Baaghi TV

Tag: watch full movies

  • لاہور میں بے بی لیشس کی میڈیا بریفنگ

    لاہور میں بے بی لیشس کی میڈیا بریفنگ

    گزشتہ روز لاہور میں عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم بے بی لیشس کی میڈیا بریفنگ رکھی گئی، فلم کی مرکزی کاسٹ‌ نے میڈیا کے سوالات کے جوابات دئیے. سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری اس فلم میں مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، دونوں تقریب میں موجود تھے یہاں تک کہ ڈائریکٹر عیسی خان بھی اس موقع پر موجود تھے. اس ایونٹ‌میں‌بتایا گیا کہ فلم کو بنانے میں تین برس لگے کورونا کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ اور ریلیز تاخیر کا شکار رہی، ڈائریکٹر عیسی خان نے کہا کہ ہم نے فلم اپنے ملک کے علاوہ بحرین میں شوٹ‌کی ہے ، ہم نے بحرین کی بہترین لوکیشنز کو فلم میں دکھانے کی کوشش کی ہے.

    فلم میں‌میوزک بھی بہت اچھاہے، ڈانسز بہت اچھے سے کوریوگراف کئے گئے ہیں ، ”سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے کہا کہ ہم سب نے فلم پر بہت محنت کی ہے” اور دل سے بنائی ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ شائقین دیگر فلمز بھی سینما گھروں میں‌جا کر دیکھیں، اور بے بی لیشس کوبھی دیکھیں. انہیں بے بی لیشس تازہ ہوا کا جھونکا محسوس ہو گی. فلم میں ہر وہ چیز ہے جو شائقین دیکھنا چاہتے ہیں، سکرپٹ‌ بہت مزے کا ہے. ہر ایکٹر کردار کے حساب سے فٹ‌بیٹھتا ہے.
    اے آر رحمان کی بیٹی کمپوزر بن گئیں

    تمنا بھاٹیہ ہوئیں کس کی دیوانی ؟

    سوشانت سنگھ میرے بھائیوں جیسا تھا منوج باجپائی

  • اے آر رحمان کی بیٹی کمپوزر بن گئیں

    اے آر رحمان کی بیٹی کمپوزر بن گئیں

    معروف بھارتی گلوکار اور موسیقار اے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان بھی فلمی دنیا میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خدیجہ رحمان تامل فلم مِن منی کا میوزک کمپوز کریں گے۔ بطور میوزک کمپوزر خدیجہ رحمان پہلی مرتبہ کسی بھی فلم کےلیے کام کرتی نظر آئیں گی۔ فلم ڈائریکٹر ہلیتھا شمیم نے اپنے ٹوئٹر اکانٹ سے خدیجہ رحمان کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ میوزک کمپوزنگ سیشن کرتی نظر آرہی ہیں۔ خدیجہ رحمان کے حوالے سے آر رحمان کا کہنا ہے کہ میری بیٹی میوزک کی بہت اچھی سینس رکھتی ہے مجھے امید ہے کہ یہ میوزک کی دنیا میں‌اپنا نام پیدا کرے گی.

    دوسری طرف خدیجہ بھی کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہےکہ میں ثابت کروں گی کہ میں اے آر رحمان کی بیٹی ہوں، مجھ پر ان کی بیٹی ہونے کا بہت زیادہ پریشر ہے لیکن اس پریشر کو میں اچھے کام کے زریعے ہلکا کرنے کی کوشش کروں گی، انہوں نے کہا کہ ”میں نروس نہیں ہوں لیکن اتنا ضرور ہے کہ میری پہلی فلم ہے اس کا میوزک سب کو پسند آنا چاپیے اس کے لئے میں سر توڑ کوشش کررہی ہوں،” اچھا میوزک ہی کسی بھی کمپوزر کی پہچان ہوتا ہے اور میں اپنے والد کے مداحوں کو مایوس نہیں کروں گی.

    تمنا بھاٹیہ ہوئیں کس کی دیوانی ؟

    وہاج کے ساتھ کس اداکارہ نے کام کرنے سے انکار کیا تھا ؟‌

    ہانیہ عامر آئیں تنقید کی زد میں‌

  • تمنا بھاٹیہ ہوئیں کس کی دیوانی ؟

    تمنا بھاٹیہ ہوئیں کس کی دیوانی ؟

    بالی وڈ ایک ایسی جگہ ہے جہاں ہر روز کسی نہ کسی کا سکینڈل سامنے آتا ہے، اداکارہ تمنا بھاٹیہ جن کا نام ایک عرصے سے وجے ورما جو کہ خود بھی ایک اداکار ہیں کہ ساتھ جو ڑا جا رہا تھا، اداکارہ نے اس حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ ہاں میں وجے ورما کے ساتھ محبت کرتی ہوں اور وہ بھی مجھ سے محبت کرتا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ ہم دونوں میں قربتیں لسٹ اسٹوریز ٹو کے دوران شروع ہوئیں جو اب قریبی تعلق میں بدل گئی ہے۔

    انہوں نے کہاکہ وجے اور میں ایک دوسرے کے ساتھ بہت زیادہ خوش ہیں اور چاہتے ہیں‌ہمیشہ یہ تعلق اسی طرح خوشگوار رہے، اداکار تمنا بھاٹیہ نے کہا کہ وجے میرا بہت خیال رکھتا ہے اورمیں بھی اسکا بہت خیال رکھتی ہوں. انہوں نے کہاکہ ”شائقین ہم دونوں کو سکرین پر ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں لہذا ہماری کوشش ہے کہ اچھے سکرپٹ کے ساتھ فلمیں کریں”. واضح رہے کہ اس سال کے اوائل میں دونوں کی گوا میں نیو ایئر پارٹی کے حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس پر دونوں نے خاموشی اختیار کی۔ تاہم ممبئی میں بھی دونوں اکٹھے نظر آتے ہیں۔ لیکن ان تمنا نے وجے کے ساتھ اپنے تعلق کا اقرار کر لیا ہے.

    وہاج کے ساتھ کس اداکارہ نے کام کرنے سے انکار کیا تھا ؟‌

    اریج محی الدین کو کس قسم کا کردار کرنے کی خواہش ہے؟‌

    ہانیہ عامر آئیں تنقید کی زد میں‌

  • وہاج کے ساتھ کس اداکارہ نے کام کرنے سے انکار کیا تھا ؟‌

    وہاج کے ساتھ کس اداکارہ نے کام کرنے سے انکار کیا تھا ؟‌

    اداکار وہاج علی جو اس وقت تمام فلم میکرز اور ڈرامہ ڈائریکٹرز کے ہاٹ فیورٹ بنے ہوئے ہیں ، ان پر ایک وقت ایسا بھی تھا جب ان کے ساتھ بڑی ہیروئنز کام کرنے سے منع کر دیتی تھیں ، اس بات کا انکشاف نجی کمپنی و جریدے کے مالک راحیل رائو نے کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہے میں بہت حیران ہوتا ہے ان لوگوں پر جو جب کوئی مشہور نہ ہو اس کے ساتھ کام کرنے سے منع کر دیں اور جب وہ مشہور ہوں تو ان کے ساتھ کام کرنے لگ جائیں. انہوں نے کہا کہ وہاج علی جب بہت مشہور نہیں تھے تو ایک مشہور ہیروئین کو ان کے ساتھ کام کرنے کے لئے کہا گیا تو انہوں نے انکار کر دیا.

    اب وہی ہیروئین وہاج کے ساتھ کام کررہی ہیں. انہوں نے کہا کہ ”بدلتا ہے آسمان رنگ کیسے کیسے”. یاد رہے کہ وہاج علی کے دو ڈرامے جو ایک ساتھ آن ائیر ہوئے، تیرے بن اور مجھے پیار ہوا تھا ، میں ان کی اداکاری کو بہت سراہا گیا ہے، عید الاضحی پر ان کی فلم تیری میری کہانیاں ریلیز ہونے جا رہی ہے . اس کے علاوہ بھی وہاج علی اس وقت ڈرامہ انڈسٹری کے سپر سسٹار بنے ہوئے ہیں امید کی جا رہی ہے فلم کی ریلیز کے بعد وہ بڑی سکرین کے بھی سپر سٹار بن جائیں گے.

    میری آواز اچھی نہیں تھی سانولی تھی اسلئے لگتا تھا میں ہیروئین نہیں بن سکتی رانی مکھر جی

    سوشانت سنگھ میرے بھائیوں جیسا تھا منوج باجپائی

    ہانیہ عامر آئیں تنقید کی زد میں‌

  • اریج محی الدین کو کس قسم کا کردار کرنے کی خواہش ہے؟‌

    اریج محی الدین کو کس قسم کا کردار کرنے کی خواہش ہے؟‌

    ٹی وی آرٹسٹ اریج محی الدین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کیا ہے بہت ساری خواہشات کا اظہار ، انہوں نے کہا ہے کہ میں بہت سارے پیسے جمع کرنا چاہتی ہوں، میں نے کام کر کے کچھ پیسے جمع کئے اور اب اسکی ایک گاڑی خریدی ہے. میں مزید پیسے جمع کر کے امریکہ پڑھائی کی غرض سے جانا چاہتی ہوں. انہوں نے کہاکہ مجھے ڈراموں میں جس طرح کے کردار آفر ہوتے ہیں بس کر لیتی ہوں ، میری خواہش پوچھیں تو میں انار کلی کا کردار کرنا چاہتی ہوں. میرا دل کرتا ہے کہ مجھے ایسے کردار ملیں جو کم کم لوگوں‌ کے حصے میں آتے ہیں.

    اریج محی الدین نے کہا کہ مجھے شاپنگ کرنے اور کپڑے بنانے کا شوق نہیں ہے، لیکن دنیا گھومنے کا اپنے خواب پورے کرنے کا شوق ہے ، اس کے لئے مجھے بہت سارا کام کرنا ہو گا پیسے جمع کرنے ہوں گے. یہی وجہ ہے کہ میں لگن کے ساتھ کام کررہی ہوں، لیکن ”میری آج تک وہ شناخت نہیں بن سکی جو بننی چاہیے” اس کے باوجود میں اپنے کام سے مطمئن ہوں بس بس کچھ بہت اچھا کرنے کی خواہش ہے اور یہ خواہش اچھے کردار ملنے سے ہی پوری ہو سکتی ہے.
    ہانیہ عامر آئیں تنقید کی زد میں‌

    لاہور میں نئی ڈرامہ سیریل”موچی گیٹ” کی ریکارڈنگ

    فلموں کا میوزک دینا زیادہ اچھا لگتا ہے ساحر علی بگا

  • ہانیہ عامر آئیں تنقید کی زد میں‌

    ہانیہ عامر آئیں تنقید کی زد میں‌

    اداکارہ ہانیہ عامر جو کہ ایک بڑی فین فالونگ رکھتی ہیں، شائقین ان کو دیکھنا پسند کرتے ہیں، ان کا ڈرامہ مجھے پیار ہوا تھا آج جکل آن ائیر ہے جس میں‌وہ بطور ہیروئین کام کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، انہیں‌بے حد پسند کیا جا رہاہے. ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں، اور اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتی رہتی ہیں. حال ہی میں انہوں نے اپنی چند تصاویر شئیر کی ہیں سوشل میڈیا پر. وہ تصاویر ہیں سوئمنگ پول میں سوئمنگ کرتے ہوئے کی.

    اداکارہ نے جو تصاویر شئیر کی ہیں ان میں کسی کے ساتھ سوئمنگ کررہی ہیں انہوں نے اپنے ساتھی کی تصاویر شئیر نہیں کیں صرف اپنی شئیر کی ہیں. ان تصاویر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ ہو گئے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ ہانیہ عامر کو شرم آنی چاہیے اس قسم کی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتے ہوئے. ”صارفین نے اداکارہ کو خوب لیا آڑھے ہاتھوں‌لیکن ہانیہ عامر نے کسی ایک کو بھی جواب نہیں دیا یہ پہلا موقع نہیں ہے اس سے پہلے بھی اداکارہ اپنی بولڈ ڈریسز میں تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کرتی رہتی ہیں”.اور سوش لمیڈیا صارفین ان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں لیکن شاید وہ اس قسم کی تنقید کو انجوائے کرتی ہیں.
    میری آواز اچھی نہیں تھی سانولی تھی اسلئے لگتا تھا میں ہیروئین نہیں بن سکتی رانی مکھر جی

    سینئر اداکار راج ملتانی کی یاد میں تقریب

    کام لینے کے لئے 40 آڈیشنز دئیے حمزہ سہیل

     

  • لاہور میں  نئی ڈرامہ سیریل”موچی گیٹ” کی ریکارڈنگ

    لاہور میں نئی ڈرامہ سیریل”موچی گیٹ” کی ریکارڈنگ

    ڈائریکٹر عادل عسکری نے لاہور میں نئی ڈرامہ سیریل”موچی گیٹ” کا آغاز کردیا ہے جس کی کاسٹ میں ملک کے نامور فنکار کام کررہے ہیں۔ اس سیریل کے رائٹر واجد زبیری اور ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر اقبال عسکری ہیں۔ابتدائی دنوں میں جن فنکاروں کا کام ریکارڈ کیا جارہا ہے ان میں علی تابش،سردار کمال،امانت چن،راحیلہ آغا ،عبداللہ اعجاز اور اشرف خان شامل ہیں۔

    سیریل کی خاص بات یہ ہے کہ چینل کی انتظامیہ بضد تھی کہ سارا ڈرامہ کراچی میں بنایا جائے لیکن عادل عسکری کے اصرار پر وہ اسے لاہور منتقل کرنے پر مجبور ہوگئے۔اس بارے میں عادل عسکری کا کہنا ہے کہ اس چیز کا مقصد یہ ہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے زیادہ سے زیادہ فنکاروں اور تکنیک کاروں کو کام مل سکے۔”عادل عسکری کی ڈائریکشن میں بنائی گئی سیریل”اماں جی”ان دنوں سب ٹی وی سے نشر کی جارہی ہے جسے اپنے منفرد موضوع کی وجہ سے ابتدا میں ہی بہت پزیرائی مل رہی ہے”۔ڈرامے میں سردار کمال ،امانت چن اور نواز انجم کی اداکاری شائقین کے لئے ایک ٹریٹ ہے.

    میری آواز اچھی نہیں تھی سانولی تھی اسلئے لگتا تھا میں ہیروئین نہیں بن سکتی رانی مکھر جی

    سینئر اداکار راج ملتانی کی یاد میں تقریب

    شادی کو 50 سال ہو گئے لیکن کبھی لڑائی نہیں ہوئی منور سعید

  • میری آواز اچھی نہیں تھی سانولی تھی اسلئے لگتا تھا میں ہیروئین نہیں بن سکتی رانی مکھر جی

    میری آواز اچھی نہیں تھی سانولی تھی اسلئے لگتا تھا میں ہیروئین نہیں بن سکتی رانی مکھر جی

    بالی وڈ اداکارہ رانی مکھر جی نے کہا ہے کہ میری رنگت سانولی تھی ، میری آواز ہیروئینز جیسی نہیں تھی ، میرا قد چھوٹا تھا اس لئے مجھے لگتا تھا کہ میں ہیروئین نہیں‌ بن سکتی اور نہ ہی میں نے سوچا تھا کہ میں ہیروئین بنوں گی، اگر میں ہیروئین ہوں یا بالی وڈ کا حصہ ہوں تو اسکا سہرا میری والدہ کو جاتا ہے انہوں نے میرے اندر کی چھپی ہوئی ہیروئین کو پہچانا اور انہوں نے مجھے کہا کہ تم بالی وڈ کا حصہ بنو، فلموں میں کام کرو.

    انہوں نے مجھے متحرک کیا حوصلہ دیا اور کہا کہ تم کام کرو، میں نے بھی پھر ماں پر یقین کیا اور اپنی صلاحیتوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا ،” آج اگر مجھے اس انڈسٹری میں تیس سال ہو گئے ہیں تو ماں کی وجہ سے ہیں ورنہ میں تو سمجھتی تھی کہ میں ہیروئین نہیں بن سکتی” . انہوں نےکہا کہ ویسے بھی انسان جو مرضی سوچ لے لیکن اگر خدا نے کوئی چیز اس کی قسمت میں رکھی ہوئی ہے تو اسکو ضرور ملے گی اور مل کر رہتی ہے. خدا نے سوچ رکھا تھا کہ مجھے ہیروئین کے طور پر شہرت دینی ہے تو اس نے دی، جس کے لئے میں یقینا اسکی شکرگزار ہوں.
    ماں کو جگر کا کینسر تھا سعود والدہ کو یاد کرکے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے

    انڈسٹری میں آیا تو ایک چیز سیکھی کہ کام مانگنے سے ملے گا انو ملک

    ولن بننا پسند ہے جاوید شیخ

  • ماں کو جگر کا کینسر تھا سعود والدہ کو یاد کرکے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے

    ماں کو جگر کا کینسر تھا سعود والدہ کو یاد کرکے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے

    سینئر اداکار سعود نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری ماں سے مجھے بہت محبت تھی ، میری ماں کو جگر کا کینسر تھا اور کینسر کا ہمیں ان کے انتقال سے چھ ماہ پہلے پتہ چلا. ماں کی بیماری کا پتہ چلتے ساتھ ہی میں ان کے پاس چلا گیا، ہم امریکہ میں‌تھے امی بھی وہیں تھیں ، میں سارے کام چھوڑ کر چلا گیا، جویریا بھی میرے ساتھ تھی اس نے مجھے کہا کہ ہم امی کے پاس ہی رہیں گے واپس ابھی نہیں جائیں گے ، امی کی خدمت کریں گے.

    وہاں امی جس ہسپتال میں تھیں وہاں ایک گورے نے ہمیں اپنا ایک کمرہ دیدیا ، اس نے کہا کہ آپ سب کی فیملی بڑی ہے ،آپ سب آتے ہو میرے پاس تو کوئی آتا نہیں ہے لہذا میرا کمرہ آپ استعمال کر لیا کریں. سعود نے کہا کہ گوروں کا ہماری والدہ کےلئے کنسرن دیکھ کر ہمیں بہت خوشی ہوئی میری بیٹی بھی اسی دوران پیدا ہوئی ، میری امی بہت خوش ہوئیں. جنت کا عقیقہ بھی وہیں کیا امی کو اس میں شامل کیا، امی کی طبیعت بس بگڑتی جا رہی تھی ، ڈاکٹروں نے کہا کہ آخری وقت آ گیا ہے گھر لیجائیں ، بس گھر لے آئے ، اور ان کی خدمت کرتے رہے.اور ایک صبح وہ اللہ کو پیاری ہو گئیں.

     

     

     

     

     

     

     

     

     

    چھ سال کی عمر میں وسیم اکرم کے ساتھ کمرشل کیا علیزے شاہ

    انڈسٹری میں آیا تو ایک چیز سیکھی کہ کام مانگنے سے ملے گا انو ملک

    ولن بننا پسند ہے جاوید شیخ

     

  • انڈسٹری میں آیا تو ایک چیز سیکھی کہ کام مانگنے سے ملے گا انو ملک

    انڈسٹری میں آیا تو ایک چیز سیکھی کہ کام مانگنے سے ملے گا انو ملک

    انو ملک نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے والد ایک بہت اچھے میوزیشن تھے لیکن ان کو کام نہیں ملتا تھا، مجھے ایسا لگتا ہے کہ شاید میرے والد کو اس لئے کام نہیں ملتا تھا کیونکہ میرے والد گھر بیٹھے رہتے تھے کام مانگنے نہیں جاتے تھے۔ میں بہت دکھی ہوجاتا تھا یہ دیکھ کر میرے والد کو کام نہیں ملتا۔ پھر جب میں میوزک کی دنیا میں آیا تو میں نے بھی ابا کی طرح کام کرنا شروع کیا لیکن میں نے ایک چیز محسوس کی کہ کام مانگنے کےلئے باہر نکلنا پڑے گا گھر بیٹھ کر کام نہیں ملے گا۔ میرے والد نہایت ہی محنتی تھی لیکن ان کو کام نہیں ملتا تھا ، یہ چیز میرے دماغ میں بیٹھی ہوئی تھی، میں نے جب کام شروع کیا تو اوپر والے کی اسقدر مہربانی ہوئی کہ میرے پاس نہ صرف کام آیا بلکہ انڈسٹری کے نامور لوگوں
    کے ساتھ کام کیا.

    انو ملک نے کہا کہ مجھے زندگی میں کسی قسم کا پچھتاوا نہیں ہے لیکن یہ ضرور محسوس کرتا ہوں کہ کام ہی زندگی ہے اور اچھا کام ہمیشہ یاد رکھا جاتاہے۔ انو ملک نے کہا کہ ”میں آج بھی پیچھے مڑ کر دیکھوں تو کامیابیاں ہی کامیابیاں نظر آتی ہیں” لیکن انڈسٹری میں جگہ بنانے کےلئے جو جدوجہد کا وقت تھا اس کو میں نہیں بھول پایا اور شاید بھول پاﺅں گا بھی نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کاش میرے والد کی بھی اس انڈسٹری نے قدر کی ہوتی تو وہ اتنے مایوس نہ رہتے جتنے وہ مایوس تھے۔

    چھ سال کی عمر میں وسیم اکرم کے ساتھ کمرشل کیا علیزے شاہ

    ولن بننا پسند ہے جاوید شیخ

    ایکٹنگ سے قبل ٹیچنگ کی رابعہ نورین