Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیرِ اعلیٰ کے پی نے میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اپنے پی ایس کے بھائی اور کمپیوٹر آپریٹر کو کے پی ہاؤس کا انچارج لگا دیا

    وزیرِ اعلیٰ کے پی نے میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اپنے پی ایس کے بھائی اور کمپیوٹر آپریٹر کو کے پی ہاؤس کا انچارج لگا دیا

    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے میرٹ کی دھجیاں اڑاتے ہوئے اپنے پی ایس او کے بھائی اور گومل یونیورسٹی کے کمپیوٹر آپریٹر کو خیبر پختونخواہ ہاؤس اسلام آباد کا انچارج لگا دیا ہے.

    ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے گریڈ 18 کی پوسٹ پر گریڈ 16 کا کمپیوٹر آپریٹر تعینات کر دیا ہے.، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان کے پی ایس او نے اپنے بھائی کو کے پی ہاؤس اسلام آباد کا کمپٹرولر بنوا دیا ہے، انجم نیاز نے کے پی ہاؤس اسلام آباد کے کمپٹرولر کا چارج سنبھالتے ہی 22 ڈیلی ویجز ملازمین بھی بھرتی کر لیے۔
    یہ بھی پڑھیں: الیکشن ملتوی کرنے کا جواز تسلیم نہیں کرتے ہیں. شاہ محمود قریشی
    مشکل وقت میں حکومت کے ساتھ ہیں،امریکی قونصلر ڈیرک چولیٹ کی وزیراعلیٰ کو یقین دہانی

    کمپٹرولر کے پی ہاؤس انجم نیاز کے زیرِ استعمال 3 گاڑیاں ہیں،انہیں سرکاری طور پر پیٹرول بھی دیا جا رہا ہے اور کنوینس الاؤنس بھی ۔انجم نیاز سرکاری گھر میں رہائش پذیر ہیں اس کے باوجود وہ ہاؤس رینٹ بھی لے رہے ہیں، گھر، بجلی اور گیس کے بل سرکاری خزانے سے ادا کیے جا رہے ہیں، جو ایک کرپشن ہے.

    کے پی ہاؤس کے بل انجم نیاز کے بھائی پی ایس او ٹو چیف منسٹر ویریفائی کرتے ہیں۔ اور وہ انہیں ادا کیئے جاتے ہیں جو کہ ایک قسم کی بدیانتی ہے، کمپٹرولر کے پی ہاؤس انجم نیاز نے اس ضمن میں نجی ٹی ویسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری تعیناتی ڈپارٹمنٹ نے کی ہے، میں نے خود نہیں کی، میری تعیناتی سے متعلق ڈپارٹمنٹ سے بات کریں۔ تاہم جب باغی ٹی وی اسلام آباد کے نمائندہ خصوصی ملک رمضان اسراء وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کے پی ایس او سے اس بارے میں رابطہ کیا تو کوئی جواب نہیں دیا گیا.

  • صبور علی اپنے شوہر کی دیوانی

    صبور علی اپنے شوہر کی دیوانی

    سجل علی کی بہن صبور علی جو کہ ٹی وی کی معروف ادکارہ ہیں انہوں نے اپنے ساتھی اداکار علی انصاری کے ساتھ شادی کی. دونوں ایک دوسرے کے ساتھ بہت خوش ہیں.صبور علی اپنے شوہر کی تعریفیں کرتی نہیں تھکتیں . ان سے کوئی معمولی سا بھی علی انصاری کے حوالے سے سوال کر لے وہ اپنے شوہر کی تعریفوں کے پل باندھ دیتی ہیں. حال ہی میں ان سے جب انٹرویو ہوا تو انہوں نے کہا کہ علی انصاری بہت اچھے انسان ہیں انہوں نے میری زندگی جینے کے مطلب ہی بدل دئیے ہیں . علی انصاری مجھے بہت پیار دیتے ہیں اور میرا بہت زیادہ خیال رکھتے ہیں. انہوں نے

    کہا کہ اگر میں یہ کہوں کہ علی انصاری نے میری زندگی کو خوشیوں سے بھر دیا ہے تو بے جا نہ ہو گا. صبور علی نے مزید کہا کہ میں اور علی ساتھی اداکار تھے ایک دوسرے کے ساتھ کام کرتے تھے ، شوبز کی تقریبات میں ایک دوسرے کا سامنا بھی ہوجاتا تھا یہاں تک کہ ہم ایک دوسرے کے ساتھ ڈانس بھی کر لیا کرتے تھے. علی نے مجھ سے جب بات چیت شروع کی تو میں‌نے کہا کہ میں محبت کے چکر میں نہیں‌پڑتی ،شادی ہی کروں گی علی رشتہ لے آئے ہماری شادی ہو گئی اور میں سمجھتی ہوں کہ علی کے ساتھ شادی کا میرا فیصلہ بہت اچھا رہا ہے کہ کیونکہ علی انصاری نے میری زندگی کے معنی ہی بدل دئیے ہیں مجھے بے حد خوشیاں دی ہیں.

  • الیکشن ملتوی کرنے کا جواز تسلیم نہیں کرتے ہیں. شاہ محمود قریشی

    الیکشن ملتوی کرنے کا جواز تسلیم نہیں کرتے ہیں. شاہ محمود قریشی

    الیکشن ملتوی کرنے کا جواز تسلیم نہیں کرتے ہیں. سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی

    سابق وزیر خارجہ اور وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے سے ہمیں مایوسی ہوئی ہے، الیکشن ملتوی کرنے کا جواز تسلیم نہیں کرتے ہیں. ایک پریس کانفرنس کے دوران وائس چیئرمین تحریک انصاف اور سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے باوجود روپیہ مستحکم کیوں نہیں ہو رہا؟، کیونکہ دراصل ہمارے ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی ہے.

    سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ: طویل بحث کے بعد ہم نے اسمبلیوں سے استعفے دیئے، جب سازش کے تحت ہماری حکومت ختم کی گئی تو ان کے ساتھ بیٹھنے کا فائدہ نہیں ہے، لوگوں نے سرکاری پروپیگنڈے کے باوجود سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیانیے کو قبول کیا ہے۔ سابق وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ قوم کو جگانے میں عمران خان کا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں ہے، تحریک انصاف اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، شہباز شریف کی کارکردگی کی قلعی کھل گئی ہے، پی ڈی ایم حکومت نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیوں کیا؟۔

    وائس چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اس بار پیپلزپارٹی اندرون سندھ سے بھی ہارے گی، سندھ میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں ہے، بلاول بھٹو زرداری اس وقت وزیر خارجہ آفس میں انٹرن شپ کر رہے ہیں، اور بلاول بھٹو زرداری ہیلی کاپٹر سے اتر کر نیچے دیکھیں تاکہ حقیقت کا انہیں پتا چلے۔ ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انتظامیہ نام کی کوئی چیز نہیں، سندھ کے عوام سے پوچھیں حکومت کی ان میں کتنی پذیرائی ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کی ملاقات

    سیلابی پانی کے بعد لوگ مشکلات کا شکار ہیں کھلے آسمان تلے مکین رہ رہے ہیں

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

    ،پاک آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹرز نے محصور افراد کو نکالنے کے لیے 446 پروازیں بھریں

  • غلطیاں تو اچھی ہوتی ہیں متھیرا نے ایسا کیوں کہا؟‌

    غلطیاں تو اچھی ہوتی ہیں متھیرا نے ایسا کیوں کہا؟‌

    اپنی بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے جانی جانے والے متھیرا نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان میں جو انگریزی بولتا ہے اسکی بہت عزت کی جاتی ہے اور اسکو دنیا کا پڑھا لکھا ترین انسان تصور کیا جاتا ہے . متھیرا نے کہا کہ حالانکہ انگلش کسی کی صلاحیت کا معیار نہیں ہوتی لیکن پاکستان میں انگریزی بولنے والوں کو بہت زیادہ اہمیت دی جاتی ہے. متھیرا نے مزید یہ بھی کہا کہ مجھے اردو بولنی نہیں آتی تھی عالم یہ تھا کہ مجھے کوئی مجھے اردو میں گالی دیتا تھا تو میں شکریہ ادا کر دیتی تھی یوں مجھے پتا ہی نہیں چلتا تھا کہ اردو میں کوئی مجھے کیا کہہ رہا ہے. ایک سوال کے جواب میں متھیرا نے کہا کہ میں نے اردو سیکھی اور اب میں اچھی اردو بول لیتی ہوں اور باقاعدہ سمجھ بھی لیتی ہوں کہ

    اگلہ کیا کہہ رہا ہے.متھیرا نے اپنی زندگی کے تجربے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں‌ نے اپنی زندگی میں بہت ساری غلطیاں کیں میں یہ بات مانتی ہوں لیکن میں یہ بھی مانتی ہوں کہ میں نے اپنی غلطیوں سے سیکھا بھی ”غلطیاں تو اچھی ہوتی ہیں”. متھیرا نے یہ بھی کہا کہ مجھے حیرت ہوتی ہے ان پر جو اپنی غلطیوں سے نہیں سیکھتے، غلطیوں سے سیکھنا عقل مندی ہوتی ہے اور جو ایسا نہیں‌کرتے وہ زندگی میں بہت زیادہ نقصان اٹھاتے ہیںٰ اور بار بار نقصان اٹھاتے ہیں.

  • پاکستان نے انڈس واٹر کمیشن کا اجلاس اکتوبر میں بلانے کا مطالبہ کردیا

    پاکستان نے انڈس واٹر کمیشن کا اجلاس اکتوبر میں بلانے کا مطالبہ کردیا

    پاکستان نے انڈس واٹر کميشن کا اجلاس اکتوبر میں بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

    پاکستانی حکام نے انڈس واٹر کميشن کا اجلاس اکتوبر میں بلانے کا مطالبہ کردیا ہے، اور اس حوالے سے انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے اپنے بھارتی ہم منصب کو خط لکھ ديا ہے۔ اس سے قبل پاک بھارت انڈس واٹر کميشن کا گزشتہ اجلاس مئی ميں ہوا تھا، جس میں بھارت نے پاکستان کو آبی اعداد و شمارکی فراہمی پر آمادگی ظاہر کی تھی ، اور پاکل دل سمیت دیگر متنازع منصوبوں کے دورے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی تھی۔

    بھارت کی طرف سے ہونے والی خلاف ورزی

    مئی میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی اور دریائے چناب پر 540 میگاواٹ کا کوار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ تعمیر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا. تاہم پاکستان نے بھارتی سرکار کے اعلان پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، اور بھارت کو متنازع منصوبہ شروع کرنے کے اعلان پر خط بھی لکھا تھا کہ یہ ایک متنازع علاقہ ہے لہذا یہاں پر ایسے کیسے ممکن کہ بھارتی سرکار اس طرح کے اعلانات کرے.

    واضح رہے اس معاملے پر انڈس واٹر کمیشن کی جانب سے بھارت سے کوار ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تفصیلات طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ انڈس واٹر کمیشن کے مطابق پاکستان کو مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر بنائے جانے والے منصوبوں پر اعتراض ہے۔ لہذا بھارتی حکام اس بارے تفصیلات سے آگاہ کریں.

    خیال رہے کہ مودی سرکار دریائے سندھ پر بھی غیرقانونی آبی منصوبے شروع کرنےکی منظوری دے چکی ہے۔ بھارت کی جانب سے آبی منصوبے تعمیر کرنے سے پاکستانی دریاؤں میں پانی کا بہاؤ کم ہوگا۔ جبکہ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت پاکستانی دریاؤں پر نیا پراجیکٹ شروع کرنے سے 6 ماہ قبل انڈس واٹر کمیشن کو آگاہ کرنے کا پابند ہے۔

  • کوئی بھی فلم خواتین سے برے سلوک کی ترغیب نہیں دیتی وینا ملک

    کوئی بھی فلم خواتین سے برے سلوک کی ترغیب نہیں دیتی وینا ملک

    تنازعات میں گھری رہنے والی وینا ملک جو ایک عرصہ سے سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے خواتین کے حوالے سے بات کی ہے کہ ان کا کہنا ہے کہ مردوں کی تربیت ایسی ہونی چاہیے کہ وہ عورت کی عزت کو اپنا اولین فرض سمجھیں، دوسری طرف خواتین کی تربیت ایسی ہونی چاہیے کہ ان کو پتا ہونا چاہیے کہ ان کے حقوق کیا ہیں اور ان حقوق کو حاصل کرنے کے لئے انہیں کیا کرنا ہے. وینا ملک نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ نہ کوئی فلم خواتین سے برا سلوک کرنے کی ترغیب دیتی ہیں اور نہ ہی کوئی فیشن اسکی بے توقیری کرنے کی ترغیب دیتا ہے. یہ سب مرد کے خود کا ذہنی خلل ہوتا ہے. اصل بات یہ ہے کہ مرد کی بچپن سے ہی

    تربیت خواتین کے حوالے سے اس طرح کی جانی چاہیے کہ وہ عورت چاہے اور اسکے گھر کی ہو یا باہر کی اسکو عزت کی نظر دیکھے اور اسکے ساتھ حسن سلوک کرے اسکو اپنے فیصلوں میں آزاد رکھے. وینا ملک نے مزید یہ بھی کہا کہ اگر مردوں کو اپنی مرضی کی زندگی جینے کا حق حاصل ہے ایسے ہی عورتوں کو بھی ان کی مرضی کی زندگی جینے کا حق حاصل ہے. صرف پاکستان ہی نہیں‌امریکہ جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی خاتون کی بے توقیری ہوتی ہے جو کہ نہیں ہونی چاہیے .

  • اڈیالہ جیل: قیدی پر مبینہ تشدد اور رشوت طلب کیے جانے کا انکشاف

    اڈیالہ جیل: قیدی پر مبینہ تشدد اور رشوت طلب کیے جانے کا انکشاف

    راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قیدی پر مبینہ تشدد اور رشوت طلب کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے.

    متاثرہ قیدی سلیمان نے اڈیالہ جیل انتظامیہ کے تشدد کے خلاف معزز جج کو خط لکھ دیا ہے، جس میں اُس نے دعوی کیا ہے کہ مجھ سے 25 ہزار روپے رشوت طلب کی گئی تھی جبکہ میرے پاس صرف چار ہزارروپے تھے جو کہ انھیں دے دیئے تھے.

    قیدی سلیمان نے خط میں لکھا کہ: کچھ دنوں کے بعد مجھ سے دوبارہ 21 ہزار روپے کا تقاضہ کیا گیا تھا جو کہ میرے پاس نہیں تھے لہٰذا میں نے انکار کردیا تاہم مزید رقم ادا نہ کرنے کی وجہ سے مجھے ٹارچر سیل میں رکھا گیا اور بدترین تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے. اور میں اس وجہ سے شدید اذیت سے گزرا ہوں جو میرے لیئے انتہائی تکلیف دہ تھی.

    فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد

    دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار

    طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا

    لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار

    خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار

    اس خط کے بعد معزز عدالت نے قیدی سلیمان اور ڈپٹی سپرٹنڈنٹ اڈیالہ جیل، اکرم کو طلب کرلیا ہے، معزز جج نے جب قیدی سلیمان کو اپنے نیب کورٹ کو چیک کروایا تو اُس کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے، جس پر معزز جج انتہائی برہمی کا اظہار کیا.

    علاوہ ازیں‌ تشدد کے نشانات دیکھنے کے بعد بعد عدالت نے فوری طور ڈی ایچ کیو اسپتال کے ایم ایس کو میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا جبکہ جیل انتظامیہ کو بھی ہدایت کی کہ وہ مکمل طور پر سیکیورٹی میں قیدی سلیمان کو ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچائیں اور ان کا علاج سمیت رپورٹ تیار کرکے عدالت پیش کی جائے.

    خیال رہے کہ: کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج فرخندہ ارشد اعوان نے کی جبکہ قیدی سلیمان سال 2020 میں تھانہ آر اے بازار قتل کے مقدمے کی وجہ سے جیل میں ہے۔

    پولیس ناکے پر 100روپے کے تنازعے پر دو پولیس اہلکار آپس میں لڑ پڑے

    لاک ڈاؤن ہے تو کیا ہوا،شادی نہیں رک سکتی، دولہا دلہن نے ماسک پہن کے کر لی شادی

    دوسری شادی کرنے کیلئے بیوی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

    خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

    چار سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش مسجد کے باتھ روم میں پھینکنے والا ملزم گرفتار

  • 30 سال کے بعد سری نگر میں ملٹی پلیکس سینما کی اوپننگ

    30 سال کے بعد سری نگر میں ملٹی پلیکس سینما کی اوپننگ

    جیسا کہ ساری دنیا جانتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کی روٹین کی زندگی بھارتیوں نے اجیرن بنا رکھی ہے ایسے میں لوگوں کے پاس تفریح کے مواقع نہ ہونا کوئی اچنبے کی بات نہیں لگتی. مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے لئے ایک خوشخبری ہے کہ اب وہاں ملٹی پلیکس سینما کھل رہا ہے.اس خبر کے بعد وادی کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے. اور یہ ملٹی پلیکس سنیما سری نگر میں رواں ماہ ہی کھل رہا ہے. قیدو بند کی صعوبوں سے ستائے لوگ سینما گھروں کا رخ کریں گے یا نہیں یہ دیکھنے والی چیز ہے. لیکن وادی میں خوشی کی لہر ضرور دوڑی ہے. بھارتیوں کا ظلم اور ان کی بربریت کی وجہ سے مقبوضہ کشمیر کے سینما گھر لگ بھگ تین دہائیوں سے بند پڑے ہیں لیکن اب ان کے قفل کھلنے والے ہیں. رپورٹس کے مطابق وادی میں 90 کی دہائی سے

    پہلے 15 کے قریب سینما گھر تھے جہاں لوگ جاتے تھے.یاد رہے کہ 5اگست 2019 کو بھارتی حکومت نے آئین کی دفعہ 370اور-A 35کو تبدیل کر کے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی تھی اور کشمیر کو بھارت میں ضم کر لیا جو اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بھی صریحا خلاف ورزی تھی ۔ کشمیر میں احتجاج شروع ہوا تو پورے کشمیر کو جیل بنا دیا گیا ۔جھڑپیں شروع ہو گئیں، جو اب تک جاری ہیں ۔مقبوضہ کشمیر کے لوگ مسلسل ذہنی دبائو میں ہیں.

  • یہ صرف کرنے کی باتیں ہیں جب جیل گیا لگ سمجھ جائے گی۔ وزیرداخلہ راناثنااللہ

    یہ صرف کرنے کی باتیں ہیں جب جیل گیا لگ سمجھ جائے گی۔ وزیرداخلہ راناثنااللہ

    یہ صرف کرنے کی باتیں ہیں جب جیل گیا لگ سمجھ جائے گی۔ وزیرداخلہ راناثنااللہ

    وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان جیل گیا تو لگ سمجھ جائے گی، ویسے جیل جانے کا موسم گزر رہا ہے جولائی اگست میں بھیجنا چاہئے تھا۔

    وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ اور وزیراعظم شہبازشریف کی اسلام آباد ہائیکورٹ پیشی کے موقع پرعدالت میں موجود تھے ، جہاں وزیرداخلہ نے عمران خان کے جیل جانے پر خطرناک ہونے کے سوال سے پر کہا ہے کہ یہ صرف کرنے کی باتیں ہیں جب جیل گیا لگ سمجھ جائے گی۔ ویسے جیل جانے کا موسم گزر رہا ہے جولائی اگست میں بھیجنا چاہئے تھا۔

    یہ بیان دراصل عمران خان کے اس بیان کے ردعمل میں دیا گیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت بہت دیر سے مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی ہے‘جیل جاکر زیادہ خطرناک ہو جائوں گا‘مجھے یقین تھا کہ جلسے دیکھ کر یہ الیکشن سے بھاگیں گے‘یہ ہار رہے تھےاس لئے وکٹیں اٹھا کر چلے گئے ہیں اور میچ ہی کینسل کردیا ہے‘میری سب سے بڑی کوشش یہ ہے کہ میری اپنی قوم کو اپنے نبی ﷺ کی سنت پر چلاؤں تاکہ میری قوم بھی ایک عظیم قوم بنے ۔ جب تک ہماری عدالتیں آزاد نہیں ہوں گی اور انصاف نہیں دیں گی ملک ترقی نہیں کرسکتا ‘آج کل حالات ایسے ہیں والد پیپلزپارٹی یا مسلم لیگ (ن) کے لیے محنت کرتا ہے لیکن جب گھر آتا ہے پتا چلتا ہے بچے سارے پی ٹی آئی میں ہیں۔یعنی ایسے لگ رہا ہے جیسے پرانے زمانے کے اندر جب میرے نبی ﷺ نے تبلیغ کی اور لوگوں کو اسلام کی طرف لے کر آئے اور راہ حق پر لے کر آئے تو ایک وقت ایسا تھاکہ آدمی کہیں اور ہوتا تھا گھر میں عورتیںاور نوجوان اسلام قبول کرلیتے تھے۔

    ادھر سابق وزیر اعظم عمران خان کے حمایتی اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ: ہمیں بھی 7،7 سال جیل بھیجا گیا، ہماری سیاست آج بھی قائم ہے، یہ ہمیں جیل بھیجیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ شیخ رشید نے کہا کہ جیل ہمارا سسرال ہے، اور ہتھکڑی ہمارا زیور ہے جبکہ موت ہماری محبوبہ ہے۔

    دوسری جانب وزیر داخلہ نے صحافی کو پولیس گاڑی کی ٹکر لگنے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ حکم دے دیا ہے اور مکمل تحقیق کے بعد زمہ دران کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔ راو رپورٹرز ایسوسی ایشن کیساتھ معاملات حل کریں۔

  • کوئین  الزبتھ کے مرنے کا افسوس ہے مگر ہم کسی بادشاہ ملکہ کو نہیں مانتے جواد احمد

    کوئین الزبتھ کے مرنے کا افسوس ہے مگر ہم کسی بادشاہ ملکہ کو نہیں مانتے جواد احمد

    ملکی الزبتھ دوم کے انتقال کی خبر گزشتہ روز دو بار آئی پہلی بار آئی خبر سے خبر دینے والوں نے ہی ہاتھ اٹھا لئے لیکن کچھ دیر کے بعد باقاعدہ اعلان کیا گیا کہ ملکہ الزبتھ دوم انتقال کر گئی ہیں. دنیا بھر کی نامور شخصیات ملکہ الزبتھ دوم کے انتقال پر رنجیدہ ہیں ہر کوئی تعزیتی پیغام جاری کر رہا ہے. برابرئی پارٹی کے چئیرپرسن جواد احمد نے ملکہ الزبتھ کے انتقال پر انسانیت کے ناطے افسوس کا اظہار کیا ہے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہہ دیا ہے کہ ہم کسی ملکہ یا بادشاہ کو نہیں مانتے. جواد احمد نے سوشل میڈیا پر ملکہ الزبتھ کے حوالے سے ایک نوٹ لکھا ہے جو کچھ یوں ہے ” ہمارا تمہارا خدا بادشاہ۔

    ‏ہمیں الزبتھ ونڈسر کی وفات پر افسوس ہے جیسے ہر انسان کے مرنے پرہمیں افسوس ہوتا ہے مگر ہم کسی بادشاہ، ملکہ کو نہیں مانتے۔ یہ ہمارے لیے استعماریت، سامراجیت، جارحیت اور استحصال کے نشان ہیں۔ انسانی برابری کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
    سب کچھ جب رب کا ہے، تو پھر یہ سب کا ہے” .جواداحمد کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا پر کسی نے پسند کیا تو کسی نے تنقید کی .
    یاد رہے کہ کوئین الزبتھ دوم نے برطامیہ پر طویل حکمرانی کی 96 برس کی عمر میں گزشتہ روز وفات پا گئیں ، ان کی وفات کے بعد شہزادہ چارلس بادشاہ بن گئے ہیں.