Baaghi TV

Author: +9251

  • جنید جمشید کی  58 ویں سالگرہ: وہ ایک عظیم انسان تھے

    جنید جمشید کی 58 ویں سالگرہ: وہ ایک عظیم انسان تھے

    معروف نعت خواں جنید جمشید کی آج 58 ویں سالگرہ ہے.

    معروف سکالر، مبلغ اور نعت خواں جنید جمشید آج ہم میں نہیں ہیں مگر ان کے چاہنے والے آج ان کی 58ویں سالگرہ منا رہے ہیں ۔ جنید جمشید 3ستمبر 1964 کو کراچی میں پیدا ہوئے ، انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی لیکن وجہ شہرت موسیقی سے ملی ۔ دورانِ طالب علمی میوزک سے لگاؤ ہونے کے بعد دوستوں کے ساتھ مل کر ایک بینڈ تشکیل دیا ، جس نے 1983 میں پشاور اور پھر اسلام آباد یونیورسٹی میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

    بعد ازاں وائٹل سائن نامی اس بینڈ نے دنیا بھر میں نام روشن کیا اور ’ دل دل پاکستان ‘جیسے مشہور نغمے تخلیق کیے ۔ ان کے ملی نغمے ہر دل میں اتر گئے ، جنید جمشید نے وطن سے محبت خود بھی بہت کی اور ہم وطنوں کے دلوں کو بھی خوب گرمایا.
    2004 میں تبلیغی جماعت سے وابستگی کے بعد جنید جمشید نے موسیقی کو مکمل خیر باد کہہ دیا ۔ جنید جمشید نے حمد اور نعت خوانی سے رشتہ جوڑ لیا "میرا دل بدل دے” ،” دنیا کے ائے مسافر "، "محمد کا روضہ”، "اے نبی پیارے نبی” اور”الہی تیری چوکھٹ پر "ان کی مشہور نعتوں میں شامل ہیں۔

    اس حوالے باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صحافی ملک رمضان اسراء نے بتایا کہ: جنید بھائی ایک عظیم انسان تھے اور وہ ایسی دلکش شخصیت تھے جب آپ ان سے بات کریں تو ایسا محسوس ہوتا جیسے وہ آپ کو آپ سے بھی زیادہ توجہ سے سن رہے ہیں.

    ملک رمضان اسراء نے ایک واقع یاد کرتے ہوئے بتایاکہ: جب جنید جمشید کے ساتھ کچھ لڑکوں نے ائیرپورٹ پر بدتعمیزی کی تھی تو میں نے انہیں میسج بھیجا انہوں نے مجھے کچھ گھنٹے بعد کال کی اور ہماری تقریبا دیڑھ گھنٹہ بات ہوئی وہ اس وقت بہت افسردہ تھے لیکن مجھے کہا رمضان کاش باقی نوجوانوں کی سوچ بھی آپ جیسی وسیع ہوتی کیونکہ ہمارے ہاں تنگ نظری بہت ہے.

    جنید جمشید کے دوست کے مطابق: پھر ایسا ہوا کہ مصروفیات کے سبب ہماری بات نہ ہوسکی لیکن ایک دن جنید نے مجھے میسج بھیجا جس میں لکھا تھا کہ "میں اس وقت عرفات میں‌ ہوں اور خصوصی طور پر آپ کیلئے دعا کررہا ہوں” کال کی کوشش کی لیکن سعودیہ میں کال ممکن نہ تھی تو ہم نے میسج پر طے کیا کہ حج سے واپسی پر کراچی میں ملاقات کریں.

    ملک رمضان اسراء نے مزید کہا: جب جنید کی واپسی ہوئی تو اس وقت میں مصروف تھا اور کراچی نہ جاسکا پھر وہ تبلیغ کے سلسلہ میں چترال چلے گئے اور پھر ایک بار انہوں کہا جیسے واپسی ہوگی آپ کراچی آئیں لیکن ایک دن اچانک ٹی وی پر طیارہ حادثہ کی خبر سنی جس میں میرے پیارے دوست جنید بھی بھابھی کے ہمراہ تھے تو میں اس بہت روایا اور رات بھر ان کی حفاظت کی دعا کرتا رہا لیکن وہ اس حادثہ میں اللہ کو ہیارے ہوگئے.

    7 دسمبر 2016 کو چترال سے اسلام آباد واپس آتے ہوئے ایبٹ آباد کے مقام پر فضائی حادثے میں جنید جمشید خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ اس حادثے میں ان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ تھیں۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی آخری یادگار تصاویر پوسٹ کی تھیں جن میں انہوں نے کہا کہ ’’میں اپنے دوستوں کے ہمراہ جنت میں ہوں اور دین کا کام کررہا ہوں‘‘۔

    جنید جمشید کی حادثاتی موت پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔ جنید جمشید آج ہم میں نہیں مگر ان کی یادیں آج بھی ہر دل میں تازہ ہے۔

  • کارتک آریان کی ایسی خواہش کے جسے سن کر آپ رہ جائیں حیران

    کارتک آریان کی ایسی خواہش کے جسے سن کر آپ رہ جائیں حیران

    بالی وڈ کا نوجوان اداکا کارتک آریان جو اس وقت سپر ہیرو کہلایا جا رہا ہے بالی وڈ کے ہر دوسرے فلمساز کی کوشش ہے کہ کارتک کے ساتھ کام کیا جائے. وہ وقت دور نہیں جب کارتک آریان کو آج کا سپر سٹار کہا جائیگا. کارتک کی بھول بھلیاں ٹو نے کامیابی کے ریکارڈز قائم کرکے راتوں رات انہیں سٹارز کی صف میں لا کر کھڑا کر دیا ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ اب ان کے بارے میں زیادہ سے زیادہ جاننا چاہتے ہیں. کارتک آریان نے بتایا ہے کہ وہ ابھی بھی اکانمی کلاس میں سفر کرتے ہیں ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ” ایک پرائیویٹ جیٹ بھی ہونا چاہیے ، سپنے دیکھنا چھوڑ دوں گا کیا” ؟‌کارتک نے اپنے ایک ھالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میں جیسا پہلے تھا ویسا ہی آج بھی ہوں کامیابی نے میرا دماغ خراب نہیں کیا. میں کہاں سے

    تعلق رکھتا ہوں آج بھی فخر سے بتاتا ہوں اور میں ہمیشہ ایسا ہی رہوں گا. انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب میں اس انڈسٹری کا حصہ بنا اس وقت میرے پاس کوئی کار نہیں تھی۔ پہلی کار جو میں نے دو فلموں کے بعد خریدی تھی ایک تھرڈ ہینڈ کار تھی جو مجھے تقریباً 60,000 روپے میں ملی تھی ، اسکی حالت یہ تھی کہ اس کے ڈرائیونگ سیٹ والے دروازے میں مسئلہ تھا کھلتا نہیں تھا . یاد رہے کہ کارتک آریان نے ایک دہائی قبل اپنا کیرئیر شروع کیا ، کامیابی اور سٹر ڈم نے اب جا کے ان کے قدم چومے ہیں.

  • ‘دی فیم گیم’ سیزن 2 منسوخ؟ سنجے کپور نے افواہوں کی تردید کر دی

    ‘دی فیم گیم’ سیزن 2 منسوخ؟ سنجے کپور نے افواہوں کی تردید کر دی

    بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ویب سیریز دی فیم گیم کے ساتھ اپنے او ٹی‌ٹی کی شروعات کی جو اس سال فروری میں نیٹ فلیکس پر ریلیز ہوئی. مادھوری دکشٹ نے اس میں اپنے پرانے کوسٹار سنجے کپور کے ساتھ کئی برس کے بعد کام کیا. دونوں کو کافی پذیرائی ملی، تاہم ایک خبر کافی دن سے گردش کررہی تھی کہ مادھوری ڈکشٹ کی ‘دی فیم گیم’ سیزن 2 منسوخ ہو گئی ہے اس پر سنجے کپور نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے یہ سب افواہیں ہیں.ای ٹائمز سے بات کرتے ہوئے، سنجے کپور نے دی فیم گیم کے سیکوئل کو روکے جانے کی خبروں کو مسترد کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی افواہیں صرف یہ ثابت کرنے کے لیے چلتی ہیں کہ شو کامیاب ہے اور لوگ اس کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔ یاد رکھیں کہ

    ایسی افواہوں کا مطلب ہی یہ ہوتا ہے کہ شو بہت کامیاب ہے اور لوگ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا ہو رہا ہے۔ یہ اتنا کامیاب شو ہے اور حقیقت یہ ہے کہ لوگ اس کے بارے میں بات کر رہے ہیں اور اسکے سیکول کے آنے کے منتظر ہیں.دی فیم گیم سیزن 2 کی شوٹنگ کے شیڈول کے بارے میں بات کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ شو تحریری مرحلے میں ہے لہذا شوٹنگ ابھی شروع نہیں ہو سکتی جیسے تحریری مرحلہ ختم ہو گا یقینا شوٹنگ بھی پلان کر لی جائیگی. یاد رہے کہ مادھوری ڈکشٹ اور سنجے کپور نے نوے کی دہائی میں فلم راجہ میں ایک ساتھ کام کیا تھا فلم فلاپ رہی تھی لیکن اس کے گیت آج بھی لوگ پسند کرتے ہیں .

  • راولپنڈی: رکشے میں سوار بہن بھائی کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    راولپنڈی: رکشے میں سوار بہن بھائی کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    تھانہ صادق آباد کے علاقے ٹرالی اڈا کے قریب نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے رکشے میں سوار بہن بھائی کو قتل کردیا۔مقتولہ کے بیٹے کو بھی ایک ماہ قبل اسلام آباد میں قتل کردیا گیا تھا۔

    پولیس کے مطابق مقتولہ نورین اختر اپنے بھائی ریاض کے ساتھ رکشے میں سوار تھی کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔گولیاں لگنے سے دونوں بہن بھائی موقع پر جاں بحق ہوگے۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن اکبر نیازی نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کی نگرانی کی۔ پولیس ترجمان کے مطابق مقتولہ خاتون کے بیٹے 22 سالہ حیدر علی کو بھی ایک ماہ قبل اسلام آباد میں قتل کردیا گیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ کھنہ میں درج ہے۔ راولپنڈی اسلام آباد کی پولیس نے 3 قتل کی وارداتوں کی مشترکہ تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    دریں اثنا پولیس نے ریسکیو 1122 کی مدد سے دونوں بہن بھائیوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا۔قتل کا مقدمہ تھانہ صادق آباد میں درج کیا جائے گا۔آئی جی پنجاب فیصل شاہکار نے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
    یاد رہے کہ راولپنڈی میں اس سے قبل بھی متعدد واردات ہوچکی ہیں جبکہ اچھی بات یہ ہے گزشتہ دنوں عدالت نے ساتویں جماعت کی طالبہ کو بداخلاقی میں ناکامی پر قتل کرنے والے ٹیچر عادل زیب کو پھانسی کی سزا سنا دی تھی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق: ساتویں جماعت کی طالبہ کو بے دردی سے قتل کرنے کا اندوہناک واقعہ راولپنڈی میں پیش آیا تھا جہاں ایک ٹیوشن ٹیچر نے اپنی طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی اور ناکامی کی صورت میں طالبہ کو جان سے مار دیا گیا تھا.
    واضح رہے کہ ٹیچر عادل زیب نے جرم کا ارتکاب 12 فروری 2022 کو کیا تھا جس کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم عادل کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کردیا تھا۔ ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکہ نے صرف چھ ماہ میں ٹرائل مکمل کرکے مجرم کو سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے ہرجانے کا فیصلہ سنا دیا ہے.

    سزائے موت سے قبل عدالت مجرم کو مسلح گھر میں داخل ہونے کے جرم میں 10 سال قید اور 1 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنا چکی ہے۔ درج ایف آئی آر کے مطابق قتل کا مقدمہ راولپنڈی کے رتہ امرال پولیس نے درج کیا گیا تھا، جس کے مطابق مجرم ٹیچر عادل زیب طالبہ بریرہ زاہد کو ٹیوشن پڑھاتا تھا، اس دوران عادل زیب نے اپنی طالبہ کو جبری زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے طالبہ نے ناکام بنا دیا تھا اور بات گھر والوں کو بتادی تھی.
    معصوم طالبہ کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے میں ناکامی پر عادل زیب برہم تھا اور طیش میں آکر طالبہ کو چار مرتبہ چھرا گھونپ کر قتل کردیا تھا، جس کے بعد بچی کے والدین نے مجرم کیخلاف قانونی کاروائی کی کرتے ہوئے فورا پرچہ درج کروایا تھا جس کے بعد پولیس نے مجرم کو گرفتار کرکے عدالت کے زریعے جیل بھیج دیا تھا.

  • سشمیتا سین کس بات پر ہیں بہت زیادہ  خوش ؟

    سشمیتا سین کس بات پر ہیں بہت زیادہ خوش ؟

    بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے اپنے بھائی راجیو سین اور چارو اسوپا کی شادی کوختم نہ کرنے کے فیصلے کو بے حد سراہا ہے ان کا کہنا ہےکہ اس رشتے کو ایک اور موقع دیا جانا چاہیے ایسے ہی رشتہ ختم کرنا مناسب بات نہیں ہے. سشمیتا سین نے سوشل میڈیا پر اپنے بھائی اور بھابھی کےلئے لکھا کہ میں آپ فیصلے سے خوش ہوں. رپورٹس کے مطابق ٹی وی اداکارہ چارو اسوپا اور راجیو سین کے درمیان چند ماہ قبل سخت جھگڑا ہوا تھا اور دونوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا تھا۔ تاہم، انہوں نے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا جب انہوں نے حال ہی میں گنیش چترتھی کے موقع پر ایک دوسرے اور اپنی بیٹی زیانا کے ساتھ محبت سے بھرپور تصاویر پوسٹ کیں۔ اور کیپشن لکھا کہ انہوں نے ایک دوسرے کو طلاق دینے کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے اپنی شادی کو اچھے طریقے سے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین اس بات پر بے حد خوش ہیں کہ

    ان کے بھائی راجیو نے چارو کے ساتھ صلح کر لی ہے.سشمیتا سین کی بھابھی چارو آسوپا نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر خوبصورت خاندانی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ ’’شادیاں جنت میں بنتی ہیں لیکن انہیں چلانا ہم پر چھوڑ دیا گیا ہے . ہاں ہم نے اعلان کیا کہ ہم اپنی شادی ختم کررہے ہیں پھر ہمیں احساس ہوا کہ ہم آخری حد تک پہنچ چکے ہیں اور اس سے آگے کچھ نہیں۔ طلاق ایک ایسا آپشن تھا جس پر ہم غور کر رہے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہے اور یہ اعلان کرتے ہوئے مجھے خوشی ہے کہ ہم نے اپنی شادی کو اچھے طریقے سے چلانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔یاد رہے کہ سشمیتا سین کا اپنی بھابھی کے ساتھ کافی اچھا تعلق ہے اور نہیں چاہتیں کہ یہ رشتہ ختم ہو اس لئے انہوں نے اپنی بھابھی اور بھائی کے درمیان صلح کے فیصلے کو بہت سراہا ہے.

  • اسلام آباد پولیس کا ہر سال مفت حج کرنے والا افسران کا گروہ پکڑا گیا

    اسلام آباد پولیس کا ہر سال مفت حج کرنے والا افسران کا گروہ پکڑا گیا

    اسلام آباد پولیس کا ہر سال مفت حج کرنے والا پولیس افسران کا گروہ پکڑا گیا ہے۔

    انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد کے مطابق ہر سال مفت حج کرنے والے اسلام آباد پولیس کے افسران کا گروہ گزشتہ روز 2 ستمبر بروز جمعہ کو پکڑا گیا تھا، جس میں ایک ڈی ایس پی آٹھ بار، جب کہ سب انسپکٹر پانچ بار مفت حج کر چکے ہیں۔ آئی جی کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملوث تمام افسران اور دیگر افراد کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    آئی جی پولیس اسلام آباد اکبر ناصر خان کی ہدایت پر ہرسال مفت کا حج کرنے والے پولیس افسروں کی فہرستیں مرتب کرلی گئی ہے۔ ابتدائی مرحلےمیں پولیس کے بیس اہلکارون اورافسران کا ڈیٹا جمع کیا گیا ہے۔ ڈی ایس پی نذر محمد قریشی آٹھ بار جب کہ سب انسپکٹر پانچ بار مفت کا حج کرچکے ہیں۔ ایڈمن افسر اور دفاتر میں تعینات افسران کا قریبی اسٹاف بھی مفت حج کرنے والوں میں شامل ہے۔ مفت حج کرنے والے وزارت مذہبی امور کی ملی بھگت سے نام شامل کروا لیتے تھے۔

    کیا اس طرح حج کرنا جائز ہے؟

    ایک سرکاری آفیسر نے دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند پر سوال کیا کہ: میں سرکاری ملازم ہوں، حج کے لیے میرے پاس نہیں ہیں، بچت اور زیادہ انکم ٹیکس نہ دینے کے مقصد سے میں نے پی ایف میں مزید رقم بڑھادی ہے۔ پی ایف لینے کے لیے صرف تین یا چار ہی طریقے ہیں ،شادی ، ہوم لون یا علاج کے لیے پیسے نکال سکتے ہیں ۔ حج کے لیے پیسے نکالنے کی اجازت نہیں ہے۔ حج کے لئے پیسے نکالنے کی صورت یہ ہے کہ میں میڈکل بل پیش کروں۔ اس کے علاوہ میرے پا س کوئی راستہ نہیں ہے، کیا اس مققصد کے لیے یہ طریقہ جائز ہے؟

    تو اس کے جواب میں انہیں کہا گیا کہ: حج جب آپ پر فرض نہیں ہے تو آپ اپنے مالدار ہونے اور حج کے لائق ہونے کا انتظار کریں اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے رہیں۔ ممکن ہے اللہ تعالیٰ آپ کی دعا قبول کرلے اور اللہ کوئی آپ کے لیے جائز اسباب پیدا فرمادے، لیکن یہ طریقہ جو آپ اختیار کررہے ہیں، شرعاً جائز نہیں۔

    لہزا جب اس طرح جائز نہیں تو پھر بالکل ایک ناجائز اور حرام طریقے سے حج کیسے جائز ہوسکتا ہے.

  • دھرمیندر نے دیں دعائیں کپل شرما کو اور ساتھ ہی ایک وڈیو بھی شئیر کر دی

    دھرمیندر نے دیں دعائیں کپل شرما کو اور ساتھ ہی ایک وڈیو بھی شئیر کر دی

    کپل شرما شو جو ک بھارت کا سب سے بڑا کامیڈی شو ہے اس میں کپل شرما شوبز سلیبرٹیز کو مدعو کرتے ہیں اور ان سے ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو کرتے ہیں جو شائقین کے لئے دلچپسی کا باعث ہے . کپل شرما شو بھارت اور پاکستان میں یکساں‌مقبول ہے. مقبولیت کا یہ عالم ہے کہ پاکستان میں اس شو کی طرز کے کئی شوز بنائے گئے ہیں. کپل شرما نے انڈین اداکار دھرمیندر کو متعدد مرتبہ اپنے شو میں مدعو کیا اور ہر بار ان سے بہت خوبصورت باتیں کیں. ٹویٹر پر کسی نے دھرمیندر اور کپل شرما کے شو کے کچھ حیسن پلوں کو ” ہم مرجائیں گے” گانے کے ساتھ جوڑا اور ٹویٹر پر شئیر کیا. دھرمیندر نے اس وڈیو کو قوٹ ری ٹویٹ کر کے لکھا ” کپل تم بیٹے کے جیسے ہو جیتے رہو خوش رہو پیارے بیٹے” یاد رہے کہ کپل شرما

    کا کہنا ہے کہ جب میں نے شو شروع کیا تومیری کوئی پہچان تو تھی نہیں کہ جس سٹار کو بھی بلاتا وہ پہلی بار میبں ہی آجاتا لہذا میں دھرمیندر کے پاس گیا اور کہا سر میرے شو پہ آئیں تو دھرمیندر نے فورا حامی بھر لی یوں وہ میرے شو کے شروع کے مہمان بنے اس کے بعد دیگر سلیبرٹیز نے آنا شروع کیا. اس ھوالے سے دھرمیندر کہتے ہیں کہ میری وجہ سے اگر کسی کا بھلا ہوجائے تو اس سے زیادہ خوشی میرے لئے کوئی نہیں ہو سکتی.

  • سگریٹ پر ٹیکس چوری کرنے والے تمباکو کے کاشتکاروں کو استعمال کرکے حکومت مخالف مہم چلا رہے

    سگریٹ پر ٹیکس چوری کرنے والے تمباکو کے کاشتکاروں کو استعمال کرکے حکومت مخالف مہم چلا رہے

    سگریٹ کی غیرقانونی تجارت میں ملوث عناصر حکومت کی جانب سے تمباکو کی خریداری پر عائد کیے جانیوالی ایڈوانس ایکسائزڈیوٹی کیخلاف متحرک ہوگئے ہیں۔

    سگریٹ پر ٹیکس چوری کرنے والے عناصر تمباکو کے کاشتکاروں کو گمراہ کرتے ہوئے گرین لیف تھریشنگ یونٹس کے ذریعے تمباکو پر وصول کیے جانیوالے ٹیکسوں کیخلاف کاشتکاروں کو استعمال کرکے ایڈوانس ایکسائز ٹیکس کے خلاف مہم چلارہے ہیں جس سے محصولات کے ہدف میں20ارب روپے کی کمی کا خدشہ ہے۔

    پاکستان ٹوبیکو کمپنی کے ترجمان مدیح پاشا نے اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں سگریٹ کے ہزاروں ریٹیلرز کی نگرانی کے مقابلے میں10سے11گرین لیف تھریشنگ یونٹس کی نگرانی آسان ہے،حکومت کی جانب سے گرین لیف تھریشنگ یونٹس سے خریدی جانے والی غیرتیار شدہ تمباکو پر ایڈوانس ایکسائز ڈیوٹی کا فیصلہ سگریٹ کی صنعت کو دستاویزی شکل دینے میں اہم کردار ادا کریگا۔ انھوں نے کہاکہ اس سے قبل سگریٹ کی غیرقانونی تجارت میں ملوث عناصر مڈل مین کے ذریعے گرین لیف تھریشنگ یونٹس سے تمباکو کی گمنام خریداری کرتے تھے، یہ مڈل مین10روپے فی کلو ٹیکس بھی بخوشی ادا کرتے تھے۔

    پاکستان ٹوبیکو بورڈ کے مطابق2022میں بورڈ میں رجسٹرڈ48سگریٹ مینوفیکچررز5کروڑ 35لاکھ75ہزار کلو گرام تمباکو خریدیں گے، یہ تمام تمباکو گرین لیف تھریشنگ یونٹس سے پراسیس کرا کرخریدی جائیگی، فی کلو390روپے کے حساب سے اس مقدار پر حکومت کو20ارب90کروڑ روپے کا ایڈوانس ایکسائز ٹیکس وصول ہوگاجو مینوفیکچررز اپنی ایکسائز ڈیوٹی کی حتمی ادائیگی میں ایڈجسٹ کراسکتے ہیں تاہم سگریٹ پر ٹیکس چوری کرکے معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے پراپیگنڈے کی صورت میں سابقہ حکومت کی طرح اس حکومت میں بھی ایڈوانس ایکسائز ڈیوٹی کی وصولی خطرے میں پڑتی نظر آرہی ہے جس سے حکومتی ریونیو اہداف میں20ارب روپے کی کمی ہوگی۔

    پاکستان میں کاشت کی جانیوالی تمباکو خیبرپختون خوا اور آزاد کشمیر میں قائم گرین لیف تھریشنگ یونٹس میں لاکر پراسیس کی جاتی ہے، بڑی کمپنیوں کے اپنے گرین لیف تھریشنگ یونٹس قائم ہیں،پاکستان میں سگریٹ بنانے والی 50کے لگ بھگ کمپنیاں11گرین لیف تھریشنگ یونٹس سے تمباکو حاصل کرتی ہیں۔

  • فلڈ وکٹم بچی کا ریپ ، مشی خان کا جذباتی پیغام

    فلڈ وکٹم بچی کا ریپ ، مشی خان کا جذباتی پیغام

    جیسا کہ سیلاب نے پورے ملک میں تباہی پھیر دی ہے سینکٹروں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں، گھر بار ، مال مویشی ہر چیز پانی کا ریلہ اپنے ساتھ بہا کر لے گیا ہے. لوگ بھوک سے بلک رہے ہیں. ایسے میں ان کی بھوک کا فائدہ اٹھا کر ان کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے. ایک ایسا ہی کیس سامنے آیا ہے جس میں بچی رو رو کر کہہ رہی ہے کہ راشن دینے کے بہانے کچھ لوگوں نے اسکے ساتھ زیادتی کی اور بچی یہ بتاتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کررو رہی ہے. مشی خان اس واقعہ پر بول پڑی ہیں انہوں نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ” روز روز بچے بچیوں کے ریپ ہوتے ہیں ، انہیں قتل کر دیاجاتا ہے ، کیوں قانون حرکت میں نہیں آتا ، کیوں نہیں ان درندوں اور ہوس کے پجاریوں کو رسی کے ساتھ لٹکایا جاتا کیوں ان کو پھانسی

    نہیں دی جاتی ؟ ایسے مجرموں‌کو پھانسی دی جائے اور مثال بنایا جائے تاکہ کوئی بھی ایسا گناہ کرنے سے پہلے ہزار بار سوچے. زینب سے یہ سلسلہ شروع ہوا تھا اور آج تک نہ جانے کتنے بچے بچیاں ریپ کا شکار ہوئے ہیں ، ایسا کچھ واقعہ رونما ہو جائے تو بس ٹویٹر پر ایک ٹرینڈ چلتا ہے دو دن کےلئے اس کے بعد کسی اور طرف بات چلی جاتی ہے. فلڈ وکٹم بچی کو آٹے کی بوری کے پیچھے زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ، کیا ہو گیا ہے ہماری قوم کو ان کی ہوس کیوں نہیں‌کم ہوتی ؟ہمارا نظام کب بدلے گا کب ایسے ملزمان کو سزا ملے گی ، چھوٹی چھوٹی بچیوں کے ریپ ہورہے ہیں اور سب خاموش بیٹھے ہیں کیوں؟‌.

  • اے این ایف کی کارروائیاں، متعدد افراد سے بھاری مقدار میں منشیات پکڑی گئی

    اے این ایف کی کارروائیاں، متعدد افراد سے بھاری مقدار میں منشیات پکڑی گئی

    اے این ایف نے مختلف شہروں میں کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرکے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    نجی ٹی وی کے مطابق ایک مسافر کے پیٹ سے ہیروئن بھرے 100 کیپسول برآمد کرلیے گئے۔ حکام کے مطابق ملزم پشاور ائرپورٹ سےپرواز نمبر PA-612 کے ذریعے سفر کر رہا تھا۔ ایک دوسری کارروائی کوئٹہ کے مستونگ روڈ پر کی گئی، جس میں محمد رفیق نامی ملزم سے 5 کلوگرام چرس برآمد کرلی گئی۔ اے این ایف کی جانب سے تیسری کارروائی اسلام آباد میں واقع بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے دفتر میں کی گئی، جہاں سے ناروے بھیجے جانے والے پارسل میں موجود میز کورز میں جذب شدہ 0.910 گرام آئس پکڑی گئی۔

    علاوہ ازیں جی ٹی روڈ جہلم کے قریب پک اپ سے 2.400 کلوگرام افیون اور 43.200 کلو گرام چرس برآمد کرلی گئی۔ دریں اثنا اسلام آباد ٹول پلازہ کے قریب آلٹو کار کے سی این جی سلنڈر سے 24 کلو گرام منشیات برآمد کرکے کار میں سوار 2 مُلزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس کے حکام کے مطابق مختلف شہروں میں ہونے والی کاروائیوں کے دوران 6 گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

    واضح‌رہے کہ گزشتہ دنوں ائیر پورٹس سکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پاکستان سے بیرون ملک جانے والے مسافر سے منشیات برآمد کرکے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی تھی۔ اے ایس ایف کے عملے نے اسلام آباد ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے قبضے سے اعلیٰ کوالٹی کی 1.160 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر لی گئی.

    ترجمان اے ایس ایف کے مطابق مسافر امجد علی دوحا جانے کے لیے اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچا تھا، مسافر نے ہیروئن دستی بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی تاہم اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔ اے ایس ایف حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔