Baaghi TV

Tag: Pakistan news

  • سیکیورٹی صورتحال انتخابات کےانعقاد کومتاثرکرسکتی ہے:رانا ثنااللہ

    سیکیورٹی صورتحال انتخابات کےانعقاد کومتاثرکرسکتی ہے:رانا ثنااللہ

    اسلام آباد:وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی صورتحال انتخابات کے انعقاد کو متاثر کرسکتی ہے۔نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2007 میں بینظیر بھٹو کی شہادت کے باعث انتخابات وقت پر نہیں ہوسکے تھے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ الیکشن کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر نے کرنا ہے۔کل ایپکس کمیٹی اجلاس میں تمام معاملات پربات ہوگی۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پشاور پولیس لائنزدھما کے میں بڑا نقصان ہواہے، ملک بھرمیں ٹارگٹڈ آپریشنز ہورہے ہیں، آپریشنزمیں دہشت گردوں کوگرفتار بھی کیاجارہاہے۔ آپریشنز میں مزیدب ہتری لانے کے اقدامات پرغور کیا جائے گا۔

    دوسری طرف پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ نگران وزرائے اعلی نے 90 روز کے اندرانتخابات نہ کروائے تو ان پر آرٹیکل 6 لگے گا، جیل میں کوئی تشدد نہیں ہوا بلکہ چار سینئر وزراء نے کہا اس تمام معاملے میں ہم اس کے پیچھے نہیں۔

    اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری، شہباز گل اورحماد اظہر نے پریس کانفرنس کی۔ فواد چوہدری نے بتایا کہ دوران حراست مجھ پر کوئی تشدد نہیں ہوا، چار سینئر وزراء نے کہا کہ اس تمام معاملے میں ہم اس کے پیچھے نہیں، اگر پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نگران وزراء اعلی نے 90 روز کے اندر انتخابات نہ کروائے تو ان پر آرٹیکل 6 لگے گا۔

    تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اس وقت تقسیم کا متحمل نہیں ہوسکتا، اگر جہلم، میانوالی کا ایم این اے غدار ہے تو بتایا جائے پھر وفادار کون ہے؟ ابھی تک ان سے ملک اور عمران خان منیج نہیں ہو رہا، ہمارا اداروں سے کوئی جھگڑا نہیں نہ جھگڑا ہو سکتا ہے، اداروں سے کہتا ہوں کہ ان کا اتنا بوجھ نہ اٹھائیں۔

    فواد چوہدری نے کہا کہ میں ڈرا نہیں جھکا نہیں کیوں کہ ہم گرفتاریوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں، رات کی تاریکی میں گرفتاریاں ہورہی ہیں اور اب شیخ رشید اور عمران ریاض کو گرفتار کیا گیا ہے لیکن ہم جھکیں گے نہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے زخموں پر مرہم رکھنے کی بجائے شاندانہ گلزار پر مقدمہ درج کیا گیا، ایسے اقدامات سے ملک کو کمزور کیا جارہا ہے۔

    فواد چوہدری کہا کہ تحریک انصاف دور حکومت میں دہشت گردی سے نمٹا گیا، پاکستان نے افغانستان اور امریکا کے ساتھ معاملات کو ٹھیک کیا، 3 لاکھ افراد براستہ پاکستان افغانستان سے نکلے، پاکستان نے غیر ملکی میڈیا کے انخلاء میں مدد کی، سویت یونین کے خلاف لڑنے کا فیصلہ جنرل ضیاء نہیں ریاست نے کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان افغانستان کو بہتر سمجھتے ہیں، افغانستان کی سیاسی لیڈر شپ عمران خان کی قدر کرتی ہے، طاقت کے استعمال سے قبرستان بناکر معاملات ٹھیک نہیں ہوتے۔

    شہبازگل کا کہنا تھا رجیم چینج نے اتنا بڑا جھٹکا دیا کہ اب پاکستان میں کوئی سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں، مریم نواز کی آمد کے ساتھ ہی شاہد خاقان عباسی نے عہدے سے استعفی دے دیا جبکہ مفتاح اسماعیل بھی استعفی کے درپے ہیں۔حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان میں معیشت کا بحران سیاسی بحران کے ساتھ ساتھ چل رہا ہے جس کا واحد حل فوری انتخابات ہیں۔

    ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو 

    نیشنل ایکشن پلین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،

    ہ پشاور کا سانحہ دہشت گردوں کی مزاحمت کا تقاضا کر رہا ہے،

  • وزیراعظم کی کابینہ میں برکت:تعداد بڑھ کر78 ہوگئی

    وزیراعظم کی کابینہ میں برکت:تعداد بڑھ کر78 ہوگئی

    اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف نے جواد سہراب ملک کو معاون خصوصی مقرر کردیا۔

    کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق جواد سہراب ملک کی تقرری کی منظوری وزیراعظم نے دی۔ جواد سہراب ملک کا عہدہ وزیرمملکت کے برابر ہوگا۔

     

    Notification

    اعلامیے کے مطابق جواد سہراب ملک وزیراعظم کے خصوصی ٹاسک پر کام کریں گے۔ جواد سہراب ملک نے بطورمعاون خصوصی مراعات لینے سے انکار کیا ہے۔

    خیال رہے کہ وزیراعظم کی کابینہ کی تعداد بڑھ کر 78 پر پہنچ گئی جبکہ معاونین خصوصی کی تعداد بڑھ کر 33 ہوگئی ہے۔ موجود حکومت میں 34 وفاقی وزرا، 7 وزرائے مملکت اور 4 مشیر شامل ہیں۔

    جواد سہراب ملک کو وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا ہے۔

  • پاکستان سے مزید 3 فارماسیوٹیکل کمپنیز نےکاروبار بند کرنے کی تیاری شروع کردی

    پاکستان سے مزید 3 فارماسیوٹیکل کمپنیز نےکاروبار بند کرنے کی تیاری شروع کردی

    کراچی: خام مال کی عدم دستیابی، لاگت میں اضافہ اور قیمتوں پر نظر ثانی نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان میں ادویات بنانے والی تین ملٹی نیشنل کمپنیوں نے کاروبار بند کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں جبکہ 15کے لگ بھگ مقامی ادویہ ساز کمپنیاں بھی کاروبار ترک کرنے پر غور کررہی ہیں۔

    فارما انڈسٹری کے ذرائع نے بتایا کہ طویل عدالتی چارہ جوئی کے بعد قیمتوں پر نظرثانی کے فیصلے کے باوجود پالیسی بورڈ نے ادویات بنانے والی 60سے زائد کمپنیوں کی گزارشات نظر انداز کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ کی درخواست مسترد کردی جس کے لیے پاکستان فارما سیوٹیکلز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے خط کو بنیاد بنایا گیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملٹی نیشنل اور مقامی 60سے زائد کمپنیوں نے پالیسی بورڈ کو لاگت میں اضافہ کے عوامل بالخصوص روپے کی قدر میں کمی اور خام مال مہنگا ہونے سمیت توانائی اور ترسیل کی لاگت کے ادویہ سازی پر اثرات سے آگاہ کرتے ہوئے 38فیصد تک اضافہ کی درخواست کی تھی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ملک میں ادویات بنانے والی 50سے کے لگ بھگ کمپنیوں نے اس اقدام پر پالیسی بورڈ کے یکطرفہ فیصلے کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے نوٹسز کی تعمیل رواں ہفتہ ہونے کا امکان ہے۔

    ادویہ سازی کی صنعت کو درپیش مشکلات اور ملٹی نیشنل اور ملکی کمپنیوں کی بندش سے ملک میں ادویات کی قلت شدت اختیار کرنے کا خدشہ ہے۔ انڈسٹری ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک میں ادویات کی قیمتوں کی سفارشات کابینہ کے زیر غور لائی جاتی ہیں اورکوئی وجہ بتائے بغیر مسترد کردی جاتی ہیں حالانکہ وفاقی حکومت اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی آئینی ذمہ داری ہے کہ ادویات کی قیمتوں کو صارفین کے ساتھ انڈسٹری کے لیے بھی مناسب بنایا جائے۔

    ذرائع نے بتایا کہ حالیہ معاشی بحران میں ادویہ سازی کی صنعت کی بنیادی اور ساختی خامیاں کھل کر سامنے آگئی ہیں پاکستان میں ادویہ ساز کمپنیاں بیرون ملک سے خام مال درآمد کرکے اس کو سیرپ، ٹیبلٹ یا کیپسول کی شکل دیتی ہیں اور مقامی سطح پر ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کا فقدان ہے حالانکہ ادویہ ساز کمپنیاں اپنے ٹرن اوور کا 5فیصد ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے پاس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کی مد میں جمع کراتی ہیں تاہم اس خطیر فنڈ کے باوجود مقامی سطح پر خام مال کی دستیابی اور ادویہ سازی کی صنعت کو تحقیق پر مبنی پائیدار بنیادوں پر استوار نہ کیا جاسکا۔

    خیال رہے کہ نومبر 2022 میں ذیابیطس کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی ہمالوگ میڈیکل انسولین بنانے والی کمپنی ایلی للی پہلے ہی کاروبار بند کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔

    مقدس مقام اور عبادت کے دوران حملہ سفاکیت کی انتہاء ہے,مولانا فضل الرحمان

    سیکیورٹی کے باوجود خود کش حملہ آور کیسے مسجد پہنچا انکوائری ہو گی،وزیر داخلہ

    پشاور دھماکہ / شہداء فہرست

    امریکہ، ایران، ترکی، سمیت دیگر ممالک نے بھی مذمت کی

  • لاہور: چالان کرنے پرموٹرسائیکل سواروں کا ٹریفک وارڈنز پر تشدد

    لاہور: چالان کرنے پرموٹرسائیکل سواروں کا ٹریفک وارڈنز پر تشدد

    لاہور: ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان کرنے پر موٹر سائیکل سوار آپے سے باہر ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے لکشمی چوک میں ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل سواروں کو روک کر چالان کیا تو انہوں نے فون کرکے اپنے ساتھیوں کو بلالیا۔

    ملزمان کے فون کرنے پر 10 سے 15 لوگ وہاں پہنچ گئے جنہوں نے آتے ہی ٹریفک سیکٹر میکلوڈ روڈ پر دھاوا بول دیا اور ڈیوٹی پر موجود 3 وارڈنز کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

    سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ7ہزار200روپے ہوگئی

    ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) مستنصر فیروز نے واقعے کا نوٹس لیکر ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تشدد کرنے والے ملزمان میں سے 3 کو گرفتار کرلیا ہے۔

    گرفتار ملزمان میں حسن، منظور اور مستنصر شامل ہیں جنہیں تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس کے حوالے کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    سی ٹی او لاہور نے دیگر مفرور ملزمان کی گرفتاری کا بھی حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کےخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    گاڑی روکنے پرخاتون نے ڈی ایس پی ٹریفک کو تھپڑ مار دیا

  • گاڑی روکنے پرخاتون نے ڈی ایس پی ٹریفک کو تھپڑ مار دیا

    گاڑی روکنے پرخاتون نے ڈی ایس پی ٹریفک کو تھپڑ مار دیا

    کراچی: ٹریفک سگنل پرخاتون نے گاڑی روکے جانے پر ڈی ایس پی ٹریفک پی آئی ڈی سی کو تھپڑ مار دیا۔

    باغی ٹی وی: ٹریفک پولیس کے مطابق خاتون پی آئی ڈی سی سےسلطان آباد کیجانب جانا چاہتی تھی سامنے سڑک سے ٹریفک کا فلو گزررہا تھا خاتون کی گاڑی نے زبردستی ٹریفک میں داخل ہونے کی کوشش کی ڈی ایس پی ٹریفک اشتیاق حسین آرائیں نے خاتون کی گاڑی کو روکا تو خاتون گاڑی روکنے پر آپے سے باہرآگئیں واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی-

    تحریک انصاف کی رہنما شاندانہ گلزار پر غداری کا مقدمہ درج

    منظرعام پرآنے والی واقعے کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہےکہ ٹریفک پولیس کیجانب سے روکے جانے پرگاڑی میں سوارخاتون نےٹریفک پولیس سے تعاون کے بجائے بدتمیزی شروع کردی اور مشتعل ہوکر باریش ڈی ایس پی کودھکے دیتی رہی۔مشتعل خاتون نے آپے سے باہر ہوکر ڈی ایس پی ٹریفک کوتھپڑبھی رسید کردیا۔

    ڈی ایس پی ٹریفک سیکشن پی آئی ڈی سی خاتون سےمسلسل تعاون کی اپیل کرتے رہے خاتون نے ڈی ایس پی کودھکے دے کرہٹایااورساتھ موجود نوجوان نے گاڑی آگے بڑھائی موقع پرموجود شہریوں نے ٹریفک پولیس اور خاتون میں صلح کرادی تھی جس کے بعد خاتون گاڑی میں روانہ ہوگئی۔

    پولیس لائنز خودکش دھماکا، مبینہ خودکش حملہ آورکی ویڈیو

    ٹریفک پولیس حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ واقعے سے متعلق سول لائن تھانے میں متاثرہ ڈی ایس پی ٹریفک کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کردی گئی۔

  • پاک فضائیہ کے 8 افسروں کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی

    پاک فضائیہ کے 8 افسروں کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی

    اسلام آباد:پاک فضائیہ کے8 افسروں کی ائیروائس مارشل کےعہدے پرترقی ہو گئی۔ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ترقی پانے والے افسروں میں ائیر وائس مارشل عمران قادر، ائیر وائس مارشل غضنفر لطیف، ائیر وائس مارشل شہریار خان شامل ہیں۔

    پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق دیگر ترقی پانے والوں میں ائیر وائس مارشل نعمان وحید، ائیر وائس مارشل مہر یار ثاقب نیازی، ائیر وائس مارشل ابوذر خان، ائیروائس مارشل محمد آصف اسلم اور ائیر وائس مارشل غلام شبیر بھی شامل ہیں۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر وائس مارشل عمران قادر ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں سربراہ پاک فضائیہ کے ایڈوائزر برائے آپریشنز آڈٹ اینڈ ایویلیوایشن سیل کےعہدے پر فائز ہیں، ائیر وائس مارشل غضنفر لطیف اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنز) اور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (سیفٹی) کے عہدے پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

    ایئر وائس مارشل شہریار خان، چیف آف دی ائیر سٹاف کے پرسنل سٹاف آفیسر اور ایک ریجنل ائیر کمانڈ میں سینئر سٹاف آفیسر رہ چکے ہیں، ائیر وائس مارشل نعمان وحید نے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں بطور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (پلانز) اور اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (آپریشنل ریسرچ اینڈ انیلسس) اپنی خدمات سر انجام دیں۔

    ائیر وائس مارشل مہر یار ثاقب نیازی، میراج ری بلڈ فیکٹری کے منیجنگ ڈائریکٹر اور پی اے ایف ایئر مین اکیڈمی کورنگی کریک میں بطور کمانڈنٹ (ٹیک) تعینات رہے، ائیر وائس مارشل ابوذر خان ائیر کرافٹ ری بلڈ فیکٹری میں بطور پراجیکٹ ڈائریکٹر اور منیجنگ ڈائریکٹر تعینات رہے۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر وائس مارشل محمد آصف اسلم، ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ائیر سٹاف (ویپنز انجینئرنگ) کے عہدے پر فائز رہے، ائیر وائس مارشل غلام شبیر، ایئر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر سٹاف (ٹریننگ ایئرمین اینڈ سویلینز) تعینات رہے۔

    مقدس مقام اور عبادت کے دوران حملہ سفاکیت کی انتہاء ہے,مولانا فضل الرحمان

    سیکیورٹی کے باوجود خود کش حملہ آور کیسے مسجد پہنچا انکوائری ہو گی،وزیر داخلہ

    پشاور دھماکہ / شہداء فہرست

    امریکہ، ایران، ترکی، سمیت دیگر ممالک نے بھی مذمت کی

  • یاسرعرفات کو پاکستان کرکٹ ٹیم کےباولنگ کوچ کی ذمہ داری دے دی گئی

    یاسرعرفات کو پاکستان کرکٹ ٹیم کےباولنگ کوچ کی ذمہ داری دے دی گئی

    لاہور:ٹیسٹ آل راؤنڈر یاسر عرفات قومی ٹیم کے نئے بولنگ کوچ ہوں گے اور وہ مکی آرتھر کے اسسٹنٹ کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دیں گے۔مکی آرتھر کی عدم موجودگی میں یاسر عرفات قومی ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے سربراہ کی خدمات بھی انجام دیں گے۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی نے مستقبل میں قومی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے حوالے سے مکی آرتھر کی خدمات حاصل کرنے کی ٹھان لی ہے، اگرچہ مکی آرتھر انگلش کاؤنٹی ڈاربی شائر کے ساتھ وابستہ ہیں۔

    نجم سیٹھی سمجھتے ہیں کہ وہ اپنی منتخب ٹیم کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم کے معاملات دیکھنے اور چلانے کی اہلیت رکھتے ہیں۔اس حوالے سے نجم سیٹھی نے مکی آرتھر جو اس وقت انگلینڈ میں موجود ہیں، ان کو اختیارات تفویض کیے ہیں کہ وہ اپنی مرضی کا کوچنگ اسٹاف رکھ کر پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے معاملات کو آگے بڑھائیں۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق اس تناظر میں 54 سال کے مکی آرتھر نے قومی ٹیم کے نئے بولنگ کوچ کے لیے 40 سال کے یاسر عرفات کا انتخاب کرلیا ہے۔یاسر عرفات نے حال ہی میں انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ سے لیول فور اسپیشلسٹ کوچ کی ڈگری حاصل کی ہے۔

    یاسر عرفات نے گزشتہ کرکٹ بورڈ میں کوچنگ میں دلچسپی ظاہر کی تھی تاہم انہیں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر ندیم خان نے کوئی مؤثر جواب نہیں دیا تھا۔راولپنڈی میں 12 مارچ 1982 کو پیدا ہونے والے یاسر عرفات نے فروری 2000 سے ستمبر 2012 تک پاکستان کے لیے 3 ٹیسٹ، 11 ون ڈے اور 13 ٹی 20 بین الاقوامی میچ کھیلے ہیں۔

    ہوسکتا ہے کہ حملہ آور پہلے سے ہی پولیس لائنز میں موجود ہو 

    نیشنل ایکشن پلین پر سختی سے عمل کرنے کی ضرورت ہے،

    ہ پشاور کا سانحہ دہشت گردوں کی مزاحمت کا تقاضا کر رہا ہے،

  • اداکارہ سجل علی ٹرانسجینڈرایجنڈا پھیلارہی ہے:ماریہ بی

    اداکارہ سجل علی ٹرانسجینڈرایجنڈا پھیلارہی ہے:ماریہ بی

    کراچی: پاکستان کی معروف ڈیزائنر ماریہ بی نے اداکارہ سجل علی کو ٹرانسجینڈر ایجنڈا پھیلانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    ماریہ بی نےانسٹاگرام پر پاکستانی ڈرامے’ان کہی‘ کا ایک اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا ہےکہ ہمارے فنکار’جوائے لینڈ‘ کو پروموٹ کرکے ٹرانسجینڈر ایجنڈا پھیلا رہے ہیں۔اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سجل علی ایک کمرے میں موجود ہیں جس کی دیواروں پر مختلف فلموں کے پوسٹر موجود ہیں جہاں صائم صادق کی ہم جنس پرستی پر متنازعہ فلم ’جوائے لینڈ‘ کا پوسٹر بھی موجود ہے۔

    ماریہ بھی نے لکھا کہ ہمارے ڈرامے ’جوائے لینڈ‘ کی آڑ میں ٹرانسجینڈر ایجنڈے کو فروغ دے رہے ہیں، ہم بیوقوف نہیں ہیں، ہم سمجھتے ہیں۔انہوں نے پاکستانیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب جاگ جاؤ اور اس نئے ایجنڈے کو دیکھو، پاکستان کو بچانے کے بجائے ہم اپنی مذہبی شناخت کو فروخت کررہے ہیں۔

    لاہور سمیت مختلف شہروں میں چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث 20 سے زائد افراد گرفتار

    ایک علاحدہ انسٹا اسٹوری میں ماریہ بی نے مطالبہ کیا کہ ہمیں انٹرسیکس کمیونٹی کے حقوق کیلئے لڑنا چاہئے، ان کو 75 برس سے حقوق سے محروم رکھا گیا ہے لیکن اب ٹرانسجینڈر لوگ انٹرسیکس لوگوں کا حق مار رہے ہیں، ہم اس ناانصافی کے لڑتے رہیں گے۔

  • آشنا سے شادی کیلئے ماں نے کیا 13 سالہ بیٹے کے ساتھ گھناؤنا کام

    آشنا سے شادی کیلئے ماں نے کیا 13 سالہ بیٹے کے ساتھ گھناؤنا کام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اپنے آشنا کے لئیے بیٹے کو قتل کرنیوالی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے

    واقعہ بھارت کا ہے،. بھارتی وزیراعظم مودی کے آبائی علاقے گجرات میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک خاتون اور اسکے آشنا کو گرفتار کیا ہے، جن پر الزام ہے کہ خاتون نے اپنے 13 سالہ بیٹے کوآشنا کے ساتھ ملکر قتل کیا ہے، گرفتار افراد کی شناخت ممتا دیوی اور اسکے آشنا بھگوت سنگھ کے طور پر ہوئی،ممتا نے اپنے بیٹے کو قتل کر کے پولیس میں گمشدگی کی رپورٹ درج کروا دی تھی اور کہا تھا کہ اسکا بیٹا لاپتہ ہو گیا، پولیس نے 24 جنوری کو مقدمہ درج کرنے کے بعد لڑکے کی تلاش شروع کر دی،

    پولیس کو دوران سرچ آپریشن ایک لاش ندی کے قریب سے ملی ، لاش کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا تو انکشاف ہوا کہ بچے کی موت دم گھٹنے سے ہوئی،اسکے گلے پر زخم کے نشانات بھی موجود تھے، پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا تو معلوم ہوا کہ ممتا کے آشنا بھگوت نے بچے کو قتل کیا اور اس نے ممتا کے کہنے پر ایسے کیا،پولیس کے مطابق مقتول بھگوت کا بھتیجا تھا، ممتا اور بھگوت میں گزشتہ آٹھ برسوں سے چکر چل رہا تھا، دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا لیکن اس میں پہلے شوہر کا بیٹا رکاوٹ تھا، اسلئے دونوں نے اسکو قتل کرنے کا فیصلہ کر لیا، پولیس نے ممتا اور بھگوت دونوں کو گرفتار کر لیا ہے،

    لاک ڈاؤن، فاقوں سے تنگ بھارتی شہریوں نے ترنگے کو پاؤں تلے روند ڈالا

    کرونا مریض اہم، شادی پھر بھی ہو سکتی ہے، خاتون ڈاکٹر شادی چھوڑ کر ہسپتال پہنچ گئی

    کرونا لاک ڈاؤن، رات میں بچوں نے کیا کام شروع کر دیا؟ والدین ہوئے پریشان

    پولیس اہلکار نے لڑکی کو منہ بولی بیٹی بنا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا ویڈیو بھی بنا لیں

    دوستی کیوں نہیں کی؟ نوجوان نے لڑکی کو سیکس ورکربنا دیا

  • کوہلی سے جھگڑا کیوں ہوا،سہیل خان نے وجہ بتادی

    کوہلی سے جھگڑا کیوں ہوا،سہیل خان نے وجہ بتادی

    پاکستانی فاسٹ بولر سہیل خان نے حال ہی میں بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے 2015 کے ورلڈکپ میں ہونے والی تکرار کی وجہ بتائی ہے-

    باغی ٹی وی: یوٹیوبر نادر علی کے پوڈ کاسٹ میں گفتگو کے دوران سہیل خان سے جب ویرات کوہلی کے ساتھ گراؤنڈ میں ہونے والی لڑائی کا پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی ایک بہت بڑا نام ہے، برانڈ ہے، وہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتا ہے لیکن اگر کوئی کرکٹ کے میدان میں میری ذات پر سوال اٹھائے گا تو میں نہیں دیکھوں گا کہ میرے سامنے کون ہے-

    قومی کرکٹر نے کہا کہ میں جب ملک کی خاطرکہیں جاتا ہوں تو میرا کام ہے مقابل کی وکٹیں اڑانا، میں نے بھی اڑائیں، اس میچ میں 5 وکٹیں لی تھیں جس پر شاید ان کو غصہ تھاجب میرا ورلڈکپ میں نام آیا تو میں نہیں جانتا تھا کہ ویرات کوہلی کون ہے، اس وقت اس سے بڑے بڑے نام شاہد آفریدی، مصباح اور یونس خان تھے۔


    سہیل خان نے بتایا کہ بھارت کے خلاف ہمارا پہلا میچ تھا، بھارتی اننگز کے بعد جب پاکستان کی بیٹنگ جاری تھی اور میں بیٹنگ کے لیے آیا تو ویرات کوہلی نے جملے کسے کہ جمعہ جمعہ 8 دن ہوئے ہیں آپ کو کرکٹ میں آئے ہوئے اور آپ اتنی باتیں کرتے ہیں-


    سہیل خان نے بات جاری رکھتے ہوئے بتایا کہ میں نے جواب دیا بیٹا جب آپ انڈیا انڈر 19 میں کھیل رہے تھے تب آپ کا باپ ٹیسٹ کرکٹر تھا جس پر مصباح بھائی آئے اور مجھ پر غصہ کیا کہ خاموش ہوجاؤ، ادھر سے دھونی آیا اور ویرات سے کہا سائیڈ میں ہوجاؤ، یہ (سہیل) پرانا چاول ہے، تم اس کو نہیں جانتے،اس کے بعد ویرات سیدھا گیا اور جاکر فیلڈ پر کھڑا ہوگیا-


    سہیل خان کا مزید کہنا تھا کہ عزت اپنی جگہ ہے میں اس کی بہت عزت کرتا ہوں کیونکہ وہ شاندار کھلاڑی ہے لیکن میری نظر میں بحیثیت بولر، روہت شرما زیادہ اچھا کھلاڑی ہے کیونکہ اس کی تکنیک اچھی ہے-


    اس بیان کے بعد بھارتی صارفین سمیت معروف صحافی اور شخصیات سہیل خان کے اس بیان پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں، جس کے بعد سہیل پاکستان سمیت بھارت کے ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہیں دوسری جانب پاکستانی فینز بھی سہیل خان کے حق میں ٹوئٹس کررہے ہیں ۔
    https://twitter.com/AvinashArya09/status/1621040616162594817?s=20&t=FJbEtYkQ1Jz1TyjiTDW0Nw
    اس کے علاوہ بھارتی صحافی اوینا آریان سہیل خان کی حمایت میں بولے انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ سہیل خان غلط نہیں ہے، سچ بولنے پر لوگوں کو مرچیں کیوں لگتی ہیں؟ حقائق پر مرچیں نہیں لگنی چاہیئں، نظریات مختلف ہوسکتے ہیں۔
    https://twitter.com/AvinashArya09/status/1621049004393132032?s=20&t=NznBLEPk-2gwBs2IJ-noEw
    ایک اور ٹوئٹ میں اویناش نے قہقہہ لگاتے ہوئے لکھا کہ کوہلی کے مداح سہیل کے لیے نازیبا زبان استعمال کررہے ہیں کیونکہ سچ کہا ہے، یعنی اگر سہیل خان نے کوہلی کی تعریف کی ہوتی تو یہ فینز انہیں آسٹریلوی کرکٹر گلین مک گریتھ قرار دے دیتے-