Baaghi TV

Author: +9251

  • ہارون شاہد نے بنوا لیا اپنا مذاق

    ہارون شاہد نے بنوا لیا اپنا مذاق

    مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے ٹویٹر پر انگلش اخبار کی ایک خبر شئیر کی جس کی ہیڈنگ کچھ یوں تھی. ” کوئی تبصرہ نہیں. 266 سیکیورٹی اہلکار پی ٹی آئی چیمین کی حفاظت کر رہے ہیں۔ان کی سیکیورٹی پر ماہانہ 20 ملین روپے خرچ ہوتے ہیں”۔ اس ٹویٹ کو قوٹ ری ٹویٹ کرکے عمران خان کے بہت بڑے مداح اداکار ہارون شاہد نے لکھا کہ ”20 ملین ماہانہ؟ معذرت لیکن یہ اس آدمی کے لیے کافی نہیں ہے جو 2 گھنٹے میں 5 بلین اکٹھا کر سکتا ہے۔ خان صاحب کے لیے مزید سیکیورٹی پلیز” یعنی ہارون شاہد کو لگتا ہے کہ بیس ملین جو عمران خان کی سیکیورٹی پر خرچ ہورہے ہیں وہ بہت کم ہیں اس سے کہیں زیادہ خرچ ہونے چاہیں. ہارون شاہد کے ایسے ٹویٹ پر ان کا بنا مذاق. ہارون شاہد کی اس پوسٹ کے نیچے اعجاز نامی ایک صارف نے لکھا ” عمران نے چار سالوں میں ملک کو ڈیفالٹ کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے،کچھ

    بھی نہ کر سکا اور اب سٹار پلس کے ڈراموں کی طرح کی ٹیلی تھون کا کھیل کھیل رہا ہے”. عمر خیام خان نامی ایک صارف نے لکھا ” لیکن عمران خان تو اس نوآبادیاتی طرز کے پروٹوکول سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتے تھے اور سائیکل پر دفتر آنے والے وزیر اعظم کے مغربی انداز کو اپنانا چاہتے تھے”۔ اس کے علاوہ اور ایک معروف ویب سائٹ‌نے طنزیہ لکھا ” ہارون شاہد کے مطابق عمران خان کی سیکیورٹی پر بیس ملین خرچ ہونا کچھ بھی نہیں ہے ” .

  • آئی ایم ایف کو معلوم ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی اکثریت کمزور ہے. شیخ رشید

    ایم ایف کو معلوم ہے کہ پاکستان میں موجودہ امپورٹڈ حکومت کی اکثریت کمزور ہے اور لوگ سڑکوں پر آسکتے ہیں.

    سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ: ایم ایف کو معلوم ہے کہ موجودہ حکومت کی اکثریت کمزور ہے اورلوگ سڑکوں پر آسکتےہیں۔ انہوں نے مزید دعوی کیا کہ پیٹرول اوربجلی مزید مہنگی ہونے جارہی ہے اور وہ وقت دورنہیں جب کارخانیں اوردکانیں بند ہونگی، لوگ سڑکوں پرہونگے۔انکا کہنا تھا کہ: سیلاب سیاسی پوائنٹ اسکورنگ بن گیا ہے۔ ڈالر3روپے اور بڑھ گیاہے۔دوست ممالک سرمایہ کاری کی بات کررہے ہیں،کیش کی نہیں


    سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا خیال ہے کہ: حکومت کو ممنوعہ فنڈنگ،توشہ خانہ اورتوہین عدالت کیسز سے کچھ نہیں ملے گا۔وزیروں کاجمعہ بازارلگا ہوا ہے،کئی وزیربے محکمہ،بے دفتراور آئین سے زیادہ ہیں۔میں انکی آئین سے اضافی تعداد پرہائیکورٹ جاسکتا ہوں۔ شیخ رشید کے مطابق: بجلی کے بل یا چوہلے میں سےایک ہی چل سکتا ہے۔اپنےبچوں کوبھوک سے مرتےکوئی نہیں دیکھ سکتا.

    دوسری جانب آئی ایم ایف معاہدے کے تحت حکومت گیس کے نرخ، ایندھن پر جی ایس ٹی بڑھانے کی پابند ہے، اور حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پلان کے نفاذ کے تحت یوٹیلیٹی کی قیمتوں کے مزید جھٹکے دے گی جس میں گیس کے نرخوں میں 53 فیصد سے زیادہ اضافہ، پیٹرولیم مصنوعات پر جنرل سیلز ٹیکس کی بحالی اور مزید سبسڈیز کی واپسی شامل ہے۔

    ایک خبر کے مطابق: آئی ایم ایف نے توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف) کے ساتویں اور آٹھویں جائزے کی تکمیل پر 112 صفحات پر مشتمل ایک تفصیلی ملکی رپورٹ جاری کی۔ ان جائزوں کے تحت پاکستان نے گریڈ 17 سے 22 کے افسران اور کابینہ اور پارلیمنٹ کے ارکان کے الیکٹرانک طور پر جمع کرائے گئے ٹیکس اور اثاثوں کی تفصیلات کو عوام کیلئے نہیں بلکہ مجاز اداروں کو دستیاب کرنے کا بھی عہد کیا ہے۔

    حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ رواں سال کے دوران گیس صارفین سے تقریباً 786 ارب روپے کی وصولی کا وعدہ کیا ہے جو کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جون کے لیے مقرر کردہ گیس کی قیمتوں میں 45 فیصد اضافے سے تقریباً 120 ارب روپے زیادہ ہے۔ اس کے نتیجے میں گیس کے شعبے کے گردشی قرضے کو کم کرنے کے لیے گیس ٹیرف میں 53 فیصد اضافہ ہو گا جسے حکومت نے مارچ کے آخر تک 12 کھرب 30 ارب روپے رکھا تھا۔

  • ڈراموں میں گولی لگتی کیسے ہیں امر خان نے بتا دیا

    ڈراموں میں گولی لگتی کیسے ہیں امر خان نے بتا دیا

    امر خان نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کی جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ امر خان جو سین کرنے جا رہی ہیں اس میں انکے بازو پر گولی لگے گی. امر خان نے گولی کیسے لگتی ہے یہ سارا کچھ وڈیو میبں دکھایا،. گولی لگنے سے پہلے اداکار کو کس طرح تیار کیا جاتا ہے یہ وڈیو میں بہت صاف دکھایا گیا ہے. امر خان نے اس وڈیو کا کیپشن بھی لکھا ” کچھ سینز کرنے میں بہت مزا آتا ہے لیکن ٹیکنکلی ان سے ڈر ہی لگ رہا ہوتا ہے. بطور آڈینز میں نے ہمیشہ یہی سوچا کہ ایکشن سینز کیسے ہوتے ہیں اور خصوصی طور پر گولی کیسے لگتی ہے کہ خون بہنا شروع ہو جائے. میں یہاں یہ گھتھی سلجھا دیتی ہوں کہ آخر گولی کیسے لگتی ہے اور خون کیسے بہتا ہے، یہ دراصل ایک الیکٹرک کریکر ہوتا ہے جو کہ پھٹتا ہے. امر خان

    نے اس پوسٹ کو جب لکھا تو ساتھ میں انہوں نے یہ بھی لکھا کہ یہ کام صرف ایکسپرٹ کے زیر سرپرستی ہوسکتا ہے اور آپ بالکل بھی اسکو خود سے ٹرائی نہ کیجے گا. یاد رہے کہ فلم دم مستم کے ریلیز کے بعد امرخان ایک بار پھر چھوٹی سکرین کا رخ کررہی ہیں. امر خان ملٹی ٹیلنٹڈ ہیں بہترین اداکارہ ، بہترین رقاصہ اور اب تو مصنفہ بھی ہیں. امر خان نے ابھی تک ہر قسم کے کردار کئے ہیں چاہے نیگیٹیو ہوں یا پازیٹیو.

  • سیلاب متاثرین کی امداد لیے فرانسیسی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

    سیلاب متاثرین کی امداد لیے فرانسیسی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا

    سیلاب متاثرین کی امداد لیے فرانسیسی طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا ہے

    فرانسیسی طیارہ اسلام آباد امدادی سامان لیکر پہنچا تو، وزیر صحت قادر پٹیل نے فرانسیسی سفیر کا استقبال کیا. ترجمان وزارت صحت قادر پٹیل کا کہنا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں فرانس حکومت اور عوام کا دل سے مشکورہیں، فرانسیسی سفیر اپنے ملک جا کر امدادی سامان کے ہمراہ پاکستان تشریف لائے۔

    انہوں نے بتایا کہ امدادی سامان میں سیلابی پانی نکالنے والے بڑ ے بڑے پمپ بھی شامل ہیں، فرانس کی جانب سے ڈاکٹرز اور ٹریننگ دینے والے ماہرین بھی ساتھ ہیں، دونوں ممالک میں سفارتی سطح پر دیرینہ تعلقات ہیں، ڈاکٹرز کی ٹیمیں اور تربیتی اسٹاف بھی امدادی سامان کے ہمراہ موجود ہیں۔پورا ملک سیلاب کی زد میں ہے، سندھ اور بلوچستان میں بہت تباہی ہوئی ہے، سیلاب کی وجہ سے سندھ اور بلوچستان میں صحت کا نظام شدید متاثر ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی۔

    دوسری جانب گزشتہ روز مشکل وقت میں برادار ممالک پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ترکیہ اور ازبکستان سے امدادی سامان لیکر خصوصی طیارے پاکستان پہنچائے گئے تھے.
    جبکہ ترک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ترکیہ نے ہمیشہ مشکل میں پاکستان کی مدد کی ،ترکیہ کی جانب سے ٹرینوں کے ذریعے پاکستان امداد آرہا ہے، ترکی کا امداد،ہمددری اور مخلصانہ اقدامات پر مشکور ہوں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے ترکیہ صدر اور قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

    وزیر اعظم نے بتایا کہ سیلاب سے ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جن میں 300 بچے شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم اس مشکل آفت میں مل کر نمٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ امدادی طیارے سیلاب زدگان کے لیے سامان لیکر اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تھے، ازبکستان سے آنے والے طیارے کا استقبال وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے کیا تھا جبکہ ترکی سے آنے والے طیارے کا استقبال وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور شیری رحمان نے کیا تھا.

    ترکیہ کے وزیرداخلہ اور وزیر ماحولیات بھی پاکستان پہنچے، احسن اقبال نے ترکیہ کے وزیرداخلہ اور وزیرماحولیات کو سیلاب کی تباہ کاریوں اور امدادی کاموں پر بریف کیا، وزیرداخلہ راناثنااللہ نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ترکیہ کےصدر اورعوام کے مشکور ہیں۔

  • کورونا وائرس سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے

    کورونا وائرس سے مزید 2 مریض انتقال کرگئے

    گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔

    قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید2 مریضوں کا انتقال ہوگیا جبکہ 110 مریضوں کی حالت نازک ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے17 ہزار207 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 251 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔


    این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 110 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.46ریکارڈ کی گئی۔

    کووِڈ- 19 وائرس کیسے پھیلتا ہے؟

    یہ وائرس متاثرہ شخص کی کھانسی یا چھینک سے خارج ہونے والے رطوبتوں کے چھوٹے قطروں اور ایسے چیزوں کی سطح کو چھونے سے پھیلتا ہے جو کورونا وائرس سے آلودہ ہوچکی ہوں۔ کورونا وائرس ان چیزوں کی سطح پر کئی گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے لیکن اسے عام جراثیم کش محلول سے بھی ختم کیا جاسکتا ہے۔

    کورونا وائرس کی علامات کون سی ہیں؟

    کورونا وائرس کی علامات میں بخار، کھانسی اور سانس لینے میں مشکل پیش آنا شامل ہیں۔ بیماری کی شدت کی صورت میں نمونیہ اور سانس لینے میں بہت زیادہ مشکل کا سامنا بھی ہوسکتا ہے۔ یہ بیماری بہت کم صورتوں میں جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔

    اس بیماری کی عام علامات زکام (فلو) یا عام نزلے سے ملتی جلتی ہیں جو کہ کووِڈ- 19 کی نسبت بہت عام بیماریاں ہیں۔ اس لئے بیماری کی درست تشخیص کے لئے عام طور پر معائنے (ٹیسٹ) کی ضرورت پڑتی ہے تاکہ اس بات کی تصدیق ہوسکے کہ مریض واقعی کووِڈ- 19 میں مبتلا ہوچکا ہے۔ یہ بات ذہن نشین کر لینا ضروری ہے کہ نزلے زکام اور کووِڈ- 19 کی حفاظتی تدابیر ایک جیسی ہیں۔ مثال کے طور پر بار بار ہاتھ دھونا اور سانس لینے کے نظام کی صحت کا خیال رکھنا (کھانسی کرتے اور چھینکتے وقت اپنا منہ کہنی موڑ کر یا پھر ٹشو یا رومال سے ڈھانپ لینا اور استعمال شدہ رومال یا ٹشو کو ایسے کوڑا دان میں ضائع کرنا جو ڈھکن سے بند ہوسکتا ہو)۔ نزلہ زکام کی ویکسین دستیاب ہے ، اس لئے ضروری ہے کہ آپ خود کو اور اپنے بچوں کو ویکسین کی مدد سے محفوظ رکھیں۔

  • رنویر سنگھ نے فلم فئیر کی میزبانی کے دوران کھولے اپنے ہی راز

    رنویر سنگھ نے فلم فئیر کی میزبانی کے دوران کھولے اپنے ہی راز

    بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ جو ہر وقت ہنستے مسکراتے ہی رہتے ہیں کہ انہوں نے حال ہی میں فلم فئیر کی میزبانی کے فرائض انجام دئیے اس کے دوران انہوں ںے اپنی زندگی سے جڑے واقعات کا زکر کیا. انہوں نے کہا کہ جب میری دیپیکا اور وکی کوشل کی کترینہ کیف سے شادی نہیں‌ ہوئی تھی اس وقت لوگ ہمیں‌ طعنے دیتے تھے اپنی شکلیں تو دیکھو. لیکن ایک وقت ایسا ابھی آیا کہ ہم دونوں کی انہی سے شادی بھی ہوئی اور ہم دونوں بہت خوش قسمت ہیں کہ شہزادوں‌ کی طرح زندگیان گزار رہے ہیں. فلم فئیر کی میزبانی کرنے والے رنویر سنگھ کو بہترین اداکار کا ایوارڈ ملا اور اسی تقریب میں ان کی بیگم دیپیکا پاڈوکون بھی موجود تھیں ان کو بھی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ‌ ملا. رنویر سنگھ

    نے اپنی اور وکی کوشل کی دوستی پر تھوڑی روشنی ڈالی اور بتایا کہ ہم دونوں فلم تخت میں ایک ساتھ دکھائی دیں گے. یاد رہے کہ رنویر سنگھ آج کل کافی ہیں مشکل میں‌ کیونکہ پورے بھارت میں ان کے خلاف تب سے مظاہرے ہورہے ہیں جب سے انہوں نے ایک انٹرنیشنل میگزین کے لئے عریاں فوٹو شوٹ کروایا ، رنویر سنگھ پولیس کو اپنے بیان بھی ریکارڈ کروا آئے ہیں ان کا کہنا ہے کہ مجھے اندازہ نہیں‌ تھا کہ یہ شوٹ عوام کو اتنا پریشان کریگا. جبکہ دوسری دیپیکا اپنے شوہر کے عریاں فوٹو شوٹ کو بہت پسند کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ اس میں ایسی کوئی بات نہیں‌ کہ تنقید کی جائے.

  • سیلاب زدگان کی مدد کے لئے مہوش حیات کی اپیل

    سیلاب زدگان کی مدد کے لئے مہوش حیات کی اپیل

    پاکستان میں‌ سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے، تباہی کی جس قسم کی وڈیوز سامنے آئی ہیں ان کو دیکھ کر دل دہل گیا ہے. لوگ کھلے آسمان کے تلے بھوکے پیاسے بیٹھے ہیں . ہر طرف پانی ہی پانی ہے لیکن پینے کو پانی کا قطرہ نہیں ہے. اسی صورتحال میں‌جو بھی جو کچھ کر سکتا ہے وہ کررہا ہے تاکہ سیلاب متاثرین کی مدد ہو سکے. اداکارہ مہوش حیات نے یہ بھی اپیل کی ہے کہ سیلاب متاثرین کی مدد کی جائے آپ کی جتنی استعداد ہے اسکے مطابق مدد کیجیے. انہوں نے انسٹاگرام پروڈیو کے زریعے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سیلاب متاثرین کی بحالی کام کیلئے مسلم چیرٹی تنظیم ’پینی اپیل‘ کے ساتھ اشتراک کریں کیوں کہ یہ تنظیم سیلاب سے شدید متاثر 30 علاقوں میں کام

    کررہی ہے۔مہوش حیات کا کہنا تھا کہ کبھی کبھار الفاظ کافی نہیں ہوتے۔ آج میں ’پینی اپیل‘ کے ساتھ مل کر ایمرجنسی گلوبل اپیل لانچ کررہی ہوں تاکہ ان متاثرین کی مدد کی جائے جو سیلاب کے خوفناک المیے کا شکار ہیں۔ مہوش حیات نے مزید یہ بھی کہا کہ ضروری نہیں کہ پیسے ہی دئیے جائیں آپ کے پاس جو کچھ بھی ہے اور جو کچھ دے سکتے ہیں سیلاب زدگان کو دیجیے وہ اس وقت ایسی صورتحال میں‌ ہیں کہ جس کو دیکھ دل کٹ رہا ہے سوچ کر تکلیف ہورہی ہے کہ وہ کس اذیت سے گزرے اور مسلسل گرز رہے ہیں. بطور انسان ہمارا فرض ہے کہ ہم انسانیت کی خدمت کریں .

  • میری اداکاری پر سوال اٹھانے والے بتائیں انہوں نے خود کیا کیا  ماہرہ خان

    میری اداکاری پر سوال اٹھانے والے بتائیں انہوں نے خود کیا کیا ماہرہ خان

    اداکارہ ماہرہ خان جن کو عوامی سطح پر بہت پسند کیا جاتا ہے وہ چاہے فلم کریں‌ یا ڈرامہ ان کو ہر دو صورتوں میں پسند کیا جاتا ہے. ان کا ماضی قریب میں ڈرامہ ہم کہاں‌ کے سچے تھے اختتام پذیر ہوا اس ڈرامے سے انہوں نے چھ سال کے بعد سکرین پر واپسی کی تھی ان کی اداکاری کو سراہا گیا . حال ہی میں ان کی فلم قائداعظم زندہ باد ریلیز ہوئی شائقین نے بے حد پسند کیا. ماہرہ خان کے ہر پراجیکٹ کو عوام میں‌ پذیرائی ملتی ہے لیکن شوبز انڈسٹری کے ہی لوگ ان کی اداکاری پر سوال اٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ماہرہ خان کو ایکٹنگ سیکھنی چاہیے. ماہرہ خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ میں دیکھتی ہوں کہ جب بھی کسی کا انٹرویو ہوتا ہے اس سوال کیا جاتا ہے کہ ماہرہ خان کو کیا کہنا چاہیں

    گے تو ان کا جواب ہوتا ہے ماہرہ اپنی اداکاری پر توجہ دیں، جو مجھے ایسا کہہ رہے ہوتے ہیں میں ان کے بارے میں سوچتی ہوں‌ کہ خود انہوں نے کیا کیا ہے جو میری اداکاری پر سوال اٹھاتے ہیں، اور میں نے آج تک جو بھی کیا ہے اسکو عوام نے پسند کیا ہے تو تم کون ہو مجھے باتیں‌ کرنے والے . میں‌ خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب نہیں‌ دیتی میرا کام ہی ان کے لئے جواب ہے جس کو عوام پذیرائی دیتی ہے. یاد رہے کہ فردوس جمال خلیل الرحمان قمر و دیگر ماہرہ خان کو اداکارہ ہی نہیں مانتے.

  • ڈرامہ سیریل فراڈ کی شوٹنگ اختتام پذیر

    ڈرامہ سیریل فراڈ کی شوٹنگ اختتام پذیر

    آج کل ڈرامہ سیریل فراڈ چل رہا ہے ڈرامے کی منفرد کہانی اور احسن خان، میکال ذوالفقار صباقمر کی جاندار اداکاری شائقین کے دل جیت رہی ہے. اس ڈرامے کی ہر قسط پچھلی قسط سے زیادہ دلچسپ ہوتی ہے. ڈرامے کی شوٹنگ لاہور اور کراچی میں‌ ہوئی ہے.شوٹنگ کا بڑا حصہ لاہور میں ہی رہا ہے. تاہم اب فراڈ ڈارمے کی شوٹنگ مکمل ہو گئی ہے تمام آرٹسٹوں نے اپنے اپنے گھر کی راہ لے لی ہے. اسماء عباس اور احسن خان نے ایک وڈیو بنا کر انسٹاگرام پر لگائی اس میں دونوں‌ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ہم دونوں فراڈئیے ہیں اور آج فراڈ ڈرامے کے سیٹ پر ہمارا آخری دن ہے شوٹنگ مکمل ہو چکی ہے ، ڈائریکٹر ثاقب خان کراچی جا چکے ہیں، باقی کاسٹ بھی

    کراچی جا چکی ہے آج سیٹ پر صرف ہم دونوں ہیں اور ہمارے ساتھ ہماری پوری ٹیم ہے جس نے اس ڈرامے کی شوٹنگ کو ممکن بنایا . احسن خان اور اسماء عباس نے کہا کہ ہمیں‌امید ہے کہ ہمارا ڈرامہ آپ سب کو بہت پسند آیا ہو گا. ہم اپنے مداحوں کے بہت شکر گزار ہیں جو ہمیں‌اتنا پیار دیتے ہیں اور ہم دونوں یہ درخواست کرتے ہیں کہ لاہور میں بھی ڈرامے شوٹ کئے جائیں جیسا کہ فراڈ ڈرامہ شوٹ ہوا ہے. یاد رہے کہ فراڈ ڈرامے میں‌احسن خان نے ایک فراڈے کا کردار ادا کیا ہے جسے شائقین بے حد سراہ رہے ہیں.

  • زاہد احمد اور ثناء جاوید محبت ایک سزا میں ایکساتھ

    زاہد احمد اور ثناء جاوید محبت ایک سزا میں ایکساتھ

    باصلاحیت اداکار زاہد احمد اور اداکارہ ثناء جاوید ایک ساتھ نظر آئیں گے. دونوں اس بار ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شاہنواز کی نیکسٹ لیول انٹرٹینمنٹ پروڈکشن "محبت ایک سزا” میں کام کررہے ہیں. زاہد احمد اور ثناء جاوید کے مداح اس خبر کو سن کر کافی ہیں خوش. ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں‌کون کون ہو گا اس کی تفصیلات آنا ابھی باقی ہیں. زاہد احمد نے فلمی کیرئیر کا آغاز بھی رواں برس شروع کر دیا ہے ان کی پہلی فلم اسی برس عید الفطر پر ریلیز ہوئی اس میں ان کے ساتھ صبا قمر دکھائی دیں فلم نے کامیابی حاصل کی اور یوں زاہد احمد کی بڑی سکرین پر بھی اینٹری دھماکے دار رہی . اسی طرح‌ سے ثناء جاوید بھی فلمیں کر چکی ہیں‌ لیکن انہیں‌بڑی سکرین پر اتنی کامیابی نہیں‌ملی

    لیکن یہ دونوں‌اداکار ٹی وی کے بڑے فنکار ہیں ان دونو‌ں کے کریڈٹ پر بڑے اور نامور ڈرامے ہیں. زاہد احمد اور ثناء جاوید نے اس سے پہلے بھی ڈرامہ سیریل زرا یاد کر میں ایک ساتھ کام کیا تھا ڈرامہ کامیابی سے ہمکنار ہوا اور لوگوں نے ان کی جوڑی کو بھی کافی سراہا شائقین ان کو ایک ساتھ دیکھنے کےلئے کافی پرجوش ہیں. محبت ایک سزا ڈرامے کی شوٹنگ ابھی شروع نہیں‌ہوئی لیکن مرکزی کاسٹ فائنل کر لی گئی ہے اور اسکے مطابق زاہد احمد اور ثناء جاوید ایک ساتھ دکھائی دیں گے .