Baaghi TV

Tag: Pakistan news

  • کراچی پولیس آفس حملہ؛ امریکا کی اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

    کراچی پولیس آفس حملہ؛ امریکا کی اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

    کراچی:کراچی پولیس آفس حملے کے بعد امریکا نے اپنے شہریوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں ’متاثرہ علاقے‘ میں جانے سے احتیاط برتنے کی ہدایت کردی۔ اسلام آباد میں امریکی سفارت خانہ نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ “امریکی سفارت خانہ کراچی کے (علاقے) صدر میں سینٹرل پولیس آفس پر حملے کا بغور جائزہ لے رہا ہے اور مقامی حکام وقوعہ پر موجود ہیں”۔

    امریکی سفارتخانہ نے نے مزید کہا کہ ’ہم امریکی شہریوں کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ زیادہ احتیاط برتیں، (متاثرہ) علاقے میں (جانے) سے گریز کریں، اور دوستوں اور اہل خانہ کو اپنی حفاظت کے بارے میں مطلع کریں۔”
    جرمنی کا اظہارِ مذمت

    دوسری جانب جرمنی کے قونصل جنرل ڈاکٹر روڈیگر لوٹز نے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جانیں گنوانے والوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ جرمنی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

    یاد رہےکہ کراچی کے علاقے صدر میں شاہراہ فیصل سے متصل کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے، ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ حکام کے مطابق 2 پولیس ایک رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہوئے۔

    کراچی کے علاقے شاہراہ فیصل پر واقع صدر تھانے (کراچی پولیس آفس، ایڈیشنل آئی جی آفس) پر جمعہ کی شام دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

  • کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے دو دہشت گردکون؟ شناخت ہوگئی۔

    کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے دو دہشت گردکون؟ شناخت ہوگئی۔

    کراچی:جمعہ کو کراچی کے علاقے شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشتگروں کے حملے میں دو پولیس اہلکاروں اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوگئے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد مارے گئے اور عمارت کو تقریباً 4 گھنٹے بعد کلیئر کرالیا گیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ایسٹ مقدس حیدر نے بتایا کہ حملے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ایک دہشتگردچوتھی منزل پر اور 2 چھت پر ہلاک ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ ہلاک دہشتگردوں میں سے ایک نے خود کو اڑایا۔

    ذرائع کے مطابق کراچی پولیس آفس پر حملہ کرنے والے دو مبینہ دہشت گردوں کی شناخت کفایت اللہ اور زالا نور کے نام سےہوئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش دھماکا کرنے والا دہشت گرد زالا نور ، شمالی وزیر ستان سے تعلق رکھتا تھا جبکہ سکیورٹی فورسز سے مقابلے میں مارا گیا دہشت گرد کفایت اللہ لکی مروت کا رہائشی تھا۔تیسرے دہشت گرد کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

    دوسری طرف بم ڈسپوزل اسکواڈ(بی ڈی ایس) نے کراچی کے علاقے شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشتگروں کے حملے کی رپورٹ مرتب کرلی۔

    جمعہ کی شام کو کراچی پولیس آفس پر دہشتگروں کے حملے میں دو پولیس اہلکاروں اور رینجرز اہلکار سمیت 4 افراد شہید ہوگئے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد مارے گئے اور عمارت کو تقریباً 4 گھنٹے بعد کلیئر کرالیا گیا۔

    بم ڈسپوزل اسکواڈ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کے جسم پر نصب 2 خودکش جیکٹس، 8 دستی بم اور 3 گرنیڈ لانچر ملے ہیں۔رپورٹ کے مطابق دستی بم ناکارہ حالت میں ملے، ممکنہ طور پر دہشت گردوں کی جانب سے پھینکےگئے دستی بم پھٹ نہیں سکے، دہشت گردوں سے برآمد خودکش جیکٹس 8 سے 10 کلو وزنی تھیں۔بی ڈی ایس کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ عمارت کے گراؤنڈ فلور سے چوتھے فلور تک سرچنگ کی گئی، خودکش جیکٹس میکینیکل طرز پر بنائی گئی تھیں،جیکٹس میں الیکٹرونک سسٹم نہیں تھا۔

  • کراچی پولیس آفس حملہ؛ پولیس اور رینجرز اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید جبکہ 3 دہشتگرد ہلاک

    کراچی پولیس آفس حملہ؛ پولیس اور رینجرز اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید جبکہ 3 دہشتگرد ہلاک

    کراچی پولیس آفس حملہ؛ پولیس اور رینجرز اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید جبکہ 3 دہشتگرد ہلاک

    کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملے کے بعد عمارت کو دہشت گردوں سے کلیئر کرا لیا گیا ہے جہاں اس حملے میں تین دہشت گرد مارے گئے۔ جبکہ ترجمان حکومت سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے اور عمارت پر حملہ کرنے والے تینوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شاہراہ فیصل کو سیکیورٹی کی وجہ سے بند کیا تھا تاکہ آپریشن کو بلا کسی تعطل جاری رکھا جا سکے اور لوگوں کو بھی تکلیف نہ ہو۔ جبکہ اس حملہ میں اب تک چار اہلکار شہید اور 23 لوگ زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں علاوہ ازیں تین دہشت گردوں کو مار دیا گیا ہے.

    ترجمان سندھ رینجرز نے کہا کہ آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے اور عمارت کی کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔ گورنر سندھ کرام ٹیسوری نے بھی آپریشن کامیابی سے مکمل ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ آپریشن منٹوں میں بھی ختم کرسکتے تھے لیکن ہماری حکمت عملی یہی تھی کہ چونکہ ملک میں اپکستان سپر لیگ ہو رہی ہے تو اگر ہم ان دہشت گردوں کو زندہ گرفتار کر لیتے تو ان کو میڈیا کے سامنے پیش کر دیتے اور ان کے اسپانسرز اور سہولت کاروں کو عیاں کرتے کہ یہ وہ لوگ ہیں جو کراچی کے اندر اور پاکستان کے اندر بدامنی پھیلا کر دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے کہ جیسے پاکستان میں بہت زیادہ دہشت گردی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری فورسز نے دہشت گردوں کو ناکام کردیا ہے اور ہماری رینجرز اور پولیس نے انہیں ناکام بنا دیا ہے، انہوں نے بہت اہم کردار ادا کیا لیکن مجھے افسوس ہے کہ ہمارے پولیس کے دو جوان شہید ہو گئے اور رینجرز کے کرنل سمیت چھ جوان زخمی ہیں۔ اس سے قبل کراچی پولیس چیف ایڈیشنل آئی جی سندھ جاویدعالم اوڈھو نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے حملے کی تصدیق کی تھی اور بتایا کہ میرے دفتر پر حملہ ہوا ہے اور فائرنگ ابھی جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پانچ منزلہ عمارت کی تین منزلیں کلیئر کرا لی گئی ہیں البتہ حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

    انہوں نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حملہ شام 7 بجکر 10 منٹ پر کیا گیا جس میں دو دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے فوج سے مدد طلب کی ہے، ہم وفاقی حکومت کے ساتھ تعاون کررہے ہیں اور ہماری اولین ترجیح صورتحال کو کنٹرول میں لانا ہے۔ ترجمان سندھ رینجرز نے بیان میں کہا کہ کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملے کی اطلاع پر رینجرز کوئیک رسپانس فورس (کیو آر ایف) نے جائے وقوع پر پہنچ کر علاقے کا گھیراؤ کر لیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر
    ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی
    دوسری درخواست ضمانت، عمران خان کو عدالت نے پیر کو طلب کرلیا
    ترکیہ کے صدر اردوان اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات
    کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری شکست، اسلام آباد 4 وکٹوں سے کامیاب
    انہوں نے کہا کہ رینجرز نے پولیس کے ہمراہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے اور ابتدائی طور پر 8 سے 10 مسلح دہشت گردوں کی جانب سے حملہ اور ان کی وہاں موجود گی کی اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے ڈان کو بتایا کہ جناح ہسپتال میں دو لاشیں اور تین زخمیوں کو لایا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں پولیس اہلکار لطیف، رینجرز اہلکار عبدالرحیم اور ایک ایدھی رضاکار بھی شامل ہے۔

  • انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی کا دورہ پاکستان

    انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی کا دورہ پاکستان

    انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی کا دورہ پاکستان

    انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ( آئی اے ای اے) کے ڈائریکٹر جنرل رافیل ماریانو گروسی نے 15 سے 16 فروری 2023 تک پاکستان کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل نے وزیر اعظم، وزیر خارجہ، وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات اور سیکرٹری خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران بات چیت میں پاکستان اور انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے درمیان جوہری ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے اور بالخصوص موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اس کے کردار پر توجہ مرکوز کی گئی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل گروسی نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین اور پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے چیئرمین سے بھی ملاقاتیں کیں، جنہوں نے انہیں نیوکلیئر سکیورٹی اور ریگولیٹری نظام کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی میں نیشنل ریڈی ایشن ایمرجنسی کوآرڈینیشن سینٹر کا بھی افتتاح کیا۔ پاکستان کے پاس سول نیوکلیئر پاور پلانٹس کے محفوظ آپریشنز کا پانچ دہائیوں کا تجربہ ہے جو آئی اے ای اے کے رائج کردہ معیارات اور رہنما اصولوں کے مطابق ہیں۔

    آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل نے چشمہ نیوکلیئر پاور جنریٹنگ سٹیشن، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، نیوکلیئر انسٹی ٹیوٹ فار ایگریکلچر اینڈ بائیولوجی، پاکستان سینٹر آف ایکسی لینس آن نیوکلیئر سکیورٹی، نیوکلیئر میڈیسن، آنکولوجی اینڈ ریڈیو تھراپی انسٹی ٹیوٹ اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سیفٹی اینڈ سکیورٹی کا بھی دورہ کیا اور صحت عامہ، صنعت، زراعت، خوراک کی حفاظت، بجلی کی پیداوار کے شعبے میں جوہری ٹیکنالوجی کے محفوظ استعمال کا مشاہدہ کیا۔

    ڈائریکٹر جنرل گروسی نے نوری اور سی این پی جی ایس میں بالترتیب سائبر نائف اور فیول ڈرائی سٹوریج کی سہولیات کا افتتاح کیا۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ پاکستان ‘امید کی کرن’ اقدام کے تحت کینسر کے علاج کے لیے آئی اے ای اے کے علاقائی مرکز کے طور پر خدمات انجام دے گا۔ نیوکلیئر انسٹی ٹیوٹ فار ایگریکلچر اینڈ بائیولوجی کے دورے کے دوران، نے ZODIAC لیب کا افتتاح کیا اور انسٹی ٹیوٹ کو زراعت اور بائیو ٹیکنالوجی میں آئی اے ای اے کے تعاون کے مرکز کے طور پر نامزد کیا۔ پاکستان سینٹر آف ایکسی لینس آن نیوکلیئر سیکیورٹی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سیفٹی اینڈ سکیورٹی کا دورہ کرتے ہوئے، ڈائریکٹر جنرل آئی اے ای اے نے جوہری تحفظ اور سلامتی سے متعلق ان مراکز کے اعلیٰ معیارات کی تعریف کی۔

    یہ مراکز آئی اے ای اے کے زیراہتمام بین الاقوامی تربیت دے رہے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل گروسی نے اسلام آباد میں “کلائمیٹ چینج مِٹیگیشن اینڈ دی رول آف نیوکلیئر انرجی” کے موضوع پر ایک سیمینار میں کلیدی خطاب بھی کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کا مقابلہ کرنے میں توانائی کے صاف ذریعہ کے طور پر جوہری توانائی کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ اس دورے کا اختتام وزارت خارجہ میں سیکرٹری خارجہ کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل گروسی کے اعزاز میں عشائیہ کے ساتھ ہوا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان 1957 سے آئی اے ای اے کا بانی رکن ہونے کے ناطے عالمی ایجنسی کے ساتھ بامعنی اور باہمی طور پر فائدہ مند تعلقات رکھتا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر
    ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی
    دوسری درخواست ضمانت، عمران خان کو عدالت نے پیر کو طلب کرلیا
    ترکیہ کے صدر اردوان اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات
    کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری شکست، اسلام آباد 4 وکٹوں سے کامیاب
    آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کے رکن کے طور پر، پاکستان ایجنسی کی فیصلہ سازی کے عمل میں بھی اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔ اس طرح کے دورے پاکستان،آئی اے ای اے کے باہمی تعلق کی ایک باقاعدہ خصوصیت ہیں۔ آئی اے ای اے کے سابق ڈائریکٹر جنرل یوکیا امانو نے اپنے دور میں دو بار پاکستان کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی کا دورہ کوویڈ-19 کی وبا کی وجہ سے زیر التوا تھا۔

  • پاکستان نے نیزا بازی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

    پاکستان نے نیزا بازی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

    پاکستان نے نیزا بازی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے

    پاکستان نے ٹینٹ پیگنگ (نیزا بازی) ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا، قومی کھلاڑیوں کی جانب سے ورلڈ کپ کے دوران بہترین پرفارمنس دینے کے عزم کا اظہار، مقابلوں کے آخری روز تلوار سے مالٹا کاٹنے اور ٹارگٹ اکھاڑنے کا دلچسپ مقابلہ بھی ہوا۔ لاہور میں ایکوسٹرین فیڈریشن آف پاکستان اور پنجاب رینجرز کے زیر اہتمام ہونے والے نیزا بازی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں نیزہ بازی کے شاندار مقابلوں میں قومی کھلاڑیوں نے انفرادی اور ٹیم گیم میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

    انفرادی اور ٹیم مقابلوں میں پاکستانی ٹیم چھائی رہی، مجموعی طور پر پاکستان نے 527 پوائنٹس حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ 517 پوائنٹس کے ساتھ اردن دوسرے نمبر پر رہا۔ ایکوسٹرین فیڈریشن کے صدر صاحبزادہ سلطان محمد علی نے بتایا کہ ٹینٹ پیگنگ ورلڈ کپ 23 اگست سے جنوبی افریقہ میں شروع ہوگا، ایونٹ میں 9 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، ورلڈ کپ کے دوران قومی ٹیم کا مقابلہ مضبوط ٹیموں کے ساتھ ہوگا۔
    مزید یہ بھی پڑھیںکراچی پولیس دفتر حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، دو پولیس اہلکاروں سمیت 3 افراد شہید جبکہ 3 دہشتگرد ہلاک

    اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر
    ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی
    دوسری درخواست ضمانت، عمران خان کو عدالت نے پیر کو طلب کرلیا
    ترکیہ کے صدر اردوان اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات
    کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری شکست، اسلام آباد 4 وکٹوں سے کامیاب
    لاہور میں منعقدہ نیزا بازی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کے بعد دو روز کے دوران بھرپور مقابلے ہوئے جبکہ اختتامی تقریب میں پنجاب کی ثقافت پیش کی گئی، کوالیفائنگ رواؤنڈ میں اردن کی ٹیم کو بھی میگا ایونٹ کا ٹکٹ مل گیا۔

  • ترکیہ زلزلہ؛ 11 روز بعد ایک شخص کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

    ترکیہ زلزلہ؛ 11 روز بعد ایک شخص کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

    ترکیہ زلزلہ؛ 11 روز بعد ایک شخص کو ملبے سے زندہ نکال لیا گیا

    ترکیہ اور شام میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے کے 11 روز بعد ترکیہ کے جنوبی صوبے حاطے میں زمیں بوس ہونے والی عمارت کے ملبے سے ایک شخص کو زندہ نکال لیا گیا۔ ترک وزیر صحت کی جانب سے زلزلے کے 11 روز بعد مصطفیٰ نامی 33 سالہ نوجوان کو ملبے سے زندہ نکالے جانے کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے ترکیہ کے شہر قہرامان ماراش میں واقع اپارٹمنٹ کے ملبے سے 10 روز بعد 248 گھنٹے تک ملبے کے نیچے پھنسی ہوئی 17 سالہ لڑکی کو زندہ نکالا گیا تھا۔ یاد رہے کہ ترکیہ اور شام میں آنے والے زلزلے سے ہلاکتوں کے تعداد 44 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر
    ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی
    دوسری درخواست ضمانت، عمران خان کو عدالت نے پیر کو طلب کرلیا
    ترکیہ کے صدر اردوان اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات
    کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری شکست، اسلام آباد 4 وکٹوں سے کامیاب
    حکام کے مطابق ترکیہ میں ہلاکتوں کی تعداد 38 ہزار 44 جبکہ شام میں ہلاکتوں کی تعداد 5 ہزار 800 سے متجاوز ہو گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ امدادی اہلکاروں کی جانب سے ملبے تلے دبے ہوئے لوگوں کی تلاش کا کام جاری ہے، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ زندگی کی امید دھیمی پڑتی جا رہی ہے۔

  • ڈالرز کی قلت؛ ملٹی نیشنل کمپنیز بھی لپیٹ میں آگئیں

    ڈالرز کی قلت؛ ملٹی نیشنل کمپنیز بھی لپیٹ میں آگئیں

    ڈالرز کی قلت؛ ملٹی نیشنل کمپنیز بھی لپیٹ میں آگئیں

    ملک میں ڈالرز کی قلت کے باعث بڑی ملٹی نیشنل کمپنیز بھی لپیٹ میں آگئیں جبکہ ڈالرز میں کمی کے باعث ملٹی نیشنل کمپنیز کا کروڑوں ڈالرز کے منافع کا بیرون ملک انخلا رک گیا ہے اور اوورسیز چیمبر آف کامرس نے اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک سے رابطہ کیا ہے۔

    اوورسیز چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان معاملہ جلد حل کروائے۔ خیال رہے کہ دوسری جانب پاکسانی روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ جاری ہے اور انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید سستا ہو گیا۔ انٹر بینک میں ڈالر 1.56 روپے سستا ہو کر بند ہوا، کاروبار اختتام پر امریکی ڈالر کا بھاؤ 262.82 روپے ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر
    ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی
    دوسری درخواست ضمانت، عمران خان کو عدالت نے پیر کو طلب کرلیا
    ترکیہ کے صدر اردوان اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات
    کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری شکست، اسلام آباد 4 وکٹوں سے کامیاب

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بتایا گیا تھا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 14 ہفتوں کی مسلسل کمی کے بعد ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 10 فروری کو ختم ہوئے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر 16 کروڑ 26 لاکھ ڈالر بڑھے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 10 فروری تک 8 ارب 70 کروڑ ڈالر رہے۔
    14 ہفتوں تک مسلسل کم ہونے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں یہ ریکارڈ اضافہ ہے۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 10 فروری تک 3 اعشاریہ 19 ارب ڈالر رہے جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 11 اعشاریہ 36 کروڑ ڈالر کم ہو کر 5.50 ارب ڈالر رہے۔

  • ایف نائن پارک ریپ کیس؛ پولیس نے جعلی مقابلہ میں ملزمان کو مار دیا. قانون دان ایمان مزاری کا دعویٰ

    ایف نائن پارک ریپ کیس؛ پولیس نے جعلی مقابلہ میں ملزمان کو مار دیا. قانون دان ایمان مزاری کا دعویٰ

    ایف نائن پارک ریپ کیس؛ پولیس نے جعلی مقابلہ میں ملزمان کو مار دیا. قانون دان ایمان مزاری کا دعویٰ

    وفاقی دارالحکومت کے ایف نائن پارک میں گن پوائنٹ پر2 فروری کوریپ کی گئی 24 سالہ لڑکی کے کیس میں دوملزمان کے مبینہ پولیس مقابلہ میں مارے جانے کے دعوی پر متاثرہ لڑکی کی وکیل ایمان مزاری نے کہا ہے کہ وفاقی پولیس نے فیک اِن کاﺅنٹر کی کہانی گھڑی ہے۔ سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ہمراہ جمعہ کو نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان کرمنل کوڈ کے تحت زیادتی کے شکار کی شناخت ظاہر کرنا جرم ہے، زیادتی کا واقعہ 2 فروری 2023 کو پیش آیا، ملزمان کو 15 فروری کوگرفتار کرلیا لیکن ایسا کیا تھا کہ ملزمان کو مار دیا گیا؟

    نجی ٹی وی کے مطابق ایمان مزاری نے کہا کہ پولیس موقع پر آئی مگر ایف نائن پارک کے گیٹ بند نہیں کیے، زیادتی کا شکار لڑکی کو اسپیشل تحقیقاتی ٹیم کا نوٹی فکیشن تک نہیں دیا گیا، وہ ایس ایس پی ماریہ محمودسے کیس پر بات کرنا چاہتی تھی، کئی بار ماریہ محمودکو کال کی اور ملاقات کا وقت مانگا لیکن نہیں دیا گیا،پولیس نے ملزمان کی شناخت کے لئےمتاثرہ لڑکی کو بلایا، میں خود پولیس اسٹیشن گئی۔ انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی ماریہ کومیسج دیا کہ ملزمان آپ کے پاس ہیں توآپ ڈی این اے کروائیں تاہم پولیس نے فیک اِن کاﺅنٹر کی کہانی گھڑی ہے، ان ملزمان کا ٹرائل ہونا چاہیے تھا تاکہ مزید باتیں سامنے آتیں، آئی جی کی سرپرستی میں ان کاﺅنٹر ہوا، اس کا جواب دیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ملزمان سی آئی اے پولیس اسٹیشن آئی نائن میں موجودتھے، سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ متاثرہ لڑکی اور میں بھی پولیس اسٹیشن گئے، ملزمان کی شناخت کا متاثرہ لڑکی نے بتایا، دونوں ملزمان پولیس کی تحویل میں موجود تھےاور ان کا قتل کیا گیا، ہم ماورائے عدالت قتل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

    دوسری جانب وفاقی پولیس کے تھانہ گولڑہ نے وقوعہ کے بعد رات گئے ڈی بارہ میں ہونیوالے پولیس مقابلہ کامقدمہ درج کرتے ہوئے اس میں قرار دیا ہے کہ پولیس ناکہ پر معمول کی چیک جاری تھی کہ دوموٹرسائیکلوں پر چارافراد آئے جو پولیس کو دیکھ کر واپس مڑ ے تو اس دوران ایک موٹرسائیکل پر سوار دو افراد گرپڑے اور ناکہ پر تعینات اہلکاروں پر فائر کردی جس میں سے دو فائر پولیس کانسٹیبل منیر کولگے جو حفاظتی گئر کی وجہ سے محفوظ رہا۔

    پولیس کے مطابق اس دوران ایک دوسرے موٹرسائیکل پر سوار دو مذید افراد نے کلاشنکوف سے پولیس پر سیدھے فائر کئے جس کی زد میں انکے اپنے ہی دو ساتھی زد میں آکر شدید زخمی ہوئے جنہیں پمز لایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔ اس بارے میں وقوعہ کے بعد وفاقی پولیس کے ترجمان جواد کی جانب سے بیان جاری کیاگیا کہ پولیس مقابلہ میں ہلاک دونوں ملزمان قتل اور ڈکیتی کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے اور ریکارڈ یافتہ کریمئنل تھے جو کہ ایف نائن پارک میں لڑکی کے ساتھ ریپ کیس میں بھی ملوث تھے جنکی شناخت کرکی گئی ہے۔

    دوسری جانب مبینہ پولیس مقابلہ میں جاں بحق نواب خان کی والدہ نرگس اور اقبال خان کے والد اکرام خان نے اپنے دیگر عزیز واقارب کے ہمراہ تھانہ گولڑہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہاکہ ان کے دونوں رشتہ داروں کو پولیس نے حراست میں لیکر جعلی پولیس مقابلہ میں مارا ہے۔ احتجاج کے دوران انہوں نے تھانہ میں جاکر دو الگ الگ درخواستوں پولیس کو جمع کروائیں جن میں ذمہ دار پولیس افسران و اہلکاروں کیخلاف قتل کے مقدمات درج کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر
    ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی
    دوسری درخواست ضمانت، عمران خان کو عدالت نے پیر کو طلب کرلیا
    ترکیہ کے صدر اردوان اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات
    کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری شکست، اسلام آباد 4 وکٹوں سے کامیاب
    علاوہ ازیں متاثرہ 24 سالہ لڑکی کی جانب سے اس سارے معاملہ میں کوئی بیان یا کسی قسم کی وضاحت سامنے نہیں آئی اور نہ ہی ایمان مزاری کے انکا وکیل ہونے کے بارے میں انہوں نے میڈیا پر اسکی کسی قسم کی تائید یا تردید کی ہے۔ جبکہ نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق انہوں نے متاثرہ لڑکی یا انکے لواحقین سے رابطہ کی کوشش کی تاکہ انکی مبینہ وکیل کی جانب سے عائد کئے گئے پولیس پر الزامات کی تصدیق کی جاسکے اور یہ بھی جانا جاسکے کہ کیا واقعی انکی مبینہ وکیل ایمان مزاری کی جانب سے جو کہا گیا ہے کہ انہوں نے متاثرہ لڑکی کے ہمراہ تھانہ کادورہ کیاتھا۔

  • کراچی پولیس آفس حملہ؛ تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا

    کراچی پولیس آفس حملہ؛ تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا

    کراچی پولیس آفس حملہ؛ تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا

    کراچی میں شارع فیصل پر واقع پر کراچی پولیس آفس پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے اور انسپکٹر جنرل سندھ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کے تبادلےمیں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں تاہم ذرائع کے مطابق کراچی پولیس آفس میں 8 سے 10 حملہ آوروں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں اور پولیس آفس کے قریب شدید فائرنگ اور دھماکے بھی سنے گئے ہیں اور ہیڈکوارٹرز کی لائٹس بندکردی گئیں ہیں۔ جبکہ اس دوران ایک زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے باعث شیشے ٹوٹ گئے. جبکہ اس تین دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا ہے جسکی نسپکٹر جنرل سندھ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ فائرنگ کے تبادلےمیں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

    کراچی پولیس آفس کے باہر فائرنگ کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ حملہ آور پولیس لائنز سے داخل ہوئے اور دہشت گرد کے پی او کے پارکنگ ایریا میں بھی موجود ہیں۔حکام نے بتایا کہ رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے اور پولیس نفری نے پولیس آفس کو چاروں طرف سےگھیرے میں لے لیا ہے اور شارع فیصل ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔
    https://twitter.com/YA_963/status/1626628831334305793
    کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے کراچی پولیس آفس پر حملے کی تصدیق کردی ہے اور کہا کہ میرے آفس پر حملہ ہوا ہے اور فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس اور پاک فوج کے کمانڈوز کراچی پولیس آفس میں داخل ہوگئے ہیں اور دفتر کے اندر موجود ہر طرح کے پولیس اہلکار اسلحہ لے کر دہشت گردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

    اُدھر آئی جی سندھ نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے اور مزید دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق پولیس آفس حملے کے مقام سے 3 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں ایک رینجرز، ایک پولیس اور ایک ریسکیو اہلکار شامل ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی ریسکیو اہلکار کو 2 گولیاں لگی ہیں، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ جبکہ اطلاعات ہیں کہ زخمیوں کی تعداد چار ہو گئی اور زخمیوں میں دو رینجرز ایک ایدھی رضاکار ایک پولیس اہلکار شامل ہیں.

    وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے صدر میں پولیس آفس حملے میں بیرونی ہاتھ ملوث ہوسکتا ہے۔ ان واقعات میں ایک ہی گروپ کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ حملے میں ملوث دہشت گردوں کی تعداد6 سے 7 ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس چیف وہاں موجود نہیں ہیں۔

    راناثناء اللہ نے کہا کہ عمارت میں پولیس ملازمین بھی مسلح ہیں،مزاحمت ہورہی ہے، ہوسکتا ہے دہشت گردوں میں سے کسی نے جیکٹ بھی پہنی ہو۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ میں خود صورتحال کو مانیٹر کررہا ہوں ، حملے کے ملزمان کو فوری گرفتارکیا جائے۔ جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کے دفتر پر حملے کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی پولیس چیف کے دفتر پر حملہ کسی صورت قابل قبول نہیں، مجھے تھوڑی دیر کے بعد متعلقہ افسر سے واقعے کی رپورٹ چاہیے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے مختلف ڈی آئی جیز کو پولیس فورس کراچی پولیس آفس بھیجنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل آئی جی کے دفتر پر حملے کے ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے، میں خود صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہوں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی کراچی پولیس چیف کے دفترپر دہشت گرد حملے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتہائی اہم عمارت پر حملہ باعث تشویش ہے۔


    مزید یہ بھی پڑھیں
    اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر
    ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی
    دوسری درخواست ضمانت، عمران خان کو عدالت نے پیر کو طلب کرلیا
    ترکیہ کے صدر اردوان اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات
    کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری شکست، اسلام آباد 4 وکٹوں سے کامیاب
    گورنر سندھ نے آئی جی پولیس سندھ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے دہشت گردوں کے خلاف بھرپور ایکشن لینےکی ہدایت کہ اور کہا کہ دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ یاد رہے کہ کراچی میں شارع فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس کے دفتر پر 10 کے قریب دہشت گردوں کی جانب سے حملہ کیا گیا۔

    دوسری جانب کراچی پولیس آفس پر دہشت گردوں کا حملہ بارے آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردئیے۔ اور تمام افسران کو خود اپنے علاقے میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ترجمان کے مطابق داخلی و خارجی راستوں اور اندرون شہر چیکنگ کو بڑھا دیا گیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ تمام اہم پولیس و دیگر عمارات اور ریڈ زون میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایت کی گئی اور ڈیوٹی پر تعینات تمام اہلکار مکمل حفاظتی یونیفارم کے ساتھ ڈیوٹی پر موجود ہوں۔ جبکہ تمام ایمبولینسز، پولیس و دیگر وردی میں ملبوس اہلکاروں اور سرکاری گاڑیوں کو بھی چیک کیا جائے۔ جبکہ شہری دوران سفر اپنے ضروری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں اور شہری دوران چیکنگ پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔

    جبکہ وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی پولیس آفس میں دہشتگردی واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور وزیراعظم شہبازشریف نے کراچی پولیس آفس میں دہشتگردی واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے جبکہ وزیراعظم نے وزیر داخلہ اور وزیراعلی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے اور وزیراعظم نے سیکورٹی اداروں کو دہشتگردوں کے خلاف منظم آپریشن کی ہدایت کردی ہے تاکہ اس کا خاتمہ کیا جاسکے.

  • کراچی؛ آن لائن اسلحہ فروخت کرنے پر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

    کراچی؛ آن لائن اسلحہ فروخت کرنے پر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

    کراچی؛ آن لائن اسلحہ فروخت کرنے پر دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا

    محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کراچی نے آن لائن اسلحہ فروخت کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خیبرپختونخوا سے اسلحہ لانے والے نظر شاہ اور محمد شاہد کو پیر آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے دو پستول سمیت ایک نائن ایم ایم پستول بھی برآمد کرلی گئی۔

    حکام کے مطابق ملزمان نے اسلحے کی فروخت کے لیے فیس بک پیج بھی بنا رکھا تھا۔ اسلحہ پسند کرنے کے بعد تمام معاملات واٹس ایپ پر طے کیے جاتے تھے۔ اسلحے کی قیمت طے ہونے کے بعد 10 فیصد ادائیگی آن لائن کی جاتی تھی جبکہ اسلحہ کورئیرکمپنی کے ذریعے ملک بھرمیں سپلائی کیا جاتا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں
    اگرعوام کو پی ایس ایل کا ترانہ اچھا نہیں لگا تو بھائی حاضر ہے:علی ظفر
    ڈی آئی خان:کوئٹہ سے پشاور جانے والی مسافر بس کو حادثہ۔،2 خواتین جاں بحق،25 افراد زخمی
    دوسری درخواست ضمانت، عمران خان کو عدالت نے پیر کو طلب کرلیا
    ترکیہ کے صدر اردوان اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ملاقات
    کراچی کنگز کو ہوم گراؤنڈ پر مسلسل دوسری شکست، اسلام آباد 4 وکٹوں سے کامیاب
    ترجمان کا کہنا ہے کہ کوریئر کمپنی ایک پستول کی ڈلیوری پر 10 ہراز روپے وصول کرتا تھا۔ ڈلیوری ہونے کے بعد باقی رقم ادا کی جاتی تھی ملزم نظر شاہ اس سے قبل بھی اسلحہ لاچکا ہے گرفتار ملزم محمد شاہد نے آن لائن 30 ہزار روپے ادا کیے تھے۔ جبکہ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایسے غیر قانونی جرائم میں ملوث افراد کیخلاف کاروایاں ہمیشہ عمل میں لائی جائیں گی.

    ان کامزید کہنا تھا جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ممکن بنایا جائے اور اسحلہ کی اس طرح فروخت ایک غیر قانونی عمل ہے اور یہی وجہ ہے ملک میں اور خاص کر کراچی میں حالات خراب ہیں.