شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی ) سیول ہسپتال کی انتظامیہ اپنے فرائض سے غافل ہونے لگی بائیک ایکسیڈنٹ کے مریض کو فوری طور پر طبی امداد نا ملنے پر ڈاکٹر راشد اور انتظامیہ کے خلاف لواحقین سراپا احتجاج ڈیڑھ گھنٹہ کی ذلالت اور لواحقین کے احتجاج کے بعد مریض کو ملتان نشتر ہسپتال ریفر کیا گیا مریض کے لواحقین نے باغی ٹی وی پر اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ ڈیڑھ گھنٹہ گزر چکا ہے لیکن مریض کو کسی بھی قسم کی فوری طور پر طبی امداد نہیں دی گئی بار بار کہنے کے باوجود بھی ڈاکٹر راشد نے مریض کو چیک نہیں کیا ہماری اربا ب اختیار اور اعلی حکام سے اپیل ہے کے ہسپتال کی انتظامیہ کو عوام دوست رویہ اپنانے کی تلقین کی جائےاور ہسپتال کے نظام کو بہتر کیا جائے رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
تصویریں
-

مردار گوشت برآمد
پاکپتن ۔تھانہ صدر کے علاقے لنڈو راجباہ کے قریب انٹیلی جنس اداروں کا غفار خان کی قیادت میں کامیاب چھاپہ زرائع
پاکپتن ۔سپیشل برانچ پولیس کی چھاپہ مار سپیشل ٹیم محمد اکرم وٹو نے پانچ من مردار گوشت برآمد کر لیا زرائع
پاکپتن ۔مردار گوشت فروخت کرنے والا قصاب غلام مصطفے موقعہ سے فرار ہونے میں کامیاب۔ زرائع
پاکپتن ۔انٹیلی جنس اداروں نے مردار گوشت کو قبضہ میں لے کر ضروری کاروائی شروع کر دی۔ ذرائع
-

بستی ملوک داتا سویٹس اینڈ بیکرز پر انتہائی گندے اور بدبودار ماحول میں مٹھائیاں تیار بدبو اور تعفن کی وجہ سے علاقہ مکین سراپا احتجاج
داتا سویٹ اینڈ بیکرزکے کارخانے میں انتہائی گندے ماحول میں مٹھائیاں تیار کی جانے لگی بدبو،تعفن کی وجہ سے پوری کالونی وبلمقابل موجود مسجد کے نمازی پریشان۔مقامی رہائشیوں کااعلی حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) تفصیلات کے مطابق داتا سویٹ اینڈ بیکرزکے کارخانے میں انتہائی گندے ماحول میں مٹھائیاں تیار کی جانے لگی بدبو،تعفن کی وجہ سے پوری کالونی وبلمقابل موجود مسجد کے نمازی پریشان تفصیلات کے مطابق اہلیان کالونی کا کہنا ہے بستی ملوک چوک میں قائم داتا سویٹ وبیکرز والوں نے رہائشی کالونی ابوبکر ٹاون میں مٹھایاں وغیرہ تیار کرنے کیلئے مکان لیا ہوا ہے اہلیان کالونی متولی مسجد حاجی محمد اسلم،محمد اقبال مغل،ماسٹرزوار،محمد شفیع،راؤاسلم ایڈوکیٹ،ڈاکٹرممتاز،ڈاکٹر طارق،محمد اجمل،قاری اجمل،پپو نمبردار،مجاہد حسین،ملک عبدالرشید،طاہر شاہ،حاجی گلزار،ماسٹرشبیر حسین،تنویر اقبال،فوجی نظرحسین ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بچے وبائی امراض کا شکار ہو رہے ہیں فوڈ اتھارٹی کو کئی بار کمپلین کی لیکن مبینہ منتھلی وصولی کیلئے ہر ہفتہ گاڑی چکر لگاتی ہے کاروائی صفر بیکری مالکان مٹھایوں میں گندے انڈے استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے انتہائی گندگی بدبو ہر وقت آتی ہے نمازکے اوقات میں مسجد میں نماز کیلئے چند منٹ کھڑا ہونا محال ہوجاتا ہے کارخانے کا گندہ پانی مسجد کے سامنے خالی پلاٹ میں کھڑا رہتا ہے ڈینگی سمیت دیگر وبائی امراض کی وجہ سے پوری کالونی پریشان ہے ہر گھر کا کوئی نہ کوئی بچہ بیمار رہتا ہے فوڈ اتھارٹی کی گاڑی آتی ہے لیکن کاروائی صفر ہماری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ داتا سویٹ کارہائشی کالونی میں کارخانہ فوری بند کروایا جائے۔نکاسی آب نہ ہونے کی وجہ سے پانی خالی پلاٹ میں کھڑا ہوتا ہے بیکری انتظامیہ کا موقف۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد -

بستی ملوک کریانہ سٹور پر ڈکیتی کی واردات دکاندار پانچ لاکھ کی رقم سے محروم
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ بستی ملوک دنیا پور روڈ عقب المدینہ مارکیٹ;خان پلازہ عباس کریانہ سٹور پر پانچ لاکھ کی ڈاکیتی کی واردات دکاندار محمد شہباز والد صغیر قوم عاربی کا کہنا تھا کہ چھ افراد جن میں دو کی شناخت کر لی ہے جو کہ نعیم ولد اسحاق اور شہریار والد اسحاق تھے نے میری دکان میں کھس کر مجھے مارا پیٹا دراز میں موجود نقدی پانچ لاکھ سے زائد اٹھا لیا اور چار نامعلوم ساتھوں سمیت فرار ہوگئے 15 پر پولیس کو اطلاع دی ایس ایچ او تھانہ بستی ملوک نفری سمیت موقع پر پہنچے اور موقع واردات چیک کیا۔جبکہ پولیس نے موقف دیا کہ لڑائی جھگڑا ہوا ہے جس میں تھوڑا بہت نقصان بھی ہوا ہے جو کہ ملزمان کے خلاف کاروائی کی جائے گی۔نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
-

بستی ملوک مقتولہ حاکم مائی کے اذیت ناک قتل کے مزید حقائق سامنے آگئے
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ بستی ملوک کی چوکی لاڑکے علاقہ موضع کوٹلے رحم،بستی مسیت والی،نواں کھوہ پر 29اگست کو دل دہلادینے والا واقعہ مقتولہ حاکم مائی کوا ذہیت ناک طریقے سے قتل کرنے کے مزید حقائق سامنے آگئے تقریبا 1سال قبل مقتولہ حاکم مائی نے اپنے شوہر مشتاق سمیت دیگر کئی ملزمان کے خلاف ملتان کی معزز عدالت میں ایک پٹیشن دائر کی تھے جس میں مقتولہ نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ یہ لوگ مجھے جان سے مار دیں گے جبکہ اس کے بھائی نے بیان دیا ہے کہ مقتولہ حاکم مائی کا کردار ٹھیک نہیں تھا جس سے اس بات کی تائید ہوتی ہے کہ ملزمان نے غیرت کے نام پر حاکم مائی پر تشدد کیا اور اس کی جان لی اس کے علاوہ کئی اہل علاقہ نے بھی صحافیوں کو بتایا کہ ان لوگوں نے بہت ہی بے دردی سے قتل کیا ہے اور پولیس نے بھی مقتولہ کے ماموں پولیس ملازم الطاف اور یوسی چیئرمین فیاض مڑل کے ذریعے2لاکھ روپے میں ڈیل کی ہے اہل علاقہ کا مطالبہ ہے کہ مقتولہ کے شوہر ودیگر نے مل کر ناحق قتل کیا ہے جس پر ان کے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہے ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
-

بستی ملوک سی پیک منصوبہ پر کام کرنے والا مزدور دوران ڈیوٹی حادثہ کا شکار اور موقع پر جانبحق
بستی ملوک (نمائندہ باغی ٹی وی )سی پیک منصوبے پر چائینہ کمپنی میں مزدوری کرنے والا نوجوان شوکت حسین والد واحد بخش دوران ڈیوٹی حادثے کا شکار موقع پر جانبحق،ڈرائیور زخمی۔تفصیلات کے مطابق شوکت حسین پل بلیل کے قریب پانی والے ٹینکر کی مدد سے صبح چار بجے کے قریب پودوں کو پانی لگا رہا تھا کہ ڈرائیور کو نیند آگئی اور ٹینکر الٹ گیا مزدور اس کے نیچے آنے کی وجہ سے موقع پر ہلاک ہو گیا غریب خاندان کے گھر میں کہرام مچ گیا شوکت حسین موضع چدھڑ کا رہائشی تھا۔جبکہ ٹینکر کا ڈرائیور بھی زخمی ہوا ہے جسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان ۔شجاع آباد
-

ملتان تشدد کی ایک اور ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد حساس ادارے کی نشان دہی پر ہمدرد ویلفیئرسوسائٹی کا مالک گرفتار
ملتان(نمائندہ باغی ٹی وی ) میں بہیمانہ تشدد کی ایک اورویڈیو سامنے آگئی حساس ادارے کی نشاندھی پر بستی ملوک کا رہائشی ملزم گرفتار
بستی ملوک کے رہائشی محمد رفیق چوہان عرف بوچہ کو پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے گرفتار کرلیا محمد رفیق نشہ کے عادی افراد کو علاج کے نام پر اپنے ویلفیئر کے ادارے ہمدرد ویلفیئر سوسائٹی کے آفس میں تشدد کا نشانہ بناتا تھا سپشل برانچ ملتان کی مدد سے ملزم کو تھانہ سیتل ماڑی پولیس نے گرفتار کرلیا۔
تشدد نجی ویلفیئر کے ادارے میں کیا گیا
نشے کے عادی شخص کو نشہ مانگنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ذرائع
ادارہ کے ملازمیں مریض کو باندھ کر تشدد کرتے تھے
زیڈ ٹاون شاہ رکن عالم کہ علاقے میں نیجی ادارے کا دفتر قائم تھا
تشدد کے واقع کی فوٹیج وائرل ہونے پر حساس ادارے اور پولیس کی کاروائی
ہمدرد ویلفئر سوسائٹی نامی ادارے کے مالک محمد رفیق چوہان عرف بوچہ جو کہ بستی ملوک کا رہائشی ہے کو گرفتار کر لیا گیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی کا آغاز کردیا ہے۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد -

بستی ملوک ایک اور بنت حوا انا کی بھینٹ چڑ گئی مگر قانون اب تک خاموش
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )تھانہ بستی ملوک کی چوکی لاڑکے علاقہ موضع کوٹلے رحم،بستی مسیت والی،نواں کھوہ پر 29اگست کو دل دہلادینے والا واقعہ پورا علاقہ بنت حواء کو انتہائی بے درد ی،اذہیت ناک طریقے سے قتل کرنے پر غم وخوف میں مبتلا پولیس کو 4دن بعد کسی ذرائع سے قتل واقع کی اطلاع ملی لیکن پولیس نے بھی ذرائع کے مطابق مقتولہ کے ماموں الطاف جو کہ پولیس ملازم ہیں اور قتل میں ملوث ظہورکابھائی ہے کی معرفت ناحق خون کامبینہ سوداکرتے ہوئے خاموشی اختیار کر لی تفصیلات کے مطابق موضع کوٹلہ رحم،بستی مست والی،نواں کھوہ پر 29اگست ملک مشتاق نے اپنے بھائی کو تھپڑمارنے پر اپنی بیوی کو 4گھنٹے مسلسل جسمانی تشدد کا نشانہ بنایاجس میں مقتولہ حاکم مائی کا ماموں ظہور،دیور سجاد،بہنوئی جمیل سمیت گھر کے دیگر افراد بھی شامل تھے ان لوگوں نے پہلے مقتولہ کے بازوں کی رگیں کاٹیں،انیٹیں اور لوہے کے راڈسے جسم کے مختلف حصہ کی ہڈیاں توڑیں خاتوں بچوں کے سامنے چیختی چلاتی رہی ظلم کی انتہا جب مقتولہ نے پانی پانی کی سدا لگائی اور اس کی بیٹی پانی دینے لگی اور ان لوگوں نے پانی تک نہ پینے دیا4گھنٹے کے مسلسل ٹارچر سے جب حاکم بی بی دم توڑ گئی تو لوگوں نے نعش کو کمرے میں بند کر دیا اور آرام سے سوگئے صبح اٹھ کر لوگو ں کو بتایا کے مشتاق کی بیوی ہاٹ اٹیک کی وجہ سے فوت ہوگئی ہے اورمسجد میں علان کے ٹھیک 15منٹ بعد نماز جنازہ ادا کروا دیا جبکہ پولیس نے اس بارے میں موقف دیا ہے کہ پولیس کی طرف سے علاقہ مجسٹریٹ کو قبر کشائی کیلئے درخواست جمع کروائی گئی ہے جیسے ہی ہمیں آڈر ملتے ہیں مقتولہ کی قبر کشائی کرواتے ہوئے اصل حقائق کا پتہ لگایا جائے گا اور اگر قتل ہوا تو اس میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا دوسری طرف پورا علاقہ اس بات کی گواہی دینے کو تیار ہے کہ حاکم مائی کو ان لوگوں نے اپنی انا کی بھینٹ چڑھایا ۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
-

بستی ملوک باؤلے خونخوار کتوں کا شہری اور بکریوں پر حملہ عوام میں خوف و حراس پھیل گیا
بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) باولے کتوں کا شہری اوربکریوں پر حملہ چھے بکریاں ہلاک دو زخمی تفصیلات کے مطابق اڈاہ پیر روڑہ کے رہائشی محمد حسین نامی شخص پر دو دن قبل ہلکے کتوں نے حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا جو نشتر میں زیر علاج یے گزشتہ رات ایک بار پھر بستی ملوک کے نواحی علاقہ موضع رانا واہن کے غریب کاشتکار راو وکیل کی بکریاں بھانے میں موجود تھیں کے آوارہ ہلکے کتوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں راجن پور نسل کی چھے بکریاں ہلاک ہوگئی ہیں جن کی مالیت دو لاکھ روپے بتائی جارہی ہے جبکہ دو بکریاں شدید زخمی ہوگئیں کاشکار راو وکیل کے مطابق رانا واہن میں متعدد آوارہ کتے موجود ہیں بارہا مرتبہ انتظامیہ کی توجہ اس جانب دلائی مگر انتظامیہ غفلت کی کی نیند میں سو رہی ہے اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو دن قبل سجاد نامی شخص کو بھی آوارہ کتوں نے شدید زخمی کردیا جو نشترہسپتال ملتان میں زیر علاج ہے سجاد پر بھی حملہ اسی اسی طرز میں گردن پر کیا گیا تھا مگر انتظامیہ نے تواجہ نہ دی لائیوسٹاک زرائع کیمطابق برائلر مرغیوں کے کنٹرول شیڈز میں ہلاک ہونے والی مرغیوں کو شیڈ مالکان تلف کرنے کی بجائے باہر پھینک دیتے ہیں جسے کھانے کے بعد آوارہ کتے ہلکے ہوجاتے ہیں اور معاشرے میں تباہی کا باعث بنتے ہیں۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
-

شجاع آباد تھانہ سٹی پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوے 30 سالہ حوا کی بیٹی کو بازیاب کرا لیا
شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) تھانہ سٹی پولیس کی دبنگ کاروائی تیس سالہ شبانہ کو بازیاب کرالیا گیا تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی شجاع آباد نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے رسیوں میں جکڑی ہوئی تیس سالہ شبانہ کو بازیاب کرالیا ہے زمین کا تنازع حل کرنے کے بہانے سوتن اور اس کا داماد قید میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بناتے رہے ۔ زمین اپنے نام کرنے کے لیے دباؤ اور بچوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دیتے رہے 30 سالہ شبانہ اشرف بودلہ کی دوسری بیوی ہے ۔اور ذرائع کے مطابق اشرف بودلہ ڈیڑھ سال قبل فوت ہوگیا تھا اشرف بودلہ کی پہلی بیوی کا تعلق اس کے اپنے ہی خاندان سے ہے اور وہ اپنے سسرال میں ہی رہائش پذیر ہے شبانہ کے بیان کے مطابق اسکی سوتن کا داماد اویس یہے کہے کر گھر سے لے گیا کے آج تمہاری زمین کا تنازعہ حل کر دیتے ہیں اور وہاں لے جا کر ملزم اویس اور دو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا اور کہا کہ زمین پہلی بیوی کے نام کرو بات نہ ماننے پر رسیو ں سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بناتے رہے اور بچوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے ۔بیٹی کو گھر میں نا پا کر شبانہ کے والد شبیر احمد شبانہ کو ڈھونڈنے اس کے سسرال گئے جہاں ان کو دھکے دے کر گھر سے باہر نکال دیا گیا شبانہ کے والد نے 15 پر کال کر کے پولیس کو ساری صورتحال سے آگاہ کیا ۔ تھانہ سٹی پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرتے ہوئے تیس سالہ شبانہ کو بازیاب کرالیا ۔اور طبی معائنے کیلئے شبانہ کو تحصیل ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔شبانہ کی درخواست پر ایس ایچ او ملک اسماعیل نے ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کر دیا ہے۔ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
