گجرات(نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹرز، رورل ہیلتھ سنٹر ز اور بنیادی مراکز میں فراہمی کیلئے 91.4ملین روپے مالیتی ادویات کی خریداری مکمل، ان ہسپتالوں کی ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی شروع کر دی گئی ہے، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسران سرکاری ہسپتالوں میں بائیومیٹرک نظام کے تحت ڈاکٹرز و عملہ کی حاضری یقینی بنائیں، غیر حاضر افسران و سٹاف کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے، ان خیالات کااظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ ریویو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر زاہد تنویر نے بریفنگ دی، ڈی ایچ اوز ڈاکٹر ایاز ناصر چوہان، ڈاکٹر محمد یوسف، ڈاکٹر زکریا، ڈی ڈی ایچ اوز، میڈیکل سپرنٹنڈنٹس بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ مجموعی طور پر 124مختلف اقسام کی ادویات خریدی گئی ہیں، ہسپتالوں کو فراہمی سے قبل لیبارٹری ٹیسٹنگ کا عمل بھی مکمل کیا گیا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹس یقینی بنائیں کہ ڈاکٹرز ادویات کے نام کی بجائے اسالٹ تجویز کریں اور مریضوں کو ادویات ہسپتالوں سے ہی فراہم کی جائیں، ایم ایس صاحبان ادویات کا سٹاک ختم ہونے سے مناسب وقت پہلے مجاز اتھارٹی کو آگاہ کریں، کسی ہسپتال میں سٹاک ختم ہونے کی صورت میں قریبی ہیلتھ مرکز سے فراہمی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ مانیٹرنگ سٹاف سرکاری ہسپتالوں میں جن مسائل کی نشاندہی کریں انہیں 24گھنٹے میں حل کیا جائے، سی ای او ہیلتھ ٹی ایچ کیو سرائے عالمگیر میں ہفتے میں چار دن بے ہوشی کے ڈاکٹر کی دستیابی یقینی بنائیں، ٹراما سنٹر لالہ موسیٰ میں فوری پیڈیا ٹریشن کی خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے، زچہ و بچہ کیلئے ایمبولینسوں کا موثر استعمال یقینی بنانے کیلئے شہریوں کو اس سروس بارے آگاہی فراہم کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے نارمل ڈلیوری کی تعداد میں اضافہ پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ وزیر اعظم پورٹل، چیف منسٹر پورٹل پر موصول ہونیوالی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے، سیٹزن فیڈ بیک کے تحت سو فیصد ڈیٹا اپ لوڈ کیا جائے اور شہریوں کی شکایات کا حل کیا جائے۔ اس سے قبل سی ای او ہیلتھ نے حکومت پنجاب کے مقرر کردہ اعشاریوں کے مطابق محکمہ صحت کی کارکردگی بارے بریفنگ دی۔
تصویریں
-

گجرات پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی )انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز گجرات میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید علی محسن کی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عارف نواز خان کی ہدایات پرپولیس ملازمان کے ڈسپلن اورٹرن آؤٹ کو بہتر بنانے کے لئے پولیس لائنز گجرات میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید علی محسن کی زیر نگرانی علی الصبح جنرل پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔جنرل پریڈ کے دوران گجرات پولیس کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس, ایلیٹ فورس اور لیڈیز پولیس کے دستے بھی شامل تھے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید علی محسن نے ایس ڈی پی او سرکل کھاریاں اسد اسحاق کے ہمراہ پریڈ اور جوانوں کے ٹرن آوٹ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈی پی او گجرات نے پولیس ملازمان کے مسائل سنے اور حل کے لئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ملازمان کے بچوں کی تعلیم کے حوالے سے مختلف اداروں کے سربراہوں سے رعائت کے لئے ایم او یو سائن کئے گئے ہیں جن سے زیادہ سے زیادہ استعفادہ حاصل کریں۔ڈی پی او گجرات نے کہا کہ پولیس ملازمان خصوصاً ٹریفک پولیس اپنے رویوں میں بہتری لائیں۔زیادہ چالانوں سے پرفارمنس جانچنے کا قائل نہیں ہوں عوام کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے تاکہ وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہی نہ کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دی جائے کسی مظلوم کے ساتھ زیادتی ہر گز برداشت نہ کی جائے گی۔عوام کوبروقت میرٹ پر انصاف کی فراہی کو یقینی بنایا جائے۔آخر میں ایم ٹی سیکشن پر موجود پولیس کی گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی انسپکشن کی گئی اور ضروری ہدایات بھی دی گئیں.
-

گھر کی دیوار گرنے سے 4 سالہ بچہ جاں بحق
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)نواحی گاﺅں چک مرتضیٰ میں زیرتعمیرمکان کی دیوارگرنے سے چارسالہ بچہ جاں بحق،بتایاجاتا ہے کہ نواحی گاﺅں چک مرتضیٰ کے رہائشی محمد شہزاد کا چار سالہ بیٹا نجم شہزادگھر کے صحن میں کھیل رہاتھا کہ مبینہ طور پر زیر تعمیر دیوار کے ساتھ ریت پھینکنے سے دیوارزمین بوس ہوگئی اور کم سن نجم شہزاددیوارتلے آکربری طرح زخمی ہوگیااور زخمو ں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا،متوفی کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کردیاگیا۔
-

گجرات میں تیز ہواؤں کے بعد بارش، شہری خوش
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) گجرات اور گردو نواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ، گرمی کا زور ٹوٹ گیا لوگوں نے سکھ کا سانس لیا، تفصیلات کے مطابق آج بروز اتوار دوپہر ایک بج کر پندرہ منٹ کے قریب تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہو گئی اس کے ساتھ ہی گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور گرمی سے مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے اور نوجوان موٹرسائیکل پر سڑکوں پر آ گئے اور بارش کا مزہ لیا
-

پولیس ملازمین اور ان کے بچوں کی تعلیم کیلئے پولیس اور انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی میں ایم او یو سائن
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)ڈی پی او گجرات سید علی محسن کا پولیس افسران اور پولیس شہداء کے بچوں کی تعلیم کیلئے احسن اقدام،انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سکول گجرات کیمپس سے ایم او یو سائن تفصیلات کے مطابق پولیس افسران اور پولیس شہدا ء کے بچوں کی تعلیم کے لئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات کا ایک اور احسن اقدام، انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سکول گجرات کیمپس سے معاہدہ سائن کر دیا گیا۔ ایم او یو کے مطابق انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آبادگجرات کیمپس سکول میں شہداء کے بچوں کو مفت تعلیم جبکہ کنسٹیبلان اور ہیڈ کنسٹیبلان کے بچوں کے لئے ماہانہ فیس میں 35فیصد,کلاس فور ملازمین کے لئے 40فیصد، اپر اسپارڈینیٹ کے لئے 25فیصد رعائیت دی جائے گی۔جبکہ داخلہ فری دیا جائے گا۔اس موقع پر انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سکول گجرات کیمپس کے ڈائریکٹرز محمد عرفان اسحاق بانٹھ ایڈوکیٹ، کرنل (ر) علی رضا مدثر، سید فر یاد حسین شاہ، چوہدری ظفر اقبال بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر گجرات سید علی محسن کا کہنا تھا کہ گجرات پولیس انٹر نیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سکولز کی انتظامیہ کی مشکور ہے جنہوں نے پولیس افسران اور پولیس کے شہداء کے بچوں کی تعلیم کے لئے خصوصی کاوش کی۔
-

ایم پی اے سلیم سرور جوڑا کی گرانٹ سے جی ٹی روڈ تعمیر،سفر آرام دہ ہو گیا
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی)ایم پی اے چوہدری سلیم سرور جوڑا کے5کروڑ روپے کے خصوصی فنڈز سے گلزار مدینہ چوک تا پاک فین جی ٹی روڈ ایک ساتھ کمپیکشن کے بعد چند دنوں میں کارپٹ روڈ مکمل کر لی گئی۔ جدید مشینری سے تیار ہونے والی کارپٹ روڈ ہموار ہونے سے ٹریفک کے لیے سفر آرام دہ ہو گیا۔ کھنڈر بنی سڑک سے نجات ملنے سے گاڑی مالکان نے سکون کا سانس لیا۔ ٹرانسپورٹ کی ٹوٹ پھوٹ کو بریک لگ گئی۔ کھنڈر بنی سڑک سے نہ صرف لوگوں کی گاڑیاں تباہ ہو رہی تھیں بلکہ لوگوں کو سڑک کے کھڈے ہلا کر رکھ دیتے تھے۔اگرچہ چناب پل تا بھمبر پل پرانا جی ٹی روڈ ایک عشرہ سے زائد عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ سابق حکمران اس منصوبے کی ہلکی پھلکی مرمت تو کرا گئے لیکن سڑک کی دوبارہ اچھی تعمیر کیلئے فنڈز متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو نہ دلا سکے۔ اگرچہ پوری روڈ تعمیر کی طلبگار ہے لیکن چند کلومیٹر سیکشن کی تعمیر بارش کا پہلا قطرہ ہے۔ گجرات شہر کو عرصہ دراز سے ایسی ہی معیاری جدید کارپٹ روڈز کی فوری ضرورت ہے۔ کچہری روڈ، سرکلر روڈ، گلزار مدینہ روڈ اور شہر کی دوسری آر سی سی تعمیر ہونے والی سڑکیں فوری توجہ کی منتظر ہیں۔ ان سڑکوں کی اپ گریڈیشن کی فوری ضرورت ہے۔ لین مارکنگ سے ٹریفک رولز کی آگاہی کا منصوبہ بھی شامل ہونا چاہئے۔ سڑک کے اطراف صفائی کی بھی ضرورت ہے۔
-

ڈی پی او گجرات کا پولیس خدمت مرکز کا اچانک دورہ، شہریوں سے کیا پوچھ لیا۔
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈی پی او گجرات سید علی محسن کا خدمت مرکز گجرات کا اچانک دورہ ! تمام کاونٹز کا جائزہ لیا جبکہ خدمت مرکز آئے شہریوں سے خدمت مرکز عملے اور سہولیات کے متعلق دریافت کیا جس پر شہریوں نے عملے اور خدمت مرکز میں فراہم کئے جانے والے ماحول پر اطمینان کا اظہار کیا ۔
-

کریکٹر سرٹیفکیٹ کی ویری فیکیشن کرنے والے پولیس اہلکاروں کے سفری اخراجات مقرر
گجرات ( نمائندہ باغی ٹی وی )ڈی پی او گجرات سید علی محسن کا احسن اقدام !کریکٹر سرٹیفیکٹ کی ویری فیکشن پر مامور اہلکاروں میں سفری اخراجات ادا کر دئیے .تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے کریکٹر سرٹیفیکٹ کے تصد یق کے لئے مامور اہلکاروں کے دوردراز علاقوں تک جانا ہوتا ہے جس پر پٹرول کی مد میں کافی خرچہ ہوتا تھا۔ڈی پی او گجرات سید علی محسن نے صور تحال دیکھتے ہوئے ویر فیکشن پر مامور اہلکاروں کا الاونس مقر ر کردیا۔۔ڈی پی او گجرات سید علی محسن کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے نہ صر ف کرپشن کا باب بند ہو گا بلکہ ویر فیکشن پر مامور تعینات اہلکار دلجمعی سے فرائض ادا کریں گے۔
-

گجرات؛منشیات فروشوں سے 1 کلو سے زائد چرس برآمد
گجرات (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او گجرات سید علی محسن کاظمی کی قیادت میں گجرات پولیس کامنشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
ایس ایچ او تھانہ شاہین SIراجہ احسان اللہ نے بد نام زمانہ منشیات فروش کورنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرلی
تفصیلات کے مطابق گجرات پولیس کی ضلع بھرمیں منشیات فروشوں کے خلاف کارروئیاں جاری۔ ایس ایچ او تھانہ شاہین SIراجہ احسان اللہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے بدنام زمانہ منشیات فروش کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ ملزم عمران ساجد ولد فضل حسین قوم بھٹی سکنہ محلہ امین آبادسے 1 کلو 71گرام چرس برآمدہوئی۔ملزم کے خلاف 9-Cکامقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ -

شاباش گجرات پولیس، طالبعلم سے بدفعلی کرنے والے 24 گھنٹوں میں سلاخوں کے پیچھے
گجرات ( نمائندہ باغی ٹی وی) امریکن نیشنل دسویں جماعت کے طالب علم کے ساتھ زبردستی بدفعلی کرنے والے تینوں ملزمان چوبیس گھنٹے کے اندر اندر گرفتار
تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کھاریاں کومحمد افضل نے اطلاع دی کہ اس کا بیٹا جو کہ نجی اسکول میں دسویں جماعت کا طلب علم ہے کو اس کے دوست1۔ فہد ادریس ولد محمد ادریس ڈھولہ 2۔خاور علی ولد محمد اصغر سکنہ فتح بھنڈ اسکول سے چھٹی کے وقت موٹر سائیکل پر گھر چھوڑنے کے بہانے ورغلا کر موضع برنالی لے گئے جہاں پر ان کا تیسرا ساتھی بدر منیر ولد غلام قدیر سکنہ برنالی پہلے سے موجود تھا۔تینوں ملزمان نے میرے بیٹے کے ساتھ زبردستی بد فعلی کی اور وڈیو بناتے رہے اور دھمکی دی کے اگر کسی کو بتایا تو جان سے مار دیں گے۔مدعی کی درخواست پر فوری طور پر مقدمہ کا اندراج کیا گیا اور وقوعہ کی بابت ڈی پی او گجرات سید علی محسن کو آگاہ کیا۔جس پر ڈی پی او گجرات نے ڈی ایس پی کھاریاں سرکل اسد اسحاق اور ایس ایچ اوصدر کھاریاں انسپکٹر عرفان صفدر کو ہدائیت دی کہ زیادتی کرنے والے تمام ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے۔جس پرایس ایچ اوصدر کھاریاں انسپکٹر عرفان صفدر نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تین مختلف ٹیمیں تشکیل دیں جنہوں نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تینوں نامزد ملزمان کوچوبیس گھنٹوں کے اندرٹریس کر کے مختلف جگہوں پرریڈ کرنے کے بعد گرفتار کرلیا،مزید تفتیش جاری ہے۔
