Baaghi TV

Tag: news

  • مجھے انصاف ضرور ملے گا راکھی ساونت

    مجھے انصاف ضرور ملے گا راکھی ساونت

    بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت جو اپنی تیسری شادی کے بعد بھی ہیں بے حد پریشان ، ان کے شوہر عادل درانی پولیس کی حراست میں ہیں. راکھی نے پولیس میں شکایت درج کروائی کے انکے شوہر ان کو مارنے کے لئے گھر آئے ، اور پہلے بھی ان کو مارتے پیٹتے رہے ہیں، اس کے ساتھ انہوں نے اپنی والدہ کی جیولری اور پیسوں کو چوری کرکے لیجانے کا بھی الزام لگایا. عادل کو گرفتار ہوئے تین دن ہو چکے ہیں. راکھی کا کہنا ہے کہ مجھے انصاف ضرور ملے گا اورمیری اپیل ہے عدالتوں سے کہ وہ انصاف کریں ، میں‌پولیس سے ہاتھ جوڑ کر کہتی ہوں کہ جو سچ ہے وہ سامنے لیکر آئیں میں نے کچھ بھی جھوٹ نہیں کہا. انہوں نے مزید کہا کہ میں نے عادل کے بہت ظلم سہے ہیں لیکن برداشت کی بھی حد ہوتی ہے اس

    سے زیادہ برداشت کیا نہیں‌جا سکتا تھا. عادل نے میرے ساتھ ظلم و زیادتی بھی ایک لڑکی کی خاطر کی جو میں نہیں بھول سکتی. یاد رہے کہ راکھی نے جیسے ہی عادل کے ساتھ اپنی شادی کی خبر کو سوشل میڈیا پر تصاویر سمیت جاری کیا تو عادل اور راکھی کے درمیان معاملات مزید خراب ہو گئے کیونکہ عادل اس شادی کو اپنی اوپن نہیں کرنا چاہتے تھے.

  • کاجول نے دیا اپنے ہیٹرز کو کرارہ جواب

    کاجول نے دیا اپنے ہیٹرز کو کرارہ جواب

    بالی وڈ اداکارہ کاجول جن کے کریڈٹ پر سہر ہٹ فلمیں ہیں ، جب یہ فلموں میں آئیں تو ان کی رنگت کافی گہری تھی لیکن ان کے خوبصورت نین نقش اور بہترین اداکاری نے شائقین کو ان کا دیوانہ بنا دیا. کاجول کو بالی وڈ انڈسٹری میں تیس سال کا عرصہ ہونے والا ہے لیکن ان سے مسلسل یہ سوال کیا جا رہا ہے کہ ان کی سکن ٹون کیسے بہتر ہوئی ہے انکی رنگت گہری سے لائٹ کیسے ہو گئی ہے. کئی لوگوں کو تو لگتا ہے کہ شاید کاجول نے سکن وائٹنگ سرجری بھی کروائی ہے کیونکہ اتنی گہری رنگت آسانی سے لائٹ نہیں ہو سکتی. کاجول نے آخر کار اس سوال کا جواب دے دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ میں نے کبھی بھی سکن لائٹنگ سرجری نہیں کروائی ، ہاں میں نے دس سال تک مسلسل ان ڈور کام کیا اور دھوپ

    سے بچی یوں میری رنگت پر کافی پڑا اس کے علاوہ میں کبھی بھی سکن لائٹنگ سرجری سے نہیں گزری. مجھے حیرت ہوتی ہے جب میری سکن پر طرح طرح‌کے سوالات ہوتے ہیں. انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ فلموں میں کام کرنا میرا جنون ہے میں اس طرح‌کے سوالوں سے گھبراتی نہیں ہوں. یاد رہے کہ کاجول کی آن سکرین جوڑی سب سے زیادہ شاہ رخ خان کے ساتھ پسند کی جاتی ہے.

  • ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی

    ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی

    استنبول:ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کر گئی،ذرائع کے مطابق ترکیہ میں 17 ہزار 134 اور شام میں 3 ہزار 277 افراد ہلاک ہوئے، دونوں ملکوں میں 40 ہزار اموات کا خدشہ ہے، ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے اموات کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی، ترکیہ میں 17 ہزار 134 اور شام میں 3 ہزار 277 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

    امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق پیر کو آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد 7.6 شدت کا ایک اور زلزلہ آیا، جس نے مزید تباہی پھیلائی۔زلزلے کے جھٹکے قبرص، یونان، شام، اردن،لبنان اور فلسطین میں بھی محسوس کیےگئے جب کہ قیامت خیز تباہی کے بعد 300 سے زیادہ آفٹر شاکس آچکے ہیں۔

    ملبے تلے اب بھی متعدد افراد کے پھنسے ہونےکا خدشہ ہے، انہیں نکالنےکے لیے دن رات ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم شدید سردی اور بعض علاقوں میں برفباری کے باعث متاثرین کو کٹھن حالات کا سامنا ہے اور امدادی کارروائیوں میں بھی مشکلات پیش آرہی ہیں، ترکیہ میں عمارتوں کےملبوں سے8 ہزار سے زائد افراد کو نکالا جا چکاہے۔ترک وزیر صحت کے مطابق زلزلے سے 32 ہزار کے قریب افراد زخمی ہیں اور متاثرہ علاقوں میں 5 ہزار 775 عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں، زلزلے میں مرنے والوں میں57 فلسطینی بھی شامل ہیں۔

    ترک میڈیا کے مطابق ملبے تلے دبے زلزلہ متاثرین موبائل فون سے ویڈیوز، وائس نوٹس اور لائیو لوکیشن بھیج رہے ہیں۔شام میں ملبے تلے دبی ایک خاتون بچےکو جنم دے کر زندگی ہارگئی، لوگ دل تھام کر بیٹھ گئے جب کہ سوشل میڈیا پر ایک اور ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملبے میں دبی شامی بچی کو خود سے زیادہ ننھے بھائی کی فکر ہے، شام میں مدد کے منتظر دو بچوں کی وائرل ویڈیو نے دل پگھلادیے، شامی شہر ادلب میں ایک خاندان کو چالیس گھنٹوں بعد ملبے سے نکالے جانے پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔عالمی ادارہ صحت نے دونوں ملکوں میں 40 ہزار اموات اور 2 کروڑ 30 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہونےکا خدشہ ہے جن میں 14 لاکھ بچے بھی شامل ہیں۔

    خبر ایجنسی کے مطابق ترکیہ میں 3 لاکھ 80 ہزار زلزلہ متاثرین کو شیلٹرز میں منتقل کردیا گیا، ترکیہ میں زلزلے سے ایک کروڑ 30 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 3 ماہ کے لیے ہنگامی حالت نافذ کردی ہے۔

    ترک صدر نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں 3 ماہ کیلئے ہنگامی حالت نافذ کردی اس حوالے سے انقرہ میں خطاب سے ترک صدر کا کہنا تھاکہ ہولناک زلزلے کے باعث نقصانات سے امدادی کاموں میں دشواری ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ جنوبی ترکیہ میں زلزلے کا شکار 10 شہروں کو آفت زدہ قرار دے دیا گیا ہے اور ان متاثرہ علاقوں میں 3 ماہ کے لیے ہنگامی حالت نافذ کردی گئی جبکہ امدادی کاموں کے لیے 5 ارب ڈالرز مختص کیے ہیں۔

    ترک صدر کا کہنا تھاکہ بے گھر ہونے والے افراد کے لیے 45 ہزار پناہ گاہیں جنگی بنیادوں پر تعمیرہوں گی جب کہ زلزلہ زدگان کو اناطولیہ کے ہوٹلوں میں عارضی طور رکھنے پرغور کیا جارہا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ترکیہ اس وقت دنیا کے سب سے بڑے سانحہ سے گزر رہا ہے، 70 سے زائد ممالک نے امداد اور امدادی کارروائیوں میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔

  • کیا یاسر حسین اور فیروز خان میں صلح ہو گئی ؟‌

    کیا یاسر حسین اور فیروز خان میں صلح ہو گئی ؟‌

    اقراء عزیز کے شوہر اور معروف ایکٹر رائٹر ہوسٹ یاسر حسین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ایسا نہیں ہے کہ ہماری اور فیروز خان کی صلح صفائی ہو گئی ہے اس نے جو کیا وہ اس کا حساب دے گا اور ہمارے ساتھ جو ہوا ہے ہم اس پر آواز اٹھا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ فیروز خان کا فون ایف آئی اے نے ضبط کر لیا ہے انہوں نے ہمارے نمبرز بپلک میں شئیر کرکے اچھا کام نہیں‌ کیا مردوں کے تو نمبرز پبلک کئے ہی خواتین کے بھی کر دئیے انہوں نے یہ یقینا یہ بہت ہی غلط حرکت کی انہیں ایسا نہیں‌کرناچاہیے تھا. میں سمجھتا ہوں کہ اگر کسی کے ساتھ کوئی ظلم ہوتا

    ہے تو اسکو اسکے خلاف آواز ضرور اٹھانی چاہیے. یاسر حسین نے کہا کہ یقینا ہمیں انصاف کی امید ہے. اگر فیروز خان نے ہمارے نمبرز پبلک میں شئیر کئے ہیں اگر کیا بلکہ کئے ہیں اس پر ضرور کاروائی ہونی چاہیے. یاسر حسین نے کہا کہ مجھے جو ٹھیک لگتا ہے میں بولتا ہوں کسی کو اگر کوئی مسئلہ ہے تو یہ اسکا مسئلہ ہے یہ میرا مسئلہ نہیں ہے. میں ویسے تو کام ہی کرنے کا قائل ہوں لیکن بعض‌اوقات کچھ معاملات میں‌ بولنا بہت ضروری ہوتا ہے. اگر کسی کو لگتا ہے کہ یاسر حسین یا ان سب کی جنہوں‌ کے فیروز خان نے نمبرز لیک کئے تھے ان کی صلح ہو گئی ہے تو ایسا نہیں ہے.

  • شاہد فلمز کے علاوہ کسی کے لئے فلم ڈائریکٹ نہیں‌ کروں گا کامران شاہد

    شاہد فلمز کے علاوہ کسی کے لئے فلم ڈائریکٹ نہیں‌ کروں گا کامران شاہد

    کامران شاہد نے حال ہی میں اپنی فلم ہوئے تم اجنبی کا ٹریلر لانچ کیا ہے. اس موقع پرانہوں‌ نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اس فلم کا سکرپٹ میرے دل کے بہت قریب تھا، اورمیری بہت خواہش تھی کہ اس پر کام کروں گا اسلئے یہ بنائی اور فلم تیار ہو چکی ہے عید الفطر پر ریلیز ہوگی. مجھے بہت امید ہے کہ شائقین کو یہ فلم پسند آئیگی. انہوں نے مزید کہا کہ میرا پیشہ صحافت ہے ، میں نے اپنے شوق سے فلم ڈائریکٹ کی، اگر کوئی اور مجھے کہے کہ میں تمہیں اتنے پیسے دیتا ہوں فلم ڈائریکٹ کر دو میں ایسا نہیں کروں گا ، میں ہمیشہ شاہد فلمز کی فلمیں ہی ڈائریکٹ کروں گا. میرا جب دل کرے گا تب ہی فلم ڈائریکٹ کروں گا اور شاہد فلمز کے بینر تلے ہی وہ فلم بنے گی. کامران شاہد نے کہا کہ میری فلم کا موضوع سنجیدہ ہے

    لیکن اس میں ایک لڑکی اور لڑکے کی محبت کی کہانی دکھائی گئی ہے. میری پوری ٹیم نے میرے ساتھ بہت زیادہ تعاون کیا. کامران شاہد نے کہا کہ فلم کا سکرپٹ ہی اس قسم کا تھا کہ اس کو بنانے میں ہی کافی وقت لگ گیا لیکن مجھے خوشی ہے کہ آخر کار مجھے اپنا کام لوگوں کے سامنے رکھنے کا موقع میسر آگیا ہے.

  • اندھیرے میں اسمارٹ فون کا بے‌ حد استعمال؛  بینائی سے محروم ہونے کا سبب بھی بن سکتا

    اندھیرے میں اسمارٹ فون کا بے‌ حد استعمال؛ بینائی سے محروم ہونے کا سبب بھی بن سکتا

    اندھیرے میں اسمارٹ فون کا بے تحاشہ استعمال؛ بینائی سے محروم ہونے کا سبب بھی بن سکتا

    جہاں ٹیکنالوجی کے استعمال کے ڈھیر سارے فوائد ہیں وہیں اس کا بے جا استعمال انسانی صحت پر شدید نوعیت کے منفی اثرات بھی ڈال سکتا ہے۔ ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا بھارتی شہر حیدرآباد میں جہاں ایک خاتون اسمارٹ فونز کے بہت زیادہ استعمال کے باعث آنکھوں کی بینائی سے محروم ہو گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نیورولوجسٹ ڈاکٹر سدھیر کی جانب سے سوشل میڈیا پر بتایا گیا کہ 30 سالہ خاتون اسمارٹ فون کے اندھیرے میں بہت زیادہ استعمال کے باعث آنکھوں کی بینائی سے تقریباً محروم ہو گئی تھی۔

    ڈاکٹر سدھیر نے بتایا کہ ان کے پاس ایک خاتون مریضہ نظر کے مختلف مسائل لیکر آئی جس میں دھندلا پن، چیزوں کا عجیب شکل میں نظر آنا اور کسی بھی چیز پر توجہ مرکوز نہ رکھ سکنا شامل تھے، جب خاتون کا طبی معائنہ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اسے اسمارٹ فون ویژن سینڈروم (ایس وی ایس) کا عارضہ لاحق ہے جس میں نظر کمزور ہونے سمیت اندھا ہونے کا خدشہ بھی موجود رہتا ہے۔
    مزید یہ بھی بڑھیں؛
    ٹوئیٹر بلیو؛ اب ایک ٹوئٹ میں 4 ہزار الفاظ لکھے جا سکیں گے
    پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر کو گرفتار کرلیا گیا
    جسم پر ظاہر ہونے والی وہ علامات جو ڈپریشن کا نتیجہ ہوتی ہیں
    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی عالمی بینک کے ریجنل ڈائریکٹر سے ملاقات
    برطانیہ میں تقریباً 52 ہزار جائیدادیں گمنام سرمایہ کاروں کی ملکیت. رپورٹ
    تحریک انصاف کے صوبائی صدر پرویز خٹک کا الیکشن کمیشن کو خط
    وفاقی وزارت خزانہ نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا.
    میڈیا کے مطابق ڈاکٹر نے بتایا کہ جب متاثرہ خاتون نے اپنے معذور بیٹے کی دیکھ بھال کے لیے نوکری چھوڑی تو اس نے اسمارٹ فون کے استعمال کی عادت اپنا لی جسے وہ رات کے اندھیرے میں بھی دو گھنٹوں تک استعمال کرتی تھی، اندھیرے میں اسمارٹ فون کے استعمال سے خاتون کی بینائی بہت زیادہ متاثر ہونے لگی۔ ڈاکٹر سدھیر نے بتایا کہ میں نے خاتون مریضہ کو دوا دی اور ساتھ میں اسمارٹ فون کی اسکرین کو چھوڑنے کی عادت ڈالنے کی نصیحت بھی کی جس کا فائدہ یہ ہوا کہ ایک ماہ بعد خاتون کی بینائی بہتر ہو گئی اور وہ دوبارہ سے نارمل انسانوں کی طرح ٹھیک سے دیکھنے کے قابل ہو گئی۔

  • کامران شاہد کی فلم ہوئے تم اجنبی کا ٹریلر لانچ کر دیا گیا

    کامران شاہد کی فلم ہوئے تم اجنبی کا ٹریلر لانچ کر دیا گیا

    اینکر پرسن کامران شاہد نے گزشتہ روز لاہور میں اپنی فلم ہوئے تم اجنبی کا ٹریلر لانچ کیا. اس فلم کے زریعے کامران شاہد نے ڈائریکشن کی دنیا میں قدم رکھا ہے. تقریب میں محمل سرفراز ، حفیظ اللہ نیازی ، مجیب الرحمان شامی ، میکال ذوالفقار ، شمعون عباسی ، سہیل احمد ، شفقت چیمہ ، محمود اسلم نے شرکت کی. فلم سے جڑی کاسٹ نے میڈیا بریفنگ دی اور ٹریلر لانچنگ کا شاندار اہتمام کیا گیا.تقریب کی میزبانی کے فرائض فاروق حسن نے انجام دیئے ۔ فلم میں مرکزی کردار میکال ذوالفقار نے ادا کیا ہے. اس فلم میں سہیل احمد ایک منفرد کردار میں نظر آئیں گےجبکہ محمود اسلم نے شیخ مجیب الرحمان کا کردار ادا کیا ہے. فلم کی ڈائریکشن تو کامران شاہد نے کی ہی ہے لیکن سکرپٹ بھی انہوں نے خود ہی لکھا ہے. کہانی سقوط ڈھاکہ

    کےپس منظر میں بنائی گئی ہے جبکہ شاہد فلمزکے زیر سایہ بننے والی اس فلم میں سب سے زیادہ دلکش رومانوی کہانیوں میں سے ایک غیر معمولی فلیش بیک ناظرین کے لئے پیش کیا گیاہے۔ ہوئے تم اجنبی میں 9 گانے شامل کئے گئے ہیں. ٹائٹل سانگ علی ظفر نے گایا ہے. فلم پاکستان بھر میں مانڈوی والا انٹرٹینمنٹ کی جانب سے ریلیز کی جا رہی ہے جسے عیدالفطر کے موقع پر ملک کے تمام سینما گھروں میں عام نمائش کیلئے پیش کیا جا ئے گا۔پہلی بار ٹریلر لانچ کے موقع پر 12 منٹ کی فلم کے مختلف سینز بھی دکھائے گئے.

  • ملک میں تعلیم کو کیوں‌ پنپنے نہیں دیا گیا؟‌ انور مقصود نے بتا دیا

    ملک میں تعلیم کو کیوں‌ پنپنے نہیں دیا گیا؟‌ انور مقصود نے بتا دیا

    انور مقصود نے کہا ہے کہ ملک کے حالات جیسے بھی ہوں ادبی سرگرمیاں جاری رہنی چاہیں اور والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو بچپن سے ہی ایسا ماحول دیں کہ جس میں انہیں‌ یہ باور کروایا جائے کتابیں پڑھنا ضروری ہوتا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں تعلیم کو پنپنے نہیں دیا گیا کیونکہ اگر ایسا ہوا ہوتا تو تعلیم یافتہ بچےالیکشن میں ووٹ نہ دیتے. انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان بہت ذہین ہیں،عقلمند اور سمجھداربھی ہیں مجھے ان کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ ہماری عمر کے لوگ بہت ڈھیٹ ہیں جو اس دور میں بھی زندہ ہیں. ہمارے تو گھر میں بچپن میں ہی ماحول ایسا تھا کہ کتابیں پڑھنے کا رجحان خود بخود ہی پیدا ہو گیا. ہمارے گھر میں باقاعدہ لائبریری ہوتی تھی. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کے

    جو حالات ہیں ان کو دیکھ کر دکھ ہوتا ہے. اس لئے دل ہی نہیں کرتا کہ ملک کی سیاسی صورتحال پر بات کی جائے. ہم تو خاموش ہیں اور دیکھ رہے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے اور شاید یہی بہتر ہے. انور مقصود نے یہ بھی کہا کہ میرے نام سے سوشل میڈیا اکائونٹس چلانے والوں‌کو منت سماجت کرچکا ہوں کہ میرے نام سے غلط پوسٹیں نہ کریں لیکن وہ باز ہی نہیں آتے. شرم کا مقام ہے.

  • پاکستان لٹریچر فیسٹیول کا میلہ کل  سے لاہور الحمراء میں سجے گا

    پاکستان لٹریچر فیسٹیول کا میلہ کل سے لاہور الحمراء میں سجے گا

    تین روزہ پاکستان لٹریچر فیسٹیول کل سے لاہور میں شروع ہونے جا رہا ہے، ایونٹ کا افتتاح جمعہ 10 فروری شام 3 بجے الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علیٰ شاہ کریں گے جب کہ پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر اور سندھ کے وزیر ثقافت اور تعلیم سید سردار شاہ بھی شرکت کریں گے۔ فیسٹیول کے 50سے زائد سیشن ہوں گے جس میں تفریح، مزاح،موسیقی ، ڈانس کے علاوہ ادب،تعلیم، معیشت، کتابوں کی تقریب رونمائی،ملک کے معروف دانشوروں اور فن کاروں کے ساتھ گفتگو اور دیگر سنجیدہ سیشن بھی ہوں گے۔ صدر آرٹس کونسل پاکستان کراچی احمد شاہ کا کہنا ہے کہ آج ہمارے ملک کے دشمن زیادہ ہو گئے ہیں پاکستان میں یکجہتی کی بہت ضرورت ہے۔ کلچر اور ادب کے ذریعے ملک کی تمام اکائیوں کو جوڑا جا سکتا ہے۔ پاکستان لٹریچر فیسٹیول لاہور سے شروع ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انور مقصود کی مشاورت سے پاکستان اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان لٹریچر فیسٹیول کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں فیسٹیول کا افتتاح لاہور

    سے کر رہے ہیں، لاہور ادبی و تہذیبی مرکز رہا ہے، یہ شہر اس ریجن میں سب سے بڑا ثقافتی مرکز تھا، دلی اور چندی گڑھ سے لوگ یہاں پڑھنے آتے تھے. فیسٹیول میں میوزک،ڈانس، اردو ادب، ادبی نشستیں شامل ہیں، جبکہ تعلیم،معیشت ، شاعری پر مختلف سیشنز ہیں، معاشرے میں سب مرغے لڑا رہے ہیں، دانشور ختم ہوتے جا رہے ہیں، شاعر ادیب کا حکومت سے رشتہ نہیں رہا. ہم نوجوان نسل کو آپس میں جوڑ رہے ہیں، لاہور کے بعد گوادر،مظفر آباد،گلگت،پشاور، اسلام آباداور کراچی میں اس فیسٹیول کا انعقاد ہو گا،اس کے بعد امریکہ کے چار مختلف شہروں میں جائیں گے، ہیوسٹن، نیویارک، شکاگو سلیکان ویلی، ڈیلس اور ٹورنٹو میں پاکستان لیٹریچر فیسٹیول کا انعقاد کیا جائے گا.

  • پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے حوالے پریس کانفرنس

    پاکستان لٹریچر فیسٹیول کے حوالے پریس کانفرنس

    آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے دس تا بارہ فروری الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں منعقد ہونے والے پاکستان لٹریچر فیسٹیول کی پریس کانفرنس کا آج لاہور میں انعقاد ہوا. پریس کانفرنس میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ ،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میر نے شرکت کی۔ معروف ادیب و دانشور انور مقصود اور ذوالفقار زلفی نے میڈیا کو سہہ روزہ اس ایونٹ کی بریفنگ دی.صدر آرٹس کونسل کراچی محمد احمد شاہ نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم لوگوں کو ادب سے قریب رکھیں چاہے حالات کچھ بھی ہوں.انہوں نے کہا کہ میں وزیر ثقافت و اطلاعات جناب عامر میر کا شکر گزار ہوں یہ میری درخواست پر یہاں تشریف لائے ہیں۔ادب کی خدمات کے لئے اس طرح‌ کی تقریبات میں گزشتہ سولہ برس سے کررہا

    ہوں.پاکستان میں کلچر کے فرغ کے لئے اس طرح‌کے ایونٹس کا انعقاد بے حد ضروری ہے. انور مقصود نے کہا کہ میں نے احمد شاہ سے پوچھا کہ پاکستان میں جو حالات ہیں ایسے میں اسطرح‌ کے ایونٹس کے انعقاد کا حوصلہ کہاں سے لاتے ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ جس ملک میں ادب زندہ رہتا ہے وہ کہیں نہیں جاتا۔انور مقصود نے کہا کہ لاہور نہ ہوتا تو پاکستان میں اردو نہ ہوتی۔ ہر آدمی کا حق ہے کہ کہ اس کا آنے والا دن اچھا ہو۔حالات برے ہیں لیکن ہمیں اچھے کی امید رکھنی چاہیے. نوجوان ہمارا مستقبل ہیں.