Baaghi TV

Tag: watch full movies

  • عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی ”تیری میری کہانیاں“ کے لئے شائقین منتظر

    عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی ”تیری میری کہانیاں“ کے لئے شائقین منتظر

    فلم ”تیری میری کہانیاں“ عید الاضحی پر سینماؤں کی زینت بن رہی ہے تاہم فلم میں موجود تین کہانیوں کے نام اور اداکار منظر عام پر آگئے ہیں۔تیری میری کہانیاں، ایک فیچر فلم ہے جس میں مختلف اداکاروں اور ہدایت کاروں کے ساتھ تین مختلف مختصر کہانیوں کو یکجا کرکے ایک فلم میں پیش کیاگیا ہے۔ یہ فلم پاکستانی سنیما پراپنی نوعیت کا پہلا تجربہ ہے جس میں کسی ایک پلاٹ پر انحصارکی بجائے متعدد کہانیوں پر مشتمل انتھالوجی کا انتخاب کیا گیا ہے۔تیری میری کہانیاں، کا دورانیہ 120منٹ ہے۔ فلم میں چار گانے بھی شامل ہیں۔اس انتھالوجی میں پہلی شارٹ فلم ”جن محل“ میں شادی شدہ جوڑی حرا اورمانی کو پہلی بار ایک ساتھ اسکرین پر دکھایا گیا ہے.

     

    ” یہ ایک ہارر کامیڈی ہے جس میں ایک ایک خاندان کے ساتھ پیش آنے والی حیران کن واقعات کی عکاسی کی گئی ہے۔ ”اس کہانی کے رائٹرباسط نقوی اور علی عباس نقوی ہیں جبکہ ہدایت کاری نبیل قریشی نے کی ہے۔ دوسری کہانی میں مہوش حیات اور وہاج علی پہلی باراسکرین پر مدمقابل ہیں۔ دیگر کاسٹ میں زاہد احمد اور آمنہ الیاس بھی شامل ہیں۔ یہ ایک رومانوی ڈرامہ ہے جس کانام ”ایک سو تئیسواں“ رکھا گیا ہے۔ اس کہانی کے خالق خلیل الرحمن قمر جبکہ ڈائریکٹر ندیم بیگ ہیں۔تیسری شارٹ فلم کا نام ”پسوڑی“ ہے۔ اس فلم میں شہریار منور اور رمشا خان لیڈ پیئر میں نظر آئیں گے۔ یہ ایک کامیڈی ڈرامہ ہے۔ اس فلم کی پروڈیوسر اور ہدایت کارہ مرینہ خان ہیں جبکہ رائٹر واسع چوہدری ہیں۔
    طاہر شاہ بھی اداکار بن گئے

    عمران اشرف کا ہاتھ کیسے جلا؟‌

    حنا بیات نے ندا یاسر کورلانے کے بعد ہنسا دیا

  • ڈرامہ سیریل سوتیلے میں‌ شائقین کی دلچپسی

    ڈرامہ سیریل سوتیلے میں‌ شائقین کی دلچپسی

    پی ٹی وی پر ٹیلی کاسٹ کئے جانے والے نیا ڈرامہ سوتیلے میں شائقین کی دلچپسی بڑھنے لگی ہے. "سوتیلے” پنجاب کے دو خاندانوں کی خوبصورت کہانی ہے جس میں‌ پنجاب کے کلچر کو نمایاں طور پر مدنظر رکھا گیا ہے۔ ڈرامے کی کاسٹ میں فلمسٹار ارباز خان کے بیٹے آریان خان کو شوبز میں پہلی مرتبہ متعارف کرایا جارہا ہے۔ ڈرایکٹر دلاور ملک نے کہا کہ نورحسن رانا سے دوستی بہت پرانی اور بے تکلف ہے مگر ڈرامہ "سوتیلے” شروع کرنے سے پہلے میں گھبراہٹ کا شکار ہوا کیونکہ ٹی وی پروڈکشن بہت مشکل کام ہے اور بہت سے لوگوں کے اچھے تعلقات بھی خراب ہو جاتے ہیں لیکن نورحسن رانا کے ساتھ کام کر کے بہت مزہ آیا اور خاص طور پر سیٹ پر ہر چھوٹے بڑے سے انتہائی ادب سے پیش آنا اور سب کے ساتھ فیملی جیسے ماحول میں کام کرنا ان کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔

    جبکہ نور حسن رانا کا کہنا ہے میرا لاہور میں یہ کامیاب تیسرا پرا جیکٹ ہے.ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ کہتے ہیں ٹی وی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کراچی شفٹ ہو گئی ہے میں سمجھتا ہوں یہ ناکام اور حسد کرنے والے لوگوں کی باتیں ہیں۔”دوسری طرف ارباز خان کو اپنے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ سے کافی امیدیں وابستہ ہیں”.
    سونم کپور بھی بچپن میں‌جنسی ہراسانی کا شکار ہوئیں؟

    جارج کلونی حجام بن گئے ؟

    امیتابھ بچن اور رجنی کانت کے مداحوں کے لئے خوشخبری

  • سونم کپور بھی بچپن میں‌جنسی ہراسانی کا شکار ہوئیں؟

    سونم کپور بھی بچپن میں‌جنسی ہراسانی کا شکار ہوئیں؟

    بالی وڈ اداکارہ سونم کپور جنہوں نے شادی کے بعد کام سے تھوڑی بریک لی ہے ، لیکن انہوں نے کہا ہے کہ میں نے کام نہ چھوڑا ہے نہ چھوڑوں گی ، بالی وڈ میری پہچان ہے. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں زکر کیا ہے کہ ایک ایسی بات کا جس کے بارے میں انہوں نے اپنے والدین کو بھی کبھی آگاہ نہیں کیا . سونم کپور کا کہنا ہےکہ بچپن میں‌ جنسی ہراسانی کا شکار بنی، میں ایک شاپنگ مال میں گئی تھی اپنی سہیلیوں کے ہمراہ ، وہاں مجھے ایک آدمی نے بہت برے انداز میں‌چھوا تھا ،

    مجھے محسوس ہوا تھا کہ یہ کچھ غلط ہے جو میرے ساتھ کیا گیا ہے، لہذا میں بہت زیادہ ڈر اور سہم گئی تھی. انہوں نے کہا کہ میں نے اس واقعہ زکر کبھی کسی کے ساتھ نہیں کیا سونم کپور اس ”واقعہ کا بتاتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں اور کہا کہ یہ واقعہ مجھے کبھی نہیں بھولتا ؛؛، اس کے بارے میں سوچوں کو تو آج بھی ڈر اور سہم جاتی ہوں . یاد رہے کہ سونم کپور پاکستانی اداکار فواد خان کی بہت بڑی مداح ہیں، نہ صرف سونم بلکہ انیل کپور بھی پاکستانی اداکار کو بہت سراہتے ہیں. سونم اور فواد خان نے ایک ساتھ خوبصورت فلم میں کام کیا تھا.

     

     

     

    جارج کلونی حجام بن گئے ؟

    حمائمہ ملک اپنے یوٹیوب چینل پر کیا کریں گی ؟‌

    مومنہ بتول نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنا دی

  • جارج کلونی حجام بن گئے ؟

    جارج کلونی حجام بن گئے ؟

    ہالی وڈ‌ اداکار جارج کلونی جو سال ہا سال سے شائقین کے دلوں پر راج کررہے ہیں ، پوری دنیا میں ان کے مداح ایک بڑی تعداد میں پائے جاتے ہیں. انہوں نے اپنے حالیہ انٹرویو میں بتایا ہے کہ میں اپنے بال خود کاٹتا ہوں، اور پچھلے 25 سال سے میں کسی حجام کے پاس نہیں گیا نہ ہی کسی سے بال کٹوائے ہیں، میں نے آج سے 25 سال پہلے بال بنانے والی مشین فلوبی خریدی تھی ، اسی کی مدد سے اپنے بال خود ہی کاٹ لیتا ہوں خود ہی ان کو بنا لیتا ہوں،

    اس مشین کے ہوتے ہوئے مجھے کسی کی مدد کی ضرورت باقی نہیں رہی، جارج کلونی نے یہ انکشاف کیا تو ان کے مداح یہ بات سن کر حیران رہ گئے ان کا کہنا ہے کہ کیسے ہوسکتا ہے کہ ایک ارب پتی اداکار اپنے بال خود کاٹتا ہو. تاہم یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ جارج کلونی نے بال کاٹنے والی مشین فلوبی کی تشہیر کے لئے ایسا کہا ہے اور یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ اتنا بڑا اور امیر اداکار اپنے بال کسی سے نہ کٹواتا ہو. یاد رہے کہ جارج کلونی ہالی وڈ کے ایک بڑے اداکار ہیں جن کے کریڈٹ پر نامور فلمیں ہیں ، شائقین آج بھی ان کو دیکھنے کےلئے بےتاب رہتے ہیں ، لیکن انہوں نے بال کاٹنے والی بات بتا کر اپنے مداحوں کو حیران کر دیا ہے.

     

    امیتابھ بچن اور رجنی کانت کے مداحوں کے لئے خوشخبری

    طاہر شاہ بھی اداکار بن گئے

    کونسے تین شہر صبا قمر کے دل کے قریب ہیں ؟‌

  • امیتابھ بچن اور رجنی کانت کے مداحوں کے لئے خوشخبری

    امیتابھ بچن اور رجنی کانت کے مداحوں کے لئے خوشخبری

    امیتابھ بچن اگر بالی وڈ‌کے سپر سٹار ہیں تو رجنی کانت بھی پیچھے نہیں ہیں‌ وہ بھی بالی وڈ‌کے سپر سٹار مانے جاتے ہیں. ان دونوں کے مداحوں کے لئے ایک خوشخبری ہے ، اور وہ خوشخبری یہ ہے کہ امیتابھ بچن اور رجنی کانت ایک ساتھ ایک فلم میں دکھائی دیں گے . دونوں نے 32 سال پہلے ایک ساتھ کام کیا تھا. تازہ ترین اطلاعات کے مطابق رجنی کانت اور امیتابھ بچن تھالیور 170 کے ساتھ سینما اسکرین پر اکٹھے نظر آئیں گے۔ بھارت کے دونوں سپر اسٹار اس سے قبل فلم ہم ، اندھا قانون اور گرفتار میں ایک ساتھ نظر آئے تھے ،

    ان دونوں کی جوڑی کو ایک ساتھ بہت پسند کیا جاتا ہے اور ”انہوں نے جن فلموں میں بھی ایک ساتھ کام کیا انہیں بہت زیادہ پسند کیا گیا”، اب جس فلم میں یہ دونوں‌جلوہ گر ہونے جا رہے ہیں اسکی شوٹنگ اسی سال ختم ہو جائیگی اور اسی سال ریلیز بھی ہوگی. دونوں سپر سٹارز کے مداح یہ خبر سن کر کافی پرجوش ہیں اور ان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے بےتاب ہیں. یاد رہے کہ امیتابھ بچن اور رجنی کانت کا شمار اس عمر میں بھی بالی وڈ کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فنکاروں میں ہوتا ہے.

    حنا بیات نے ندا یاسر کورلانے کے بعد ہنسا دیا

    عمران اشرف کا ہاتھ کیسے جلا؟‌

    طاہر شاہ بھی اداکار بن گئے

  • طاہر شاہ بھی اداکار بن گئے

    طاہر شاہ بھی اداکار بن گئے

    طاہر شاہ جنہوں نے سوشل میڈیا سے کافی شہرت حاصل کی ، انہوں نے جب بھی جو بھی گانا گایا ہے اسکو کافی پذیرائی ملی ہے ، چاہے لوگ پسند کریں نہ کریں لیکن اسکو پذیرای ضرور ملتی ہے. طاہر شاہ نے ہالی وڈ کی فلم میں کام کرنے کا انکشاف کرکے حیران کر دیا ہے لوگوں کو. ”طاہر شاہ کا کہنا ہے کہ میں ہالی وڈ کی فلم میں کام کررہا ہوں اور اس فلم میں ، میں ہی پیسہ لگا رہا ہوں، میرے ساتھ ہالی وڈ‌، کینڈین سمیت دنیا بھر کے دیگر ممالک کے فنکار کام کررہے ہیں”.

    ان کا مزید یہ کہنا ہے کہ فلم بہت مختلف ہو گی اور دیکھنے والوں کو بہت مزا آئیگا ، انہیں اس میں ایک نیا طاہر شاہ دیکھنے کو ملے گا، طاہر شاہ کے مطابق فلم کی کہانی میرے دل کے بہت قریب ہے اور مجھے یقین ہے کہ فلم کی کہانی عالمی سطح پر لوگوں کو متاثر کرے گی.واضح رہے کہ طاہر شاہ کو جہاں‌پذیرائی ملتی ہے وہیں ان کا بہت زیادہ مذاق بھی بنایا جاتا ہے لیکن طاہر شاہ اس چیز سے کبھی بھی نہیں گھبرائے اور اپنی دھن میں لگے ہوئے ہیں اور جیسا دل کرتا ہے ویسا کام کرتے ہیں چاہے کوئی ان کو پسند کرے یا ان کا مذاق بنائے.

    حنا بیات نے ندا یاسر کورلانے کے بعد ہنسا دیا

    صائمہ نور کے دل کے قریب بڑی یا چھوٹی سکرین ؟

    سنی دیول کے بیٹے کی شادی کی تقریبات، دھرمیندر کی ڈانس وڈیوز وائرل

  • حنا بیات نے ندا یاسر کورلانے کے بعد ہنسا دیا

    حنا بیات نے ندا یاسر کورلانے کے بعد ہنسا دیا

    ندا یاسر جو مارننگ شو کرتی ہیں وہ ہر شو میں کسی سلیبرٹی کو بلاتی اور انٹرویو کرتی ہیں، انہوں نے اپنے ایک شو میں‌ گزشتہ ہفتے اداکارہ حنا بیات کو بلایا ، حنا بیات نے شو میں اپنی زندگی سے جڑے ایسے واقعات پر بات کی ، نہ صرف وہ خود آبدیدہ ہوئیں بلکہ ندا یاسر بھی آبدیدہ ہو گئیں. انہوں نے اپنی شادی اور شوہر کے انتقال کی بات کی تو دیکھنے سننے والے جذباتی ہو گئے. حنا بیات نے محسوس کیا کہ انٹرویوکے دوران نہ صرف وہ خود روئیں بلکہ ندا یاسر بھی روتی رہیں. اس انٹرویو کے بعد حنا بیات نے ایک پلان بنایا اس پلان کے مطابق انہوں نے گھر پر ایک پارٹی رکھی اس میں انہوں نے ندا یاسر، یاسر نواز ، نادیہ جمیل کو بلایا. اور ہلا گلہ کیا، اس دوران انہوں نے تصویریں بنوائیں، اور وہ تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں اور کیپشن لکھا کہ” صبح ندا کو اِتنا رلایا کہ رات کو اسے ہنسانے کے لیے بلا لیا، ان خوبصورت لوگوں کے ساتھ کتنی مزے کی رات ہے۔

    حنا بیات نے تصویر میں موجود سب فنکاروں کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ روتے روتے ہنسنا سیکھو، ہنستے ہنستے رونا”. سوشل میڈیا پر یہ تصاویر کافی وائرل ہوئیں اور انہیں بہت زیادہ پسند بھی کیا گیا. یاد رہے کہ حنا بیات ٹی وی کی بہترین اداکارہ ہیں، انہوں نے ہمیشہ ایسے کردار کئے ہیں جو دیکھنے والوں کو نہ صرف پیغام دیتے ہیں بلکہ سوچنے پر مجبور کرتے ہیں.

     

     

    عمران اشرف کا ہاتھ کیسے جلا؟‌

    صوفیہ احمد کو پاکستان کی یاد ستانے لگی

    حمائمہ ملک اپنے یوٹیوب چینل پر کیا کریں گی ؟‌

  • عمران اشرف کا ہاتھ کیسے جلا؟‌

    عمران اشرف کا ہاتھ کیسے جلا؟‌

    اداکار عمران اشرف اور امر خان کا ڈرامہ ہیر دا ہیرو شائقین نے بہت پسند کیا، اور دونوں کی جوڑی کو سراہنے کے ساتھ ان کو دوبارہ ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش کی. عمران اشرف نے ہیر دا ہیرو میں ہیرو بٹ کا کردار کیا، اس ڈرامے کی شوٹنگ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے عمران اشرف نے بتایا کہ اس ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران میرے ساتھ ایک حادثہ پیش آیا اس میں میرا ہاتھ جل گیا، سین کچھ یوں تھا کہ ہیرو کو ہیروئین کو بچانا ہوتا ہے ، اسکا دوپٹہ جل رہا ہوتا ہے، ”عمران اشرف بتاتے ہیں کہ میں نے ایسا ہی کیا سین اوکے ہو گیا تو دوپٹہ ہاتھ سے ہٹایا تو دیکھا کہ میری جلد جل چکی تھی اور اس کے نشان تین مہینے کے بعد بھی میرےہاتھ پر نظر آرہے ہیں”.

    انہوں نے کہا کہ مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ سین میری جلد کو ہی جھلسا دے گا. یاد رہے کہ امر خان اور عمران اشرف ایک ساتھ فلم دم مستم میں‌بھی دکھائی دئیے، دونوں کو ایک ساتھ بہت پسند کیا گیا . ہیرو دا ہیرو کو امر خان نے خود لکھا تھا اور ایک بار پھر اپنی اور عمران اشرف کی جوڑی کو دہرایا. جسے لوگوں نے بہت سراہا.

    صائمہ نور کے دل کے قریب بڑی یا چھوٹی سکرین ؟

    کونسے تین شہر صبا قمر کے دل کے قریب ہیں ؟‌

    گھر اور کام میں کسی ایک کو چننا پڑا تو حبا کیا کریں گی؟ اداکارہ نے بتا دیا

  • شہریار منورنے ماہرہ خان کے کہنے پر کیا کیا؟‌

    شہریار منورنے ماہرہ خان کے کہنے پر کیا کیا؟‌

    یہ سب جانتے ہیں کہ اداکارہ ماہرہ خان اور شہریار منور کی آپس میں بہت دوستی ہے اور دونوں نے ایک ساتھ کام بھی کیا ہے. شہریار منور اس وقت تنقید کی زد میں‌ آئے میں جب انہوں نے دبئی میں ہونے والے ایک فنکشن میں انڈین اداکار نواز الدین صدیقی کے پائوں چھوئے. شہریار منور سے اس حوالے سے حالیہ انٹرویو میں پوچھا گیا توانہوں نے کہا کہ میں نواز الدین صدیقی کو بہت پسند کرتا ہوں اور ان کی فلم گینگز آف واسے پور دیکھی تو میں ان کا بہت بڑا فین بن گیا، جب ہم ایک ایوارڈ فنکشن میں اکٹھے ہوئے تو میں ان کو دیکھ کر بہت خوش ہوا، میں نے نوازالدین صدیقی سے کہا کہ میں آپکا مداح ہوں، ماہرہ خان اس دوران

    میرے ساتھ کھڑی تھیں تو انہوں نے کہا کہ تمہارے پسندیدہ اداکار ہیں تو ان کے پائوں چھوئو، میں نے اپنی سندھی روایات کے مطابق ان کے پائوں چھو لئے ورنہ ایسی کوئی بات نہیں کہ میں کسی کے پائوں چھوئوں. شہریار منور نے کہا کہ کسی کو کام پسند کرنے میں‌کوئی برائی نہیں نہ ہی اسکا مداح ہونے میں‌کوئی برائی ہوتی ہے. لیکن میرے لوگوں نے انڈین اداکار کے پائوں چھونے کے عمل کو پسند نہیں‌کیا میں اپنے لوگوں کے جذبات کا احترام کرتاہوں اور آئندہ اسکا خیال رکھوں گا.

    صائمہ نور کے دل کے قریب بڑی یا چھوٹی سکرین ؟

    اپنی مرضی کے مطابق کام کرتی ہوں نادیہ خان

    کونسے تین شہر صبا قمر کے دل کے قریب ہیں ؟‌

  • اپنی مرضی کے مطابق کام کرتی ہوں نادیہ خان

    اپنی مرضی کے مطابق کام کرتی ہوں نادیہ خان

    اداکارہ نادیہ خان جو کہ آج کل ڈراموں پر تبصرہ کرتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں، اور ان کو جس کی اداکاری پسند آجائے اس کی جہاں خوب تعریف کرتی ہیں وہیں اگر کسی کی اداکاری نہ پسند آئے تو خوب دھلائی بھی کرتی ہیں. نادیہ خان نے اپنے حالیہ بیان میں‌ کہا ہے کہ میں نے کام ہمیشہ اپنی شرائط پر کیا ہے اوراگر مجھے کوئی سکرپٹ پسند نہ آئے تو میں اسکے لئے حامی نہیں بھرتی، فرض کریں میں نے کوئی پراجیکٹ سائن کر لیا ہے اور اس میں‌ ڈائیلاگز ایسے بولنے پڑ رہے ہیں جو میرے مزاج کے مطابق نہیں‌تو میں بالکل وہ ڈائیلاگز نہیں بولوں گی.

    نادیہ خان نے کہا کہ میں اپنے کام پر بالکل بھی سمجھوتہ نہیں کرتی ہوں، میرا جیسے دل کرے میں ویسے ہی کام کرتی ہوں . ”جو چیز مجھے پسند نہیں‌اس پر اگر سامنے والا مجھے مجبور کرے تو میں اس پراجیکٹ کو ہی چھوڑ‌دیتی ہوں”. یاد رہے کہ چند روز قبل نادیہ خان نے کہا تھا کہ میں نے ایک ڈرامہ سائن کیا اس میں جو میرا کردار تھا اس کے ڈائیلاگز مجھے پسند نہیں آئے تھے تو میں نے ڈائریکٹر سے کہہ کر خود اس کے ڈائیلاگز لکھے اور پھر وہی بولے. نادیہ خان نے یہ بھی کہا تھا کہ آج کل کے کچھ ڈراموں کی کہانیاں تو ایسی ہوتی ہیں کہ جن کو دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ ہم آج تک لو ٹرائی اینگل سے ہی نہیں نکلے دنیا کہاں سے کہاں‌پہنچ گئی ہے اور ہم ابھی تک وہیں کھڑے ہیں ایک لڑکی دو لڑکے .

     

     

     

     

     

     

     

     

    صائمہ نور کے دل کے قریب بڑی یا چھوٹی سکرین ؟

    سنی دیول کے بیٹے کی شادی کی تقریبات، دھرمیندر کی ڈانس وڈیوز وائرل

    کونسے تین شہر صبا قمر کے دل کے قریب ہیں ؟‌