تھانہ بستی ملوک پولیس کی بڑی کاروائی 12 کلو چرس برآمد 2 مرد۔ایک خاتون سمیت 1 کار بھی پولیس حراست میں
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک کی ہدایت پر ایس پی صدر رانا اشرف کی زیر نگرانی ڈی ایس پی مخدوم رشید نصراللہ وڑائچ، ایس ایچ او بستی ملوک انسپکٹر محمد قسور اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمود اقبال پر مشتمل ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی۔پولیس تھانہ بستی ملوک نے 03 ملزمان کو گرفتار کر کے 12کلو گرام چرس برآمد کر لی۔ملزم عاشق علی ولد غلام سرور سے 6کلو 355 گرام چرس، ملزم محسن ولد محمد اسحاق سے 4کلو 315گرام چرس اور مسمات نجمہ بی بی سے 1کلو 330گرام چرس برآمد کی گئی۔ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی ہے پولیس ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
تصویریں
-

تھانہ بستی ملوک کی بڑی کاروائی 2 مرد اور ایک خاتون گرفتار 12 کلو چرس برآمد
-

گجرات قبضہ مافیا نے علاقے کے قبرستان میں قبریں مسمار کر کے رہائشیں تعمیر کر ڈالی۔ اہل علاقہ سراپا احتجاج ۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے ) قبضہ مافیا نے علاقے کے قبرستان میں قبریں مسمار کرکے رہائشیں تعمیر کر ڈالیں اہل علاقہ اپنے پیاروں کی قبریں مسمار ہونے پر با اثر افراد کیخلاف سراپا احتجاج بن گئے گاؤں شیخ پور میں 200 سال پرانے بابا جیون شاہ قبرستان میں 150 کے لگ بھگ پرانی قبریں مسمار کر کے بااثر افراد نے مبینہ طور پر 3 کنال سے زائد اراضی پر قبضہ کرتے ہوئے رہائشیں، مویشیوں کیلئے ڈیرہ اور دکانیں تعمیر کر لیں اپنے آباو اجداد اور عزیزواقارب کی قبریں مسمار ہونے پر متاثرہ خاندانوں امان اللہ،خالد بٹ ؟چوہدری افضل نے محکمہ مال اور ضلعی انتظامیہ کو صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کارروائی کر کے انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کر دیا متاثرین کا کہنا ہے کہ گاؤں کا قبرستان 9 کنال چھ مرلے اراضی پر محیط تھا مگر مبینہ قبضہ مافیا نے پہلے سیوریج کا گندا پانی اور مویشی چھوڑ کر قبروں کی نشانات مٹانے کی کوشش کی اور پھر 150 قبریں مکمل مسمار کر کے 3 کنال چارمرلے اراضی پر قبضہ جما لیا اعلی حکام فوری طور پر قبضہ واگزار کروائیں
-

شجاع آباد فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ سنگدل باپ نے فائرنگ کر کے اپنے 4بچوں کو قتل کر دیا
شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ سنگدل باپ نے فائرنگ کر کے اپنے 4بچوں کو قتل کر دیا تفصیلات کے مطابق بیگاں والی پل کے علاقے میں نشے کے عادی شخص نے اہل خانہ پر فائرنگ کر دی 2 بیٹے 1 بیٹی اور 1سالہ پوتے سمیت 4 افراد ہلاک جبکہ ایک خاتون اور1 شخص شدید زخمی ہوا ہے زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے تھانہ سٹی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کرنے والے ملزم خدا بخش کو گرفتار کر لیا ہےاس واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں ، رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
-

گجرات تعلیمی ادارے بھی طلباء کی زندگیوں سے کھیلنے لگے۔اسسٹنٹ کمشنر نے صفائی نہ ہونے کی وجہ سے UOL گجرات کیمپس سیل کر دیا۔
گجرات (چوہدری فیضان ارشاد سے)یونیورسٹی آف لاہور گجرات کیمپس صفائی نہ ہونے کی وجہ سے سیل کردیاگیا ۔ڈی سی گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کی ہدایت پر اے دی گجرا ت محمد جمیل نے لاہور یونیورسٹی گجرات کیمپس کو ڈینگی لاورہ ملنے پر سیل کردیا پندرہ دن پہلے یونیورسٹی کی انتظامیہ کو اس کے بارے میں آگاہ کیا گیا تھا مگر انہوں نے کوئی صفائی نہی کی اے سی گجرات محمد جمیل نے بتایا کہ ڈی گجرات کی ہدایت پر یہ کاروائی کی گی ہے حکومت کسی سٹوڈنٹس کی جانوں پر کسی کو کھلنے کی اجازت ہر گز نہیں دی جائے گی۔۔
-

گجرات موبائل فون اور فیس بک کی دوستی نے ایک اور گھر اجاڑ دیا۔۔۔
گجرات (چوھردی فیضان ارشاد سے)موبائل فون اور فیس بک کی دوستی نے ایک اور شادی شدہ خاتوں کا گھر اجاڑ دیا ھے جلالپورجٹاں میں دعا مارکی کے مالک اورمینجرنے لڑکی کے ساتھ موبائل فون پر دوستی کے بعد ملنے کے لئے آنے والی جہلم کی رھائشی شادی شدہ خاتون صبیحہ جاوید کے ساتھ جلالپورجٹاں کے میرج ھال کے مالک شہزاد ڈھلو اور مینجر زیشان نے اجتماعی زیادتی کی تھانہ صدر جلالپورجٹاں پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد چھاپہ مار کر میرج ھال کے مینجر ذیشان کو گرفتار کر لیا جبکہ مالک شہزاد ڈھلو کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رھے ھیں۔
-

شجاع آباد سٹریٹ لائٹس کا ناقص انتظام روڈ اور گلیاں تاریکی میں ڈوبنے لگی
شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )
شجاع آباد شہر میں سٹریٹ لائٹس کا ناقص انتظام شجاع آباد شہر کے مین بازار اور گلیاں تاریکی میں ڈوب گئی جو میونسپل کمیٹی شجاع آباد اور واپڈا شجاع آباد کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے تفصیلات کے مطابق
شجاع آباد شہر میں سٹریٹ لائٹس کا ناقص انتظام ہونے کی وجہ سے شہر کے بازار اور گلیاں تاریکی میں ڈوب گئی ہیں جو میونسپل کمیٹی شجاع آباد اور واپڈا شجاع آباد کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے سٹریٹ لائٹس نا ہونے کی وجہ سے عوام لٹنے لگی عوام الناس اپنے قیمتی سامان اور پیسوں سے ہاتھ دھونے پر مجبور ہے سٹریٹ لائٹس کے بارے میں کئی بار میونسپل کمیٹی شجاع آباد اور واپڈا شجاع آباد کو تحریری درخواستیں دیں پر میونسپل کمیٹی اور واپڈا شجاع آباد کا عملہ خواب غفلت میں سویا ہوا ہے اور عوام لٹنے پر مجبور ہے سٹریٹ لائٹس کے نا ہونے کی وجہ سے کئی بار بزرگوں خواتین اور بچوں کو چوٹیں بھی لگی ہیں اسکے باوجود میونسپل کمیٹی شجاع آباد اور واپڈا شجاع آباد کے اعلیٰ افسران کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی اہلیان شہر کی اسسٹنٹ کمشنر عابدہ فرید ڈی سی او ملتان عامرخٹک وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار صاحب سے اپیل ہے کہ وہ شہر شجاع آباد کی سٹریٹ لائٹس کو چالوں کرانے کے لیے میونسپل کمیٹی شجاع آباد اور واپڈا شجاع آباد کو تحریری حکم نامہ جاری کریں تاکہ عوام الناس چوروں کے ہاتھوں لٹنے سے بچ سکے اور نمازی حضرات بھی پریشانی سےبچ سکیں .رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد -

گجرات میں قبضہ مافیا کا راج، ناصر اعوان کے بعد ایک اور خاتون خودکشی کے لئے تیار
گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی ) گجرات میں قبضہ مافیا کا راج ۔۔۔۔۔قبضہ مافیا سے تنگ ناصر اعوان کے بعد بزرگ خاتون صفیہ بیگم بھی خود کشی کرنے کو تیار ۔۔۔تفصیلات کے مطابق لالہ موسی کی رہاٸشی خاتون صفیہ بیگم نے اپنے بیان میں کہا کہ لوگوں کے گھروں میں ساری زندگی برتن دھو کر پاٸی پاٸی جمع کر کے پانچ مرلہ جگہ تھانہ صدر لالہ موسی کے علاقہ موضع چک سکندر میں خریدی جس کا فروخت کنندہ سمیت تمام گواہ اور کاغذات بھی موجود ہونے کے باوجود فاروق نامی گروپ مجھے مکان تعمیر کرنے نہیں دے رہے اور مقامی پولیس کو بھی ساتھ ملا رکھا ہے انکے خلاف تھانہ میں درخواست دی تو وہ بھی بغیر کارواٸی کیۓ داخل دفتر کر دی گٸی ڈی پی او صاحب کے پیش ہونے کے لیۓ گٸی تو بغیر پیش کرنے پر ہی باہر بیٹھے عملہ نے واپس بھج دیا گیا اب آٸی جی پنجاب کمپلنٹ سیل میں شکایت درج کروا دی ہے جس پر انھوں نے کارواٸی کرنے کی یقین دہاٸی کراٸی ہے اگر پھر بھی مجھے انصاف نہ ملا تو ڈی پی او آفس گجرات کے سامنے خود کو آگ لگا لوں گی
-

ایم ٹی آئی قانون کی منظوری کے خلاف احتجاج کے لئے ڈاکٹرز نے لنگوٹ کس لئے
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) YDAپنجاب اور گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب جو پچھلے کئی ماہ سے سرکاری ہسپتالوں کی غیر اعلانیہ نجکاری کے خلاف سراپا احتجاج ہے.اور مختلف ہسپتالوں میں کنونشنز، آگاہی سیمینار ، پریس کانفرنسز ، سڑکوں پر احتجاج، آؤٹ ڈورز کے سامنے احتجاج اور لانگ مارچ سمیت تمام تر آپشنز استعمال کرتی چلی آ رہی ہے مگر حکومت وقت ٹس سے مس نہیں ہوئی.گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کی جانب سے بارہا احتجاج کے باوجود حکومت وقت باز نہیں آئی اور چوری چھپے اس کالے قانون ایم ٹی آئی ایکٹ کو 11 اکتوبر سے شروع ہونے والے سیشن میں منظور کرانے کے لئے کوشاں ہے.بد نیت پنجاب حکومت نے ہیلتھ اسٹینڈنگ کمیٹی پر دباؤ ڈال کر اس ایکٹ کو منظور کرواکے کیبنٹ ڈویژن سے بھی منظوری لے لی گئی.انہی حالات کے پیش نظر گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب نے مجبوراً انتہائی قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت آج بروز جمعرات بتاریخ 10 اکتوبر 2019ء سے پنجاب بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں کی طرح عزیز بھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال گجرات میں ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل سٹاف ،الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور صحت سے منسلک تمام ایسوسی ایشنز کے کارکنان کی طرف سے تمام تر الیکٹیو سروسز وقتی طور پر دستیاب نہیں ہیں
-

شجاع آباد گن پوائنٹ پر گھر میں ڈکیتی کی واردات
شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) لال باغ کے علاقے میں گن پوائنٹ پر گھر میں ڈکیتی کی واردات ڈاکو گن پوائنٹ پر 40 تولے سونا اور 42 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار 4 افراد گھر میں اچانک داخل ہوئے اور کہا کہ گھر میں سرچ آپریشن کے لئے اے ہیں
اہل خانہ کو کمرے میں بند کر کے گھر کا صفایا کر گئے اہل خانہ کے بیان کے مطابق ایک شخص کے ہاتھ میں فائل تھی ہم سمجھے کوئی سرچ آپریشن والے آئے ہیں، اس واقعہ کی اطلاح ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کرقانونی کاروائی شروع کردی ہے گھر کے باہر کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکو گھر میں داخل ہوتے ہوے اور گھر سے باہر جاتے دکھائی دے رہے ہیں رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد -

گجرات میں انصاف کا متلاشی خاندان سمیت خودکشی کے لئے تیار، قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر پہنچ گئے
گجرات (طارق محمود سے ) نظام عدل پر مایوسی، انصاف کا متلاشی ناصر اعوان اپنے خاندان سمیت خودکشی کے لیے تیار، قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر موجود، تفصیلات کے مطابق گجرات کا ناصر اعوان اپنے بیوی بچوں سمیت گجرات کے فوارہ چوک کے قریب پانی والی بلند ٹینکی پر خودکشی کے لئے چڑھاچکا ہے ناصر اعوان کا کہنا ہے میں انصاف کے لیے پٹواری سے لے کر اعلی عدلیہ تک کے دروازہے کھٹکھٹا چکا ہوں لیکن افسوس کہ مجھے انصاف نہیں ملا، میں آج یہاں سے بیوی بچوں سمیت کود کر خودکشی کرنے والا ہوں، انہوں نے اپنا یہ پیغام سوشل میڈیا پر براہ راست شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں تک پہنچایا اس وقت قانون نافذ کرنے والے ادارے موقع پر موجود ہیں اور کوشش کر رہے ہیں کہ ناصر عوان کو اس کے بیوی بچوں سمیت نیچے اترنے پر رضامند کر لیا جائے۔