Baaghi TV

Tag: Pakistan news

  • پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم

    پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم

    پولیس لائنز دھماکہ؛ حملہ آور اکیلا نہیں تھا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا. حقیقاتی ٹیم

    خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پولیس لائن دھماکا کیس میں تحقیقیات کے دوران اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق خودکش حملہ آور دھماکے کے لئے اکیلا نہیں آیا بلکہ اُسے ہدف تک سہولت کار نے پہنچایا اور وہ رنگ روڈ تک بمبار کے ساتھ ہی موٹرسائیکل پر سوار تھا۔ تحقیقاتی ٹیم کے مطابق سہولت کار موٹرسائیکل چلا کر رنگ روڈ تک لایا جبکہ حملہ آور پیچھے بیٹھا ہوا تھا، بعد ازاں وہ رنگ روڈ سے علیحدہ ہوگیا تھا۔ تحقیقاتی ٹیم نے حملہ آور کے ساتھ سہولت کار کی فوٹیجز بھی حاصل کرلی ہیں جس کے بعد اب اُس کی تلاش کیلیے کارروائیاں کی جارہی ہیں۔

    دوسری جانب ترجمان پشاور پولیس کا کہنا ہے ملک سعد شہید پولیس لائنز مسجد میں خودکش دھماکہ میں شہید ہونے والوں کی مصدقہ تعداد 84 ہے اور مختلف زرائع ابلاغ اور سوشل میڈیا پر مسجد میں خودکش دھماکہ کے حوالے سے شہداء کی تعداد میں ابہام کو دور کرنے کیلئے وضاحت کی جاتی کہ اب تک مذکورہ خودکش دھماکہ میں بشمول خاتون اور سویلین مجموعی طور پر 84 افراد وپولیس افسران و اہلکاران شہید ہوئے تھے.

    انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی اعداد و شمار میں ابہام کی بنیادی وجہ یہ ظاہر ہوئی کہ کچھ شہیدوں کے نام سہواً ایک سے زائد مرتبہ لسٹ میں لکھے گئے یا ابتدائی طور پر عدم شناخت شدہ شہداء کے نام بعد از شناخت بھی بطور عدم شناخت لسٹ میں موجود رہے لہذا وضاحت کی جاتی ہے کہ مورخہ 4 فروری تک شہدا کی مجموعی تعداد بشمول سویلین افراد 84 ہے،
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم

    ترجمان کے مطابق دعا ہے کہ اللہ تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے، لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اسلامی جمہوریا پاکستان کے عوام، خیبر پختونخواہ پولیس اور دیگر اداروں کو ہمارے عظیم دین اسلام اور ملک وقوم کی حفاظت کا فریضہ سرانجام دینے میں سرخرو فرمائے.

  • چیئرپرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری کی میکائل رتکوسکی سے ملاقات

    چیئرپرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری کی میکائل رتکوسکی سے ملاقات

    چیئرپرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری کی میکائل رتکوسکی سے ملاقات
    وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ و چیئرپرسن بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے آج واشنگٹن ڈی سی میں ورلڈ بینک میں سماجی تحفظ اور ملازمتوں کے عالمی ڈائریکٹر میکائل رتکوسکی سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر عالمی بنک کی دعوت پر امریکہ کا دورہ کر رہی ہیں تاکہ سماجی تحفظ سے متعلق پاکستان کے تجربات سے آگاہ کیا جا سکے۔

    ترجمان بی آئی ایس پی کے مطابق ڈائریکٹر رتکوسکی نے بی آئی ایس پی اور دیگر اداروں کی جانب سے گزشتہ سال کے تباہ کن سیلاب کے دوران حکومت پاکستان کے تیز، بھرپور اور مثالی ردعمل کو سراہا۔ انہوں نے خاص طور پر سیلاب کے بعد پاکستانی آبادی کے سب سے زیادہ کمزور طبقوں کی روزی روٹی کے تحفظ میں بی آئی ایس پی کے بروقت کردار کو بھی سراھا۔ ڈائریکٹر رتکوسکی نے بی آئی ایس پی کی ایک کامیاب ماڈل کے طور پر تعریف کی اور کہا کہ اس سے خطے اور اس سے باہر کے دیگر ممالک بھی استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

    وفاقی وزیر شازیہ مری نے تباہ کن سیلاب کے دوران عالمی بینک کی جانب سے فوری ردعمل اور زبردست تعاون پر حکومت پاکستان کی جانب سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی آئی ایس پی کا آغاز 2010 میں کیا گیا تھا، اور اس کے بعد سے یہ پاکستان کے غریب ترین خاندانوں کی مالی معاونت کے حوالہ سے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں سماجی تحفظ کی حکمت عملی کے دائرہ کار اور وسعت کو مزید بڑھایا جائے گا اور تعلیم، صحت کی دیکھ بھال اور غذائیت کو اولین ترجیح دی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی بینک کی تکنیکی معاونت پاکستان میں سماجی تحفظ کے پروگراموں کی زیادہ سے زیادہ رسائی اور کامیابی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم

    ڈائریکٹر رتکوسکی نے وفاقی وزیر کو یقین دلایا کہ ورلڈ بینک اپنی سرگرمیوں کو وسیع اور پاکستان کے لیے اپنی مدد میں اضافہ کرے گا تاکہ بہتر نتائج حاصل کیے جاسکیں۔ اس موقع پر محترمہ شازیہ مری نے عالمی بینک کے گلوبل ڈائریکٹر کو بی آئی ایس پی کے مختلف پروگرامز پر مبنی ایک کتابچہ بھی پیش کیا۔ اس موقع پر ریاست ہائے متحدہ امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔

  • انسانی حقوق کمیشن نےشیخ رشید اورفواد چوہدری کےخلاف مقدمات ختم کرنےکامطالبہ کردیا

    انسانی حقوق کمیشن نےشیخ رشید اورفواد چوہدری کےخلاف مقدمات ختم کرنےکامطالبہ کردیا

    لاہور:انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان نے فواد چوہدری اور شیخ رشید کی گرفتاریوں کے تناظر میں بغاوت کے قوانین کو ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔پاکستان کمیشن برائے انسانی حقوق (ایچ آر سی پی) نے بغاوت، غداری اور ’عوامی فساد‘ کو ہوا دینے والے بیانات کے الزامات پر حزبِ اختلاف کے رہنماؤں اور صحافیوں کی حالیہ گرفتاریوں اور اُن کیخلاف مقدمات کے اندراج پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    بھتے کی کالز افغان واٹس ایپ نمبروں سے آتی ہیں،آئی جی خیبر پختونخوا

    ایچ آر سی پی نے رات کے اندھیرے میں مکمل استثنیٰ کے ساتھ یہ گرفتاریوں، گرفتار افراد کی جانب سے اہلِ خانہ کو ہراساں کرنے کے الزامات اور املاک کی توڑ پھوڑ کو بھی باعث تشویش قرار دیا۔

    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب

    انسانی حقوق کمیشن کا کہنا ہے کہ یکے بعد دیگرے آنے والی حکومتوں نے اختلافِ رائے کو دبانے کیلئے نوآبادیاتی دور کے فرسودہ قوانین کو ڈھٹائی کے ساتھ بطورِ ہتھیار استعمال کیا ہے، اس سے کبھی کوئی جمہوری مقصد پورا نہیں ہوا۔

    ایچ آر سی پی کا کہنا ہے کہ اگرچہ ہم گالی گلوچ یا دھمکی آمیز زبان یا بدزبانی کو ہرگز جائز قرار نہیں دیتے تاہم سیکشن 153-الف، 505 اور 124–الف کے تحت شیخ رشید احمد اور فواد چوہدری جیسے رہنماؤں کی حالیہ گرفتاریوں کو سامنے رکھتے ہوئے حکومت سے پُر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ بغاوت کا قانون ضابطہ تعزیراتِ پاکستان سے ختم کیا جائے۔

    فواد چودھری گرفتاری کے وقت نشے کی حالت میں تھے، میڈیکل رپورٹ

    ایچ آر سی پی کے مطابق یہ قانون سیاسی انتقام کیلئے استعمال ہونے کی طویل تاریخ رکھتا ہے، ایسا کرنے کیلئے 2020ء کے اوائل میں سینیٹ میں شروع کیا سیاسی عمل فوری طور پر بحال کیا جانا چاہئے۔انسانی حقوق کمیشن آف پاکستان نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ دفعہ 124الف تقریر اور اظہار کے حق، جس کی آئین میں ضمانت دی گئی ہے، کے جائز استعمال پر پابندی کے مترادف ہے، حکومت سے اختلاف اور تنقید ایک متحرک جمہوریت میں مضبوط عوامی بحث کے لازمی اجزاء میں سے ہیں اور انہیں کبھی بھی بغاوت سے تعبیر نہیں کیا جانا چاہئے۔

  • قلات پولیس کی جانب سے شہدائے پشاور پولیس کے لیے قرآن خوانی کا انعقاد

    قلات پولیس کی جانب سے شہدائے پشاور پولیس کے لیے قرآن خوانی کا انعقاد

    قلات پولیس کی جانب سے شہدائے پولیس پشاور کے لیے پولیس لائن قلات میں قرآن خوانی

    قلات پولیس کی جانب سے شہدائے پولیس پشاور کے لیے پولیس لائن قلات میں قرآن خوانی اور غرباء میں لنگر تقسیم کیا گیا قرآن خوانی میں شہدا کے ایصال ثواب اور لواحقین کے لئے صبر کے لیئے خصوصی دعائیں کی گئی جبکہ قلات میں ایس ایس پی دوستین دشتی قلات کے نگرانی میں پولیس لائن قلات میں قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا جس میں قرآن خوانی میں پشاور پولیس لائن بم دھماکے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کی قیمتی جانوں کے ضائع ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا.


    ترجمان قلات پولیس کے مطابق شہدا پشاور پولیس کے روح کی ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور شہداء کے لواحقین کو صبر جمیل اور زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں اور بعد از قرآن خوانی غرباء میں لنگر تقسیم کیا گیا جبکہ اس قرآن خوانی میں ڈی ایس پی ایس ڈی پی او قلات منظور احمد مینگل RI عبد الرحیم، لائن آفیسر جمعہ خان و پولیس تھانہ سٹی کے آفیسرز و جوان ،ایگل فورس ،ٹریفک سٹاف ،دفتر سٹاف لائن سٹاف، اور دیگر آفیسران و جوانوں نے شرکت کی ہے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم

    ایس ایس پی قلات نے آفیسران پولیس اور جوانوں سے کہا کی پشاور پولیس کے شہداء نے امن وامان کے قیام کو بحال رکھنے کے لئے بیش بہا قربانیاں دی ہیں جن کی اس قربانی کو تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ہم اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھولیں گے اور ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیگی۔

  • ممنوعہ اشیا کا استعمال:معروف جمناسٹ کھلاڑی پر21ماہ کی پابندی

    ممنوعہ اشیا کا استعمال:معروف جمناسٹ کھلاڑی پر21ماہ کی پابندی

    نئی دہلی :بھارت کی اسٹار خاتون جمناسٹ دیپا کرماکر پر 21 ماہ کی پابندی عائد کر دی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریو اولمپکس میں تاریخ رقم کرنیوالی بھارتی جمناسٹ دیپا کرماکر پر انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے ممنوعہ اشیاء کے استعمال کی وجہ سے لگائی ہے۔

    پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیئے

    انٹرنیشنل ٹیسٹ ایجنسی نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دیپا کرماکر پر پابندی کا اطلاق 10 جولائی 2023 تک نافذ رہے گی۔بھارتی جمناسٹ دیپا ریو اولمپکس 2016ء میں چوتھے نمبر پر رہی تھیں، تاہم وہ ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام رہیں اور انہیں ہائجیمن ایس 3 بیٹا دوا استعمال کرنے کا قصوروار پایا گیا ہے۔

    سیلاب سے سندھ کے 9 اضلاع میں آثارقدیمہ کے18 مقامات کونقصان:پاکستان ریلوے بھی…

    انٹرنیشنل ڈوپنگ ایجنسی نے ہائجیمن ایس 3 بیٹا-2 کو ممنوعہ ادویات کے زمرے میں رکھا ہے، اس کے استعمال پر 2021ء کے بعد پابندی لگادی گئی تھی۔گولڈن گرل کے نام سے مشہور دیپا کرماکر اولمپکس میں حصہ لینے والی پہلی ہندوستانی جمناسٹ تھیں، ریو اولمپکس میں کا سامنا دنیا کی ٹاپ ایتھلیٹ امریکا کی سیمونا بائلز، ماریا پاسیکا اور جیولیا اسٹینگروبر سے ہوا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق نیشنل گیمز کے 7 میڈلسٹ اور 3 دیگر کھلاڑی بھی ڈوپ ٹیسٹ میں ناکام ہوئے ہیں، جن میں ویٹ لفٹنگ، ایتھلیٹکس، ریسلنگ، سائیکلنگ، جوڈو، فٹبال، ووشو اور لان بالز کے 10 کھلاڑی شامل ہیں۔

  • بدمعاشوں، ٹارگٹ کلرز،شوٹرز اور بھتہ خور بچنے نہیں چاہئے، سی سی پی او کا حکم

    بدمعاشوں، ٹارگٹ کلرز،شوٹرز اور بھتہ خور بچنے نہیں چاہئے، سی سی پی او کا حکم

    سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت سی آئی اے لاہور اور اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس آج کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔

    ڈی آئی جی انوسٹی گیشن سہیل سکھیرا،ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، ایس پی اے وی ایل ایس رانا زاہد، ڈی ایس پیز سی آئی اے، انچارچز سی آئی اے لاہور،ڈی ایس پیز اے وی ایل ایس، اینٹی موٹر سائیکل اور وہیکلز لفٹنگ سٹاف انچارج سمیت متعلقہ پولیس افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ایس ایس پی سی آئی اے کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے سی سی پی او کو سی آئی اے لاہور کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم کے خاتمے،سیریل کریمینلز کی سرکوبی میں سی آئی اے کا کلیدی کردار ہے۔سی آئی اے لاہور سنگین جرائم کا شکار شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لئے مزید متحرک ہو۔

    انہوں نے مذید کہا کہ سی آئی اے لاہور قتل، اقدام قتل، ریپ، ڈکیتی مرڈر سمیت سنگین جرائم کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچائیں۔سی سی پی او لاہور نے ہدایت کی کہ بدمعاشوں، ٹارگٹ کلرز،شوٹرز اور بھتہ خوروں کی گرفتاری کے لئے مربوط لائحہ عمل تشکیل دیں۔بلال صدیق کمیانہ نے آئس نشہ کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کرنے اور اس کی سپلائی چین توڑنے کا حکم دیا۔سربراہ لاہور پولیس نے کہا کہ سی آئی اے لاہور شہریوں کو ریلیف کی فراہمی کے لیے مطلوبہ نتائج دے،مکمل سپورٹ اور وسائل فراہم کریں گے۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے سی آئی اے لاہور کو کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔سربراہ لاہور پولیس موٹر سائیکلز اور وہیکلز چوری کی وارداتوں اور ریکوری پوزیشن کا بھی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل متوسط و غریب طبقہ کی سواری ہے لہذا مربوط حکمت عملی اپنا کر اس کی چوری کی وارداتوں کا فوری تدارک کیا جائے۔

    سی سی پی او بلال صیدیق کمیانہ نے اے وی ایل ایس افسران کو موٹر سائیکل چورگینگز کی گرفتاری اور ریکارڈ یافتہ مجرموں کا محاسبہ کرنے کا ٹاسک دیا۔انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل چوری کے ہاٹ سپاٹس پر سادہ لباس میں نفری تعینات کریں۔پرہجوم مارکیٹوں، کمرشل زونز اور دفاتر میں ویجیلنس و مانیٹرنگ موثر بنائیں۔سی سی پی او لاہور نے اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف کو کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے جہانگیر ترین بارے درخواست پر فیصلہ سنا دیا

    بریکنگ..شہزاد اکبر کھل کر جہانگیر ترین گروپ کیخلاف آ گئے، مقدمہ درج کروا دیا

    جہانگیر ترین کیخلاف کاروائی سے پہلے عدالت کو بتانا ہو گا،عدالت کا حکم، درخواست ضمانت واپس

    بدمعاشوں کے ڈیروں پر کاروائیاں شروع، دہشت کی علامت سمجھا جانے والا محمود عرف مودا گینگسٹر ساتھیوں سمیت گرفتار

  • پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر مقرر کردیا گیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کا خیر سگالی سفیر مقرر کردیا گیا

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بلوچستان پولیس کاخیر سگالی سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔

    بلوچستان پولیس نے اسٹار فاسٹ باؤلرنسیم شاہ کو اعزازی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کے عہدے کے ساتھ اپنا خیر سگالی کا سفیرمقر ر کر دیا ہے جبکہ سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے کرکٹرنسیم شاہ کواعزازی ڈی ایس پی کے رینک لگا ئے۔ اور تقریب میں پولیس کے دیگر اعلیٰ افسران سمیت سینئر صحافیوں اور پولیس شہدا ءکے خاندانوں نے شرکت کی ۔ آئی جی پولیس بلوچستان نے نسیم شاہ کی خیر سگالی سفیر کے طور پر تقرری کو سراہا اور کہا کہ انہوں نے ملک کا نام بین الاقوامی سطح پر روشن کیانوجوانوں کو اُ ن کی تکلید کر تے ہوئے معاشرے کا کارآمد شہر ی بننا ہو گا.

    ترجمان بلوچستان پولیس کے مطابق انہوں آئی جی نے امید ظاہر کی نسیم شاہ پولیس فورس کے امیج کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے ۔آئی جی پولیس نے کہا کہ صوبے کے نواجوانوں میں قابلیت کی کوئی کمی نہیں بلکہ مواقعوں کی کمی ہے اگر انہیں موقع دیا جائے تو ملک کے دیگر صوبوں کے نوجوانوں سے کسی طرح کم نہیں ، ہمارے نوجوانوں نے زندگی کے ہر شعبے میں اپنی قابلیت منوائی ہے چاہیے وہ فورس کی ڈیوٹی ہو ،کھیل ہو، دُکی انسانیت کے خدمت میں مصروف عمل ڈاکٹر ہوں ، صحافت کے شعبے سے وابستہ صحافی ہوں یا معاشرے کے دیگر شعبائے زندگی سے تعلق رکھنے والا صوبے کا کوئی بھی نوجوان قابلیت میں کسی سے کم نہیں ۔

    ترجمان نے بتایا کہ فورس کمانڈر نے اس امر کا اظہار کیا کہ بلوچستان پولیس محدود وسائل کے باوجود مختلف حکمت عملی اپناتے ہوئے عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ایک مہذب معاشرے کا قیام عمل میں لانے کیلئے ہم سب کو اپنا انفرادی اور اجتماعی کردار ادا کرنا ہو گا تا کہ وطن عزیز پاکستان کا نام روشن کر سکیں۔ خاص طور پرہماری نوجوان نسل نے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس مشن میں ہمارا ساتھ دینا ہوگااوربلوچستان پولیس خصوصی طور پر پاکستان کرکٹ کے نوجوان کرکٹر نسیم شاہ کا شکریہ ادا کرتی ہے اور انہیں آج اپنا خیر سگالی کا سفیر مقرر کرنے پر انتہائی خوش ہے اس اُمید کے ساتھ کہ وہ بلوچستان پولیس کی سافٹ امیج کو دنیا بھر میں بھر پور طریقے سے مشتہر کرینگے ۔ میں یہ بتانا ضروری سمجھتا ہو ں کہ صوبہ بلوچستان پولیسنگ کے اعتبار سے وسائل کی کمی اور بے پنا مسائل کا شکار ضرور ہے لیکن اس کے باوجود بلوچستان پولیس نے امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں۔بلوچستان پولیس کا یہ مشن ہے کہ وہ صوبے سے منشیا ت کے ناسوراور گن کلچر کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی اور اس کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کی روک تھام میں بلوچستان پولیس کی قربانیا ںکسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔

    آئی جی پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس کا کام صر ف قانون پر عملدرآمد تک محدود نہیں بلکہ کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے تما م قانون پر عمل کرنے والے شہریوں کی زندگی کو آسان بننا ہے بلوچستان پولیس صنفی مساوات و امتزاج پر یقین رکھتی ہے اور ہم سمجھتے ہے کہ صوبے بلکہ ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے معاشرہ میں خواتین کے کردار سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ خواتین کو معاشرہ میں ہر ممکن مدد فراہم کرنے ساتھ ساتھ محکمہ میں بھی خواتین اہلکاروں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے بلوچستان پولیس کوشاں ہے۔ پولیس ٹریننگ سکول و کالج کو جدید خطوط سے آراستہ کیا گیا ہے جس میں مزید بہتری لائی جارہی ہے، تاکہ نہ صر ف مرد بلکہ خواتین ریکروٹس کو بہترین تربیت فراہم کر کے عوام کی ہر ممکن مدد اور رہنمائی کر سکیں۔میں اُمید رکھتا ہوں کہ نسیم شاہ بلوچستان پولیس کی ان تمام کا وشوں کی تشیہر و ترویج کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    تباہی کا منصوبہ ناکام، پولیس مقابلے میں دو دہشت گرد ہلاک اور چار گرفتار
    بھارت روسی خام تیل کی ادائیگیاں ڈالر کے بجائے درہم میں کیوں کررہا؟
    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب
    عمران خان بھول گئے کہ اللہ نے مکافات عمل بھی دنیا میں رکھا ہے،مریم

    تاکہ عوام میں بلوچستان پولیس کا سافٹ امیج کو تقویت مل سکے ۔انہوں نے یقین دلایا کہ اعزازی ڈی ایس پی نسیم شاہ کوبلوچستان پولیس کا فورم ہر وقت مہیا ہو گا اور بلوچستان پولیس اس امر کا بھی اعادہ کرتی ہے کہ نسیم شاہ اب سے بلوچستان پولیس کی فیملی کا حصہ ہیں۔بلوچستان پولیس کے اعزازی ڈی ایس پی و خیر سگالی سفیر نسیم شاہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور سفیر بلوچستان پولیس سے منسلک ہونے پر فخر ہے، اور وہ بلوچستا ن پولیس کے خیر سگالی سفیرکے طور پر بلوچستان پولیس کے سافٹ امیج اور امن و امان کے قیام کے لئے اُن کی بیش بہا قربانیوں کو نہ صرف ملکی سطح بلکہ دنیا کے ہر فورم پر مشتہر کرنے کی بھر پور کو شش کرینگے ۔نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ ان کا اعزازی ڈی ایس پی بننا اور پولیس کی وردی پہننا فخر سمجھتے ہیںاوروہ بلوچستان پولیس کو اپنے ہر ممکن تعاون اور دستیابی کا یقین دلاتے ہیں نسیم شاہ نے کہا کہ بلوچستان پولیس عوام کے حقیقی ہیرو ہیں کیونکہ وہ انتہائی مشکل حالا ت میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیںاُن کی قربانیاں اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ملک و قوم کے امن و امان کی حفاظت کی خاطر اپنے کئے گئے حلف پر قائم ہیں ۔

  • ریلوے کرایوں میں 8 فیصد اضافےکا نوٹیفکیشن جاری

    ریلوے کرایوں میں 8 فیصد اضافےکا نوٹیفکیشن جاری

    لاہور:ریلوے انتظامیہ نے ڈیزل مہنگا ہونے پر مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔اس سلسلے میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے ڈیزل مہنگا ہونے اور مالی نقصانات کے باعث ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ کیا تھا، جس کے بعد انتظامیہ نے تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 8 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    کراچی، ایک ہفتے میں 22 پولیس مقابلے، 36 ڈکیت زخمی حالت میں گرفتار

    نوٹیفکیشن کے مطابق ٹرینوں کے نئے کرایوں کا اطلاق 6 جنوری سے ہوگا، ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ تمام میل، ایکسپریس اور انٹر سٹی ٹرینوں پر لاگو ہوگا۔نوٹیفکیشن میں بتای گیا ہے کہ صرف گرین لائن ایکسپریس کے کرایوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔ریلوے ذرائع کے مطابق ٹرینوں کے کرائے بڑھانے سے ریلوے کو جون 2023ء تک ساڑھے 5 ارب کی اضافی آمدنی ہوگی، ڈیزل سستا ہونے پر کرائے کم کردیئے جائیں گے۔

    پاکستان ریلوے نے 3 ٹرینوں کے کرائے بڑھا دیئے

    حکومت کی جانب سے پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا کرنے کا امکان ہے۔آئی ایم ایف کے دباؤ پر حکومت پٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر غور کررہی ہے جس کے بعد پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان تکنیکی مذاکرات ختم ہوگئے، مذاکرات میں آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی، گیس کا ٹیرف بڑھانے، پیٹرولیم پر 18 فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مطالبہ کیا جبکہ خسارے کا شکار سرکاری اداروں کی نجکاری پر زور دیا ہے۔

  • بھتے کی کالز افغان واٹس ایپ نمبروں سے آتی ہیں،آئی جی خیبر پختونخوا

    بھتے کی کالز افغان واٹس ایپ نمبروں سے آتی ہیں،آئی جی خیبر پختونخوا

    آئی جی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے افغان حکومت سے تعاون کا فیصلہ کیا گیا ہے

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخواہ معظم جان انصاری کا کہنا تھا کہ پولیس اور سی ٹی ڈی کے استعداد کار کو بڑھایا جائے گا، افغانستان سے کوئی معلومات چاہئے ہوگی تو باہمی قانونی معاونت ہو گی، افغانستان کو کہیں گے کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے والوں کیخلاف کارروائی کرے ہماری سیاسی قیادت افغانستان کی سیاسی قیادت سے بات کرے گی،عسکری قیادت افغانستان کی عسکری قیادت سے بات کرے گی،مذہبی رہنما افغانستان کے مذہبی رہنماوں سے بات کریں گے،ایپکس کمیٹی میں سمت کا تعین کر لیا گیا ہے کہ آگے کیسے بڑھنا ہے،

    آئی جی خیبر پختونخواہ معظم جان انصاری کا کہنا تھا کہ دھماکا خیز مواد جہاں بنتا اور استعمال ہوتا ہے اس کی ای ٹیگنگ کی جائے گی،بھتے کی کالز افغان واٹس ایپ نمبروں سے آتی ہیں شہر کے امن کو خراب کرنے والے دہشتگردوں کے نیٹ ورک کے قریب ہیں۔ ہم نے وردی ضرور پہنی ہے لیکن ہم بھی انسان ہیں،ہمیں بے حس نہ سمجھا جائے،تکلیف کے موقع پر ہمارے ذخموں پر مرہم رکھا جائے

    ہ پشاور کا سانحہ دہشت گردوں کی مزاحمت کا تقاضا کر رہا ہے،

    وزیراعظم شہباز شریف پشاور پہنچ گئے،

    ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو 

    نیشنل ایکشن پلین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،

  • اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب

    اسلام آباد پولیس کا تحریری ٹیسٹ، 70 اقلیتی امیدوار کامیاب

    تحریری امتحان میں پاس ہونے والے امیدواروں کی لسٹیں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی ویب سائٹ پر شائع کر دی گئیں،سلیکٹ ہونے والے امیدواروں کا میڈکل ٹیسٹوں کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے ۔ پاس ہونے والے امیدواروں میں 70 اقلیتی امیدوار بھی شامل ہیں۔پاکستان کی تاریخ میں بھرتی کے سب سے بڑے عمل کے تمام مراحل کو انتہائی شفاف اور میرٹ پر مکمل کیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد کا بھرتی کے عمل میں حصہ لینے والے افسران و جوانوں کو خراج تحسین۔

    اسلام آباد کیپیٹل پولیس میں خالی سیٹوں پر بھرتی کا عمل آخری مراحل میں داخل ہو گیا، تحریری امتحان میں پاس ہونے والے امیدواروں کی لسٹیں شائع کر دی گئیں ہیں جس کے بعد ان کا میڈیکل ٹیسٹ کا مرحلہ شروع ہو چکا ہے ۔ اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے بھرتی کے تمام مراحل کو مکمل شفاف اور میرٹ پر پورا کیا ، تمام مراحل کی نگرانی خود انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے کی جب کہ پولیس کے سینئر افسران پر مشتمل ٹیموں نے امتحانات اور انٹرویوز لئے ۔ میرٹ پر پاس ہونے والے امیدواروں میں 70اقلیتی امیدوار بھی شامل ہیں’

    ہیکرز نے دعوی کیا ہے کہ اب مزید آڈیو جمعہ کو جاری کی جائیں گی

    عمران خان کا جھوٹا بیانیہ سب نے دیکھ لیا،آڈیو کے بعد بھی یوٹرن لے سکتے ہیں،عظمیٰ بخاری

    آڈیو لیک،عمران خان کیخلاف سخت کاروائی کی قرارداد اسمبلی میں جمع

    ۔امیدواروں میں 63اوپن میرٹ جبکہ کوٹہ سسٹم کے تحت اسلام آباد کے ڈومیسائل رکھنے والے 800امیدوار، سندھ رورل سے 84، سندھ اربن سے 60، کے پی کے 91، پنجاب سے 417،بلوچستان سے 45امیدوار،فاٹا سے 23،گلگت بلتستان سے 08اور آزاد کشمیر سے 16امیدوار میرٹ پر سلیکٹ ہوئے ۔ان امیدواروں میں سے 109امیدوار 18سال کی عمر ، 203امیدوار 19سال ، 238امیدوار 20سال، 224امیدوار 21سال عمر، 253امیدوار 22سال عمر ، 262امیدوار 23سال عمر، 249امیدوار24سال عمر جبکہ 69امیدوار 25سال کی عمر کے سلیکٹ ہوئے ۔ان امیدواروں میں 30بی ایس سی کوالیفائیڈ، 04بی بی اے آنرز، 31بی ایس آنرز، 58ڈی اے ی ہولڈرز، 01ایل ایل بی ، 725میٹرک،263ایف ایس سی ، 78گریجویٹ ، 399 انٹرمیڈیٹ، 16 ماسٹرز اور 02ایم فلایم ایس کوالیفائیڈ سلیکٹ ہوئے ۔

    آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ بھرتی کا یہ مرحلہ انتہائی مشکل تھا جس کامیابی سے مکمل کرلیا گیا ہے اور تمام مراحل میں سی پی او سیف سٹی، سی پی او لاءاینڈ آرڈر، سی پی او ہیڈکوارٹرز، ایس ایس پی سیف سٹی،ایس پی ہیڈ کوارٹرز اوردیگر ڈیوٹی دینے والے تمام افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بھرتی کا عمل تھا جس کو وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے ویژن اوراحکامات کے مطابق مکمل شفاف بنایا گیا تاکہ کسی امیدوار کی حق تلفی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل ٹیسٹوں کا مرحلہ جاری ہے جو جلد مکمل کرلیا جائے گا۔ اس بھرتی سے اسلام آباد پولیس کو نفری کی کمی پورا کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ آئی جی اسلام آباد نے بھرتی کے سلسلہ میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ خان کی طرف سے ہرطرح کی امداد فراہم کرنے پر شکریہ ادا کیا۔