Baaghi TV

Tag: news

  • گندم 4000 ہزار روپے فی من:سرکاری قیمت مقررکردی گئی

    گندم 4000 ہزار روپے فی من:سرکاری قیمت مقررکردی گئی

    کراچی: سندھ کابینہ نے گندم کی فصل( 23-2022 )کی خریداری کا ہدف1.4 ایم ایم ٹی 4 ہزار روپے فی 40 کلو گرام مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، چیئرمین پی اینڈ ڈی حسن نقوی، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری فیاض جتوئی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

    الیکشن کمیشن نے انتخابی نشانات کےلیے درخواستیں طلب کرلیں

    وزیر خوراک مکیش چاولہ نے کابینہ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس سال 4 ملین ٹن گندم کی کاشت ہوئی جو کہ شدید بارشوں اور سیلابی تباہ کاریوں کے باوجود فصل کی اچھی کاشت ہے۔ مکیش چاولہ نے کہا کہ حکومت نے پہلے ہی 4000 روپے فی 40 کلو گرام سپورٹ پرائس مقرر کر رکھی ہے لیکن کابینہ کو خریداری کا ہدف مقرر کرنا ہے تاکہ مراکز پر خریداری رواں ماہ فروری 2023 کے دوسرے ہفتے سے شروع کی جا سکے۔

    لاہور:جرائم پیشہ افراد کےخلاف کارروائیاں جاری،خطرناک مجرم گرفتار

    کابینہ نے تفصیلی غور کے بعد 1.4 ایم ایم ٹی خریداری کا ہدف مقرر کرنے کا فیصلہ کیا اور محکمہ کو ہدف حاصل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ خریداری براہ راست کاشتکاروں سے شروع کی جانی چاہیے تاکہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی اچھی قیمت کا فائدہ کسانوں تک پہنچ سکے۔

    ایک سوال کے جواب میں مکیش چاولہ نے کہا کہ محکمہ خوراک کے پاس کیری اوور باردانہ 0.40 ایم ایم ٹی کی حد تک دستیاب ہے۔ اس پر وزیراعلیٰ سندھ نے انہیں ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ میرپورخاص اور حیدرآباد کےعلاقے جہاں جلد فصل کی کاشت کی جاتی ہے باردانہ کی خریداری کے لیے استعمال میں لایا جائے۔ وزیر خوراک نے کہا کہ 1.4 ایم ایم ٹی گندم کے ہدف کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے 10 لاکھ پی پی بیگس خریدے جائیں گے۔

    پیراسٹامول سیرپ اور گولی کی قیمت میں اضافے کی سمری تیار

    وزیر اعلیٰ سندھ نے محکمہ خوراک کو گندم کی خریداری کے حوالے سے پالیسی گائیڈ لائنز دیتے ہوئے کہا کہ گندم کاشتکاروں سے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر خریدی جائے۔ کاشتکاروں کو باردانہ فراہم کیا جائے۔ انہوں نے محکمے کو واضح طور پر بتایا کہ جو فیلڈ اسٹاف غبن/قلت یا پھرخورد برد میں ملوث ہے اسے خریداری مراکز کے انچارج کے طور پر تعینات نہیں کیا جائے گا۔

    مراد علی شاہ نے محکمہ کو یہ بھی ہدایت کی کہ دوسرے صوبوں سے گندم کی آمد اور سندھ سے گندم کے اخراج کو ضرور چیک کیا جائے جس کے لیے انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اس مقصد کے لیے محکمہ کے ساتھ تعاون کریں۔

    وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی کے مطابق زراعت اور واٹر مینجمنٹ منظور وسان نے کابینہ کو موسمیاتی تبدیلی کے پیش نظر زراعت اور واٹر مینجمنٹ کے ساتھ سندھ طاس کو تبدیل کرنے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اس کا مقصد موسمیاتی ردعمل کے سبب ادارہ جاتی اور ریگولیٹری سسٹم کو مضبوط بنانا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے لوگوں کو معلومات فراہم کی جائیں اور اس کی روشنی میں اقدامات کیے جائیں۔ منظور وسان نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے سے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے فیصلے کیےجاسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے خطرات اور ان میں کمی کے حوالے سے کسانوں میں آگاہی پیداکرنے کے ساتھ ساتھ ان میں اس حوالے سے صلاحیت کو بھی فروغ دیاجائے گا۔

    ٹھٹھہ : پولیس کی کارروائی ،3 گٹکہ ماواسپلائی کرنے والے گرفتار

    منظور وسان نےمزید کہا کہ یہ 3.4 بلین روپے کا منصوبہ ہے جس کا آغاز فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ کابینہ نے منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے محکمہ زراعت کو ہدایت کی کہ وہ اس منصوبے کے فوائد کے بارے میں اراکین اسمبلی کو آگاہ کریں اور اضلاع میں ورکشاپس کا انعقاد شروع کریں۔

    کابینہ نے محکمہ صحت کی درخواست پر تاپا لانڈھی ضلع کورنگی میں جدید ترین سندھ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز کی تعمیر کے لیے 40 ایکڑ اراضی الاٹ کی۔کابینہ نے امتیاز علی شاہ کی بطور منیجنگ ڈائریکٹر سندھ انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن ایجنسی تقرری کی منظوری دی۔

    وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کابینہ کو بتایا کہ امتیاز شاہ کو نو امیدواروں میں سے منتخب کیا گیا ہے جنہوں نے اس عہدے کے لیے درخواست بھی دی تھی۔ کابینہ نے ڈاکٹر نذیر کلہوڑو، ڈی جی سندھ انسٹی ٹیوٹ آف انیمل ہیلتھ کی موجودہ مدت کے لیے پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل (پی وی ایم سی) کے رکن کی نامزدگی کی منظوری بھی دے دی۔

  • دراز کے بعد  ڈزنی کا بھی 7 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

    دراز کے بعد ڈزنی کا بھی 7 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

    ای کامرس پلیٹ فارم درازکے بعد معروف انٹرٹینمنٹ کمپنی ڈزنی نے 7 ہزار ملازمتوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق انٹرٹینمنٹ سے بھر پور ڈزنی نے بھی اپنے 7 ہزار ملازمین کو فارغ کرنے کا کہہ دیا ہے ملازمین کی تعداد میں کمی ڈزنی اسٹریمنگ سروس کو منافع بخش بنانے اور بھاری رقم بچانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔

    رپورٹس کے مطابق کمپنی کی جانب سے یہ فیصلہ گزشتہ سال کے آخری تین مہینوں میں ہونے والی مالی رپورٹ کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے، ان برطرفیوں سے دنیا بھر میں ڈزنی کی ورک فورس کا حجم 3.6 فیصد کم ہوگا-

    میڈیا رپورٹس کے مطابق 2019 میں ڈزنی ویڈیو اسٹریمنگ سروس کے لانچ ہونے کے بعد ڈزنی کے سبسکرائبر میں پہلے سے کمی آئی ہے۔

    باب ایگرکا کہنا ہےکہ ہم کمپنی میں تخلیقی صلاحیت کو ابھارنے کے لیےکام کر رہے ہیں، ہمیں یقین ہے کہ ہم اپنے ارادوں میں کامیاب ہوں گے اخراجات کم کرنا ہمارے کاروبار کے لیے پائیدار ترقی اور منافع کا باعث بنے گا، ہمارے لیے بہتر ہے کہ ہم مستقبل کے خلل اور عالمی اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے سکیں اور شیئر ہولڈرز کے لیے ساز گار ماحول پیدا کریں۔

    قبل ازیں ای کامرس پلیٹ فارم دراز نے بھی اپنے ملازمین کی تعداد کم کرتے ہوئے چھانٹی کر دی ہے علی بابا گروپ کے ذیلی ادارے دراز گروپ نے اپنے ملازمین کی تعداد کم کرتے ہوئے 11 فیصد کو فارغ کر دیا۔

    دراز گروپ کے سی ای او بجارک مکلسن نے کہا کہ مارکیٹ کے مشکل ماحول، یورپ میں جنگ، سپلائی چین میں حائل رکاوٹوں، بڑھتی مہنگائی اور بڑھتے ٹیکس کی وجہ سے ملازمین میں کمی کرنے کا فیصلہ کیاانہوں نے کمپنی کی ویب سائٹ پر جاری کردہ خط کے ذریعے ملازمین کو فارغ کرنے کا اعلان کیا۔

    واضح رہے کہ ای کامرس پلیٹ فارم دراز گروپ پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال میں کام کرتا ہے۔

  • فرانس:چارلی ہیبڈو اسلامو فوبیا سے بازنہ آیا،زلزلےسے ہزاروں اموات کا مذاق بنا دیا

    فرانس:چارلی ہیبڈو اسلامو فوبیا سے بازنہ آیا،زلزلےسے ہزاروں اموات کا مذاق بنا دیا

    پیرس: فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے ایک مرتبہ پھر متنازع کارٹون شائع کیا ہے جس میں ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کا مذاق بنایا گیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق آرٹسٹ پیئرک جوئن کی ڈرائنگ میں ملبے کے ڈھیر کے درمیان منہدم عمارتوں کو دکھاتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ یہاں ’’ٹینکس بھیجنے کی ضرورت نہیں ہے۔‘‘

    ڈی آئی خان : 3 مسلح ڈاکوؤں نے صحافی کو گولی مارکرزخمی کردیا اور موٹرسائیکل بھی…

    چارلی ہیبڈو کی جانب سے جاری کیے گئے کارٹون پر سوشل میڈیا صارفین پر غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ صارفین نے فرانسیسی میگزین کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ کارٹون نے اس سانحے کا مذاق اڑایا جس نے دو ممالک کے لاکھوں لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ انہوں نے اس ڈرائنگ کو ’’قابل نفرت‘‘، ’’شرمناک‘‘، بغاوت اور نفرت انگیز تقریر کے مترادف قرار دیا ہے۔

     

    ایک خاتون صارف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ میگزین کے لیے اپنی حمایت واپس لے رہی ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ کارٹون میں چارلی ہیبڈو کی ’’حقیقی روح‘‘ کو دکھایا گیا ہے جبکہ دوسرے نے کہا کہ ’’اس اخبار کی آمدنی کا واحد ذریعہ اسلامو فوبیا ہی ہے۔‘‘امریکی مسلمان اسکالر عمر سلیمان نے کہا کہ ’’ہزاروں مسلمانوں کی موت کا مذاق اڑانا اس بات کی انتہا ہے کہ کس طرح فرانس نے ہمیں ہر طرح سے غیر انسانی تصور کیا ہے۔‘‘

    قصوراورشیخوپورہ میں پیٹرول کے ذخیرہ اندوزوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کروڑوں روپے…

    واضح رہے کہ ترکیہ اور شام میں آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے سے اب تک جاں بحق افراد کی تعداد 16ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ ترکیہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 12ہزار 873 اور شام میں مرنے والوں کی تعداد 3ہزار162 تک پہنچ گئی ہے۔

  • ایک غلطی نے گوگل کی  پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کو 100 ارب ڈالرز سے محروم کردیا

    ایک غلطی نے گوگل کی پیرنٹ کمپنی الفابیٹ کو 100 ارب ڈالرز سے محروم کردیا

    آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی چیٹ بوٹ بارڈ کی ایک غلطی نے گوگل کی سرپرست کمپنی الفابیٹ کو 100 ارب ڈالرز سے محروم کردیا۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق گوگل کی جانب سے اس نئی ٹیکنالوجی کی تشہیر کے لیے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی تھی اس ویڈیو میں چیٹ بوٹ سے کہا گیا کہ وہ ایک 9 سالہ بچے کو جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ کی کامیابیوں کے بارے میں بتائے۔

    بارڈ نے اپنے جواب میں کہا کہ جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے سب سے پہلے نظام شمسی سے باہر موجود ایک سیارے کی تصویر کھینچی تھی، مگر یہ جواب غلط تھا کیونکہ ایسا ایک یورپی ٹیلی اسکوپ نے کیا تھا۔


    گوگل کے چیٹ بوٹ کی جانب سے دیا جانے والے غلط جواب اب بھی بلاگ پوسٹ پر موجود ہے اس غلط جواب کے نتیجے میں الفابیٹ کے حصص کی قیمتوں میں 9 فیصد کمی آئی جبکہ مارکیٹ ویلیو سے 100 ارب ڈالرز کم ہوگئے۔

    واضح رہے کہ چیٹ جی پی ٹی کو نومبر 2022 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اس کے بعد دنیا بھر میں بہت زیادہ مقبول ہوا اس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے گوگل نے بارڈ کو 6 فروری کو چیٹ جی پی ٹی کے مقابلے پر متعارف کرایا تھا جبکہ ویب براؤزر ایج میں بھی اسے شامل کیا گیا ہے۔

    گوگل کی اس سروس کا مقصد صارفین کو مختلف موضوعات پر تفصیلات آڈیو، ویڈیو، تصاویر اور دیگر ذرائع سے پیش کرنا ہے اس چیٹ بوٹ کو متعارف کراتے ہوئے گوگل کے سی ای او سندر پچائی نے ایک بلاگ پوسٹ میں جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ سے پوچھے گئے سوال کا حوالہ بھی دیا تھا۔

  • بھارت میں  ویلنٹائنز ڈے "گائے کو گلے لگانے” کے دن کے طور پر منایا جائے گا

    بھارت میں ویلنٹائنز ڈے "گائے کو گلے لگانے” کے دن کے طور پر منایا جائے گا

    ممبئی: بھارتی اینیمل ویلفیئر بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رواں سال 14 فروری (Cow Hug Day) کے طور پر منائیں۔

    باغی ٹی وی:بھارت کے سرکاری ادارے کا خیال ہے کہ گائے سے محبت کرنے والے لوگ 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے کے بجائے "کاؤ ہگ ڈے” کے طور پر مناسکتے ہیں۔ اس سے زندگی مزید خوشگوار ہوگی اوراسے مثبت توانائی سے بھرپور بنایا جاسکے گا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اینیمل ویلفیئر بورڈ نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر ایک نوٹیفیکشن جاری کیا ہے جس میں بورڈ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رواں سال 14 فروری کو ویلنٹائنز ڈے کے بجائے ’گائے کو گلے لگانے کے دن‘ کے طور پر منائیں۔


    بھارتی اینیمل ویلفیئر بورڈ کے مطابق گائے بھارت کی ثقافت اور دیہی معیشت کا حصہ ہے جبکہ اس دن کو منانے کا مقصد عوام میں گائے کی اہمیت کو اُجاگر کرنا ہے۔

    بھارتی اینیمل ویلفیئر بورڈ کا کہنا ہے کہ 14 فروری گائے کو گلے لگانے کو دن کے طور پر منانے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ بھارت سے ’لڑکا لڑکی کی محبت کے اظہار‘ کے مغربی کلچر کو کم کیا جائے اور لوگوں کو مقامی ثقافت کی جانب راغب کیا جائے۔

    سوشل میڈیا پر بھارتی اینیمل ویلفیئر بورڈ کی اس اپیل کے خوب چرچے ہورہے ہیں صارفین کی جانب سے طنزو مزاح اور میمز شیئر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔


    ایک ٹوئٹر صارف نے اینیمل ویلفیئر بورڈ پر طنز کرتے ہوئے لکھا کہ اگر آپ اس ویلنٹائنز ڈے پر اکیلے ہیں تو بھارتی حکومت آپ کو گائے کو گلے لگانے کا مشورہ دے رہی ہے۔


    https://twitter.com/gsmadhusudan/status/1623330855270903809?s=20&t=vvAkgoHsNPwoc-6qUsweaw


    واضح رہے کہ اینیمل ویلفیئر بورڈ بھارت کی وزارت برائے فشریز کے تحت کام کرتی ہے جس کی ذمہ داریوں میں جانوروں کا تحفظ اور ان کی اہمیت کے بارے میں شعور اُجاگر کرنا بھی شامل ہے۔

    بھارت میں ویلنٹائن ڈے منانا عام ہے لیکن اکثر قدامت پسند اور سخت گیر ہندو تنظیمیں ان مواقع پر ہنگامہ آرائی کرتی ہیں ، ماضی میں مودی بھی اس دن کو منانے کے خلاف کئی بار بیان دے چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ ہندو مذہب میں گائے کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے، ہندو مذہب میں گائے ایک مقدس جانور تسلیم کیا جاتا ہے اور اسے ماں سے تشبیہ دی جاتی ہے۔ بھارت میں گائے کو ذبح کرنا بھی گویا گناہ تسلیم کیا جاتا ہے اور اس پر ذبح کرنے والے کو ہی قتل کردیا جاتا ہے۔

    بھارت میں سال 2015 اور 2016 کے درمیانی عرصے میں گائے اسمگل کرنے یا گائے کا گوشت کھانے کے شبے میں ہندو انتہا پسندوں نے بدترین تشدد سے مجموعی طور پر 10 مسلمانوں کو قتل کیا۔

    موجودہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی 2001 سے 2014 تک ریاست گجرات کے وزیراعلیٰ رہے، ان کے دور میں گجرات میں گائے ذبح کرنے، گائے کے گوشت کی نقل و حمل اور اس کی فروخت پر مکمل پابندی تھی-

  • آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے آج اچھی خبر دیں گے،اسحاق ڈار

    آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے آج اچھی خبر دیں گے،اسحاق ڈار

    اسلام آباد: وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ وہ آج آئی ایم ایف سے مذاکرات سے متعلق اچھی خبر دیں گے۔

    اسلام آباد میں ایک تقریب کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ آئی ایم ایف مشن کے ساتھ ملاقات کررہا ہوں اور ان کے ساتھ مذاکرات آن ٹریک ہیں۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف سے کوئی اختلاف نہیں، ان کے ساتھ آج فائنل راونڈ چل رہا ہے،آئی ایم ایف سے مذاکرات کے حوالے سے آج اچھی خبر دیں گے،آئی ایم ایف سےروزانہ کی بنیادپر میری بات ہورہی ہے-

    اسلام آباد میں روڈ سیفٹی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس طرح کی تقریب کاانعقاد خوش آئند ہے،روڈ حادثات میں کئی قیمتی جانوں کاضیاع ہوتا ہے،سڑکوں پر ٹریفک کادباودن بدن بڑھ رہا ہے،حکومت رواں سال 50سے زائد سڑکوں کے منصو بوں پر کام کررہی ہےروڈ سیفٹی کانفرنس سے جامع ایکشن پلان بنانے میں مدد ملے گی-

  • حکومتی امدادی کارروائیوں پر تنقید، ترکیہ میں ٹوئٹر سروس بند

    حکومتی امدادی کارروائیوں پر تنقید، ترکیہ میں ٹوئٹر سروس بند

    ترکیہ میں تباہ کن زلزلے پر حکومتی امدادی کارروائیوں پر بڑھتی ہوئی آن لائن تنقید کے بعد اب ترکیہ میں ٹوئٹر سروس بند کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکیہ میں ٹوئٹر سروس بند ہے جبکہ شہریوں کو سوشل میڈیا کے استعمال کرنے کیلئے وی پی این سروس استعمال کرنی پڑ رہی ہے۔

    سوشل میڈیا پر سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے ادارے نیٹ بلاکس ڈاٹ او آر جی کے مطابق پہلے ٹوئٹر کو کنٹرول کیا گیا اور پھر تمام موبائل فون سروسز پر اس کو مکمل طور پر بلاک کر دیا گیا۔

    تاہم انٹرنیٹ مانیٹرنگ کمپنی نیٹ بلاکس کا کہنا ہے کہ ترکی میں ٹوئٹر تک رسائی بحال کر دی گئی ہے، مواد کو ہٹانے اور غلط معلومات پر پھیلانے پر حکام نے ٹوئٹر انتظامیہ کے ساتھ میٹنگ کی اور ان کی ذمہ داریاں یاد کرائیں، جس کے بعد ٹوئٹر سروس بحال کی گئی ہے۔

    ترکیہ میں سوشل میڈیا میں صدر طیب اردوان کی حکومت کی امدادی سرگرمیوں کو شدید تنقید کا سامنا ہے جہاں لوگ حکومت کی جانب سے ریسکیو کی ناکافی کوششوں کی شکایت کررہے ہیں۔

    واضح رہے اس سے پہلے بھی ترکیہ میں ایمرجنسی اور بڑے حادثات کے دوران سوشل میڈیا پر اس طرح کی پابندیاں عائد کی جاتی رہی ہیں-

    امریکی جیولوجیکل سروے کےمطابق پیر کو آنے والے زلزلے کی شدت 7.8 اورگہرائی 17.9 تھی زلزلے کا مرکز ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے غازیان کے نردوی کے قریب تھا اس کے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا،زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، شام، اردن،لبنان اور فلسطین میں بھی محسوس کیےگئے جبکہ قیامت خیز تباہی کےبعد 300 سے زیادہ آفٹر شاکس آچکے ہیں۔

    ملبے تلے اب بھی متعدد افراد کے پھنسے ہونےکا خدشہ ہے، انہیں نکالنےکے لیے دن رات ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم شدید سردی اور بعض علاقوں میں برفباری کے باعث متاثرین کو کٹھن حالات کا سامنا ہے اور امدادی کارروائیوں میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں، ترکیہ میں عمارتوں کےملبوں سے8 ہزار سے زائد افراد کو نکالا جا چکاہے۔

    ترک وزیر صحت کے مطابق زلزلے سے 32 ہزار کے قریب افراد زخمی ہیں اور متاثرہ علاقوں میں 5 ہزار 775 عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں، زلزلے میں مرنے والوں میں57 فلسطینی بھی شامل ہیں۔

    ترک میڈیا کے مطابق ملبے تلے دبے زلزلہ متاثرین موبائل فون سے ویڈیوز، وائس نوٹس اور لائیو لوکیشن بھیج رہے ہیں،ترکیہ میں 3 لاکھ 80 ہزار زلزلہ متاثرین کو شیلٹرز میں منتقل کردیا گیا، ترکیہ میں زلزلے سے ایک کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

  • شمالی کوریا نے  بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی نمائش کر دی

    شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی نمائش کر دی

    پیانگ یانگ: شمالی کوریا نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل پیش کر دیا-

    باغی ٹی وی : شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق بدھ کی رات شمالی کوریا کی فوج کی 75 ویں یوم تاسیس کی تقریبات ہوئیں جس کی پریڈ میں رہنما کم جونگ ان اپنی اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ شریک ہوئے۔

    فوجی پریڈ کے دوران بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں (ICBMs) اور دیگر ہتھیاروں کی نمائش کی ہے اور انہیں ملک کے ’’سب سے بڑے‘‘ جوہری حملے کی صلاحیت کا حامل قرار دیا ہے۔

    فوجی پریڈ میں مختلف قسم کے جوہری صلاحیت والے ہتھیار، جن میں ٹیکٹیکل نیوکلیئر میزائل اور ICBM شامل تھےنمائش میں موجود سسٹمز میں ملک کا سب سے بڑا ICBM ،Hwasong-17 شامل تھا-

    تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ یہ ایک نیا ٹھوس ایندھن ICBM ہو سکتا ہے شمالی کوریا کی فوجی پریڈوں کو دیر ممالک کی حکومتیں اور ماہرین قریب سے دیکھتے ہیں کیونکہ ان میں اکثر نئے تیار کردہ ہتھیاروں کی نمائش ہوتی ہے۔

    ٹھوس ایندھن والے میزائلوں کو مائع ایندھن والے میزائلوں سے زیادہ تیزی سے لانچ کیا جا سکتا ہے، جن کا دفاع کرنا مشکل ہے۔

    تاہم، کم کی حکومت نے کبھی بھی طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹھوس ایندھن والے میزائلوں کا کامیاب تجربہ نہیں کیا۔

    کارنیگی اینڈومنٹ فار انٹرنیشنل پیس کے جوہری پالیسی کے ماہر انکیت پانڈا نے کہا، "یہ شمالی کوریا کے جوہری جدید بنانے کے اہم اہداف میں سے ایک ہے۔”

    انہوں نے بی بی سی کو بتایا ہمیں آنے والے مہینوں میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹھوس ایندھن کے میزائلوں کے پہلے فلائٹ ٹیسٹ دیکھنے کی توقع کرنی چاہیے۔”

    انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کے ICBM ہتھیاروں کی توسیع نے تنازعہ میں امریکہ کے لیے ممکنہ طور پر "سنگین فوجی منصوبہ بندی کے چیلنجز” پیش کیے ہیں، کیونکہ امریکہ کے لیے شمالی کوریا کے تمام موبائل ICBMs کو تلاش کرنا اور تباہ کرنا مشکل ہو گا۔

    یہ پریڈ اقوام متحدہ کی اقتصادی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کے ریکارڈ سال کے بعد منعقد کی گئی ہے۔ اس کی وجہ سے جزیرہ نما کوریا میں کشیدگی کے کئی بھڑک اٹھے ہیں۔

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا  آج آخری دن، آج معاہدہ ہونے کا امکان

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آج آخری دن، آج معاہدہ ہونے کا امکان

    اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات ، ایم ای ایف پی کا مسودہ آج فائنل کرلیا جائےگا-

    باغی ٹی وی: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آج آخری دن ہے، آئی ایم ایف اور پاکستان کے مابین مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں ا ور حکومت اتفاق رائے کے لیے پرامید ہے، بہت سے معاملات پر فریقین میں اتفاق رائے ہوگیا ہےمذاکرات میں مالیاتی پالیسیوں پر تفصیلی بات چیت جاری ہے اور آج معاہدہ ہونے کا امکان ہے بصورت دیگر مذاکرات میں ایک دو روز کی توسیع بھی ہو سکتی ہے۔

    آئی ایم ایف مشن کی جانب سے بیرونی فنانسنگ اور ملکی بجٹ کے اقدامات کے ساتھ توانائی کی لاگت میں خاطر خواہ ایڈجسٹمنٹس پر ایک واضح روڈ میپ، اقتصادی اور مالیاتی پالیسیوں (ایم ای ایف پی) کے مسودے کو 9 فروری کو ہونے والے مذاکرات کے طے شدہ اختتام سے کم از کم ایک روز قبل حکام کے ساتھ شیئر کرنا چاہیے تھا۔

    ایک سینیئر سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ بدھ کی رات تک ہمیں (ایم ای ایف پی) کا مسودہ موصول نہیں ہوا اور مالی اقدامات و بیرونی فنڈنگ کے ذرائع دونوں کے لحاظ سے حتمی لائحہ عمل پر آئی ایم ایف کے تحفظات ابھی بھی موجود ہیں۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیرخزانہ اسحاق ڈار سے آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر نے ملاقات کی، آئی ایم ایف مشن چیف نے وزیرخزانہ کو مذاکرات میں اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی ایم ایف مشن مذاکرات میں ہونے والی بات چیت کو میمورنڈم آف اکنامکس اینڈ فنانشل پالیسی (ایم ای ایف پی) میں اکٹھاکر رہا ہے، ایم ای ایف پی کا مسودہ آج فائنل کرلیا جائےگا، اور پاکستان کے ساتھ شیئر کیا جائےگا۔

    ذرائع کے مطابق آئی ایم مشن چیف نے بتایا کہ آج کے مذاکرات میں مالیاتی پالیسیوں پر تفصیلی بات چیت جاری ہے، مذاکرات میں اصلاحات اور ان کے نتیجے میں کیےگئے اقدامات پر اتفاق رائے پایا گیا ہے۔

    موجودہ مالی سال کے لیے فرق کے حوالے سے آئی ایم ایف کا تخمینہ 6 ارب ڈالر ہے۔

    وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غو ث پاشا نے کہاہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات میں حکومت کی پوری کوشش ہے کہ عام آدمی متاثر نہ ہو اور بجلی ٹیرف یا ٹیکس کا زیادہ بوجھ صاحب ثروت لوگوں پر ڈالا جائے گا جب کہ نئے اقدامات کا عام آدمی پر کم از کم بوجھ ڈالا جائے گا۔

    وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کےمابین مذاکرات اب اختتام کی جانب بڑھ رہے ہیں، جلد معاہدہ ہوجائے گا، فریقین کے مابین مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، وزیراعظم سے فیصلوں کی منظوری لے لی گئی ہے۔

  • ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز

    ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز

    ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 15 ہزار سے تجاوز کرگئی، ترکیہ میں 12 ہزار 391 اور شام میں 2 ہزار 992 افراد ہلاک ہوئے ہیں،جبکہ ابھی مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق پیر کو آنے والے زلزلے کی شدت 7.8 اورگہرائی 17.9 تھی زلزلے کا مرکز ترکیہ کے جنوب مشرقی صوبے غازیان کے نردوی کے قریب تھا اس کے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا،زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، شام، اردن،لبنان اور فلسطین میں بھی محسوس کیےگئے جبکہ قیامت خیز تباہی کےبعد 300 سے زیادہ آفٹر شاکس آچکے ہیں۔

    ملبے تلے اب بھی متعدد افراد کے پھنسے ہونےکا خدشہ ہے، انہیں نکالنےکے لیے دن رات ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم شدید سردی اور بعض علاقوں میں برفباری کے باعث متاثرین کو کٹھن حالات کا سامنا ہے اور امدادی کارروائیوں میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں، ترکیہ میں عمارتوں کےملبوں سے8 ہزار سے زائد افراد کو نکالا جا چکاہے۔

    یورپی یونین کی جانب سے شام کے لیے 35 لاکھ یورو کی امداد کا اعلان کیا گیا ہے، یورپی یونین نے اسی امدادی پروگرام کے تحت ترکی کوبھی 30 لاکھ یورودینےکا اعلان کر رکھا ہے،دوسری جانب پاکستان،عراق، ایران، اردن، متحدہ عرب امارات اورمصرسے امدادی پروازیں شام پہنچ رہی ہیں۔

    ترک وزیر صحت کے مطابق زلزلے سے 32 ہزار کے قریب افراد زخمی ہیں اور متاثرہ علاقوں میں 5 ہزار 775 عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں، زلزلے میں مرنے والوں میں57 فلسطینی بھی شامل ہیں۔

    ترک میڈیا کے مطابق ملبے تلے دبے زلزلہ متاثرین موبائل فون سے ویڈیوز، وائس نوٹس اور لائیو لوکیشن بھیج رہے ہیں،ترکیہ میں 3 لاکھ 80 ہزار زلزلہ متاثرین کو شیلٹرز میں منتقل کردیا گیا، ترکیہ میں زلزلے سے ایک کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔

    عالمی ادارہ صحت نے دونوں ملکوں میں 40 ہزار اموات اور 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہونےکا خدشہ ہے جن میں 14 لاکھ بچے بھی شامل ہیں۔

    ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں کا دورہ کیا ہے، کئی لوگوں کا شکوہ ہے کہ حکومت نے اب تک کوئی خاص اقدامات نہیں کیے ہیں اور ان تک مدد نہیں پہنچی ہے یہ اتحاد و یکجہتی کا وقت ہے جبکہ تباہی کی پیشگی تیاری ممکن نہیں ہے۔

    ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے 10 صوبوں میں 3 ماہ کے لیے ہنگامی حالت نافذ کردی ہے ہولناک زلزلے کے باعث نقصانات سے امدادی کاموں میں دشواری ہے۔

    انہوں نے اعلان کیا کہ جنوبی ترکیہ میں زلزلے کا شکار 10 شہروں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے اور ان متاثرہ علاقوں میں 3 ماہ کے لیے ہنگامی حالت نافذ کردی گئی جبکہ امدادی کاموں کے لیے 5 ارب ڈالرز مختص کیے ہیں۔

    ترک صدر کا کہنا تھا کہ بے گھر ہونے والے افراد کے لیے 45 ہزار پناہ گاہیں جنگی بنیادوں پر تعمیرہوں گی جب کہ زلزلہ زدگان کو اناطولیہ کے ہوٹلوں میں عارضی طور رکھنے پرغور کیا جارہا ہےترکیہ اس وقت دنیا کے سب سے بڑے سانحہ سے گزر رہا ہے، 70 سے زائد ممالک نے امداد اور امدادی کارروائیوں میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔

    ترکیہ میں زلزلے کی تباہی کے بعد کاروباری مندی بھی ہو گئی ہے جس کے بعد ترک حکام نے استنبول اسٹاک ایکسچینج کو 5 روز کے لیے بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ استنبول اسٹاک ایکسچینج 24 سال میں پہلی مرتبہ بند ہوئی ہے۔


    دوسری جانب شام میں زخمیوں کی تعداد 8 ہزار سے زائد بتائی جارہی ہے شام میں ملبے تلے دبی ایک خاتون بچےکو جنم دے کر زندگی ہارگئی، لوگ دل تھام کر بیٹھ گئے جب کہ سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملبے میں دبی شامی بچی کو خود سے زیادہ ننھے بھائی کی فکر ہے، شامی شہر ادلب میں ایک خاندان کو چالیس گھنٹوں بعد ملبے سے نکالے جانے پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔