Baaghi TV

Tag: watch full movies

  • طلاق ہونے پر راکھی نے منائی خوشی

    طلاق ہونے پر راکھی نے منائی خوشی

    بالی وڈ اداکارہ راکھی ساونت جو کسی نہ کسی وجہ سے خبروں میں ضرور رہتی ہیں. ان کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے . جس میں دلہن بنی ہوئی ہیں اور وہ ڈانس کررہی ہیں، راکھی ساونت وڈیو میں کہہ رہی ہیں کہ فائنلی میری طلاق ہو رہی ہے اور عموما لوگ طلاق کے وقت افسردہ ہوتے ہیں لیکن میں خوش ہو رہی ہوںٕ. راکھی نے کہا کہ میں طلاق ہونے پر پارٹی منا رہی ہوں .یہ کہہ کر انہوں نے ڈھول کی تھاپ پر جم کر ڈانس کیا. راکھی ساونت اور عاد ل درانی کی شادی ایک سال قبل ہوئی تھی، ان دونوں‌نے چھ ماہ تک شادی چھپائی .

    لیکن جیسے ہی راکھی نے اپنی شادی انائونس کر دی اور وڈیوز سوشل میڈیا پر جاری کر دیں تو عادل ان کے ساتھ اکھڑے اکھڑے رہنےلگے اور ان کے ساتھ مار پیٹ شروع کر دی. جس کے بعد راکھی کو پولیس کے ساتھ رابطہ کرنا پڑا اور عادل کو انہوں نے گرفتار کروا دیا تاہم اب راکھی نے طلاق ہونے کا اعلان کر دیا ہے اور اس سلسلے میں وہ خوشیاں بھی منا رہی ہیں .”ان کا کہنا ہے کہ وہ انسان زندگی سے چلا جائے جو آپ کو سب سے زیادہ دکھ دے رہا ہے تو اس سے بہتر کچھ نہیں ہو سکتا. کیونکہ جو اپنا ہوتا ہے وہ دکھ نہیں دیتا. عادل میرا نہیں تھا”.

    لاہور میں بے بی لیشس کی میڈیا بریفنگ

    بے بی لیشس مختلف فلم ثابت ہو گی شہروز سبزواری کا دعوی

    ہماری شادی میں کلئیر پتہ تھا کہ لڑکی والے کون ہیں اور لڑکے والے کون ہیں وکی کوشل

  • شادی کے بعد والدین کے لئے اولاد اہم ہوتی ہے اور ہونی بھی چاہیے سائرہ یوسف

    شادی کے بعد والدین کے لئے اولاد اہم ہوتی ہے اور ہونی بھی چاہیے سائرہ یوسف

    اداکارہ سائرہ یوسف نے اپنی فلم بے بی لیشس کی پرموشن کے دوران ایک انٹرویو میں‌کہا ہے کہ جب دو انسان والدین بنتے ہیں تو ان کے لئے اولاد سب سے زیادہ اہم ہوجاتی ہے اور ہونی بھی چایے. انہوں نے انہوں نے کہا کہ دوسروں کی زندگیوں میں مداخلت کرنا چھوڑ دیں. آپ نہیں‌جانتے کہ کوئی کن مسائل سے گزر رہا ہوتا ہے. میں سمجھتی ہوں کہ ہمیں ہر کسی کی زاتی زندگی کو پروفیشنل لائف سے الگ ہو کر دیکھنا چاہیے. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں اس لئے سکرین پر کم نظر آتی ہوں کیونکہ میں‌اچھے کرداروں کی تلاش میں ہوتی ہوں.

    میرے پاس ابھی ایک سکرپٹ آیا ہوا ہے میں اس کو پڑھ رہی ہوں بہت جلد اپنے مداحوں کو ٹی وی ڈرامے میں نظر آئوں گی. انہوں نے کہ میں جب کوئی پراجیکٹ کر لیتی ہوں تو اس میں‌ خود کو سکرین پر دیکھنے کےلئے بے تاب ہوجاتی ہوں. ”کام کرنے کے بعد خود کو سکرین پر دیکھنے کا بہت مزہ آتا ہے”. انہوں نے کہا کہ بے بی لیشس میں خود کو دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے جیسا سوچا گیا تھا عین اس کے مطابق یہ فلم بنی ہے. مجھے اس فلم سے بہت امیدیں ہیں.
    مجھ سے محبت کی کوئی بات کرے تو سانس بند ہونے لگتی ہے نیلم منیر

    شادی کے وقت طے ہو گیا تھا بچے اسلام فالو کریں گے سنیتا مارشل

    میں کسی بھی پراجیکٹ کا پریشر نہیں لیتی سائرہ شہروز

    (more…)

  • عمران ہاشمی میرے بہت اچھے دوست ہیں حمائمہ ملک

    عمران ہاشمی میرے بہت اچھے دوست ہیں حمائمہ ملک

    اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک جنہوں نے دا لیجنڈ آف مولا جٹ کے بعد ڈرامہ سیریل جندو میں کام کیا ہے اس میں وہ بالکل ہٹ کر کردار کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کھل کر کی ہے بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کی تعریف . انہوں نے کہا ہے کہ عمران ہاشمی میرا بہت اچھا دوست ہے ، وہ بہت اچھا مسلمان بھی ہے ، ہم دونوں مل کر آیات پڑھا کرتے تھے. پاکستانیوں نے جتنا اس پر تنقید کی ہے مجھے لگتا ہے کہ اس کے سارے گناہ دھل گئے ہوں گے. انہوں نے کہا کہ کسی پر اتنی تنقید نہیں کرنی چاہیے، اسکو جو کام ملتا ہے وہ ، وہ کرتا ہے، کام کو کام کی طرح دیکھنا چاہیے. عمران ہاشمی جتنے اچھے اداکار ہیں اس سے کہیں زیادہ اچھے انسان ہیں.

    حمائمہ ملک نے کہا کہ ”میں نے ان کے ساتھ فلم کیا کی ، لوگوں نے آج تک جان ہی نہیں چھوڑی، کہیں کھانا کھانے کی تصویر لگا دوں تو کمںٹ آتا ہے کہ عمران ہاشمی نے تو کھا لیا ہوگا”، عمرہ کرنے جائوں کوئی تصویر لگائوں تو کمنٹ آتا ہے کہ تمہیں عمران ہاشمی نہیں یاد آرہا اس وقت. تو لوگ اس طرح ی حرکتیں کرتے ہیں جو ان کو نہیں‌ کرنی چاہیں.
    ناقدین کو اگنور کرنا سیکھیں علیزے شاہ

    اللہ آپکو ہدایت دے ، نادر علی نے سنیتا کے مذہب پر انگلی اٹھا دی، میزبان تنقید کی زد میں‌

    مجھ سے محبت کی کوئی بات کرے تو سانس بند ہونے لگتی ہے نیلم منیر

  • ناقدین کو اگنور کرنا سیکھیں علیزے شاہ

    ناقدین کو اگنور کرنا سیکھیں علیزے شاہ

    اداکارہ علیزہ شاہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں‌ انہوں نے کہا کہ آپ اچھا کریں یا برا تنقید ہر حال میں ہونی ہی ہونی ہے ، میرے حساب سے جہاں چار لوگ آپ کی تعریف کرتے ہیں وہاں باقی لوگ آپ کو ناپسند بھی کرتے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہمیں اگنور کرنے کا ہنر سیکھنا چاہیے ، اس سے ہم بہت سارے مسائل سے بچ جاتے ہیں، اگر ہم اسی چیز میں پھنسے رہیں گے کہ فلاں نے ہمیں یہ کہہ دیا ، فلاں نے ہمیں وہ کہ دیا تو اس سے کام پر توجہ نہیں دے پائیں گے ، اور پریشان رہیں گے اعتماد بھی کم ہوتا جائیگا . علیزے شاہ نے کہا کہ ہر معاملے میں مثبت پہلو دیکھنا چاہیے، نیگیٹو باتوں‌پر دھیان دیں گے تو پھر ہر معاملے کا مثبت پہلو آپ کو نظر ہی نہیں آئیگا.

    انہوں نے مزید کہا کہ ”پاکستان کے حالات اس قسم کے ہیں کہ یہاں ہر بندہ مہنگائی اور دیگر مسائل کی وجہ سے پریشان ہے” ، اس وقت ہر پاکستانی بہت زیادہ دبائو میں ہے ، اس لئے بھی ہو سکتا ہے کہ ایک دوسرے سے الجھ پڑتے ہیں لہذا اگنور کریں اور اپنے کام پر فوکس رکھیں. یاد رہے کہ علیزے شاہ بہت کم انٹرویوز دیتی ہیں اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اس بات کا دعوی بھی کیا ہے.

    اللہ آپکو ہدایت دے ، نادر علی نے سنیتا کے مذہب پر انگلی اٹھا دی، میزبان تنقید کی زد میں‌

    انڈسٹری میں آیا تو ایک چیز سیکھی کہ کام مانگنے سے ملے گا انو ملک

    میری آواز اچھی نہیں تھی سانولی تھی اسلئے لگتا تھا میں ہیروئین نہیں بن سکتی رانی مکھر جی

  • اللہ آپکو ہدایت دے ، نادر علی نے سنیتا کے مذہب پر انگلی اٹھا دی، میزبان تنقید کی زد میں‌

    اللہ آپکو ہدایت دے ، نادر علی نے سنیتا کے مذہب پر انگلی اٹھا دی، میزبان تنقید کی زد میں‌

    نادر علی نامی ایک میزبان نے حال ہی میں سنتیا مارشل کا انٹرویو کیا اس میں انہوں نے ان سے کئے ان کے مذہب کے حوالے سے سوالات کئے، اداکارہ سے پوچھا کہ آپ عیسائی ہیں اور آپ کے سسرال والے مسلمان ہیں ایسے میں وہ آپ کو کہتے نہیں کہ آپ عیسائیت کو چھوڑ کر مسلمان ہوجائیں ، تو اس پر سنیتا مارشل نے کہا کہ ایسا مجھے کبھی بھی میرے سسرا والوں نے نہیں کہا ، حالانکہ میں ان کے ساتھ رہتی ہوں اور مجھے اس چیز کا بھی پچھتاوا نہیں ہے کہ میرے بچے مسلم مذہب کو فالو کررہےہیں. اس پر میزبان نے سنیتا مارشل سے کہا کہ اللہ آپ کو ہدایت دے اور آپ اس راستے پر آئیں. یعنی میزبان کے کہنے کا مطلب تھا کہ اللہ آپ کو ہدایت دے اور آپ مسلمان بن جائیں . میزبان کی یہ بات سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے اور میزبان کو لیا جا رہا ہے آڑھے ہاتھوں.

    کیونکہ انہوں نے سنیتا مارشل کو باقاعدہ طور پر مذہب کے ھوالے سے ہراساں کرنے کی کوشش کی، ”سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ میزبان کو شرم آنی چاہیے کسی کو بھی ایسے کہتے ہوئے کہ آپ کو اللہ ہدایت دے اور آپ مسلمان بن جائیں ”. سنیتا مارشل ایسے سوالات پر کچھ پریشان دکھائی دیں لیکن انہوں نے خوبصورتی سے سوالات کے جوابات دے دئیے جس پر انہیں سراہا جا رہا ہے. لیکن میزبان کو آڑھے ہاتھوں لیا جا رہا ہے.

    شادی کے وقت طے ہو گیا تھا بچے اسلام فالو کریں گے سنیتا مارشل

    مجھ سے محبت کی کوئی بات کرے تو سانس بند ہونے لگتی ہے نیلم منیر

    ہماری شادی میں کلئیر پتہ تھا کہ لڑکی والے کون ہیں اور لڑکے والے کون ہیں وکی کوشل

  • شادی کے وقت طے ہو گیا تھا بچے اسلام فالو کریں گے سنیتا مارشل

    شادی کے وقت طے ہو گیا تھا بچے اسلام فالو کریں گے سنیتا مارشل

    ماڈلنگ میں دھوم مچانے والی سنیتا مارشل ، جنہوں نے اداکاری میں بھی اپنا نام اور مقام بنایا ہے، شوبز انڈسٹری ان کو عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے. اداکارہ و ماڈل سے ایک انٹرویو میں سوال ہوا کہ وہ خود تو عیسائی ہیں اور شوہر مسلم ہے تو بچے کس مذہب کو فالو کرتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میری اور حسن کی جب شادی ہوئی تھی تو اس سے پہلے ہی ہمارے درمیان طے ہو گیا تھا کہ بچے اسلام کو ہی فالو کریں گے، کیونکہ بچوں کا سر نیم باپ کا ہی لگتا ہے ، تو پھر کیوں نہ وہ اسلام کو ہی فالو کریں. انہوں نے کہا کہ ہمارے درمیان ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کبھی کہ بچے جب بڑے ہوں گے تو وہ فیصلہ کر لیں گے انہوں نے کس مذہب کو اختیار کرنا ہے، بھئی باپ مسلم ہے تو بچے بھی مسلم ہی ہونے چاہیں.

    ان کو مذہب کے بارے میں پڑھایا جا رہا ہے، باقی جب وہ بڑے ہوں گے تو ہر فیصلہ ان کا اپنا ہوگا.سنیتا مارشل نے کہا کہ” میں اور حسن ایک اچھی اور خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں” ، ہمارے بچے مذہب کے معاملات میں بٹے ہوئے نہیں ہیں. انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے اداکاری میں بھی مزہ آتا ہے اور ماڈلنگ میں بھی.
    مجھ سے محبت کی کوئی بات کرے تو سانس بند ہونے لگتی ہے نیلم منیر

    ہماری شادی میں کلئیر پتہ تھا کہ لڑکی والے کون ہیں اور لڑکے والے کون ہیں وکی کوشل

    بے بی لیشس مختلف فلم ثابت ہو گی شہروز سبزواری کا دعوی

  • مجھ سے محبت کی کوئی بات کرے تو سانس بند ہونے لگتی ہے نیلم منیر

    مجھ سے محبت کی کوئی بات کرے تو سانس بند ہونے لگتی ہے نیلم منیر

    اداکارہ نیلم منیر نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ مجھے آج تک کسی سے بھی محبت نہیں‌ہوئی اور اگر کوئی مجھ سے اس طرح کی بات کرتا بھی ہے تو میری سانس بند ہونے لگتی ہے، انہوں نے کہا کہ میرے آج کل بہت سارے رشتے بھی آرہے ہیں ، اور امی اور بہن بھائی بھی پوچھنے لگے ہیں کہ کوئی پسند تو نہیں ہے ، نیلم نے کہا کہ مجھے اس دنیا میں اپنی ماں سے جتنی محبت ہے کسی سے نہیں ہے . انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میری جس کے ساتھ شادی ہو ، اس میں خدا کا خود بہت زیادہ ہو، ملک سے محبت کرتا ہو، چیرٹی کرتا ہو، لوگوں کا خیال رکھتا ہو.

    نیلم منیر نے کہا کہ جس کو ملک سے محبت ہو گی ایماندار ہو گا وہ اپنے رشتوں کی بھی قدر کرے گا. ”انسان کا اچھا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے اور میں نے ابھی تک شاید اسی لئے ہاں نہیں‌کی” کسی بھی رشتے کے لئے کیونکہ مجھے لگتا ہےکہ میں نے کسی ایک ایسے انسان کے لئے ہاں کرنی ہے جس میں یہ تمام خوبیاں موجود ہوں. انہوں نے کہا کہ کامیاب زندگی کا راز یہی ہے کہ دونوں ایک دوسرے کی عزت کریں ، خیال رکھیں.

    ہماری شادی میں کلئیر پتہ تھا کہ لڑکی والے کون ہیں اور لڑکے والے کون ہیں وکی کوشل

    میں کسی بھی پراجیکٹ کا پریشر نہیں لیتی سائرہ شہروز

    لاہور میں بے بی لیشس کی میڈیا بریفنگ

  • ہماری شادی میں کلئیر پتہ تھا کہ لڑکی والے کون ہیں اور لڑکے والے کون ہیں وکی کوشل

    ہماری شادی میں کلئیر پتہ تھا کہ لڑکی والے کون ہیں اور لڑکے والے کون ہیں وکی کوشل

    بالی وڈ اداکار اور کترینہ کیف کے شوہر وکی کوشل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ ہماری شادی میں کلئیر پتہ تھا کہ لڑکی والے کون ہیں اور لڑکی والے کون ہیں. لڑکے والے پنجاب کے تھے اور لڑکی والے یوکے سے آئے ہوئے تھے. ہم زرا رنگت میں سانولے تھے ، اور وہ سب گورے چٹے تھے، وکی کوشل نے یہ بھی کہا کہ کھانے کا بہترین انتظام تھا لیکن کھانے میں نقص نکالنے والے بھی تو ہوتے ہیں، جیسے پھوپھا جی نے کہہ دیا گول گپے ختم ہو گئے ، یا ایسی باتیں کرنے والے لوگ بھی تو موجود ہوتے ہیں،

    وکی کوشل نے کہا کہ ”چاہے کترینہ کی فیملی یوکے سے آئی تھی لیکن کھانے کے معاملے میں وہ ہمارے جیسے ہی تھے ”، انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ہماری شادی کی تقریبات بہت اچھی رہیں، میں نے کترینہ کیف کی پسند کا ہی جوڑا زیب تن کیا تھا. یاد رہے کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل نے 2021کے دسمبر میں شادی کی تھی ، دونوں ابھی تک ایک خوشحال زندگی بسر کررہے ہیں. وکی کی حال ہی میں فلم زرا ہٹ کے زرا بچ کے ریلیز ہوئی ہے جسے بہت پذیرائی مل رہی ہے. اس کا ایک گانا تیرے واسطے میں بہت ہٹ جا رہا ہے.
    تازہ ترینشوبز
    میں کسی بھی پراجیکٹ کا پریشر نہیں لیتی سائرہ شہروز

    لاہور میں بے بی لیشس کی میڈیا بریفنگ

    تمنا بھاٹیہ ہوئیں کس کی دیوانی ؟

  • میں کسی بھی پراجیکٹ کا پریشر نہیں لیتی سائرہ شہروز

    میں کسی بھی پراجیکٹ کا پریشر نہیں لیتی سائرہ شہروز

    اداکارہ سائرہ یوسف جن کی فلم بے لیشس عید الاضحی کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گے، اداکارہ آج کل اسکی پرموشن میں‌ مصروف ہیں اور انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں نے جب یہ فلم سائن کی تھی تو میں بہت پر جوش تھی اور اب جب ریلیز ہورہی ہے تو میں اس سے بھی زیادہ پرجوش ہوں. انہوں نے کہا کہ بے لیشس ہر لحاظ سے ایک اچھی فلم ہے. میں‌نے اس میں‌ڈانس بھی کیا ہے، سائرہ نے کہاکہ ہم جہاں جہاں بھی اس فلم کی پرموشن کے لئے جا رہے ہیں بہت اچھا ریسپانس مل رہا ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری فلم کے ساتھ جتنی بھی دوسری فلمیںٰ ریلیز ہورہی ہیں مجھے ان کا بالکل بھی پریشر نہیں ہے.

    میں سمجھتی ہوں کہ ہر فلم اپنے مضبوط سکرپٹ کی وجہ سے چلتی ہے اور ہماری فلم کا سکرپٹ بہت مضبوط ہے. اور صرف ہماری نہیں سب فلموں کو چلنا چاہیے اور” یہ جو فلمیں بنانے کا سلسلہ شروع ہوا ہے یہ چلتا رہنا چاہیے یہ کسی طور رکنا نہیں چاہیے”، یا رہے کہ سائرہ اور شہروز کی ایک ساتھ طلاق کے بعد پہلی فلم ریلیز ہونے جا رہی ہے اور دونوں کو اس فلم سے بہت ساری امیدیں ہیں.

    بے بی لیشس مختلف فلم ثابت ہو گی شہروز سبزواری کا دعوی

    لاہور میں بے بی لیشس کی میڈیا بریفنگ

    اے آر رحمان کی بیٹی کمپوزر بن گئیں

  • بے بی لیشس مختلف فلم ثابت ہو گی شہروز سبزواری کا دعوی

    بے بی لیشس مختلف فلم ثابت ہو گی شہروز سبزواری کا دعوی

    اداکار شہروز سبزواری نے فلم بے بی لیشس کی میڈیا بریفنگ میں کہا ہے کہ یہ فلم باقی فلموں سے الگ ثابت ہو گی، ہم نے اس فلم کو ملک اور اس سے باہر کی خوبصورت لوکیشنز پر شوٹ کیا ہے. انہوں نے کہا کہ جب فلم بن کر سامنے آئی اور ہم نے دیکھی تو ایسا محسوس ہواکہ جیسے ہر کردار حقیقی ہے اور ہر کردار جس ایکٹر نے کیا ہے اسی کے لئے لکھا گیا ہے.شہروز سبزواری نے کہا کہ فلم کا ٹریلر دیکھ کر لوگوں نے جو ریسپانس دیا ہے وہ بہت زبردست ہے .مجھے بہت امید ہے کہ فلم کو بھی پسند کیا جائیگا. شہروز سبزواری نے کہا کہ ڈائریکٹر نے فلم کی پوری کاسٹ سے بہت اچھے طریقے سے کام لیا ہے . انہوں نے مزید کہا کہ ”میں کسی بھی فلم کی ریلیز سے پہلے بالکل بھی نروس نہیں ہوتا ، میں نے کبھی کسی بات کا پریشر نہیں لیا”. میں ہمیشہ پر سکون رہتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ میرے ساتھ کے جو لوگ ہیں وہ بھی پر سکون رہیں.

    انہوں نے مزید کہا کہ سائرہ شہروز ایک نیچرل اداکارہ ہیں اور وہ جب کیمرے کے سامنے آتی ہیں تو کردار میں کھو جاتی ہیں، شہروز نے یہ بھی کہا کہ میں‌ کسی بھی سکرپٹ کو جب پڑھتا ہوں تو دیکھتا ہوں‌کہ اس میں میرا جو کردار ہے وہ کیسا ہے اور کہانی کو آگے لیکر چلنے والا ہے یا نہیں.
    لاہور میں بے بی لیشس کی میڈیا بریفنگ

    اے آر رحمان کی بیٹی کمپوزر بن گئیں

    تمنا بھاٹیہ ہوئیں کس کی دیوانی ؟