Baaghi TV

Tag: pakistan

  • تین ون ڈے انٹرنیشنل میچ سیریز؛ سری لنکا میں کھیلی جائے گی، افغانستان بورڈ کی تصدیق

    تین ون ڈے انٹرنیشنل میچ سیریز؛ سری لنکا میں کھیلی جائے گی، افغانستان بورڈ کی تصدیق

    تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 22 سے 26 اگست تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی، افغانستان بورڈ کی تصدیق

    پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز 22 سے 26 اگست تک سری لنکا میں کھیلی جائے گی جبکہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے اس سیریز کی تصدیق کردی ہے۔ یہ سیریز فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے۔ پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 22 اگست کو ہمبنٹوٹا میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے بھی 24 اگست کو ہمبنٹوٹا میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ کولمبو 26 اگست کو تیسرے اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا۔

    تاپم یاد رہے کہ پاکستان اسوقت آئی سی سی کی عالمی ون ڈے رینکنگ مین دوسرے نمبر پر ہے جبکہ افغانستان کا نمبر آٹھواں ہے۔ پاکستانی ٹیم سترہ اگست کو سری لنکا پہنچے گی اورانیس سے اکیس اگست تک ہمبنٹوٹا میں ٹریننگ کرے گی،ٹیم 27 اگست کو وطن واپس روانہ ہوگی۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بلوچستان میں ” باپ” کا کردار بدستور اہم رہے گا
    چین میں پاکستانی آموں کی نمائش اگست کے تیسرے ہفتے میں
    اسٹیٹ بینک کا شرح سود22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
    باجوڑ، خار میں دہشت گردی،سی پیک کی دس سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ

    خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈےمیچز کی سیریزہوگی پی سی بی کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھی ون ڈے سیریز کی تصدیق کردی تھی یہ سیریز فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ ہے،

  • چین کے نائب وزیر اعظم کی آرمی چیف سے ملاقات

    چین کے نائب وزیر اعظم کی آرمی چیف سے ملاقات

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفنگ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ہے جبکہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا۔


    خیال رہے کہ چین کے نائب وزیر اعظم ان دنوں اسلام آباد میں پاکستان کے دورہ پر ہیں اور سی پیک کی دس سالہ تقریبات کے سلسلے میں اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم منصوبہ ہے، سی پیک سے خطے میں سماجی ترقی کا آغاز ہوا، سی پیک ہمارے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کا حصہ ہے۔چین کے نائب وزیراعظم نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کے نئے دور کا آغاز ہے، پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے، دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات ہیں۔انہوں ںے مزید کہا کہ سی پیک کی دس سالہ تقریبات میں شرکت کرنے پر خوشی محسوس کررہا ہوں۔

    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بلوچستان میں ” باپ” کا کردار بدستور اہم رہے گا
    چین میں پاکستانی آموں کی نمائش اگست کے تیسرے ہفتے میں
    اسٹیٹ بینک کا شرح سود22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
    باجوڑ، خار میں دہشت گردی،سی پیک کی دس سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ

    علاوہ ازیں اس سے قبل چین کے نائب وزیراعظم نے صدر مملکت اور وزیر اعظم سے بھی ملاقات کی جس میں دونوں ملکوں کے تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور آئیندہ کا لائحہ عمل بھی زیر بحث لایا گیا جبکہ پاک چین دوستی کو سراہا گیا اور دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو جاری رکھنے کا عزم کیا.

  • گیارہ  ماہ سے کلیم اللہ سلیم اللہ کھیلا جا رہا ہے. عطاء تارڑ

    گیارہ ماہ سے کلیم اللہ سلیم اللہ کھیلا جا رہا ہے. عطاء تارڑ

    وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا،توشہ خانہ کیس میں ملزم تین بار عدالت پیش ہوا لیکن جواب دینے سے قاصر رہا، 11ماہ سے کلیم اللہ ،سلیم اللہ کھیلا جا رہا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےعطاء تارڑ نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا واحد کیس ہے جو 11 ماہ سے زیر سماعت ہے اور ملزم تین بار عدالت پیش ہوئے اور جواب دینے سے قاصر رہے، ملزم راہ فرار اختیار کر رہا ہے کہ یہ نہ بتانا پڑے کہ تحفہ بیچ کر حاصل کرنے والی رقوم جمع کرائی گئی رقوم سے مطابقت کیوں نہیں رکھتیں۔

    انکا کہنا تھا کہ ان لوگوں کی امید کا عالم تو دیکھیں آپ دوسری دفعہ سپریم کورٹ کیسے جا سکتے ہیں؟ گزشتہ سپریم کورٹ بنچ نے معاملہ واپس ہائی کورٹ بھیجا تھا، چیئرمین تحریک انصاف نے آج عجیب بہانے بنائے ہیں کہتے ہیں سوالنامہ عاشورہ میں ملا،پھر کہتے ہیں کہ اکاؤنٹنٹ سے بات کرنی ہے، مقدمہ جب منطقی مراحل میں ہے تو بہانے بن رہے ہیں۔ یہ واحد کیس ہے جس میں سپریم کورٹ،ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹ نے کیس روکنے کی درخواستوں کو خارج کیا۔

    عطاء تارڑ نے کہا کہ ہر کسی کی درخواست کو نمبر نہیں لگتا ان کی درخواست پر آج ہی نمبر لگ گیا ہے ، چیئرمین تحریک انصاف کو جسمانی ریمانڈ کے دوران سپریم کورٹ سے ریلیف ملا ، عام شہری جو لاڈلا نہیں اس کو اپیل کا ایک حق ہوتا ہے،ایک ملزم اپنا بیان نہیں ریکارڈ کرانا چاہ رہا ،اعلیٰ عدلیہ کی مداخلت بار بار کیوں کرائی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو معلوم ہے کہ وہ چور ہے اس کے وکیل علی ظفر کے اعترافی بیان موجود ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بلوچستان میں ” باپ” کا کردار بدستور اہم رہے گا
    چین میں پاکستانی آموں کی نمائش اگست کے تیسرے ہفتے میں
    اسٹیٹ بینک کا شرح سود22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
    باجوڑ، خار میں دہشت گردی،سی پیک کی دس سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ
    انہوں نے کہا کہ ملزم توشہ خانہ کا ٹرائل تکنیکی بنیادوں پر تاخیر کا شکار کرنا چاہتے ہیں، ملزم سپریم کورٹ میں کہتے ہیں جج پر اعتبار نہیں ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ جج کے بارے ہم فیصلہ دیں گے۔ سپریم کورٹ کو کہا جاتا ہے کہ سٹے دے دیں ،کیا یہ سہولت کسی بھی سائل کو حاصل ہے؟ان کے وکلاء چیف جسٹس سے کیوں ملے ،چیف جسٹس کو انہیں سماعت کا موقع نہیں دینا چاہئے تھا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پارٹی پر پابندی لگانے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

  • سینیٹ میں جو بل پیش  ہوا اس پر اتحادیوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ فیصل کریم کنڈی

    سینیٹ میں جو بل پیش ہوا اس پر اتحادیوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ فیصل کریم کنڈی

    وفاقی وزیر مملکت اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء فیصل کریم خان کنڈی کا کہنا ہے کہ منسٹر آف سٹیٹ نے سینیٹ میں ایک بل پیش کیا جس میں پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے. نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ اپنے اتحادیوں کو آن بورڈ لیتی ہے جبکہ ہم نے کبھی ایسا نہیں سوچا جبکہ جو بل لایا گیا اعتماد میں نہ لینے کی وجہ سے ہم سمیت دیگر جماعتوں کے ارکان نے بھی اس کی مخالفت کی ہے۔

    فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ ہم تمام لوگوں کو آن بورڈ لیکر دیکھیں گے کہ اس بل پر کیا ہو سکتا ہے اور کیا نہیں، ہم ایسا بل نہیں لانا چاہتے جو کل کو ہمارے ہی گلے پڑ جائے جبکہ نگران سیٹ اپ کے حوالے سے انہوں نے احسن واحد کو بتایا کہ نگران سیٹ اپ کیلئے پی پی پی اور مسلم لیگ ن کی کمیٹی دوبارہ مل بیٹھے گی اور اس کمیٹی میں نام شیئر ہونگے جس کے بعد اس پر پر بحث ہوگی۔ علاوہ ازیں انہوں نے کہا ہے کہ ابھی نگران وزیراعظم کے نام کیلئے کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، سیاسی لوگوں کے نام سامنے آ رہے ہیں اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بلوچستان میں ” باپ” کا کردار بدستور اہم رہے گا
    چین میں پاکستانی آموں کی نمائش اگست کے تیسرے ہفتے میں
    اسٹیٹ بینک کا شرح سود22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
    باجوڑ، خار میں دہشت گردی،سی پیک کی دس سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ
    رہنما پیپلز پارٹی فیصل خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کیا کبھی کسی سیاستدان کو کہا گیا ہے کہ ڈیپوٹیشن پر جج یا بیوروکریٹ بن جائیں، کیا سب لوگوں نے ہمارے پاس ہی آنا ہے کبھی کسی جج کو کبھی کسی بیوروکریٹ کو لے آئیں، اس کا کیا مطلب ہے جج اور بیوروکریٹ اچھی سیاست کر لیتے ہیں۔جبکہ ماضی میں ہم نے تجربے کیے ہیں اور انہی لوگوں کو بٹھا دیا لیکن جب آر ٹی ایس کا سوئچ آف ہوا تو یہ خاموش تھے، لیکن جب الیکشن گزر جاتے تو یہ کہتے کہ ہمیں تو گھر سے باہر جانے کی اجازت نہیں تھی۔

  • سی پیک  سے خطے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا. نائب وزیر اعظم چین

    سی پیک سے خطے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا. نائب وزیر اعظم چین

    چین کے نائب وزیر اعظم ہی لیفنگ ان دنوں پاکستان کےدورہ پر ہیں اور انہوں ایک تقریب میں کہا ہے کہ سی پیک دونوں ممالک کے درمیان اہم منصوبہ ہے جس سےخطے میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا، پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے۔ اسلام آباد میں چین پاکستان اکنامک کوریڈور کی 10 سالہ تقریب سےخطاب کرتے ہوئےسی پیک کی دس سالہ تقریب میں شرکت سے خوشی ہوئی،سی پیک بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کاحصہ ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان فلیگ شپ منصوبے ہے۔

    جبکہ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک نے دونوں ممالک کے مفاد کو نئی جلا بخشی ہے، اوریہ منصوبہ پاک چین دوستی کے نئے دور کا آغاز ہے،دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ اور تاریخی تعلقات ہیں،پاکستان ، چین اچھے پڑوسی ،دوست اور پارٹنر ہے۔ ہی لیفنگ نے کہا نے کہا کہ سی پیک کے تحت پاکستان میں سڑکوں کے جال بچھائے گئے سی پیک کے تحت اربن ریلوے،فائبر آپٹیکل کے منصوبوں کو عمل جامہ پہنائیں گے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بلوچستان میں ” باپ” کا کردار بدستور اہم رہے گا
    چین میں پاکستانی آموں کی نمائش اگست کے تیسرے ہفتے میں
    اسٹیٹ بینک کا شرح سود22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
    باجوڑ، خار میں دہشت گردی،سی پیک کی دس سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ توانائی بحران ختم کرنے میں پاک چین اقتصادی رہداری (سی پیک) نے اہم کردار ادا کیا جس کے باعث ملکی برآمدات میں اضافہ ہوا، سی پیک کے تحت منصوبوں کو وقت سے پہلے مکمل کیا۔

    سی پیک کے 10 برس مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ چند منصوبوں پر ابھی بھی کام جاری ہے جو تکمیل کے مراحل میں ہے، پاکستان اور چین آئرن برادرز ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چینی قیادت نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دوستی نبھانے میں اہم کردار ادا کیا، آج دونوں ممالک کے لیے یاد گار دن ہے، سی پیک کے تحت پاکستان میں 25 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی، چند منصوبوں پر ابھی بھی کام جاری ہے جو تکمیل کے مراحل میں ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ سانحہ باجوڑ کے باعث سی پیک کی سالگرہ سادگی سے منارہے ہیں، اب ہم سی پیک کے دوسرے مراحل میں داخل ہورہے ہیں، صدر شی چنگ پنگ نے دورہ پاکستان کے موقع پر سی پیک کا تحفہ دیا۔

  • گوگل نے نئی پالیسی جاری کردی

    گوگل نے نئی پالیسی جاری کردی

    دنیا کی معروف ترین ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے نئی پالیسی جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹیفشل اینٹیلجنس سے بنائے گئے ریویوز گوگل کی پالیسیوں کے خلاف ہیں لہذا انکی اجازت نہیں ہے اور ان کو اسپیم تصور کیا جائے گا۔ جبکہ گوگل کے مطابق صارفین ایسا کونٹینٹ دیکھیں تواپنی فیڈ میں موجود is_spam نامی فیچر کی مدد سے اس کی نشان دہی بطور اسپیم کریں۔

    گوگل کی طرف سے جاری کردہ نئی پالیسی کے مطابق آٹو میٹڈ کنٹینٹ کے بارے میں کہا گیاہے کہ کمپنی آٹومیٹڈ پروگرام یا آرٹیفشل اینٹیلجنس سےلکھے گئے ریویوز کی ہرگز اجازت نہیں دیتی ہے، اگر کسی صارف کو ایسا کنٹینٹ دکھائی دے تو is_spam فیچرکا استعمال کرکے اسپیم مارک کردیا جائے، علاوہ ازیں گوگل کی پالیسی شر انگیز، نازیبا اور توہین آمیز مواد کے استعمال سے روکتی ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بلوچستان میں ” باپ” کا کردار بدستور اہم رہے گا
    چین میں پاکستانی آموں کی نمائش اگست کے تیسرے ہفتے میں
    اسٹیٹ بینک کا شرح سود22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
    باجوڑ، خار میں دہشت گردی،سی پیک کی دس سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ
    خیال رہے کہ گوگل کی جانب سے نئی اَپ ڈیٹ کی گئی پالیسی میں غیر قانونی کنٹینٹ، نقصان دہ لنک یا وہ لنک جو میلویئر، وائرس یا نقصان دہ سافٹ ویئر جیسے ہوں وہ سختی سے منع کئے گئے ہیں، مصنوعی ذہانت اور آٹو میٹڈ کنٹینٹ کی پروڈکٹ ریٹنگ پالیسیز 28 اگست 2023ء سے نافذ العمل ہوگی۔

  • کار پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

    کار پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق

    مغل پورہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کردی، واقعہ میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ لاہور کے علاقے مغل پورہ میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے کار پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں دو کار سوار جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، فرانزک اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔ جب کہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا تھا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے حوالے سے ابھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ تاہم دوسرے جانب خیال رہے کہ گزشتہ روز جنوبی پنجاب کے شہر بورے والا میں بیوی اور بچوں کویرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم ہلاک ہو گیا تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بلوچستان میں ” باپ” کا کردار بدستور اہم رہے گا
    چین میں پاکستانی آموں کی نمائش اگست کے تیسرے ہفتے میں
    اسٹیٹ بینک کا شرح سود22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
    باجوڑ، خار میں دہشت گردی،سی پیک کی دس سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ

    یاد رہے کہ پولیس کے مطابق ملزم نےگزشتہ 3 ماہ سے بیوی اور بچوں کویرغمال بنایا رکھا تھا، ملزم نے چھری کے وار کرکے بیٹی کی آنکھیں بھی ضائع کر دی تھیں۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے واقعے کا نوٹس بھی لیا تھا جس کے بعد 4 روز قبل 15گھنٹوں کے طویل آپریشن کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کو اسلحہ اور چھری کی برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس دوران ملزم کانسٹیبل سے سرکاری گن چھیننےکی کوشش میں گولی لگنے سے زخمی ہوا اور اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑگیا۔

  • بینظیر نشوونما کا دائرہ کار  ملک بھر میں بڑھا دیا گیا. شازیہ عطاء مری

    بینظیر نشوونما کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھا دیا گیا. شازیہ عطاء مری

    وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ مری نے عالمی بینک اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے نمائندگان کے ہمراہ آج صوبہ سندھ کے رورل ہیلتھ سینٹر جام نواز علی میں قائم بینظیر نشوونما سینٹر کا دورہ کیا جبکہ ترجمان بی آئی ایس پی مہران عطاء کے مطابق دورے کے دوران وفاقی وزیرشازیہ مری نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے ہمیشہ غریب عوام کی فلاح بہبود کے لئے اچھے پروگرام مرتب کیے جاتے رہے ہیں ۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور ورلڈ فوڈ پروگرام کے تعاون سے بینظیر نشوونما پروگرام میں رجسٹرڈ 7 لاکھ 70 ہزار حاملہ خواتین، نومولود بچوں اور دودہ پلانے والی خواتین کی غذائی کمی کو دور کرنے کی غذائیت سے بھرپور غذا فراہم کی جاتی رہی ہے۔
    Shazia Atta Marri
    جبکہ ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ خوراک خواتین اور دوسال تک کی عمر کے بچوں کو فراہم کی جاتی ہے۔ جس سے زچہ و بچہ کی صحت پر اچھے نتائج مرتب ہورہے ہیں اور اس کے لئے بینظیر نشوونما کا دائرہ 15 اضلاع سے بڑھا کے ملک بھر میں کردیا گیا ہے۔ جس کے لئے 157 اضلاع میں 488 مراکز کام کر رہے ہیں۔ اگلے مالی سال کیلئے بینظیر نشوونما پروگرام کا بجٹ 32 ارب سے زائد رکھا گیا ہے جس سے 1.5 ملین افراد مستفید ہونگے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے سیلاب زدگان میں بر وقت 70 ارب روپے تقسیم کئے اور اب ہم سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے دن رات کوشاں ہیں اور اس کام میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائیگی۔ سیلاب میں 3 کروڑ 30 لاکھ افراد متاثر ہوئے جن میں زیادہ تر کا تعلق سندھ اور بلوچستان سے تھا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    بلوچستان میں ” باپ” کا کردار بدستور اہم رہے گا
    چین میں پاکستانی آموں کی نمائش اگست کے تیسرے ہفتے میں
    اسٹیٹ بینک کا شرح سود22 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ
    باجوڑ، خار میں دہشت گردی،سی پیک کی دس سالہ تقریبات سادگی سے منانے کا فیصلہ
    شازیہ مری کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسرکرنے والی خواتین کی رجسٹریشن کے لیے ڈائنامک سروے شروع کیا گیا ہے جس سے مستحق خواتین کو اس پروگرام میں شامل کیا جائے گا. اس وقت ملک میں617 ڈائنامک رجسٹری سنٹر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ موجودہ حکومت نے بینظیر کفالت پروگرام میں توسیع کی، اس کا دائرہ کار بڑھایا اور اس کے ذریعے اب 90 لاکھ خاندانوں کو سہ ماہی بنیادوں پر 8750 روپے دیئے جارہے ہیں۔ تاہم اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فیض محمد مری، ریجنل ڈائریکٹر پی پی ایچ آئی فدا حسین لاشاری و دیگر افسران بھی موجود تھے۔

  • ہائر ایجوکیشن بل ن لیگ کے لئے داغ بن جائے گا. عرفان صدیقی

    ہائر ایجوکیشن بل ن لیگ کے لئے داغ بن جائے گا. عرفان صدیقی

    مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ ہائر ایجوکیشن بل پر اتحادی جماعتوں میں میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں، یہ بل ن لیگ کے لئے داغ بن جائے گا کیونکہ اس کی کوئی شق تعلیم کے مفاد میں نہیں۔ جبکہ مسلم لیگ (نواز) کے سینیٹرعرفان صدیقی نے قانون سازی پر اپنی ہی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہائر ایجوکیشن بل کسی پہلو سے تعلیم کے مفادات سے مطابقت نہیں رکھتا، اس کی کوئی ایک شق بھی ایسی نہیں جسے قانون کی شکل دینے سے اساتذہ، طلبہ یا اعلی تعلیم کے اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔

    سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ تعلیم و تحقیق سے تعلق رکھنے والے ادارے اور تمام شخصیات اس بل کی مخالفت کر رہے ہیں، وائس چانسلرز کمیٹی اور فیڈریشن اف آل پاکستان ایکیڈیمک اسٹاف ایسوسی ایشن نے مجوزہ بل کی شدید مخالفت کی ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ میں نے سینٹ کے اندر بھی اس بل کی مخالفت کی ہے، حکومت کی اتحادی جماعتوں میں بھی اس بل کے بارے میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں، اس بل کا اصل مقصد ہائر ایجوکیشن کمیشن کی ازادی اور خود مختاری کو ختم کر کے اسے بیوروکریسی کے ماتحت لانا ہے تاکہ یہ ادارہ بھی سرخ فیتے کا شکار ہو جائے۔

    سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ میں نے وزیراعظم شہباز شریف سے بھی رابطہ کر کے یہ بل واپس لینے کی درخواست کی ہے کیونکہ اس کی منظوری خود مسلم لیگ (ن) کے لیے ایک داغ بن جائے گی، توقع ہے کہ حکومت یہ بل واپس لے کر تعلیمی حلقوں کو اچھا پیغام دے گی۔ اس سے قبل سینیٹ میں بھی سینیٹر عرفان صدیقی نے پرتشدد انتہ اپسندی کی روک تھام بل 2023 کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج انتہائی اہم بل پیش کیے جارہے ہیں، پرتشدد انتہاپسندی کی روک تھام بل 2023 اہمیت کا حامل ہے، لیکن اس بل کو پاس کرنے سے پہلے کمیٹی میں پیش کرنا چاہئیے تھا۔
    باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن میں دھماکا
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ کل کو کوئی بھی اس بل کا شکار ہوسکتا ہے، ابھی جلد بازی میں بل پاس ہورہا ہے، کل کہا جائے گا بل پاس ہورہا تھا تو آپ کہاں تھے، یہ بل قومی اسمبلی سے نہیں آیا، بلکہ ڈائریکٹ ہمارے پاس آیا ہے، ہماری ذمہ داری ہے اسے اسمبلی بھیجنے کے بجائے اس کا تفصیلی جائزہ لیں، اس بل کا اس حالت میں پاس ہونا ایک شکنجہ ہے، اور یہ شکنجہ ہمارے گلے پڑے گا۔

  • اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل میں بیٹے کا نام آنے پر طارق چیمہ کا ردعمل

    اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل میں بیٹے کا نام آنے پر طارق چیمہ کا ردعمل

    مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل میں بیٹے کا نام آنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی عیب ثابت ہوگیا تو خود بیٹے کو گھر سے نکال دوں گا، جس دن میرے منہ سے الفاظ نکلے میرے مخالفین اس شہر میں رہنے کے قابل نہیں رہیں گے۔ اسلامیہ یونیورسٹی اسکینڈل کے حوالے سے الزامات کی زد میں آئے اپنے صاحبزادے ولی داد چیمہ کے ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ اسلامیہ یونیورسٹی کا ایک واقعہ ہوا یہ کیسی صحافت ہے کہ سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے بچوں کے مستقبل کو داؤ پر لگا دیا گیا، اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔

    طارق بشیر چیمہ نے مزید کہا کہ میں ان خوش قسمت لوگوں میں سے ہوں جن پر ہر چھ ماہ میں ایک نہ ایک الزام تراشی ضرور کی جاتی ہے چائینہ کے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد میں آرہے ہیں جسکی وجہ سے آج ہنگامی طور پر پریس کانفرنس کرنی پڑی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی میں بلاشبہ بہت گند تھا، جسے وی سی کو صاف کرنا چاہیے تھا، یونیورسٹی میں ہونے والا ایکشن غلط نہیں ہوا ، یہ پہلے ہوجانا چاہیئے تھا، اگر اب بھی ہونے والے واقعے کا نوٹس نہ لیا جاتا تو معاملات اس سے بھی آگے جاسکتے تھے۔

    طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ بعض لوگوں نے اپنا ایجنڈا دوسرے کے منہ سے نکلوانے کی کوشش کی، سیاسی مخالفین نے صرف میری بگڑی اچھالنے کے لیئے ایسا گھناونا کھیل کھیلا، ان سب کے خلاف ہتھک عزت کا دعوی دائر کرنے جارہا ہوں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مجھے مناظرے کا چیلنج کرنے والے کوئی تو ثبوت سامنے لائیں، میری پوری زندگی میں بھی اگر مجھ پر کوئی الزام لگا ہو تو میں سزا کا حق دار ہوں، جس دن میرے منہ سے الفاظ نکلے میرے مخالفین اس شہر میں رہنے کے قابل نہیں رہیں گے۔ طارق بشیر نے کہا کہ مجھ پر الزام لگا کہ میں بھاگ گیا ہوں، یہ سب جھوٹ ہے، چیمہ کسی بھی بات پر چھپنے کے دن پیدا ہی نہیں ہوا، چیف منسٹر پنحاب کو یونیورسٹی اسکینڈل معاملے پر جوڈیشل انکوائری کرانے کے لیے خط لکھ دیا ہے، یہ ہمارے خطے کی بچیوں کے مستقبل کا سوال ہے، پروپیگنڈا پھیلانے والوں نے بعد میں بھی یہی کہنا ہے کہ ساری کمیٹیاں چیمہ کو فیور دے رہی ہیں۔
    باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن میں دھماکا
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    قرآن پاک کی بے حرمتی روکنےکی کوشش کرنیوالی خاتون پر چوری کے الزامات
    حالیہ مون سون بارشوں کی تباہ کاریاں، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ میری سیاسی مخالفت کریں لیکن خدارا اس علاقہ کی بچیوں کے مستقبل کا خیال رکھیں ان ماں باپ کی عزت کا خیال کریں جو اپنی بچیوں کی تعلیم کے لیے پریشان ہیں، والدین اپنی بچیوں کو یونیورسٹی میں داخل کرانے کے لیئے خوف زدہ ہیں، میں کسی کو اپنے علاقہ کی بچیوں کے مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دوں گا، کوئی ویڈیو ہے تو سامنے لائیں، میرے بیٹے میں ایسا کوئی عیب ثابت ہوجائے میں خود اسے گھر سے نکال دوں گا۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ہم ہر کمیٹی کے سامنے جانے کے لیے تیار ہیں، باقی سب کو بھی کمیٹیوں کے سامنے پیش ہونا چاہیئے، جس احسان جٹ کیس کو مجھ سے منسوب کیا جارہا ہے اسے بہاولپور چھوڑے ہوئے ڈھائی سال ہوچکے ہیں، اگر وہ کسی جرم میں پکڑا گیا ہے تو اسے ہمارے ساتھ کیوں منسوب کیا جارہا ہے، میڈیا کے رویے پر دکھ ہوا کہ کسی نے ایک مرتبہ بھی پوچھنے کی کوشش نہیں کی بغیر تحقیق کے بس بھیڑ چال چلتے رہے۔