گجرات ( چوہدری فیضان ارشاد سے)گجرات کے علاقہ مدنیہ کی رہائشی زیب النساء نامی خاتون جو کہ کل سے لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ گمشدہ ایک خاتون زیب النساء آٹھ ماہ کے بچے کے ساتھ کل دن گیارہ بجے سے مدینہ سیدوں سے لاپتہ ہے۔ جس کی دماغی حالت ٹھیک نہیں ہے جس کسی کو اس کے بارے اطلاع ہو وہ برائے مہربانی درج ذیل نمبر پر اطلاع کر کے مشکور فرمائیں ۔ گھر والے کافی پریشان ہیں۔ شعیب شاہ 03338406894۔ اس کو صدقہ جاریہ سمجھ کر شئیر کریں ۔۔
تصویریں
-

گجرات نجی شاپنگ مال علینہ سینڑ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔۔۔
گجرات ( چوہدری فیضان ارشاد سے)بھمبر روڈ پر نجی شاپنگ مال علینہ سینڑ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی یہ واقعہ آج صبح 9 بجے کے قریب پیش آیا ۔بھمبر روڈ پر نجی شاپنگ مال علینہ سینڑ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی ۔آگ پر قابو پانے کیلئے ریسکیو اور فائر بریگیڈ کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئ ۔آگ شاپنگ مال کے گروانڈ فلور میں لگی ہے،نجی مال میں دھواں زیادہ ہونے کی صورت میں فائر فائٹنگ کے عمل میں دشواری کا سامنا ہے۔ آگ لگنے کی وجہ تو تا حال ابھی تک سامنے نہ آ سکی لیکن آگ کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن مالی نقصان کافی ہوا ۔ ریکسو اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیوں نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا گیا ۔
-

بستی ملوک گورنمنٹ ہائی کےفرسٹ انے والے طلبہ کے اعزاز میں خوبصورت تقریب کا انعقاد
بستی ملوک(نمائند ہ باغی ٹی وی )آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کے ریجنل وائس چیئرمین چوہدری شبیر گجر نے سالانہ امتحانات فرسٹ ایئر میں گورنمنٹ ہائی سکول بستی ملوک کے استاد نصراللہ کے صاحبزادے احمد حذیفہ کو پری میڈیکل میں 480/500نمبر حاصل کرتے ہوئے علاقہ بھر میں فسٹ پوزیشن جبکہ دیگر محنتی طلباء وطالبات جن میں عروج یونس 476،مدثر اسلم471،عمر رشید470،محمد مجاہد توفیق 468،محمد زوہیب 467،فرحت عزیز466شامل ہیں کو نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے پر مبارباد دیتے ہوئے کہا کہ بستی ملوک کے ہونہار طلباء وطالبات نے ہر امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے علاقے،سکولز اور والدین کا سر بھی فخرسے بلند کیا جس پر میں اپنے مستقبل کے معماروں کو سلام پیش کرتا ہوں رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
-

میپکو سب ڈویژن بستی ملوک کی سیفٹی کے حوالےسے تقریب کا انقاد
آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو یونین کے ریجنل وائس چیئرمین چوہدری شبیر گجر میپکوسب ڈویژن بستی ملوک کی سرکل بہاولپور میں ہونے والے سیفٹی سیمینارکے حوالے سے صحافیو ں کو بریفینگ
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین سی بی اے کے ریجنل وائس چیئرمین چوہدری شبیر گجر میپکوسب ڈویژن بستی ملوک نے میڈیا نمائندگان سے سرکل بہاولپور میں ہونے والے سیفٹی سیمینارکے حوالے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لائن مین محکمے میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرتا ہے بغیر سیفٹی انتظامات پول پر کام کرنا موت کو دعوت دینا ہے اس موقع پرزونل چیئرمین،فیاض خان بلوچ،زونل سیکرٹری ذولفقار زلفی بھائی،ڈویژنل چیئرمین شفیع سلیم،ڈویژنل وائس چیئرمین محمد افضل سپرا، ڈویژنل چیئرمین سٹی ڈویژن جعفر،ڈویژنل وائس چیئرمین حاصل پور ڈویژن جعفر سندھو، ممبر مرکزی کونسل رانا کامران اور ایس ای میپکو سرکل بہاولپور جواد منصور صاحب،ڈی ڈی ٹی ثاقب صاحب،ایکسین کہروڑ پکا ڈویژن عبد الروف سنگیھڑا،ایکسین سٹی ڈویژن بہاولپور شمس الحق،ایکسین لودھراں ڈویژن عامر رشید،انچارج سرکل ٹریننگ سنٹر عامر انصاری بھی موجود تھے۔تمام مقررین نے اس بات پر زور دیا کے ملازمین دوران ڈیوٹی سیفٹی کے تمام اصول و ضوابط کو ہمیشہ بروئے کار میں رکھیں۔جان ہے تو جہان ہے،اپنی سیفٹی کو سب سے پہلے مدنظر رکھیں۔سیفٹی آلات ہمیشہ اپنے استعمال میں رکھیں،تاکہ آپ کسی بھی نقصان سے محفوظ رہ سکیں۔سیفٹی سیمینار میں تمام سب ڈویژن کے ایس ڈی او صاحبان اور تمام سب ڈویژن کے عہدیداروں اور سب ڈویژن کے تمام سٹاف کے لوگ موجود تھے ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد -

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی گجرات آمد…..
گجرات ( چوہدری فیضان ارشاد سے) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی گجرات آمد اس موقع پر ڈی پی او گجرات کی سید توصیف حیدر بھی ہمراہ اور سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف حلقہ این اے 69 چوہدری علیم اللہ وڑائچ سے خصوص ملاقات کی اور گجرات شہر کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ اور گجرات کو بہتر سے بہتر بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کریں گے اور اس موقع پر چوہدری وقاص الیاس بھی انکے ہمراہ تھے۔۔۔
-

گجرات ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کی ضلع بھر میں صفائی کو بہتر بنانے کے اہم اقدامات…..
گجرات ( چوہدری فیضان ارشاد سے) میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول نے گجرات بھر کے دورے شروع کر دیئے۔ ورکز کی بڑی تعداد کو گجرات کو کلین اینڈ گرین بنانے کا عوام الناس سے وعدہ۔ضلع بھر کے نالوں کی صفائی ۔ جن میں جی ٹی روڈ، رحمان شہید روڈ، قمر سیالوی روڈ وغیرہ ۔ جلد از جلد تمام نالے صاف ہو جائیں گے ۔۔
-

گجرات میونسپل کارپوریشن بھی حرکت میں آگئی۔۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے) میونسپل کارپوریشن کی ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر رانی حفصہ کنول کی ہدایت پر پودوں کی بیوٹیشن کرنے کا کام زور و شور سے جاری ۔ ان کا مزید کہنا کہ میرا ویژن کے مطابق گجرات کو ایک پاک صاف شہر بنایا جائے گا۔ اور جگہ جگہ جو گندگی ہے اس کا پراپر حل نکالا جائے گا۔۔۔
-

گجرات لاری اڈہ جگا ٹیکس۔اڈہ فیس 60 روپے کی بجائے من مانے ریٹ
گجرات(چوہدری فیضان ارشاد سے )لاری اڈہ جگا ٹیکس کیس۔الفتح سنز کے چوہدری رفعت محمود،چوہدری ہمایوں سرور ساکنائے خونی چک،منشی مسعود اختر،ملک رضوان،محبوب،رفیع عرف اعجاز ججی کے خلاف فردجرم عائد۔سنیئر سول جج گجرات محمد شعیب عدیل نے کیس کی سماعت 5 نومبر تک ملتوی کرتے ہوئے کیس کے تمام گواہان کو طلب کرلیا۔ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے اڈہ فیس فی گاڑی سرکاری ریٹ 60 روپے کی بجائے 350/600 روپے تک وصول کرتے رہے ہیں۔ملزمان کے خلاف تھانہ لاری اڈہ میں خرم شہزاد ڈرائیور کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 105/19درج ہے۔مزید تفتیش جاری۔۔۔
-

گجرات باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن یونیورسٹی آف لاہور گجرات کیمپس جو کہ صفائی اور ڈینگئ لاروا ہونے کی وجہ سے سیل کردیاگیا۔ وہاں سپرے شروع کر دیا گیا۔
گجرات(چوہدری فیضان ارشاد سے) باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر محمد جمیل نے ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کی ہدایت پر یونیورسٹی آف لاہور گجرات کیمپس میں صفائی اور ڈینگئ 🧜🏽♂ لاروا کی نشاندہی پر سیلکردیاگیا۔ انتظامیہ حرکت میں آگئی۔لاہور یونیورسٹی گجرات کیمپس مزید 4 روز بند رہے گا۔ہنگامی بنیادوں پر سپرے شروع
ٹیچرز،سٹاف، طلباء وطالبات کی بڑی تعداد مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہے ۔۔۔۔ -

یہ وقت دھرنوں اور مارچ کے لئے مناسب نہیں۔ گورنر پنجاب چوہدری سرور
گجرات (طارق محمود سے)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، مگر یہ وقت دھرنوں اور مارچ کیلئے مناسب نہیں، اس وقت پوری قوم کی توجہ کشمیر کاز پر ہونی چاہیے اور سب کو متحد ہو کر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنا چاہیے، ان خیالات کا اظہار انہوں ں ے المدثر ٹرسٹ کھاریاں میں سفید چھڑی کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ارکان اسمبلی سید فیض الحسن شاہ، تاشفین صفدر، میاں اختر حیات، چوہدری ارشد، چوہدری الیاس، تحریک انصاف کے مرکزی سینئر نائب صدر ارشد داد، المدثر ٹرسٹ کے سربراہ سید محمد مدثر، اساتذہ و طلبہ و طالبات بھی اس موقع پر موجود تھے۔انہوں نے چوہدری ارشد داد کی سربراہی میں چلنے والی ہنرفاؤنڈیشن کا بھی دورہ کیا اور المدثر ٹرسٹ میں واٹر فلٹریشن پلانٹ لگوانے کا اعلان کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بھارت نے پانچ اگست سے کشمیر میں ظلم کے پہاڑ توڑ دیے ہیں، ہزاروں نوجوانوں اور بچوں کو گرفتار، تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے، قابض بھارتی افواج بربریت کی داستانیں رقم کر رہے ہیں ان حالات میں ہمیں متحد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں جہالت، غربت کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں، ہمیں اپنا تعلیمی نظام، صحت کا نظام، عدل کا نظام بہتر بنانا ہے۔ا نہوں نے کہا کہ ملک کی 50فیصد آبادی کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں، ملک میں پچاس فیصد اموات پانی سے بیماریوں کیوجہ سے ہو رہی ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صوبے میں آب پاک اتھارٹی قائم کر دی ہے اور آئندہ چار سال میں ہر شہر، قصبہ اور گاؤں میں پینے کیلئے صاف پانی فراہم کر دیا جائے گا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت پنجاب صوبے میں پنچابی کلچر کے فروغ کیلئے پرعزم ہے بہت جلد گورنر ہاؤ س میں پنجابی کلچر ڈے منایا جائے گا جہاں پرفارمنس کیلئے المدثر ٹرسٹ کے بچوں کو بھی دعوت دی جائے گی۔ گورنر پنجاب نے المدثر ٹرسٹ کے تحت چلنے والے سپیشل بچوں کے ادارے کو زبردست سراہا اور کہا کہ یہ سکول بین الااقوامی معیار کا ہے اور حکومتی مشینری کے لئے ایسے ادارے مثال ہیں، جبکہ یہاں بچوں کو بہترین تعلیم دینے والے اساتذہ کرام بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں۔
