Baaghi TV

Author: +9251

  • الیکشن کمیشن نے  ملک بھر میں قومی اور صوبائی سطح پر تمام ضمنی الیکشن ملتوی کر دیئے

    الیکشن کمیشن نے ملک بھر میں قومی اور صوبائی سطح پر تمام ضمنی الیکشن ملتوی کر دیئے

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں قومی اور صوبائی سطح پر تمام ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں منعقد ہوا، اجلاس میں ممبران الیکشن کمیشن ، سیکرٹری الیکشن کمیشن اور الیکشن کمیشن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے الیکشن کمیشن کو بریف کیا کہ پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کی درج ذیل حلقہ جات میں الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے لیے شیڈول دیا ہوا ہے جس کے مطابق پولنگ 11 ستمبر، 25 ستمبر اور 2 اکتوبر 2022ء کو ہو گی۔

    جن حلقوں میں الیکشن ملتوی ہوئے ہیں ان میں این اے 157، پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 241 بہاولنگر، این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ، این اے 237 کراچی، این اے 239 کراچی، این اے 246 کراچی، پی پی 209 خانیوال کے حلقے شامل ہیں۔

    سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ حالیہ تباہ کارشوں اور سیلاب سے سندھ، خیبرپختونخوا اور جنوبی پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے ذرائع آمدورفت مخدوش ہو چکے ہیں، عمارات تباہ ہو گئی ہیں، ٹرانسپورٹ کا نظام درہم برہم ہیں، اور قومی ایمرجنسی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ تمام قومی ادارے جن میں پولیس، پاک، فوج، رینجرز سمیت دیگر الیکشن ڈیوٹی میں تعینات کیے گئے تھے، سیلاب متاثرین میں خوراک کی ترسیل اور وبائی امراض کے پھیلاؤ کی وجہ سے ضروری امدادی کارروائیوں اور متاثرین کی محفوظ مقامات پر آباد کاری میں انتہائی حد تک مصروف ہیں، الیکشن کمیشن نے 23 اگست کو وزارت داخلہ کو ضمنی انتخابات کے پر امن انتخابات کے لیے پاک فوج، رینجرز سمیت دیگر کی خدمات حاصل کی تھیں، تاکہ پر امن انتخابات کروائے جا سکیں، لیکن تاحال مذکورہ قومی ایمرجنسی کی وجہ سے الیکشن کے انعقاد کے لیے ان کی تعیناتی کی یقین دہانی نہیں کروائی گئی۔ مزید برآں خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتحال کشیدہ ہے جہاں پر حالیہ دنوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملے کیے گئے ہیں جس سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے۔

    ترجمان کے مطابق وزارت داخلہ نے جو فیڈ بیک دیا ہے اس میں کہا گیا ہے پاک فوج، رینجرز، ایف سی ملک میں سیلاب زدگان کی امدادی کارروائیوں، اندرونی سکیورٹی اور دہشتگردی کی کارروائیوں کی روک تھام میں مصروف ہیں، اسی طرح ملٹری اتھارٹیز نے بھی سیلابی قومی سانحہ کا حوالہ دیا ہے جس کی وجہ سے وزیراعظم نے نیشنل فنڈ بھی قائم کیا ہے اور عالمی طور پر امداد کی اپیل کی گئی ہے تاکہ اس قومی سانحہ سے نمٹا جا سکے اور کہا کہ فوج، رینجر اور ایف سی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے لہٰذا ان حالات کی وجہ سے امدادی کارروائیوں سے واپس بلانا اور پر امن الیکشن کے انعقاد کے لیے دستیابی مشکل ہے۔

    بیان کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن سندھ، خیبرپختونخوا اور پنجاب نے بھی موجودہ حالات میں ضمنی انتخابات کے انعقاد کو ناممکن قرار دیا اور بتایا کہ مختلف سرکاری عمارتوں میں سیلاب متاثرین کو رکھا گیا ہے اور جہاں سے امدادی خوراک کی ترسیل بھی کی جا رہی ہے جو کہ پولنگ سٹیشنوں کے لیے مختص کی گئی تھیں۔

    ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق تمام صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام حلقوں میں ضمنی انتخابات کی صرف پولنگ تاریخوں کو ملتوی کیا جاتا ہے، باقی مراحل الیکشن کمیشن کے مطابق مکمل ہوں گے اور حالات کی بہتری اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی دستیابی پر الیکشن کمیشن جلد نئی پولنگ کی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے  ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ملاقات،احساس پروگرام کادائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب سے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی ملاقات،احساس پروگرام کادائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے پنجاب احساس پروگرام کی چیئرپرسن ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے ملاقات کی،ملاقات میں پنجاب میں احساس پروگرام کادائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا.

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت فی خاندان ماہانہ سبسڈی میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ احساس راشن رعایت پروگرام کے تحت مستحق خاندان آٹا،گھی اور دالیں مارکیٹ سے 40فیصد سستی خرید سکیں گے، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے احساس راشن رعایت پروگرام کااجراء جلد کرنے کی ہدایت کی.

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر انتظام چلنے والے فلاحی اداروں میں رہائش پذیر بچوں، بچیوں اور بزرگوں کیلئے کھانے کی فی کس رقم دوگنا کرنے کی منظوری بھی دے دی.

    چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ مہنگائی اور کھانے کے معیار و مقدار کو بہتر بنانے کیلئے فلاحی اداروں میں رہائش پذیر افراد کیلئے کھانے کی فی کس رقم میں اضافہ کیا ہے۔کھانے کی فی کس رقم میں اضافے سے ایسے افراد کو معیاری اور وافر کھانا مل سکے گا۔ احساس بل پنجاب اسمبلی میں جلد پیش کیاجائے گا۔

    جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے فلاحی منصوبے متعارف کرانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے.چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب احساس پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب میں خواتین کیلئے ویلفیئر پراجیکٹس شروع کئے جائیں گے۔ Stunting سے بچاؤ کے لئے حاملہ خواتین کو وظائف دئیے جائیں گے۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی سپیشل سرکاری ملازمین کے لئے نئی ہاؤسنگ پالیسی تیار کرنے کی ہدایت کی.چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ سپیشل سرکاری ملازمین کے لئے ہاؤسنگ الاٹمنٹ پالیسی کے تحت5فیصد ہارڈ شپ کوٹہ مختص کیاجائے گا۔ سپیشل افراد کے لئے پنجاب گورنمنٹ سرونٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن میں کوٹہ متعارف کرایا جائے گا۔ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سپیشل افراد کو سبسڈی دینے کے لئے 50کروڑ روپے مختص کئے جائیں گے۔

    ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے پنجاب احساس پروگرام کے تحت مختلف ویلفیئر پراجیکٹس پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی ،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری خزانہ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.

  • اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آج پاکستان پہنچیں گے،وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آج پاکستان پہنچیں گے،وزیراعظم سے ملاقات کریں گے

    دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے کہا ہے کہا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس پاکستان کے لیے عالمی یکجہتی اور حمایت کے اظہار کے طور پر آج دو روزہ دورے پر پاکستان آئیں گے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات اور نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کا دورہ کے علاوہ سیلاب سے شدید طور پر متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے ۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے پریس بریفنگ میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات کے علاوہ نیشنل فلڈ رسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر (این ایف آر سی سی) کا دورہ کریں گے جبکہ وہ وزیر اعظم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔ انتونیو گوٹیرس وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے بات چیت کے بعد دفتر خارجہ میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقوں بشمول بلوچستان اور سندھ (سکھر، اوستہ محمد، موہنجو داڑو اور لاڑکانہ) کا بھی دورہ کریں گے جہاں وہ امدادی کاموں میں ابتدا سے سرگرم کارکنوں سے ملاقات کے علاوہ سیلاب سے بے گھر ہونے والے لوگوں سے بات چیت کریں گے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سیلاب زدہ علاقوں کی صورتحال کا خود مشاہدہ کرنے کے بعد وہ جمعہ کی شام کراچی ایئر پورٹ پر ذرائع ابلاغ سے گفتگو بھی کریں گے.

    قبل ازیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش کا کہنا تھا کہ اپنے دورہ کے دوران عالمی برادری سے پاکستان کے لئے بڑے پیمانے پر امداد کی اپیل کروں گا۔

    اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایک تہائی حصہ سیلاب سے متاثر ہے اور وہ پاکستانی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرنے اور عالمی برادری سے بڑے پیمانے پر مدد کی اپیل کرنے کے لیے پاکستان جارہے ہیں کیونکہ اس وقت پاکستان کو عالمی برادری کی طرف سے بھرپور امداد کی ضرورت ہے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ بین الا قوامی برادری سے پاکستان کے متاثرہ سیلاب افراد کے لئے فوری امداد کی اپیل کررہے ہیں ۔ اس وقت یوکرین جنگ پر زیادہ تو جہ دی جارہی ہے کیونکہ لوگ بھول گئے ہیں اصل جنگ توموسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کی ہے، پاکستان، چاڈ، اور قرن افریقہ، جہاں خشک سالی قحط کا باعث بن رہی ہے وہاں اس وقت سب سے بڑاخطرہ جس سے نمٹنے کی ضرورت ہے وہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات ہیں۔

  • نومنتخب برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کا بڑا اقدام

    نومنتخب برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کا بڑا اقدام

    نومنتخب برطانوی وزیراعظم لز ٹرس نے انرجی بل دو سال کے لیے محدود کرنے کا اعلان کردیا۔ لندن سے برطانوی میڈیا کے مطابق وزیراعطم نے انرجی بلز میں اکتوبر سے ہونے والا اضافہ روک دیا۔

    برطانوی میڈیا نے مزید بتایا کہ اکتوبر سے انرجی بلز پر پرائس کیپ کو 3,549 سے کم کرکے 2,500 پاؤنڈ کر دیا گیا۔ پرائس کیپ کا اطلاق دو برس کیلئے انگلینڈ، ویلز اور اسکاٹ لینڈ پر ہوگا۔

    بلاول بھٹو کی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف امریکہ کے وفد سے ملاقات، سیلاب ریلیف پر شکریہ ادا کیا

    ادھر وزیراعظم لز ٹرس نے کہا کہ گرین لیوی کی معطلی سے اوسط گھرانے کے انرجی بلز پر ایک ہزار پاؤنڈ کی بچت ہوگی۔ ان کا کہنا ہے کہ گھریلو صارفین کی طرح کاروبار کو بھی انرجی بلز میں 6 ماہ تک رعایت ملے گی، چھ ماہ کے بعد کمزور انڈسٹریز کو فوکسڈ سپورٹ ملے گی۔

     

    ویتنام کے بار میں آتشزدگی، 32 افراد ہلاک، متعدد زخمی

     

     

    برطانوی وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلز میں رعایت کے ساتھ انرجی کی قیمت کم کرنے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ چانسلر رواں ماہ کے آخرمیں مالیاتی پیکج کے اخراجات کا تعین کریں گے۔ انرجی بلز کی مد میں ہر گھرانے کیلئے حکومت کی طرف سے 400 پاؤنڈ کی مدد ملے گی۔

     

    امریکا نے پاکستان کو ایف 16 طیاروں کے سامان اورآلات فروخت کرنےکی منظوری دیدی

     

    لز ٹرس نے کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ گھرانے اور فرمز فکر مند ہیں کہ موسم خزاں اور سرما کیسے گزاریں گے۔ انہوں نے کہا کہ روس کی یوکرین پر جارحیت اور یورپ کیلئے گیس بطور ہتھیار استعمال کرنے سے قیمت میں اضافہ ہوا۔

  • توہین عدالت کیس: عمران خان کا جواب مسترد، 22 ستمبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

    توہین عدالت کیس: عمران خان کا جواب مسترد، 22 ستمبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کیخلاف توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کا جواب مسترد کرتے ہوئے 22 ستمبر کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے خاتون جج کو دھمکی دینے کے معاملے پر توہین عدالت کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔
    تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ فریقین کے وکلا، اٹارنی جنرل اور عدالتی معاونین کو سنا گیا، عمران خان کا جواب تسلی بخش نہیں۔حکم نامے میں کہا گیا کہ عمران خان پر 22 ستمبر کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔تحریری حکم نامہ 2 صفحات پر مشتمل ہے، جسے 5 رکنی لارجر بینچ نے جاری کیا۔تحریری حکم نامہ کے مطابق 22 ستمبر کو دن ڈھائی بجے کیس کی سماعت ہو گی۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ اطہر من اللّٰہ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ ببینچ میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔

    عمران خان کے خلاف خاتون جج زیبا چودھری کو دھمکی دینے سے متعلق توہین عدالت کیس کی چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا 5 رکنی بنچ نے سماعت کی، دیگر ججز میں جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار شامل ہیں۔ عمران خان کی عدالت آمد کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ سماعت کے دوران روسٹرم پر زیادہ وکلا آنے پر چیف جسٹس نے دیگر وکلا کو بیٹھنے کا کہہ دیا اور پھر عمران خان کے وکیل حامد خان نے دلائل دینا شروع کیے۔

    قبل ازیں حامد خان نے مؤقف اپنایا عدالت میں ضمنی جواب جمع کرایا گیا تھا، جواب گزشتہ سماعت پر عدالت کی آبزرویشنز کی بنیاد پر تشکیل دیا ہے، ہم نے جواب کے ساتھ دو سپریم کورٹ کی ججمنٹس لگائی ہیں۔ چاہتے ہیں توہین عدالت کیس کو بند کردیا جائے۔

    دلائل کے دوران وکیل حامد خان نے دانیال عزیز کیس کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت نے سپریم کورٹ کے توہین عدالت کیسز کا جائزہ لینے کا حکم دیا تھا، گزشتہ سماعت کے حکم نامے میں عدالت نے دانیال عزیز اور طلال چوہدری کے مقدمات کا حوالہ دیا۔

    پی ٹی آئی وکیل کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کیس دانیال عزیز اور طلال چودھری کے مقدمات سے مختلف ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جوڈیشل، سول اور کریمنل 3 طرح کی توہین عدالت ہوتی ہیں، دانیال عزیز اور طلال چودھری کے مقدمے میں کریمنل توہین نہیں تھی، انہوں نے عدالت کے کردار پر بات کی تھی۔ عمران خان کی کریمنل توہین ہے، زیر التوا مقدمے پر بات کی گئی، آپ کا جواب پڑھ لیا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے ہم پر بائنڈنگ ہیں، سپریم کورٹ کے تین فیصلوں کو ہائی لائٹ کرنا مقصد تھا۔

    عدالت عالیہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ فردوس عاشق اعوان کیس میں 3 قسم کی توہین عدالت کا ذکر ہے، ہم نے عدالت کو سکینڈلائز کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی شروع نہیں کی، عدالت پر تنقید کریں، ہم سکینڈلائز کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی نہیں کریں گے، کریمنل توہین عدالت بہت سنجیدہ نوعیت کی ہوتی ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ کریمنل توہین عدالت میں دانست غیرمتعلقہ ہو جاتی ہے، اسے نہیں دیکھا جاتا، کریمنل توہین عدالت میں یہ نہیں کہا جاتا بات کرنے کا مقصد کیا تھا، ہم نے آپکو سمجھایا تھا کہ یہ کریمنل توہین عدالت ہے۔ آپکا جواب حتمی تھا اور ہم نے تفصیلی پڑھا، آپ کو ہدایت کی تھی کہ سوچ سمجھ کر اپنا جواب داخل کریں۔

    حامد خان نے کہا کہ معافی کو تسلیم کرنا یا نہ کرنا عدالت کے اطمینان پر منحصر ہے۔ اس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہم اظہار رائے کی آزادی کے محافظ ہیں لیکن اشتعال انگیزی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ کریمنل توہین عدالت بہت حساس معاملہ ہوتا ہے، اس عدالت کے لیے ڈسٹرکٹ کورٹ ریڈ لائن ہے، اگر کسی جج کے فیصلے سے متاثر ہوں تو اس کا طریقہ کار قانون میں موجود ہے، توہین آمیز بات کون اور کہاں کرتا ہے یہ بات بہت اہم ہوتی ہے۔ سوسائٹی اتنی پولرائز ہے فالورز مخالفین کو پبلک مقامات پر بےعزت کرتے ہیں، اگر یہی کام وہ اس جج کیساتھ کریں تو پھر کیا ہو گا؟ کیا لب لہجہ کسی سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کے جج کے لئے استعمال کی جا سکتا ہے؟

  • ٹیمپرڈ آڈیو جاری کی گئی ہے، میری کسی خاتون سے ایسی بات نہیں‌ ہوئی خلیل الرحمان قمر

    ٹیمپرڈ آڈیو جاری کی گئی ہے، میری کسی خاتون سے ایسی بات نہیں‌ ہوئی خلیل الرحمان قمر

    خلیل الرحمان قمر کا شمار ایسے لوگوں میں‌ہوتا ہے جو دل میں‌کچھ نہیں‌رکھتے اور جو دل میں آتا ہے بول دیتے ہیں. ان کی ایک آڈیو سوشل میڈیا پر کافی سرکولیٹ کررہی ہے جس میں وہ ایک خاتون سے باتیں کررہے ہیں. اس آڈیو کے بعد خلیل الرحمان قمر پر کافی تنقید ہورہی ہے. لیکن خلیل الرحمان قمر کا کہنا ہے کہ یہ ٹیمپرڈ آڈیو ہے اور میں‌ جو بول رہا ہوں وہ بالکل ٹھیک ہے لیکن جس کی آواز میرے ساتھ چلائی جا رہی ہے میرے جملوں کو اسکی گفتگو کے ساتھ جوڑا جا رہا ہے وہ بالکل غلط ہے جھوٹ ہے . ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میرے خلاف اس طرح‌ کا پراپگینڈہ

    چند سیاسی جماعتوں‌ کی طرف سے ہوتا رہتا ہے آج سے ڈھائی سال پہلے بھی ایسا ہی کیا گیا تھا. جو لوگ مجھ پر تنقید کررہے ہیں وہ میں جو اس آڈیو میں‌کہہ رہا ہوں اسکو تو سنیں اور سمجھیں کہ جو میرے ساتھ آواز جوڑی گئی ہے یا میرے جملوں کے ساتھ جس عورت کے جملوں کو جوڑا جا رہا ہے وہ میل کھاتے ہیں یا نہیں؟. مجھے ایسے پراپگینڈوں سے فرق نہیں پڑتا میں‌ تو جو ٹھیک لگتا ہے وہ بولتا رہوں گا اور لکھتا رہوں گا. یاد رہے کہ خلیل الرحمان قمر سافٹ مزاج رکھتے ہیں لیکن جہاں بولنے کی باری آتی ہے وہ بالکل لچک نہیں دکھاتے اور جو کہنا چاہتے ہیں کہ کہہ کر رہتے ہیں اور یہ بات ان کے مخالفین کو نہیں بھاتی.

  • بلاول بھٹو کی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف امریکہ کے وفد سے ملاقات، سیلاب ریلیف پر شکریہ ادا کیا

    بلاول بھٹو کی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف امریکہ کے وفد سے ملاقات، سیلاب ریلیف پر شکریہ ادا کیا

    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے رکن سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں سیلاب ریلیف پر شکریہ ادا کیا.
    وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ آف امریکہ کے وفد سے ملاقات کی جس میں حںاء ربانی کھر بھی موجود تھی. بلاول بھٹو زرداری سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف پر شکریہ ادا کیا.


    علاوہ ازیں بلاول بھٹو زرداری نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ: موسمیاتی تبدیلوں، سیلاب اور کاروبار شعبہ سمیت صحت کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ امریکہ کے وفد سے ملاقات اعزاز ہے.

    واضح رہے کہ بطورِ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری گزشتہ 18مئی 2022 کو پہلی مرتبہ امریکا پہنچے تھے ۔ اِس سے قبل وہ وزیر اعظم شہبازشریف کے ساتھ سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور یو اے ای کے سربراہ، محمد بن الراشد المکتوم ، سے ملاقاتیں کر چکے تھے۔ وہ امریکی وزیر خارجہ ، انٹونی بلنکن، کی طرف سے نیویارک آنے کی دعوت ملی تھی.

    خیال رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نیویارک محض اس لیے نہیں گئے تھے کہ مبینہ فوڈ سیکیورٹی کانفرنس پاکستان کے لیے کوئی بڑی معاشی دستگیری کا سبب بن سکتی بلکہ اس کانفرنس میں بلاول بھٹو کوامریکی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مل کر پاکستان کو درپیش متنوع مالی و سیکیورٹی مسائل کا کوئی شافی حل ڈھونڈنا تھا.

    بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ دانشمندی کے ساتھ پاک امریکا تعلقات کو پھر سے پٹڑی پر چڑھانے کی کوشش کرہے ہیں، آپ کو یاد ہوگا کہ سابق وزیر اعظم جناب عمران خان نے اقتدار سے محروم ہونے کے بعد جس شدت اور تسلسل کے ساتھ امریکا کے خلاف اپنا جو جھوٹا بیانیہ استوار کرنے کی دانستہ کوشش کی اس پر امریکہ میں خدشات پائے گئے لہزا یہ بھی خیال کیا جارہا ہے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری امریکہ اور پاکستان کے درمیان دوریاں ختم کرنے کی کوشش کر رہا ہے.

  • سجل علی کی پہلی انٹرنینشنل فلم کا ٹریلر جاری

    سجل علی کی پہلی انٹرنینشنل فلم کا ٹریلر جاری

    سجل علی پاکستان کی وہ اداکارہ ہیں جن کو ٹی وی اور بڑی سکرین دونوں جگہ یکساں مقبولیت حاصل ہے. سجل علی نہایت ہی باصلاحیت اداکارہ ہیں انہوں نے بالی وڈ میں بھی کام کیا اور خوب داد سمیٹی یہاں تک کہ ان کے کام کی وہاں کی منجھی ہوئی اداکارہ سری دیوی بھی ہو گئیں تھیں دیوانی. سجل علی نے اپنے ہر پراجیکٹ سے ثابت کیا کہ وہ اداکاری میں اپنا کوئی ثانی نہیں‌رکھتیں. یا یوں کہیے کہ سجل اپنے ہر پراجیکٹ سے ایک قدم آگے ہی بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں انہوں‌ نے ایک انٹرنیشنل پراجیکٹ واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اِٹ کیا.یہ سجل علی کی پہلی انگریزی فلم ہے جو کہ اگلے سال ریلیز کی جائیگی. اس فلم میں ان کے ساتھ انڈین اداکارہ شبان اعظمی بھی ہیں اور فلم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ

    سمتھ نے بنائی ہے ان کا بھی یہ پہلا پراجیکٹ ہے. اس فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے. ٹریلیر کافی اچھا ہے اور دیکھنے والوں‌ کو متاثر کیا ہے. جمائما گولڈاسمتھ نے گزشتہ روز ٹوئٹر پر اپنی اس نئی فلم کا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ محبت میں رہنے سے بہتر ہے کہ محبت میں جیا جائے۔یاد رہے کہ سجل علی اپنے اس نئے اور انٹرنیشنل پراجیکٹ کو لیکر کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ میں‌نے بہت محنت کے ساتھ اپنا کردار نبھایا ہے مجھے امید ہے کہ میری اداکاری دیکھنے والوں‌کو ضرور پسند آئیگی.

  • ہلال احمر اور ابرار الحق آمنے سامنے

    ہلال احمر اور ابرار الحق آمنے سامنے

    تحریک انصاف کے رہنما اور سابق چیئرمین ہلال احمر پاکستان ابرار الحق اور ہلال احمر آمنے سامنے آگئے ، رپورٹس کے مطابق ابرار الحق نے ہلال احمر کی چئیرمین شپ کے عہدے سے الگ ہونے کے بعد دعوی کیا تھا کہ انہوں‌نے سیلاب زدگان کے لئے 6 ارب روپے جمع کئے تھے اور یہ بھی کہا کہ اگر میں‌ چئیر مین رہتا تو پیسے صحیح جگہ پر لگاتا جس پر ہلال احمر کی طرف سے ایک بیان آیا اور انہوں‌ نے ابرار الحق کو جھوٹے بیانات دینے سے منع کیا اور کہا کہ ایسا کوئی دعوی نہ کریں جو جھوٹا ہے بلکہ انہوں نے ابرار الحق کے جھوٹ کا پول کھولتے ہوئے کہا کہ جتنی رقم جمع ہونے کا ابرار دعوی کررہے ہیں اسکا ساتواں حصہ بھی ہمارے پاس نہیں آیا. اس کے بعد ابرار الحق سے سوال

    ہونے لگے تو ابرار الحق کو شرمندگی اٹھانا پڑی جس کے بعد انہوں‌نے اپنے لیڈر عمران خان کی طرح یوٹرن لے لیا اور کہا کہ میں نے ایسا بالکل نہیں‌کہا کہ میں‌نے 6 ارب ہلال احمر کو سیلاب زدگان کے لئے جمع کر کے دئیے ہیں بلکہ میں نے تو یہ کہا تھا کہ ابھی 6 ارب آنے تھے لیکن وقفے وقفے سے ایسا ہونا تھا. تاہم ہلال احمر نے ابرار الحق کو کھری کھری سنا کر انہیں جھوٹ بولنے اور جھوٹے دعوے کرنے سے خبردار کر دیا. لیکن ابرار الحق نے جو یوٹرن لیا ہے اس سے کافی سوال پیدا ہوئے ہیں اور ان کا جھوٹ اب ان کی ہلال احمر میں‌ کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان بن گیا ہے.

  • شرم آنی چاہیں تمہیں، مشی خان مشتعل افغانیوں پر برس پڑیں

    شرم آنی چاہیں تمہیں، مشی خان مشتعل افغانیوں پر برس پڑیں

    مشی خان نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک وڈیو جاری کی ہے اس میں انہوں‌ نے افغانیوں‌کو دیا ہے ایک خاص قسم کا پیغام . مشی خان نے وڈیو کے شروع میں دی مبارکباد سب پاکستانیوں‌کو میچ جیتنے کی. اس کے بعد انہوں‌ نے افغانیوں سے بات کی ان کو پیغام دیا . انہوں‌نے کہا کہ کل جو کچھ آپ لوگوں‌نے میچ ہارنے کے بعد سٹیڈیم میں کیا، وہ دیکھ کر افسوس ہوا. کاش آپ لوگ تہذیب تمیز بھی سیکھ لیتے اتنا عرصہ پاکستان میں رہے. ہم نے آپ کو بہن بھائیوں‌کی طرح ٹریٹ کیا. آپ کا ہر طرح‌سے خیال رکھا. اور ایک میچ ہارنے پر آپ لوگوں‌نے سٹیڈیم میں‌توڑ پھوڑ

    کی ، کرسیاں اٹھا اٹھا کر ماریں، اتنی نفرت ہو گئی ہے آپ کو ہم سے ؟ سچ میں یہ سب دیکھ کر مجھے تو ایک دھچکا لگا اور افسوس ہوا کہ آپ وہ لوگ ہو جن کے ساتھ ہم نے اتنا پیار محبت کیا اتنی خاطر تواضع کی. آپ لوگوں‌کا جنگلیوں والا سلوک دیکھ کر پریشانی ہوئی ہے. مشی خان نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ لوگ کرکٹ کی دنیا میں آ ہی گئے ہیں تو تھوڑی تمیز ہی سیکھ لیں اور سمجھ لیں کہ کرکٹ‌ میں‌ہار جیت تو ہوتی رہتی ہے اس طرح‌ نہیں کرنا چاہیے جو کل آپ لوگوں‌ نے کیا ، آپ لوگوں‌نے تو کل پتھر کے زمانے کے لوگوں کا روپ دکھایا. شرم آنی چاہیے آپ سب کو. مشی خان کی ویہ وڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے اور ان کی اس میں کہی ہوئی باتوں کو سراہا جا رہا ہے.