Baaghi TV

Author: +9251

  • ملک بھر کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی و ریسکیو آپریشن جاری ہیں. این ایف آر سی سی

    ملک بھر کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی و ریسکیو آپریشن جاری ہیں. این ایف آر سی سی

    ملک بھر کے سیلاب سے متاثرہ حصوں میں امدادی و ریسکیو آپریشن جاری ہیں. این ایف آر سی سی

    ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا جبکہ شمال مشرقی پنجاب، بالائی کے پی اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش ہونے کا امکان ہے،آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا، اسلام آباد پوٹھوہار اور گلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہےانفراسٹرکچر اور پرائیویٹ املاک کے نقصانات
    نیشنل فلڈ ریسپانس کورڈینیشن سنٹر کے مطابق: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ سندھ اور کے پی کو نقصان پہنچا ہے ۔ کل 6579 کلومیٹر سڑکوں، 246 پلوں اور 173 دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔

    متاثرہ اضلاع
    سندھ کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، نوشہرو فیروز، ٹھٹھہ اور بدین شامل ہیں۔ بلوچستان کے اضلاع میں کوئٹہ، نصیر آباد، جعفرآباد، جھل مگسی، بولان، صحبت پور اور لسبیلہ شامل ہیں۔
    کے پی میں دیر، سوات، چارسدہ، کوہستان، ٹانک اور ڈی آئی خان جبکہ پنجاب میں ڈی جی خان اور راجن پور شامل ہیں۔

    آرمی ریلیف کی کوششیں
    اب تک 463 آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے روانہ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17 پروازیں کی گئیں تھی اور 90 پھنسے ہوئے افراد کو نکالا گیا تھا اور 22.7 ٹن امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا گیا۔ جب کہ اب تک ہیلی کاپٹر کے ذریعے کل 4354 پھنسے ہوئے افراد کو نکالا جا چکا ہے۔

    ریلیف کیمپس
    اب تک ملک بھر میں سیلاب متاثرین کے لیے سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں 147 ریلیف کیمپ اور 284 ریلیف سامان لینے کے پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں جبکہ عطیات میں اب تک 6463.8 ٹن کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ساتھ 1170.7 ٹن غذائی اشیاء اور 3457842 ادویات کی اشیاء جمع کی جا چکی ہیں۔ تاہم اب تک 6028.6 ٹن خوراک، 1126.7 ٹن غذائی اشیاء اور 3232292 ادویات تقسیم کی جا چکی ہیں۔

    بین الاقوامی عطیات
    ترکی سمیت بین الاقوامی عطیہ دہندگان نے 4008 ٹن فوڈ پیکٹ، 1000 بیبی فوڈ پیکٹ، 460 ایکس ٹینٹ، 864 کچن سیٹ، 2000 بیڈنگ، 50 بوٹس، 1000 ایکس ہائیجین باکسز اور 15.6 ٹن ادویات فراہم کیں۔ ، 916 فوڈ پیکٹ، 1000 ٹینٹ، 1000 بیڈنگ اور 6.9 ٹن ادویات۔ چین نے 3000 ٹینٹ جبکہ بیلجیئم نے 300 ٹینٹ، جاپان نے 588 ٹینٹ اور 306 ترپال، ازبکستان نے 25 ٹن فوڈ آئٹمز اور 9 ٹن بیڈنگ، قطر نے 2.55 ٹن ادویات، فرانس نے امداد دی۔ علاوہ ازیں 204 ٹینٹ، 208 کچن سیٹ، 1125بیڈنگ اور 422 ہائیجین باکسز دیے گئے ہیں۔

    پاک بحریہ نے 04 فلڈ ریلیف سینٹرز، 06 سینٹرل کلیکشن پوائنٹس، دو ٹینٹ سٹیز میں 4439 اہلکاروں کی گنجائش اور 55 میڈیکل کیمپس قائم کیے ہیں جن میں ملک بھر میں 36331 مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔ مختلف اضلاع میں 1241 ٹن راشن، 2860 ٹینٹ اور 490,577 لیٹر منرل پانی تقسیم کردیا ہے.
    علاوہ ازیں: پاکستان نیوی کی 23 ایمرجینسی ریسپانس ٹیموں (ERTs) نے موٹرائزڈ بوٹس اور 02 ہوور کرافٹس سے لیس دس اضلاع میں پھنسے ہوئے 13741 اہلکاروں کو بچایا ہے. پاک بحریہ نے مزید اندرون سندھ میں 02 ہیلی کاپٹر بھی تعینات کیے ہیں۔ اب تک 49 بار پروازیں کی جا چکی ہیں، ان ہیلی کاپٹروں نے 465 بار پھنسے ہوئے لوگوں کو ریسکیو کیا اور راشن کے 3502 پیکٹ اور 300 کلو ادویات تقسیم کیں ہیں. پاک بحریہ کی 08 ڈائیونگ ٹیموں نے پاکستان بھر میں متاثرہ علاقوں میں 26 ڈائیونگ آپریشنز بھی کیے ہیں۔

  • سجل علی اور فواد خان کی ٹیلی فلم بے حد کا بھارتی چینل پر پریمئیر

    سجل علی اور فواد خان کی ٹیلی فلم بے حد کا بھارتی چینل پر پریمئیر

    اداکار فواد خان اور سجل علی کو نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے دونوں فنکاروں نے بھارت میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا .تازہ اطالاعات کے مطابق فواد خان اور سجل علی کی ٹیلی فلم بے حد کا 11 ستمبر کو بھارتی چینل زندگی پر پریمئیر کیا جا رہا ہے.عاصم رضا کی ہدایت کاری میں بننے والی ایوارڈ یافتہ اس ٹیلی فلم کی کہانی ماں اور بیٹی کے تعلق کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کرتی ہے.
    اس میں فواد خان اور سجل علی کے علاوہ نادیہ جمیل نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے. ٹیلی فلم کو عمیرہ احمد نے لکھا ہے کہانی ماں اور بیٹی کے مضبوط اور حساس رشتے کی عکاسی کرتی ہے اور یہ کہ کس طرح جذبات میں خود غرضی کا معمولی سا اشارہ بھی درد اور دل کی تکلیف کا باعث بن

    سکتا ہے۔اس میں نادیہ جمیل نے سجل علی کی ماں کا کردار ادا کیا ہے وہ اپنے شوہر کی موت کے بعد اپنی بیٹی کی تمام ذمہ داریاں اٹھا لیتی ہیں. یاد رہے کہ سجل علی اور فواد خان نے ابھی تک کسی فلم میں ایک ساتھ کام نہیں کیا ان کے مداح ان دونوں کو یقینا ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں. بھارتی چینل زندگی پر پاکستان کے مختلف ڈرامے مختلف اوقات میں لگتے رہے ہیں بھارت میں آج بھی ہمارے ڈرامے کافی مقبول ہیں ہمارے ٹی وی کے سٹارز بھی کافی مقبول ہیں.فواد خان کا ڈرامہ ہمسفر اور زندگی گلزار ہے بھی زندگی چینل پر آن ائیر جا چکا ہے.

  • تحریک انصاف کے متعدد ارکان نے اڑان بھرنے کی ٹھان لی

    تحریک انصاف کے متعدد ارکان نے اڑان بھرنے کی ٹھان لی

    خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے متعدد ارکان نے اڑان بھرنے کی تیاری شروع کردی۔

    تحریک انصاف سے ناراض ارکان نے دوسری سیاسی جماعتوں سے رابطے شروع کردیے ہیں کسی کو آئندہ الیکشن میں ٹکٹ کی یقین دہانی مل گئی تو کسی کو سرخ جھنڈی دکھا دی گئی ہے۔ تحریک انصاف نے پارٹی چھوڑنے والے ارکان کو ڈس کوالیفائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم شوکت یوسفزئی کہتے ہیں پارٹی جن ارکان کو پارٹی ٹکٹ نہیں دے رہی وہ اپنے لیے راستہ تلاش کررہے ہیں۔

    نجی ٹی وی کے صحافی احتشام بشیر نے دعوی کیا ہے کہ: خیبرپختونخوا میں آئندہ انتخابات سے قبل تحریک انصاف میں تور پھوڑ شروع ہوگئی ہے۔ سابق صوبائی وزیر قانون سلطان خان کے تحریک انصاف سے اڑان بھرنے کے بعد مزید ارکان اسمبلی کی تحریک انصاف چھوڑنے کی اطلاعات ہیں جن کی تعداد 15 سے 20 بتائی جارہی ہے سلطان خان کے جانے کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی میں اس وقت تحریک انصاف کے ارکان کی تعداد 94 ہے۔

    پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی کے جن ارکان اسمبلی کے رابطے دوسری سیاسی جماعتوں سے ہیں ان کے بارے میں علم ہے اور وہ ارکان جنہیں اگلے انتخابات میں ٹکٹ ملنے کی امید نہیں وہ دوسری سیاسی جماعتوں سے رابطے کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ ان ارکان اسمبلی کو بھی ٹکٹ نہیں دیے جارہے جو حکومت جانے کے بعد عمران خان کے ساتھ تحریک میں سرگرم نہیں رہے، تحریک انصاف کے ایک رکن جو دوسری سیاسی جماعت سے رابطے میں ہیں۔

    انہوں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انھیں تحریک انصاف کی پالیسیوں سے اختلاف ہیں صرف چند ارکان کو نوازا جارہا ہے ترقیاتی اسکیموں اور پارٹی سرگرمیوں کے حوالے سے باقی ارکان کو نظرانداز کیا جارہا ہے الیکشن آنے والے ہیں اور عوام نے پوچھنا ہے کہ انہوں نے حلقے کے لیے کیا کام کیے۔

    اے این پی کی حمایت کرنے والے پی ٹی آئی کے رکن سلطان خان نے کہا کہ تحریک انصاف کی کچھ پالیسیوں سے اختلاف ہے جو وقت آنے پر بتاوں گا لیکن اس وقت میں ضمنی الیکشن پر ایمل ولی خان حمایت اس لیے کررہا ہوں کہ ان کا تعلق چارسدہ سے ہے، عمران خان صرف الیکشن میں لڑنے کے لیے آئے ہیں وہ پہلے سے ایم این اے ہیں اور اسمبلی بھی انہوں نے نہیں جانا تو پھر ووٹ ووٹ ضائع کرنے کی کیا ضرورت ہے۔

    اس حوالے سے تحریک انصاف کا موقف جاننے کے لیے صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ پارٹی سے وہی لوگ جارہے ہیں جنہیں پارٹی نے ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے جن کو ٹکٹ نہیں ملنا پارٹی نے انھیں بتادیا ہے اس لیے وہ اپنے لیے راستہ تلاش کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ فنڈز دینے نہ دینے کا کوئی مسئلہ نہیں ہر حلقے میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں چاہے وہ اپوزیشن کا حلقہ یا حکومتی رکن کا ناراضی کی ایک ہی وجہ ہے راستہ تلاش کررہے ہیں، جو تحریک انصاف چھوڑ کر جارہا ہے انھیں چاہئے کہ وہ اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہوں جس نے جانا ہے وہ آرام سے جائے ، ہم نے منت سماجت نہیں کرنی البتہ جو تحریک انصاف سے جائے گا اسے ڈس کوالیفائی ہونا ہو گا انھیں اسمبلی میں مزید رہنے کا حق نہیں۔

  • کرن جوہر کسی کو سائن کرتے وقت کیا دیکھتے ہیں ؟

    کرن جوہر کسی کو سائن کرتے وقت کیا دیکھتے ہیں ؟

    فلم ساز کرن جوہر گزشتہ دنوں بھارتی کامیڈی شو ‘کیس تو بنتا ہے’ میں شریک ہوئے جس میں ان سے دلچسپ سوالات پوچھے گئے، شو کے میزبان رتیش دیش مکھ نے کرن جوہر سے پوچھا کہ ”جب آپ کسی اداکار کو آپ کاسٹ کرتے ہیں، کیا آپ صرف ان کی اچھی شکل، اچھی شکل اور اچھی شکل کو ہی دیکھتے ہیں ” ؟ تو کرن جوہر نے حیران کر دینے والا جواب دیا اور کہا کہ جب میں کسی کو کاسٹ کرتا ہوں تو صرف ”تفریح، تفریح ​​اور تفریح ​​ کو مد نظر رکھتا ہوں ہاں کبھی کبھار ٹیلنٹ، ٹیلنٹ، ٹیلنٹ، کو بھی دیکھتا ہوں لیکن وہ کبھی ملتا نہیں ہے”۔ کرن جوہر کے اس جواب کو بہت پسند کیا جا رہا ہے. رتیش دیش مکھ نے اپنے اس شو میں کرن جوہر کو بہت تنگ کیا اور ان سے جان بوجھ کر ایسے سوال کرتے رہے کہ جن کا وہ ٹیڑھا جواب دیں.

    یاد رہے کہ ”کیس تو بنتا ہے” ایک قسم کا ہفتہ وار کامیڈی شو ہے جس میں رتیش دیش مکھ بطور دفاعی وکیل اور ورون شرما بطور سرکاری وکیل نظر آتے ہیں۔ سوشل میڈیا کی مشہور شخصیت کشا کپیلا بالی ووڈ کی کچھ بڑی شخصیات کی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لیے جج کا لباس پہنے ہوئے نظر آتی ہیں جبکہ پریتوش ترپاٹھی، گوپال دت، سنکیت بھوسلے، اور سوگندھا مشرا کامیڈی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں یہ شو اپنی انفرادیت کی وجہ سے عوام میں کافی مقبول ہے.

  • شہباز گل کی درخواست ضمانت 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقررکردی گئی

    شہباز گل کی درخواست ضمانت 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقررکردی گئی

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغاوت کے مقدمے میں شہباز گل کی درخواست ضمانت 14 ستمبر کو سماعت کے لیے مقررکردی گئی ہے.

    گزشتہ روز وزیراعظم کی پیشی کے باعث شہباز گل کیس کی کازلسٹ منسوخ ہوگئی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے نئی کاز لسٹ جاری کی ہے، جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ شہباز گل کی ضمانت کی درخواست پر 14 ستمبر کو سماعت کریں گے۔ عدالت نے شہباز گل کی درخواست پر پراسیکوشن کو نوٹس کرکے جواب طلب کر رکھا ہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو 9 اگست کو بنی گالا چوک سے گرفتار کیا تھا، ان پر اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات اور ان کے سربراہوں کے خلاف بغاوت پر اکسانے سمیت 10 دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔ ان کے خلاف درج ایف آئی آر کے مطابق ایک نیوز چینل پر نشر کیے گئے پروگرام میں شہباز گل نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بریگیڈیئر کے رینک سے نیچے اور اس سے اوپر کے افسران کے درمیان تقسیم پیدا کرنے کی کوشش کی۔ ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ شہباز گل نے بریگیڈیئر کے عہدے سے نیچے کے افسران کو سیاسی جماعت سے منسلک کرنے کی کوشش کی۔

    تاہم خیال رہے کہ: گزشتہ ماہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینل ‘اے آر وائی’ نیوز کو اپنے شو میں سابق وزیرِا عظم عمران خان کے ترجمان شہباز گل کا تبصرہ نشر کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ان کا بیان ‘مسلح افواج کی صفوں میں بغاوت کے جذبات اکسانے کے مترادف تھا’۔ اے آر وائی کے ساتھ گفتگو کے دوران ڈاکٹر شہباز گل نے الزام عائد کیا تھا کہ حکومت، فوج کے نچلے اور درمیانے درجے کے لوگوں کو تحریک انصاف کے خلاف اکسانے کی کوشش کر رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ‘فوج میں ان عہدوں پر تعینات اہلکاروں کے اہل خانہ عمران خان اور ان کی پارٹی کی حمایت کرتے ہیں جس سے حکومت کا غصہ بڑھتا ہے’۔انہوں نے یہ الزام بھی عائد کیا تھا کہ حکمراں جماعت مسلم لیگ (ن) کا ‘اسٹریٹجک میڈیا سیل’ پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور مسلح افواج کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے کے لیے غلط معلومات اور جعلی خبریں پھیلا رہا ہے۔

    شہباز گل نے کہا تھا کہ جاوید لطیف، وزیر دفاع خواجہ آصف اور قومی اسمبلی کے سابق اسپیکر ایاز صادق سمیت دیگر حکومتی رہنماؤں نے ماضی میں فوج پر تنقید کی تھی اور اب وہ حکومتی عہدوں پر ہیں۔ پیمرا کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا تھا کہ اے آر وائی نیوز پر مہمان کا دیا گیا بیان آئین کے آرٹیکل 19 کے ساتھ ساتھ پیمرا قوانین کی بھی خلاف ورزی ہے۔

    نعرے ریاست مدینہ کےاورغلامی امریکہ کی واہ شہبازگل باجوہ

    شہباز گل پر ایسا تشدد ہوا جو بتایا جا سکتا اور نہ دکھایا جا سکتا ہے، بابر اعوان

    کہا گیا ضمانت ہو گئی،اور عدالت لے آئے، شہباز گل کا بیان

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

    شہباز گل کی گرفتاری، پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکن بنی گالہ پہنچ گئے

    شہباز گل کی گرفتاری پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا

  • اسلام آباد؛ پالتو کتے کی ہلاکت اور خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ،  ڈاکٹر کی ضمانت منظور

    اسلام آباد؛ پالتو کتے کی ہلاکت اور خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ، ڈاکٹر کی ضمانت منظور

    اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ سیشن عدالت نے جانوروں کے اسپتال میں پالتو کتے کی ہلاکت کے معاملے پر ڈاکٹر کی ضمانت منظور کرلی ہے.

    ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں پالتو کتے کی ہلاکت کے کیس کی سماعت ہوئی اور ملزم ڈاکٹر کو جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اختر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پولیس نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے جسمانی ریمانڈ کی بجائے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی۔ جبکہ ملزم کے وکیل نےجوڈیشل ریمانڈ منظور ہونے پر درخواست ضمانت دائر کر دی اور استدعا کی کہ مقدمے میں لگی دفعات قابل ضمانت ہیں، ضمانت منظور کی جائے۔

    اس موقع پر عدالت نے ملزم ڈاکٹر کو 50 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے.

    خیال رہے کہ: اسلام آباد میں کتے کی ہلاکت کے معاملہ پر رپورٹ طلب کرنے پر خاتون مالکن کو متزکرہ ڈاکٹر نے عملہ سمیت مل کر زدوکوب کیا تھا. تھانہ کوہسار اسلام آباد میں درج ایف آئی آر میں کتے کی مالکن شمائلہ گل نے دعوی کیاکہ: مورخہ 2022-09-03 کو اپنا پالتو کتا جو کہ بیمار تھا ڈاکٹر رانا کلینک E-7 شاہین مارکیٹ لے گئی تھی جبکہ ڈاکٹر نے روزانہ کی بنیاد پر علاج کروانے کو کہا.

    خاتون نے ایف آئی آر میں مزید کہا کہ: میں اپنے پالتو کتے کو رزانہ گھر سے کلینک لاتی اور پھر واپس گھر لے جاتی تھی جبکہ مورخہ 2022 -09-08 کو میرے کتے کی حالت زیادہ خراب ہونے پر میں دوبارہ ڈاکٹر کے پاس کلینک پر لے کر آئی تو ڈاکٹر رانا نے کہا کہ آپ آج اسے یہاں چھوڑ جائیں لہذا میں اپنا ڈاگ وہی چھوڑ کر واپس آ گئی جبک دوبارہ مورخہ 2022-09-09 کو مجھے ڈاکٹر رانا کلینک سے کال آئی کہ آپ کے کتے کی وفات ہو گئی ہے۔

    خاتون کے مطابق: جس پر میں کلینک گئی اور ڈاکٹر دیوان اور ڈاکٹر بلال رانا نامی معالج سے پوچھا کہ میرے کتے کی موت کیسے واقع ہوئی لہذا اس کی مجھے رپورٹ فراہم کی جائے جس پر وہ لوگ شور شرابا کرنے لگے اور مجھے کلینک سے باہر نکلنے کو کہا تاہم میں باہر آئی تو ڈاکٹر رانا اور اس کے ساتھ کچھ 10/12 لوگ جو اسکے ملازم یا عملہ سے تھے نے روڈ پر مجھے گالیاں دیں، ہراساں و زدوکوب کیا علاوہ ازیں زبردستی میری گاڑی کے آگے کھڑے ہو کر مجھے زبردستی روکے رکھا.

    خاتون شمائلہ گل نے الزام عائد کیا کہ: مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں گئی اور میری گاڑی کو لاتیں تک ماریں گئی اور اس کے علاوہ مجھے مارنے کی کوشش کی گئی جبکہ بعد میں مارکیٹ کے کچھ لوگ آ گئے اور پھر یہ لوگ اپنے کلینک چلے گئے.

    شمائلہ نے باغی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ: اس سارے معاملے کی میرے پاس ویڈیو موجود ہے اور چونکہ مجھے زدوکوب اور ہراساں کیا گیا لہذا ان سب کے خلاف قانونی کارروائی کر کے مجھے انصاف فراہم کیا جائے.

    حریم شاہ کی الطاف حسین سے ملاقات کی ویڈیو وائرل

    میں آپکی بیویوں کے کرتوت بتاؤں گی، حریم شاہ کی دو سیاستدانوں کو وارننگ

    حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل

    بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

    بانی ایم کیو ایم شدید مشکلات کا شکار،لندن سیکرٹریٹ برائے فروخت کا بورڈ لگ گیا

  • شہناز گل کو کس نے زندگی میں آگے بڑھتے رہنے کا سبق سکھایا؟

    شہناز گل کو کس نے زندگی میں آگے بڑھتے رہنے کا سبق سکھایا؟

    بگ باس سیزن 13 سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی شہناز گل نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ بالی وڈ کے دبنگ سلمان خان نے انہیں زندگی میں آگے بڑھتے رہنے کا درس دیا ہے انہوں نے سکھایا ہے کہ کس طرح سے زندگی میں آگے بڑھتے رہنا ہے. شہناز گل سے انٹرویو میں جب پوچھا گیا کہ وہ نسبتاً جوان ہونے کے باوجود اپنی شخصیت میں پختگی کیسے لائیں؟ تو انہوں نے بہت ہی سوچ سمجھ کر جواب دیتے ہوئے کہا کہ جب آپ اکیلے رہتے ہیں اور ایک چھوٹے سے شہر سے آتے ہیں، تو آپ کو پتا ہوتا ہے کہ آپکا ٹارگٹ کیا ہے اور کیسے آگے بڑھنا ہے اور اس کے لئے کیا کرنا ہے ، میں‌نے اپنے آس پاس کے لوگوں سے بہت کچھ سیکھا. ان سے جب سوال ہوا کہ آپ کو سلمان خان نے کیا سکھایا ہے تو انہوں نے

    کہا کہ انہوں نے مجھے آگے بڑھنا سکھایا ہے انہوں نے مجھے بتایا ہے کہ اگر میں محنت کروں تو میں زندگی میں بہت آگے جا سکتی ہوں۔ وہ مجھے بہت حوصلہ دیتے ہیں. یاد رہے کہ شہناز گل کی دوستی بگ باس 13 میں اداکار سدھارتھ شکلہ سے ہوئی تھی اس کے بعد ان کی دوستی محبت میں بدل گئی لیکن سدھارھ کی زندگی نے ان کے ساتھ وفا نہ کی. شہناز گل ان کی موت کے بعد کافی اکیلی پڑ گئیں تھیں لیکن انہوں نے جلد ہی حقیقت قبول کرتے ہوئے اپنے کیرئیر پر توجہ دی. شہناز بالی وڈ میں سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان سے قدم رکھ رہی ہیں.

  • اکشے کمار نے کیا اپنے مداحوں کا شکریہ ادا

    اکشے کمار نے کیا اپنے مداحوں کا شکریہ ادا

    بالی وڈ کے کھلاڑی کہلائے جانے والے اداکار اکشے کمار نے گزشتہ روز اپنی 55 ویں سالگرہ منائی اس موقع پر ان کے مداحوں اور ساتھیوں نے انہیں سالگرہ کی ڈھیروں ڈھیر مبارکباد دیں. جن مشہور شخصیات نے اکشے کمار کو سوشل میڈیا پر سالگرہ کی مبارکباد دی ان میں سارہ علی خان، اجے دیوگن، راکل پریت سنگھ، وانی کپور، کترینہ کیف، سنیل شیٹی اور کرینہ کپور و دیگر کے نام قابل زکر ہیں. اکشے کمار نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ لگائی جس میں انہوں نے اپنے تمام مداحوں سے ان کی سالگرہ پر دی جانے والی مبارکبادوں کا شکریہ ادا کیا۔ اکشے نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، وقت تو گزرتا ہی رہتا ہے لیکن جو چیز مستقل رہتی ہے وہ شکر گزاری ہے، میری ہر سالگرہ پر جس طرح سے میرے مداح مجھے سالگرہ کی مبارکباد دینا

    نہیں بھولتے میں ان کا بے حد شکر گزار ہوں. اکشے کمار کی اس پوسٹ کے کمنٹس سیکشن میں ان کے مداحوں نے اداکار کی اس پوسٹ کو سراہا . یاد رہے کہ اکشے کمار کی بہت بڑی فین فالونگ ہے ان کو نہ صرف ہندوستان بلکہ پاکستان میں بھی بہت پسند کیا جاتا ہے.انہوں نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1991 میں کیا تب سے لیکر اب تک وہ مسلسل کامیابیاں سمیٹ رہے ہیں. جہاں دیگر بالی وڈ سٹارز بائیکاٹ مہم کا شکار ہو رہے ہیں وہیں اکشے کمار بھی اس مہم کا شکار ہوئے ہیں اور ان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم رکشا بندھن بائیکاٹ مہم کی نذر ہو گئی ہے.

  • کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئیں، شہری غیر محفوظ

    کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئیں، شہری غیر محفوظ

    کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئیں، شہری غیر محفوظ

    کراچی کے بعد اسلام آباد میں بھی ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا، جس کے بعد شہری خود کو شہر اقتدار میں بھی غیر محفوظ تصور کررہے ہیں۔ سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ کے دارالحکومت کراچی میں اسٹریٹ کرائم خصوصاً لوٹ مار کی وارداتوں کے بعد وفاقی دارالحکومت میں بھی ڈکیتی کے واقعات بڑھنے لگے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوگئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ہفتے کی علی الصبح کورولا کار میں سوار افراد نے 2 شہریوں کو لوٹ لیا۔ ملزمان واردات کے دوران 2 موبائل فون اور 40 ہزار روپے نقد لے کر فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں شہریوں سے ان کے شناختی کارڈز اور دیگر دستاویزات بھی چھین لی گئیں۔ اطلاعات کے مطابق واردات اسلام آباد کے مقام راول چوک پر ہوئی، جہاں کورولا کار میں سوار 2 ملزمان نے اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کی واردات کی۔ شہری کا کہنا ہے کہ ملزمان بغیر نمبر پلیٹ کی سفید کورولا کار میں سوار تھے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نوائے وقت اخبار نے بھی لکھا تھا کہ: "اسلام آباد میں ڈکیتی چوری اور سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ کراچی کمپنی کو اظہر محمود نے بتایا کہ جی نائن مرکز میں ایک گاڑی والے نے لفٹ دیکر دھکا دے دیا جب میں نے جیب دیکھی توایک لاکھ 90 ہزار روپے کی نقدی اور اور موبائل فون نہیں تھے.

    تھانہ سہالہ کو احمد رضا نے بتایا تھا کہ امتیاز مال کے قریب دو موٹرسائیکل سوار مجھ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ کراچی کمپنی کو سراج ولی داد نے بتایا تھا کہ جی نائن فور میں دو پیدل لڑکے مجھ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سیکرٹریٹ کو ذوالفقار علی نے بتایا تھا کہ ڈھوک ٹاہلی سے میری سوزوکی پک اپ، تھانہ کورال کو عمر علی نے بتایا کہ غوری وی آئی پی میں میرا موٹرسائیکل،تھانہ شہزاد ٹاﺅن کو بشیر احمد نے بتایا برما پل کے نزدیک میراموٹرسائیکل، تھانہ کوہسار کو محمد رئیس نے بتایا کہ ایف سکس ون فاروقیہ مارکیٹ سے میراموٹرسائیکل ، تھانہ مارگلہ کو اسرار احمد نے بتایا فیصل مسجد کی پارکنگ سے میرا موٹرسائیکل، تھانہ کورال کو محمد قاسم نے بتایا تھا کہ میرا موٹرسائیکل، تھانہ سیکرٹریٹ کو حسنین معاویہ نے بتایا تھا کہ میراموٹرسائیکل چوری ہوگیا۔

  • متحدہ عرب امارات سے مزید 2 طیارے سیلاب متاثرین کے لیے امداد لے کر پاکستان پہنچ گئے

    متحدہ عرب امارات سے مزید 2 طیارے سیلاب متاثرین کے لیے امداد لے کر پاکستان پہنچ گئے

    متحدہ عرب امارات سے مزید 2 طیارے پاکستانی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی ائرپورٹ پہنچ گئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان بھر میں شدید بارشوں اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورت حال کے باعث مختلف ممالک سے امداد آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آج صبح بھی متحدہ عرب امارات (اماراتی ائر فورس) کے مزید 2 طیارے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان لے کر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ پر لینڈ ہوئے۔
    یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات کا خصوصی طیارہ امدادی سامان لے کر لاہورپہنچ گیا
    متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کیلئے امدادی کارروائیاں مسلسل جاری
    برادر ملک کی جانب سے اب تک سیلاب متاثرین کی امداد کے سلسلے میں مجموعی طور پر 16 پروازیں کراچی پہنچ چکی ہیں۔ وزیراعلیٰ کے مشیر برائے بحالی، این ڈی ایم اے کے نمائندے اور پاک فوج کے 5 کور کے افسر نے اماراتی طیارے کے عملے کا استقبال کیا۔ قبل ازیں جمعرات کے روز بھی 2 پروازیں متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کی امداد لے کر کراچی پہنچی تھیں۔

    واضح رہے کہ متحدہ عرب امارت نے ہمیشہ پاکستان کی بڑھ چڑھ کر مدد کی ہے لہذا اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی جانب سے اس سے قبل بھی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان بھیجوایا گیا تھا اور یو اے ای نے سیلابی صورتحال میں پاکستان کو تنہاء نہیں چھوڑا ہے.

    پاکستان موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث لاکھوں مکان تباہ اور لوگ بے گھر ہوگئے ہیں جب کہ سیکڑوں کی اموات ہوچکی ہے۔ سیلاب زدگان کی بحالی اور ریلیف کےلیے وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی برادری سے امداد کی اپیل کی تھی جس پر متحدہ عرب امارات نے امدادی سامان کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچائی گئی تھی جسے وفاقی وزیر برائے مںصوبہ بندی احسن اقبال نے نور خان ایئربیس پر وصول کیا تھا، گزشتہ امداد میں میں خیمے، خوراک، ادویات اور دیگر اشیاء ضرویہ شامل تھیں جبکہ یو اے ای کی طرف سے مزید امدادی سامان 15 طیاروں کے ذریعے آئندہ چند دنوں میں پاکستان پہنچایا جانے کا بھی کہا گیا تھا.