Baaghi TV

Tag: Mian Channu

  • میاں چنوں ٹریفک بلاک

    میاں چنوں ٹریفک بلاک

    میاں چنوں تلمبہ روڑ جو کہ ایک اہم ہو مصروف ترین روڈ ہے آۓ دن اس پر ٹریفک جام ہوجائی ہے اور ناجائز پارکنگ کی تو انتہاء ہی ہوگی ہے ٹریفک پولیس کے ٹریفک وارڈن کہیں نظر نہیں آتے۔
    جسکی وجہ سے عوام کو انتہائی مشکل ہو سامنا کرنا پڑتا ہے۔
    عوام کا انتظامیہ اور اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کہ وہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کریں

  • الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا گیا

    الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا گیا

    میاں چنوں بار ایسوسی کے الیکشن سال 2021تا 2022کیلئے الیکشن بورڈ تشکیل دے دیا گیا،
    بورڈ الیکشن کیلئے چیئرمین کیلئے میاں محمد عالم اسد ایڈووکیٹ، ممبران میں ملک صدیق ایڈووکیٹ،چوہدری عدنان سردار ایڈووکیٹ،چوہدری صہیب ساجد ایڈووکیٹ،چوہدری ذکاء اللہ ایڈووکیٹ،مہر عبیدا لرحمن ایڈووکیٹ،مہر اظہر حسین کاٹھیا ایڈووکیٹ شامل ہیں۔

  • میاں چنوں میں کرونا ایس او پیز پر عمل

    میاں چنوں میں کرونا ایس او پیز پر عمل

    میاں چنوں . محکمہ تعلیم پنجاب کے حکم پر پوری پنجاب کے سکولوں میں بچوں کو ب فارم جمع کروانے کا کہا گیا تھا جس سے سرکاری سکولوں میں پڑھنے والے طلباء و طالبات کو بہت سی سہولیات ملے گئی

    جیسا کہ فری تعلیم طلباء و طالبات کو وظائف وغیرہ وغیرہ۔ ب فارم جمع کرونے کی آخری تاریخ 30 جنوری 2021 ہے۔

    اس سلسلے میں دیگر شہروں میں نادرا آفس میں والدین کا رش دیکھنے میں آیا اور نہ ہی کرونا ایس او پیز پر عمل نہ دیکھنے میں آیا۔
    میاں چنوں میں نادرا آفس کے عملے نے والدین کو بیٹھنے کے لیے کرسیاں فراہم کی اور کرونا ایس او پیز پر عمل بھی کرویا۔

  • میاں چنوں تھانہ سٹی میں آگ بھڑک اٹھی

    میاں چنوں تھانہ سٹی میں آگ بھڑک اٹھی

    میاں چنوں: تھانہ سٹی میاں چنوں میں شارٹ سرکٹ کت باعث وائرلیس روم میں آگ بھڑک اٹھی

    جسکے نتیجہ میں تمام وائرلیس سیٹ اور دیگر سامان جل گیا اور آپریٹر محمد شفیق کا ہاتھ جھلس گیا. آگ کو پولیس اہلکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت کنٹرول کیا…

  • میاں چنوں پیر سید علی عباس شاہ کا دورہ

    میاں چنوں پیر سید علی عباس شاہ کا دورہ

    میاں چنوں۔ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری برائے قانون پیر سید علی عباس شاہ نے اپنی قریبی ساتھی پیرسید عرفان علی شاہ،رہنماں تحریک انصاف حاجی محمد یاسین کے ہمراہ فاریسٹ پارک پل گھراٹ میاں چنوں کا دورہ کیا،اور پارک کے درپیش مسائل کے حل کیلئے انہوں نے یقین دلایا کہ بہت جلد پارک کی تزئین و آرائش اور پارک کی چار دیواری کیلئے گرانٹ منظور کرواؤں گا۔اس موقع پر انہوں نے نیوز نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں بہتری اور مہنگائی میں کمی ارہی ہیے، وزیراعظم عمران خان عوام کی خوشحال کیلئے محنت اور لگن سے دن رات کام کررہے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے شور مچانے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا،ملک کو لوٹ کر کھانے والوںکو پیسہ واپس کرناہوگا،ملک سے باہر بیٹھے سیاستدان پاکستان کے خیرخواہ ہیں توواپس آئیں اور عوام کا سامنا کریں۔۔۔

  • میاں چنوں میں اسٹام پیپر نایاب ہوگے

    میاں چنوں میں اسٹام پیپر نایاب ہوگے

    جنوبی پنجاب بھر میں اسٹام نایاب ھو کر رہ گئے اور میاں چنوں میں بھی اسٹام پیپر ملنا مشکل ہوگیا ہے جس کی وجہ سے پچاس روپے والا اسٹام پیپر دو سے اڑھائی سو اور دوسو والا چار سو سے پانچ سو تک میں مل رہا ہے۔
    اس حوالے سے جب اسٹام فروشوں سے بات ہوئی تو ان کا یہ ہی کہنا تھا کہ قومی خزانے میں اسٹام پیپر بلکل نہ ہونے کی وجہ سے ہمیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور کہا کہ اس حوالے سے ہم نے اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں اور ڈی سی خانیوال کو بھی درخواست کی ہے کہ ہمیں اسٹام پیپر فراہم کیے جائیں۔

  • میاں چنوں میں زناکاری کے واقعات میں آۓ دن اضافہ

    میاں چنوں میں زناکاری کے واقعات میں آۓ دن اضافہ

    1. میاں چنوں میں زنا کاری کے واقعات میں آۓ دن اضافہ

    میاں چنوں۔ مندر والی گلی کا رہائشی علی عباس ولد غلام عباس اور اس کا ساتھی محمد عمران والد عبدالحمید نے گلی سے گزرنے والی خواتین میں سے ایک کی بازوں پکڑلیا اور فحش حرکات کرنے لگا اور اغواء کرنے کی بھی کوشش کی۔
    جس پر اسکی ساتھی خواتین اور اہل محلہ نے بیچ بچاؤ کرویا۔
    مگر ملزمان جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے ان دنوں افراد کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

  • پولیس کی کاروائی 2 ڈاکو گرفتار

    پولیس کی کاروائی 2 ڈاکو گرفتار

    تھانہ سٹی میاں چنوں پولیس کی کاروائی, سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ڈاکو گرفتار. گرفتار ملزمان میں مقبول احمد سکنہ 18 چودہ ایل اور افضال سکنہ 24 چودہ ایل شامل ہیں. پولیس تو نے بتایا ملزمان سے
    76 ہزار نقدی .2 عدد پسٹل 3 عدد موبائل اور زیر استعمال 2 موٹر سائیکل برآمد کئے گئے ہیں ملزمان کے خلاف ڈکیتی کے تین مقدمات درج ہیں. مزید تفتیش جاری ہے

  • میاں چنوں کی عوام میں بڑھتا ہوا خوف حراس

    میاں چنوں کی عوام میں بڑھتا ہوا خوف حراس

    میاں چنوں شہر میں بڑھتی وارداتیں ایس ایچ او تھانہ سٹی آصف چوہان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان

    میاں چنوں
    جی ٹی روڈ سینیما موڑ کے قریب ڈکیتی پر فائرنگ سے عمران علی سکنہ گلشن علی کچی آبادی جاں بحق۔ اس کے علاوہ ایک ہی رات میں پل بازار میں چوروں نے متعدد دُکانوئیں جن میں بلال موبائل شاپ، اشفاق ہارڈ ویئر سٹور، مقدر بان فروش عبدالواجد کلاتھ ہاؤس، اختر اینڈ سنز، رانا دیسی گھی، ناظم برڈز کی شاپس شامل ہیں۔

    جن کے تالے توڑ کر نقدی اور قیمتی سامان چوری کرلیا،یاد رہے گزشتہ رات بھی تھانہ سٹی کی حدود میں دوران ڈکیتی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ شہری موبائلز موٹر سائیکل اور نقدی سے محروم کر دیے گئے تھے

    آج صبح سویرے
    علامہ اقبال روڈ گلیکسی موبائل شاپ پر کار سوار چور سولہ لاکھ مالیت کے موبائل فون چوری کر کے لے گئے

  • میاں چنوں رحمت العالمین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلےمیں اسپائر کالج میں محافلِ میلاد کا انقعاد

    میاں چنوں رحمت العالمین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلےمیں اسپائر کالج میں محافلِ میلاد کا انقعاد

    حکومت پنجاب کی ہدایت پر شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کا ہفتہ منانے کا چوتھا روز پورے پنجاب کی طرح میاں چنوں میں بھی جاری۔
    شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں اسپائر کالج میاں چنوں میں محافلِ میلاد النبیؐ منعقد کی گئی.جہاں پر کالج طباء نے قرات, نعت و تقاریر کے مقابلوں میں حصہ لیا. مقابلوں میں حصہ لینے والے طلباء میں تحائف تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم اور کاشف سہیل پراچہ (ڈپٹی ڈائرکٹر کالجز خانیوال )نے کالج انتظامیہ کو محافل میلاد کے منعقد کرنے کو سراہا.اور کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شان رحمت اللعالمین منایا جا رہا ہے. آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی ہمارے لئے مشعل راہ ہے, ہمیں آپ ص کی تعلیمات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی کوشش کرنی چاہیے.تاکہ ہمیں زندگی اور آخرت میں کامیابی ملے