Baaghi TV

تصویریں

  • شجاع آباد ایک اور حوا کی بیٹی حو س کے پجاریوں کی درندگی کا نشانہ بن گئی

    شجاع آباد ایک اور حوا کی بیٹی حو س کے پجاریوں کی درندگی کا نشانہ بن گئی

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) شجاع آباد کے علاقہ بستی مٹھو چاہ طیب میں 20 سالہ طالبہ سے گن پوائنٹ پر مبینہ زیادتی تفصیلات کے مطابق .شجاع آباد کے علاقہ بستی مٹھو چاہ طیب والا میں شہزاد نامی شخص نے اسلحہ کے زور پر گھر میں گھس کربی اےکی طالبہ کو درندگی کا نشانہ بنایا اور اس سے مبینہ زیادتی کی گئی ہے جبکے اس دوران ملزم کا ایک ساتھی گن لیےگھر میں پہرہ دیتا رہا۔زیادتی کا نشانہ بننے والی طالبہ گھر میں اکیلی تھی ملزم گھر میں دیوار پھلانگ کر داخل ہو گیا ۔ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں طالبہ سے زیادتی ثابت ہو گئی ہے تھانہ صدر میں ملزم شہزاد کے خلاف زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ملزم فرار ہو گیا ہے طالبہ کے والد نےملزم کو جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دینے اور ارباب اختیار سے انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • گجرات کا 23 سالہ عمران مقدونیہ میں ٹرین حادثے کا شکار، پاکستانی سفارت خانے کی نعش واپس لانے کے لیے عدم دلچسپی، ورثاء سراپا احتجاج

    گجرات کا 23 سالہ عمران مقدونیہ میں ٹرین حادثے کا شکار، پاکستانی سفارت خانے کی نعش واپس لانے کے لیے عدم دلچسپی، ورثاء سراپا احتجاج

    گجرات ( نمائندہ باغی ٹی وی گجرات کے نواحی گاؤں مچھیانہ سے تعلق رکھنے والا 23سالہ نوجوان عمران عباس یونان سے مقدونیا جاتے ہوئے مقدونیا میں ٹرین کی زد میں آ کر جان کی باز ی ہار گیا ۔عمران عباس 4 برس قبل پاکستان سے ترکی گیا اورسات ماہ قبل ترکی سے یونان پہنچا۔اب عمران عباس کا ارادہ یونان سے اٹلی جانے کا تھا مگر راستہ میں مقدونیا میں ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔اہل خانہ غم سے نڈھال ہیں ۔اہل خانہ نے حکام سے فریاد کی ہے کہ حکومت پاکستان انکے بیٹے کی نعش کو پاکستان واپس لانے کے لیے اپنا کردارادا کرے۔ کئی روز گزرجانے کےباوجود یونان میں موجودہ پاکستانی سفارت خارنہ کسی بھی قسم کا تعاون نہیں کررہا۔پاکستان میں اگرکوئی غیر ملکی کسی بے گناہ پاکستانی کو قتل بھی کردیں تو غیرملکی حکومت اپنے باشندے کیساتھ کھڑ ی ہوتی ہے ۔۔مگر شاید پاکستانی سرکار کے نزدیک اپنی عوام کی کوئی اہمیت نہیں ۔۔اس لیے غمزدہ خاندان کیساتھ تعاون نہیں کیا جارہا ۔حال ہی میں امریکہ میں غیر قانونی طور پر میکسیکو سے جاتے ہوئے ایک باپ اپنی بیٹی کیساتھ دریائے میں ڈوب گیا تو امریکہ سمیت دنیا بھر میں اس معاملہ پر کہرام مچا گیا تھا ۔۔مگر پاکستان میں اس معاملہ کو کوئی سنجیدہ لینےکو تیار نہیں ۔۔۔عمران کے والد محمد اسلم ایک انتہائی غریب کسان ہیں۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، اور ذلفی بخاری سے اپیل کی ہے کہ انکے بیٹے کی نعش کو پاکستان منتقل کرنےکیلئے اقدامات کیےجائے۔

  • گجرات میں طوفانی بارش سے سارا شہر پانی پانی، آمدورفت معطل

    گجرات میں طوفانی بارش سے سارا شہر پانی پانی، آمدورفت معطل

    گجرات (طارق محمود سے) گجرات میں تیز بارش کے ساتھ تیز آندھی، نشیبی علاقے زیر آب، موسم مزید سرد، نکاس آب میں بہتری کے تمام دعوے پانی میں بہہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق گجرات میں تیز بارش کے ساتھ ساتھ تیز آندھی بھی آئی اور دیکھتے ہی دیکھتے شہر اور اس کے گردونواح میں اندھیرا چھا گیا تیز بارش سے شہر اور گردونواح کے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور گلیوں، سڑکوں اور چوراہوں میں بارش کا پانی ندی نالوں کا منظر پیش کرتا رہا، بارش سے موسم گرما کا باقاعدہ خاتمی ہو گیا ہے بارش کے بعد گجرات کی سڑکوں اور گلیوں سمیت نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہو جانا ایک دیرینہ مسئلہ رہا ہے لیکن مسلم لیگ ق کے مقامی راہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس پر بہت کام ہوا ہے اور اب گجرات میں نکاس آب کا مسئلہ پیش نہیں آئے گا بارش نے ان دعوؤں کو پانی میں بہا دیا ہے

  • شجاع آباد ریلوے پھاٹک تا بستی ملوک روڈ عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار عوام سراپا احتجاج

    شجاع آباد ریلوے پھاٹک تا بستی ملوک روڈ عرصہ دراز سے خستہ حالی کا شکار عوام سراپا احتجاج

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) ریلوے پھاٹک تا بستی ملوک روڈ انتظامیہ کی جانب سے عدم توجہ کے باعث جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار سابقہ حکومت میں روڈ کو تعمیر کرنے کی غرض سے اس کے کچھ حصہ پر کام شرو کیا گیا مگر مٹی اور پتھر ڈالنے کے بعد روڈ کو مکمل نہیں کیا گیا ۔اور کام کو ادھورا چھوڑ دیا گیا اب یہ روڈ خونی روڈ بن چکا ہے اے روز حادثات کا روح نما ہونا معمول بن چکا ہے ۔باغی ٹی وی کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوۓ بستی محمد پور کے مکینو ں نے کہا کے ایک عرصہ دراز سے یہے روڈ خستہ حالی کا شکار ہے سیوریج کا نظام نا ہونے کی وجہ سے پورے روڈ پر جگہ جگہ گٹروں نالیوں اور بارش کا غلاظت سے بھرا ہوا پانی کھڑا رہتا ہے۔ارباب اختیار تک بار بار کمپلین جمع کرانے کے باوجود بھی اس پر کسی قسم کا کوئی ایکشن نہیں لیا گیا ۔ نالیوں گٹروں اور بارش کا پانی روڈ پر کھڑا ہونے کی وجہ سے وبائی امراض پھیل رہے ہیں۔سابقہ حکومتوں کی طرح موجودہ حکومت کے بھی ممبران نے ووٹ لینے کے بعد اس روڈ کی تعمیر کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔اس روڈ پر بہت سے سکول موجود ہیں جہاں پر اس علاقے کے چھوٹے بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں ان چھوٹے بچوں کا بھی گزر اسی روڈ سے ہوتا ہے روڈ پر گندا اور غلاظت سے بھرا ہوا پانی جمع ہونے کی وجہ سے بچے مختلف وبائی امراض میں مبتلا ہو چکے ہیں علاقہ مکینوں نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ یہاں پر ہیپی ٹائٹس سی کے مریضوں کی تعداد بہت زیادہ ہے گٹروں نالیوں کا پانی زیر زمین پانی میں جمع ہونے کی وجہ سے ہی لوگ مختلف امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ہماری ارباب اختیار اور اعلی حکام سے گزارش ہے خدارا ہمارے حال پر رحم کیا جائے سیوریج کے نظام کو بہتر کیا جائے اس کے ساتھ ہی روڈ کی تعمیر کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ مستقبل میں رونما ہونے والے وبائی امراض اور حادثات سے بچا جا سکے رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • کامونکی سے دو منشیات فروش گرفتار ڈھائی کلو چرس برآمد

    کامونکی پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان سے دو کلو پانچ سو گرام کرلی۔مزید بتایا گیا کہ تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او مظہر سعید بٹ کی قیادت میں بدنام زمانہ چرس و منشیات فروش علی رضا ساکن شیش محل روڈ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1320 گرام چرس اور ملزم شہزاد عرف ببلو ساکن سلامت پورہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1340 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے اور شہر کو منشیات سے پاک کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے

  • جلال پور پیر والا تھانہ صدر پولیس کی کاروائی چالو بھٹی سے شراب بر آمد ملزم گرفتار مقدمہ درج

    جلال پور پیر والا تھانہ صدر پولیس کی کاروائی چالو بھٹی سے شراب بر آمد ملزم گرفتار مقدمہ درج

    جلالپور پیروالا(نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ صدر پولیس کی کارروائی شراب کی چالو بھٹی سے 400 لیٹر دیسی شراب جبکہ ایک ڈرم کچی شراب برآمد کر لی ملزم گرفتار

    جلالپور پیروالا تھانہ صدر پولیس نے نواحی علاقہ بستی پھرانیں میں کارروائی کرتے ہوئے شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ مار کر 400 لیٹر دیسی شراب جبکہ ایک ڈرم کچی شراب برآمد کر لی پولیس کا بتانا ہے کہ ایس ایچ او ارشد بھٹی کی سربراہی میں سب انسپکٹر رانا رحمت، اے ایس آئی مہر عبدالرزاق اور ارشاد منڈیرا سمیت دیگر پولیس اہلکاروں نے مخبری ملنے پر شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ مار کر شراب برآمد کر لی اور ملزم سامان سمیت جلال نامی ملزم کو بھی گرفتار کر لیا ہے جس کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • شجاع آباد دربار آستانہ عالیہ گیلانیہ اور  جماعت صوفیا ےاسلام کے روحانی پیشوا شیخ الاسلام حضرت پیر اعجاز الحسنین صاحب  کی جانب سے یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد

    شجاع آباد دربار آستانہ عالیہ گیلانیہ اور جماعت صوفیا ےاسلام کے روحانی پیشوا شیخ الاسلام حضرت پیر اعجاز الحسنین صاحب کی جانب سے یکجہتی کشمیر ریلی کا انعقاد

    شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) دربار آستانہ عالیہ گیلانیہ اور جماعت صوفیائے اسلام کے روحانی پیشوا شیخ الاسلام حضرت پیر اعجاز الحسنین کی جانب سے یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا۔اس ریلی میں شجاع آباد کی عوام نے کثیر مقدار میں شرکت کرکے پوری دنیا کو یہ باور کرایا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور ہم مشکل کی ہر گھڑی میں کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہوئے ہیں ریلی میں موجود شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے اس موقع پرجماعت صوفیاے اسلام کے روحانی پیشوا حضرت شیخ الاسلام پیر اعجازالحسنین نے اپنے خطاب میں کہا آج ہم اس عظیم الشان ریلی کے ذریعے اقوام عالم اور انڈیا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ پوری پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہے بھارت کی جانب سے کشمیریوں پر ہونے والے مظالم ہمیں کسی صورت بھی برداشت نہیں ۔کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور ہم کشمیر کو آزاد کرا کر ہی دم لیں گے ریلی کے شرکاء نے مودی سرکار کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پوری پاکستانی قوم اپنی حکومت اور مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے اگر بھارتی حکومت نے پاکستان کے خلاف کسی بھی قسم کی مہم جوئی کی تو یاد رکھیں کے ہم تیار ہیں پوری پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے اور ہم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ انڈیا سے لڑیں گے اس موقع پر شیخ الاسلام حضرت پیر اعجاز حسنین نے تین لاکھ نوجوان رضاکار پاک فوج کے حوالے کرنے کا بھی اعلان کر دیا ۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • دبئی فیکٹری میں نوجوان مبینہ طور پر تشدد سے جاں بحق

    دبئی فیکٹری میں نوجوان مبینہ طور پر تشدد سے جاں بحق

    پاکپتن کی تحصیل عارف والا کےنواحی گاوں کا رہائشی نوجوان دبئی میں محنت مزدوری کرنے گیا تھا فیکٹری میں مبینہ طور پر تشدد سے جاں بحق ہو گیا ہے چودہ روز گزر گئے ورثا اپنے بیٹے آخری دیدار کے لیے ترس رہے ہیں والدین غم سے نڈھال —-
    پاکپتن کی تحصیل عارف والا کے نواحی گاوں 29 ای بی کا رہائشی 23سالہ نوجوان دوبئی میں محنت مزدوری کرنے کے لئے گیا ہوا تھا فیکٹری میں دوسرے ملازمین کیساتھ مبینہ طور پر جھگڑے کے دوران تشدد سے جاں بحق ،14روز گزر جانے کے باجود مقتول کی لاش ورثا کو نا مل سکی مقتول کے گھر میں قیامت صغرا برپا ہو چکی ہے پورا علاقہ سوگ میں ڈوب چکا ہے

    بیٹے کی جدائی میں والدین رو رو کر بے حال والدین کا کہنا ہے کہ فیکڑی کا سپر وائزر ہمارے بیٹے کی لاش نہیں دے رہا ورثا نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے ان کے لخت جگر کی لاش ان کے حوالے کی جائے تاکہ وہ اپنے بیٹے کا آخری دیدار کرسکیں

  • بستی ملوک ٹریفک حادثہ دو افراد جانبحق

    بستی ملوک ٹریفک حادثہ دو افراد جانبحق

    بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی )ایکسیڈنٹ میں دو افراد جانبحق ورثاء نے روڈ بلاک کردیا تفصیل کے مطابق گزشتہ روز صبح سے بستی ملوک کے علاقے اڈا صادق والا پل احتجاج کے دوران موٹروے روڈ مکمل بلاک رہا احتجاج کرنے والوں کا موقف ہے کہ گزشتہ رات ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار محمد مجاہد اور دانیال موقع پر فوت ہوگئے تھے جبکہ دو افراد شاہد اور جمیل جو کہ شدید زخمی ہوئے تھے پولیس فوت ہونے والے افراد کی لاشیں ورثا کو نہیں دے رہی ہے جبکہ پولیس کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو رات نشتر ہسپتال ملتان منتقل کیا گیا تھا ورثا لاشیں نشتر ہسپتال ملتان سے قانونی کارروائی کے بعد وصول کرسکتے ہیں ورثا باضد رہے کہ انہیں لاشیں یہی فراہم کی جائیں پولیس اور مظاہرین کے درمیان مذکرات کےبعدپولیس نےلاشیں ورثا کےحوالےکردیں اور روڈ کلیئر کروادیا گیا زرائع کے مطابق جانبحق ہونے والے دونوں افراد سے پسٹل برآمد ہوئے جوکہ ڈکیت بتائے جارہے ہیں پولیس کی جانب سے انویسٹی گیشن جاری ہے جلد حقائق منظر عام پہ آجائیں گے ۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • بستی ملوک نوسر باز عبدالله  نے ایک اور غریب کا چولہا ٹھنڈا کر دیا بیمار ومفلس شخص کی اعلی حکام سے انصاف کی اپیل

    بستی ملوک نوسر باز عبدالله نے ایک اور غریب کا چولہا ٹھنڈا کر دیا بیمار ومفلس شخص کی اعلی حکام سے انصاف کی اپیل

    بستی ملوک ( نمائندہ باغی ٹی وی )فراڈیئے عبداللہ خالد اعوان نے ایک اور غریب کاچولہا ٹھنڈا کر دیا،رقم واپس مانگنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہا ہے۔بیمار ومفلس شخص کی پولیس کے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل
    پولیس کا موقف ہے کہ یہ شخص پہلے بھی کئی فراڈ کر چکا ہے اور مقدمات بھی درج ہیں درخواستDSP،SPصاحب کو ارسال کی ہی جیسے ہی واپس آتی ہے کاروائی کی جائے گی
    تفصیلات کے مطابق تھانہ بستی ملوک کے علاقہ شوکت شہید کالونی کے رہائشی محمد سلیم والد غلام محمد قوم مہر نے صحافیوں کو بتایا کہ تقریبا ڈیڑھ ماہ ہونے کو ہے میں نے تھانہ بستی ملوک میں عبداللہ خالد والد حاجی ملک خالد اعوان چک نمبر386/WBکے خلاف درخواست فرنٹ ڈیسک پر جمع کروائی لیکن ابھی تک پولیس کی طرف سے کوئی کاروائی نہیں کی گئی میں بیمار شخص ہوں محنت مزدوری کرکے اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالتا تھا اب تقریبا 5سال سے میں پٹھوں کے موذی مرض میں مبتلا ہوں جس کی وجہ سے چلنے پھرنے سے بھی قاصر ہوں میری بیوی گھروں میں کام کاج کرکے دو وقت کی روٹی کے پیسے لاتی ہے اور گھر کا چولہاجلتا ہے تقریبا 7ماہ قبل میں نے اپنی بیٹی کی شادی کی اور جہیزمیں کچھ نہ دیاتوعبداللہ خالد ولد حاجی خالداعوان چک نمبر386ڈبلیوبی کا رہائشی میرے پاس آیا اور خود کو ٹی وی چینل(سماء) کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ میں آپ کو سرکاری فنڈ سے بیٹی کے جہیز کیلئے رقم لے کر دیتا ہوں میں اس کی باتوں میں آگیا اورجس کاغذ پر بھی اس نے کہا انگوٹھا لگا دیا اس عرصے میں عبداللہ خالد مجھ سے مختلف بہانوں سے 22ہزار روپے لے گیا کہ کچھ کلرک وغیرہ پیسے لے کر ہماری فائل کو آگے افسران تک پہنچائیں گے اس کا کہنا تھا کہ 2لاکھ 10ہزار کی منظور ی ہوئی ہے جس میں سے 60ہزار میں رکھوں گا باقی آپ کے ہونگے مجھے کئی بار یہ ملتان بھی لے کر گیا اور کئی محکموں کے افسران کے سامنے پیش بھی کیا کچھ دن قبل یہ میرے پاس ایک چیک لے کر آیا کہ کام ہوگیا ہے اس پر دستخط کر دو میں رقم لے کر آتا ہوں تو میں نے گواہان ملک صفدر ولدمحمد نذر قوم ارائیں سکنہ شوکت کالونی،محمد نثار والد صوفی عبدالستار قوم راجپوت سکنہ شوکت کالونی کی موجودگی میں چیک پر بھی انگوٹھالگا دیا پھر یہ شخص غائب ہوگیا فون پر بات کی تو کہتا ہے ابھی پیسے نہیں ملے میں نے کہا کہ نہیں ملتے پیسے تو جو مجھ سے کلرکوں کے نام پر رقم لی ہے وہ واپس کرو میں نے جن سے ادھار پکڑ کر دئیے وہ واپسی کا تقاضا کر رہے ہیں تو عبداللہ مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر اتر آیا کہتا ہے کہ میں نے سادہ کاغذوں پر تم سے دستخط کروارکھے ہیں تم میرا کچھ نہیں کر سکتے میر ا پولیس کے بڑے بڑے افسروں سے تعلق ہے میں کسی مقدمے میں تمہیں یا تمہارے بیٹوں کو حوالات میں بند کروادوں گا میر ی پولیس کے اعلی حکام سے اپیل ہے میرے بچوں سمیت مجھے اس شخص سے تحفظ فراہم کیا جائے اور دھوکہ دہی فراڈ کرکے مجھے سے رقم ہتھیانے وسادہ کاغذات پر انگوٹھے لگانے پر اس کے خلاف کاروائی کی جائے میری رقم جو کہ اس نے مجھے سے لی وہ اور کسی بھی محکمے سے میری بیٹی کے نام پر جہیزفنڈ کی رقم جس کے چیک پر مجھ سے انگوٹھا بھی لگوایا گیا اس سے وہ مجھے واپس کروائی جائے .رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد