Baaghi TV

Tag: pakistan

  • ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ، املاک کو آگ لگا دی گئی

    ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے تباہ، املاک کو آگ لگا دی گئی

    سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں پولیس نے ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو آگ لگا دی ہے، کچے کے علاقے میں پولیس نے مغویوں کی بازیابی کےلیے ڈاکوں کیخلاف آپریشن کیا ہے جبکہ درانی مہر کے کچے میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا اور پولیس نے دوران آپریشن ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانوں کو تباہ کرنے کے بعد آگ لگا دی گئی ہے.

    ایس ایس پی امجد شيخ نے آپریشن بارے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ مغویوں کی بازیابی تک آپریشن جاری رہے گا۔ اور ایسے عناصر کو جڑ سے ختم کیا جاوے گا، تاہم خیال رہے کہ سندھ کے علاقے شکار پور سے متصل کچے کے علاقے میں مغویوں کی بازیابی کے لیے پولیس آپریشن میں بکتر بند کے اندر پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کے بعد سندھ حکومت نے سال 2021 میں بھی فوج اور رینجرز کی مدد سے کچے کے علاقے میں آپریشن کیا تھا.

    جبکہ ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب نے تسلیم کیا تھا کہ پولیس کے پاس ڈاکوؤں سے مقابلے کے لیے معیاری ہتھیار نہیں، اس حوالے سے حکومت کو متعدد بار آگاہ بھی کیا جا چکا تاہم کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ جبکہ کچے میں ڈاکوؤں کے پاس اینٹی ایئر کرافٹ گنز موجود ہیں، اور پولیس کا اشارہ اس طرف ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی نہیں لگنی چاہیے،چودھری شافع حسین
    سیما حیدر نے بھارتی ترنگا لہرا کر بھارت زندہ باد کا نعرہ لگا دیا
    گھبرانے کی ضرورت نہیں منزل قریب ہے، راجہ پرویز اشرف

    جبکہ بکتر بند کو نشانہ بنانے کے لیے یہی اینٹی ایئر کرافٹ گنز استعمال کی جاتی ہیں جو کثیر تعداد میں موجود ہیں اور اطلاعات کے مطابق صرف ضلع شکار پور میں ڈاکوؤں کے پاس نو ایسی گنز موجود تھیں جنکے جواب میں پولیس کے پاس اس معیار کا اسلحہ موجود نہیں۔

  • عمران خان کے روپوش بھانجے حسان نیازی  ایبٹ آباد سے گرفتار

    عمران خان کے روپوش بھانجے حسان نیازی ایبٹ آباد سے گرفتار

    سابق وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے کو اتوار کی رات دیر گئے خیبر پختونخوا کے شہر ایبٹ آباد سے مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔ جبکہ حسان نیازی گرفتاری سے بچنے کے لیے گزشتہ کئی دنوں سے رو پوش تھے اور اب انہیں ایبٹ آباد سے ان کے دوست کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔


    حسان نیازی کی گرفتاری سانحہ 9 مئی کے سلسلے میں کی گئی ہے وہ جناح ہاوس حملہ کیس میں مطلوب تھے اور ان کا نام مرکزی ملزمان میں لیا جا رہا تھا، جنہوں نے سانحہ 9 مئی میں اہم کردار ادا کیا تھا. جبکہ واضح رہے کہ 9 مئی کو لاہور میں جناح ہاؤس حملے کی تفتیش کے لیے مقدمے میں نامزد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سمیت 5 ملزمان جن میں انکے بھانجے بھی شامل تھے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی ) کے سامنے پیش نہ ہوئے تھے۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
    ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
    گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد
    یاد رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں نامزد ملزمان پی ٹی آئی کے رہنما حسان نیازی سمیت مختلف کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے تاہم اس وقت کے بعد سے حسان نیازی روپوش ہوگئے تھے اور عدالتی احکامات کے بعد پولیس ان کی گرفتاری کیلئے ملک کے مختلف حصوں میں چھاپے مار رہی تھی جسے بالآخر اب کامیابی مل گئی ہے

  • 76 ویں جشن آزادی کے موقع پر مختلف انداز میں مبارکبادیں جاری

    76 ویں جشن آزادی کے موقع پر مختلف انداز میں مبارکبادیں جاری

    ہر طرف یوم آزادی کا جشن منایا جارہا ہے جبکہ یوم آزادی کو بھرپور طریقے سے منانے کیلئے بچے، نوجوان، خواتین سمیت سب ہی تیاریوں میں مگن ہیں اور سبز ہلالی پرچموں کی بہار ہے۔ جبکہ عمارتوں اور گھروں پر سب ہلالی پرچموں کی بہار اور ہر طرف اسٹالز بھی سجے ہوئے ہیں ،قومی پرچم، بیجز اور جھنڈیوں کی خریداری جاری ہے۔

    بازار اور مارکٹیں تو اپنی جگہ ، شاہراوں کے اطراف بھی جا بجا اسٹالز سجے ہوئے ہیں۔ قومی پرچم، مختلف ڈیزائن کے بیجز،جھنڈیاں، اسٹیکرز اور سفید اور سبزرنگ والے ملبوسات کی فروخت جاری ہے۔ جبکہ دوسری جانب نورخان ایئربیس اور نیواسلام آباد ایئرپورٹ کے اطراف دفعہ 144 نافذ کردی گئی، جو 15 اگست تک نافذ رہے گی۔ اعلامیے کے مطابق کبوتربازی، پتنگ بازی،ڈرون اڑانے،لیزرلائٹ کے استعمال پرپابندی ہوگی۔

    اسلام آباد پولیس نے آزادی نائٹ کے حوالے سے سیکیورٹی پلان ترتیب دیدیا، ٹریفک پولیس، ضلع پولیس اور ڈولفن فورس کی 5 ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔ سیکیورٹی پلان میں ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا، باجے اور ہارن فروخت کرنے اور بجانے پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ موٹر سائیکل کے سائلنسر کھولنے اور روڈز بلاک کرنے پر بھی کارروائی ہوگی۔

    دنیا کی بڑی طاقتوں سمیت بیشتر ممالک کی اہم شخصیات کی جانب سے پاکستان کے 76 ویں جشن آزادی کے موقع پر مختلف انداز میں مبارکباد پیش کی گئی ہے۔ جبکہ رپورٹس کے مطابق رکن امریکی کانگریس نے پاکستان کے ساتھ مستقبل میں بھی مل کر کام جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے تو چین کا کہنا ہے پاکستان کے جشن آزادی میں وہ بھی شریک ہیں کیونکہ پاکستان اور پاکستانیوں کا تو کوئی جواب ہی نہیں، جبکہ متحدہ عرب امارات اور ایران کے سفراء نے بھی ڈھیروں دعاؤں کا تحفہ دیا ہے ۔

    ڈونلڈ بلوم نے لکھا کہ؛ اسلام علیکم ، یوم آزادی مبارک، جبکہ کانگرس رہنما جیسمین کا کہنا تھا کہ؛ مجھے یقین ہے کہ ہمارے تعلقات مضبوط ہوتے جا رہے ہیں“آئیں مستقبل میں مل کر کام کرنا جاری رکھیں“یہ 76 سال اور بہت سے آنے والے سال مبارک ہوں، یوم آزادی مبارک۔
    لاؤ ژیاؤ ،ڈپٹی ڈائریکٹر، بیجنگ جنتائی آرٹ میوزیم
    اس سال طویل مدتی چین پاکستان اقتصادی راہداری کی 10 ویں سالگرہ کے ساتھ ساتھ چین کے ون بیلٹ روڈ اقدام کی 10 ویں سالگرہ بھی منائی جارہی ہے۔ ”میں پاکستان کے یوم آزادی کی تقریب میں شامل ہونے کے لیے اس پلیٹ فارم کو استعمال کرنا چاہتی ہوں۔
    سن چاؤ، ہیڈ آف روڈ اینڈ بیلٹ پروگرام

    پاکستان ایک متنوع ثقافتی ورثے، قدرتی وسائل، نوجوانوں کی آبادی اور قدرتی مناظر کے ساتھ ایک خوبصورت ملک ہےیہ انتہائی ملنسار اور گرم جوش لوگوں کا ملک ہے جو اپنے اتحاد ایمان اور نظم و ضبط کے لیے جانا جاتا ہےیہ سال دونوں ممالک کے لیے بہت خاص ہے۔
    متحدہ عرب امارات کےسفیرحمادعبیدالزابی
    خدا کرے کہ میری ارض پاک پہ اترے
    وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو
    رضا امیری،پاکستان میں ایرانی سفیر
    پاکستان کیلئے امن و اتحاد،استحکام و سلامتی اور خوشحالی کی دعا ہے شاد باد پاکستان،ایران پاکستان دوستی زندہ باد جبکہ پاکستان کے جشن آزادی پر دنیا بھر سے پیغامات کا سلسلہ اس بات کا بھی عکاس ہے کہ عالمی بساط پر ارض پاک کی اہمیت سے انکار بھلا کسی کیلئے ممکن کہاں ۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
    ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
    گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد

  • ٹک ٹاکر حریم شاہ نگران سیٹ اپ میں شامل ہونے کی خواہاں

    ٹک ٹاکر حریم شاہ نگران سیٹ اپ میں شامل ہونے کی خواہاں

    معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں ، وہ سیاسی معاملات میں کافی دلچپسی لیتی ہے. اس کے علاوہ وہ سیاستدانوں کے ساتھ دوستی کی وجہ سے کافی چرچا میں‌رہتی ہیں، سب جانتے ہیں کہ حریم شاہ عمران خان کی بہت بڑی سپورٹر ہیں وہ ان کے حق میں‌بات کرتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں. حریم شاہ نے تب بھی بہت احتجاج کیا جب عمران خان کو گرفتار کیا گیا. حریم شاہ آج کل اپنے اس ٹویٹ کی وجہ سے خبروں میں ہیں جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مجھے صرف 6 ماہ کے لیے پاکستان کی نگراں وزیر خارجہ بنا دیا گیا تو میں پاکستان کے غیر ملکی اثاثوں کو 8 ارب ڈالر سے 100 ارب ڈالر تک پہنچا دوں گی.

    ان کے اس ٹویٹ کے بعد ان پر بہت زیادہ تنقید کی گئی ، ”کسی صارف نے کہا کہ لگتا ہےکہ حریم شاہ کی نگران سیٹ میں آنے والے لوگوں کے ساتھ بھی اچھی سلام دعا ہے”. حریم شاہ نے اس ٹویٹ پرآنے والے کمنٹس کا جواب نہیں دیا. یاد رہے کہ حریم شاہ کی جب کسی کے ساتھ دوستی ہوتی ہے وہ بہت اچھی بنی رہتی ہیں جیسے ہی ان کی بگڑتی ہے وہ اپنے ہی دوست کی وڈیوز منظر عام پر لے آتی ہیں.

    ایسا وقت بھی دیکھا جب گھر کھانے کو کچھ نہیں ہوتا تھا شترو گن سنہا …

    کبری خان جیسی دوست خوش قسمتی سے ملتی ہے گوہر رشید

    جب ٹکٹ 35 روپے کی تھی تب چوڑیاں نے 40 کروڑ کا بزنس کیا سید …

    ن

  • الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہئیں۔ قمر زمان کائرہ

    الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہئیں۔ قمر زمان کائرہ

    پیپلز پارٹی کے رہنماء قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ الیکشنز کے آگے جانے کا کوئی امکان نہیں، ہمیں 3 مہینے کے اندر الیکشن کی تیاری کرنی چاہیئے اور ہمیں الیکشن میں دیر نہیں کرنی چاہیئے، الیکشن اپنے وقت پر ہونے چاہئیں۔ جبکہ قمر زمان کائرہ کا نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن میں حلقہ بندیوں کا وقت 4 مہینے کا ہوتا ہے، فیصلے اکثر آخری دن ہی ہوتے ہیں، مجھے سندھ کے اندرونی معاملات کا پتہ نہیں ہوتا، اگر کوئی بندہ اس قابل ہے کہ وہ کام کرسکتا ہے اس کی مدد کرنی چاہیئے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی بگڑتی سیکیورٹی کی حالت ہمارے لیے چیلنج ہے، ہماری مرکزی حکومت اس چیلنج سے نمٹنے کے لیے کام کررہی ہے۔ علاوہ ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء تارڑ نے کہا کہ ہر انسان کی اپنی مرضی ہوتی ہے کہ کون سے پارٹی کب چھوڑنی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے وہ کارمہ نامہ انجام دیا جو ہمارا دشمن نہ کرسکا۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے سیاست کے لبادے میں پاکستان کو نقصان پہنچایا، انہوں نے فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچایا، شہداء کی قبروں کی بے حرمتی کی گئی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ ہماری عوام نے ان کے منصوبے کو ناکام بنایا، کچھ لوگ جماعت اندررہ کربھی اختلاف کرنا مناسب سمجھتے ہیں۔ جبکہ ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ مجھے تو شہزاد اکبر کسی میٹنگ میں نظر نہیں آیا، یہ سب بیرون لوگوں کی سازش تھی، ان لوگوں نے ملک کو تباہ برباد کردیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
    ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
    گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد
    بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما سینیٹرسرفرازبگٹی کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے بہت سے چیلنجز ہیں، یہ چیلنجز صرف سیاست دانوں کے لیے نہیں پوری قوم کے لیے ہیں، پیپلزپارٹی کے رہنما قمرزمان کائرہ کا کہنا ہے کہ الیکشن آگے جانے کا کوئی امکان نہیں، ہمیں 3 مہینے کے اندر الیکشن کی تیاری کرنی چاہیئے، مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کا کہنا ہے چیئرمین پی ٹی آئی نےسیاست کے لبادے میں پاکستان کو نقصان پہنچایا، انہوں نے وہ کارنامہ انجام دیا جو ہمارا دشمن نہ کرسکا۔

    نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کی جانب سے انوار الحق کاکڑ صاحب کا نام نگراں وزیراعظم کے لیے آیا تھا، کاکڑ صاحب ایک بہتر چوائس تھے۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ سردار اختر مینگل صاحب ہمارے بزرگ ہیں، سردار اختر مینگل صاحب ہمارے لیے قابل احترام ہیں، اختر مینگل صاحب نے ہمارے چیئرمین سینیٹ پر اعتراض نہیں کیا، انہوں نے میرعبدالقدوس پر اعتراض نہیں کیا، میرے لیے تعجب کی بات ہے سردار صاحب چاہتے کیا ہیں۔

  • قومی اسمبلی؛ 5 سالہ کارکردگی پر فافن رپورٹ جاری

    قومی اسمبلی؛ 5 سالہ کارکردگی پر فافن رپورٹ جاری

    فافن کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے 15 ویں قومی اسمبلی کو پیچیدہ سیاسی،اقتصادی،عدالتی اور آئینی چیلنجز کا سامنا رہا، قومی اسمبلی نے تمام تر چیلنجز کا بھرپور سامنا کیا، 3سابق اسمبلیوں سے زیادہ قانون سازی کی اور 322 قوانین پاس کئے جبکہ اس اسمبلی نے بہت بڑی تعداد میں نجی بل بھی پاس کئے جن کی تعداد 99 رہی۔ جبکہ رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی نے کامیاب تحریک عدم اعتماد کے ذریعہ وزیراعظم کواقتدار سےالگ کیا، 15 ویں اسمبلی 1977 کے بعد وزیراعظم کی رضاکارانہ تحلیل کی گئی پہلی اسمبلی تھی، پی ڈی ایم حکومت کے 16 ماہ میں مجموعی قانون سازی کا 54 فیصد کیا گیا،پی ٹی آئی کی حکومت کے ساڑھے 3 سال میں 46 فیصد قانون سازی کی گئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ قومی اسمبلی کے 52 اجلاسوں میں 1310 گھنٹے 47 منٹ کارروائی ہوئی، سابق وزیراعظم نے 9 فیصد اجلاسوں میں شرکت کی، وزیراعظم کے طور پر شہباز شریف 17 فیصد اجلاسوں میں شریک ہوئے، بطور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف27 فیصد اجلاسوں میں شریک ہوئے۔ علاوہ ازیں قومی اسمبلی کے 108 اجلاسوں میں 131 مرتبہ کورم کی نشاندہی کی گئی، 5 سال میں کورم نہ ہونے کی وجہ سے 96 مرتبہ اجلاس ملتوی کرنا پڑا، قومی اسمبلی اجلاسوں میں 74 مرتبہ ایوان کے اندر احتجاج کیا گیا، ان احتجاجوں کا دورانیہ 34 گھنٹے 54 منٹ رہا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
    ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
    گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد
    رپورٹ کے مطابق اسمبلی نے تعلیم و تحقیق بارے 69 بل پاس کئے تھے، اعلی تعلیم و تحقیق کے 62 اداروں کو چارٹر دینے کے بل پاس کئے گئے جبکہ فیٹف قواعد، کاروباراورمعیشت کےحوالے سے 63 بل پاس کئے گئے اور اعلیٰ و ضلعی عدلیہ کے حوالے سے 33 قانون پاس کئے گئے۔ واضح رہے کہ اسمبلی نے مختلف ایشوز پر 152 قراردادیں منظور کیں، اجلاسوں میں 9775 سوالات اور 423 توجہ دلاؤ نوٹس پوچھے گئے، اجلاس کے آغاز میں قومی ترانہ اور ایک حدیث کو لازم قراردیا، 5 سال میں 7 کوچھوڑ کر تمام ارکان نے کسی نہ کسی طور کارروائی میں حصہ لیا۔

  • گودام پر چھاپہ؛  24ہزار8سومیٹرک ٹن چینی برآمد

    گودام پر چھاپہ؛ 24ہزار8سومیٹرک ٹن چینی برآمد

    ہنزہ ٹو شوگر ملز جھنگ میں کچھ بڑی کمپنیوں اورتاجروں نے تقریباً چوبیس ہزار آٹھ سو میٹرک ٹن چینی رکھی ہوئی تھی۔ جسے حکام نے ایک چھاپہ کے ذریعے پکڑ لیا ہے جبکہ حکام نے ان لوگوں کے خلاف ذخیرہ اندوزی ایکٹ قانون کے تحت مقدمہ بھی درج کرلیا ہے کیونکہ قانون کے مطابق ایسا کرنا بالکل بھی ناجائز ہے.

    ہنزہ ٹو شوگرملز میں چینی کی مقدار چیک کرنے پر پتہ چلا کہ بہت زیادہ چینی فروخت ہو چکی ہے۔ دوسرے ملک کے مشہور برانڈ نے ہنزہ ٹوشوگرملز سے 2,180 میٹرک ٹن چینی خرید کر محفوظ کی تھی۔ کچھ کمپنیوں نے بہت زیادہ چینی خریدی تھی جبکہ ایک کمپنی نے 2،124 ٹن خریدا، دوسری نے 500 ٹن خریدا، دوسری نے 960 ٹن خریدا، اور دوسری نے 1،680 ٹن خریدا۔

    جبکہ بروکر عدیل کے پاس بہت زیادہ چینی تھی جس کا وزن تقریباً 16 ہزار 954 میٹرک ٹن تھا۔ لیکن اب کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ وہ اور دیگر کمپنیاں اور بروکرز بہت زیادہ چینی رکھ کر اور اس کے لیے بہت زیادہ رقم وصول کر کے کچھ غلط کر رہے ہیں۔ لہذا، انہوں نے پرائس کنٹرول منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی ایکٹ کے نام سے ایک قانون بنایا ہے، اور وہ تحقیقات کرنے جا رہے ہیں اور شاید کمپنیوں اور بروکرز کو سزا دیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
    ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
    گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد
    جبکہ قانون کے مطابق اگر کوئی چینی ذخیرہ کرتا ہے، تو اسے 3 سال تک جیل میں ڈالا جا سکتا ہے اور جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا جو چینی کی قیمت کے برابر ہے۔ کیس ڈی سی جھنگ نے شروع کیا تھا اور اس لیے کیا گیا تھا کیونکہ کمشنر نے انہیں بتایا تھا۔

  • حافظ حمد اللہ نے عمران خان کی گرفتاری کو مکافات عمل قرار دے دیا

    حافظ حمد اللہ نے عمران خان کی گرفتاری کو مکافات عمل قرار دے دیا

    جمعیت علماء اسلام ( فضل گروپ ) کے ترجمان حافظ حمد اللہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی گرفتاری مکافات عمل کا نتیجہ ہے۔ جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان جے یو آئی ایف حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت جادو ٹونے کے اثر میں تھی اور یہ ڈائری سے ثابت ہوگیا ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت اس وقت کی خاتون اول چلاتی تھیں.

    علاوہ ازیں انہوں نے مزید کہا کہ جو کچھ بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری میں درج ہے ویسے واقعات بھی رونما ہوئے ہیں جو اس کی حقیقت کا ثبوت ہیں اور 9 مئی کو سب کچھ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا تھا پی ٹی آئی حکومت میں مخالفین پر بے بنیاد مقدمات درج کیے گئے تھے.
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
    ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
    گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد
    حافظ حمداللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری ان کے سیاہ کرتوتوں کی وجہ سے ہوئی ہے جبکہ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ٹرسٹ کی زمین اور 190 ملین پاؤنڈ کی حقیقت سامنے آنی چاہیے تاکہ لوگوں کو اس بارے میں اب معلوم ہونا چاہئے علاوہ ازیں نگران وزیراعظم بارے کہنا تھا کہ نگراں وزیر اعظم وہی اچھا ہے جوایک بیگ میں آئے اور وہی لے کر جائے یعنی یہاں پر ان کا اشارہ بدعنوانی کی طرف تھا کہ وہ کسی قسم کی بدعنوانی نہ کرے.

  • نگران وزیراعظم کا سینیٹ اور  پارٹی رکنیت سے علیحدگی کا فیصلہ

    نگران وزیراعظم کا سینیٹ اور پارٹی رکنیت سے علیحدگی کا فیصلہ

    نگران وزیراعظم کا سینیٹ اور پارٹی رکنیت سے علیحدگی کا فیصلہ

    نامزد نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سینیٹ کی رکنیت اور بلوچستان عوامی پارٹی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے جبکہ وہ نگراں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھانے سے پہلے یعنی کل تک استعفی دے دیں گے۔ جبکہ نگراں وزیراعظم حلف برداری کی تقریب سے پہلے اپنا استعفیٰ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو بھجوادیں گے۔

    خیال رہے کہ انوار الحق کاکڑ کا اس بارے میں کہنا ہے کہ شفاف اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کی اپنی بنیادی ذمہ داری پوری کریں گے اور نامزد نگراں وزیراعظم مارچ 2024 تک سینیٹ کے رکن ہیں، انوار الحق کاکڑ 2018 میں آزاد حثیت سے سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم اگلے 2 سے 3 دن میں اپنی کابینہ کو حتمی شکل بھی دے دیں گے، سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو نگراں کابینہ میں وزارت خزانہ کا قلمدان جبکہ سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کو وزیر خارجہ بنائے جانے پر غور کیا جارہا ہے دیگر اہم وزارتوں پر نامزدگیوں پر بھی غور کیا جارہا ہے.

    تاہم دوسری جانب نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی حلف برداری کی تقریب کل سہ پہر3 بجے ایوان صدر میں ہوگی۔ جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نامزد وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے حلف لیں گے۔ جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے جبکہ تقریب میں شرکت کے دعوت نامے جاری کردیے گئے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
    ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
    گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد
    واضح رہے کہ اس کے علاوہ چیف جسٹس آف پاکستان، چیف الیکشن کمشنر، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور چاروں صوبائی گورنرز کو بھی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے جبکہ حلف برداری کی تقریب میں سابق وفاقی کابینہ کے اراکین کی شرکت بھی متوقع ہے۔
    انوار الحق کاکڑ حلف برداری کے فوری بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچیں گے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ نامزد وزیراعظم انوار الحق کاکڑ حلف برداری کے فوری بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچیں گے۔ تاہم وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر انوار الحق کاکڑ کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا، نگراں وزیراعظم سے وزیراعظم ہاؤس کے عملے کا تعارف کروایا جائے گا۔

  • اسپیکر قومی اسمبلی کی باجوڑ، گوادر میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت

    اسپیکر قومی اسمبلی کی باجوڑ، گوادر میں سکیورٹی فورسز پر حملے کی مذمت

    اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا باجوڑ اور گوادر میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے جبکہ اسپیکر کی باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف مقابلے دوران سپاہی محمد شعیب کے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور اسپیکر نے سپاہی محمد شعیب کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

    اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ ملک دشمن عناصر ملک کے امن کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں جبکہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنے سیکیورٹی اداروں کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی ماند کھڑی ہے، دشمن اپنے مذموم مقاصد کے ذریعے سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردی کے خلاف غیر متزلزل جذبے کو متزلزل نہیں کر سکتا.

    اسپیکر قومی اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ جش آزادی کے موقع پر ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم کے ذریعے ملک کے امن کو سبوتاژ کرنے چاہتا ہے.لیکن ہم ڈٹے ہوئے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے شہید سپاہی محمد شعیب کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کرتے ہیں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    لاہور:سفاک شوہر نے اپنی امریکن نیشنل اہلیہ کو تشدد کرکے قتل کردیا
    ون ویلرز اور ہلڑبازی کرنے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
    76 ویں یوم آزادی: پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد
    گریٹر پارک میں یوم آزادی کی تقریب ،آتشبازی اور میوزیکل پروگرام کا انعقاد
    خیال رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے گوادر اور باجوڑ میں مختلف کارروائیوں میں 6 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا جبکہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں دہشت گردوں نے آج صبح 10 بجے فوجی قافلے پر حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز کے مؤثر ردعمل کے نتیجے میں 2 دہشت گرد جہنم واصل جبکہ 3 زخمی ہوگئے تھے۔

    دوسری جانب خیبرپختونخوا کے باجوڑ چارمنگ میں فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشتگرد ہلاک جبکہ ایک دہشتگرد کو گرفتار کرلیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے کے دوران کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ سپاہی محمد شعیب نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔ ترجمان کے مطابق دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل اور خودکش دھماکوں میں سرگرم رہے۔دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ، اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔ تاہم خیال رہے کہ رہے کہ دو روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔