Baaghi TV

Tag: pakistan

  • کار پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

    کار پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

    مغل پورہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کردی، واقعہ میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ لاہور کے علاقے مغل پورہ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو کار سوار جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فرانزک اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ تاہم دوسرے جانب خیال رہے کہ گزشتہ روز جنوبی پنجاب کے شہر بورے والا میں بیوی اور بچوں کویرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم ہلاک ہو گیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بلوچستان میں ” باپ” کا کردار بدستور اہم رہے گا
    چین میں پاکستانی آموں کی نمائش اگست کے تیسرے ہفتے میں
    اسٹیٹ بینک کا شرح سود22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
    باجوڑ، خار میں دہشت گردی،سی پیک کی دس سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ

    یاد رہے کہ پولیس کے مطابق ملزم نےگزشتہ 3 ماہ سے بیوی اور بچوں کویرغمال بنایا رکھا تھا، ملزم نے چھری کے وار کرکے بیٹی کی آنکھیں بھی ضائع کر دی تھیں۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس بھی لیا تھا جس کے بعد 4 روز قبل 15گھنٹوں کے طویل آپریشن کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو اسلحہ اور چھری کی برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس دوران ملزم کانسٹیبل سے سرکاری گن چھیننےکی کوشش میں گولی لگنے سے زخمی ہوا اور اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑگیا۔

  • بینظیر نشوونما کا دائرہ کار  ملک بھر میں بڑھا دیا گیا. شازیہ عطاء مری

    بینظیر نشوونما کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھا دیا گیا. شازیہ عطاء مری

    وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے عالمی بینک اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے نمائندگان کے ہمراہ آج صوبہ سندھ کے رورل ہیلتھ سینٹر جام نواز علی میں قائم بینظیر نشوونما سینٹر کا دورہ کیا جبکہ ترجمان بی آئی ایس پی مہران عطاء کے مطابق دورے کے دوران وفاقی وزیرشازیہ مری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ہمیشہ غریب عوام کی فلاح بہبود کے لئے اچھے پروگرام مرتب کیے جاتے رہے ہیں ۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے بینظیر نشوونما پروگرام میں رجسٹرڈ 7 لاکھ 70 ہزار حاملہ خواتین، نومولود بچوں اور دودہ پلانے والی خواتین کی غذائی کمی کو دور کرنے کی غذائیت سے بھرپور غذا فراہم کی جاتی رہی ہے۔
    Shazia Atta Marri
    جبکہ ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ خوراک خواتین اور دوسال تک کی عمر کے بچوں کو فراہم کی جاتی ہے۔ جس سے زچہ و بچہ کی صحت پر اچھے نتائج مرتب ہورہے ہیں اور اس کے لئے بینظیر نشوونما کا دائرہ 15 اضلاع سے بڑھا کے ملک بھر میں کردیا گیا ہے۔ جس کے لئے 157 اضلاع میں 488 مراکز کام کر رہے ہیں۔ اگلے مالی سال کیلئے بینظیر نشوونما پروگرام کا بجٹ 32 ارب سے زائد رکھا گیا ہے جس سے 1.5 ملین افراد مستفید ہونگے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے سیلاب زدگان میں بر وقت 70 ارب روپے تقسیم کئے اور اب ہم سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور اس کام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ سیلاب میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے جن میں زیادہ تر کا تعلق سندھ اور بلوچستان سے تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بلوچستان میں ” باپ” کا کردار بدستور اہم رہے گا
    چین میں پاکستانی آموں کی نمائش اگست کے تیسرے ہفتے میں
    اسٹیٹ بینک کا شرح سود22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
    باجوڑ، خار میں دہشت گردی،سی پیک کی دس سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ
    شازیہ مری کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسرکرنے والی خواتین کی رجسٹریشن کے لیے ڈائنامک سروے شروع کیا گیا ہے جس سے مستحق خواتین کو اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا. اس وقت ملک میں617 ڈائنامک رجسٹری سنٹر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے بینظیر کفالت پروگرام میں توسیع کی، اس کا دائرہ کار بڑھایا اور اس کے ذریعے اب 90 لاکھ خاندانوں کو سہ ماہی بنیادوں پر 8750 روپے دیئے جارہے ہیں۔ تاہم اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیض محمد مری، ریجنل ڈائریکٹر پی پی ایچ آئی فدا حسین لاشاری و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

  • ہائر ایجوکیشن بل ن لیگ کے لئے داغ بن جائے گا. عرفان صدیقی

    ہائر ایجوکیشن بل ن لیگ کے لئے داغ بن جائے گا. عرفان صدیقی

    مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہائر ایجوکیشن بل پر اتحادی جماعتوں میں میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں، یہ بل ن لیگ کے لئے داغ بن جائے گا کیونکہ اس کی کوئی شق تعلیم کے مفاد میں نہیں۔ جبکہ مسلم لیگ (نواز) کے سینیٹرعرفان صدیقی نے قانون سازی پر اپنی ہی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائر ایجوکیشن بل کسی پہلو سے تعلیم کے مفادات سے مطابقت نہیں رکھتا، اس کی کوئی ایک شق بھی ایسی نہیں جسے قانون کی شکل دینے سے اساتذہ، طلبہ یا اعلی تعلیم کے اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

    سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ تعلیم و تحقیق سے تعلق رکھنے والے ادارے اور تمام شخصیات اس بل کی مخالفت کر رہے ہیں، وائس چانسلرز کمیٹی اور فیڈریشن اف آل پاکستان ایکیڈیمک اسٹاف ایسوسی ایشن نے مجوزہ بل کی شدید مخالفت کی ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ میں نے سینٹ کے اندر بھی اس بل کی مخالفت کی ہے، حکومت کی اتحادی جماعتوں میں بھی اس بل کے بارے میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں، اس بل کا اصل مقصد ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ازادی اور خود مختاری کو ختم کر کے اسے بیوروکریسی کے ماتحت لانا ہے تاکہ یہ ادارہ بھی سرخ فیتے کا شکار ہو جائے۔

    سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ میں نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی رابطہ کر کے یہ بل واپس لینے کی درخواست کی ہے کیونکہ اس کی منظوری خود مسلم لیگ (ن) کے لیے ایک داغ بن جائے گی، توقع ہے کہ حکومت یہ بل واپس لے کر تعلیمی حلقوں کو اچھا پیغام دے گی۔ اس سے قبل سینیٹ میں بھی سینیٹر عرفان صدیقی نے پرتشدد انتہ اپسندی کی روک تھام بل 2023 کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج انتہائی اہم بل پیش کیے جارہے ہیں، پرتشدد انتہاپسندی کی روک تھام بل 2023 اہمیت کا حامل ہے، لیکن اس بل کو پاس کرنے سے پہلے کمیٹی میں پیش کرنا چاہئیے تھا۔
    باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن میں دھماکا
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ کل کو کوئی بھی اس بل کا شکار ہوسکتا ہے، ابھی جلد بازی میں بل پاس ہورہا ہے، کل کہا جائے گا بل پاس ہورہا تھا تو آپ کہاں تھے، یہ بل قومی اسمبلی سے نہیں آیا، بلکہ ڈائریکٹ ہمارے پاس آیا ہے، ہماری ذمہ داری ہے اسے اسمبلی بھیجنے کے بجائے اس کا تفصیلی جائزہ لیں، اس بل کا اس حالت میں پاس ہونا ایک شکنجہ ہے، اور یہ شکنجہ ہمارے گلے پڑے گا۔

  • اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل میں بیٹے کا نام آنے پر طارق چیمہ کا ردعمل

    اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل میں بیٹے کا نام آنے پر طارق چیمہ کا ردعمل

    مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل میں بیٹے کا نام آنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی عیب ثابت ہوگیا تو خود بیٹے کو گھر سے نکال دوں گا، جس دن میرے منہ سے الفاظ نکلے میرے مخالفین اس شہر میں رہنے کے قابل نہیں رہیں گے۔ اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل کے حوالے سے الزامات کی زد میں آئے اپنے صاحبزادے ولی داد چیمہ کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی کا ایک واقعہ ہوا یہ کیسی صحافت ہے کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے بچوں کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا گیا، اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔

    طارق بشیر چیمہ نے مزید کہا کہ میں ان خوش قسمت لوگوں میں سے ہوں جن پر ہر چھ ماہ میں ایک نہ ایک الزام تراشی ضرور کی جاتی ہے چائینہ کے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد میں آرہے ہیں جسکی وجہ سے آج ہنگامی طور پر پریس کانفرنس کرنی پڑی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں بلاشبہ بہت گند تھا، جسے وی سی کو صاف کرنا چاہیے تھا، یونیورسٹی میں ہونے والا ایکشن غلط نہیں ہوا ، یہ پہلے ہوجانا چاہیئے تھا، اگر اب بھی ہونے والے واقعے کا نوٹس نہ لیا جاتا تو معاملات اس سے بھی آگے جاسکتے تھے۔

    طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ بعض لوگوں نے اپنا ایجنڈا دوسرے کے منہ سے نکلوانے کی کوشش کی، سیاسی مخالفین نے صرف میری بگڑی اچھالنے کے لیئے ایسا گھناونا کھیل کھیلا، ان سب کے خلاف ہتھک عزت کا دعوی دائر کرنے جارہا ہوں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مجھے مناظرے کا چیلنج کرنے والے کوئی تو ثبوت سامنے لائیں، میری پوری زندگی میں بھی اگر مجھ پر کوئی الزام لگا ہو تو میں سزا کا حق دار ہوں، جس دن میرے منہ سے الفاظ نکلے میرے مخالفین اس شہر میں رہنے کے قابل نہیں رہیں گے۔ طارق بشیر نے کہا کہ مجھ پر الزام لگا کہ میں بھاگ گیا ہوں، یہ سب جھوٹ ہے، چیمہ کسی بھی بات پر چھپنے کے دن پیدا ہی نہیں ہوا، چیف منسٹر پنحاب کو یونیورسٹی اسکینڈل معاملے پر جوڈیشل انکوائری کرانے کے لیے خط لکھ دیا ہے، یہ ہمارے خطے کی بچیوں کے مستقبل کا سوال ہے، پروپیگنڈا پھیلانے والوں نے بعد میں بھی یہی کہنا ہے کہ ساری کمیٹیاں چیمہ کو فیور دے رہی ہیں۔
    باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن میں دھماکا
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ میری سیاسی مخالفت کریں لیکن خدارا اس علاقہ کی بچیوں کے مستقبل کا خیال رکھیں ان ماں باپ کی عزت کا خیال کریں جو اپنی بچیوں کی تعلیم کے لیے پریشان ہیں، والدین اپنی بچیوں کو یونیورسٹی میں داخل کرانے کے لیئے خوف زدہ ہیں، میں کسی کو اپنے علاقہ کی بچیوں کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دوں گا، کوئی ویڈیو ہے تو سامنے لائیں، میرے بیٹے میں ایسا کوئی عیب ثابت ہوجائے میں خود اسے گھر سے نکال دوں گا۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہم ہر کمیٹی کے سامنے جانے کے لیے تیار ہیں، باقی سب کو بھی کمیٹیوں کے سامنے پیش ہونا چاہیئے، جس احسان جٹ کیس کو مجھ سے منسوب کیا جارہا ہے اسے بہاولپور چھوڑے ہوئے ڈھائی سال ہوچکے ہیں، اگر وہ کسی جرم میں پکڑا گیا ہے تو اسے ہمارے ساتھ کیوں منسوب کیا جارہا ہے، میڈیا کے رویے پر دکھ ہوا کہ کسی نے ایک مرتبہ بھی پوچھنے کی کوشش نہیں کی بغیر تحقیق کے بس بھیڑ چال چلتے رہے۔

  • رضوانہ کو انصاف ملنے کے بجائے ملزمان کو ضمانتیں ملنا افسوسناک. مریم اورنگزیب

    رضوانہ کو انصاف ملنے کے بجائے ملزمان کو ضمانتیں ملنا افسوسناک. مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رضوانہ کو انصاف دینے کی بجائے ملزمان کو ضمانتیں ملنا افسوسناک اور لمحہ فکریہ ہے، مظلوم بیٹی کو ہر صورت انصاف دیا جائے اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کو واقعہ کا نوٹس لے کر رضوانہ کو انصاف دلانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی ہے، مظلوم بیٹی رضوانہ کو انصاف دلائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ہر ممکن کردار ادا کرے گی تاکہ جرم کرنے والے قانون کے مطابق سزا پائیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی معاشرہ ایسا ظلم کرنے والے عناصر کو برداشت نہیں کرسکتا، رضوانہ کو اس حال میں پہنچانے والوں کو قانون کے مطابق سخت سزا ملنی چاہئے۔
    باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن میں دھماکا
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    انہوں نے کہا کہ واقعہ بچوں سے مشقت اور ان کے ساتھ وحشیانہ سلوک کی انتہائی قابل شرم اور قابل مذمت مثال ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے قوم سے رضوانہ کی صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ رضوانہ کو جو جسمانی اور ذہنی صدمات پہنچے، ان کے ازالے کے لئے سب کو مل کرکام کرنا ہوگا، اس بچی کو انصاف دینا عدلیہ کی ساکھ کے لئے بہت بڑا امتحان ہے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کا ڈاکوؤں سے مغویوں کو بازیاب کرانے پر انعام کا اعلان

    وزیراعلیٰ سندھ کا ڈاکوؤں سے مغویوں کو بازیاب کرانے پر انعام کا اعلان

    وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ 10 روز میں پولیس نے بڑی کامیابیاں حاصل کیں، اور 8 ڈاکو ہلاک 9 مغوی بازیاب کرا لیئے گئے ہیں، اگر 10 مزید مغویوں کو 10 دن کے اندر بازیاب کرایا گیا تو جوانوں کو انعامات اعزازات سے نوازہ جائے گا۔ جبکہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ گڈو دریا سندھ کا معائنہ کرنے پہنچے، جہاں سے کندھ کوٹ گھوٹکی پل کے منصوبے کا جائزہ لیا اور ایس ایس پی آفس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کشمور میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال اور سیلابی صورت حال کا جائزہ لینے پہنچا ہوں۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ گزشتہ 10 روز میں پولیس نے بہترین کاکردگی دکھائی اور 8 بدنام ڈاکو جانو انڈھڑ سمیت ان کے ساتھیوں کو کیفر کردار تک پہنچایا اور دو بچوں سمیت 9 مغویوں کو بازیاب کروا لیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ صدر آصف علی زرداری کی ہدایت پر کچے میں بے رحم ڈاکوؤں کے خاتمے کے لیے آئی جی سندھ کو سختی سے کہہ رہا ہوں کہ 10 مغوی اب بھی ڈاکوؤں کے قبضے میں ہیں، جن کو 10 روز کے اندر جلد بازیاب کرایا جائے تو جوانوں کو انعامات اعزازات سے نوازہ جائے گا۔
    باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن میں دھماکا
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ شہداء اہلکاروں کی مراعات پنجاب کے برابر کی جائیں گی، اور زخمی پولیس اہلکاروں کا مکمل علاج گورنمنٹ کرائے گی۔ وزیر اعلی نے پولیس کے رسک الائونس اور دیگر کچے ڈیوٹی کرنے والے اہلکاروں کو کچہ الائونس دینے کا اعلان بھی کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی ہے، سیلابی صورت حال میں اس وقت کچے کے علاقے بھی زیر آب آگئے ہیں، متاثرین کو پکے پر بھیجا جارہا ہے، متاثرین کے لئے 21 لاکھ گھر منظور کئے گئے ہیں، اور 3 لاکھ روپے فی گھرانے کو ادا کیا جارہا ہے، چاڑھے 4 سو ارب روپے دو تہائی متاثرین کو فراہم کئے گئے ہیں۔

  • چینی نائب وزیر اعظم اسلام آباد پہنچ گئے

    چینی نائب وزیر اعظم اسلام آباد پہنچ گئے

    چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفینگ تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں جبکہ چینی نائب وزیراعظم پاکستان پہنچے تو وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر احسن اقبال اور طارق فاطمی نے ان کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا ہے، علاوہ ازیں ترجمان دفترخارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کے مطابق چین کے نائب وزیراعظم ہی لائفنگ 3 روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ چین کے نائب وزیراعظم سی پیک کی10سالہ تقریبات میں شرکت کریں گے۔

    ترجمان دفترخارجہ کے مطابق سی پیک کی دسویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کیساتھ چینی نائب وزیراعظم، صدر عارف علوی اور وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ اعلامیے کے مطابق نائب چینی وزیراعظم نے سی پیک اور پاک چین اقتصادی تعلقات میں اہم کردار اداکیا، ہی لائفنگ سی پیک منصوبوں پرعمل درآمد میں بھی متحرک رہے، چینی نائب وزیراعظم کا دورہ دراصل پاک چین اعلی سطح کے رابطوں کاحصہ ہے۔


    ترجمان دفتر خارجہ نے چینی نائب وزیراعظم کے دورے کو دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح کے رابطوں کی اہم کڑی اور پاک چین دوستی کو مزید مضبوط بنانے کا عکاس قرار دیا ہے۔ ادھر دوسری جانب غیرملکی وفد کی پاکستان آمد کے باعث اسلام آباد میں 31 اور یکم اگست کوعام تعطیل کی سفارش کر دی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے دو چھٹیوں کی سمری وزرات داخلہ کو بھجوا دی ہے.
    باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن میں دھماکا
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    حکام کا کہنا ہے کہ معزز مہمانوں کی آمد پر اسلام آباد میں سیکیورٹی کے فول پروف غیرمعمولی انتظامات کئے جائیں گے، وزرات داخلہ کی منظوری کے بعد چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری ہوجائے گا۔ سرکاری دفاتر یوم عاشور کی دو چھٹیوں کی وجہ سے جمعہ کے روز سے بند ہیں۔ پیر اور منگل کی چھٹیوں کی صورت میں تعطیلات 5 یوم جائیں گی۔

  • ایل پی جی ڈیلرز کا 31 جولائی تک ملک گیر ہڑتال کا اعلان

    ایل پی جی ڈیلرز کا 31 جولائی تک ملک گیر ہڑتال کا اعلان

    ایل پی جی ڈیلرز کا 31 جولائی تک ملک گیر ہڑتال کا اعلان
    ایل پی جی ڈیلرز نے 31 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ کل سے ملک بھر میں علامتی ہڑتال ہوگی جبکہ ایل پی جی ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ 31 جولائی کو ملک گیر ہڑتال کی جائے گی۔

    چیئرمین ایل پی جی ایسو سی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ کل ملک بھر میں ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں میں اضافے کے خلاف علامتی ہڑتال ہو گی، تمام ایل پی جی کی دوکانیں دن 12بجے تک بند رہیں گی، جب کہ 5 اور 6 اگست کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہو گا۔
    باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن میں دھماکا
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    عرفان کھوکھر نے مطالبہ کیا کہ صارفین تک سرکاری قیمت پر گیس کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے، اور ایل پی جی ڈیلرز کے خلاف بے وجہ کاروائیاں بند کی جائیں، پولیس و سرکاری اہلکاروں کی ایل پی جی کے کاروبار میں برائے راست مداخلت بند کی جائے۔

    تاہم یاد رہے کہ گزشتہ جون میں پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) 19روپے 46 پیسے فی کلو سستی کردی گئی تھی جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوا تھا ، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کا 11.8 کلوگرام کا گھریلو سلنڈر 229 روپے 54 پیسے سستا ہوگیا تھا۔ جس کے بعد ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2092 روپے 13پیسے مقرر کردی گئی تھی۔

  • تاجروں کا دو دن کاروبار بند کرنے کے احکامات کو واپس لینے کا مطالبہ

    تاجروں کا دو دن کاروبار بند کرنے کے احکامات کو واپس لینے کا مطالبہ

    تاجروں نے حکومت سے دو دن کاروبار بند کرنے کے احکامات کو واپس لینے کا مطالبہ کردیا جبکہ حکومت نے اسلام آباد میں31 جولائی اور یکم اگست کوعام تعطیل کیا تھا لیکن تاجروں نے حکومت سے دو دن کاروبار بند کرنے کے احکامات کو واپس لینے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ہائی لیول غیرملکی وفد کی آمد کے سبب عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

    نجی ٹی وی کے مطابق صدرانجمن تاجران اجمل بلوچ کا کہنا ہے کہ دو دن لگاتار کاروبار بند نہیں کریں گے جس کا کوئی جواز نہیں ہے، انتظامیہ کی جانب سے جاری کیا گیا، نوٹی فکیشن واپس لیا جائے۔ پہلے بھی دو دن محرم الحرام کے احترام میں کاروباربند رہ چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری طبقے میں مزید کاروبار بند رکھنے کی سکت نہیں کاروباری طبقہ کے ساتھ دہاڑی دار طبقہ بھی منسلک ہے۔ مہمانوں کی آمد پربجائے کاروبار بند کرنے کے شہر میں چہل پہل ہونی چاہئے۔
    باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن میں دھماکا
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری

    جبکہ دوسری جانب اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے چائنیز ہائی آفیشل کے دورہ پرسرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں دو روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ فیڈرل ڈائریکٹریٹ آف ایجوکیشن نے بھی تمام تعلیمی اداروں میں دو روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں فیڈرل ڈائریکٹریٹ کے زیر انتظام تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

    سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ

    ملک بھر میں فی تولہ سونا کی قیمت میں دوبارہ ہزروں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر اضافے کے بعد 1975 ڈالر ہوگئی ہے۔ دوسری طرف ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر ، فیصل آباد ، ملتان ، روالپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 2600 روپے بڑھ کر 224700 روپے ہوگئی ہے۔

    ادھر دس گرام سونے کی قیمت 2230 روپے بڑھ کر 192644 روپے ہوگئی ہے۔ مزید برآں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں استحکام ریکارڈ کیا گیا، دونوں کی قیمتیں بالترتیب 2750 اور 2357روپے کی سطح پر برقرار ہے ۔ ملک بھر میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں تیزی سے کمی آنے لگی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 59 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔

    اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 287 روپے 4 پیسے سے کم ہو کر 286 روپے 45 پیسے ہو گئی ہے۔ مرکزی بینک کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 0.21 فیصد کی بہتری دیکھی گئی۔ اُدھر انٹر بینک کی طرح اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک روپیہ کی گراوٹ دیکھی گئی اور نئی قدر 291 روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    سرمایہ کاروں کی حفاظت نہیں کریں گے تو پھر کوئی نہیں آئے گا،وزیر اعظم
    توشہ خانہ کیس،ٹرائل پر حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا پر فیصلہ محفوظ
    چلی سےچارسدہ آنیوالی خاتون نے اسلام قبول کرکے پاکستانی نوجوان سے شادی کرلی
    سیلاب متاثرین کیلئے ہاؤسنگ اسکیم دنیا کا سب سے بڑا منصوبہ ہے، شرجیل میمن

    سٹیٹ بینک کے مطابق یورو کی قیمت 318 روپے، جاپانی ین 2 روپے، برطانوی پاؤنڈ 371 روپے، آسٹریلوی ڈالر 192 روپے، کینیڈین ڈالر 217روپے، سعودی ریال 76 روپے ملائیشین رنگٹ 63 روپے، بھارتی کرنسی 3.4 روپے، قطری ریال 78 روپے کا ہو گیا ہے۔