اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) اوکاڑہ میں اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ نے نان و روٹی کی مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک چیکنگ کی۔ اس دوران نان بائیوں اور تندور مالکان کا معائنہ کیا گیا اور حکومتی نرخ ناموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔چیکنگ کے دوران متعدد دکانداروں کی جانب سے سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کرنے اور مقررہ قیمتوں کی خلاف ورزی کرنے کا انکشاف ہوا، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے سخت کارروائی کرتے ہوئے جرمانے عائد کیے۔مرزا راحیل بیگ کا کہنا تھا کہ عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور مصنوعی مہنگائی کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق روٹی اور نان کی مقررہ قیمتوں پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے گا تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
Tag: Punjab
-

ڈی جی خان: بازیاب متاثرہ لڑکی کو دوبارہ دھمکیاں، دو ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے
ڈیرہ غازی خان میں چھ ماہ قبل بازیاب ہونے والی متاثرہ بچی کو نامزد ملزمان کی جانب سے مسلسل دھمکیاں دیے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق واقعے میں ملوث تین ملزمان میں سے صرف ایک کو گرفتار کیا جا سکا ہے جبکہ دو ملزمان تاحال آزاد گھوم رہے ہیں۔متاثرہ بچی اور اس کے اہل خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ باقی ملزمان انہیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں، جس کے باعث پورا خاندان شدید خوف و ہراس کا شکار ہے۔ متاثرہ خاندان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، مفرور ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے اور متاثرہ خاندان کو تحفظ فراہم کیا جائے۔اہل علاقہ اور سماجی حلقوں نے بھی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری اور مؤثر کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف اور تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
-

ڈیرہ غازی خان یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی تاخیر سے تعلیمی نظام متاثر
ڈیرہ غازی خان: میر چاکر خان رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی گزشتہ ایک سال تین ماہ سے مستقل وائس چانسلر سے محروم ہے، جس کے باعث تعلیمی اور انتظامی امور شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ جنوری 2025 میں سابق وائس چانسلر کی مدت مکمل ہونے کے بعد تاحال نئی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔طلبہ اور ذرائع کے مطابق مستقل سربراہ نہ ہونے کی وجہ سے ادارے کے اہم معاملات تعطل کا شکار ہیں۔ نئے تعلیمی پروگرامز کا آغاز، فیکلٹی بھرتی، ریسرچ سرگرمیوں اور مالیاتی فیصلوں میں مسلسل تاخیر ہو رہی ہے۔ماہرین تعلیم کا کہنا ہے کہ مستقل وائس چانسلر کے بغیر کسی بھی یونیورسٹی کی کارکردگی اور ساکھ متاثر ہوتی ہے، جبکہ داخلوں پر بھی منفی اثرات مرتب ہونے کا خدشہ رہتا ہے۔واضح رہے کہ میر چاکر رند یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی پورے ڈویژن کی واحد ٹیکنالوجی یونیورسٹی ہے جہاں ملک بھر سے طلبہ تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔ جنوری 2025 میں یونیورسٹی ایکٹ میں ترمیم کے بعد ادارے کو انجینئرنگ کے ساتھ ساتھ سائنس اور مینجمنٹ کے مختلف شعبہ جات میں داخلوں کا اختیار بھی دیا گیا تھا، تاہم وائس چانسلر کی عدم تعیناتی نے ان تمام منصوبوں کو متاثر کر دیا ہے۔تعلیمی ماہرین کے مطابق مستقل وائس چانسلر کسی بھی یونیورسٹی کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، اس کے بغیر مالیاتی نظام، تعلیمی منصوبے اور ترقیاتی کام مؤثر طریقے سے نہیں چل سکتے۔عوامی و تعلیمی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مطالبہ کیا ہے کہ میرٹ کی بنیاد پر فوری طور پر مستقل وائس چانسلر تعینات کیا جائے تاکہ ادارہ اپنی معمول کی کارکردگی بحال کر سکے۔ طلبہ اور والدین نے خبردار کیا ہے کہ مزید تاخیر سے نہ صرف جاری منصوبے متاثر ہوں گے بلکہ ادارے پر اعتماد بھی کمزور پڑ سکتا ہے۔
-

دیپالپور میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ، ڈپٹی کمشنر کے کام تیز کرنے کے احکامات
اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) دیپالپور میں ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے شہر میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے زیر تعمیر انڈر گراؤنڈ واٹر سٹوریج ٹینکس، روڈ کے اطراف واٹر ٹینکس اور شہر کی خوبصورتی کے مختلف منصوبوں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فیصل شہزاد چیمہ اور دیگر متعلقہ افسران نے انہیں جاری کاموں پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے منصوبوں کے معیار پر زور دیتے ہوئے ہدایت کی کہ اعلیٰ معیار کا مٹیریل استعمال کیا جائے تاکہ یہ منصوبے طویل عرصے تک عوام کے لیے مفید ثابت ہوں۔انہوں نے واضح کیا کہ ناقص مٹیریل یا سستی روی پر سخت کارروائی کی جائے گی اور تمام منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کیے جائیں۔ خاص طور پر برسات کے موسم سے قبل پانی کے نکاس کے نظام کو فعال بنانا ضروری قرار دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ زیر تعمیر ٹینکس کی جلد تکمیل نہایت اہم ہے تاکہ بارشی پانی کے بروقت نکاس سے شہری انفراسٹرکچر کو نقصان سے بچایا جا سکے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہروں کی جدید طرز پر ترقی اور بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔بعد ازاں انہوں نے مثالی گاؤں وینڈلا جاگیر کا بھی دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔
-

ای وی ایم کے ذریعے عام انتخابات نہ کروانے کا فیصلہ
پنجاب کی نگراں کابینہ کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے عام انتخابات نہ کروانے اور گورنر پنجاب سے آرڈینینس جاری کروانے کی منظوری دے دی گئی جبکہ پنجاب کابینہ کے مطابق آئندہ عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ (ای وی ایم) کے ذریعے نہیں ہوں گے، سابقہ حکومت ای وی ایم کے ذریعے انتخابات کروانے کی قانون سازی کرکے گئی تھی۔
خیال رہے کہ نگران کابینہ نے الیکشن کمیشن کی ہدایت پر آرڈیننس جاری کرنے کی منظوری دی، گورنر پنجاب ای وی ایم کے ذریعے انتخابات نہ کروانے کا آرڈیننس جاری کریں گے۔ یہ آرڈیننس تین ماہ تک موثر رہے گا، تین ماہ بعد دوبارہ آرڈیننس جاری ہو گا۔
تاہم واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا تھا کہ ای وی ایم کے ذریعے انتخابات کروانا ممکن نہیں، اس کیلئے پائلٹ ہونا بھی ضروری ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق ای وی ایم کیلئے مشینیں بھی نہیں خریدی گئیں، جبکہ پاکستان میں بجلی کی بندش بھی اہم مسئلہ ہے۔
-

جڑانوالہ واقعہ؛ ذمہ داران کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔ عامر میر
صوبائی نگران وزیراطلاعات عامر میر کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ جڑانوالہ واقعہ کے ذمہ داران کو ہر قیمت پر نشان عبرت بنایا جائے گا۔ جبکہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت ایک چرچ میں صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے حقوق کا دفاع کرنے کا عزم کیا گیا۔
نگران وزیراطلاعات عامر میر نے اس بارے میں بتایا کہ جڑانوالہ واقعہ کے ذمہ داران کو ہر قیمت پر نشان عبرت بنایا جائے گا، متاثرہ 94 خاندانوں کو اگلے 48 گھنٹوں میں 20 لاکھ روپے فی کس معاوضہ ادا کر دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں عامر میر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر متاثرہ دو چرچوں کی بحالی اگلے چند دنوں میں مکمل ہوجائے گی، دیگر متاثرہ چرچوں کی مرمت کا کام بھی جلد مکمل کیا جاے گا جبکہ نگران وزیراعلیٰ 48 گھنٹوں میں دوبارہ جڑانوالہ کا دورہ کریں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آج کتاب بینی میرا مشغلہ ہے ریما خان
دعا ہے پاکستان کو مخلص لیڈر شپ نصیب ہوجائے بشری انصاری
الیکشن کمیشن پر ضلعی حدود کی پابندی کرنا لازم نہیں ہوگا. فافن
سونے کی قیمتوں میں کمی
ان کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ جڑانوالہ کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں، سازش کے پیچھے موجود اصل کرداروں کو جلد بے نقاب کیا جائے گا اور زیادتی کرنے والوں کا کڑا محاسبہ کیا جائے گا۔ -

ہاؤسنگ سوسائٹیزکو این اوسی جاری کرنےسےروک دیا گیا
نگران پنجاب حکومت کو ہاؤسنگ سوسائٹیز کواین اوسی جاری کرنےسےروک دیاگیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کی جانب سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اورصوبائی چیف سیکرٹری کوجاری کیے گئے ایک مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مشاہدہ میں آی ہے کہ ڈپٹی کمشنرز نجی سوسائٹیزکو این او سی جاری کر رہے ہیں لہذا چونکہ ایسے این او سی کےاجراء میں کرپشن کا عنصر نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔
علاوہ ازیں مراسلہ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کو این او سیز کے اجراء سے روکا جائے کیونکہ ہاؤسنگ سوسائٹیز کو این او سی دینا صرف منتخب حکومت کام ہے واضح رہے کہ ای سی پی مراسلے کے مطابق اگرنگران حکومت این او سی دینا ضروری سمجھے تو معاملہ الیکشن کمیشن کو بھجوا سکتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ہیرا پھیری 3 جلد ریلیزہوگی ، فلم کا تیسرا حصہ شوٹ کر لیا گیا
جڑانوالہ میں جو کچھ ہوا ہم شرمندہ ہیں، طاہر اشرفی
نگراں کابینہ میں کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک بھی شامل
نگران وزیر اعلیٰ سندھ نے حلف اٹھا لیا
ندا یاسر 16 لاکھ کمانے آئیں اور پھر شوبز کی ہی ہو کر رہ گئیںخیال رہےکہ پاکستان میں نگران حکومت کی اصل ذمہ داری عام انتخابات میں منتخب ہونے والی حکومت کے انتظام سنبھالنے تک ملک کے روزمرہ کے معاملات چلانا ہوتا ہے اور اسے فیصلوں اور پالیسی سازی کے حوالے سے منتخب حکومت جیسے اختیارات حاصل نہیں ہوتے۔ تاہم 26 جولائی 2023 کو پارلیمان کے مشترکہ اجلاس میں الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 230 میں جو ترمیم کی گئی اس کے تحت نگران حکومت اب روزمرہ کے حکومتی امور نمٹانے کے ساتھ ساتھ پہلے سے جاری منصوبوں اور پروگرامز سے متعلق اختیارات استعمال کر سکے گی اور اہم پالیسی فیصلے بھی لے سکے گی۔
-

گریڈ 19 میں ترقی پانیوالے افسران کا نوٹیفکیشن جاری
پنجاب حکومت نے حالیہ دنوں گریڈ 19 میں ترقی پانے والے 15 افسران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ دو ہفتے قبل ان افسران کی گریڈ 18سے 19 میں ترقی ہوئی تھی اور جن افسران کی ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے ان میں فراز احمد، آصف امین اعوان، توقیر نعیم، علی رضا، بلال ٖظفر شیخ، عبداللہ احمد اور علی وسیم وغیرہ شامل ہیں۔
خیال رہے کہ ترقی پانے والوں میں رانا عمر فاروق، محمد بن اشرف، محمد افضل، سید ندیم عباس، رضوان احمد خان، ساجد حسین کھوکھر، کامران نواز اور کامران ممتاز بھی شامل ہی جبکہ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ بہت جلد آئی جی پنجاب آئندہ چند روز میں ان افسران کی پوسٹنگ کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیں گے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا
ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کر دیا
انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قراریاد رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے کے احکامات جاری کیے گئے تھے جس میں پولیس، سیکرٹریٹ اور ایڈمنسٹریٹو سروسز کے 163 افسران کو بھی گریڈ 18 سے گریڈ 19 میں ترقی دی گئی تھی اور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ پولیس سروس آف پاکستان کے 44 افسران کو گریڈ 18 سے 19 میں ترقی دی گئی تھی۔
واضح رہے کہ سیکرٹریٹ گروپ کے 57 افسران اور پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے 62 افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایم جی گروپ کے گریڈ 18 کے افسر شاہ جہان کی خدمات سی ڈی اے سے واپس جبکہ او ایم جی گروپ کے ثنا اللہ کی خدمات سندھ حکومت سے واپس لے لی گئیں تھیں۔
-

غیر منقولہ جائیداد کی فروخت پر سیکشن 7 ای لاگو نہیں ہوگا
غیر منقولہ جائیداد کی فروخت یا ٹرانسفر پر سیکشن 7 ای لاگو نہیں ہوگا
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پنجاب میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے وابستہ افراد کو بڑا ریلیف فراہم کر دیا ہے جبکہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ایک اعلامیہ کے مطابق پنجاب میں غیر منقولہ جائیداد کی فروخت یا ٹرانسفر پر سیکشن 7 ای لاگو نہیں ہوگا جبکہ ایف بی آر نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 7 ای میں جزوی ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق فائلرز یا نان فائلرز سے پراپرٹی کی خرید و فروخت پر ایک فیصد ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔
تاہم خیال رہے کہ نئے بجٹ میں پراپرٹی کی خرید و فروخت یا ٹرانسفر پر ایک فیصد ٹیکس عائد کیا گیا تھا اور یہ ٹیکس پراپرٹی کی فیئر مارکیٹ ویلیو کے حساب سے عائد ہوا تھا جبکہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر پنجاب میں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکشن 7 ای پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
پی سی بی کی جانب سے یومِ آزادی پر جاری کی گئی ویڈیو نے صارفین کو مشتعل کر دیا
ایشیا کپ 2023: ٹکٹوں کی آن لائن بکنگ ،قیمتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
الیکشن کمیشن نے انتخابی ضابطہ اخلاق مزید سخت کر دیا
انگلش کرکٹرکرس ووکس آئی سی سی مینزپلیئر آف دی منتھ قرار
نمائندہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر احسن ملک کے مطابق فیصلے کا اطلاق اٹک سے رحیم یار خان تک پنجاب کی حدود میں آنے والے تمام علاقوں پر ہوگا۔ -

محسن نقوی کا کیمپ جیل دورہ؛ شکایات پر تحقیقات کا حکم
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے کیمپ جیل کا دورہ کیا ہے اور قیدیوں کی شکایات پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو شکایات کی تحقیقات کا حکم دے دیا جبکہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے کیمپ جیل کا 2 گھنٹے طویل دورہ کیا ہے۔ محسن نقوی نے بیرکس میں جا کر قیدیوں کے مسائل سنے اور قیدیوں کے لیے فراہم کردہ سہولتوں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا اور پھر جو شکایت فوری دوری ہونے کی تھیں انہیں اسی وقت دور کرنے کا حکم صادر فرمایا.
نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کیمپ جیل کا 2 گھنٹے طویل دورہ، بیرکس میں جا کر قیدیوں کے مسائل سنے
جیل میں قیدیوں کیلئے فراہم کردہ سہولیات کا تفصیلی جائزہ
بے گناہی ثابت کرنے کیلئے قیدیوں کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان#MohsinNaqviSpeed@CS_Punjab @Punjab_Prisons pic.twitter.com/nzUKC3w2Ew
— Mohsin Naqvi (@mohsinnaqvicm) August 1, 2023
جبکہ محسن پنجاب نامی ایکس (ٹوئیٹر) اکاؤنٹ سے جاری پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ "بے گناہی ثابت کرنے کیلئے قیدیوں کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان بھی کردیا گیا ہے تاکہ بے گناہ لوگوں کو آزادی مل سکے.”
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے بے گناہی ثابت کرنے کے لیے قیدیوں کے لیے جس خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا وہ کمیٹی ہر قیدی سے فرداً فرداً ملاقات کرے گی اور تمام شواہد کا جائزہ لے کر بے گناہ قیدیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کرے گی۔ محسن نقوی نے بیرکس میں قیدیوں کے لیے ایئرکولر نہ ہونے اور جیل عملے کے سلوک کے بارے میں شکایات پر برہمی کا اظہار کیا اور ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کو تشدد کی شکایات کی تحقیقات کی ہدایت کی ہیں.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
190 ملین پاؤنڈ،ڈیم فنڈ کی تفصیلات دی جائیں، مبشر لقمان کا سپریم کورٹ کو خط
لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے کو ایک سال،وزیراعظم کا شہداء کو خراج تحسین
سویڈن پولیس نے ایک بار پھر قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت دے دی
چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے ریکارڈ کروائے گئے 342 کے بیان پر دستخط کردیئے
انہوں نے جیل کے کچن، پی سی او، قیدی بچوں کے لیے ووکیشنل اسکول، کمپیوٹر لیب اور جیل اسپتال کا بھی معائنہ کیا اور مزید ضروریات کے مطابق چیزیں فراہم کرنے کا بھی حکم دیا.
