Baaghi TV

Tag: watch full movies

  • چھ سال کی عمر میں وسیم اکرم کے ساتھ کمرشل کیا علیزے شاہ

    چھ سال کی عمر میں وسیم اکرم کے ساتھ کمرشل کیا علیزے شاہ

    اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌کہا ہے کہ میں‌نے چھ سال کی عمرمیں کام شروع کیا تھا اور پہلا کمرشل ہی تھا اس کمرشل میں میرے ساتھ وسیم اکرم تھے ، ان کے ساتھ میں نے دو کمرشلز کئے، دوسرا کمرشل چار سال کے وقفے کے ساتھ کیا، مجھے حیرت ہے کہ وسیم اکرم نے مجھے ٔپہچان لیا، وہ بہت عاجز اور شفیق ہیں. علیزے شاہ نے کہا کہ میں ڈانس کرنے کی بہت شوقین ہوںلیکن کیمرہ کے سامنے ڈانس کرنے کے لئے مجھے بہت زیادہ اعتماد چاہیے.

    انہوں نے کہا کہ سپر سٹار مووی نہیں کرنا چاہتی تھی کیونکہ اعتماد نہیں تھا لیکن مجھے مومنہ درید نے بہت سمجھایا، مجھے ایسا لگتا ہے کہ اگلے پانچ چھ سال تک میں مووی نہیں‌ کر سکتی .میں ابھی زہنی طور پر تیار نہیں ہوں. انہوں نے کہا کہ مجھے فواد خان بہت پسند ہیں لیکن مجھے ان کی فلم دا لیجنڈ آف مولا جٹ دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا.” علی ظفر کے ساتھ سٹیج پر ڈانس کیا تو بہت اچھا لگا، علی ظفر بہت سپورٹیو ہے لہذا ان کے ساتھ پرفارمنس کو بہت انجوائے کیا”. انہوں‌نے یہ بھی کہا کہ فلم کرنے کےلئے ساری عمر پڑی ہوئی ہے ابھی تو ڈراموں میں کام کررہی ہوں.

    ولن بننا پسند ہے جاوید شیخ

    ایکٹنگ سے قبل ٹیچنگ کی رابعہ نورین

    حر اور مانی پہنچے لاہور

  • ولن بننا پسند ہے جاوید شیخ

    ولن بننا پسند ہے جاوید شیخ

    سینئر اداکار جاوید شیخ نے اپنے حالیہ انٹرویومیں کہا ہے کہ میں نے اپنے کیرئیر میں مثبت اور منفی دونوں طرح کے کردار کئے ہیں‌لیکن مجھے منفی کردار کرنا زیادہ اچھا لگتا ہے. جاوید سیئنر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ میری پہلی فلم دھماکہ تھی وہ سپر فلاپ ہوئی تو فلم میکرز نے مجھ پہ دوبارہ اعتماد نہ کرنے کے فیصلہ کر لیا، مجھ پر فلاپ اداکار کی چھاپ لگ گئی ، مجھے کوئی کام ہی نہیں دیتا تھا، پھر ٹی وی پرجب میرا ڈرامہ ان کہی آیا تو وہ سپر ہٹ ہو گیا ، میری بھی گاڑی چل پڑی. اس کے بعد مجھے اداکار مانا گیا ، پھر سے مجھے کام ملنا شروع ہوگیا. جاوید شیخ نے کہا کہ میں میک اپ کم ہی کرتا ہوں، پانچ وقت کی نمازکا پابند ہوں، آج جو بھی ہوں اوپر والے کی مہربانیوں کی وجہ سے ہوں.

    انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ”ایوارڈ پیسوں سے بھی خریدے جاتے ہیں یہ بات سچ ہے، بالی وڈ میں تو یہ چیز عام ہے” وہاں‌جس فنکار کو ایوارڈ ملنا ہو وہی شو میں شرکت کرتاہے.جو آرٹسٹ وہاں بیٹھے ہوتے ہیں ان کو پیسے ملے ہوتے ہیں، یہاں تک کہ ایوارڈ شو میں ڈانس کرنے کے بھی انہیں‌پیسے دئیے جاتے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں نے جب بھی بالی وڈ میں کام کیا اپنے ملک کی عزت پر آنچ نہیں آنے دی.

    ایکٹنگ سے قبل ٹیچنگ کی رابعہ نورین

    فلموں کا میوزک دینا زیادہ اچھا لگتا ہے ساحر علی بگا

    شادی کو 50 سال ہو گئے لیکن کبھی لڑائی نہیں ہوئی منور سعید

  • ایکٹنگ سے قبل ٹیچنگ کی رابعہ نورین

    ایکٹنگ سے قبل ٹیچنگ کی رابعہ نورین

    سینئر اداکارہ رابعہ نورین نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں نے ایکٹنگ سے پہلے ٹیچنگ کی ، ریسپشنسٹ کی جاب بھی کی.انہوں نے کہا کہ میرے خاندان میں زیادہ تر عورتیں ٹیچنگ لائن میں ہی تھیں ، اور یہ طے ہی تھا کہ میں نے بھی ٹیچنگ ہی کرنی ہے، میں نے ٹیچنگ شروع کر دی. ٹیچنگ کے دوران میں نے بی ایڈ کا امتحان بھی پاس کیا ، یہ ٹیچنگ کی ہی کوالفیکیشن ہوتی ہے. انہوں نے کہا کہ پھر ایک وقت آیا کہ صادق آباد سے ہم لوگ کراچی میں شفٹ ہو گئے. میں نے ٹیچنگ چھوڑ کر مختلف قسم کی ملازمتیں کیں،

     

     

     

    اس کے بعد مجھے ایکٹنگ کی آفر آئی میں نے قبول کر لی. رابعہ نے کہا کہ میں نے شادی کی وہ ناکام ہو گئی اس کے بعد میں اپنے کام میں‌لگی رہی ، پھرسینئر اداکار ”عابد علی سے ایک سیٹ پر ملاقات ہوئی ہم نے ایک ساتھ کام کیا، تو ہماری دوستی ہو گئی پھر انہوں نے شادی کی آفر کی جس کو میں نے قبول کر لیا”.عابد علی نہایت ہی سنجیدہ انسان تھے ان کے بارے میں مشہور تھا کہ وہ بہت غصے والے ہیں لیکن ایسا نہیں تھا وہ غصے والے نہیں تھے بلکہ سنجیدہ انسان تھے. عابد علی کے ساتھ شادی کرکے میری زندگی میں ٹھہرائو آیا.
    کام لینے کے لئے 40 آڈیشنز دئیے حمزہ سہیل

    فلموں کا میوزک دینا زیادہ اچھا لگتا ہے ساحر علی بگا

    نادیہ حسین نے لاہورمیں سیلون کھول لیا

  • فلموں کا میوزک دینا زیادہ اچھا لگتا ہے ساحر علی بگا

    فلموں کا میوزک دینا زیادہ اچھا لگتا ہے ساحر علی بگا

    معروف موسیقار و گلوکار ساحر علی بگا نے کہا ہے کہ جب میں کوئی دھن تیار کر لیتا ہوں تو خود فیصلہ کرتا ہوں دھن کے حساب سے کہ یہ کس کو گانے کے لئے دی جائے، ہمارے پاس نامور اور بہترین گلوکار ہیں جو اچھا گاتے ہیں لیکن میں میرٹ پر فیصلہ کرتا ہوں کہ گانا کس کو دیا جانا چاہیے. انہوں نے کہا کہ مجھے فلموں کا میوزک تیار کرنا بہت اچھا لگتا ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ عوام جس طرح‌کا میوزک سننا چاہتی ہے میں اسی قسم کا میوزک بنائوں. ساحر علی بگا نے کہا کہ انہیں سب سے زیادہ مزہ راحت فتح علی خان کے ساتھ کام کرنے میں آتا ہے، کیونکہ وہ ان کی تیار کی گئی دھن کے ساتھ مکمل انصاف کرتے ہیں۔

     

     

    انہوں نے بتایا کہ راحت فتح علی خان اتنے بڑے گلوکار ہونے کے باوجود تیار کی گئی دھن میں اپنی مرضی سے کوئی تبدیلی نہیں کرتے اور اگر انہیں کچھ تبدیل کرنے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے تو وہ موسیقار سے مشورہ کرتے ہیں۔موسیقار نے کہا کہ ”میری خواہش ہے کہ ایک مرتبہ پھر فلم انڈسٹری کا عروج آئے ” اور ہم سب کام کریں، ہمارا میوزک آج بھی ہمسایہ ملک سے بہتر بنتا ہے اور ہمارے پاس بہتر گانے والے ہیں.

    حر اور مانی پہنچے لاہور

    نیمل خاور پھنس گئی مشکل میں

    کام لینے کے لئے 40 آڈیشنز دئیے حمزہ سہیل

  • کام لینے کے لئے 40 آڈیشنز دئیے حمزہ سہیل

    کام لینے کے لئے 40 آڈیشنز دئیے حمزہ سہیل

    معروف اداکار سہیل احمد کے بیٹے حمزہ سہیل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں‌ کہا ہے کہ میرے پاپا ایک بڑے فنکار ہیں ، لیکن اس کے باوجود شوبز میں اینٹری کے لئے مجھے بہت محنت کرنا پڑی، میں نے شروع شروع میں 40 آڈیشنز دئیے. حمزہ سہیل نے کہا کہ بہت سارے لوگوں نے تو مجھے کہہ دیا تھا کہ میں اداکار نہیں‌بن سکتا میری شکل ہی ہیروز جیسی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ کوئی بھی میری صلاحیتوں پر اعتبار کرنے کےلئے تیار نہیں تھا. مجھے بس یہی کہا جاتا تھا کہ تم کوئی اور کام کر لو ایکٹنگ تمہارے بس کا کام نہیں ہے.

    حمزہ سہیل نے کہا کہ ”والد صاحب نے مجھے کام کے حوالے سے سپورٹ نہیں کیا انہوں نے کہا کہ اگر مجھے کام حاصل کرنا ہے تو اپنے بل بوطے پر کرنا ہو گا میں کسی کو تمہاری سفارش نہیں کروں گا”. یاد رہے کہ حمزہ سہیل کا شمار اس وقت اچھے اور نامور اداکاروں میں ہوتا ہے. انہوں نے نہایت ہی کم عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا لیاہے. واضح رہے کہ سہیل احمد نے اپنے ایک انٹرویومیں کہا تھا کہ میں نے اپنے بچوں کو پڑھایا لکھایا لیکن کام کے معاملے میں ان سے کہا کہ اپنی صلاحیتوں کو آزمائیں اور پیسے کمائیں.

    نیمل خاور پھنس گئی مشکل میں

    شادی کو 50 سال ہو گئے لیکن کبھی لڑائی نہیں ہوئی منور سعید

    سینئر اداکار راج ملتانی کی یاد میں تقریب

  • نیمل خاور پھنس گئی مشکل میں

    نیمل خاور پھنس گئی مشکل میں

    حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نعمل خاور جو کہ ایک معروف ماڈل بھی ہیں ، شادی کے بعد گو کہ انہوں نے کام میں‌کمی کر دی ہے لیکن نعمل خاور مسلسل سوشل میڈیا پر سرخیوں میں رہتی ہیں، گزشتہ چند دنوں‌سے وہ ہیں بہت زیادہ سرخیوں میں ، ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جو کہ اداکارہ کی سرجری کے بعد بنائی گئی ہے. کہا جا رہا ہے کہ اداکارہ نے ناک کی سرجری کروائی ہے اور سرجری ان کو مہنگی پڑ گئی ہے کیونکہ ان کے مداحوں کو ان کی سرجری کے بعد ہی شکل پسند ہی نہیں آئی.

    ”نعمل خاور سرجری کے بعد اداکارہ سارا لورین کی طرح نظر آنے لگی ہیں” اور سوشل میڈیا صارفین نے جم کر کی ہے تنقید ہے ان کا کہنا ہے کہ ، اچھی بھلی شکل کو خراب کروا بیٹھی . کسی صارف نے کہا کہ بھلا کیا ضرورت تھی سرجری کی، یاد رہے کہ نعمل خاور نے فلموں میں بھی کام کیا ہے انہوں نے فلم ورنہ میں اہک اہم کردار ادا کیا تھا کہا جا رہا ہے اداکارہ بہت جلد ایکٹنگ کے ایک پراجیکٹ میں نظر آئیں گی، ان کے شوہر حمزہ علی عباسی کبھی اداکاری چھوڑ دینے کا دعوی کرتے ہیں تو کبھی اداکاری کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں.

  • سینئر اداکار راج ملتانی کی یاد میں تقریب

    سینئر اداکار راج ملتانی کی یاد میں تقریب

    پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار راج ملتانی کی یاد میں ایک تقریب پلاک میں منعقد کی گئی۔تقریب میں پاکستان فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات نے راج ملتانی کی فلم انڈسٹری کے لئے گراں قدر خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔جن میں پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر ڈائریکٹر الطاف حسین، حسن عسکری،مسعود بٹ،پرویز کلیم،جاوید رضا،انور خان،ناصر ادیب،ڈائریکٹر پلاک ڈاکٹر عاصم چوہدری،کامران چوہدری،جرار رضوی،ذوالفقار مانا،حاجی احسن،امانت امان اللہ ،باسو چوہدری،دردانہ رحمن،امروزیہ،ٹمی رائے، نغمہ بیگم شامل تھیں۔اس موقع پر اداکار راج ملتانی کی فلموں کی ڈاکومنٹری بھی دیکھائی گئی۔جسے شرکاء نے بے حد پسند کیا ۔پروگرام کی میزبانی کے فرائض ریاض خان نے انجام دئیے۔شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ راج ملتانی نے فلم انڈسٹری میں آکر بہت محنت کی اپنے فن کو پروان چڑھایا۔”راج ملتانی کا اصل نام نواز تھا اور انہوں نے اپنا نام راج رکھا اور اس کے آگے اپنے شہر ملتان کی شناخت سے راج ملتانی بنا۔راج ملتانی اور سلطان راہی کی دوستی کی مثال فلم انڈسٹری والے دیتے تھے” ۔

    راج ملتانی کی یاد میں کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان،پلاک اور حیدر راج ملتانی نے شاندار تقریب منعقد کی ہے۔ حیدرراج ملتانی نے اپنے با ادب اور اخلاق بیٹا ہونے کا ثبوت دے کر اپنے باپ کے نام کو زندہ کردیا ہے۔ تقریب میں گلوکارہ ماہم رحمن،مناہل شاہ،احمد،حیدر بادشاہ نے پرفارم کیا۔آرزو،فلک محمود اور مکھناں نے خوبصورت فلمی گانوں پر پرفارمنس پیش کی جبکہ نامور کامیڈین حسن عباس اور سہیل پٹاکہ نے بھی پرفارم کیا۔حیدر راج ملتانی نے تقریب میں موجود شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور سی جے ایف پی کی کاوش کو سراہا.

    نادیہ حسین نے لاہورمیں سیلون کھول لیا

    حر اور مانی پہنچے لاہور

    شادی کو 50 سال ہو گئے لیکن کبھی لڑائی نہیں ہوئی منور سعید

  • شادی کو 50 سال ہو گئے لیکن کبھی لڑائی نہیں ہوئی منور سعید

    شادی کو 50 سال ہو گئے لیکن کبھی لڑائی نہیں ہوئی منور سعید

    سینئر اداکار منور سعید نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میری اور میری اہلیہ کی کبھی لڑائی نہیں ہوئی، ہماری شادی کو پچاس سال کا عرصہ بیت چکا ہے ، اور ہمارے جو قریبی جاننے والے ہیں وہ حیران ہوتےہیں کہ ہم دونوں کی کبھی لڑائی ہی نہیں ہوئی. ”منور سعید نے کہا کہ جب ہماری شادی ہوئی تھی تو ہم نے ایک بات طے کر لی تھی ، جب مجھے غصہ آئیگا تو تم کچن میں‌چلی جانا اور تب تک وہیں رہنا جب تک میرا غصہ ٹھنڈا نہ ہوجائے، تمہیں غصہ آیا تو میں باہر لان میں چلا جائونگا. ”

    یوں‌ہم نے ایک دوسرے کے مزاج کا خیال رکھا اور ہماری زندگی اچھی گزری، ہم نے کبھی غصے کی حالت میں ایک دوسرے کے ساتھ سوال جواب کیا ہی نہیں ، یہی ہماری کامیاب شادی اور لڑائی جھگڑا نہ ہونے کی بڑی وجہ رہی ہے. ہمارے بچوں نے اس قسم کی عادات ہم سے لی ہیں اور وہ بھی ایک اچھی زندگی بسر کررہے ہیں.یاد رہے کہ منور سعید ورسٹائل اداکار ہیں انہوں نے فلموں اور ڈراموں میں مثبت اور منفی ہر طرح کے کردار کرکے شائقین سے داد وصول کی.
    حر اور مانی پہنچے لاہور

    نادیہ حسین نے لاہورمیں سیلون کھول لیا

    اپنی مرضی کے مطابق کام کرتی ہوں نادیہ خان

  • نادیہ حسین نے لاہورمیں سیلون کھول لیا

    نادیہ حسین نے لاہورمیں سیلون کھول لیا

    اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین نے لاہور میں اپنے نام سے ایک سیلون کھولا ہے، اس سے قبل وہ کراچی میں تین سیلون کھول چکی ہیں لیکن لاہور میں ان کی یہ پہلی برانچ ہے. ڈیفینس فیز فور میں انہوًں نے سیلون اوپن کیا ہے. سیلون کی افتتاحی تقریب میں نادیہ حسین خود موجود تھیں انہوں نے اس موقع پر کہا کہ میں بہت پرجوش ہوں کہ لاہور میں سیلون اوپن کیا ہے، مجھے امید ہے کہ خواتین میرے سیلون میں ہونے والے کام میں ضرور دلچپسی لیں گی. نادیہ حسین نے کہا کہ ہمارے سیلون میں میک اپ کے علاوہ سروسز بھی دی جائیں گی اور ہر تھوڑے عرصے کے بعد خواتین کو پیکجز بھی دئیے جائیں گے جو کہ بہت ہی اکنامیکل ہوں گے.

    انہوں نے کہا کہ میک اپ ہمیشہ موسم کی مناسبت سے کیا جاتا ہے اور یہ چیز دھیان میں رکھنا بے حد ضروری ہے. ”نادیہ نے کہا کہ میں لاہور کے مختلف علاقوں میں مزید برانچز بھی اوپن کروں گی” . یاد رہے کہ نادیہ حسین کا اپنا میک اپ برینڈ بھی ہے جس کی شاپس انہوں نے الفتح میں اوپن کر رکھی ہیں. وہ اپنا میک اپ استعمال کرتی ہیں اور خواتین ان کے بنائے ہوئے میک اپ کو بہت پسند بھی کرتی ہیں .

    حر اور مانی پہنچے لاہور

    اپنی مرضی کے مطابق کام کرتی ہوں نادیہ خان

    طاہر شاہ بھی اداکار بن گئے

  • حر اور مانی پہنچے لاہور

    حر اور مانی پہنچے لاہور

    اداکارہ حرا اور مانی پہنچے لاہور ، دونوں اپنی فلم کی فلم پرموشن کے لئے کراچی سے خصوصی طور پر لاہور آئے، تیری میری کہانیاں کے حوالے سے حرا اور مانی نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کی اور بتایا کہ ان کی فلم عید الاضحی پر ریلیز ہونے جا رہی ہے. تیری میری کہانیاں میں‌بنیادی طور پر تین کہانیاں ہیں.جس شارٹ فلم میں ہمیں پہلی بار ایک ساتھ حرا اور مانی نظر آرہے ہیں اس کا نام ہے ”جن محل“ . اس فلم سے پہلے یہ دونوں کسی بھی فلم میں ایک ساتھ دکھائی نہیں دئیے نہ ہی کبھی کسی ڈرامے میں‌ایک ساتھ دکھائی دئیے ہیں. جن محل ایک ہارر کامیڈی مووی ہے جس میں ایک ایک خاندان کے ساتھ پیش آنے والی حیران کن واقعات کی عکاسی کی گئی ہے۔

     

    ”اس کہانی کے رائٹرباسط نقوی اور علی عباس نقوی ہیں جبکہ ہدایت کاری نبیل قریشی نے کی ہے”۔امید کی جا رہی ہے کہ تیری میر کہانیاں کو شائقین بہت پسند کریں گے. تیری میری کہانیاں پاکستانی سینما کے لئے بالکل ہی ایک الگ اور ہٹ کر کونسیپٹ ہے ، جس کے بارے میں امید کی جا رہی ہے ضرور سراہا جائیگا، اگر یہ کونسپیٹ شائقین نے قبول کر لیا تو پھر شاید ایسے تجربات مسلسل ہوتے رہیں گے اور شائقین ایک ٹکٹ میں تین سے چار فلمیں دیکھ سکا کریں گے.

    عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی ”تیری میری کہانیاں“ کے لئے شائقین منتظر

    ڈرامہ سیریل سوتیلے میں‌ شائقین کی دلچپسی

    جارج کلونی حجام بن گئے ؟