Baaghi TV

Author: +9251

  • کیا چیز قسمت بدل دیتی ہے حماد شعیب نے  بتا دیا

    کیا چیز قسمت بدل دیتی ہے حماد شعیب نے بتا دیا

    نوجوان نسل کے نمائندہ اداکارہ حماد شعیب سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں وہ چاہے کہیں شوٹ کررہے ہوں یا کہیں ویسے ہی بیٹھے ہوں وڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرتے رہتے ہیں. ان کی خصوصی طور پر ڈانس وڈیوز بہت زیادہ وائرل ہوتی ہیں. حماد شعیب کو کم ہی عرصے میں بہت زیادہ پذیرائی بھی ملی ہے. حماد کا آج کل سوشل میڈیا پر ایک کلپ بہت وائرل ہو رہا ہے جس میں وہ کچھ یوں باتیں کررہے ہیں. ” میرے حساب سے انسان جتنا مرضی باصلاحیت ہو جتنا مرضی خوبصورت ہو لیکن اگر اللہ اس سے راضی نہیں ہے تو اسے کامیابی نہیں مل سکتی نہ ہی اسکا کچھ ہو سکتا ہے ، حماد مزید بھی کہہ رہے ہیں کہ میرا ماننا ہے کہ دعا قسمت بدل دیتی ہے ماں باپ کا پیار اگر آپ کے ساتھ ہو

    اور صبح کو ان کا پیار لیکر ہی گھر سے نکلیں تو کامیابی ملتی ہی ملتی ہے. حماد اسی انٹرویو میں یہ بھی کہتے ہی کہ ان کا ان کے والدین کے ساتھ بہت اچھا تعلق ہے ان کی ماں اور باپ نے کبھی ان پر رعب نہیں ڈالا ہمیشہ دوستانہ ماحول رکھا. انہوں نے صحیح غلط کی تمیز سکھائی یہی وجہ ہےکہ کوئی کام کرنے سے پہلے دس دفعہ سوچنا پڑتا ہے کہ کہیں کچھ ایسا نہ ہوجائے کہ جس سے ماں باپ کے اعتبار کو ٹھیس پہنچے. یاد رہے کہ حماد شعیب کو بھارتی اداکار رنویر سنگھ کے ساتھ بھی ملایا جاتا ہے.

  • وفاقی وزیر رانا تنویر پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ

    وفاقی وزیر رانا تنویر پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر رانا تنویر حسین پر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر این اے 118 ننکانہ نے رانا تنویر کو انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا تھا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ نوٹس کے مطابق رانا تنویر حسین نے امیدوار کی انتخابی مہم میں شرکت کی تھی۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے رانا تنویر حسین پر 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ہے۔

    واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو قریشی کو نوٹسز جاری کیئے تھے۔ الیکشن کمیشن نے رانا تنویر کو این اے 118 ننکانہ صاحب کے ضمنی انتخابات کی مہم کے دوران حلقے میں داخل ہونے اور دورہ کرنے سے روکنے کا حکم دے دیا تھا۔

    الیکشن کمیشن نے ڈی سی اور ڈی پی او کو بھی رانا تنویر و دیگر عوامی عہدیداروں کا حلقے میں داخلہ روکنے کا حکم جاری کردیا تھا۔ جبکہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر ننکانہ نے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کو اس حوالے سے نوٹس جاری کیا تھا. الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا تھا کہ حلقے کا دورہ کرنے پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ این اے 157 ملتان میں ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر صوبائی وزیر اختر ملک کو وارننگ دی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے این اے 157 ملتان کے ضمنی انتخاب کی امیدوار مہر بانو قریشی کو بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا تھا. اور ترجمان نے واضح کیا تھا کہ جس نے بھی آئین کی خلاف ورزی کی اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی اور جرمانہ بھی عائد ہوگا.

  • رابعہ کلثوم کی نوے کی دہائی کے بالی وڈ کے گانوں پر ڈانس وڈیو وائرل

    رابعہ کلثوم کی نوے کی دہائی کے بالی وڈ کے گانوں پر ڈانس وڈیو وائرل

    ٹی وی اداکارہ رابعہ کلثوم جو بہترین اداکاری تو کرتی ہی ہیں لیکن ایک بہترین رقاصہ بھی ہیں ان کے اکثر ڈانس نمبرز ہمیں اداکارہ صرحا اصغر کے ساتھ دیکھنے کو ملتے ہیں . رابعہ کلثوم بہت اچھا ڈانس کرتی ہیں. ھال ہی میں ان کی ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ریحان ناظم کے ساتھ بالی وڈ کے نوے کے گیتوں کے مشہور ڈانس سٹیپس کررہی ہیں.رابعہ کلثوم نے اس وڈیو میں دو تین گانوں پر ڈانس کیا ہے .اس وڈیو میں انہوں نے بتانے کی کوشش کی ہے کہ اُس دور میں کس طرح کے ڈانس سٹیپس ہوا کرتے تھے رابعہ جو کررہی تھیں وہ ڈانس سٹیپس نہیں بلکہ مشقت لگ رہی تھی اور دیکھنے والوں نے رابعہ کی اس وڈیو کو خوب پسند کیا. اس کے علاوہ رابعہ کلثوم کی ایک اور سوشل میڈیا پوسٹ وائرل ہو رہی

    ہے جس میں انہوں نے کرکٹر نسیم شاہ کے حوالے سے لکھا ہے کہ ” سب سے گزارش ہے کہ آج جس طرح سے نسیم نسیم کررہے ہیں ، کل کو اگر کبھی وہ پرفارم نہ کر سکے تو اسکی یہ خدمت مت بھولئے گا”. رابعہ کلثوم کافی باصلاحیت ہیں وہ کافی حوالوں سے سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں. رابعہ کی نسیم شاہ کے حوالے سے لکھی گئی پوسٹ کو بھی کافی سراہا گیا اور کہا گیا کہ کرکٹرز بھی انسان ہوتے ہیں کبھی اچھی پرفارمنس تو کبھی بری. لہذا ہر دو صورتوں میں ان کی عزت کی جانی چاہیے.

  • مصنفہ صائمہ اکرم چوہدری کی مداحوں سے ووٹ دینے کی اپیل ، دلچپسپ نوٹ لکھ ڈالا

    مصنفہ صائمہ اکرم چوہدری کی مداحوں سے ووٹ دینے کی اپیل ، دلچپسپ نوٹ لکھ ڈالا

    صائمہ اکرم چوہدری جن کا شمار آج کی ایسی رائٹرز میں ہوتا ہے جو روٹین کی کہانیاں لکھنا پسند نہیں کرتیں وہ اپنے ڈراموں میں سازشیں نہیں دکھاتیں ، مار کٹائی اور افئیرز نہیں دکھاتیں. وہ فیملی کے ساتھ بیٹھ کر دیکھنے اور فیملی کو جوڑنے والی کہانیاں لکھتی ہیں. نوجوان نسل ان کے لکھے ہوئے ڈراموں کو بہت شوق سے دیکھتی ہیں. سنو چندا اور چپکے چپکے اسکی بڑی مثالیں ہیں. آج کل جیسا کہ ہم ایوارڈز کے لئے نامزدگیاں ہو چکی ہیں اب ووٹنگ کا عمل جا ری ہے ایسے میں ہر کوئی اپنے نامزد پراجیکٹ کےلئے اپنے مداحوں سے ووٹ کی اپیل کررہا ہے. ڈرامہ سیریل چپکے چپکے کی مصنفہ صائمہ اکرم چوہدری نے اپنے اسی ڈرامے کو ووٹ دینے کےلئے اپنے مداحوں سے اپیل کی اور سوشل میڈیا پر ایک دلچپسپ

    نوٹ لکھ ڈالا. صائمہ اکرم چوہدری نے لکھا ” دوستو ہم ٹی وی کے آفیشل پیج پر جا کر میمرے سیریل چپکے چپکے کو ووٹ دیں ، ورنہ میں‌نے بھی
    روتی دھوتی مار کھاتی مظلوم لڑکی کے انتہائی خبیث شوہر کے اپنی سالی سے ناجائز تعلقات والے ڈرامے لکھنا شروع کر دینے ہیں جس میں دنیا جہان کی سازشیں ، مار کٹائیاں پھپھے کٹی ٹائپ عورتیں ، اور چچا پسوڑی جیسے کرداروں کی بھرمار ہو گی، اور ان ڈراموں میں دن رات طلاقیں اور حلالے ہو رہے ہوں گے، ہیرو ستی ساوتری ہیروئین کو اغوا کرکے زبردستی نکاح کر کے خود سے محبت کروائے گا . ایک ہلکا پھلکا لکھنے والی رائٹر کو اس سیلاب میں بہنے سے بچا لیں فیصلہ آپکے ہاتھ میں ہے. صائمہ اکرم نے مزاحیہ انداز میں یہ نوٹ لکھا اور اپنے مداحوں سے چپکے چپکے ڈرامہ کو ووٹ دینے کی اپیل کی ان کے اس دلچپسپ انداز پر کافی تبصرے ہو رہے ہیں.

  • لاپتا افراد کیس:  عدالت سمجھتی ہے کہ کمیٹیاں بنانے سے کچھ نہیں ہوگا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ

    لاپتا افراد کیس: عدالت سمجھتی ہے کہ کمیٹیاں بنانے سے کچھ نہیں ہوگا۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ

    لاپتا افراد کے کیس کی سماعت کے دوران جسٹس اطہر من اللہ نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم صاحب مسنگ پرسنز ایک بہت بڑا ایشو ہے، ریاست کا وہ ردعمل نہیں آ رہا جو ریاست کی ذمہ داری ہے۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج بروز جمعہ 9 ستمبر کو مدثر نارو اور دیگر لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیسز میں متفرق درخواستوں کی سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کر رہے ہیں۔ اس موقع پر وزیراعظم بھی مریم اورنگزیب اور وزیر قانون اعظم نذر تارڑ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

    وزیراعظم کی عدالت آمد کے پیش نظر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، جب کہ خاردار تاریں اور بیرئیرز لگا کر اطراف کی سڑکیں بند کردی گئیں۔ کمرہ عدالت میں غیر متعلقہ افراد کا داخلہ بھی بند رہا،میڈیا نمائندوں کو بھی عدالت میں جانے سے روکا گیا۔ وزیراعظم کا سیکیورٹی اسٹاف بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں موجود رہا۔

    عدالتی کمرے میں لاپتا صحافی مدثر ناروکا بیٹے بھی موجود تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کمرہ عدالت میں مدثر نارو کے بیٹے کو دلاسہ دیا۔ کیس کی سماعت کے موقع پر لاپتا افراد کے لواحقین اور آمنہ مسعود جنجوعہ بھی موجود تھی۔

    سماعت کے آغاز سے قبل عدالتی عملے نے بتایا کہ چیف جسٹس کی عدالت میں آج صرف لاپتا افراد کیس کی سماعت ہوگی اور دیگر کیسز کی کاز لسٹ منسوخ کردی گئی۔

    سماعت کے آغاز میں وزیراعظم ، اٹارنی جنرل اور وزیر قانون روسٹرم پر آئے تو چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ اس وقت سیلابی صورت حال میں کام کر رہے ہیں، عدالت سراہتی ہے کہ آپ اس معاملے کی سنگینی کو سمجھتے ہوئے عدالت آئے ہیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ لاپتا افراد کا معاملہ بہت پیچیدہ صورت حال ہے، بدقسمتی سے ایک 9 سال چیف ایگزیکٹو رہنے والے نے فخریہ لکھا ہے کہ لوگوں کو اٹھا کر بیرون ملک بھیج دیتے ہیں، اس بات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ریاست کی پالیسی ہے، آپ نے کمیٹی تشکیل دی جس پر عدالت آپ کی مشکور ہے۔

    عدالت کا یہ بھی کہنا تھا کہ لاپتا افراد کے اہل خانہ جس تکلیف سے گزرتے ہیں اس کا کسی کو اندازہ نہیں، لاپتا افراد احتجاج کرتے رہے لیکن وفاقی حکومت نے ان کی اواز نہ سنی، ہم لاپتا افراد کے مسئلے کا حل چاہتے ہیں اس لیے آج اپ کو تکلیف دی ، جب ہمارے سامنے کہا جاتا ہے کہ ہمیں نہیں پتا کہ لاپتا افراد کو کون اٹھا کر لے گیا۔

    چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ اس ریاست کا ایک آئین ہے، اس ملک میں آئین کے مطابق سول سپرمیسی ہونی چاہیے، اس عدالت نے یہ معاملہ کئی بار کابینہ کو بھیجا لیکن کچھ نہیں ہوا، آپ کو معاملہ بھیجا تو آپ نے اس پر اچھا اقدام اٹھایا ایک کمیٹی بنائی، یہ عدالت سمجھتی ہے کہ کمیٹیاں بنانے سے کچھ نہیں ہوگا۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ چاہیے تو یہ تھا کہ مسنگ پرسنز کے لواحقین کو اس عدالت نہ آنا پڑتا، بلوچ طلبہ کے جو مسائل عدالت کے سامنے آ رہے ہیں وہ بہت تکلیف دہ ہیں، نیشنل سیکیورٹی کے تمام معاملات سولین چیف ایگزیکٹو کی طرف سے دیکھے جانے چاہئیں، کسی کی جانب سے لوگوں کو اٹھائے جانے کا تاثر بھی ملک کیلئے نقصان دہ ہے، یہ آئینی عدالت ہے ریاست آ کر کہتی ہے کہ ہمیں نہیں پتا شہری کہاں ہے، پھر اس عدالت کے پاس آئین کے تحت فیصلہ دینے کا آپشن موجود ہوتا ہے۔

    چیف جسٹس نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یا تو آپ کو کہنا پڑیگا کہ اس ملک میں آئین مکمل طور پر نافذ نہیں، اگر یہ بات ہے تو پھر یہ عدالت کسی اور سے پوچھے گی، پھر بھی ذمہ داری چیف ایگزیکٹو کی ہی ہوتی ہے، گورننس کے بہت مسائل ہیں اور وہ تبھی ختم ہونگے جب آئین بحال ہوگا، زیادہ تر قانون نافذ کرنے والے ادارے وزارت داخلہ کے ماتحت ہیں، اس عدالت کو آپ پر اعتماد ہے لیکن کوئی حل بتا دیں، جب وہ چھوٹا بچہ اس عدالت آتا ہے تو یہ عدالت اس کو کیا کہے؟ پہلے بھی اس عدالت نے اِس بچے کو وزیراعظم کے پاس بھیجا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب نے پاکستان کو بری طرح متاثر کیا ہے، میری بہت اہم مصروفیات تھیں لیکن اس عدالت کے حکم سے زیادہ اہم نہیں۔

    قبل ازیں جمعرات 8 ستمبر کو وزیراعظم کی لاپتا افراد کے لیے قائم وفاقی کابینہ کی خصوصی کمیٹی کی یقین دہانی پر لاپتا افراد نے کوئٹہ میں پچاس روز سے جاری دھرنا ختم کردیا ہے۔ کمیٹی سے کامیاب مذاکرات کے بعد لاپتا افراد نے اکیس جولائی سے زرغون روڈ پر ریڈ وزن میں جاری دھرنا ختم کیا۔

    وفاقی وزیررانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ لاپتا افراد کی بازیابی کیلئے تمام فریقین کا تعاون درکار ہے۔ وفاقی وزیر قانون بیرسٹر اعظم نزیر تارڑ، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ اور شازیہ مری سمیت آٹھ رکنی کمیٹی نے دھرنے میں بیٹھے مظاہرین سے مزاکرات کیے۔ وزیر قانون بیرسٹر اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ وفاقی حکومت خلوص نیت سے لاپتا افراد کا مسئلہ کرنا چاہتی ہے۔

    وفاقی کابینہ کی خصوصی کمیٹی نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزراء سے ملاقات کی اور لاپتا افراد سے متعلق اجلاس میں چیف سیکریٹری اور متعلقہ حکام سے بریفنگ لی۔

  • راکھی ساونت اور انکے بوائے فرینڈ عادل کے پہلے سانگ کا ٹیزر جاری

    راکھی ساونت اور انکے بوائے فرینڈ عادل کے پہلے سانگ کا ٹیزر جاری

    بالی وڈ ڈرامہ کوئین راکھی ساونت کا ان کے شوہر کے ساتھ اَدھر بریک اپ ہوا اُدھر انہوں نے مسلمان لڑکے عادل درانی سے دوستی کی پینگیں بڑھا لیں. دونوں ایک ساتھ رہ رہے ہیں. راکھی تو عادل کے ساتھ شادی کرنے کےلئے تیار ہیں لیکن عادل نے ابھی اس طرح کی کوئی بات نہیں کی نہ ہی اس حوالے سے کوئی ہری جھنڈی دکھائی ہے. راکھی اور عادل ہر جگہ ایک دوسرے کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں. تاہم راکھی کے مداح انکو اور ان کے بوائے فرینڈ عادل کو سکرین پر ایک ساتھ دیکھنا چاہتے ہیں. تو انتظار کی گھڑیاں ختم ہو رہی ہیں کیونکہ عادل درانی اور راکھی ساونت کے ایک ساتھ پہلے سانگ کا آفیشل ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، ٹیزر میں عادل اور راکھی کے علاوہ ایک اور لڑکا بھی دکھائی دے رہا ہے، گانے کے بول ہیں ”

    تو میرے دل میں رہنے کے لائق نہیں ” . سانگ میں جو کہانی تیار کی گئی ہے وہ لو ٹرائی اینگل لگ رہی ہے. گانے کا میوزک اور بول کافی پسند کئے جا رہے ہیں.گانے کو گایا التمش نے ہے جبکہ کمپوزر فرید آصف اور لکھا تنیویر غازی نے ہے. راکھی اور عادل کے سانگ کا ٹیزر تو ہٹ ہو گیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ دونوں کو ایک ساتھ شائقین کتنا پسند کرتے ہیں. راکھی ایک پروفیشنل رقاصہ اور اچھی اداکارہ ہیں جبکہ عادل کا یہ پہلا پراجیکٹ ہے.راکھی نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر گانے کے ٹیزر کی وڈیو لگا رکھی ہے اور لکھا ہے کہ وہ سپر ایکسائیٹڈ ہیں.

  • منی بیگ گارنٹی کا ٹیزر جاری کر دیا گیا

    منی بیگ گارنٹی کا ٹیزر جاری کر دیا گیا

    فلم منی بیگ گارنٹی کا آفیشل ٹیزر آج صبح جاری کر دیا گیا ہے.ٹیزر یوٹیوب پر دسیتاب ہے، ٹیزر کو کافی پسند کیا جا رہا ہے. فیصل قریشی کی ڈائریکشن میں بنی اس فلم میں فواد خان، عائشہ عمر، میکال ذوالفقار، جان ریمبو، جاوید شیخ، حنا دلپذیر اور کرکٹ سٹار وسیم اکرم اور شنیرا اکرم جلوہ گر ہو رہے ہیں. فلم کا پہلا آفیشل ٹیزر تو جاری کر دیا گیا ہے لیکن فلم اگلے برس اپریل کے مہینے میں ریلیز کی جائیگی. فلم کی ریلیز کا شائقین بے چینی سے انتظار کررہے ہیں.فواد خان ، شنیرا اکرم اور وسیم اکرم مہمان کے طور پر فلم میں دکھائی دیں گے. فیصل قریشی جو کہ فلم

    ڈائریکٹر ہیں ان کی بطور ڈائریکٹر یہ پہلی فلم ہے جبکہ اس سے قبل انہوں نے لا تعداد کمرشلز بنائے . ٹی وی ڈرامے بھی ڈائریکٹ کئے. ان کے کام کا انداز کافی مختلف ہے . ان کی کامیڈی ٹائمنگز کا کوئی ثانی نہیں ہے. فیصل قریشی نہایت ہی پروفیشنل ہیں انہیں معلوم ہے کہ کس طر ح سے کسی آرٹسٹ سے کام لینا ہے یا کس طرح‌ سے شائقین کی توجہ برقرار رکھنی ہے.یاد رہے کہ فلم کا پہلا پوسٹر تین چار دن پہلے ریلیز کیا گیا اور آج فلم کا پہلا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے فلم گو کہ اگلے سال اپریل کے مہینے میں‌ ریلیز ہوگی لیکن پرموشن کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں.

  • انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 58 پیسے مزید مہنگا ہوگیا

    انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 58 پیسے مزید مہنگا ہوگیا

    انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 58 پیسے مزید مہنگا ہوگیا ہے
    ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاو کا سلسلہ نہ رک سکا، ڈالرایک بار پھر اڑنے لگا اورانٹر بینک میں دو روپے 58 پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔

    ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک میں ڈالر مزید2 روپے58پیسے مہنگا ہوگیا۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 228 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری ہے اور انٹر بینک میں ڈالر 228 روپے کا ہو گیا ہے۔

    دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بہتری نظر آ رہی ہے،100انڈیکس میں 185پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا گیا ہے۔ کاروبار کےدوران انڈیکس 42ہزار 10 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا ہے۔

    گزشتہ روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔انٹربینک میں ڈالر مزید2روپے8پیسے مہنگا ہوگیا۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک میں ڈالر225روپے50پیسے پر ٹریڈ ہو رہا تھا. جبکہ اس سے قبل انٹربینک میں ڈالر دو روپے کے بڑے اضافے کے بعد 223روپے42 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اس سے ایک روز قبل بھی ڈالر مہنگا ہونے کا رجحان دیکھا گیا تھا۔ منگل کوڈالر کی قیمت میں ایک روپے 56 پیسے اضافہ ہواتھا۔

    کی جانب سے پاکستان کو1 ارب 16 کروڑ ڈالر قرض مل گیا، جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ اس سے روپے کی گرتی قدر کو سہارا ملے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا اور ڈالر کو لگام نہ دی جاسکی۔ گذشتہ چند روز سے ملک کی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر سمیت دیگرغیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپیہ بے قدری کا شکار رہا۔ کرنسی ڈیلرز کا کہنا تھا کہ ڈالر کی طلب میں مسلسل اضافہ اس کی قدر میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔

    دوسری جانب ماہرین کا کہنا تھا کہ ڈالر کے اوپر جانے سے دوسری چیزوں میں بھی مہنگائی ہو جائے گی، کسی روز ڈالر کی قدر روپے کے مقابلے میں کم ہونے لگتی ہے تو کبھی یہ اوپر جانے لگتا ہے۔ ڈالر کبھی انٹر بینک میں سستا ہوتا ہے تو اوپن مارکیٹ میں مہنگا فروخت ہونے لگتا ہے۔ اور روپے کی قدر میں کبھی اضافہ تو کبھی کمی آتی ہے.

  • شان نے بتا دیا کہ فلم ضرار کی ریلیز ڈیٹ آگے کیوں کی گئی

    شان نے بتا دیا کہ فلم ضرار کی ریلیز ڈیٹ آگے کیوں کی گئی

    لالی وڈ کے سپر سٹار شان شاہد جن کے مداح ان کی فلم ضرار کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کررہے ہیں وہ ایک بار پھر مایوس ہو گئے ہیں کیونکہ فلم اس ماہ ریلیز نہیں‌کی جا رہی بلکہ فلم کی ریلیز کی تاریخ تبدیل کرکے اسکو نومبر کے مہینے تک لیجایا گیا ہے. اس بار جب فلم کی ریلیز 23 ستمبر کو کرنے کا اعلان کیا گیا تو کہا گیا تھا کہ یہ فائنل ڈیٹ ہے لیکن ایسا نہیں ہوا. فلم ضرار کی ریلیز آخر کیوں روکی گئی ہے اس حوالے سے شان شاہد نے کہا ہے کہ ہر طرف سیلاب ہے پانی ہی پانی ہے لوگ مررہے ہیں بے گھر ہیں بے آسرا ء ہیں ہر طرف پریشانی کا سماں ہے ایسے

    میں ، میں ان کے لئے ڈونیشنز جمع کرتا پھر رہا ہوں کبھی یہاں ہوتا ہوں تو کبھی وہاں اس لئے فلم کی ریلیز کی جو تاریخ رکھی گئی اس پر میں پرموشنز کے لئے دستیاب نہیں‌ ہوں گا. میرے لئے اس وقت سب سے زیادہ اہم سیلاب زدگان کےلئے عطیات اکٹھا کرنا ہے اس لئے ہم نے سوچا کہ فلم کی ریلیز کی تاریخ کو مزید آگے لیجایا جائے.یاد رہے کہ فلم ضرار کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کی جا رہا ہے کیونکہ یہ اپنی نوعیت کی حساس موضوع پر بننے والی غالبا پہلی فلم ہے اسکو لکھا اور ڈائریکٹ بھی شان شاہد نے خود کیا ہے.

  • جیل میرا سسرال، ہتھکڑی زیور اور موت محبوبہ ہے. شیخ رشید

    جیل میرا سسرال، ہتھکڑی زیور اور موت محبوبہ ہے. شیخ رشید

    سابق وفاقی وزیر شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ: جیل میرا سسرال، ہتھکڑی زیور اور موت محبوبہ ہے.

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ کسی کو نااہل کرکے اس کی سیاست ختم نہیں کی جاسکتی ہے.اسلام آباد کچہری کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدالت میں ہر ہفتے کسی نہ کسی وجہ سے آنا پڑتا ہے، چیف جسٹس ہائیکورٹ سے گزارش ہے کہ عدالت میں آنے کی اجازت دی جائے.

    شیخ رشید نے الزام عائد کیا کہ پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے، جبکہ ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ بڑھ گئی ہے اور حکومت کے پاس کچھ نہیں ہے، اور یہ صرف سیلاب سیلاب کھیل رہے ہیں۔ سابق وزیر شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو کو توفیق نہیں ہوئی کی دفتر جاسکیں، مولانا فضل الرحمان کو معلوم ہی نہیں کہ سیلاب کا پانی کہاں تک جاچکا ہے۔ بس سارے اپنے اقتدار میں لگے ہوئے ہیں.

    سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے حوالے سے سوال کے جواب میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کا کیس لیگل ٹیم دیکھ رہی ہے، لہذا میرا خیال ہے کہ کسی شخص کو نااہل کرکے جیل بھیج کر سیاست ختم نہیں کی جا سکتی ہے۔ سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ہمیں بھی 7،7 سال جیل بھیجا گیا، ہماری سیاست آج بھی قائم ہے، یہ ہمیں جیل بھیجیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ شیخ رشید نے کہا کہ جیل ہمارا سسرال ہے، اور ہتھکڑی ہمارا زیور ہے جبکہ موت ہماری محبوبہ ہے۔

    لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ شیخ رشید وہ شخص ہے جو ایٹمی دھماکوں کے وقت ڈرکر ملک سے بھاک گیا گیا تھا، لہذا یہ یہ ایسے کیسے اتنی بڑی بڑکیں مار رہا ہے.