Baaghi TV

Tag: Pakistan news

  • جنسی زیادتی کانشانہ بناکرخواتین کی قابل اعتراض ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنیوالا ملزم پولیس مقابلے میں گرفتار

    جنسی زیادتی کانشانہ بناکرخواتین کی قابل اعتراض ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرنیوالا ملزم پولیس مقابلے میں گرفتار

    خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران بچیوں کوجنسی زیادتی کانشانہ بنانے اور خواتین کی قابل اعتراض ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی: پولیس کے مطابق ڈاکو کوٹ ڈیجی کی مرکزی شاہراہ پر واردات کی نیت سے کھڑے ہیں، پولیس وہاں پہنچی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ کے بعد مطلوب ملزم غلام مہرانی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا-

    خاتون کو برہنہ کرکےتشدد کرنے والا مرکزی ملزم زین گرفتار

    ملزم سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جبکہ ملزم کے 2 ساتھی فرار ہوگئے ہیں ملزم غلام مہرانی نے چند روز قبل بچیوں کے ساتھ زیادتی اور خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں۔

    واضح رہے کہ پولیس نے سرکاری مدعیت میں پہلے ہی مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی تھی۔

    دوسری جانب صفدر آباد میں خاتون کو برہنہ کر کے تشدد کرنے والا مرکزی ملزم زین گرفتار کرلیا گیا اور اس حوالے سے ایس پی انویسٹی گیشن عثمان منیر سیفی نے تصدیق بھی کردی ہے کہ پولیس نے جدید طریقہ کو بروکار لاتے ہوئے-

    ملک میں دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر ڈی جی خان ڈویژن میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ

    ملزم کو ڈرامائی انداز سے گرفتار کیا ، شیخوپورہ کے علاقے صفدرآباد میں ہونے والے اس واقعہ میں کے باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ریڈ کر رہی ہے ۔ واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائیں گے۔

    یاد رہے کہ شیخوپورہ میں پیش آیا انسانیت سوزافسوسناک واقع شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد کے نواحی گاؤں میں غنڈہ عناصر نے خاتون کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تھا، ملزمان نے خاتون کو برہنہ کرنے اور گالم گلوچ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کر دی-

    ٹھٹھہ : ٹرین کی زد میں آکر مکلی کے رہائشی کی ٹانگیں کٹ گئیں

  • آج دنیا بھر میں کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

    آج دنیا بھر میں کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے آگاہی کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی: پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن (پیما) کی جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پیما کے زیر اہتمام ملک بھر میں کینسر سے آگاہی کے پروگرامات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

    کمرہ امتحان میں 500 لڑکیاں اکیلا لڑکا غش کھا کر گر پڑا

    کینسر کا علاج کرنے والے ملک کے نامور طبی ماہرین پیما کے ویبینار میں شریک ہوں گے جو رات ۹ بجے فیس بک پر براہ راست دکھایا جائے گا۔

    مرکزی صدر پیما ڈاکٹر عبدالعزیز میمن، ڈاکٹر محمد قاسم، ڈاکٹر افتخار برنی اور ڈاکٹر عبدالرشید وہاب کا کہنا ہے کہ کینسر قابل علاج مرض ہے بروقت تشخیص اور مکمل علاج سے کینسر جیسے موذی مرض سے چھٹکارا پایا جا سکتا ہے۔

    انسانی شریانوں میں پلاسٹک کے ننھے ذرات دریافت

    طبی ماہرین نے زور دیا کہ صحت مند غذا اور فعال طرز زندگی کے ذریعے کینسر کے امکانات کو کم کیا جا سکتا ہے۔

    پیما کے مطابق گزشتہ سال پاکستان میں کینسر کے 178,000 نئے کیس رجسٹرڈ ہوئے اور اندازاً ایک لاکھ سے زائد افراد کینسر کے باعث وفات پا گئے

  • دنیا کے امیر ترین افراد ، 20 ویں نمبر کی فہرست سے بھی اڈانی غائب

    دنیا کے امیر ترین افراد ، 20 ویں نمبر کی فہرست سے بھی اڈانی غائب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کے معروف بزنس مین اڈانی گروپ کا ایسا دور شروع ہوا کہ دنیا کے امیر ترین افراد کی ٹاپ پانچ کی لسٹ سے غائب ہوئے، پھر ٹاپ ٹین میں بھی نہ رہے، اب اطلاعات ہیں کہ اڈانی گروپ دنیا کے امیر ترین ٹاپ بیس افراد کی فہرست میں بھی نہیں ہے، اڈانی گروپس کی دولت میں مسلسل کمی ہو رہی ہے،

    دنیا کے امیر ترین افراد میں تیسرے نمبر پر رہنے والے اڈانی اب ٹاپ بیس میں بھی شامل نہیں رہے، بلومبرگ بلینر انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق اڈانی اسوقت دنیا کے امیر ترین افراد کے 22 ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیں، فیس بک کے بانی مارک زکر برگ کی دولت میں اضافہ ہوا ہے اور وہ اس فہرست میں 13 ویں نمبر پر پہنچ چکے ہیںَ، بھارت کے اڈانی گروپ مسلسل ڈاؤن ہوتا جا رہا ہے، کمپنیوں کا مجموعی مارکیٹ کیپ 100 ارب ڈالر سے زیادہ کم ہو گیا ہے ،اڈانی گروپ کو امریکی اسٹاک مارکیٹ سے بھی جھٹکا لگا ہے، اڈانی گروپ کی فلیگ شپ کمپنی اڈانی انٹرپرائزز کو ڈاؤ جونز سسٹین ایبلٹی انڈیکس سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے 7 فروری 2023 سے اڈانی انٹرپرائزز اس انڈیکس میں مزید تجارت نہیں کرے گی

    دوسری جانب اڈانی انٹرپرائزز کا معاملہ بھارتی سپریم کورٹ پہنچ گیا ہے۔ عدالت میں ایک مفاد عامہ کی درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخؤاست میں امریکہ میں قائم فرم ہیڈنبرگ ریسرچ کے خلاف انکوائری کا مطالبہ کیا گیا ہے، جس کی رپورٹ سے اڈانی گروپ کے حصص میں زبردست کمی آئی ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے والے وکیل کا نام ایم ایل شرما ہے

    <a href=”https://login.baaghitv.com/a-person-missing-in-america/”>امریکا جانے والا ایک شخص لاپتہ ہوگیا</a>
    <a href=”https://login.baaghitv.com/shkh-rasheed-lal-haveeli-cealed-by-authority/”>شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو سیل کردیا گیا</a>
    <a href=”https://login.baaghitv.com/bijli-break-down-ki-nai-report-samny/”>بجلی بریک ڈاؤن پر نئی رپورٹ نے حکومتی بیانات کا بھانڈا پھوڑ دیا</a>
    <a href=”https://login.baaghitv.com/adnan-sidiqi-ka-mission-majnu-pr-rad-e-amal/”>ہماری طرف آئیں ہم اچھے میزبان ہیں آپ کو دکھائیں گےکہ ہم کیسے نظر آتے ہیں،عدنان صدیقی کا بھارتی فلم ’مشن مجنوں‘ پر ردعمل</a>
    <a href=”https://login.baaghitv.com/court-ne-moonis-ki-bv-ke-wakeel-ko-jawab”>عدالت نے مونس الہٰی کی اہلیہ کے وکیل کو جواب جمع کروانے کیلئے وقت دے دی</a>
    <a href=”https://login.baaghitv.com/qabl-e-airtaz-mawad-jo-hata-saktey-thy-hata-diya/”>قابل اعتراض مواد جو ہٹا سکتے تھے ہٹا دیا،بیرون ملک مواد کیلئے متعلقہ حکام سے رجوع کیا ہے،پی ٹی اے</a>
    <a href=”https://login.baaghitv.com/care-taker-cabnet-will-be-totaly-a-political/”>نگراں کابینہ غیرسیاسی اور غیر جانبدارہوگی، شوکت یوسفزئی</a>

  • پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان مذاکرات کاچوتھادور:پیٹرول، ڈیزل اوربجلی مزید مہنگے ہونےکاامکان

    پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان مذاکرات کاچوتھادور:پیٹرول، ڈیزل اوربجلی مزید مہنگے ہونےکاامکان

    اسلام آباد:پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان ٹیکنیکل سطح کے مذاکرات میں پیٹرول، ڈیزل اور بجلی کی قیمتیں بڑھانے اور سیلز ٹیکس کی شرح میں اضافے سمیت کئی پہلووں پر غور کیا گیا۔

    الیکشن کمیشن نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے ٹینیکل سطح کے مزاکرات چوتھے روز اختتام پزیر ہو گئے ،مزاکرات کے خدو خال تیارکرلئے گئے ہیں جس پر پالیسی سطح کے مزاکرات میں مزید غور ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں بجٹ خسارہ کم کرنے کی تجاویز پر غورکیا گیا، حکومت نے بجٹ میں 611 ارب روپے اخراجات کی کمی کی تجویز آئی ایم ایف دی گئی۔

    کرپشن، ٹیکس چوری اورمالی جرائم کے خلاف بڑی کارروائی کی تیاری

    اس کے علاوہ مختلف سیکٹر میں سبسڈیز ختم کرنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا، ٹیکنیکل سطح کی مزاکرات میں پیٹرول پر سیلز ٹیکس اور لیوی بڑھانے پر غور کیا گیا جبکہ آئی ایم ایف نے ڈیزل پر بھی ٹیکس لگانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مزاکرات میں بیرونی ادائیگیوں کے دبائو کو کم کرنے کے لے مختلف تجاویز پرغور سمیت آئی ایم ایف کو سبسڈیز کم کرنے کاپلان دے دیا گیا ہے۔

    پشاور،پولیس لائنز مسجد میں شہید امام کے بھائی نے پڑھائی نماز جمعہ

    ذزرائع کا مزید کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی سیلز ٹیکس کی شرح 17 سے بڑھا کر 18 فیصد کرنے کی تجویز اور سیلز ٹیکس کی 110 ارب روہے تک کی رعایتیں ختم ہونے کرنے پر بھی غور کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شرائط ماننے پر پیٹرول، ڈیزل ، بجلی مزید مہنگی ہوسکتی ہے تاہم تمام مشکل تجاویزپر حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے۔

  • افغانستان  اور پاکستان کے دوہرے ٹیکس سے بچنے کیلئے معاہدے پر دستخط

    افغانستان اور پاکستان کے دوہرے ٹیکس سے بچنے کیلئے معاہدے پر دستخط

    اسلام آباد:پاکستان اور افغانستان نے دوہرے ٹیکس سے بچنے کے کنونشن پر دستخط کر دیئے،تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے وفود کے درمیان فیڈرل بورڈ آف ریونیو میں مذاکرات کا تیسرا دور ہوا، دونوں وفود کے درمیان مذاکرات دوستانہ ماحول میں ہوئے، تفصیلی بات چیت کے بعد دونوں فریقین نے متفقہ مسودے پر اتفاق کر لیا، متفقہ مسودے پر دونوں وفود کے سربراہان نے دستخط کیے۔

     

    چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے کہا کہ افغانی وفد کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہتے ہیں، کنونشن سے دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

    افغان وفد کی سربراہی ڈائریکٹر ریونیو لیگل سروسز ندا محمد صدیقی نے کی، پاکستانی وفد کی سربراہی ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ٹیکس آپریشنز، ایف بی آر کے ڈائریکٹر جنرل ساجد اللہ صدیقی نے کی۔

     

    اس سے پہلے آج گورنر ہاؤس پشاور میں وزیراعظم شہباز شریف کے زیرصدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس آئی، وفاقی وزرا اور وزرائے اعلیٰ نے شرکت کی، وزیراعظم اور دیگر شرکاء کو امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں سفارتی وفد افغانستان بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا، سفارتی وفد افغان حکومت سے دوٹوک بات کرے گا، افغان حکومت کے سامنے کالعدم تنظیم کی کارروائیوں کے ثبوت رکھے جائیں گے، اجلاس میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیس آپریشن کا بھی فیصلہ ہوا۔

    اجلاس میں موجودہ صورتحال میں ملٹری کورٹس دوبارہ فعال کرنے پر بھی غور کیا گیا، ملٹری کورٹس کے حوالے سے تجویز آل پارٹیز کانفرنس میں رکھی جائے گی، سیاسی قیادت نے فورسز کے ساتھ مکمل طور پر کھڑے ہونے کے عزم کا اظہار کیا۔

  • پنجاب اورخیبرپختونخوامیں بلدیاتی نمائندے معطل کردیئےگئے

    پنجاب اورخیبرپختونخوامیں بلدیاتی نمائندے معطل کردیئےگئے

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کو معطل کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کی معطلی دونوں صوبوں میں قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات کی شفافیت یقینی بنانے کیلئے کی گئی ہے۔

    ای سی پی کا کہنا ہے کہ بلدیاتی نمائندوں کو آئین کے آرٹیکل 218 کی شق 3 کے تحت معطل کیا گیا ہے، کنٹونمنٹ بورڈز کے نمائندے بھی معطل رہیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں قومی و صوبائی اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان تک بلدیاتی عہدیدار معطل رہیں گے۔

    واضح رہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں پاکستان تحریک انصاف نے تحلیل کی تھیں، تاہم کئی روز گزرنے کے باوجود اب تک انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی مزید 31 نشستوں پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر پولنگ 19 مارچ کو ہوگی، امیدوار 10 سے 14 فروری تک کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں۔18 فروری تک کاغذات کی سکروٹنی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا جس کے بعد مارچ کی 2 تاریخ کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کیے جائیں گے۔

    ضمنی انتخاب والے 31 حلقوں کی تفصیل
    الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 2 سوات، این اے 3 سوات میں ضمنی الیکشن ہوگا، این اے 5، این اے 6 اور این اے 7 لوئر دیر میں بھی ضمنی انتخاب کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ این اے 8 مالاکنڈ، این اے 9 بونیر، این اے 16 ایبٹ آباد بھی ضمنی الیکشن والے حلقوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

    این اے 19 صوابی، این اے 20 مردان، این اے 28، این اے 30 پشاور، این اے 34 کرک، این اے 40 باجوڑ میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری، این اے 42 مہمند، این اے 44 خیبر، این اے 61 راولپنڈی میں بھی ضمنی الیکشن ہوگا، این 70 گجرات، این اے 87 حافظ آباد، این اے 93 خوشاب میں ضمنی الیکشن کا شیڈول جاری کیا گیا ہے۔

    این اے 96 میانوالی، این اے 107، این اے 109 فیصل آباد، این اے 135 لاہور، این اے 150 خانیوال، این اے 152 خانیوال میں ضمنی الیکشن ہوگا، این اے 158 ملتان، این اے 164، این اے 165 وہاڑی، این اے 177 رحیم یارخان اور این اے 187 لیہ میں بھی ضمنی الیکشن ہوگا۔

    خیال رہے اس سے قبل 27 جنوری کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے قومی اسمبلی کے 33 حلقوں کیلئے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔

  • خاتون کو برہنہ کرکےتشدد کرنے والا مرکزی ملزم زین گرفتار

    خاتون کو برہنہ کرکےتشدد کرنے والا مرکزی ملزم زین گرفتار

    شیخوپورہ :صفدر آباد میں خاتون کو برہنہ کر کے تشدد کرنے والا مرکزی ملزم زین گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس حوالے سے ایس پی انویسٹی گیشن عثمان منیر سیفی نے تصدیق بھی کردی ہے کہ پولیس نے جدید طریقہ کو بروکار لاتے ہوئے ملزم کو ڈرامائی انداز سے گرفتار کیا۔

     

     

    ایس پی انویسٹی گیشن عثمان منیر سیفی کا مزید کہنا تھا کہ شیخوپورہ کے علاقے صفدرآباد میں ہونے والے اس واقعہ میں کے باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ریڈ کر رہی ہے ۔ واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائیں گے۔

     

    یاد رہے کہ شیخوپورہ میں پیش آیا انسانیت سوز افسوسناک واقع شیخوپورہ کی تحصیل صفدر آباد کے نواحی گاؤں میں غنڈہ عناصر نے خاتون کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا تھا، ملزمان نے خاتون کو برہنہ کرنے اور گالم گلوچ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل کر دی

     

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مسلح ملزمان خاتون کے زبردستی کپڑے اتار کر تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں

     

    پولیس نے 3 روزقبل مقدمہ تو درج کرلیا مگربااثر ملزمان کو گرفتارنہ کر سکی ،پولیس نے روایتی بےحسی کا مظاہرہ کیا خاتون انصاف کی منتظر،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے پر نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے نوٹس لیکر ملزمان کی گرفتاری کا حکم دیدیا، نگران وزیر اعلی پنجاب نے آئی جی پنجاب سے فوری واقعے کی رپورٹ بھی طلب کر لی تھی ، جس کے بعد اپ پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتارکرلیاہے

  • قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت کرکے خوشی ہوئی، بلاول بھٹو زرداری

    قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت کرکے خوشی ہوئی، بلاول بھٹو زرداری

    اسلام آباد:وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اردن کی ملکہ رانیہ کے ساتھ قومی دعائیہ ناشتے میں شرکت کر کے خوشی ہوئی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر خارجہ نے کہا کہ اردن کی ملکہ رانیہ کے ساتھ بین الاقوامی ظہرانے میں بات کرنے کا اعزاز حاصل ہوا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میری والدہ شہید بینظیر بھٹو کو عزت بخشنے پر منتظمین کا مشکور ہوں۔

    لاہور میں ایک ماہ میں 13 ہزار سے زائد افراد کی گرفتاریاں

    بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میری والدہ شہید بینظیر بھٹو کو عزت بخشنے پر منتظمین کا مشکور ہوں، وزیر خارجہ نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب کے بارے میں بھی بات کی اور ضرورت کی اس گھڑی میں آگے آنے اور پاکستان کی مدد کرنے پر عالمی برادری کا شکریہ ادا کیا۔

    بلاول کیخلاف نازیبا زبان کا استعمال،شیخ رشید کیخلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج

    واضح رہے کہ قومی دعائیہ ناشتہ ایک اعلیٰ سطحی تقریب ہے جو 1953 سے ہر سال منعقد ہوتی ہے، اس سال کے ناشتے میں اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم نے بھی شرکت کی۔

  • بوری بند لاش ملنے کا معمہ حل، باپ کا قاتل نکلا

    بوری بند لاش ملنے کا معمہ حل، باپ کا قاتل نکلا

    کراچی:شہرقائد میں 9 جنوری کو نمائش جناح گراؤنڈ سے بوری بند لاش ملنے کا معمہ حل کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق واقعے میں باپ جوان بیٹے کا قاتل نکلا۔ رینجرز اور پولیس نے مقتول کے والد یعقوب مسیح کو گرفتار کرلیا ہے۔

    لاہور میں ایک ماہ میں 13 ہزار سے زائد افراد کی گرفتاریاں

    ملزم نے پولیس کو بیان دیا کہ مقتول فیصل مسیح اہلخانہ کے لئے مصیبت بن چکا تھا۔ فیصل آئس کا نشہ کرتا تھا اور اس نے چھوٹی بہن کو بھی نشے میں مبتلا کر ڈالا تھا۔

    بہن کو نشے پرلگانے کا جرم، باپ نے بیٹے کو قتل کر کے بوری بند لاش گراؤنڈ میں پھینک…

    یعقوب مسیح کا کہنا تھا کہ روز روز کی ذلت سے بچنے کے لئےاس نےاپنے جوان بیٹے کے قتل کا منصوبہ بنایا۔واردات والی شب نشہ دلانے کے بہانے فیصل کو جناح گراونڈ میں لے آیا اور اور سر پر پتھر مار کر اسے قتل کر دیا۔

    الیکشن کمیشن نے اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کرلیا

    خیال رہے کہ 9 جنوری کو جناح گراؤنڈ میں کچرا کنڈی سے نوجوان کی بوری بند لاش ملی تھی۔ مقتول کی شناخت فیصل مسیح کے نام سے ہوئی تھی جو منشیات کا عادی اور دو بار جیل جاچکا تھا۔

  • ہم بحیثیت قوم دہشت گردی کوجڑسےاکھاڑپھینکیں گے:آرمی چیف

    ہم بحیثیت قوم دہشت گردی کوجڑسےاکھاڑپھینکیں گے:آرمی چیف

    راولپنڈی:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بحیثیت قوم پائیدارامن حاصل کریں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے پشاور پولیس لائنز دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کے پی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری اور شراکت کو سراہا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ کے پی پولیس سب سے بہادروں میں سے ایک ہے اور اس نے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن فورس کے طور پر جنگ لڑی ہے۔انہوں نے کے پی پولیس کے بلند حوصلے کو بھی سراہا اور مادر وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پولیس کے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ ہم بحیثیت قوم مل کر پائیدار امن تک دہشت گردی کی اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور انشا اللہ ہم اسے حاصل کریں گے۔