Baaghi TV

Author: +9251

  • وزیراعظم کا توشہ خانہ کے تحائف عوام کو دکھانے کا منفرد فیصلہ

    وزیراعظم کا توشہ خانہ کے تحائف عوام کو دکھانے کا منفرد فیصلہ

    وزیراعظم کا توشہ خانہ کے تحائف عوام کو دکھانے کا فیصلہ پاکستان کی تاریخ کی منفرد مثال بن گیا.

    وزیر اعظم میان محمد شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں نئی روایت قائم کر دی ہے۔ انہیں ملنے والے غیرملکی تحائف اب وزیراعظم ہاؤس میں مستقل طور پر رکھے جائیں گے جنہین عوام دیکھ سکیں گے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ تحائف عوام کو دکھانےکا اہتمام کیا جائے تاکہ وہ دوست ممالک کی پاکستان سے محبت سے آگاہ ہوں۔

    شہباز شریف کی ہدایت پر وزیراعظم ہاؤس میں جگہ مختص کر دی گئی جہاں یہ تحائف رکھے جائیں گے جنہیں عوام دیکھ سکیں گے۔

    وزیراعظم نے بیرون ممالک سے ملنے والے تحائف سرکاری خزانے میں جمع کرا دیے جن کی مالیت 27 کروڑ روپے ہے۔ وزیراعظم کو یہ قیمتی تحائف خلیجی ممالک کے دوروں کے دوران ملے تھے جن میں ہیرے جڑی دو قیمتی گھڑیاں بھی شامل ہیں۔ ایک گھڑی کی مالیت 10 کروڑ اور دوسری کی قیمت 17 کروڑ بتائی گئی ہے۔

    خلیجی ریاستوں کی جانب سے شہباز شریف کو عمران خان سے زیادہ مہنگی گھڑیاں دی گئی ہیں۔ انہوں نے قیمتی قلم، انگوٹھی، ‘کف لنک’ (بٹن) اور خوشبو کے تمام تحائف بھی توشہ خانے میں جمع کرادیے۔ شہباز شریف وزیر اعلی پنجاب کے طور پر بھی دس سال کے دوران ملنے والے تمام غیرملکی تحائف توشہ خانے میں جمع کرواتے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ پاکستان کے چار سابق حکمرانوں کو اس وقت توشہ خانے سے غیر قانونی طور پر تحائف حاصل کرنے پر مقدمات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے. ان میں سابق وزرائے اعظم نواز شریف، یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری شامل ہیں.

    توشہ خانے سے قیمتی کاروں سے متعلق خلاف ضابطہ خریداری نیب کو وہ خاص ریفرنس بن گیا ہے جس میں ملک کی دونوں بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ نواز اور پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت پر ملی بھگت، گٹھ جوڑ اور پارٹنرشپ کے الزامات عائد کرتے ہوئے انھیں ایک ہی ریفرنس میں ملزم نامزد کر دیا گیا۔

    نیب کے ریفرنس کے مطابق یوسف رضا گیلانی جب وزیر اعظم تھے تو انھوں نے قوانین میں نرمی پیدا کر کے سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کو توشہ خانے سے گاڑیاں خریدنے کی اجازت دی۔

    اسلام آباد کی احتساب عدالت نے حکومتی توشہ خانہ سے تحفے میں ملنے والی گاڑیوں کی غیر قانونی طریقے سے خریداری کے مقدمے میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے۔

    نیب کے ریفرنس کے مطابق آصف زرداری نے بطور صدر متحدہ عرب امارات سے تحفے میں ملنے والی آرمڈ کار بی ایم ڈبلیو 750 ‘Li’ 2005، لیکس جیپ 2007 اور لیبیا سے تحفے ملنے والی بی ایم ڈبلیو 760 Li 2008 توشہ خانہ سے خریدی ہیں۔

    نیب نے دعویٰ کیا تھا کہ آصف زرداری نے ان قیمتی گاڑیوں کی قیمت منی لانڈرنگ والے جعلی بینک اکاؤنٹس سے ادا کی ہے۔ ریفرنس میں ان بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی بتائی گئی ہیں جن سے مبینہ طور پر آصف زرداری نے ادائیگیاں کی ہیں۔ ریفرنس کے مطابق آصف زرداری نے گاڑیاں توشہ خانہ میں جمع کرانے کے بجائے خود استعمال کر رہے ہیں، انھوں نے عوامی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دی۔

  • بشری انصاری نے میجر ریٹائرڈ آفتاب لودھی کو ٹریبیوٹ پیش کیا

    بشری انصاری نے میجر ریٹائرڈ آفتاب لودھی کو ٹریبیوٹ پیش کیا

    ورسٹائل اداکارہ بشری انصاری نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک وڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ اپنے بھائی میجر ریٹائرڈ آفتاب لودھی اور بھابھی شاہدہ آفتاب کے سامنے بیٹھی ہوئی ہیں . بشری انصاری اس وڈیو میں اے وطن کے سجیلے جوانوں گا رہی ہیں، یہ نغمہ بشری انصاری پرفیکٹ انداز میں گا رہی ہوں انہوں نے میرے وطن کے سجیلے جوانوں نغمہ پورا گایا . اور اپنے بھائی کا آخر میں شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ شکریہ بھائی آپ نے پاکستان کی بہت مخدمت کی ہے. بشری انصاری نے اس وڈیو کا کیپشن کچھ یوں لکھا ” میرے بھائی میجر ریٹائرڈ آفتاب لودھی کو میں ٹریبیوٹ پیش کرتی ہوں میرے بھائی نے دو جنگیں لڑیں میری بھابھی شاہدہ آفتاب جنہوں نے نیوی کو سرو کیا ہے . میں 6 ستمبر کے موقع پر اپنے بھائی اور

    بھابھی کو پیار بھرا ٹریبیوٹ پیش کرنا چاہتی ہوں. بشری انصاری نے یہ بھی لکھا کہ ہم اپنے ملک کی مسلح افواج کو سلام پیش کرتے ہیں یہ لوگ حقیقی معنوں میں وطن کی خدمت کررہے ہیں. اس وڈیو کے نیچے بشری انصاری نے مداحوں نے ان کی آواز کی بہت زیادہ تعریف کی ہر کسی نے لکھا کہ آپ نے بہت خوبصورت انداز میں نغمہ گایا ہے .ایک صارف نے لکھا کہ آپ کی آواز نغمہ ، بالکنی سب بہت خوبصورت ہے. یاد رہے کہ بشری انصاری ہر فن مولا فنکارہ ہیں وہ گائیگی بھی کر لیتی ہیں اور ہر قسم کی اداکاری بھی.

  • ہانیہ عامر کی ڈانس وڈیو وائرل

    ہانیہ عامر کی ڈانس وڈیو وائرل

    ٹی وی ڈراموں میں ہر وقت رونے دھونے والے کرداروں میں نظر آنے والی ہانیہ عامر ذاتی زندگی میں بہت زیادہ ہنسی مذاق کرنے والی لڑکی ہیں . سیٹ پر ہر وقت ہر کسی سے چھیڑ چھاڑ کرتی ہیں. چلبلی اس اداکارہ کی ایک وڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے جس میں یہ اداکارہ رابعہ کلثوم کے ساتھ ڈانس کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں. چند سیکنڈز کی اس ڈانس وڈیو نے سوشل میڈیا پر دھماکہ کر دیا ہے، شائقین کو ہانیہ عامر ہنستی مسکراتی اور ڈانس کرتی ہانیہ عامر بہت اچھی لگ رہی ہیں. ہانیہ عامر نے وڈیو میں شلوار قمیض زیب تن کر رکھی ہے اور ہلکے میک اپ کے ساتھ بال بھی سادے ہی بنا رکھے ہیں. ہانیہ عامر بہت ہی پروفیشنل انداز میں ڈانس کررہی ہیں. ہر طرف اس وڈیو کے بہت

    زیادہ چرچے ہورہے ہیں. یاد رہے کہ ہانیہ عامر ٹی وی ڈراموں کے ساتھ ساتھ فلموں میں بھی کام کر چکی ہیں. گوکہ ہانیہ بڑی سکرین پر کوئی خاص جادو نہیں چلا سکیں لیکن چھوٹی سکرین پر یہ ایک کامیاب اداکارہ ہیں. اداکارہ کسی نہ کسی حوالے سے سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں ، ہانیہ عامر کا نام تقریبا ہر دوسری کنٹرورسی میں ہوتا ہے ، لیکن ہانیہ عامر نے چند روز پہلے ایک انٹرویو دیا تھا اس میں انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ مجھے احتیاط سے بات کرنی چاہیے سوشل میڈیا کا دور ہے کبھی بھی کوئی بھی بات ، بات کا بتنگڑ بن جاتی ہے.

  • عمران خان تم  ملک کے لئے منحوس ثابت ہوئے ہو ، شٹ اپ ، جاوید کوڈ نے پی ٹی آئی کے سربراہ کی دھلائی کر دی

    عمران خان تم ملک کے لئے منحوس ثابت ہوئے ہو ، شٹ اپ ، جاوید کوڈ نے پی ٹی آئی کے سربراہ کی دھلائی کر دی

    کامیڈین جاوید کوڈو نے ایک دھماکے دار وڈیو پیغام جاری کیا ہے اس میں انہوں نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کی دھلائی کر دی ہے. انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب سے لوگ مررہے ہیں اور تمہیں جلسے کرنے کی پڑی ہوئی ہے،کروڑوں روپے جو جلسوں پر لگا رہے ہو سیلاب زدگان پر نہیں‌لگا سکتے ؟. مجھے اس بندے کی سمجھ نہیں آتی اس کو جو پیار کرتے ہیں مجھے ان کی بھی سمجھ نہیں آتی وہ کیا کررہے ہیں عمران خان کو یاد نہیں ہے کہ اس نے مرنا بھی ہے اللہ کو کیا جواب دے گا ؟. صرف اقتدار کے پیچھے پڑا ہوا ہے او یار کچھ تو خدا کا خوف کھائو ، میں جب چھوٹا تھا تم 26 سال کے تھے آج میں 52 کا ہوں اور تم وہیں کے وہیں ہو تم نے آج تک ملک کے لئے کچھ نہیں کیا. تم منہ اٹھا کر شہیدوں کے خلاف بات کر دیتے ہو تمہاری ایک ٹانگ بازو ناک کاٹ دی جائے تو تمہیں شہیدوں کا رتبہ سمجھ میں آئے. جو دل میں آتا ہے بول دیتے ہو کسی پر بھی الزام لگا دیتے

    ہو او کس قسم کے انسان ہو؟. جاوید کوڈو نے مزید یہ بھی کہا کہ تم تو ملک کے لئے منحوس ثابت ہوئے ہو جب سے آئے ہو کبھی کوئی مصیبت کبھی کوئی مصیبت . مصبیتیں ختم ہونے کا نام ہی نہیں‌لے رہیں . رات کو سوتے بھی خیال نہیں آتا تمہیں کہ تم کیا کررہے ہو رات سوتے ہی تمہیں موت آجائے تو کیا کرو گے؟تمہیں اقتدار کی اتنی ہوس ہے کہ جو کرنا پڑے اس کے لئے کررہے ہو. چوہدری برادران اور شریف بردران نے بہت کام کیا اور تم نے آج تک کچھ نہ کرکے دکھایا ہے ساری قوم کو الٹے کاموں پر اکسایا ہے تم نے . ہوش کرو یار . موت آگئی تو کیا تم یہ دنیا ساتھ لیجائو گے بنی گلالہ ساتھ لیجائو گے؟‌تمہیں خیر مانگنی نہیں آتی ؟‌شٹ اپ .

  • توہین عدالت کیس: غیرارادی طور پر نکلے الفاظ پر افسوس ہے. عمران خان

    عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی ہے، کویں کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توہین عدالت کیس میں اپنا نیا جواب جمع کرادیا ہے۔

    عمران خان نے اپنے جواب میں خاتون جج کے حوالے سے ادا کئے گئے الفاظ پر گہرے افسوس کا اظہار کر دیا ہے۔ عمران خان نے اپنے جواب میں کہا ہے کہ غیرارادی طور پر نکلے الفاظ پر افسوس ہے، اور اپنے الفاظ پر خاتون جج سے پچھتاوےکا اظہارکرنے پر بھی شرمندگی نہیں ہوگی۔

    عمران خان کا جواب غیر تسلی بخش قرار

    یکم ستمبر کو بھی چیئرمین تحریک انصاف نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کیس میں اپنا جواب جمع کرایا تھا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ ( چیف جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب، جسٹس طارق محمود جہانگیر اور جسٹس بابر ستار) نے سابق وزیراعظم کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت کی۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کا عبوری حکم نامہ جاری کیا جس کے مطابق دوران سماعت مدعا علیہ (عمران خان) کے جواب کا مطالعہ کیا گیا، جس میں توہین عدالت کا شوکاز نوٹس خارج کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ دو صفحات پر مشتمل عبوری حکم نامے میں کہا گیا کہ عمران خان کا جواب غیر تسلی بخش ہے، اس لئے شوکاز نوٹس واپس نہیں لے رہے۔

    مدعا علیہ کے وکیل نے شوکاز نوٹس کا ضمنی جواب داخل کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت مانگی۔ اس لئے انہیں حکم دیا جاتا ہے کہ 7 دن کے اندر ضمنی جواب داخل کیا جائے۔

    قبل ازیں 31 اگست کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کے عبوری جواب کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے 8 ستمبر تک دوبارہ جواب جمع کرانے کا حکم بھی دیا تھا۔ جبکہ واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کچھ دیر میں بہاولنگر روانہ ہوں گے، جہاں وہ چشتیاں بار سے اور بہاولنگر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

  • جھگڑے کے سین میں میرے ہنسنے کی وڈیو مجھے لگا وائرل نہیں ہوگی لیکن ہو گئی صبور علی

    جھگڑے کے سین میں میرے ہنسنے کی وڈیو مجھے لگا وائرل نہیں ہوگی لیکن ہو گئی صبور علی

    اداکارہ صبور علی جن کا ڈرامہ سیرل ”مشکل ” آج کل شائقین بہت پسند کررہے ہیں اس کے ایک سین میں ہمایوں اشرف اور خوشحال خان کے درمیان شدید جھگڑا ہو رہا ہوتا ہے، خوشحال خان کے ساتھ صبور علی کھڑی ہوتی ہیں اس موقع پر جب کیمرے کا رُخ صبورعلی کی جانب ہوتا ہے تو وہ ہنستی ہوئی نظر آرہی ہوتی ہیں۔جھگڑے کے موقع پر صبور علی کا ہنسنا لوگوں نے نوٹس کر لیا اور بعد میں اس پر بنایا خوب مذاق. اس حوالے سے صبور علی نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ یہ سین جب آن ائیر گیا تو اس وقت میں نے دیکھا کہ میں تو ہنس رہی ہوں، اس کے بعد کسی نے مجھے یہ سین ٹیگ کیا اور نشاندہی کی کہ میں‌جھگڑے کے سین میں ہنس رہی ہوں، میں نے جلدی سے سوشل میڈیا چیک کیا

    کسی نے پوسٹ نہیں‌کی تھی مجھے لگا کہ صرف اسی نے پوسٹ کی ہے ، باقی تو کسی کو پتہ ہی نہیں لگا لہذا میں‌ نے خود کو کیا ہوا ٹیگ
    ہٹا دیا کہ لوگوں کو پتہ نہ لگے لیکن دو دن کے بعد سین وائرل ہو گیا اور ہر طرف اسی کی باتیں ہونے لگیں شروع میں مجھے ہوا کہ لوگ کیا کہیں گے کیونکہ ان کو تو نہیں پتا کہ ٹیکنکلی یہ میرا فالٹ نہیں ہے. خیر میں‌نے کہا اب جو ہو گا دیکھا جائیگا، لیکن میں نے دیکھا کہ سوشل میڈیا پر لوگوں‌ نے اس سین کو نیگیٹو نہیں لیا بلکہ اس پر میمز بناتے رہے اور مزے مزے کے میمز دیکھ کر میں انجوائے کرتی رہی اور زیادہ پریشان نہیں ہوئی. ہاں اگر بہت زیادہ تنقید ہوتی تو یقینا پریشان ہوجاتی.

  • ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کرنا پڑے، اب معیشت کی سمت درست ہے. مفتاح اسماعیل

    ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کرنا پڑے، اب معیشت کی سمت درست ہے. مفتاح اسماعیل

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کرنا پڑے۔اب معیشت درست سمت میں جارہی ہے۔ گروتھ لانا مشکل نہیں ہے لیکن مستحکم گروتھ ہونی چاہیے۔

    وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے ملکی معاشی صورتحال پر سیمینار سے خطاب میں کہا ہے کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے کیلئے مشکل فیصلے کرنا پڑے۔ہماری حکومت بنی تو کل 44 ہزار ارب روپے کا قرض تھا۔جب حلف اٹھایا تو اس وقت 10.3 ارب ڈالر کے زرمبادلہ ذخائر تھے۔

    ان کا کہنا ہے کہ تین ماہ سے کم درامدی بل کے برابر زرمبادلہ کے ذخائر ہوں تو کوئی ملک یا ادارہ قرض نہیں دیتا۔درامدی بل کے لحاظ سے 21 ارب ڈالر ہوتے توقرضہ مل سکتا تھا۔جی ٹوئنٹی ممالک نے مجموعی طور پر 5 ارب ڈالر کے قرض موخر کیے۔شہباز شریف سمیت ہم سب کو پتہ تھا کہ آکر سب سے پہلے تیل کی قیمتیں بڑھانی ہیں۔

    انہوں نے کہاہے کہ رواں مالی سال 21 ارب ڈالر قرض ادائیگیاں کرنی ہیں۔12 ارب ڈالر سے زائد کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ تھا۔جب اقتدار میں ائے تو اگلے سال جون تک 36 ارب ڈالر کی ضرورت تھی۔ہم نےسیلز ٹیکس نہیں بڑھایا، اِنکم ٹیکس 38 فیصد سے بڑھ رہی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہجب حکومت میں آئے تو اندازہ تھا کہ مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔اب معیشت درست سمت میں جارہی ہے۔ گروتھ لانا مشکل نہیں ہے لیکن مستحکم گروتھ ہونی چاہیے۔گروتھ کے بعد ہم ڈیفالٹ کے خطرے کی جانب چلے جاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا ہے کہ پالیسی ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان ڈیٹ ٹریپ میں ہیں۔سخت فیصلے کی قربانی اتنی بڑی نہیں جتنی ڈیفالٹ کرنے سے ملک کو نقصان ہوتا ہے۔پاکستان کی ترقی مستحکم نہیں ہے ہماری گروتھ کی بنیاد درآمدات ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پہلی بار سپر ٹیکس لگایا بڑے اداروں اور شعبوں پر لگایا ہے۔سابقہ حکومت نے امیر ترین طبقے کو پانچ سو ارب روپے کے سستے قرضے فراہم کیے۔

    انہوں نے کہا ہے کہ سیلاب کے متاثرین کی مدد کرنے میں آئی ایم ایف کوکوئی اعتراض نہیں ہوگا۔مجھے ڈر ہے کہ تعمیر نو کے دوران سیمنٹ سیکٹر کو کچھ رعایتوں کا مطالبہ نہ کردیا جائے۔سیمنٹ پر سبسڈی دینے کا زیادہ فائدہ سیمنٹ کارخانوں کو ہوگا۔فرٹیلائزر پر سبسڈی سے کسانوں کو فائدہ کم اور کاخانہ داروں کو زیادہ ہوا۔

  • رنویر سنگھ جب بھی کہیں شادی کرنے کو تیار ہوں عرفی جاوید

    رنویر سنگھ جب بھی کہیں شادی کرنے کو تیار ہوں عرفی جاوید

    سوشل میڈیا پر پر وقت موضوع بحث رہنے والی عرفی جاوید نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اور کہا ہے کہ میں اداکار رنویر سنگھ کو بہت پسند کرتی ہوں ان کی ہر فلم بہت شوق سے دیکھتی ہوں. مجھے تو اس حد تک پسند ہیں کہ اگر وہ مجھے شادی کرنے کےلئے کہیں تو میں شادی بھی کر لوں گی. ویسے تو ان کی اہلیہ دیپیکا پاڈوکون بہت خوبصورت ہیں وہ ان کے ساتھ بہت اچھے لگتے ہیں لیکن اگر رنویر سنگھ دیپیکا کے بعد کسی عورت سے شادی کرنا چاہیں تو میں تیار ہوں. مجھے ان کی اہلیہ بن کر بہت خوشی ہو گی. عرفی جاوید نے یہ بھی کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی کہ میں جو بھی پہنتی ہوں وہ اتنا ڈسکس کیوں ہوتا ہے اور میں جو بھی کہتی ہوں اس پر اتنا وبال کیوں اٹھتا ہے. انہوں نے کہا کہ میں‌نے ابھی

    شادی کا فیصلہ نہیں کیا جب مجھے کوئی اچھا لڑکا ملے گا شادی کر لوں گی لیکن اگر رنویر مجھ سے شادی کرنا چاہیں تومیں تیار ہوں. عرفی نے مزید یہ بھی کہا کہ میں شلوار قمیض پہنوں یا مغربی لباس مجھ پر ہونی تو تنقید ہی ہے تو پھر میں کیوں نا اپنی مرضی کے مطابق کپڑے پہنوں.انہوں‌نے کہا کہ مجھ پہ الزام لگتا ہےکہ میں‌میڈیا کو پیسے دیکر اپنی کوریج کرواتی ہوں حالانکہ ایسا بالکل نہیں ہے میڈیا خود میرا پیچھا کرتا رہتا ہے جہاں میں ہوتی ہوں‌پہنچ جاتا ہے. انہوں نے میڈیا سے ہی سوال کر ڈالا اور کہا کہ آپ ہی بتائیے میں آپ لوگوں کو پیسے دیتی ہوں؟

  • ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا

    ڈالر ایک بار پھر مہنگا ہوگیا

    انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ ہو گیا، آئی ایم ایف ڈیل کی منظوری کے بعد بھی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے۔

    انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کے آغاز میں ہی ڈالر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 1 روپے8 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 222 روپے 50 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

    واضح رہے کہ آئی ایم ایف سے قرض کی قسط ملنے کے باوجود روپے کی قدر میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے اور ڈالر مزید مہنگا ہوتا جارہا ہے۔ گزشتہ ہفتے آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان کو ایک ارب 16 کروڑ دالر قرض مل گیا ، جس کے بعد یہ امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ اس سے روپے کی گرتی قدر کو سہارا ملے گا لیکن ایسا نہ ہوسکا اور ڈالر کو لگام نہ دی جاسکی۔

    منگل کے روز بھی ملک کی کرنسی مارکیٹوں میں ڈالر سمیت دیگر غیر ملکی کرنسیوں کے مقابلے میں روپیہ بے قدری کا شکار ہے۔ پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 88 پیسے بڑھ کر 219 روپے 86 پیسے ہوگئی تھی، منگل کے روز اس میں مزید اضافہ دیکھا گیا اور ایک امریکی ڈالر 222 روپے کی سطح پر آگیا تھا.

    خیل رہے کہ آئی ایم ایف سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 1.16 ارب ڈالر موصولی اور اقوام متحدہ اور مختلف ممالک کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد آنے سے ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری ہوا تھا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا تھا. اس وقت ماہرین کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ طے پانے سے ایرانی تیل کی سپلائی بحال ہونے سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں نمایاں کمی کے امکانات روشن ہوگئے تھے جس سے پاکستان بھرپور انداز میں استفادہ کرسکے گا اور ملک کا آئل امپورٹ بل میں بھی نمایاں کمی سے معیشت کو سہارے کی امید کی گئی

  • نانا بن کر ہوائوں میں اڑ رہا ہوں انیل کپور

    نانا بن کر ہوائوں میں اڑ رہا ہوں انیل کپور

    انیل کپور نانا بننے پر کتنے خوش ہیں یہ تو سب کو معلوم ہے وہ اس خوشی کا اظہار وقتا فوقتا کرتے رہتے ہیں. انیل کپور نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے ایک بار پھر کہا ہےکہ میں نانا بننے پر بہت زیادہ خوش ہوں . اور نانا بن کر مجھے ایسا لگتا ہے کہ جیسے میں ہوائوں میں اڑ رہا ہوں. میں اپنے نواسے کے ساتھ گھنٹوں گزارتا ہے اور مجھے اس کے ساتھ وقت گزارنا بہت اچھا لگتا ہے. انیل کپور نے کہا کہ میں جب اپنے کام میں مصروف ہوتا ہوں تو سونم ،اور میری اہلیہ بچے کا خیال رکھتی ہیں لیکن میں رابطے میں رہتا ہوں. انیل کپور نے مزید کہا کہ میرا نواسا ابھی بہت چھوٹا تھوڑا بڑا ہوجائے تو زیادہ اچھا لگے گا. مجھے اپنے نواسے کو ہر روز دیکھنا بہت اچھا لگتا ہے. یاد رہے کہ سونم کپور

    اور آنند اہوجا کی شادی 2018 میں ہوئی تھی ، 20 اگست 2022 کو سونم کے ہاں ایک بیٹے کی ولادت ہوئی سونم نے اپنے بیٹے کی پیدائش کے بعد ابھی تک جتنے بھی انٹرویوز دئیے ہیں اس میں انہوں نے یہی کہا ہے کہ میرے بچے نے میری زندگی بدل کر رکھ دی ہے مجھے اب بس اسی کی فکر رہتی ہے. میں اس کی بہترین پرورش کرنا چاہتی ہوں، میں اپنے بیٹے کو لندن میں پڑھائوں گی یا انڈیا میں، اسکا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا. سونم کپور کہتی ہیں کہ وہ فلم انڈسٹری چھوڑیں گی نہیں لیکن کم کام کریں گی جب کوئی سکرپٹ ایسا لگا کہ کرنا چاہیے تو کرلیں گی.