Baaghi TV

Author: +9251

  • منی لانڈرنگ کیس: وزیر اعظم شہبازشریف اور انکے بیٹے حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست دائر

    منی لانڈرنگ کیس: وزیر اعظم شہبازشریف اور انکے بیٹے حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست دائر

    ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست دائر کردی ہے

    اسپیشل سینٹرل کورٹ میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔وزیر اعظم شہبازشریف اور حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست دائر کردی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کےلیے منی لانڈرنگ مقدمہ بنایا۔کوئی شواہد سامنے نہیں آئے،عدالت منی لانڈرنگ چالان سے بری کرنے کا حکم دے۔

    دوسری جانب عدالت میں وزیر اعظم شہباز شریف کی حاضری معافی کی درخواست جمع کرادی گئی۔ وکیل نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف آج عدالت پیش نہیں ہو سکتے کیونکہ سیلاب کی صورتحال کے باعث شہباز شریف دوروں میں مصروف ہیں ۔ فاضل جج نے کہا کہ کیا وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف دس منٹ کے لیے عدالت پیش نہیں ہوسکتے ؟ ایک ماہ کی تاریخ تھی اس کے باوجود پیش نہیں ہوئے ہیں۔ یہ کیس کونسا روزانہ کی بنیاد پر چل رہا ہے، فاضل جج نے کہا کہ آج شہباز شریف کےسیلاب زدہ علاقوں کے کتنے دورے ہیں اس کی تفصیلات پیش کریں۔

    عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی بریت کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت 17 ستمبر تک ملتوی کردی گئی ہے.

    اس سے قبل لاہور کی خصوصی عدالت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے دائر کردہ منی لانڈرنگ کیس میں فرد جرم عائد کرنے کے لیے 7 ستمبر کو طلب کیا تھا. 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کے کیس میں شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پہلے ہی قبل از گرفتاری ضمانتیں مل چکی ہیں۔

    گزشتہ سماعت کے دوران شہباز شریف اور حمزہ شہباز عدالت میں پیش نہ ہوئے تھے دونوں کی جانب سے ان کے وکلا نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی تھی۔ شہباز شریف کے وکیل امجد پرویز نے عدالت کو بتایا تھا کہ وزیر اعظم کی طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے انہیں سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

  • ایل این جی کیس؛ احتساب عدالت میں ریفرنس ختم کرنے کی درخواست ملتوی

    ایل این جی کیس؛ احتساب عدالت میں ریفرنس ختم کرنے کی درخواست ملتوی

    ایل این جی کیس میں احتساب عدالت میں ریفرنس ختم کرنے کی درخواست ملتوی کردی گئی ہے

    احتساب عدالت نے ملزمان کی جانب سے ایل این جی ریفرنس ختم کرنے کی درخواست پر قومی احتساب بیورو (نیب) کو نوٹس جاری کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں ایل این جی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست دائر کردی گئی جس میں استدعا کی گئی ہے کہ ریفرنس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، لہذا احتساب عدالت نیب قانون کے مطابق ریفرنس خارج کرے۔

    ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان نامزد ہے، درخواست شریک ملزم چوہدری محمد اسلم کی جانب سے احتساب عدالت میں نیب کے نئے ترمیمی بل 2022 کے تحت دائر کی گئی ہے۔ احتساب عدالت نے ملزمان کی جانب سے ایل این جی ریفرنس ختم کرنے کی درخواست پر قومی احتساب بیورو (نیب) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت مزید کارروائی کیلئے 4 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ تاہم آئندہ سماعت پر ایل این جی ریفرنس ختم کرنے یا نہ ختم کرنے پر وکلاء دلائل دیں گے۔

    تاہم یاد رہے کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی مالی سال 201-22 کی آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں سال 2021 کے دوران صرف تین ماہ کے لیے ایل این جی کی خریداری کے دوران بار بار ٹینڈر منسوخ کرکے سستی بولی دینے والوں کے بجائے مہنگی ایل این جی خرید کر قومی خزانے کو 10 ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا گیا۔

    آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی تیار کردہ آڈٹ رپورٹ میں جہاں وزارت پٹرولیم اور اوگرا میں بہت سی دیگر بے ضابطگیوں کی نشان دہی کی گئی تھی وہیں ایل این جی کی خریداری سے متعلق متعدد آڈٹ اعتراضات اٹھائے گئے تھے جن کی مالیت اربوں روپے بنتی ہے۔
    آڈٹ رپورٹ میں ایک اعتراض میں حکام نے لکھا تھا کہ پیپرا رولز کے مطابق سرکاری سطح پر خریداری کرتے وقت شفافیت یقینی بنائی جائے کیونکہ اس میں عوامی پیسہ استعمال ہوتا ہے، اس لیے اس کا استعمال کرتے وقت کم سے کم لاگت کے لیے مستعدی سے کام لینا ہوتا ہے۔

  • رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو احتجاج کا سامنا، پولیس کو مداخلت کرنا پڑ گئی

    رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کو احتجاج کا سامنا، پولیس کو مداخلت کرنا پڑ گئی

    براہمسٹرا کی ریلیز کا بے چنی سے انتظار کیا جا رہا ہے، ہدایت کار آیان مکھر جی کو اس فلم کو بنانے کا خیال ایک دہائی پہلے فلم یہ جوانی ہے دیوانی کے شوٹنگ کے دوران آیا.فلم بڑی لاگت سے تیار ہوئی ہے کہا جا رہا ہے کہ یہ فلم لگ بھگ 8000 اسکرینز پر ریلیز کی جا رہی ہے .فلم کی ایڈوانس بکنگ بھی جاری ہے، ٹکٹیں ہاٹ کیک کی طرح فروخت ہو رہی ہیں. دو دن کے بعد ریلیز ہونے والی اس فلم کی پرموشنز فلم کی کاسٹ سمیت پوری ٹیم شہر شہر جا کر کر رہی ہے. رنبیر کپور، عالیہ بھٹ اور آیان مکھرجی گزشتہ روز مہاکلیشور مندر میں پوجا کرنے کے لیے اجین کے لیے روانہ ہوئے، لیکن انہیں کیا معلوم تھا کہ وہاں ان کا استقبال احتجاج کے زریعے ہو گا. جب یہ تینوں وہاں پہنچے تو مظاہرین کی ایک بڑی تعداد

    کھڑی تھی، مظاہرین سیاہ جھنڈے لے کر مہاکالیشور مندر موجود تھے اور انہوں نے ہنگامہ شروع کر دیا. پولیس کو مداخلت کرکے اس صورتحال پر قابو پانا پڑا اور رنبیر کپور ، عالیہ بھٹ اور آیان مکھر جی کو وہاں سے نکالنا پڑا. اس واقعہ کے بعد بالی وڈ میں تشویش کی لہر دوڑ‌گئی ہے اور سب کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والا بائیکاٹ کا ٹرینڈ اب عملی طور پر نظر آنے لگا ہے جو کہ اچھی علامت نہیں ہے. یاد رہے کہ آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس پرجوش فلم میں رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، امیتابھ بچن کے علاوہ ناگارجونا اکینینی، مونی رائے اہم کرداروں میں نظر آئیں گے.

  • شہباز گل کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی

    شہباز گل کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کرلی گئی

    بغاوت پر اکسانے کے الزام میں قید تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔

    بغاوت پر اکسانے کے الزام میں قید تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں سماعت کے لئے مقرر کردی گئی ہے۔ شہباز گل کی درخواست ضمانت پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ 9 ستمبر کو کریں گے۔
    اس حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی ہے، اور عدالت نے شہباز گل کی درخواست پر پراسیکوشن سے جواب طلب کر رکھا ہے۔

    درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری

    دو روز قبل ہی اسلام آباد ہائی کورٹ میں تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل کی اداروں کیخلاف بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے درخواست پر سماعت کی۔ درخواست میں شہبازگل نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ کوہسار پولیس نے 9 اگست کو گرفتار کیا، 17 اگست کو طبی معائنہ ہوا، اڈیالہ جیل اور پمز میڈیکل بورڈ نے درخواست گزار پر تشدد کی تصدیق کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے۔ عدالت نے شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فریقین کو نوٹس جاری کیا۔ نوٹسز ایس ایچ او کوہسار اور سٹی مجسٹریٹ غلام مرتضی کو جاری کیے گئے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی رہنما شہبازگل نے اسلام آباد کی سیشن عدالت میں بھی درخواست ضمانت دی تھی، تاہم عدالت نے اسے مسترد کرکے خارج کردیا تھا۔شہباز گل کے وکیل برہان معظم نےعدالت میں دائر درخواست میں مؤقف پیش کیا تھا کہ اُن کے موکل اپنے بیان کے حوالے سے پیدا ہونے والی کسی بھی غلط فہمی کو دور کرنے کیلئے تیار ہیں۔ وکیل برہان معظم نے اپنے دلائل میں کہا کہ شہباز گل معافی مانگنے کیلئے بھی راضی ہیں لیکن عدالت یہ بھی دیکھے کہ اُن کی گفتگو کے مختلف نکات کو اٹھا کر کس طرح بغاوت کا الزام لگایا گیا۔

  • گڈ بائے سٹار رشمیکا منڈنا کو کیوں ایسا لگا امیتابھ بچن انکو پسند نہیں کرتے

    گڈ بائے سٹار رشمیکا منڈنا کو کیوں ایسا لگا امیتابھ بچن انکو پسند نہیں کرتے

    سائوتھ کی فلموں میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑھنے والی اداکارہ رشمیکا منڈنا بالی وڈ اداکار امیتابھ کی بہت بڑی مداح ہیں انہوں نے حال ہی میں امیتابھ بچن کے ساتھ فلم گڈ بائے میں کام کیا ہے اور ان کی خوشی کی انتہا نہیں ہے. فلم کے ٹریلر لانچ پر رشمیکا منڈنا نے انٹرویو دیتے ہوئے امیتابھ بچن کے ساتھ اپنی پہلی ملاقات کو یاد کیا اور کہا کہ مجھے یا د ہے کہ میں امیتابھ بچن سے اپنی سالگرہ کے موقع پر پہلی بار ملی، میں سیٹ پر ان کا انتظار کر رہی تھی جیسے ہی وہ آئے میں نے ان کو ہیلو کہا لیکن وہ مجھے کراس کرتے ہوئے سیدھے ہی چل دئیے. جب ایسا ہوا تو مجھے نہیں سمجھ میں آئی کہ میں ان کو کیا کہوں. اس کے بعد جب میں سیٹ پر گئی تو میں بہت گھبرائی ہوئی تھی میں نے امیتابھ بچن سے اپنا تعارف کروایا . شروع میں تو مجھے ایسا لگا کہ شاید امیتابھ بچن مجھے پسند نہیں کرتے. لیکن، مجھے یاد ہے، ایک دن امیتابھ بچن نے میرا ایک پوسٹر

    شئیر کیا مجھے بہت خوشی ہوئی. فلم کی شوٹنگ کے دوران مجھے امیتابھ بچن کو جاننے کا موقع ملا میرا ان سے ایک کنکشن بنا. میں نے جانا کہ وہ تو ایک بہت ہی خوبصورت انسان ہیں مجھے خوشی ہے کہ ایک تو مجھے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقع میسر آیا دوسرا یہ کہ میں نے اس لیجنڈ کی شخصیت کو قریب سے دیکھا. ایکتا کپور کی فلم گڈ بائے 7 اکتوبر کو ہندوستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہو رہی ہے. اس فلم میں رشمیکا منڈنا ، امیتابھ بچن کے علاوہ نینا گپتا بھی اہم کردار میں‌ نظر آرہی ہیں.

  • دفعہ 144 کیس: سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع

    دفعہ 144 کیس: سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانت میں 27 ستمبر تک توسیع

    اسلام آباد کی مقامی عدالت نے دفعہ 144 کے مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان اور اسد قیصرسمیت دیگرملزمان کی ضمانتوں میں 27 ستمبر تک توسیع کردی ہے جبکہ عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخوست منظور کرلی۔

    ایڈیشنل سیشن جج ظفراقبال نےعمران خان سمیت دیگرپی ٹی آئی رہنمائوں کی درخواست ضمانتوں پرسماعت کی، عمران خان، اسد قیصر اورفیصل واوڈا کے وکلا نے حاضری سے استثنی کی درخواست دی۔ وکیل بابراعوان نے موقف اپنایا کہ مقدمہ اوردلائل ایک جیسے ہی ہوں گے، عمران خان 9 حلقوں سے الیکشن لڑرہے ہیں۔ ضمنی انتخابات 25 ستمبرکو ہو رہےہیں۔ تھانہ آبپارہ میں درج مقدمہ میں دفعات قابل ضمانت ہیں۔

    عمران خان کیخلاف یہ 21واں مقدمہ ہے، جس میں ضمانت لے رہے ہیں، جج نے ریمارکس دیئے کہ دفعہ 506 ٹو میں تین سال سزا اورناقابل ضمانت ہے۔ جج نے تفتیشی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب سن رہے ہیں اگردیکھ لیں کوئی شامل نہیں تھا۔ اسےمقدمہ سےفارغ کریں، عدالت نے تمام ملزمان کی ضمانتوں میں 27 ستمبرتک توسیع کردی۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے خلاف 20 اگست کو وفاقی دارالحکومت میں شہباز گِل کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی ریلی نکال کر دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے پر مقدمہ درج کیا تھا.

    آبپارہ پولیس اسٹیشن میں 22 اگست کو درج کی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان اور دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 109، 188 (سرکاری ملازم کی طرف سے جاری کردہ حکم کی نافرمانی)، 186 (سرکاری ملازمین کے عوامی امور کی انجام دہی میں رکاوٹ ڈالنا)، 341 اور 506 (مجرمانہ دھمکی کی سزا) کے تحت درج کیا گیا.

    درخواست گزار کے مطابق عمران خان کے حکم پر پاکستان تحریک انصاف کے تقریباً ایک ہزار سے 1200 کارکنان اور حامی ہاتھوں میں جھنڈے لیے اسلام آباد کے زیرو پوائنٹ انٹرچینج کے قریب جمع ہوئے۔ اے ایس آئی نے شکایت کی کہ تحریک انصاف کے کارکنان شہباز گِل کی رہائی کے لیے نعرے لگا رہے تھے اور سڑکیں بند کرکے شہریوں کو ڈرایا اور دھمکایا۔

  • خانز کے ساتھ  کام نہیں کرنا چاہتی ایکتا  کپور نے ایسا کیوں کہا؟

    خانز کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی ایکتا کپور نے ایسا کیوں کہا؟

    بالی وڈ اداکار جتندر کی بیٹی معروف پروڈیوسر ایکتا کپورجنہوں بھارتی ٹی وی چینلزپر کامیاب ڈرامے بنائے، ایکتا نے اپنے بھائی کو لیکرفلمیں بھی بنائیں. ایکتا نے بہت سارے نیو کمرز کو اپنے ڈراموں میں چانس دیا جو کہ آج سٹارز بن چکے ہیں.لیکن اب انکے بچپن کا خواب پورا ہوا ہے یہ وہ خواب ہے جس کو آنکھوں میں سجا کر وہ بڑی ہوئی ہیں اور خواب ہے امتیابھ بچن کے ساتھ کام کرنے کا. ایکتا نے گڈ بائے کے نام سے ایک فلم بنائی ہے جس میں انہوں‌نے اپنے ڈریم سٹار امیتابھ بچن کو کاسٹ کیا ہے گزشتہ روز اس فلم کا ٹریلر لانچ ہوا اس موقع پر انہوں‌نے فلم انڈسٹری میں کام کے حوالے سے اپنے تجربے کو شئیر کیا. پریس میٹ کے دوران ایکتا نے بتایا کہ امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرنا ان کا بچپن کا خواب تھا۔ یہ پہلا موقع ہے جب ایکتا نے بگ بی کے ساتھ کسی فلم کے لیے کام کیا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی بھی خانز یا کسی اور کے ساتھ کام کرنے کی خواہش نہیں کی صرف بگ بی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش دل میں پالی. ایکتا نے کہا بچپن سے میں نے ہمیشہ صرف ایک شخص کے ساتھ کام کرنے کا خواب دیکھا تھا اور وہ تھے بگ بی۔ بچپن میں میں امیت جی کے گھر سالگرہ کی پارٹیوں میں جاتی تھی۔ امیتابھ بچن نے ایک بار میرے والد (جیتندر) سے کہا تھا کہ آپکی کی بیٹی تمام شام مجھے گھورتی رہی ہے . ایکتا نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ میں امیتابھ بچن کے علاوہ کبھی کسی کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، نہ خانز نہ کوئی اور صرف مسٹر امیتابھ بچن۔ یاد رہے کہ وکاس بہل کی ہدایت کاری میں بنی ‘گڈ بائی’ 7 اکتوبر کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

  • وزیراعظم آج ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرینگے

    وزیراعظم آج ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ علاقے کا دورہ کرینگے

    وزیراعظم محمد شہباز شریف آج ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب سے متاثرہ سگو پل کا دورہ کرینگے.سگو پل ڈیرہ اسماعیل خان سے کچلاک جانے والی اہم قومی شاہراہ N-50 پر واقع ہے.

    وزیراعظم کو سگو پل پر ٹریفک کی بحالی کے حوالے سے کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی حکام کی طرف سے بریفنگ دی جاےگی.

    قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج اور عوام کے رشتے کو توڑنے والا پاکستان کا دوست نہیں ہوسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان کے توہین آمیز بیانات پر لائحہ عمل اختیار کرنے کے حوالے سے گفتگو ہوئی، وزارت داخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف قانونی کارروائیوں پر بریفنگ دی۔

    وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جو بھی ہماری مسلح افواج اور عوام کے درمیان تعلقات کو ٹھیس پہنچانے کا ارادہ رکھتا ہے وہ پاکستان کا دوست نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے افسروں اور جوانوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے نہ صرف دشمن سے بچایا بلکہ ایک ایک چپے کی حفاظت کی اور دشمن کے دانت کھٹے کر دیئے۔ پاکستان کی افواج نے اللہ کے سہارے اور اپنے عقیدے، مصمم ارادے سے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دیئے۔

    وزیراعظم نے کہا ہے کہ ملک میں تباہ کن سیلابوں سے در پیش چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے پوری قوم متحد ہے،عوام نے جرات مندی سے اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کیلئے ایک بارپھر 1965 کی جنگ جیسے جذبے کا مظاہرہ کیا ہے۔

    سیلابوں سے ہونے والی تباہی کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلابوں سے لاکھوں گھر تباہ ہوئے اور تقریبا تین ہزار افراد جاں بحق ہوئے جن میں سینکڑوں بچے شامل ہیں، اس آفت سے بڑے پیمانے پر فصلوں کو نقصان پہنچا اور مویشی پانی میں بہہ گئے

    تاہم وزیراعظم شہباز شریف نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ہم حالیہ صورتحال سے نمٹنے کے بارے میں ایک بار پھر اپنی تاریخ کا ایک نیا باب لکھ رہے ہیں۔

  • ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے نے اسد قیصر کو آج طلب کرلیا

    ممنوعہ فنڈنگ کیس، ایف آئی اے نے اسد قیصر کو آج طلب کرلیا

    پاکستان تحریک انصاف ممنوعہ فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو آج طلب کرلیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں سابق اسپیکر اسد قیصر کو 7 ستمبر کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

    اسد قیصر کو ایف آئی اے کی جانب سے پانچواں نوٹس جاری کیا گیا ہے، ایف آئی اے نے اسد قیصرکو اس سے قبل 11، 18، 29 اگست اور5 ستمبر کو بھی طلب کیا تھا۔پاکستان تحریک انصاف کے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں دو بنک اکاؤنٹ سامنے آنے پر ایف نے تحقیقات کا آغاز کر رکھا ہے۔

    اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، کراچی اور کوئٹہ میں دو اکاؤنٹس سے اسد عمر اور قاسم سوری نے پیسے نکالے۔

    ایف آئی اے کے مطابق جولائی 2013ء میں اسد عمر کے اکاؤنٹ میں پی ٹی آئی کے اکاؤنٹ سے 15 لاکھ روپے ٹرانسفر ہوئے، یہ پیسے نجی بینک کی زمزمہ برانچ میں اسد عمر کے ذاتی اکاؤنٹ میں آئے۔ کوئٹہ میں جناح روڈ پر واقع ایک بینک سے قاسم سوری نے قسطوں میں 21 لاکھ روپے نکلوائے، یہ بینک اکاؤنٹ بھی پی ٹی آئی کا تھا جسے ظاہر نہیں کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق غیر ملکی فنڈز ٹرانسفر کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے نے 6 ملکوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، آسٹریلیا، کینیڈا، سوئٹزر لینڈ، امریکا، متحدہ عرب امارات اور سنگاپور کو خط لکھ دیا۔ایف آئی اے کے مطابق ان ملکوں سے ایم ایل اے کے تحت معلومات کے تبادلے کی درخواست کی گئی۔

    ایف آئی اے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کے جعلی اکاؤنٹس سے 2013ء میں موجودہ صدر عارف علوی کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی گئی تھی۔پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے معاملے میں ایف آئی اے نے درجنوں اکاؤنٹس کے حوالے سے اہم انکشاف کیا۔

    ذرائع کے مطابق طارق شفیع، حامد زمان اور منظور چوہدری کے درجنوں اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے جعلی اکاؤنٹس سے صدر عارف علوی کے اکاؤنٹ میں 2013ء میں رقم منتقل کی گئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق عارف علوی نے یہ اکاؤنٹ سینٹرل فنانس بورڈ کی منظوری کے بغیر کھلوایا تھا، اسی اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کو بھی رقم منتقل کی گئی۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اسلام آباد کے اکاؤنٹ سے اسد عمر کو بھی لاکھوں روپے منتقل ہوئے، اس اکاؤنٹ میں ووٹن کرکٹ لمیٹڈ دبئی سے 13 لاکھ امریکی ڈالر منتقل ہونے کا سراغ بھی ملا ہے۔

    ایف آئی اے کی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ پی ٹی آئی کے جعلی اکاؤنٹس سے 2013ء میں موجودہ صدر عارف علوی کے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کی گئی تھی۔پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کے معاملے میں ایف آئی اے نے درجنوں اکاؤنٹس کے حوالے سے اہم انکشاف کیا۔

    ذرائع کے مطابق طارق شفیع، حامد زمان اور منظور چوہدری کے درجنوں اکاؤنٹس سامنے آئے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے جعلی اکاؤنٹس سے صدر عارف علوی کے اکاؤنٹ میں 2013ء میں رقم منتقل کی گئی تھی۔

    ذرائع کے مطابق عارف علوی نے یہ اکاؤنٹ سینٹرل فنانس بورڈ کی منظوری کے بغیر کھلوایا تھا، اسی اکاؤنٹ سے پی ٹی آئی رہنما فیصل واوڈا کو بھی رقم منتقل کی گئی۔

    ایف آئی اے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اسلام آباد کے اکاؤنٹ سے اسد عمر کو بھی لاکھوں روپے منتقل ہوئے، اس اکاؤنٹ میں ووٹن کرکٹ لمیٹڈ دبئی سے 13 لاکھ امریکی ڈالر منتقل ہونے کا سراغ بھی ملا ہے۔

  • مولانا فضل الرحمان زندہ باد کے نعرے لگنے پر پرویز الہی کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے

    مولانا فضل الرحمان زندہ باد کے نعرے لگنے پر پرویز الہی کانفرنس چھوڑ کر چلے گئے

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے جامعہ اشرفیہ میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زیراہتمام ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم استحکام پاکستان کانفرنس کے عظیم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے پاکستان کے سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ کو بہت قریب سے دیکھا ہے، وہ ہمیشہ اسلام اور پاکستان کے دفاع اور تحفظ کیلئے پیش پیش رہتے ہیں، اسلام کی خدمت، جمہوریت اور ملکی دفاع کے حوالے سے ان کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس ملک کو انتشار و فساد، خانہ جنگی اور ہر قسم کے حالات سے پاک فوج اور علماء کرام نے بچا رکھا ہے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہمیشہ تمام مسالک کے رہنماؤں، دینی مدارس اور تمام مذہبی طبقات کی بھرپور خدمت کی ہے، صرف میں نہیں، اس ملک سے محبت رکھنے والا اور ملکی سلامتی کو عزیز رکھنے والا ہر شخص پاکستان کی مذہبی شناخت اور دینی معاملات کو ہمیشہ مقدم رکھتا ہے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جب تحریک لبیک پاکستان پر آپریشن کا فیصلہ ہوا اور ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جانے لگا تو اس وقت آپریشن اور تشدد سے باز رکھ کر مفاہمت کی طرف لانے کیلئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے جو کردار ادا کیا وہ آب زر سے لکھنے کے قابل ہے، اگر اس وقت جنرل قمر جاوید باجوہ اور علماء کرام معاہدہ نہ کرواتے تو پوری قوم بہت مشکلات سے دوچار ہو جاتی، اسی طرح مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کا ایشو بھی جنرل باجوہ کی خصوصی کاوشوں سے ہی حل ہوا تھا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کانفرنس کے دوران شرکا نے وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ کانفرنس انتظامیہ نے شرکا کو خاموش ہونے کا کہا لیکن شرکا مسلسل مولانا فضل الرحمان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے جس کے بعد وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کانفرنس چھوڑ کر واپس چلے گئے۔ جے ہو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پنجاب چودھری عبدالجبار نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وزیراعلی پنجاب کے خطاب کے دوران نعرے لگائے گئے جس پر انہیں کانفرنس چھوڑ کر جانا پڑا ۔

    قبل ازیں وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ جب سعودی عرب میں تبلیغی جماعت پر پابندی لگائی گئی اس وقت ایک وفد جس میں مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، مولانا محمد حنیف جالندھری، رائے ونڈ کی شوریٰ کے لوگ اور ہمارے ساتھی ایم پی اے حافظ عمار یاسر پر مشتمل وفد جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملے، آرمی چیف نے ذاتی دلچسپی لے کر سعودی فرمانروا سے بیٹھ کر ان کو باور کروایا کہ یہ دین کا کام کرنے والی جماعت ہے جنرل باجوہ نے سعودی قیادت کے ساتھ اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے اس معاملے میں بھرپور اور موثر کردار ادا کیا اور ان کی ذاتی دلچسپی سے یہ مسئلہ بھی حل ہوا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ یہ مواقع تو محض بطور مثال ذکر کئے ورنہ اس کے علاوہ بھی ملک و ملت کیلئے پاک فوج اور جنرل قمرجاوید باجوہ کا جو کردار ہے اس سے آپ مجھ سے زیادہ واقف ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم غلط فہمی میں نہ رہے کہ کسی کے پاک فوج کے ساتھ تعلقات خراب ہوں گے، مسائل کا حل جو نکلتا ہے جنرل باجوہ کی خصوصی کاوشوں سے ہی نکلتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوس میں جو کچھ ہوا وہ اس ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے محافظوں کی مشترکہ جدوجہد کا ثمر ہے، آئندہ بھی وطن کا دفاع ہو یا عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تحفظ نسل نو کے ایمان کی حفاظت ہو یا امن وامان کا قیام ہم سب نے مل جل کر کردار ادا کرنا ہے، علماء کرام ملک کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں، آپ دونوں طبقات کا ایک پیج پر ہونا اور آپس میں متحد و متفق ہونا از حد ضروری ہے۔

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ آج کے دن ہم پاک فوج کے عظیم شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، ہماری فوج وطن عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کی نگہبان ہے، 1965ء کی جنگ پاکستان کی دفاعی تاریخ کا ایک شاندار باب ہے، فروری 2019ء میں بھارتی حملے کو پاکستانی فضائیہ نے ناکام بنایا، بھارت کو نہ صرف پسپا کیا بلکہ واپس بھاگنے پر مجبور کیا، وطن کے دفاع کے جذبے سے سرشار مسلح افواج کے افسروں اور جوانوں نے دشمن کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا، پاک فوج نے ہر محاذ پر بہادری کی شاندار مثالیں قائم کیں جنہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پاک فوج نے دشمن کو ہمیشہ منہ توڑ جواب دیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے مزید کہا کہ دفاع وطن کیلئے اپنی قیمتی جانیں نچھاور کرنے والے شہداء ہمارا فخر ہیں، آج پوری قوم شہدائے وطن اور ان کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کااظہار کرتی ہے، پاکستان کے پاس دنیا کی بہترین فوج ہے۔

    چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ آج کا دن ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے اور پاکستانی تاریخ کے حوالے سے ایک یادگار دن ہے، اس دن ہم ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت سے جامعہ اشرفیہ جیسی ایسی درسگاہ میں جمع ہیں جو پاکستان، قیام پاکستان اور نظریہ پاکستان کے حوالے سے شناخت اور پس منظر رکھتی ہے، آج کے اس عظیم الشان اجتماع کا انعقاد عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جیسی عظیم جماعت نے کیا جو عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تحفظ کیلئے کئی عشروں پر محیط ایک طویل تاریخی جدوجہد رکھتی ہے، ہمارا ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے کردار کوئی آج کا نہیں بلکہ چودھری ظہور الٰہی شہید سے لے کر آج تک اللہ کریم نے محض اپنے فضل و کرم سے ہمیں عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دفاع اور تحفظ کی سعادت عطا فرمائی، پنجاب اسمبلی کی عمارت میں خوبصورت انداز سے آیات ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جگمگا رہی ہے، ہم نے سرکاری دفاتر، وزیراعلیٰ آفس، گورنر ہاؤس اور دیگر اہم سرکاری مقامات کو آیت مبارکہ سے مزین کر دیا ہے، ہر کتاب اور نصابی کتب میں جہاں جہاں آقا کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام نامی اسم گرامی آئے گا، وہاں وہاں عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اظہار اور درود وسلام بھیجنے کا اہتمام ہوگا، یہ اہتمام انشاء اللہ ہمارے لیے نجات و شفاعت اور ہماری نسلوں کے ایمان اور عقیدے کے تحفظ کا ذریعہ بنے گا، ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے کئی قانونی سقم دور کرنے اورقانون سازی کرنے کی اللہ کریم نے ہمیں توفیق دی اور بہت سی اسلام مخالف سرگرمیوں کے سدباب کا ذریعہ بنایا۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ الحمدللہ ہم نکاح نامے میں ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حلف نامہ شامل کرنے میں کامیاب ہوئے جس کی بدولت اب ہماری بچیوں کا مستقبل محفوظ ہے، انشاء اللہ آئندہ کسی بچی اور خاندان کے ساتھ دھوکہ نہیں ہوسکے گا، اس سے فائدہ یہ ہوا کہ کسی کو کوئی ابہام نہیں رہتا کہ شادی کے بعد بچیاں اور ان کی اولاد کس مذہب سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ سود کا لین دین کرنے والے جب قیامت کے دن اٹھائے جائیں گے تو ان کے چہرے کالے ہوں گے، ہم نے نجی سطح پر سود کا کاروبارکرنے کے حوالے سے بھی قانون سازی کی، اب جو بھی سودی کاروبار میں ملوث پایا جاتا ہے اس کیلئے پانچ سال کی سزا رکھی ہے، سود پر انفرادی طور پر پابندی لگا دی گئی ہے ہر طرح کا سودی لین دین ممنوع قرار دے دیا گیا ہے، سود کے اوپر جو پیسہ دیا جاتا ہے وہ سختی سے مار پیٹ کر واپس لیتے ہیں، اس پر ہم نے سزائیں رکھی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ قرآن کریم کے حوالے سے اللہ رب العزت نے بہت سا کام کرنے کی توفیق دی، قرآن بورڈ کے قیام سے لے کر قرآن کریم ناظرہ اور ترجمہ کی تعلیم لازمی قرار دلوانے تک اور اس ملک کے ہر تعلیمی ادارے کے دروازے علماء و قراء کیلئے کھلوانے اور بچے بچے کے ہاتھ میں قرآن کریم پکڑوانے کی سعادت بھی الحمدللہ ہمارے حصے میں آئی، ہم نے اسمبلی میں قانون بنایا کہ توہین آمیز مواد پر مبنی کوئی کتاب پکڑی جاتی ہے تو اس کو بھی فوری ضبط کیا جاتا ہے اور اس پبلشر پر پابندی لگا دی جاتی ہے، اسلام اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں، عقیدہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تحفظ ہو یا قرآن کریم کی خدمت وطن عزیز پاکستان کی بقاء کیلئے ضروری ہے۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے سرکاری دفاتر میں ایک سے دو بجے تک نماز ظہر کا لازمی وقفہ کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دس روز میں نوکریوں سے پابندی اٹھا لیں گے، سیلاب متاثرین کو گھر بنا کر دیں گے۔ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم استحکام پاکستان کانفرنس میں رکن پنجاب اسمبلی حافظ عمار یاسر، راسخ الٰہی، مفتی احمد علی، شیخ الحدیث حافظ فضل الرحیم، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا محبوب الحسن طاہر، مولانا اللہ وسایا اور علماء کرام کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔