Baaghi TV

Tag: Mian Channu

  • اسمگل شدا پٹرول فروخت کرنے والوں خلاف کریک ڈاون

    اسمگل شدا پٹرول فروخت کرنے والوں خلاف کریک ڈاون

    ضلعی انتظامیہ نے ضلع میں غیر قانونی اور اسمگل شدہ پٹرول فروخت کرنے والے پمپس کیخلاف سخت کریک ڈائون

    خانیوال ضلعی انتظامیہ نے ضلع میں غیر قانونی اور اسمگل شدہ پٹرول فروخت کرنے والے پمپس کیخلاف سخت کریک ڈائون کا فیصلہ کرلیا جبکہ سول ڈیفینس کو ایل پی جی کی ری فلنگ کا غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کیخلاف بھی خصوصی کارروائی ٹاسک دیدیا گیا ہے-
    ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے حکومتی اقدامات کا جائزہ لینے اور ان پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے سول ڈیفینس، صحت، ماحولیات، انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈز سے خصوصی میٹنگ کی-ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرزمحمد اکرام ملک، محمداختر منڈھیرا، کبیروالا ،میاں چنوں کے اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی اجلاس میں شرکت کی-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر سرکاری وصولیوں کی رفتار اور دیہی مراکز مال کے قیام کیلئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ دیہی مراکز مال کے قیام کے لئے تمام کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ دیہات تک سطح تک عوام کے لئے کمپیوٹرائزڈ فردات اور انتقالات کے سرٹیفکیٹس کا اجراء آسان بنایا جاسکے –

    محکمہ ماحولیات کو رہ حانے والے بھٹہ جلد از جلد زگ زیک ٹیکنالوجی پر منتقل کرانے کی ہدایت بھی کی-ڈی او انڈسٹریز نے چینی کے نرخوں ،ڈیمانڈ اینڈ سپلائی بارے آگاہ کیا-ڈپٹی کمشنر نے محکمہ خوراک کے حکام کو آٹے کی بلا تعطل فراہمی جاری رکھنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ضلع میں کسی جگہ سے قلت بارے شکایات نہیں ملنی چاہئے-اجلاس میں ضلع میں شجر کاری اور تجاوزات خلاف کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا-

  • بار ایسوسی ایشن کے انتخاب نہیں ہوگیں

    بار ایسوسی ایشن کے انتخاب نہیں ہوگیں

    میاں چنوں بار ایسوسی ایشن کے انتخاب جو کے اس سال بھی منعقد ہونے تھے ۔
    مگر اس سال ایک گروپ کے علاوہ کسی بھی اور وکلاء گروپ میں اپنا امیدوار صدر اور جنرل سکیرٹری کے لیے میدان میں نہیں اتارا

    بار ایسوسی ایشن میاں چنوں کے تمام گروپس کے متفقہ فیصلہ کے مطابق مہر ریاض احمد ہمجانہ ایڈووکیٹ بار ایسوسی ایشن میاں چنوں کے صدر اور رانا فخر امام ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن میاں چنوں برائے سال 2021 ہونگے

    بار ایسوسی ایشن کے روم میں منعقدہ تقریب میں تمام گروپوں کی جانب سے فیصلہ سازی کے سربراہ رانا محمد یوسف خان ایڈووکیٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس سال مہر ریاض احمد ہمجانہ بار کے صدر اور رانا فخر امام جنرل سکیرٹری ہوں گے

  • رات گے ڈپٹی کمشنر نے کہاں کا دورہ کیا

    رات گے ڈپٹی کمشنر نے کہاں کا دورہ کیا

    ڈپٹی کمشنر خانیوال ظہیر عباس شیرازی سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کی بہتری کیلئے کوشاں
    میاں چنوں:ڈاکٹروں و عملہ کی حاضریاں چیک کرنے کرنے رات 12 بجے ٹی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے ایمرجنسی، وارڈز، میں طبی سہولیات کا جائزہ لیا، لیبارٹری اور ہسپتال کی فارمیسی بھی چیک کی اور زیر علاج مریضوں اور ان کے ساتھ موجود اٹینڈنٹس سے ڈاکٹروں و سٹاف کے رویہ اور طبی سہولیات بارے دریافت کیا
    سروس ڈیلیوری کی بہتری کے لئے ہسپتالوں کی مانیٹرنگ مزید سخت کردی گئی ہے :ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ میاں چنوں سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں سے رویہ بارے کوئی شکایت نہیں ملنی چاہئے
    میاں چنوں:دیگر سرکاری ہسپتالوں کے بھی سرپرائز وزٹس کرونگا:ظہیر عباس شیرازی

  • گھر کی چھت گرگی

    گھر کی چھت گرگی

    میاں چنوں دین محمد کالونی میں گھر کی چھت گر گئ۔
    حادثے میں 7 افراد زخمی( 14 سالہ شاہد ولد حق نواز , 15 سالہ رفیق ولد اسماعیل, 17 سالہ زاہد ولد محمد علی,33 سالہ اللہ رکھا ولد فلک شیر, 40 سالہ حنیفاں بی بی زوجہ طفیل, رخسانہ زوجہ طارق, 20 سالہ اقبال ولد انور شامل تاحال چھت گرنے کی وجہ معلوم نہ ہوسکی
    ریسکیو1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا

    رپورٹ
    ضیاء عبدالصمد باغی ٹی وی میاں چنوں

  • منشیات فروش کے گرد گھیرا تنگ

    منشیات فروش کے گرد گھیرا تنگ

    میاں چنوں : ایس ایچ او تھانہ تلمبہ چوہدری عنصر علی جٹ کی پولیس پارٹی کے ہمراہ بڑی کارواٸی منشیات فروش اظہر عباس ولد خدابخش ڈانگرہ بھاری مقدار میں منشیات سمیت رنگے ہاتھوں پکڑا گیا منشیات فروش اظہر عباس جوکہ تھانہ تلمبہ کی حدود میں منشیات بیچنے کا دھندہ کرتا تھا پولیس کو مطلوب تھا ایس ایچ او تھانہ تلمبہ چوہدری عنصر علی جٹ نے خفیہ اطلاع پر کارواٸی کرتے ہوۓ مطلوب منشیات فروش اظہر عباس ڈانگرہ کو 2160 گرام اعلی کوالٹی کی چرس سمیت گرفتار کرلیا اور 9سی کا مقدمہ درج کردیا ایس ایچ او نے کہا کہ منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے انشا۶ الللہ منشیات کا مقرو دھندہ کرنے والے بچ نہیں پاٸیں گے
    رپورٹ ضیاء عبد الصمد باغی ٹی وی میاں چنوں

  • بجلی چوروں نا دہندگان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے

    بجلی چوروں نا دہندگان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے

    میپکواتھارٹی کی طرف سے دیئے گئےریکوری اہداف کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ ایس ڈی اوز اور ایکسین مستقل نا دہندہ صارفین سے واجب الادا رقوم کی وصولی کیلئے بھرپور کوشش کریں.
    واجبات بقایا جات کی عدم ادائیگی پر نا دہندگان کے کنکشنز بغیر کسی رعایت کے منقطہ کیئے جائیں۔ نا دہندگان سے واجبات وصولی میں ناکامی پر متعلقہ ایس ڈی اوز کے خلاف محکمانہ کاروئی عمل میں لا ئی جا ئے گی۔ ان خیالات کا اظہار میپکو آپریشن سرکل خانیوال محمد سعید نے میپکو ڈویژن میاں چنوں میں ایکسین اورا یس ڈی اوز کے ساتھاجلاس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بجلی چوری روکنے میں افسران اپنا کردار ادا کریں۔ نائٹ چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔ بجلی چوروں کو نہ صرف بھاری جرمانے کیئے جائیں بلکہ ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروائی جائیں۔ لائن لاسسز کے اہداف کے حصول کیلئے بھی محنت کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ خطرناک مقامات کی درستگی، بے ہنگم تاروں کی تبد یلی اور سسٹم کی بہتری کیلئے ایل ٹی پروپوزلز کو مکمل کیا جائے اور درختوں کی کٹائی کا عمل بروقت مکمل کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لائن سٹاف کسی بھی ٹرپنگ، شٹ ڈاؤن اور شکایات کو اپنی جان پر فوقیت نہ دیں اور بغیر سیفٹی آلات لائینوں پر ہرگز کا م نہ کریں۔ایکسین میپکو ڈویژن میاں چنوں قمر زمان نے ڈویژن کی کارگردگی بارے سپرنٹنڈنگ انجینئر خانیوال کو آگاہ کیا۔ اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل مسعود احمد قریشی ، ڈپٹی کمرشل منیجر ارشاد خان سیال ، ایکسین میپکو ڈویژن میا نچنوں قمر زمان ، میپکو ڈویژن میا ں چنوں کے تما م سب ڈویژنل افسران اور ریونیو افسر نے شرکت کی۔
    شعبہ تعلقات عا مہ میپکو سرکل خا نیوال

  • میاں چنوں میں آگاہی مہم

    میاں چنوں میں آگاہی مہم

    میاں چنوں: ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر محکمہ زراعت نے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ کے لئے بھرپور آگاہی مہم شرو ع کردی- ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری شہزاد صابر اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت رانا مقصود احمد نے چک نمبر 17ایٹ آر اور 6ایٹ آر میں کاشتکاروں سے میٹنگز کرکے انہیں گندم، تیل دار اجناس ، سبزیوں کو پانی دینے اور کھادوں کے استعمال بارے بریفنگ دی- ڈائریکٹر زراعت نے اس موقع پر کہا کہ گندم کی فصل اس وقت نازک دور سے گزر رہی ہے جڑی بوٹیوں کی تلفی کے ساتھ متوازن کھادوں کا بروقت استعمال کیا جائے- انہوں نے کہا کہ گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کے لئے محکمہ زراعت کا عملہ فیلڈ میں موجود ہے- کاشتکار دی گئی ہدایات پر عمل کریں-

  • میاں چنوں بینک ملازمین اور کسانوں کے درمیان جھگڑا

    میاں چنوں بینک ملازمین اور کسانوں کے درمیان جھگڑا

    میاں چنوں:گزشتہ روز پاکستان کسان اتحاد اور زرعی ترقیاتی بنک ملازمین کے درمیان تلخ کلامی اور جھگڑا ہوا تھا.

    جس پر کسانوں نے الزام عائد کیا تھا کہ بنک عملہ کسانوں سے رشوت وصول کرتا ہے. کسانوں نے بنک عملے کی معطلی کیلئے احتجاج کا اعلان کیا تھا.
    جس پر اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم اور ڈی ایس پی طارق پرویز نے دونوں فریقین کو بلواکر معاملات کی جانچ پڑتال کی اور کسانوں کو یقین دلایا گیا کہ کسانوں سے کسی قسم کوئی رشوت وصول کرنے والوں کے خلاف فوری محکمانہ کاروائی ہوگی
    جس پر کسانوں نے اپنا احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا اور کہا کہ کسانوں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی برداشت نہیں کی جائےگی.
    بعدازاں بنک ملازمین دفتر کسان اتحاد آئے جہاں پر دونوں فریقین کے درمیان صلح ہوگئی۔

  • میاں چنوں کی عوام کا کتنا پیسہ ڈوب گیا

    میاں چنوں کی عوام کا کتنا پیسہ ڈوب گیا

    میاں چنوں میں ہاؤسنگ سکیم کے نام پر عوام کو لوٹنا سب سے آسان کام ہے.
    بائی پاس پر الیاس گارڈ کے نام سے بنائی گئی ہاؤسنگ کالونی جسکے فرنٹ پر صوبائی گورنمنٹ کی زمین پر فصل کاشت تھی. صوبائی گورنمنٹ کاشت کرنے والوں نے بھاری رقم کی عوض سرکاری جگہ کو الیاس گارڈن والوں کو فروخت کرکے ٹاؤن کو راستہ دیا. جسکے بعد ٹاؤن مالکان نے ٹاؤن کی جگہ کے سامنے صوبائی گورنمنٹ کی جگہ اپنے ٹاؤن کا فرنٹ اور نیشنل ہائی وے روڈ بتا کر میاں چنوں کی عوام کو کروڑوں کی زمین فروخت کردی.
    اب تک ہاْؤسنگ سکیم والے میاں چنوں کی عوام کو اُلو بنا کر کروڑوں روپے کی جگہ فروخت کرچکے ہیں. جس کا فرنٹ پر کوئی راستہ تک نہیں ہے.
    اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم نے بتایا کہ مشینری سے صوبائی گورنمنٹ کی جگہ واگزار کروالی گئی ہے اور صوبائی گورنمنٹ کی زمین کو ٹاؤن مالکان کو فروخت کرنے والوں سے سرکاری جگہ واپس لی جائےگی اور ٹاؤن مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید سخت کاروائی بھی عمل میں لائی جائےگی.

  • انتظامیہ حرکت میں کیا ہونے والا ہے

    انتظامیہ حرکت میں کیا ہونے والا ہے

    میاں چنوں میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی آئندہ ہفتے میاں چنوں میں آمد متوقع
    ضلع و تحصیل انتظامیہ انتظامات کے لیے متحرک

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مختلف پروجیکٹس کا اعلان کریں گے۔
    اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی ڈی پی او محمد وسیم کی بلدیہ میاں چنوں میں مینٹگ کی گی۔
    جسمیں اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم بھٹی، ڈی ایس پی طارق پرویز،سی او بلدیہ خداداد اور ایس اپچ او سٹی آصف چوہان موجود تھے