Baaghi TV

Tag: latest

  • جناح ہاؤس حملہ کیس:پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

    جناح ہاؤس حملہ کیس:پی ٹی آئی رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

    لاہور: جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع ہوگئی جبکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) عمران خان بہنوں سمیت گنہگار قراردیا ہے-

    باغی ٹی وی: ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور عمران کشور نے ایف بی آر،اسٹیٹ بینک اور کمشنر لاہور کے نام خط میں پی ٹی آئی کے روپوش رہنماؤں مراد سعید،اعظم سواتی، میاں اسلم اقبال،حماد اظہر سمیت دیگر ملزمان کی جائیدادوں اوربینک اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ 24 جولائی کو عدالت نے مرادسعید،اعظم سواتی،میاں اسلم اقبال،حماد اظہر سمیت ملزمان کے اشتہار جاری کیے اور ملزمان کو ایک ماہ میں پیش ہونے کی مہلت دی مگر وہ پیش نہیں ہوئے دفعہ 88 کے تحت ملزمان کی جائیداد یں ضبط کرنےکی کارروائی کی ضرورت ہے،ملزمان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔

    سپریم کورٹ سے 90 روز میں انتخابات کرانے کا حکم دینے کی درخواست کو پٹیشن …

    جن رہنماؤں کی جائیدادوں کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ان میں فرخ حبیب، زبیرنیازی، واثق قیوم،اسدزمانا،امتیاز شیخ ،حافظ فرحت،غلام عباس،علی حسن،سعیداحمد،شفقت امین،عندلیب عباس،احمد خان نیازی،خالد گجر،ملک کرامت کھو کھر اور دیگر شامل ہیں-

    دوسری جانب مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے سانحہ 9 مئی کی تحقیقات کے دوران جناح ہاؤس مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، اسد عمر اور شاہ محمود قریشی سمیت دیگر رہنماؤں کو گنہگار قرار دے دیا۔

    موٹرسائیکل اور کمرشل گاڑیوں کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

    ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی کے سربراہ عمران کشور نے تفتیش مکمل کرلی ہے، جس میں جے آئی ٹی نے چئیرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کو بھی گنہگار قرار دیا ہے جے آئی ٹی کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ چئیرمین پی ٹی آئی کے کہنے پر جناح ہاؤس پر حملہ ہوا، عمران خان نے تفتیش میں حملہ کرانے کا اعتراف کیا۔

    ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو 3 بار شامل تفتیش کیا، جے آئی ٹی اٹک جیل میں بھی بیان ریکارڈ کرنے گئی 9 مئی کیس میں جلد چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈالی جائے گی،عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کیس میں تفتیش تاحال جاری ہے، دونوں مقدمات کی تفتیش کیلئےعلیحدہ جے آئی ٹیز بنائی گئی ہیں۔

    انڈونیشیا میں چیئر لفٹ کے حادثے میں 5 افراد ہلاک

  • یواےای میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ کی حد کو عبور

    یواےای میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ کی حد کو عبور

    متحدہ عرب امارات میں بڑھتی ہوئی گرمی نے ہفتے کے روز 50 ڈگری سینٹی گریڈ کی حد کو عبور کر لیا۔ یہ اس موسم گرما کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ہے جبکہ نیشنل سنٹر آف میٹرالوجی نے اپنے ایک اعلامیہ میں بتایا کہ امارت ابوظبی کے ریجن الضفرا میں واقع گاؤں وتیید میں پارہ 50.8 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے.

    علاوہ ازیں اس سے قبل جولائی میں درجہ حرارت 50 ڈگری سے تجاوز کر گیا تھا اور اس وقت ملک میں موسم گرما کی لہر دوڑ گئی تھی۔بڑھتی ہوئی گرمی اور نمی کی وجہ سے ڈاکٹروں نے لوگوں کو براہ راست سورج کی تپش میں زیادہ وقت گذارنے اور ہائیڈریٹ رہنے کے لیے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے ، خاص طور پر اسکولوں کے دوبارہ کھلنے کے بعد بچّوں کومحتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    زمین تنازعہ؛ باپ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار
    کے پی؛ لوئر دیر ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب
    افغانستان میں سیاحتی مقام جانے پر خواتین کو روک دیا گیا
    وزیر اعظم کا عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا حکم
    جبکہ عرب خطے میں گرمی میں شدت آتی جا رہی ہے اور سائنس دان اس رجحان کو گلوبل اُبلنا قرار دے رہے ہیں، جو گلوبل وارمنگ سے انتہائی گرمی کی لہرکی طرف تبدیل ہورہی ہے اور موسمیات سے متعلق آفات جیسے جنگل کی آگ کی طرف منتقلی کی عکاسی کرتا ہے۔

  • کے پی؛ لوئر دیر ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب

    کے پی؛ لوئر دیر ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب

    خیبر پختونخوا کے 21 اضلاع میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) دوسرے اور جمعیت علماء اسلام تیسرے نمبر پر رہی جبکہ خیبر پختونخوا کے 21 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے ، الیکشن کمیشن نے 72 میں سے 71 نشستوں کے نتائج جاری کئے جن کے مطابق 40 سیٹوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے اور 14 نشستوں پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی ہے۔

    تاہم ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 6 نشستوں پر جے یو آئی ف، 5 پر جماعت اسلامی اور 4 پر عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) نے کامیابی سمیٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی نے دو جبکہ تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) نے ایک سیٹ اپنے نام کیں، تاہم دوسری جانب غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاور کی 6 میں سے 3 نشستیں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے جیت لیں، گھڑی بنات ون، گھڑی فضل خالق اور نودھیہ بالا کی نشست پر تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی تھی۔

    علاوہ ازیں ویلج کونسل ریگی یوسفزئی کی نشست پر جمیعت علماء اسلام کے امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ ویلج کونسل معروف زئی کی نسشت عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نے جیت لی اور گھڑی بنات چار کی نشست پر آزاد امیدوار نے کامیابی سمیٹی۔

    جبکہ سوات کی تین ویلج کونسلز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ویلج کونسل بریکوٹ میں کسان کونسلر کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے امجدعلی 578 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ویلج کونسل ڈوغلگے مٹہ کی یوتھ کونسلر کی نشست پر جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے عبدالرحمان 649 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

    جبکہ ویلج کونسل قلاگے کی یوتھ کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوار شاہد اقبال نے 625 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی ہے اور کوہاٹ میں ویلج کونسل کی نشست پر آزاد امیدوار محمد ناصر 1169 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، ویلیج کونسل 13 رحمان آباد میں آزاد امیدوار تنویر انجم نے 571 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ باجوڑ میں یوتھ کونسلر کی واحد نشست پر آزاد امیدوار اسلام الدین کامیاب ہوگئے، انہوں نے 550 ووٹ حاصل کئے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    زمین تنازعہ؛ باپ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار
    کے پی؛ لوئر دیر ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب
    افغانستان میں سیاحتی مقام جانے پر خواتین کو روک دیا گیا
    وزیر اعظم کا عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا حکم
    علاوہ ازیں نوشہرہ درشی وارڈ نمبر 2 میں پی ٹی آئی پی کے امیدوار عبد العزیز نے 617 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی جبکہ جمعیت علماء اسلام ف کے حمایت یافتہ امیدوار مظہر 380 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے اور نوشہرہ تحصیل جہانگیرہ ایوب آباد وارڈ 9 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار عالمگیر 575 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے ۔

  • نیب ترمیم کیس سماعت کے لیے مقرر

    نیب ترمیم کیس سماعت کے لیے مقرر

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں نیب ترمیم کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی: سپریم کورٹ نے نیب ترمیم کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا، کیس کی سماعت 29 اگست کو ہوگی ،چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منصورعلی شاہ بھی 3 رکنی بینچ کا حصہ ہوں گے۔

    واضح رہے کہ نیب ترمیم کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے پر جسٹس منصور علی شاہ تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔

    یاد رہے کہ رہے کہ رواں سال جون میں مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت اتحادی حکومت نے نیب آرڈیننس میں 27 اہم ترامیم متعارف کروائی تھیں لیکن صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان کی منظوری نہیں دی تھی، تاہم اس بل کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظور کیا گیا اور بعد میں اسے نوٹیفائی کیا گیا تھا۔

    سائفر مجھ سے گم ہو گیا ،عمران خان کا تحقیقاتی ٹیم کے سامنے اعتراف

    نیب (دوسری ترمیم) بل 2021 میں کہا گیا ہے کہ نیب کا ڈپٹی چیئرمین، جو وفاقی حکومت کی جانب سے مقرر کیا جائے گا، چیئرمین کی مدت ملازمت پوری ہونے کے بعد بیورو کا قائم مقام چیئرمین بن جائے گا، بل میں چیئرمین نیب اور بیورو کے پراسیکیوٹر جنرل کی 4 سال کی مدت بھی کم کر کے 3 سال کردی گئی ہے۔

    قانون کی منظوری کے بعد نیب وفاقی، صوبائی یا مقامی ٹیکس کے معاملات پر کارروائی نہیں کر سکے گا، مزید یہ کہ ملک میں کام کرنے والے ریگولیٹری اداروں کو بھی نیب کے دائرہ کار سے باہر نکال دیا گیا ہے۔

    بل میں کہا گیا ہے کہ اس آرڈیننس کے تحت افراد یا لین دین سے متعلق زیر التوا تمام پوچھ گچھ، تحقیقات، ٹرائلز یا کارروائیاں متعلقہ قوانین کے تحت متعلقہ حکام، محکموں اور عدالتوں کو منتقل کی جائیں گی، بل نے احتساب عدالتوں کے ججوں کے لیے 3 سال کی مدت بھی مقرر کی ہے، یہ عدالتوں کو ایک سال کے اندر کیس کا فیصلہ کرنے کا پابند بھی بنائے گا۔

    پرویز الہی کی رہائی ،پنجاب حکومت کی اپیل خارج کرنے کا فیصلہ جاری

    مجوزہ قانون کے تحت نیب کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ ملزم کی گرفتاری سے قبل اس کے خلاف شواہد کی دستیابی کو یقینی بنائے، بل میں شامل کی گئی ایک اہم ترمیم کے مطابق یہ ایکٹ قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے شروع ہونے اور اس کے بعد سے نافذ سمجھا جائے گا۔

  • بند ٹوٹنے سے سیلاب نے تباہی مچادی

    بند ٹوٹنے سے سیلاب نے تباہی مچادی

    پنجاب کے مختلف شہروں میں سیلاب نے تباہی مچا رکھی ہے جس سے بورے والا اور بہاولنگر میں درجنوں دیہات زیرآب آگئے ہیں، حفاظتی بند ٹوٹنے سے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوچکا ہے جبکہ بہاولپور میں دریائے ستلج کا ریلا دریائی پٹی پر تباہی مچانے لگا ہے، بستی لالہ ڈیرہ، بستی آرائیاں، اور ڈیرہ بکھا کے متعدد علاقے زیر آب آگئے ہیں اور عارضی بند ٹوٹنے سے ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی بھی سیلاب کی نظر ہوگئی ہے.

    واضح رہے کہ بورے والا میں بھی دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب سے تباہ کاریاں جاری ہیں، دریا کے بیلٹ پر بنے 90 فیصد عارضی حفاظتی بند ٹوٹ گئے۔ پانی میں گھرے سیکڑوں افراد مدد کے منتظرہیں اور ادھر بہاولنگر میں سیلابی ریلے کی تباہ کاریاں تیز ہوگئی ہیں، تیزبہاؤ کی وجہ سے دریائی بیلٹ کے قریب وسیع علاقہ زیرآب آگیا، 60 سے زائد دیہات کے زمینی رابطے منقطع ہوگئے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اب ہمارے گھر کر کے نیٹ فلکس پر میری بیوی آئیگی یاسر حسین
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے پر پہنچ گیا
    بلوچستان؛ نگران مشیر معدنیات کیخلاف مقدمہ درج
    جبکہ خیرپور ٹامیوالی میں ہیڈ اسلام کے مقام پر اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے، ہیڈ گنڈا سنگھ کے مقام پر پانی کی سطح بیس فٹ ریکارڈ کی گئی ہے اور پانی کا اخراج ایک لاکھ اٹھارہ ہزارکیوسک ریکارڈ کیاگیا۔ جبکہ دریائے ستلج میں سیلاب کے تیز بہاؤ کے باعث لودھراں کی نواحی بستیاں زیر اب آ گئیں، متاثرین کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کیلیے ریسکیو کا کام جاری ہے۔ علاوہ ازیں متاثرین کا کہنا ہے کہ پانی ہمارا سب کچھ بہا کرلے گیا، نہ گھر بچا اورنہ ہی فصلیں،اہلخانہ کو منتقل کررہے ہیں۔

  • عمران خان  کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

    عمران خان کو سزا سنانے والے جج ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنا دیا گیا

    اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کا رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو لکھا گیا خط سامنے آگیا ہے جبکہ جج ہمایوں دلاور نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو 17 اگست کو خط لکھا اور انہوں نے یہ خط برطانیہ سے واپسی پر اسلام آباد ہائیکورٹ کو لکھا تھا.

    جج ہمایوں دلاور نے خط میں سکیورٹی وجوہات کے باعث ٹرانسفر کی درخواست کی اور کہا کہ میں نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنایا، ٹرائل کے دوران اور فیصلہ سنانے کے بعد سوشل میڈیا پر میرے خلاف ایک مہم چلائی گئی جس کے باعث بیرون ملک سے میرے خاندان کو بھی دھمکیاں موصول ہوئیں۔

    خط کے متن کے مطابق میرے بچوں کو اسکول جانے میں دشواری اور ناخوشگوار صورتحال کا سامنا ہے، میرے اور میرے خاندان کے افراد کے خلاف ایک منظم مہم چلائی گئی۔ جبکہ جج ہمایوں دلاور نے خط میں کہا کہ ہل یونیورسٹی میں ورکشاپ کے دوران بھی ناخوشگوار صورتحال کا سامنا کرنا پڑا لہٰذا ان وجوہات کی بنا پر درخواست ہے کہ میرا تبادلہ کسی اور جگہ کر دیا جائے، جوڈیشل کمپلیکس میں اسپیشل کورٹس یا اسلام آباد ہائی کورٹ میں تبادلہ کیا جا سکتا ہے، آپ کی توجہ اور مناسب احکامات پر شکر گزار ہوں گا۔

    خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نیازی کو توشہ خانہ کیس میں سزا دینے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور کو آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی یعنی او ایس ڈی بنا دیا گیا ہے جبکہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق کی ہدایت پر ایڈیشنل رجسٹرار نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
    https://twitter.com/waqas_amjaad/status/1695095242897109158
    جبکہ ایڈیشنل رجسٹرار کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور کو اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اب ہمارے گھر کر کے نیٹ فلکس پر میری بیوی آئیگی یاسر حسین
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے پر پہنچ گیا
    بلوچستان؛ نگران مشیر معدنیات کیخلاف مقدمہ درج
    برازیلین مڈ فیلڈر اینڈری سینٹوس نے ناٹنگھم فاریسٹ جوائن کر لیا
    کینیڈین نائب وزیراعظم کو ٹریفک پولیس نے جرمانہ کردیا

    تاہم یاد رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور نے 6 اگست کو توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو تین سال کی قید، 5 سال کی نااہلی اور جرمانے کی سزا سنائی تھی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان توشہ خانہ فوجداری کیس میں نااہل قرار دیے جانے کے بعد گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

    اسلام آباد کی مقامی عدلت نے عمران خان کو جس مقدمے میں سزا سنائی ہے، اس کے بارے میں مختصراً ذیل میں بیان کیا گیا ہے۔ توشہ خانہ ریفرنس فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف اسلام آباد کی مقامی عدالت میں کرمنل کمپلینٹ دائر کی، جہاں 30 سے زائد سماعتوں کے بعد عدالت نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔

    اس دوران عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ سے بھی رجوع کیا مگر کوئی خاص ریلیف نہ مل سکا۔
    4 اگست 2022 کو اسپیکر قومی اسمبلی نے توشہ خانہ ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوایا۔ محسن شاہ نواز رانجھا سمیت پی ڈی ایم کے پانچ ارکان قومی اسمبلی نے اسپیکر سے درخواست کی تھی جس میں آرٹیکلز 62 اور 63 کے تحت نااہلی کا مطالبہ کیا گیا۔

    7 ستمبر 2022 کو چیئرمین تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کو تحریری جواب دیا جس میں بتایا گیا کہ 2018 سے 2021 کے دوران 58 تحائف موصول ہوئے، جنہیں باقاعدہ طریقہ کار کے تحت رقم ادا کرکے خریدا۔
    21 اکتوبر 2202 کو الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو نااہل قرار دیا، فیصلہ میں کرمنل کمپلینٹ فائل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

    15 دسمبر 2022 کو توشہ خانہ فوجداری کیس ایڈیشل سیشن جج ظفر اقبال نے قابل سماعت قراردیا۔
    9 جنوری 2023 کو ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے کیس دوبارہ قابل سماعت قرار دیا، جہاں 27 سماعتوں میں چیئرمین پی ٹی آئی ایک دفعہ بھی پیش نہیں ہوئے۔
    10 مئی 2023 کو نیب حراست میں عمران خان کو پولیس لائنز سے عدالت لایا گیا اور فرد جرم عائد ہوئی۔
    12 جولائی 2023 کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں ٹرائل کا اہم مرحلہ شروع ہوا، چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنا بیان ریکارڈ کرایا، الیکشن کمیشن کے دو گواہوں کے بیانات قلمبند ہوئے اور چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر گواہان کی فہرست مسترد ہوئی۔ ور آخر کار آج 5 اگست کو عمران خان کو دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔

  • بلوچستان؛ نگران مشیر معدنیات  کیخلاف مقدمہ درج

    بلوچستان؛ نگران مشیر معدنیات کیخلاف مقدمہ درج

    سول ہسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر میں انتظامیہ سے لڑائی جھگڑا کرنے والے بلوچستان کے نگران مشیر معدنیات عمیر محمد حسنی اور سابق وزیر امان اللہ نوتیزئی کے خلاف سول لائنز پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ واضح رہے کہ گزشتہ کہ جمعرات کے روز نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان کے مشیر برائے معدنیات عمیر محمد حسنی مسلح محافظوں اور درجنوں ساتھیوں کے ہمراہ ایک لیویز اہلکار کی عیادت کے لئے سول اسپتال کے ٹراما سینٹر پہنچے تھے.

    خیال رہے کہ وہاں پہنچنے پر ہسپتال کے سیکیورٹی گارڈ نے عمیر حسنی کو مسلح محافظوں کے ہمراہ آئی سی یو جانے سے روکا جس پر نوجوان مشیر آپے سے باہر ہوگئے تھے اور انہیں تشدد کا نشانہ بناڈالا تھا جبکہ ٹراما سینٹر کی انتظامیہ کی جانب سے درج کرائے گئے مقدمے میں کار سرکار میں مداخلت، امن خراب کرنے ،لڑائی جھگڑے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    اب ہمارے گھر کر کے نیٹ فلکس پر میری بیوی آئیگی یاسر حسین
    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے پر پہنچ گیا

    تاہم مقدمے کے متن کے مطابق نگران مشیراور سابق وزیر کے محافظوں نے ڈاکٹروں اور سکیورٹی گارڈزپر اسلحہ تانا، ہاتھاپائی کی اور سکیورٹی گارڑز کو زدوکوب کیا جبکہ کالی گلوچ کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ جبکہ دوسری جانب واقعہ کے خلاف ینگ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن سمیت تمام ڈاکٹر تنظیموں نے سرکاری ہسپتالوں سے بائیکاٹ کیا اور مطالبہ کیا کہ عمیر حسنی کو نگراں کابینہ سے خارج کیا جائے۔

  • اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے پر  پہنچ گیا

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے پر پہنچ گیا

    انٹربینک میں ڈالر تاریخ میں پہلی بار 301 اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 316 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 78 پیسےکا مزید اضافہ ہوا اور ڈالر تاریخ میں پہلی بار 301 روپے پر بند ہوا ہے۔

    جبکہ دوسری جانب ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہو کر 316 روپے کی تاریخی سطح پر پہنچ گیا ہے تاہم خیال رہے کہ نگران حکومت کے صرف دوہفتوں میں انٹربینک میں ڈالر 13 روپے مہنگا ہوا ہے اور اوپن مارکیٹ میں قدر 20 روپے بڑھی ہے۔

    دوسری جانب وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے اور رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ ہفتے 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 17 اشیاء کی قیمتیں استحکام رہیں۔ تاہم ہفتہ وار مہنگائی 0.05 فیصد اضافےسے 25.34 فیصد ہوگئی۔ چینی کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 172 روپے کلو تک پہنچ گئی۔ گندم کے20 کلو آٹےکا تھیلا 2600 سے 3200 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

    پیاز، دال مسور، چینی، لہسن، انڈے اور دال ماش کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ادرہ شماریات نے بتایا ہے کہ ٹماٹر، چکن، آلو، کیلے، گھی، کوکنگ آئل، گندم کا آٹا اور ایل پی جی کی قیمت میں کمی ہوئی جبکہ سالانہ بنیاد پر گندم کا آٹا 129 فیصد سے زائد مہنگا ہوا۔ ایک سال میں چائے 94 فیصد، چاول 90 فیصد، مرچ 86 فیصد مہنگی ہوئی تاہم گزشتہ سال کی نسبت چینی 81 فیصد، گڑ 63 فیصد، چکن 48 فیصد مہنگا ہوا۔

    ادھر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی اختتام ہوا جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 79 پوائنٹس گر کر 47 ہزار 671 پر بند ہوا جبکہ خیال رہے کہ گزشتہ روز پی ایس ایکس میں کاروبار کا مثبت دن تھا اور انڈیکس کی چال 530 پوائنٹس کے احاطے میں رہی جبکہ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 47 ہزار 994 ریکارڈ کی گئی تھی۔

  • عمران خان کو عدالت سے ریلیف مل بھی جائے تو 3 اور کیسز تیار. اعزاز سید

    عمران خان کو عدالت سے ریلیف مل بھی جائے تو 3 اور کیسز تیار. اعزاز سید

    سینئر صحافی اعزاز سید کا کہنا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کواسلام آباد ہائی کورٹ ریلیف ملتا ہے تو یہ ان کا بنیادی حق ہے جبکہ نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے عزاز سید نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کوعدالت سے ریلیف مل بھی جائے تو ان کیخلاف 3 کیسز تیار ہیں اور ایک سائفر کیس جس کی تحقیقات ایف آئی اے کر رہی ہے،اس میں چیئرمین پی ٹی آئی مرکزی ملزم ہیں.

    انہوں نے مزید کہا کہ دوسرا 190 ملین پائونڈ کا کیس ہےاس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو بڑی مشکلا ت درپیش آسکتی ہے، نیب انہیں گرفتار کر سکتی ہے اگر نیب نے انہیں گرفتار کیا تو یہ ناقابل ضمانت کیس ہےجبکہ تیسرا کیس نومئی کا ہے۔

    جبکہ واضح رہے کہ اس سے قبل انصار عباسی نے دعویٰ کیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت سائفر کیس میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہوں باخبر سرکاری ذرائع کے مطابق بتایا تھا ایف آئی اے کی جانب سے چند روز قبل سابق وزیراعظم کے خلاف درج کی گئی ایف آئی آر میں آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کی شق نمبر پانچ کا استعمال کیا گیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف
    شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل
    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیقڈی سی لاہور نے اوقات کار تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

    جبکہ میڈیا کی جانب سے بتایا گیا کہ ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے عمران خان کے خلاف مقدمہ اس نتیجے پر پہنچنے کے بعد درج کیا کہ عمران خان دانستہ خفیہ دستاویز کے غلط استعمال میں ملوث تھے۔ جمعرات کو سرکاری ذرائع نے اس نمائندے کے رابطہ کرنے پر تصدیق کی کہ عمران خان کے خلاف آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے سیکشن 5 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

  • پی ٹی آئی رہنماء  آئی پی پی میں شامل

    پی ٹی آئی رہنماء آئی پی پی میں شامل

    تحریک انصاف کے سابق رہنماء سید تحسین نوازگردیزی نے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی ہے جبکہ لاہور میں سیدتحسین گردیزی نے استحکام پاکستان کے پیٹرن انچیف جہانگیر خان ترین سے ملاقات کی، ملاقات میں بہاولپورسےسردار ملک جہانزیب،علی زین بخاری، عاصم خان، مون چوہان شریک تھے۔

    جبکہ جاری اعلامیہ کے مطابق ملاقات کے دوران سید تحسین گردیزی نے جہانگیر ترین کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا اور جہانگیرخان ترین نے استحکام پاکستان پارٹی میں شامل ہونے والوں کو مفلر بھی پہنائے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    دہشتگرد، سہولتکار اُن کے ساتھیوں کا پیچھا کریں گے،آرمی چیف
    شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی ریفرنس، اسپیشل جج سینٹرل کو منتقل
    نوعمرسگریٹ نوشی کرنے والوں کی دماغی ساخت تبدیل ہوتی ہے،تحقیق
    جبکہ اس موقع پر جہانگیر خان ترین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سید تحسین نوازگردیزی کی شمولیت سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی جبکہ یاد رہے کہ اس سے قبل سابق صوبائی وزیر اطلاعات و تحریک انصاف کے سابق رہنما صمصام بخاری نے استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) میں شمولیت کا اعلان کردیا تھا

    لاہور میں صمصام بخاری نے جہانگیرترین کے ہمراہ پریس کانفرنس کی اور 9 مئی کے واقعات کی مذمت کی تھی اور انہوں نے کہا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کے مذمت کرتا ہوں، جہانگیر ترین اور علیم خان کی قیادت میں آئی پی پی میں شامل ہورہا ہوں۔ علاوہ ازیں ان کا کہنا تھا کہ جو آڈیو لیک ہوئی اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں۔

    اس موقع پر آئی پی پی کے سربراہ جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ نئی مردم شماری کی حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن ہونے چاہیے، مارچ میں سینٹ الیکشن ہونے ہیں اس سے پہلے عام انتخابات ہونے چاہیے جبکہ انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے جو بات کی اس پر افسوس ہوا ہے۔