Baaghi TV

Tag: Pakistan news

  • بے وفا اور باغی مصنفہ

    بے وفا اور باغی مصنفہ

    بے وفا اور باغی مصنفہ

    آغا نیاز مگسی

    تہمینہ درانی پاکستان کے جاگیردارانہ سماج کی پہلی حوصلہ مند خاتون ہیں جنہوں نے اپنی سوانح حیات پر مشتمل تصنیف ” مائی فیوڈل لارڈ ” جس کا اردو ترجمہ ” میڈا سائیں ” کے عنوان سے کیا گیا ہے ، میں نہ صرف اپنے اس سنگین اخلاقی جرم کا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے پہلے شوہر انیس احمد سے بیوفائی کر کے پنجاب کے سابق گورنر و سابق وزیر اعلیٰ ملک غلام مصطفیٰ کھر سے ناجائز تعلقات قائم کرتے ہوئے انیس سے طلاق لے کر ملک غلام مصطفیٰ کھر سے ان کی ساتویں بیوی کی حیثیت سے نکاح کیا اور پھر اپنے ہونے والے محبوب شوہر غلام مصطفیٰ کھر کے ہاتھوں نہ صرف جسمانی تشدد کا نشانہ بنتی رہیں بلکہ اپنی چھوٹی بہن عدیلہ کے حوالے سے تذلیل اور تضحیک آمیز مناظر دیکھنا بھی گوارا کرتی رہیں ۔

    تہمینہ درانی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سابق گورنر اور پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے سابق مینجنگ ڈائریکٹر شاکر الله درانی کے گھر میں 18 فروری 1953 میں پیدا ہوئیں۔ 18سال کی عمر میں ان کی شادی لاہور کے انیس احمد سے ہوئی لیکن 3 برس کے مختصر عرصے کے بعد انہوں نے پنجاب کے ایک معروف جاگیردار اور ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھی ملک غلام مصطفیٰ کھر کو اپنا ” ہیرو” بنا لیا جن کے درمیان عمر کے لحاظ سے 20 سال کا فرق موجود تھا جس سے 1975 میں شادی کر لی لیکن تہمینہ درانی کو بہت جلد ہی معلوم ہو گیا بلکہ اپنی غلطی کا احساس ہو گیا کہ وہ اپنے پہلے خاوند کو چھوڑ کر غلام مصطفےٰ کھر سے شادی کرنے کا غلط فیصلہ کر چکی ہے۔

    غلام مصطفیٰ کھر تہمینہ درانی سے شادی سے کچھ ہی عرصے بعد ان کی چھوٹی بہن عدیلہ درانی پر فریفتہ ہو گئے اور اس پر ڈورے ڈالنے لگے جس پر غلام مصطفی کھر اور تہمینہ درانی کے مابین شدید اختلافات پیدا ہو گئے اور بالاآخر دونوں کے مابین علیحدگی ہو گئی۔ تہمینہ درانی نے ہمت اور حوصلے کا مظاہرہ کرتے ہوئےملک غلام مصطفیٰ کھر کا اصل چہرہ بے نقاب کرنے کی غرض سے اپنی آپ بیتی پر مشتمل کتاب ” میڈا سائیں ” لکھ ڈالی جس میں انہوں نے بہت سے سنسنی خیز اور دلچسپ انکشافات کیے اور پاکستان میں جاگیرداروں اور سیاستدانوں کے ظاہری اور باطنی کردار کو عوام کے سامنے لانے کی بھرپور کوشش کی جس سے تہمینہ درانی کو جاگیردارانہ سماج کے خلاف بلند حوصلہ عورت لکھاری کی حیثیت سے بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل ہوئی۔

    ایک ایسی عورت جس نے اپنے محبوب شوہرکی خاطر کئی برس جلاوطنی اختیار کی اور بےشمارمسائل اور مشکلات کا سامنا کیا لیکن پھر بھی وہ اپنے جاگیردار خاوند کی اخلاقی اور جسمانی زیادتیوں کا نشانہ بنتی رہی ۔ ملک غلام مصطفی کھر سے علیحدگی کے کافی عرصے بعد افغان قبیلے کی عورت تہمینہ درانی نے 2018 میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور موجودہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے تیسری شادی کی اور وہ اس وقت پاکستان کی وزیر اعظم کی اہلیہ کا قابل فخر اعزاز کی حامل ہیں تاہم شریف خاندان نے تہمینہ درانی کو دل سے قبول نہیں کیا ہے ۔ تہمینہ درانی نے اپنی تصانیف کے ذریعے ایک معتبر و باغی مصنفہ اور ناول نگار کی حیثیت سے اہم مقام حاصل کر لیا ہے اور اب تک ان کی 4 کتابیں شائع ہو چکی ہیں ۔

  • دوران سفررکشے میں خاتون کے ساتھ کی گئی اجتماعی زیادتی،بنائی گئی ویڈیو

    دوران سفررکشے میں خاتون کے ساتھ کی گئی اجتماعی زیادتی،بنائی گئی ویڈیو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 30 سالہ شادی شدہ خاتون کے ساتھ رکشہ میں اجتماعی زیادتی کی گئی ہے،. خاتون کو رکشے والے پر اعتماد کرنا مہنگا پڑ گیا، رکشہ ڈرائیور نے نہ صرف خود بلکہ اپنے دوستوں کو بھی بلا کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے اور ویڈیو بھی بنا لی ہے

    واقعہ بھارت کا ہے، گوالیار میں شادی شدہ خاتون جس کی عمر 30 برس ہے ،گھر سے باہر جانے کے لئے ایک ہی رکشے کا استعمال کرتی تھی، رکشہ ڈرائیور محلے دار تھا اسلئے وہ اس پر اعتماد کرتی تھی، رکشہ ڈرائیور کا نام ماجد تھا، 29 جنوری کو خاتون نے کہیں جانا تھا اس نے ماجد کو بلایا، اور اسکے ساتھ رکشے میں سوار ہو گئی،ماجد نے راستے میں گیس بھروانے کا کہا اور رکشے کو خاتون کے مطلوبہ مقام کی بجائے ویرانے جنگل میں لے گیا جہاں اس کا دوست بھی موجود تھا، ملزمان نے رکشے کے اندر ہی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بھی بنا لی، پھر بلیک میل بھی کرتے رہے، ملزمان نے خاتون سے 23 ہزار روپے وصول کئے مزید مانگ رہے تھے اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی دے رہے تھے جس پر خاتون تھانے میں چلی گئی اور مقدمہ درج کروا دیا،

    بہوڑا پور پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، ماجد خان اور چھوٹو نامی ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے، ملزمان نے پولیس کو بتایا کہ انہوں نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے ساتھ خاتون کو موتی جھیل کے علاقے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا،

    سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

    فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

  • چودھری پرویزالہٰی کی عمران خان سےملاقات،جیل بھروتحریک کی حمایت کا اعلان

    چودھری پرویزالہٰی کی عمران خان سےملاقات،جیل بھروتحریک کی حمایت کا اعلان

    لاہور:سابق وزیر اعظم عمران خان سےسابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال، جیل بھرو تحریک اورعام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے مسلم لیگ (ن) کی جانب سےعدلیہ کے خلاف چلائی جانے مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اس کےعلاوہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اعلان کردہ جیل بھرو تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

    چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے اپنی گفتگو میں کہا مسلم لیگ (ن) اپنی روایت کے مطابق عدلیہ پر حملہ آور ہے، حکمران آئین کو مان رہے ہیں نہ عدالتی فیصلے تسلیم کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کی قیادت اور کارکنوں کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کئے جا رہے ہیں۔

    سابق وزیر اعظم نے کہا کہ نااہل حکمران ٹولہ الیکشن سے خوفزدہ ہوکر انتقامی کارروائیوں پر اتر آیا ہے، جیل بھرو تحریک کے تحت ملک بھر سے پارٹی رہنما، کارکن اور عوام رضاکارانہ گرفتاریاں دیں گے، قوم خوف کے بت توڑ کر میدان میں آ رہی ہے۔

    عمران خان نے مزید کہا نااہل ٹولے نے پہلے ملکی معیشت کو تباہ کیا اب آئین کی پامالی کی جا رہی ہے، یہ حکمران مزید جتنے دن اقتدار میں رہیں گے ملک کو اتنا ہی زیادہ نقصان ہو گا، ملک کو درپیش معاشی بحران سے نکالنے کیلئے الیکشن ناگزیر ہیں۔

    چودھری پرویز الہٰی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے پرعمل نہیں کیا جا رہا، حکمران اتحاد عمران خان سے خوفزدہ ہے، ان کی عوامی مقبولیت سے خوفزدہ پی ڈی ایم ٹولہ الیکشن سے بھاگ کر آئین شکنی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان پاکستانی عوام کیلئے امید کی روشنی ہیں، الیکشن کمیشن اور گورنرز یاد رکھیں آئین شکنی پر آئین ہی ان کے خلاف راستہ لے گا، آج کے سیاسی فرعونوں کے خلاف قوم نے خوف کے بت توڑ دیئے ہیں، قوم عمران خان کی ہر کال پر لبیک کہنے کو تیار ہے۔

  • نجم سیٹھی کا رواں برس ستمبر میں ویمن لیگ کرانے کا اعلان

    نجم سیٹھی کا رواں برس ستمبر میں ویمن لیگ کرانے کا اعلان

    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے رواں برس پی ایس ایل طرز کی ویمن لیگ کرانے کا اعلان کردیا ہے۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کراچی پاکستان کا دل ہے، پنجاب میں بیٹھ کر ایسا لگتا ہے پورا پاکستان پنجاب ہے لیکن کراچی آکر لگتا ہے یہ الگ دنیا ہے, یہ تہذیب کی دنیا ہے، ہمیں بورڈ میں تعلیم یافتہ لوگوں کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب کرکٹ بورڈ چھوڑ کر گیا اس وقت ڈومیسٹک کرکٹ میرے دماغ میں تھی، میری سوچ تھی کہ ڈومیسٹک میں بہتری لاٸی جاٸے، جب نٸی حکومت آٸی تو شہباز شریف نے مجھے بلایا اور کہا کہ پی سی بی کے معاملات ٹھیک کرو ۔

    نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ ہم 4 ماہ کے لیے آٸیں ہیں, ہمارا کام ہے ڈیپارٹمنٹ بحال کریں، الیکشن کرواٸیں اور بی او جی بناٸیں، شکیل شیخ نے بتایا کہ 3 ڈیپارٹمنٹ اپنی ٹیمیں بحال کرنے کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی میں دوبارہ آنے پر میں نے فیصلہ کیا تھا کہ ویمن کرکٹ کو بحال اور ویمن لیگ کروانی ہے، جیسے ہی ہم نے ویمن لیگ کا اعلان کیا، بھارت اور آٸی پی ایل نے اپنی ویمن لیگ کا اعلان کردیا۔

    نجم سیٹھی نے کہا کہ ہمارا ڈومیسٹک سیزن اگست سے پہلے شروع ہوجاتا ہے، ہم اپنی ویمن لیگ ستمبر میں شروع کریں گے۔ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی جانب سے پہلی سینچری اسکور کرنے والی منیبی علی سے متعلق نجم سیٹھی نے کہا کہ منیبہ علی نے ورلڈکپ میں شاندار سینچری کی۔ منیبہ کا وزن 50کلو بھی نہیں ہوگا، اس نے جسامت سے نہیں دماغ سے سینچری کی۔

    نجم سیٹھ نے مزید کہا کہ بچپن میں کرکٹ کھیلی اور پھر پڑھائی میں لگ گیا، میری والدہ کہتی تھی کہ میرا بچہ کرکٹ کھیل کر کالا ہوجاٸے گا۔پی ایس ایل سے متعلق نجم سیٹھی نے کہا کہ ہم حکومت سے ایک روپیہ نہیں لیتے بلکہ ٹیکس دیتے ہیں، پی ایس ایل کو پاکستان لانا اور برقرار رکھنا ایک چیلنج ہے۔

    چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نےسیکیورٹی کےلیے 80 کروڑ کا بل بھیج دیا، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے ہمیں کہا ہم آپ سے پیسے نہیں لیں گے، جب میں نے یہ بات پنجاب حکومت کو بتاٸی تو وہ بھی پیچھے ہٹ گٸے۔

  • نکوس کزنتزاکس بیسویں صدی کاادیب و فلسفی

    نکوس کزنتزاکس بیسویں صدی کاادیب و فلسفی

    پیدائش:18 فروری 1883ء
    ایراکلیون
    وفات:26 اکتوبر 1957ء
    فری برگ
    وجۂ وفات:ابیضاض
    مدفن:ایراکلیون
    طرز وفات:طبعی موت
    شہریت:یونان
    مادر علمی:جامعہ ایتھنز
    تخصص تعلیم:اُصول قانون
    تعلیمی اسناد:ڈاکٹریٹ
    پیشہ:منظر نویس، صحافی، شاعر، مترجم، ناول نگار، فلسفی، ڈراما نگار، مصنف، سیاست داں
    مادری زبان:یونانی زبان
    شعبۂ عمل:سفر نامہ، ناول

    نکوس کزنتزاکس کو بیسویں صدی میں سب سے زیادہ ترجمہ کیے جانے والا ادیب و فلسفی کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔ تاہم انھیں حقیقی شہرت اپنے ناول زوربا پر 1964 میں مائکل کے کویانس کی فلم بننے کے بعد حاصل ہوئی۔

  • پاکستان ڈیفالٹ ہو نہیں رہا، ہو چکا ہے: وفاقی وزیر خواجہ آصف

    پاکستان ڈیفالٹ ہو نہیں رہا، ہو چکا ہے: وفاقی وزیر خواجہ آصف

    سیالکوٹ: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو نہیں رہا، ہو چکا ہے، ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں۔سیالکوٹ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ن لیگی رہنما خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونا ہو گا، ملک کے تمام مسائل کا حل ملک کے اندر ہی ہے، آئی ایم ایف کے پاس نہیں۔

    صدرمملکت نےالیکشن کمیشن کولکھےگئےخط میں کیسےالفاظ استعمال کیے؟نیاایشوبن گیا

    انہوں نےکہا کہ پاکستان ڈیفالٹ ہو نہیں رہا، ہو چکا ہے، ہم ایک دیوالیہ ملک کے رہنے والے ہیں، اسٹیبلشمنٹ، بیورو کریسی اور سیاست دان سب موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں، ملک میں آئین و قانون کمپرو مائزڈ ہوتے ہیں۔

    آشیانہ اقبال ریفرنس؛ وعدہ معاف گواہ شہباز شریف کیخلاف بیان سے منحرف

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال قبل دہشت گردوں کو اپنی سر زمین پر لا کر بسایا گیا، ایسے کھیل کھیلے گئے کہ دہشت گردی مقدر بن گئی۔ جس نے آواز اٹھائی اس کو ملک بدر کر دیا گیا۔وزیر دفاع نے مزید کہا کہ کراچی پولیس آفس حملے میں سکیورٹی اداروں نے بہادری سے دہشت گردوں کا سامنا کیا، سکیورٹی اہلکار رات بھر دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے رہے۔

    فنڈنگ کیس،عمران خان کی عبوری ضمانت کی سماعت 25 فروری تک ملتوی

  • ’’آپ کو شرم آنی چاہیے’‘سوشل میڈیا پرتنقید کےبعد نجم سیٹھی کواپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنی پڑگئی

    ’’آپ کو شرم آنی چاہیے’‘سوشل میڈیا پرتنقید کےبعد نجم سیٹھی کواپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنی پڑگئی

    کراچی:پاکستان کرکٹ بورڈ کےچیئرمین نجم سیٹھی اس وقت سوشل میڈیا میں بہت زیادہ زیربحث ہیں ، اس کی وجہ یہ بتائی جارہی ہے کہ پاکستان میں سیکورٹی کے حوالے سے اپنے ایک بیان کےسوشل میڈیا پرآنے کے بعد اورپھر اس پر تنقید کے بعد نجم سیٹھی کو اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنی پڑ گئی ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو شدید تنقید پر اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کرنی پڑ گئی۔

     

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے دکھائی دے رہا ہے کہ گزشتہ روز کراچی پولیس آفس پرحملے کے بعد کراچی میں پی ایس ایل 8 کے میچز کے انعقاد کا خدشات کے بادل چھاگئے ہیں۔ایسے وقت میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ایک ٹوئٹ کی ۔

     

    اپنی ٹوئٹ میں نجم سیٹھی نےکہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی نےمختلف معاہدے توڑنے پرپاکستان کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ پر حملے کا اعلان کیا تھا، پی ایس ایل کو ان سے کوئی خطرہ نہیں، یہ جاری رہے گا۔

    نجم سیٹھی کی اس ٹوئٹ پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی گئی اور پھر انہوں نے اسے ڈیلیٹ کردیا۔نجم سیٹھی کی جانب سے ٹوئٹ ہٹا دینے کے باوجود تندیق کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

    سائرہ حیات نامی ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ نجم سیٹھی کیا آپ سنجیدہ ہیں ؟ کیا آپ ہوش ہیں؟، یہ ایسا ہی جیسے روم جل رہا تھا اور نیرو بانسری بجا رہا تھا۔ آپ کو پاکستان کی صورتحال سے زیادہ پی ایس ایل 8 کی فکر ہے۔

     

    بیرسٹر عائشہ منیر نے لکھا کہ نجم سیٹھی کو مستعفی ہو جانا چاہیے۔ کیونکہ نجم سیٹھی کی نظر میں کرکٹ پہلے اور پھر ملک ہے۔شعیب قدیر نے لکھا ہے کہ ایسی ٹویٹ کرتے ہوئے آپ کو شرم آنی چاہیے تھی۔

  • دہشتگرد کیسے داخل ہوئے؟کراچی پولیس آفس پر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار

    دہشتگرد کیسے داخل ہوئے؟کراچی پولیس آفس پر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں کراچی پولیس آفس پر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کر لی گئی ہے،

    کراچی پولیس چیف کے دفتر کے اطراف میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز حاصل کر لی گئیں،ابتدائی رپورٹ کے مطابق تین دہشت گرد شام سات بجکر 10 منٹ پر دہشتگرد مرکزی دروازے سے داخل ہوئے، ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار نے جب روکا تو اسے زخمی کیا گیا،حملہ آور7 بجکر 15 منٹ پر پہلی منزل پر پہنچ چکے تھے، حملہ آوروں نے پہلی منزل پر گرنیڈ پھینکا جو دیوار سے ٹکرا کر باہر کی جانب گراونڈ فلور پر آ گرا، 7بجکر20 منٹ پر حملہ آوردوسری منزل پر پہنچ چکے تھے ،پہلی اور دوسری منزل پر حملہ آور خالی کمروں پر گولیاں برساتے رہے،ایک دھماکے کے نتیجے میں سی سی ٹی وی کیمروں کی مانیٹرنگ بھی اچانک بند ہو گئی،

    ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر نفری کے ہمراہ سب سے پہلے کے پی او میں داخل پہنچے ڈی آئی جیز ناصر آفتاب، طارق دھاریجو، مقدس حیدر بھی 5 سے 10 منٹ میں کے پی او پہنچ گئے تھے ایس پی کلفٹن احمد چوہدری نے نچلی منزل پر موجود افسران ا ور اہلکاروں کو ریسکیو کیا،کراچی پولیس آفس حملے سے ملنے والا موبائل فون اور دہشت گردوں کا اسلحہ فرانزک کے لیے بھجوایا جائے گا،

    علاوہ ازیں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی گاڑی کے مبینہ مالک کو گرفتار کر لیا ہے، مالک کو بھینس کالونی سے گرفتار کیا گیا ہے، پولیس نے گاڑی کے مالک کا ابتدائی بیان بھی ریکارڈ کرلیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق شہری کا کہنا تھا کہ میں نے گاڑی ایک شو روم پرفروخت کردی تھی شوروم والوں نے گاڑی کس کو کی مجھےعلم نہیں

    دوسری جانب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جناح ہسپتال کراچی میں پولیس آفس حملے کے زخمیوں کی عیادت کی، صدر مملکت نے پولیس اور رینجر اہلکاروں کی بہا دری کی سراہا ،صدر مملکت نے اہلکاروں سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا ،صدر مملکت نے پولیس اور رینجر کے اہلکاروں کے ساتھ اظہارِ يكجہتی کیا،

    قبل ازیں سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس آفس پر کل کے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ایک مرتبہ پھر ہماری بہادر پولیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔خصوصاً شہری مراکز میں دہشتگردی میں اچانک اضافہ انٹیلی جنس کی ناکامی اور ریاست کے ہاں دہشتگردی کے انسداد کی ایک واضح فعال حکمتِ عملی کے فقدان کو ظاہر کرتا ہے۔

    کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں سے مردانہ وار مقابلے کے دوران شہید ہونیوالے پولیس اہلکاروں غلام عباس اور سعید کے علاوہ امجد مسیح کی نماز جنازہ سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ادا کردی گئی۔نمازجنازہ میں وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ،چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار،آئی جی سندھ غلام نبی میمن،سینئر صوبائی وزیر سعید غنی،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید اختر اوڈھو کے علاوہ،زونل ڈی آئی جیزکراچی،ڈی آئی جیز، سیکیورٹی، آر آر ایف،سی پیک ضلعی ایس ایس پیز کراچی سی پی او میں تعینات سینئر پولیس افسران و ملازمین اور شہداء کے ورثاء نے شرکت کی۔

    آئی جی سندھ نے شہداء کے ورثاء سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداءکوداد شجاعت دی اور انکی محکمانہ خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔انکا کہنا تھا کہ دہشت گردانہ حملے کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑے ہوکر ملک اور سماج دشمن عناصر کو دندان شکن جواب دینا اور انھیں جہنم واصل کرنا اب پولیس کی جرأت اور بہادری کا سنہری باب بن چکا ہے۔انہوں نے شہداء کے ورثاء کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت پوری سندھ پولیس آپکے ساتھ ہے آپ خود کو ہر گز تنہا نہ سمجھیں آپکی داد رسی کرنا اور مسائل و مشکلات کو حل کرنا محکمہ پولیس سندھ کی ذمہ داری ہے۔آئی جی سندھ نے موقع پر موجود سینئر پولیس افسران کو ہدایات دیں کہ شہداء کے قانونی ورثاء کے لیئے مروجہ مراعات کی بابت تمام ترقانونی و دستاویزی امور کو جلد سے جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

     قاری کی جانب سے بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے پر گھر والوں نے تشدد کیا

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی آئی جی آفس آمد 

  • صدرمملکت نےالیکشن کمیشن کولکھےگئےخط میں کیسےالفاظ استعمال کیے؟نیاایشوبن گیا

    صدرمملکت نےالیکشن کمیشن کولکھےگئےخط میں کیسےالفاظ استعمال کیے؟نیاایشوبن گیا

    اسلام آباد:پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات کے معاملے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صدر مملکت کے خط کے الفاظ پر اعتراض اٹھا دیا۔ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے خط میں نامناسب الفاظ استعمال کئے، ڈاکٹر عارف علوی کے خط کا جواب تیار کر لیا ہے، الیکشن کمیشن آج ہی جواب دے گا۔

    الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق صدر کی دعوت پر ایوان صدر جائیں گے، دیکھنا ہو گا صدر کو تاریخ دینے کا آئینی اختیار ہے یا نہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت نے چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھا تھا جس میں ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر کو انتخابات سے متعلق ہنگامی اجلاس کی دعوت دی گئی تھی۔

    انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی کا دورہ پاکستان

    صدر مملکت نے الیکشن کمیشن کی جانب سے بے حسی پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن نے ابھی تک پہلے خط کا جواب نہیں دیا، میں بے چینی سے انتظار کر رہا تھا کہ کمیشن اپنے آئینی فرائض کا احساس کرے گا اور اس کے مطابق کام کرے گا۔

    ادھر دوسری طرف سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے موجودہ حکومت کو تنقید کانشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ یہ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، اب صرف سپریم کورٹ ہی پاکستان کو بچا سکتی ہے۔

    فنڈنگ کیس،عمران خان کی عبوری ضمانت کی سماعت 25 فروری تک ملتوی

    اسلام آباد میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدالت نے کہا ہے کہ 2 تاریخ کو فرد جرم عائد کی جائے گی ، اللہ نہ دبائے تو شیخ رشید کبھی نہیں دبے گا، یہ ان لوگوں کے جہاز استعمال کرتے ہیں جنہوں نے عوام کا خون چوسا ہے، انہوں نے یہاں مجھے دھکا دے کر گرایا، مجھے ہتھکڑیاں لگائی گئیں، منہ پر کپڑا ڈالا گیا، 16 بار وزیر رہا ہوں، پھر بھی باہر نکل کر ان کو معاف کردیا، میں نے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں، یہ شیخ رشید کو نہیں جانتے ۔

  • ویڈیو:وزیراعلیٰ سندھ نے تینوں شہداء کی میتوں پر پھول چڑھائے

    ویڈیو:وزیراعلیٰ سندھ نے تینوں شہداء کی میتوں پر پھول چڑھائے

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی آئی جی آفس آمد ہوئی ہے

    وزیراعلیٰ سندھ نے کے پی او حملے میں شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی؛ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کے پی او حملے میں کانسٹیبل غلام عباس اور سعید نے جامِ شہادت نوش فرمائی؛وزیراعلیٰ سندھ نے دونوں شہداء کی نمازِ جنازہ کے بعد اُن کے جنازے کو کاندھا بھی دیا  وزیراعلیٰ سندھ نے کے پی او کے خاکروب امجد مسیح کی آخری رسومات میں بھی شرکت کی  وزیراعلیٰ سندھ نے تینوں شہداء کی میتوں پر پھول چڑھائے

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنی پولیس فورس پر فخر ہے جس نے بہادری سے دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا؛ہم کے پی او کے خاکروب امجد مسیح کی قربانی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں؛امجد مسیح نے جان کا نذرانہ دے کر ثابت کیا کہ ہمارا ہر شہری دشمنوں سے لڑنے کے لیے تیار ہے؛

    نمازِ جنازہ میں آئی جی پولیس اور ڈی آئی جیز اورپولیس کی بھاری نفری نے شرکت کی؛ شہداء کو سلامی دے کر سرکاری اعزاز کے ساتھ نمازِ جنازہ ادا کی گئی؛چیف سیکریٹری سہیل راجپوت ، ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بھی نمازِ جنازہ میں شرکت کی؛ ایک پولیس اہلکار کی لاڑکانہ اور دوسرے کی کراچی میں تدفین ہوگی؛ امجد مسیح کی جسد خاکی فیصل آباد بھیجی جائے گی؛ امجد مسیح کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی؛

    خاتون پولیس اہلکار کے کپڑے بدلنے کی خفیہ ویڈیو بنانے پر 3 کیمرہ مینوں کے خلاف کاروائی

    جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

     قاری کی جانب سے بچوں کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے پر گھر والوں نے تشدد کیا