کرتے ہیں بہت بری ہیں

    یہ آیت اس بابت نازل ہوئی کہ عورتوں کو زندہ درگور کرنا سخت گناہ ہے سو حضرت آدم کا بیٹا اس گناہ عظیم سے دور رہے
    دوسری جگہ فرمایا

    خَلَقَكُم مِّن نَّفْسٍ وَاحِدَةٍ وَخَلَقَ مِنْهَا زَوْجَهَا۔

    (النساء:1)

    ترجمہ ۔ اللہ نے تمہیں ایک (ہی) جان سے پیدا کیا اور اس کی جنس سے ہی اس کا جوڑا پیدا کیا۔ یہاں اللہ تعالیٰ نے اس آیت سے بہت اچھی طرح واضح کر دیا ہے عورت اور مرد بحیثیت انسان ایک ہی منصب پر فائز ہیں، مطلب یہ کہ عورت سے غیر انسانی برتاؤ کی مکمل نفی ہو گئی اور جو ایسا کرے گا اس پہ حد لگے گی کیونکہ وہ عورت بھی انسان ہے اور ہر مرد کی طرح اس کے بھی جذبات ہیں احساسات ہیں، وہ بھی مردوں کی طرح کھاتی، پیتی ، سانس لیتی اور دیگر معاملات میں مردوں کی طرح مساوی حیثیت کی حامل ہے

    اس آیت سے عورت کی مرد پر بعض امور میں برابری واضع ہے

    اسلام نے جہاں مردوں کے لئے علم کو فرض قرار دیا وہاں عورت کے لیے اس کے دروازے کھولے اور جو بھی اس راہ میں رکاوٹ و پابندیاں تھیں سب کو ختم کردیا اسلام نے لڑکیوں کی تعلیم و تربیت کی طرف خاص توجہ دلائی اور اس کی ترغیب دی
    جیسا کہ رسولِ خدا نے فرمایا کہ

    طَلَبُ العِلْمِ فَرِیْضَۃٌ عَلٰی کُلِّ مُسْلِمٍ۔

    (سنن ابن ماجہ)

    عِلم کا حاصل کرنا ہرمسلمان مرد (و عورت)پر فرض ہے اور دوسری جگہ حضرت ابوسعید خدری کی روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ

    فَلَہُ الْجَنَّةُ مَنْ عَالَ ثَلاثَ بَنَاتٍ فَأدَّبَہُنَّ۔

    (ابو داؤد)

    ترجمہ : جس نے تین لڑکیوں کی پرورش کی ان کو تعلیم تربیت دی، ان کی شادی کی اور ان کے ساتھ (بعد میں بھی) حسنِ سلوک کیا تو اس کے لیے جنت ہے

    واغع رہے کہ نا تو دور جہالت میں مرد کو زندہ درگور کیا جاتا تھا نا ہی مرد کو وراثت سے محروم رکھا جاتا تھا یہ سب قدغنیں عورتوں کے لئے ہی تھیں جن کو میرے نبی نے برابر حقوق دے کر اعلی مقام عطا فرمایا اور جہالت کے سارے تالے توڑ ڈالے پھر بھی کوئی آج عورت کی تضحیک کرے تو وہ اپنی عقل کا علاج کروائے اور مطالعہ اسلام کرے کیونکہ ایک پکے سچے مسلمان کے ہاں عورت ماں کے روپ میں جنت،بیوی کے روپ میں عزت،بہن کے روپ میں راز دان اور غرور،بیٹی کے روپ میں رحمت ہے میں حکومت وقت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ڈاکٹر طاہرہ کاظمی کی بات کا نوٹس لیا جائے اور اگر اس بات میں صداقت ہے تو ایسے لوگوں کو فی الفور سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ دنیا کو پتہ چل سکے کہ پاکستان ایک آزاد اسلامی ملک ہے-

  • خطرناک اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا

    خطرناک اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا

    بیرون ملک فرار ہونے والے اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملتان سے فرار ہونے والے قمر نامی خطرناک اشتہاری ملزم کو ملتان پولیس نے دبئی سے گرفتار کر لیا، اور انٹرپول کی مدد سے پاکستان منتقل کردیا ہے۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق ملزم قمر جرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا، اور عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیا جاچکا تھا، ملزم کو مزید کارروائی کیلئے وہاڑی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بیرون ملک سے گرفتار کئے گئے اشتہاریوں کی تعداد96 ہو گئی ہے۔

    دوسری جانب کراچی کے علاقےگلستان جوہر میں لڑکی کو ہراساں کرنے کے معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور پولیس نے ملزم کا خاکہ تیار کرالیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاکہ سی سی ٹی وی اور عینی شاہدین کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے سے متعلق 300 لوگوں سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔

    پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش کے لیے 15 افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے جبکہ ان افراد میں گلی کا چوکیدار اور ایک گھریلو ملازمہ بھی شامل ہے۔ جبکہ پولیس حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی ہے،کمیٹی میں ایس پی گلشن، 2 ڈی ایس پیز اور 2 ایس ایچ اوز شامل ہیں۔

    ادھر انور آباد محلے میں نامعلوم افراد نے اندھ دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق گھوٹکی کے علاقے انورآباد محلے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 10 سالہ بچی بھی شامل ہے۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے، جس میں سندرانی اور ساوند برادری کے افراد شامل ہیں، سندرانی برادری کے مسلح ملزمان نے ساوند برادری کی دکانوں پر اندھا دھند فائرنگ کی، اور موقع سے فرار ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں مرنے والوں کی شناخت غوث بخش، علی اصغر اور 10 سالہ بچی بشریٰ بی بی کے نام سے ہوئی ہے، جب کہ ایک راہگیر زخمی بھی ہوا۔ لاشوں اور زخمی کو سول اسپتال گھوٹکی منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • عمران خان نے ہماری حکومت چلانے میں آسانیاں پیدا کیں۔ خواجہ آصف

    عمران خان نے ہماری حکومت چلانے میں آسانیاں پیدا کیں۔ خواجہ آصف

    وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایا ہے کہ کس طرح چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کو حکومت چلانے میں آسانیاں پیدا کیں ہیں جبکہ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت پراکسی کے ذریعے پروپیگنڈا کر رہے ہیں، 9 مئی کو جو ان لوگوں نے کیا، اللہ کے فضل سے ناکام ہوا، ناکامی کے بعد دوبارہ یہ پلان پراکسی کے ذریعے لانچ کیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا پچھلے سال سے چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاسی یتیمی تنگ کر رہی ہے، عدم اعتماد کے بعد یہ اپوزیشن میں بیٹھ جاتے تو کیا ہماری گورنمنٹ 14ماہ چل سکتی تھی؟ اسمبلیاں توڑی گئیں تو ہمارے لیے آسانی پیدا ہوئی، اس شخص کو سیاست کی زیر زبر معلوم نہیں، اس شخص نے آرمی چیف کی تقرری پر بھی تماشا کیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خطرناک اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا
    چیئرمین تحریک انصاف سے 13 مقدمات میں 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش
    آئی ایم ایف کی عمران خان سے ملاقات سیاسی عمل کا حصہ ہے،مریم اورنگزیب
    افغانستان کر کٹ ٹیم نے تین میچز کی سیریز اپنے نام کر لی
    یونان کشتی حادثہ؛ جاں بحق 15 مزید پاکستانیوں کی شناخت
    بے اولادی کے طعنے پر 3 پڑوسیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
    محمد رضوان کو سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کھلانے پر غور
    انہوں نے مزید کہا کہ کل آئی ایم ایف کے ساتھ زوم پر جو لوگ تھے سب مفرور ہیں، ہم پر بھی مشکل وقت آیا، ہم نے عزت آبرو سےکاٹا، خدشہ ہے یہ شخص یہاں رکےگا نہیں، یہ انتہائی ڈپریسڈ شخص ہے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا مصیبت یہ ہے کہ اب ان کو کوئی گود لینے کو تیار نہیں ہے، ان کے خلاف ضرور اقدامات کیے جائیں گے، یہ ملک کے خلاف کھیل کھیل رہے ہی

  • سعودیہ کا فرانس سے توانائی کےشعبے میں تعاون پر اتفاق

    سعودیہ کا فرانس سے توانائی کےشعبے میں تعاون پر اتفاق

    سعودی عرب اور فرانس نے توانائی کے شعبے میں تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز نے فرانس کی توانائی کی منتقلی کی وزیر ایجنس پانیر روناچیٹ سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔ اس بیان میں دونوں ممالک نے شفاف توانائی کے حصول اور توانائی کےشعبے میں تعاون پر اتفاق کیا گیا۔ جبکہ ایک بیان کے مطابق توانائی کا شعبہ سعودی عرب اور جمہوریہ فرانس کی حکومتوں کے درمیان طویل مدتی شراکت داری کے اہم ستونوں میں سے ایک ہے، کیونکہ دونوں ممالک نے اس شعبے میں تعاون کے لیے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط 2 فروری 2023 کو دستخط کیےتھے۔ اس یاداشت میں توانائی کے شعبے میں تعاون کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔

    دونوں ممالک موسمیاتی تبدیلی پر اقوام متحدہ کے فریم ورک کنونشن اور پیرس معاہدے پر عمل درآمد کو اہمیت دیتے ہیں۔ یہ معاہدے طے شدہ اصولوں، اہداف اور مقاصد کے مطابق گلوبل وارمنگ کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود کرنے کی کوششوں پرمرکوز ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنا، نیز توانائی کی فراہمی کی سلامتی، پائیداری اور استطاعت میں اضافہ مملکت اور فرانس کے درمیان مشترکہ سٹریٹجک ترجیحات ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    خطرناک اشتہاری ملزم کو دبئی سے گرفتار کرلیا گیا
    چیئرمین تحریک انصاف سے 13 مقدمات میں 5 رکنی تحقیقاتی ٹیم کی تفتیش
    آئی ایم ایف کی عمران خان سے ملاقات سیاسی عمل کا حصہ ہے،مریم اورنگزیب
    افغانستان کر کٹ ٹیم نے تین میچز کی سیریز اپنے نام کر لی
    یونان کشتی حادثہ؛ جاں بحق 15 مزید پاکستانیوں کی شناخت
    بے اولادی کے طعنے پر 3 پڑوسیوں کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
    محمد رضوان کو سری لنکا کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں کھلانے پر غور
    دونوں ممالک کو احساس ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرتے ہوئے پائیدار اقتصادی ترقی کے حصول میں مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے کلین ہائیڈروجن ایک ضروری ایندھن ہے۔ جبکہ اس کے علاوہ، دونوں ممالک نے بجلی کے شعبے میں تعاون بڑھانے، قابل تجدید توانائی کے ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے شعبے میں تجربات کے تبادلے، بجلی کے باہمی ربط کے منصوبوں، بجلی کی پیداوار کے لیے ٹیکنالوجی سمیت بجلی کے منصوبوں میں نجی شعبوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں ممالک نے پرامن اور محفوظ فریم ورک کے اندر توانائی کی کارکردگی کو بڑھانے، جوہری توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے، تابکار فضلہ اور جوہری ایپلی کیشنز کے انتظام اور انسانی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں پربھی اتفاق کیا۔

  • عمران خان  کا پولیس مخالف بیان، اسلام آباد پولیس کی مزمت

    عمران خان کا پولیس مخالف بیان، اسلام آباد پولیس کی مزمت

    ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے اسلام آباد پولیس مخالف بیانات کی مذمت کرتے ہیں۔اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے سیاسی ورکر کے بھائی کو گرفتار نہیں کیا۔ اداروں کے خلاف نفرت پھیلانے کی منظم کوشش کی جارہی ہے۔ اسلام آباد پولیس اپنے فرائض قانون کے مطابق سر انجام دیتی رہے گی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ "اسلام آباد پولیس کی اس وحشت و بربریت کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ عمر نواز اعوان کے بچوں کو جس سب سے گزرنا پڑا وہ افسوسناک ہے۔ مجرمانہ سرگرمیوں میں مصروف پولیس اور نامعلوم افراد کے ہاتھوں اپنے والد کے ساتھ کئے جانے والے سلوک کا کرب وہ ہمیشہ اپنے دلوں میں محسوس کرتے اور ایک اذیّت سے گزرتے رہیں گے۔


    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بہکی بہکی باتیں،عمران کی ذہنی حالت تشویشناک، مبشر لقمان کا اہم ویلاگ
    آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے دوسرا بڑا اپ سیٹ ہو گیا
    عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی تک کاروائی روکی جائے، وکیل
    یونان کشتی حادثہ کے بعد کاروائیاں،35 انسانی سمگلرز گرفتار
    نومئی واقعات،خواتین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہو گا
    سویڈن واقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے فارن آفس میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی
    عمران خان نے کہا تھا کہ اعظم سواتی کو ان کے پوتے پوتیوں اور اہلیہ کے سامنے زد و کوب کیا گیا۔ ان کی اہلیہ کو مہینوں تک نفسیاتی علاج کا اہتمام کرنا پڑا۔ طاقت کے نشے میں چور اور مجھے ختم کرنے کے (احمقانہ) جنون میں مبتلا گروہ کسی بھی حد تک گرنے پر آمادہ ہے اگرچہ اس کیلئے اسے تمام کلیدی اداروں کو تباہ اور ہمارے ملک کو لاقانونیت میں ڈوبی ایک ریاست (Banana Republic) ہی میں کیوں نہ تبدیل کرنا پڑے۔

  • عمرہ زائرین کے کرایوں میں نمایاں کمی

    عمرہ زائرین کے کرایوں میں نمایاں کمی

    عمرہ زائرین کیلئے کرایوں میں نمایاں کمی کردی گئی.

    قومی ایئر لائنز پی آئی اے نے عمرہ زائرین کیلئے مدینہ اور جدہ کے دوطرفہ کرایوں میں نمایاں کمی کردی گئی ہے جبکہ پی آئی اےکے مطابق عمرہ کرایوں میں 11 ہزار روپے کی کمی کی گئی ہے،جس کے بعد پی آئی اے کا فیصل آباد سے مدینہ ،جدہ کا کرایہ 1لاکھ 12 ہزار سے کم ہو کر 1لاکھ 800 ہوگیا ۔

    پی آئی کےکرایوں میں کمی کا اطلاق 10اگست تک رہے گا ،اورکرائے امریکی ڈالر کی کرنسی کے مساوی پاکستانی روپوں میں ادا کرنا ہوں گے۔ دوسری جانب واضح رہے کہ قومی ائیر لائن پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن شروع ہو گیا ہے جس کے تحت دو پروازیں حجاج کرام کو لیکر وطن واپس پہنچ گئی ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بہکی بہکی باتیں،عمران کی ذہنی حالت تشویشناک، مبشر لقمان کا اہم ویلاگ
    آئی سی سی ورلڈ کپ سے پہلے دوسرا بڑا اپ سیٹ ہو گیا
    عمران خان کیخلاف مقدمات کی تفصیلات فراہمی تک کاروائی روکی جائے، وکیل
    یونان کشتی حادثہ کے بعد کاروائیاں،35 انسانی سمگلرز گرفتار
    نومئی واقعات،خواتین کا فوجی عدالتوں میں ٹرائل نہیں ہو گا
    سویڈن واقع پر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آف پاکستان نے فارن آفس میں مذمتی قرارداد جمع کرا دی
    ترجمان پی آئی اے کے مطابق بعد از حج آپریشن کے تحت قومی ائیر لائن کی پہلی پرواز پی کے 832 جدہ سے لاہور پہنچی جبکہ دوسری پرواز کراچی پہنچی ہے جبکہ پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی ائیرلاین پی آئی اے کی بعد از حج آپریشن کے تحت اسلام آباد ائیرپورٹ پر پہلی پرواز آج لینڈ کرے گی، پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن 2 اگست تک جاری رہے گا۔