Baaghi TV

Author: +9251

  • کرینہ کپور کا بیٹا تیمور کس کے جیسا بننا چاہتا ہے؟

    کرینہ کپور کا بیٹا تیمور کس کے جیسا بننا چاہتا ہے؟

    کرینہ کپور خان کا شمار بالی وڈ کی حسین اداکارائوں میں ہوتا ہے وہ اپنی خوبصورت تصویروں سے سب کو دنگ کرنے میں کبھی ناکام نہیں ہوتیں۔ اداکارہ کو حال ہی میں عامر خان کے ساتھ لال سنگھ چڈھا میں دیکھا گیا تھا۔ اگرچہ اس فلم نے باکس آفس پر اچھا بزنس نہیں کیا لیکن ان کی اداکاری کو سراہا گیا۔ کرینہ کپور کو بیبو بھی کہا جاتا ہے بیبو نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا ہے کہ ان کے دونوں بیٹے تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان بہت شرارتی ہیں۔ تیمور علی خان کے بارے میں بات کرتے ہوئے، بیبو نے طنز کیا کہ وہ اپنی عمر سے بہت آگے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ان کے والدین ہر وقت مصروف رہتے ہیں ان کو وقت نہیں دے پاتے انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ میرے بچے یہ

    سمجھیں کہ ان کے والدین انہی کی بہتر طرز زندگی کے لئے کام کررہے ہیں اس لئے ہو سکتا ہے وہ ہر وقت ان کو وقت نہ دے سکیں.کرینہ کپور نے کہا کہ میں تب سے کام پر جا رہی ہوں جب میرا بیٹا تیمور سات مہینوں کا تھا. کرینہ کپور خان نے مزید کہا کہ وہ اپنے دونوں بیٹوں کی بہترین تربیت کرنا چاہتی ہیں. انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ تیمور اپنے والد سیف علی خان کے قریب ہیں .باپ بیٹے کی جوڑی ایک ساتھ فلمیں بھی دیکھتی ہے اور تیمور اپنے باپ جیسا بننا چاہتا ہے۔

  • آئمہ بیگ کی نئے میوزک وڈیو کے لئے ڈانس ریہرسل کی وڈیو وائرل

    آئمہ بیگ کی نئے میوزک وڈیو کے لئے ڈانس ریہرسل کی وڈیو وائرل

    پاکستان کی نئی نسل کی نمائندہ گلوکارہ آئمہ بیگ کو بہت پسند کیا جاتا ہے ان کی خوبصورت آواز میں گائے ہوئے گانے پاکستان کی نامور ہیروئنز پر پکچرائز ہو چکے ہیں. آئمہ بیگ نے کم عمری میں گلوکاری کا آغاز کیا. انہیں متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا جا چکا ہے. آئمہ بیگ نہ صرف بہترین گلوکارہ ہیں بلکہ خوبصورت شکل و صورت بھی رکھتی ہیں اور خوبصورت ڈانس بھی کرلیتی ہیں. ان کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ڈانس کرتی دکھائی دے رہی ہیں . یہ وڈیو ان کے نئے گانے کی ہے جس کے لئے وہ ریہرسل کررہی ہیں. گانا ابھی منظر عام پر نہیں آیا آئمہ خود اس وڈیو میں نظر آئیں گی اسلئے وہ ڈانس کی ریہرسل بھی کررہی ہیں. ان کے مداح نہ صرف ان کے گانے کی ریلیز کا

    انتظارکررہے ہیں بلکہ ان کی اس گانے کی وڈیو ریلیز کے بھی منتظر ہیں. یاد رہے کہ آئمہ بیگ کو متعدد مرتبہ اداکاری کی آفر ہو چکی ہیں لیکن ان کی اولین ترجیح میوزک ہےاس لئے انہوں نے اداکاری کی آفرز کو رد کر دیا.آئمہ بیگ کے بارے میں یہ بھی اطلاعات ہیں کہ ان کی شہباز شگری کے ساتھ منگنی کا رشتہ اختتام پذیر ہو چکا ہے تاہم دونوں کی طرف سے ابھی اس حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق نہیں کی گئی.

  • امید کرتا ہوں اس کڑے وقت میں دنیا ہمارے ساتھ کھڑی ہو گی ہمایوں سعید

    امید کرتا ہوں اس کڑے وقت میں دنیا ہمارے ساتھ کھڑی ہو گی ہمایوں سعید

    پاکستان میں سیلاب نے جو تباہی مچائی ہے اس نے ہر کسی کا دل دہلا دیا ہے. پاکستانی اپنے بہن بھائیوں کے اس مشکل وقت میں جہاں ان کے ساتھ کھڑے ہیں وہیں پاکستان کے دوست ممالک بھی ساتھ کھڑے ہیں. اداکار و پرڈیوسر ہمایوں سعید نے ایک وڈیو پیغام کے زریعے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سیلاب زدگان کی زیادہ سے زیادہ مدد کریں. ہمایوں سعید نے مزید یہ بھی کہاکہ سیلاب نے پاکستان میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے سینکڑوں جانیں موت کے منہ میں چلی گئی ہیں ، 33 ملین سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے ہیں. اس سخت وقت میں جہاں پاکستانی اپنے بہن بھائیوں کی مدد کررہے ہیں وہیں ہمارا ہمسایہ ملک یو اے ای بھی پاکستان کی مدد کررہا ہے اس نے بڑے پیمانے پر فوڈ ،میڈیسن اور شیلٹرز پاکستان میں بھجوائے

    ہیں. ہمایوں سعید نے کہا کہ میں دنیا کے باقی ممالک سے بھی یہی توقع کرتا ہوں کہ وہ اس کڑے وقت میں پاکستان کی مدد کریں گے. انہوں نے اس وڈیو پیغام میں یہ بھی کہا کہ جو کوئی بھی سیلاب زدگان کی مدد کررہا ہے وہ بہت اچھا کررہا ہے لیکن ان سب کو چاہیے کہ وہ اپنے اردگرد کے لوگوں‌کو بھی متحرک کریں کہ وہ سیلاب زدگان کو نہ بھولیں ان کی مدد کریں. لوگ بے یارومددگار ہیں زمینی راستے کٹ چکے ہیں کئی علاقے ایسے ہیں جہاں جانا اور ضرورت کی چیزیں پہنچانا کسی امتحان سے کم نہیں‌ ہے.

  • حکومت نے سیلاب متاثرین کی امداد 28 سے بڑھا کر 70 ارب کردی

    حکومت نے سیلاب متاثرین کی امداد 28 سے بڑھا کر 70 ارب کردی

    حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے مختص کردہ امداد 28 ارب روپے سے بڑھا کر 70 ارب روپے کردی ہے۔

    وزیراعظم میاں شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری حج کوٹا، سیلاب متاثرین کی امداد سمیت دیگر امور زیر بحث آئے۔ وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد میں اضافہ کردیا ہے ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے امداد بڑھا کر 28 ارب سے 70 ارب روپے کر دی گئی ہے، اب تک 20 ارب روپے سیلاب متاثرین میں تقسیم ہوچکے ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ: 15 ارب روپے کی گرانٹ سندھ کے لیے، 10 ارب روپے صوبہ بلوچستان کے لیے، 3 ارب گلگت بلتستان کے لیے اور 10 ارب روپے خیبر پختون خوا کے لیے ہیں۔ وزیراعظم نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے دیے جا رہے ہیں جب کہ فی متاثرہ خاندان 25 روپے مختص ہیں، بی آئی ایس پی کے ذریعے متاثرین کو 70 ارب روپے پہنچائیں گے، یو اے کی طرف سے 50 ملین ڈالر کا امدادی سامان پہنچنا شروع ہوگیا، ترکی، سعودی عرب، چائنہ سے امدادی سامان آ رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ: متاثرہ علاقوں کا ابتدائی تخمینہ 28 ارب روپے لگایا گیا ہے، پاکستان میں موجود چینی کمپنیوں نے کروڑوں روپے کے چیک دیے ہیں، چین نے دو روز قبل 400 ملین کی اضافی امداد کا اعلان کیا ہے، پوری قوم اس وقت ایک لڑی میں پروئی ہوئی ہے ، میں اس وقت میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے پوری دنیا کواس حوالے سے آگاہی دی۔

    وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ: ورلڈ ایشین ڈویلپمنٹ بھی ہمارے ساتھ تعاون کر رہا ہے، اس وقت وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، میں میڈیا کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس ایشو کو اجاگر کیا۔

  • شان شاہد کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ضرار 29 ستمبر کو ریلیز ہوگی

    شان شاہد کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ضرار 29 ستمبر کو ریلیز ہوگی

    فلم ضرار جس کا پہلا ٹریلر آج سے چار برس پہلے ریلیز کیا گیاتھا لیکن ریلیز ہونے میں چار سال لگ گئے. شائقین جو کہ اس فلم کی ریلیز کے لئے کافی پرجوش تھے ان کے لئے خوشخبری ہے کہ انکا انتظار ختم ہونے کو ہے کیونکہ فلم کی ریلیز کی فائنل ڈیٹ 29 ستمبر طے کر لی گئی ہے. ایکشن، تھرلر اس فلم کی کاسٹ میں شان شاہد، کرن ملک، ندیم بیگ،رشید ناز،شفقت چیمہ اور نئیر اعجاز سمیت دیگر فنکاروں کے نام قابل زکر ہیں۔ فلم کی نمائش ڈسٹری بیوشن کلب کے اشتراک سے ملک بھر کے سینماؤں میں کی جارہی ہے۔ شان شاہد نے خود اس فلم کو لکھا ہے اور ڈائریکٹ بھی کیا ہے، شان کا کہنا ہے کہ فلم شائقین کو پسند آئیگی. ڈسٹری بیوشن کلب کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شیخ عابد کہتے ہیں‌کہ ”ضرار“ ایک منفرد موضوع کی حامل

    ہے جس میں شان نے بطور رائٹر، اداکار اور ڈائریکٹر اپنی صلاحیتوں کا جادو جگایا ہے اور اپنے سالہا سال کے تجربے کو استعمال کرتے ہوئے ایک معیاری فلم تیار ہے جو شائقین کو معیاری تفریح فراہم کرکے سینما انڈسٹری کی ترویج کے عمل کو مزید تیز کرے گی. یاد رہے کہ شان شاہد کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کو لیکر شان شاہد کافی پرجوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس فلم کو منفرد انداز سے لکھا اور بنایا شائقین نے ایسی فلم یقینا پہلے کبھی پاکستانی سینما میں نہیں دیکھی ہوگی

  • افواج پاکستان کا سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو  آپریشن جاری

    افواج پاکستان کا سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری

    افواج پاکستان کا سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی و ریسکیو آپریشن جاری ہے اور افواج پاکستان کے تمام شعبے سیلاب متاثرین کی امداد اور مدد میں پیش پیش ہیں۔

    خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور اور فیصل آباد ڈویژنوں کے تمام بڑے دریاؤں کے بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔ جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب سے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ اور اب تک مجموعی طور پر 1325 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور 12703 زخمی ہو چکے ہیں۔
    آرمی ایوی ایشن کی کوششیں
    اب تک 363 آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹر مختلف علاقوں میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کے لیے روانہ کیے جا چکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 25 پروازیں کی گئیں اور 131 پھنسے ہوئے افراد کو نکالا گیا تھا اور 32 ٹن امدادی سامان سیلاب متاثرین تک پہنچایا گیا ہے۔ مزید برآں، اب تک 3716 پھنسے ہوئے افراد کو آرمی ایوی ایشن نے ہیلی کی مدد سے نکالا ہے۔
    ریلیف کیمپس
    اب تک سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں 147 ریلیف کیمپس اور سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان جمع کرنے اور آگے تقسیم کرنے کے لیے ملک بھر میں 284 ریلیف آئٹمز کلیکشن پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔
    عطیات
    جبکہ اب تک 4247 ٹن اشیائے خوردونوش کے ساتھ 439 ٹن غذائی اشیاء اور 2163212 ادویات کی اشیاء جمع کی جا چکی ہیں۔ تاہم 3570 ٹن خوراک، 379 ٹن غذائی اشیاء اور 1778212 ادویات تقسیم کی جا چکی ہیں۔
    مزید یہ کہ پاک فوج کی جانب سے 232811 راشن پیک کے ساتھ ساتھ 1617 ٹن راشن بھی تقسیم کیا گیا۔
    طبی امداد
    اب تک 250 سے زائد میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں جن میں ملک بھر میں 97,000 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا ہے اور تین سے پانچ دن تک کی مفت ادویات بھی فراہم کی گئی ہیں۔
    اہم سرگرمیاں
    ڈیرہ اسماعیل خان میں سگو پل کی تعمیر جاری ہے اور آج تک مکمل ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ خضدار میں بجلی کی سپلائی بحال کی جاچکی ہے اور دادو، سبی اور کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن کی مرمت کا کام جاری ہے۔ کوئٹہ میں گیس کی سپلائی جزوی طور پر بحال ہوگئی ہے۔

    پاک بحریہ کی ریلیف اور ریسکیو کی کوششیں

    پاک بحریہ نے 41 ہیلی کاپٹروں کی پروازیں بھی کیں ہیں، 12176 اہلکاروں کو ریسکیو کیا گیا، 2687 خاندانوں کو شیلٹر فراہم کیا گیا، 1932 ٹن راشن، 2532 خیمے، 300 کلوگرام ادویات تقسیم کیں گئی اور ملک بھر میں اب تک 28250 مریضوں کا علاج بھی کیا گیا ہے۔
    پاک فضائیہ کی امداد اور بچاؤ کی کوششیں
    پاک فضائیہ نے فضائی پروازیں کرکے 1521 اہلکاروں کو ریسکیو کیا، 2763 خیمے، 106495 کھانے کے پیکٹ، 1161113 کلو گرام راشن، 134486 لیٹر 165 شہروں میں پانی فراہم کیا گیا۔ جبکہ لوگوں کو خوراک، خشک راشن اور طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

    پی اے ایف ہیلی کاپٹرز سیلاب سے متاثرہ افراد کو بچانے اور ان علاقوں میں مدد فراہم کرنے میں مصروف عمل ہیں کیونکہ زمینی راستے سے اکثر علاقوں میں مکمل طور پر کٹ گئے ہیں۔ علاوہ ازیں اس وقت پی اے ایف سندھ، نواب شاہ، سکھر، میرپور خاص، تلہار، جیکب آباد، سہون، اور بلوچستان سمنگلی، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ۔ پنجاب میں راجن پور اور ڈی جی خان، جی بی، گلگت اسکردو، غذر، نلتر، گانچھے۔ کے پی کے، نوشہرہ، چارسدہ، خاصگی، سیدو شریف، شانگلہ،میں اپنی امدادی و آپریشن کاروائیوں میں مصروف عمل ہے۔
    سڑکوں کی مرمتی
    ملک کے مختلف حصوں میں سڑکوں اور راستوں کی صورتحال ابھی بھی مسدود ہے N-95 – (بحرین – لائکوٹ – لائیکوٹ – کالام)، N-55 ڈی آئی خان کے قریب پروآ میں ہر قسم کی ٹریفک کے لیے، N-50 سگو میں ہر قسم کی ٹریفک کے لیے وانگو پہاڑیوں کے 24 کلومیٹر حصے میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے پل اور M-8 بند ہے۔

  • عالیہ بھٹ ، رنبیر کپور اور آیان مکھر جی نے ایک ساتھ فلم براہمسٹرا دیکھی

    عالیہ بھٹ ، رنبیر کپور اور آیان مکھر جی نے ایک ساتھ فلم براہمسٹرا دیکھی

    9 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بننے والی فلم براہمسٹرا کو عالیہ بھٹ ، رنبیر کپور اور آیان مکھر نے ایک ساتھ دیکھا ہے ، اب چونکہ اس فلم کی ریلیز میں کچھ ہی دن باقی ہیں۔ بلاشبہ یہ اس سال کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی ہندوستانی فلموں میں سے ایک ہے۔ برہمسٹرا میں امیتابھ بچن، مونی رائے اور ناگارجن اکینینی بھی اہم کرداروں میں نظر آرہے ہیں۔اس فلم کے بارے میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ 400 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار ہوئی ہے اور یہ اب تک کی سب سے مہنگی ہندی فلم ہے. فلم کی ڈائریکشن آیان مکھرجی نے کی ہے۔ برہمسٹرا 9 ستمبر کو ہندی

    کے علاوہ چار دیگر زبانوں ، تامل، تیلگو، کنڑ اور ملیالم میں ریلیز ہونے والی ہے۔فلم کی ریلیز سے قبل گزشتہ رات عالیہ، رنبیر اور ایان نے پہلی بار ایک ساتھ اپنی فلم دیکھی ان تینوں کو فلم سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔فلم میں شائقین کی دلچپسی بڑھانے کےلئے عالیہ بھٹ اور ڈائریکٹر آیان مکھر جی فلم کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی وڈیوز کو شئیر کررہے ہیں. کہا یہ بھی جا رہا ہے کہ فلم براہمسٹرا کو دنیا بھر میں 8000 اسکرینز پر ریلیز کیا جائے گا۔ ہندوستان میں 5000 اسکرینیں اور بیرون ملک 3000 اسکرینیں ہوں گی۔ برہمسٹرا کا اعلان اکتوبر 2017 میں کیا گیا تھا لیکن فلم کی شوٹنگ اور ریلیز کافی وجوہات کی بناء پر تاخیر کا شکار ہوئی. یاد رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور پہلی بار اس فلم میں بڑی سکرین شئیر کررہے ہیں.

  • سیلاب اور زلزلوں سے پاکستان میں ہرسال سوا  2 ارب ڈالر کے نقصانات کا خدشہ

    سیلاب اور زلزلوں سے پاکستان میں ہرسال سوا 2 ارب ڈالر کے نقصانات کا خدشہ

    سیلاب اور زلزلوں سے پاکستان میں ہرسال سوا 2 ارب ڈالر کے نقصانات کا خدشہ

    وسطی ایشائی ممالک میں پاکستان سب سے زیادہ سیلابوں اور زلزلوں کی زد میں ہے۔ ہر سال سوا دو ارب ڈالر کے نقصانات اور ایک ہزار سے زائد اموات کے خدشات لاحق ہیں اوراس صورتحال سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت کے پاس صرف ڈیڑھ سے 2 کروڑ ڈالر کی گنجائش ہے۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافات کئے گئے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان حکومت بھاری قرضوں اور مالی خسارے سے دوچار ہے اور ریاست میں صوبوں کے ہنگامی مالی وسائل کا کوئی تخمینہ ہی نہیں ہے۔ رپورٹ میں سالانہ 2 ارب 24 کروڑ ڈالر یا اوسطاً لگ بھگ 500 ارب روپے نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ملک میں سیلاب معاشی طور پر زلزلوں سے زیادہ تباہ کن ثابت ہو سکتے ہیں۔

    ہر سال 1 ارب 60 کروڑ ڈالر کا نقصان صرف سیلاب اور 64 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا نقصان زلزلوں سے ہونے کا اندیشہ ہے اور وسط ایشیائی ممالک میں قدرتی آفات سے ممکنہ نقصان کی یہ بلند ترین شرح ہے۔ اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں زلزلوں سے سالانہ 863 افراد ہلاک اور1 لاکھ 65 ہزار سے زائد متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ سیلاب سے سالانہ 234 ہلاکتوں اور 6 لاکھ 78 ہزار افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    پی ٹی آئی کارکنان کا مسجد میں گھس کر امام مسجد پر حملہ، ویڈیو وائرل

    پی ٹی آئی کے منحرف رکن اسمبلی کے گھر پر حملہ،فائرنگ،قاتلانہ حملہ کیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    اللہ خیر کرے گا،دعا کریں پاکستان کی خیر ہو ،شہباز شریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

    غیرت کے نام پر استعفے دینے والے آج عدالت چلے گئے، ثانیہ عاشق

    یہ بھی کہا گیا ہے کہ بلند قرضے اور مالی خسارے سے دوچار پاکستان کی 50 فیصد آبادی غربت کا شکار ہے۔ زلزلے،سیلاب اور غربت کی وجہ سے سب سے زیادہ نقصان سندھ کا ہوسکتا ہے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے وفاقی حکومت کے وسائل ناکافی بھی قرار دیئے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حکومت کے پاس ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے صرف 2 کروڑ ڈالر تک فنڈز کی گنجائش ہے۔

  • لال سنگھ چڈھا اب نیٹ‌فلیکس پر

    لال سنگھ چڈھا اب نیٹ‌فلیکس پر

    لال سنگھ چڈھا جس سے عامر خان کو بے انتہا امیدیں وابستہ تھیں ہندوستان میں یہ فلم 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنی، ساتھ ہی دنیا کے مختلف ممالک میں بھی ریلیز ہوئی. ہندوستان میں تو یہ فلم بائیکاٹ کے ٹرینڈ کی نذر ہوئی گئی لیکن دنیا کے دیگر ملکوں میں اس فلم نے اچھا بزنس کیا. فلم بنیادی طور پر ہالی وڈ کی فلم فارسٹ گمپ کا ری میک ہے. جنہوں نے فلم دیکھی ہے ان کا ماننا ہےکہ فلم اس معیار کی نہیں تھی جس کی توقع کی جا رہی تھی. کہا جاتا ہے کہ فلم پر سب سے زیادہ بائیکاٹ ٹرینڈ اثر انداز ہوا ہندوستانی سینما گھروں کے بعد اب لال سنگھ چڈھا نیٹ فلیکس پر بھی دستیاب ہو گی. نیٹ‌فلیکس پر چونکہ آج کل فلمیں دیکھنے کا خاصا رواج ہے اس لئے اب اس فلم کو اس پلیٹ‌فارم پر ریلیز کرنے

    کا پلان بنایا گیا ہے. فلم آرگنائزر کا خیال ہے کہ انڈین باکس آفس پر ناکامی کے بعد فلم کو جلد از جلد اسٹریمنگ سروس پر ریلیز کردینا چاہئے تاکہ مزید خسارے سے بچا جاسکے۔عامر خان اس فلم کے فلاپ ہونے پر کافی رنجیدہ ہیں اور ان کو خاصا نقصان بھی ہوا ہے. عامر خان نے فلم دیکھنے کےلئے ٹام ہینکس تک کو دعوت دی تھی اور پرموشنز بھی جم کر کیں تھیں لیکن فلم ہندوستان میں اچھا بزنس نہ کر سکی. تاہم اب اسے نیٹ فلیکس پر ریلیز کیا جا رہا ہے.

  • عالیہ بھٹ کے انسٹاگرام پر 70 ملین فالورز  کترینہ کیف اور دیپیکا پاڈوکون کو پیچھے چھوڑ دیا

    عالیہ بھٹ کے انسٹاگرام پر 70 ملین فالورز کترینہ کیف اور دیپیکا پاڈوکون کو پیچھے چھوڑ دیا

    بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ جن کی جمعہ کے روز فلم برہمسٹرا ریلیز ہو رہی ہے ان کے حوالے سے ایک خبر یہ ہے کہ ان کے انسٹاگرام پرفالورز کی تعداد 70 ملین ہو گئی ہے اور اس دوڑ میں انہوں نے دیپیکا پاڈوکون اور کترینہ کیف کو پیچھے چھوڑ‌دیا ہے. یوں عالیہ بھٹ بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا کے بعد دوسری سب سے زیادہ فالو کی جانے والی بالی وڈ اداکارہ بن گئی ہیں، پریانکا چوپڑہ کے انسٹاگرام پر 82 ملین کے قریب فالورز ہیں . دیپیکا پڈوکون 68.8 جبکہ کترینہ 66.7 فالورز ہیں. مجموعی طور پر دیکھیں تو یہ سال عالیہ بھٹ کے کافی لکی ثابت ہوا ہے اس سال ان کی فلم گنگوبائی کاٹھیواڑی ریلیز ہوئی جس نے کامیابی کے ریکارڈز قائم کئے اور ساتھ ہی ساتھ انہوں نے یہ ثابت کیا کہ وہ باصلاحیت اداکارہ ہیں اور

    مشکل سے مشکل کردار بھی باآسانی کر سکتی ہیں. اس فلم کے بعد عالیہ بھٹ کا شمار بالی وڈ کی ان اداکارائوں میں ہونے لگا ہے جنہوں نے ہندی سینما کے لئے شاندار کام کیا. اسی سال عالیہ بھٹ کی فلم ڈارلنگز بھی ریلیز ہوئی اس فلم میں نہ صرف انہوں نے کام کیا بلکہ اس کو پرڈیوس بھی کیا اور یہ فلم بھی کامیاب رہی. اسی سال عالیہ بھٹ نے اپنی زندگی کا ایک نیا سفر بھی شروع کیا انکی شادی رنبیر کپور کے ساتھ ہوئی. یاد رہے کہ ان کی فلم براہمسٹرا بھی بائیکاٹ کے ٹرینڈ کی زد میں ہے دیکھنا یہ ہے کہ بائیکاٹ کا یہ ٹرینڈ فلم کے بزنس پر کتنا اثر انداز ہوتا ہے.