Baaghi TV

Author: +9251

  • کترینہ کترینہ ہے میں‌ میں‌ ہوں شہناز گل

    کترینہ کترینہ ہے میں‌ میں‌ ہوں شہناز گل

    بگ باس 13 سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اور خود کو پنجاب کی کترینہ کیف کہنے والی شہناز گل نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میں سلمان خان کی شکرگزار ہوں‌ کہ انہوں نے مجھے پہلا چانس اپنی فلم میں دیا، اس کے بعد مجھے جان ابراہیم اور رتیش دیشن مکھ ،نورا فتحی کے ساتھ کاسٹ کیا گیا ہے. میرا سفر ابھی شروع ہوا ہے مجھے ابھی بہت زیادہ کام کرنا ہے. میری خواہش ہے کہ میں بہت آگے تک جائوں اور ہر انسان کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ وہ آگے بڑھتا رہے. شہناز گل نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کترینہ کترینہ ہے میں میں ہوں‌، میں‌کترینہ کیف کو بہت پسند کرتی ہوں‌ لیکن میں چاہتی ہوں کہ لوگ مجھے شہناز گل کے نام سے جانیں اور پہچانیں‌ .مجھے خود کی شناخت بنانی ہے اور اسکے لیے میں بہت زیادہ محنت کررہی ہوں. میں‌بناوٹی نہیں‌ ہوں نہ

    مجھے ایسا بننا ہے مجھے نیچرل رہنا پسند ہے اسی لئے جو میں ہوں‌ وہی دوسروں‌ کو دکھاتی ہوں‌ وہی بولتی ہوں. شہناز گل نے یہ بھی کہا کہ کب کس کی قسمت بدل جائے اور وہ کہاں سے کہاں پہنچ جائے کسی کو نہیں پتہ اسلئے کبھی کسی کو جج نہیں‌ کرناچاہیے کیا پتہ کل وہ کسی ایسی جگہ پہنچ جائے کہ آپ نے جو بولا وہ بیک فائر ہو جائے. شہناز گل نے کہا کہ انسان کبھی بھی کسی حال میں خوش نہیں‌ ہوتا اسکے پاس جتنا بھی آجائے اسکو مزید کی خواہش ہوتی ہے. میں اپنی موجودہ زندگی سے بہت خوش اور مطمئن ہوں لیکن مجھے ابھی بہت آگے جانا ہے کام کرنا ہے.ایک سوال کے جواب میں‌ شہناز نے کہا کہ مجھے راجکمار رائو کے ساتھ کام کرنا ہے.

  • کس کورویوگرافر کے ساتھ کام کرنے سے پہلے مادھوری ڈکشٹ ٹینشن سے ہوئیں بیمار

    کس کورویوگرافر کے ساتھ کام کرنے سے پہلے مادھوری ڈکشٹ ٹینشن سے ہوئیں بیمار

    بالی وڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ایک عہد جیا ہے، ایسا عہد کے جس میں‌ مادھوری نمبر ون کی پوزیشن پر رہیں وہ بہت اچھی اداکارہ تو ہیں ہی بہترین رقاصہ بھی ہیں. ان کے کریڈٹ پر سپر ہٹ گانے ہیں اور ہر گانے پر ڈانس اپنی مثال آپ ہے. آج بھی مادھوری کے گانوں‌ پر ڈانس کیا جاتا ہے اور نوجوان نسل مادھوری ڈکشٹ کے ڈانس سٹیپسس فالو کرتی ہے. نوے کی دہائی میں ایک فلم آئی پکار ، اس فلم میں مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ انیل کپور بھی تھے. فلم کے گانے کافی ہٹ ہوئے، اس میں ایک گانا تھا کے سرا سرا اس گانے کا ڈانس آج بھی مقبول ہے ، مشکل ڈانس سٹیپس تھے لیکن مادھوری نے مہارت کے ساتھ اٹھائے. اس گانے کے کوریو گرافر پرابھو دیوا تھے، مادھوری کہتی ہیں‌ کہ جب مجھے کہا گیا کہ ایک گانا ہے آپ نے اس پر ڈاانس کرنا ہے میں‌نے کہا کہ ٹھیک ہے لیکن یہ تو بتائو کہ کوریوگرافر ہے کون جب مجھے بتایا گیا کہ کوریوگرافر پرابھو دیوا ہے تو

    میں‌ نے کہا کہ او مائی گاڈ اتنا بڑا ڈانسر، پھر جب یہ بتایا گیا کہ تمہارے ساتھ وہ خود بھی ڈانس کریں گے تو میرے تو جیسے چھکے ہی چھوٹ گئے کیونکہ پرابھو دیوا بہت بڑا ڈانسر تھا . میں نے اتنی ٹینشن لی کہ مجھے بخار چڑھ گیا اور تین دن تک شوٹنگ ہی نہیں‌ ہوئی رک گئی، میں گھر میں بخار سے پڑی ہوئی تھی اب کتنے دن کام رک سکتا تھا سیٹ پر آنا پڑا جس میں‌سیٹ پر آئی تو پرابھو دیوا نے مجھے کہا میڈم آپ بہت اچھا ڈانس کرتی ہیں یہ مشکل ڈانس نہیں‌ ہے یہ ایسے ایسے کرنا ہے بس کر تو لیا لیکن بہت نروس رہی میں سارا وقت.

  • میرا اسلام پر یقین نہیں ہے عرفی جاوید کا  کنٹرورشل بیان

    میرا اسلام پر یقین نہیں ہے عرفی جاوید کا کنٹرورشل بیان

    سوشل میڈیا سٹار عرفی جاوید اپنی بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے عموما رہتی ہیں تنقید کی زد میں. بھارت میں ایک طبقہ ایسا بھی ہے جو عرفی جاوید پر پابندی عائد کرنا چاہتا ہے.عرفی جاوید نہایت واحیات قسم کی ڈریسنگ کرتی ہیں. وہ راکھی ساونت سے کافی انسپائر ہیں اور راکھی کہتی ہیں کہ عرفی میری چیلی ہے. عرفی جاوید نے میڈیا سے کہا کہ ان کو میڈیا سے شکایت ہے کیونکہ کچھ میڈیا ہائوسز میرے خلاف لکھتے ہیں اور میرے لباس پر تنقید کرتے ہیں، حالانکہ لوگ مجھ سے پیار کرتے ہیں لیکن پتہ نہیں کیوں‌ کچھ میڈیا ہائوسسز کو میرے سے مسئلہ ہو رہا ہے. عرفی نے

    اپنے سامنے کھڑے میڈیا سے کہا کہ آپ لوگ میرا ساتھ دیں اور جس کی جو مرضی ہے پہننے دیں. ایک سوال کے جواب میں‌عرفی نے یہ بھی کہا کہ میں‌اسلام کیا کسی بھی مذہب پر یقین نہیں رکھتی کیونکہ یہ مذہب انسانوں‌ کے بنائے ہوئے ہیں. میں‌جو ہوں جیسی ہوں ایسی ہی رہوں گی جسکو جو بھی مسئلہ ہے وہ اسکا مسئلہ ہے میرا نہیں‌. عرفی نے کنٹرورشل فلم دا کشمیر فائلز کا بھی زکر کیا اور کہا کہ کشمیری پنڈتوں کے ساتھ غلط ہوا تھا اگر وہ فلم کے زریعے اسکا اظہار کررہے ہیں تو اس میں برا کیوں‌ منایا جا رہا ہے بلکہ قبول کیا جانا چاہیے کہ ان کے ساتھ برا ہوا ، میں نے فلم دیکھی مجھے بہت اچھی لگی.

  • شادی کا فیصلہ کرنے سے پہلے ہمایوں سعید کیوں روئے؟

    شادی کا فیصلہ کرنے سے پہلے ہمایوں سعید کیوں روئے؟

    اداکار و پرڈیوسر ہمایوں سعید کی فنی صلاحیتوں کا قائل کون نہیں‌ ہے؟ ہر دلعزیز ہیں ان کو بہت پسند کیا جاتا ہے. شوبز انڈسٹری میں ان کو تین دہائیاں مکمل ہونے والی ہیں. اس دوروان انہوں نے فلموں ڈراموں میں‌کام کیا ، ڈرامے پرڈیوس بھی کئے اور کر بھی رہے ہیں، انہیں ہر پراجیکٹ کے ساتھ مزید پذیرائی ملی. ہمایوں سعید کے کیرئیر کے دوران ان کا نام کئی ہیروئینز کے ساتھ جڑا لیکن سب کچھ افواہوں کی حد تک ہی رہا ، ایکبار تو یہاں تک کہہ دیا گیا کہ اداکارہ عائشہ خان کے ساتھ ہمایوں سعید نے شادی بھی کرلی ہے لیکن ایسا کچھ نہ تھا. کون نہیں‌جانتا کہ ہمایوں سعید نے ثمینہ کے ساتھ محبت کی شادی کی اورگھر والوں کی نارضگی مول لیکر کی. اس حوالے سے بات کرتے

    ہوئے ہمایوں سعید نے فیشن آئی کون فریحہ الطاف کو بتایا کہ میری اور ثمینہ کی کافی وقت تک بات چلتی رہی، پھر ایک ایسا وقت آگیا کہ جب فیصلہ کرنا تھا کہ شادی کرنی یا نہیں، مجھے لگا کہ ثمینہ کی شادی کی کہیں اور نہ ہوجائے اس لئے رونا شروع کر دیا بس یہی وہ لمحہ تھا جب میں نے سوچ لیا کہ ثمینہ سے شادی کرنی ہے ، میرے گھر والوں‌کو جب اس فیصلے کے بارے میں پتا چلا تو یقینا انہوں نے اعتراض کیا، والدین کہتے تھے کہ ابھی تمہاری عمر نہیں ہے شادی کی ، لیکن میں‌ فیصلہ کر چکا تھا لہذا شادی کی اور ثمینہ سے کی یہ شادی الحمد اللہ آج تک چل رہی ہے.

  • ناقدین کو منہ توڑجواب ، ہمایوں سعید کے لئے لکھتا رہوں گا خلیل الرحمان قمر

    ناقدین کو منہ توڑجواب ، ہمایوں سعید کے لئے لکھتا رہوں گا خلیل الرحمان قمر

    فلم لندن نہیں‌ جائونگا کی ریلیز کے بعد ہمایوں سعید پر ان کی عمر کو لیکر کافی تنقید کی گئی کہا گیا کہ پچاس سال کا آدمی ہیرو کا کردار کیسے کر سکتا ہے، کسی نے کہا کہ جو کردار ہمایوں سعید نے کیا ہے وہ کسی نوجوان لڑکے کو کرنا چاہیے تھا، ایک بڑے طبقے کی تنقید کے باوجود فلم سپر ہٹ ہوئی اور لوگوں کی بڑی تعداد نے سینما گھروں‌ کا رخ کیا . دبئی اور لندن میں فلم نے ریکارڈ توڑ بزنس کیا. یوں لندن نہیں‌جائونگا اس سال کی سب سے بڑی ہٹ فلم بن گئی. اس کہانی کو خلیل الرحمان قمر نے لکھا ہے، خلیل الرحمان قمر اس سے پہلے بھی ہمایوں سعید کے

    لئے پنجاب نہیں‌جائونگی لکھ چکے ہیں. وہ فلم بھی سپر ہٹ رہی. خلیل الرحمان پر تنقید ہوئی تو انہوں نے کہا کہ جب تک مجھ میں‌ دم ہے میں‌ ہمایوں سعید کے لئے لکھتا رہوں گا جس کو جو بولنا ہے بولتا رہے. خلیل الرحمان قمر نے کہا کہ ہمایوں سعید میرے اچھے دوست تو ہیں‌ ہی لیکن بہترین اداکار بھی ہیں. یاد رہے کہ خلیل الرحمان قمر نے ہمایوں سعید کے لئے ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو بھی لکھا تھا اس کو بھی ندیم بیگ نے ہی ڈائریکٹ کیا تھا. یہ ڈرامہ اپنے پاور فلم ڈائیلاگز کی وجہ سے سپر ہٹ ہوا بلکہ اس کی کامیابی نے کئی سال کے ریکارڈ توڑے.

  • فلم پٹنے کے بعد عمران اشرف کی چھوٹی سکرین پر واپسی

    فلم پٹنے کے بعد عمران اشرف کی چھوٹی سکرین پر واپسی

    چھوٹی سکرین پر کامیابیاں سمیٹنے کے بعد اداکارعمران اشرف نے بڑی سکرین پر قسمت آزمانے کی کوشش کی. رواں برس عید الفطر پر ان کی فلم دم مستم ریلیز ہوئی، اس فلم میں ان کے ساتھ چھوٹی سکرین کی ہی اداکارہ امر خان تھیں امر کہانی کی مصفہ بھی تھیں. فلم کی جم کر پروموشنز کی گئی یہاں تک کہ ریلیز کے بعد بھی کئی مہینوں تک فلم کی پرموشنزجاری رہیں لیکن عوام کو فلم پسند نہ آئی اور بری طرح پٹ گئی، یوں عمران اشرف کے فلمی کیرئیر پر پہلی فلم نے ہی سوالیہ نشان چھوڑ دیا. عمران اشرف فلموں میں پٹنے کے بعد ڈرامہ سیریل سانول یار پیار کے ساتھ چھوٹی

    سکرین پر واپسی کررہے ہیں. اس میں ان کے ساتھ اقرا عزیز ہوں گی. ڈرامے کو وجاہت رئوف ڈائریکٹ کررہے ہیں جبکہ شازیہ وجاہت پرڈیوسر ہیں، لکھاری ہاشم ندیم ہیں. اس ڈرامے میں‌ اداکار فیروز خان بھی نظر آئیں گے. عمران اشرف کی جوڑی اقرا عزیز کے ساتھ کافی پسند کی جاتی ہے دونوں نے ڈرامہ سیریل رانجھا رانجھا کر د ی میں ایک ساتھ کام کیا تھا دونوں‌ کی پرفارمنس نے شائقین کے دل جیت لئے تھے، رانجھا رانجھا کر دی کے بعد شائقین ان دونوں‌ کو ایک ساتھ دیکھنے کے لئے بے تاب تھے لیکن اب ان کے لئے خوشخبری ہے کہ ڈرامہ سیریل سانول یار پیار میں‌ایک ساتھ دیکھ سکیں گے.

  • ڈیرہ اسماعیل خان: سیلاب متاثرین کا سامان لوٹنے والے متعدد ملزمان گرفتار جبکہ مزید کیخلاف چھاپے

    ڈیرہ اسماعیل خان: سیلاب متاثرین کا سامان لوٹنے والے متعدد ملزمان گرفتار جبکہ مزید کیخلاف چھاپے

    ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب متاثرین کا سامان لوٹنے والے ملزمان کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کے مطابق گزشتہ روز سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے جانے والی گاڑی کو سڑک پر لوٹنے والے واقعے میں ملوث مرکزی ملزمان کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او کیپٹن (ر) نجم الحسنین لیاقت کے نوٹس پر ڈی ایس پی حافظ محمد عدنان خان نے کاروائی کرتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
    https://www.facebook.com/watch/?v=1152169328667724
    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ امدادی سامان کو چند لوگ لوٹ رہے ہیں۔ ان افراد کی شناخت حضرت اللہ وزیر، لائق زمان وزیر، نیب خان وزیر اور شبا نور وزیر کے نام سے ہوئی ہے۔

    ڈی ایس پی نے اپنے بیان میں کہا کہ اس طرح کی گھناؤنی حرکت کرنے والوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، باقی ملوث لوگوں کو بھی گرفتار کرکے جلد منظر عام پر لایا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پشہ پل، یارک کے قریب سیلاب ذدگان کے امدادی سامان سے بھرے ٹرک کو لوٹنے والوں اور انکے ماسٹر مائنڈز کے خلاف پولیس آپریشن جاری کیا گیا تھا.

    تھانہ صدر کی حدود میں کچھ افراد کی پلاننگ کے تحت سیلاب ذدہ علاقوں میں امدادی سامان اور خوراک سے بھرے ٹرک کو پشہ پل کے قریب زبردستی روک کر لوٹ مار شروع کر دی گئی تھی جس پر عوام میں شدید تشویش پھیل گئی تھی تاہم ڈی ایس پی صدر عدنان خان کی بروقت کاروائی پر تھانہ صدر پولیس نے انکی نگرانی میں لوٹ مار میں ملوث افراد کیخلاف آپریشن شروع کردیا تھا.

    ملوث افراد کو فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کرنے کے لیئے چھاپے مارے جارہا ہیں پولیس کی جانب سے بروقت کاروائی پر عومی حلقوں اور بالخصوص سیلاب زدگان کی امداد مصروف عمل ٹیموں نے پولیس سراہا اور سکھ کا سانس لیا.

  • آئی ایم ایف سے رقم ملنے کے باوجود انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

    آئی ایم ایف سے رقم ملنے کے باوجود انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا

    آئی ایم ایف سے رقم ملنے کے باوجود انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہوگیا ہے۔

    جمعہ کو ٹریڈنگ کے آغاز میں انٹربینک میں ڈالر 40 پیسے مہنگا ہوکر219 روپے کا ہوگیا۔انٹر بینک میں ڈالر 38 پیسے مہنگا ہوکر 218.98 روپے پر بند ہوا۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں آج ڈالر کی قدر میں زیادہ بڑا اضافہ ہوا اورکرنسی مارکیٹ میں ڈالر 4 روپے مہنگا ہوکر 223 روپے پربند ہوا۔

    اس سے قبل انٹربینک میں امریکی ڈالرکی قیمت 3 دن میں سوا 4 روپے نیچے آئی تھی۔ جمعرات کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر2روپےمہنگاہوکر220روپےکاہوگیا تھا جب کہ انٹربینک مارکيٹ میں ڈالر15پیسےسستا ہوکر218.60 روپے پربند ہوا تھا۔ کرنسی ڈیلرز نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام بحال ہونے سے روپیہ تگڑا اور ڈالر کمزور ہوگا تاہم ڈالر کی قدر میں اتارچڑھاؤ دیکھاگیا۔اگست میں درآمدات اور تجارتی خسارہ بڑھنے سے روپے پر دباؤ آیا۔

    واضح‌ رہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے قرض کی قسط ملنے پر پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری آئی تھی اور گزشتہ روز کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 2روپے25پیسے سستا ہو گیا تھا۔ فاریکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی کے بعد انٹربینک میں ڈالر 216روپے50پیسے پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔

    جبکہ آئی ایم ایف سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو 1.16 ارب ڈالر موصولی اور اقوام متحدہ اور مختلف ممالک کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے مالی امداد آنے سے ذرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ جاری رہا تھا۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 1.48 روپے کمی سے 217.27 روپے کا ہوگیا تھا.

    اس وقت ماہرین کا کہنا تھا کہ امریکا اور ایران کے درمیان ایٹمی ہتھیاروں کا معاہدہ طے پانے سے ایرانی تیل کی سپلائی بحال ہونے سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں نمایاں کمی کے امکانات روشن ہوگئے تھے جس سے پاکستان بھرپور انداز میں استفادہ کرسکے گا اور ملک کا آئل امپورٹ بل میں بھی نمایاں کمی سے معیشت کو سہارے کی امید کی گئی۔

  • تحریک انصاف والے ملک کے خلاف سازش میں مصروف ہیں. وزیر مملکت مصدق ملک

    تحریک انصاف والے ملک کے خلاف سازش میں مصروف ہیں. وزیر مملکت مصدق ملک

    پورا ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے لیکن تحریک انصاف ملک کے خلاف سازش میں مصروف ہیں.

    وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا ہے کہ پورا ملک سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے لیکن تحریک انصاف ملک کے خلاف سازش میں مصروف ہیں. وزیر مملکت نے مزید کہا کہ اس وقت لوگ مشکل میں ہیں اور ہمیں توقع تھی سابق وزیر اعظم عمران خان بجائے سیاست کے اس مشکل کی گھڑی میں سیلاب زدگان کی بات کریں گے لیکن انہوں نے کہیں بھی سیلاب زدگان کی بات نہیں کی ہے.

    وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک کا کہنا ہے کہ کہا آئی ایم ایف کو خط لکھے گئے اور ملک کے خلاف سازش کی گئی حالانکہ یہ وقت ایسا جس میں سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے بیٹھ کر فریاد کررہے ہیں، اور ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے، اور شوکت ترین کو جب کہا گیا کہ ریاست متاثر ہوگی تو انہوں نے جو کہا آپ نے سنا ہے.

    مصدق ملک کے مطابق: ساری زنسگی کرکٹ کھیل کر بھی چیئرمین تحریک عمران خان کے اندر سپورٹ مین اسپرٹ نظر نہیں آئی، اور ناہی عمران خان آج تک کسی شہید کے گھر گئے ہیں کیونکہ یہ موصوف درحقیقت انا پرست ہیں.

    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہےکہ عمران خان جتنے بھی مقبول ہوجائیں لیکن ان پر وہی قانون لاگو ہوگا جو سب پر لاگو ہوتا ہے۔ فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان چاہتے ہیں کہ ان کے تمام مقدمات کسی سرد خانے میں ڈال دیے جائیں،پہلا اانقابی دیکھا ہے جو ڈرپوک اور بزدل ہے۔

    طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان اتنے مقبول نہیں جتنے ذوالفقار علی بھٹو اور نواز شریف ہیں۔ لیگی رہنما نے کہا کہ شوکت ترین کو پڑھا لکھا سمجھتے تھے لیکن وہ توجاہل نکلے۔عمران خان کہتے ہیں کہ مجھے دیوار سے نیں لگاؤ،لگتا ہے کہ یہ این آر او مانگ رہے ہیں۔ طلال چوہدری نے کہا کہ آئی ایم ایف سے پاکستان کا معاہدہ ہوگیا ہے، اب شہباز شریف کی ذمہ داری ہے کہ مہنگائی کم کی جائے۔اب عام آدمی کو بجلی کے 300 یونٹس پر ریلیف ملے گا۔

    انھوں نے کہا کہ اب جب چھوٹے چھوٹے مقدمات میں گرفتاریاں ہوتی ہیں تو تحریک انصاف کو اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیاں یاد آتی ہیں۔ توشہ خان کیس میں سزا آن کے کرتوتوں کا نتیجہ ہے۔ غیرملکی حکمران کا دیا ہوا ٹی سیٹ 3500 روپے میں لے کر خان صاحب نے منفرد کارنامہ سر انجام دیا اور انھوں نے تو ٹشو پیپر اور گلدان تک نہیں چھوڑا۔

  • سپریم کورٹ نے سرکاری زمینوں پر سیاستدانوں کے نام کی تختیاں لگانے سے روک دیا

    سپریم کورٹ نے سرکاری زمینوں پر سیاستدانوں کے نام کی تختیاں لگانے سے روک دیا

    سپریم کورٹ نے متروکہ وقف املاک کی زمین کی ملکیت سے متعلق درخواست خارج کرتے ہوئے سرکاری زمینوں پر سیاستدانوں کے نام کی تختیاں لگانے سے روک دیا۔

    باغی ٹی وی اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے متروکہ وقف املاک کی زمین کی ملکیت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے کہا کہ سیاست دان حکومتی زمینوں پر اپنے نام کی تختی کیسے لگا سکتے ہیں؟۔ اگر کوئی سیاست دان اپنی ذاتی زمین ریاست کو دینا چاہے تو اس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

    عدالت نے کہا کہ حکم نامے کی کاپی حکومت پنجاب،چیف سیکرٹری اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو ارسال کی جائے۔ دوران سماعت متروکہ وقف املاک بورڈ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ راولپنڈی میں سید پور روڈ کے قریب زمین کو وفاقی حکومت نے کچی آبادی قرار دیا۔ کچی آبادی 1992ء میں ڈکلئیر ہوئی اور 2008ء میں پرویز الٰہی نے شہریوں کو ملکیت کی اسناد سونپی۔ اسناد دینے پر پرویز الٰہی کے نام تختی لگائی گئی۔

    وکیل کے مطابق کچی آبادی کی زمین میں دھرم شالا بھی ہے جو متروکہ وقف املاک کی ملکیت بنتی ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے استفسار کیا کہ متروکہ وقف املاک کی زمین کی ملکیت کا کیا ثبوت ہے؟۔ متروکہ وقف املاک بورڈ نے کچی آبادی پر بنے دھرم شالا کا حق دعویٰ پہلے نہیں کیا نہ ملکیت کے کوئی ثبوت ہیں۔

    بعد ازاں عدالت نے متروکہ وقف املاک کی درخواست خارج کر دی۔