Baaghi TV

Author: +9251

  • بلاول لاڑکانہ، فضل الرحمٰن ڈی آئی خان میں عوام کا سامنا نہیں کر سکتے. شیخ رشید احمد

    بلاول لاڑکانہ، فضل الرحمٰن ڈی آئی خان میں عوام کا سامنا نہیں کر سکتے. شیخ رشید احمد

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول لاڑکانہ میں اور فضل الرحمٰن ڈی آئی خان میں عوام میں جانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

    سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ سیلابی،سیاسی اور معاشی ریلہ پی ڈی ایم کو بہا کر لے گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مفتاح بہانہ ہے،اصل نشانہ شہباز شریف سے اپنے نااہلی کے کیسز ختم کرانا ہے۔ سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ ملک کا سارا انفرا اسٹرکچر ٹوٹ گیا ہے اور چاروں صوبوں میں فوج مدد کے لیے آگئی ہے۔مہنگائی کی شرح 45 فی صد سے بڑھ گئی،پٹرول بھی 20 روپے فی لٹر بڑھنے لگا ہے۔غریب آدمی کی زندگی 5 مہینے میں تباہ وبرباد ہوگئی ہے۔


    شیخ رشید کا ٹوئٹ میں مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے شہباز شریف سےکہا ہے کہ اگلی بات تب ہوگی جب میرے اور مریم کے نااہلی کیس ختم ہوں گے۔ اپنے سارے کیس سیدھے کر لیے اور ہمارے معاملے میں آپ کو کوئی فکر نہیں۔

    تاہم یاد رہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے تعلق رکھنے والے سیلاب متاثرین میں سے ایک شخص نے میڈیا کو بتایا کہ عمران خان اور محمود خان نے ان سے ملنے کی زحمت نہیں کی اور خیبرپختونخوا میں سیلاب کی بدترین صورتحال کے باعث ان کے مسائل اور پریشانیوں کو بھی نہیں سنا سانحہ سے متاثرہ خاندانوں نے وزیراعلیٰ کے پی محمود خان کے رویے پربھی احتجاج کیا۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان اور کے پی کے وزیراعلیٰ محمود خان نے گزشتہ روز ٹانک اور ڈی آئی خان سمیت کے پی کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا تھا دورے کے دوران عمران خان اور محمود خان نے متاثرہ اضلاع اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ محض بیوروکریسی سے لیا تھا لیکن عام لوگوں سے ملنے یا ان کی تکالیف سننے کی زحمت نہ کی تھی.

  • اسلام آباد ایئرپورٹ قطرکو دینے کا ممکنہ اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

    اسلام آباد ایئرپورٹ قطرکو دینے کا ممکنہ اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

    پی آئی اے کے 51فیصد شئیرز اور اسلام آباد ایئر پورٹ کا کنٹرول قطر کو دینے کا ممکنہ اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    درخواست ایڈوکیٹ نبیل کاہلوں نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی ہے ،درخواست میں وفاقی حکومت، سول ایوی ایشن ، وزارت خارجہ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست گزار کا موقف ہے کہ حکومت پی آئی اے کی 51 فیصد اونرشپ اور اسلام آباد ائیر پورٹ کا کنٹرول قطر حکومت کے حوالے کرنے کا معاہدہ کررہی ہے۔ ڈیل کے نتیجے میں پی آئی اے کی ملکیت نیویارک میں روزویلٹ ہوٹل بھی قطر کو دیا جا رہا ہے۔ وزیر اعظم کے حالیہ قطر کے دورے میں ڈیل کو فائنل کر لیا گیا ہے۔ حکومت پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر ہی قطر سے ڈیل کر رہی ہے ۔ استدعا ہے کہ عدالت حکومت کی جانب سے قطر کے ساتھ ہونے والی ڈیل روکنے کے احکامات دے۔

    دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ سکیم میں پلاٹوں کی بیلٹنگ کا عمل روک دیا۔ عدالت نے فائونڈیشن کے چیئرمین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

    واضح رہے گزشتہ دنوں خبریں‌آئی تھی کہ: وفاقی حکومت نے قطر کو روزویلٹ ہوٹل نیو یارک، قومی ایئرلائن پی آئی اے میں 51 فیصد حصص پیش کرنے اور اسلام آباد ایئرپورٹ کا انتظام دینے کا فیصلہ کرلیا ہے. ٹریبیون نے باوثوق ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ کیا تھا کہ حکومت نے قطر کو روزویلٹ ہوٹل نیویارک اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) میں 51 فیصد حصص پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے.

    یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے یہ فیصلہ اس وقت اگلے ہفتے 22 سے 23 اگست تک متوقع اپنے دورہ قطر کی تیاریوں کے لیے بلائے گئے اجلاس کے دوران کیا تھا، اجلاس میں وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی شرکت کی تھی۔ ذرائع سے معلوم ہوا تھا کہ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا تھا کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا انتظام قطر کو دینے کے ساتھ ساتھ ایئر اور کارگو کے کاروبار کی بھی پیشکش کی جائے، اجلاس کے شرکاء نے تجویز پیش کی کہ پاکستان کو اوپن اسکائی پالیسی کے تحت قطر کو مزید پروازیں بھی پیش کرنی چاہئیں تاکہ بولی کو پرکشش بنایا جا سکے، ان اثاثوں کی فروخت کو تیزی سے ٹریک کرنے کے لیے وفاقی کابینہ نے پہلے ہی ایک بل کی منظوری دے دی ہے۔

  • اسدعمر نے الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس عدالت میں چیلنج کردیا

    اسدعمر نے الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس عدالت میں چیلنج کردیا

    پی ٹی آئی رہنما اسدعمرنے الیکشن کمیشن کاشوکاز نوٹس عدالت میں چیلنج کردیا۔

    الیکشن کمیشن کی جانب سے 19 اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، فواد چوہدری اور اسد عمر کو توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ نوٹس کے ذریعے الیکشن کمیشن نے تینوں رہنماؤں کو 30اگست کو طلب کرلیا ہے، اور انہیں ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہونے اور تحریری جوابات بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما اسدعمر نے الیکشن کمیشن کا شوکاز نوٹس سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ اسد عمر نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا نوٹس بلاجواز اور غیرقانونی ہے۔
    سندھ ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اسد عمر کا کہنا تھا کہ ہمیں توہین الیکشن کمیشن کا نوٹس دیا گیا ہے، غیرقانونی نوٹس کے خلاف درخواست دائر کی ہے، پی ٹی آئی کے خلاف اس کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں۔

    اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوئی عدالت نہیں، سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ آرٹیکل 204 کے تحت کارروائی کرسکتی ہے، سیاہ کوسفیداورسفید کوسیاہ کرتارہےاورہم مانتے رہیں ایسانہیں ہوگا۔
    سیلابی صورتحال کے حوالے سے اسد عمر کا کہنا تھا کہ تمام پاکستانی سیلاب متاثرین کی مددکررہے ہیں، عمران خان نے بھی متاثرین کی مدد کی ہدایت کی ہے، عمران خان کو فنڈ ریزنگ کا کہا جارہا ہے اس پرغور کر رہے ہیں۔

    دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق تحقیقات کیلئے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے 6 ممالک کو معلومات کے حصول کیلئے خط ارسال کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 ممالک کو خط فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے زریعے لکھا گیا ہے جس میں آسڑیلیا،کینیڈا سے وہاں کی کمپنیز بارے معلومات اسسٹنس مانگی گئی ہیں جبکہ سنگارپور سے ناصر نامی شخص اور عبیدہ شیٹی بارے معلومات کا تقاضا کیا گیا ہے۔

    اسی طرح یو اے ای میں بھی دو کمپنیز اور متحدہ عرب امارات کے ایک کرکٹ کلب اور ابراج گروپ بارے بھی معلومات و اسسٹنس کے لیے خط لکھا گیا ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ میں بھی دو کمپنیز بارے معلومات کے لیے لکھا گیا ہے، تمام کمپنیز وہاں سے آپریٹ ہونے والے اکاؤنٹس سے پی ٹی آئی کے مختلف رہنماؤں کو ٹرانزیکشن ظاہر ہوئی تھیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے ایف آئی اے بیرون ممالک سے تحقیقات کے رجوع کرنے کا عندیہ دے رکھا تھا اور حالیہ خط اسی سلسلے کی کڑی ہے۔

  • عمران خان کی ملک دشمنی: آئی ایم ایف پروگرام بحالی روکنے کیلئے کے پی حکومت کو استعمال کرنے لگا

    عمران خان کی ملک دشمنی: آئی ایم ایف پروگرام بحالی روکنے کیلئے کے پی حکومت کو استعمال کرنے لگا

    سابق وزیر اعظم عمران خان کی ملک دشمنی، آئی ایم ایف پروگرام بحالی روکنے کیلئے کے پی حکومت کو استعمال کرنے لگا۔

    صحافی نوید شیخ نے ایک خط شیئر کرتے ہوئے دعوی کیا کہ : اس سے بڑا اور کیا ثبوت چاہیئے کہ عمران خان فتنہ ہے کیونکہ یہ چاہتا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی نہ ہو اور ملکی معیشت اپنے پیروں پر بھی کبھی کھڑی نہ ہوسکے۔ انہوں نے کہا کہ:اب خیبر پختونخواہ حکومت کو استعمال کیا جارہا ہے تاکہ اس پروگارم کو روکا جائے کیونکہ یہ لوگ ذاتی مفاد ، ملک دشمنی اور بیرونی ایجنڈے پر کارفرما ہیں اور اس سے بڑی مثال نہیں ہوسکتی ہے۔


    ادھر وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف سے طے شدہ شرط پر عملدرآمد نہ کرنے سے متعلق وزارت خزانہ کو لکھے جانیوالے خط کو ملک کے خلاف ساز ش قرار دیدیا ۔ جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے ہمراہ اسلا م آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کی اس سازش کو بھی ناکام بنائیں گے اورتوقع ہے کہ پیر کو آئی ایم ایف بورڈ سے ساتویں و آٹھویں اقتصادی جائزے کی منظوری کروا لی جائے گی۔
    انہوں نے مزید کہا کہ :آئی ایم ایف سے پاکستان کو اگلی قسط مل جائے گی، پی ٹی آئی نے پنجاب کو بھی لیٹر لکھنے کا کہا تھا مگر پنجاب نے لیٹر لکھنے سے انکار کردیا تھا۔

    لیکن اس بارے میں خیبر پختوانخوا کے وزیر خزانہ تیمورخان جھگڑا کا کہنا ہےکہ میں نےآئی ایم ایف حکام کوکوئی خط نہیں لکھا ہے بلکہ صرف وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کوخط لکھ کر تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔

    خیبر پختوانخوا کے وزیر خزانہ تیمور خان جھگڑا نے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو خط لکھا کہ صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کا وعدہ پورا کیا جائے۔وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ مسائل حل نہ کرنے سے صوبائی بجٹ پر 100 ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ وزیر خزانہ خیبر پختوانخوا کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ خیبر پختون خوا کے کئی اضلاع کو سیلاب کی تباہ کاریوں کا سامنا ہے، ریسکیو، ریلیف اور بحالی کیلئے اربوں روپے کی لاگت درکار ہوگی۔ تیمور خان جھگڑا کا کہنا تھا کہ ان حالات میں صوبے کے لئے سرپلس بجٹ چھوڑنا ناممکن ہو گا۔


    وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا ہے کہ: تحریک انصاف کی طرف سے آئی ایم ایف معاہدے کو سبوتاژ کرنے کی کوشش پاکستان کے ساتھ بدترین غداری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ: ثابت ہو گیا کہ عمران نیازی کی ڈوریں باہر سے ہلتی ہیں اور اس کے فارن ڈونر اس سے پاکستان کو غیر مستحکم کروانا چاہتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ: مارشل لاء حکومتوں میں بھی کبھی کسی سیاستدان نے ملک کے مفاد سے ایسا نہیں کھیلا ہے جیسے عمران نیازی کھیل رہا ہے.


    وفاقی وزیر نے ایک اور ٹوئیٹ میں کہا کہ: تحریک انصاف اور عمران نیازی اناپرستی میں اندھے ہو چکے ہیں اور اب ملک کے مفاد سے کھیل کر ثابت کر رہے ہیں کہ فارن فنڈنگ مفت میں نہیں ملتی۔ احسن اقبال کے مطابق: پاکستان کے آئی ایم ایف معاہدہ کو سبوتاژ کر کے یہ پاکستانی معیشت کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ۔مگر انشاءاللہ کامیاب نہیں ہونگے پاکستان آگے بڑھے گا.

  • کورونا وائرس سے 2 افراد انتقال کر گئے جبکہ  290 کیسز رپورٹ

    کورونا وائرس سے 2 افراد انتقال کر گئے جبکہ 290 کیسز رپورٹ

    قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 2 افراد انتقال کر گئے جبکہ 290 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں.

    ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے 16 ہزار570 ٹیسٹ کیے گئے ہیں. قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح 1.75 فیصدرہی جبکہ کوروناکے123 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے.

    قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 2 افراد انتقال کر گئے جبکہ 290 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

    ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا کے 16 ہزار570 ٹیسٹ کیے گئے ہیں ۔ قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں کوروناکےمثبت کیسزکی شرح 1.75 فیصدرہی جبکہ کوروناکے123 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔


    پاکستان میں کورونا وبا کے کیسز میں ایک بار پھر اضافہ ہونے کے سبب ہوائی سفر، پبلک ٹرانسپورٹ میں ماسک لگانے کی پابندی دوبارہ عائد کی گئی ہے. ملک میں ایک بار پھر کورونا کیسز کی شرح میں اضافے کے بعد قومی ادارۂ صحت (این آئی ایچ) نے شہریوں کو ماسک کا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

    قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک میں ویکسینیشن کے اہل عوام کو کووڈ 19 کے خلاف مکمل ویکسین بھی لگا دی گئی ہے ۔

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشنز کے مطابق 2020ء میں اس وبائی مرض کے پھیلاؤ کے بعد سے رواں سال مارچ میں کیسز کی تعداد کم ترین سطح پر تھی لیکن اب ان کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا تھا۔

    کیا کووڈ ہر ایک پر ایک جیسا اثر انداز ہوتا ہے؟

    نہیں۔ کورونا وائرس متعدد اعضا پر اثر انداز ہو سکتا ہے اور اس کی کم از کم علامات ظاہر ہوسکتی ہیں۔ سائنسدانوں نے چالیس لاکھ افراد کے ڈیٹا کو استعمال کرکے اس کی چھ مزید اقسام بتائی ہیں۔ یہ علامات کچھ یوں ہیں۔ فلو جس میں بخار نہیں ہوتا: سر درد ، سونگھنے کی حس کا خاتمہ، پٹھوں میں درد ، کھانسی، گلے میں تکلیف، سینے میں درد ، بخار کا نہ ہونا بخار کے ساتھ فلو: سر درد ، سونگھنے کی حس کا خاتمہ، کھانسی، گلے میں تکلیف، بخار، آواز کا بیٹھ جانا ، بھوک ختم ہو جانا معدے کی تکلیف: سر درد ، سونگھنے کی حس کا خاتمہ، بھوک ختم ہو جانا، اسہال، گلے میں تکلیف، سینے میں درد، کھانسی نہ ہونا تھکان (شدت کا پہلا پہلے درجہ) : سر درد، سونگھنے کی حس کا خاتمہ، کھانسی، بخار، آواز کا بیٹھ جانا، سینے میں درد، تھکاوٹ گھبراہٹ (شدت کا دوسرا درجہ): سر درد، سونگھنے کی حس کا خاتمہ، کھانسی، گلے میں تکلیف، بخار، آواز کا بیٹھ جانا ، بھوک ختم ہوجانا، سینے میں درد، تھکاوٹ ، گھبراہٹ اور پٹھوں میں درد پیٹ اور تنفس (شدت کا تیسرا درجہ): سردرد، سونگھنے کی حس کا خاتمہ، بھوک ختم ہوجانا، کھانسی، گلے میں تکلیف، بخار، آواز کا بیٹھ جانا، سینے میں درد، تھکاوٹ ، گھبراہٹ اور پٹھوں میں درد، سانس اکھڑنا ، اسہال، پیٹ میں درد اور محققین کا خیال ہے کہ بچوں میں قے آنا، سہال اور پیٹ درد بھی کورونا وائرس کی علامات ہو سکتے ہیں۔

  • دریائے کابل ، سوات، پنجکوڑہ اور دریائے سندھ میں مختلف مقامات  پر اونچے درجے  کا سیلاب

    دریائے کابل ، سوات، پنجکوڑہ اور دریائے سندھ میں مختلف مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب

    دریائے کابل ، دریائے سوات، دریائے پنجکوڑہ اور دریائے سندھ میں مختلف مقامات پر اونچے درجے کا سیلاب آگیا۔

    دریائے کابل میں نوشہرہ ، ورسک اوراودیزئی کے مقام پر انتہائی اونچےدرجے کا سیلاب ہے۔ تفصیلات کے مطابق نوشہر ہ کے مقام پر پانی کا بہاو 2 لاکھ 74 ہزار، ورسک ایک لاکھ 30 ہزار کیوسک ہےاور ادیزئی کے مقام پر 79 ہزار 300 کیوسک ریلا گزر رہا ہے۔

    دریائے سوات میں خوازخیلہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آگیا۔دریائے سوات میں چکدرہ اور منڈا ہیڈ ورکس کے مقام پر بھی اونچے درجے کا سیلاب گزر رہا ہے۔دریائے سوات خیالی میں چارسدہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاو ایک لاکھ 40 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    دریائے جندی میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے چارسدہ کے مقام پر بہاو 33 ہزار ریکارڈ کیا گیا۔دریائے سندھ میں اٹک خیر آباد کے مقام پر اونچے درجے کا سیلابی ریلا گزر رہا ہے۔ پانی کا بہاو 5 لاکھ 79 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔
    دریائے پنجکوڑہ میں دیر کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے پانی کا بہاو 56ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دریائے سندھ میں تربیلہ، چشمہ کے مقام پر نچلے، جناح بیراج میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

    دریائے شاہ عالم میں تخت آباد کے مقام درمیانے درجے،دریائے ناگمان میں چارسدہ رو ڈ کے مقام پر نچلے درجے اور دریائے کرم میں گھڑی ہیڈ ورکس کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو زیرو بیلنس پر بھی کال کی سہولت کے لیے وزارت آئی ٹی کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے.
    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے چئیرمن پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی کو کل تک سیلاب متاثرہ علاقوں میں سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

    علاوہ ازیں مذکورہ اقدام کی بدولت موبائل کمپنیاں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں زیرو بیلنس پر بھی کال کی سہولت دیں گی جبکہ اقدام عوام کے ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ متاثرہ علاقوں میں زمینی رابطے کٹ جانے کے باعث یہ اقدام اٹھایا گیا تاکہ متاثرین تک پہنچا جاسکے۔

    محکمۂ صحت خیبر پختونخوا کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل فاروقی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ مختلف اضلاع میں وبائی امراض پھوٹ پڑے ہیں، صوبے کے مختلف اضلاع سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سہیل فاروقی نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 15 ہزار سے زائد افراد پیٹ، قے، دست اور آنکھوں سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں محکمۂ صحت نے 35 کیمپ لگائے ہیں، کیمپوں میں صحت کا عملہ متاثرین کو طبی امداد فراہم کر رہا ہے۔

    ڈاکٹر سہیل فاروقی کا کہنا ہے کہ سانپوں کے کاٹنے کی ویکسین بھی متاثرہ علاقوں میں بھیجی گئی ہیں، تمام کیمپوں کو ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ نے کہا کہ 50 سے زائد مختلف بیماریوں کی ادویات متاثرہ علاقوں میں بھیجی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں بارش و سیلاب سے مزید 82 ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔
    ملک بھر میں اس سال سیلابی صورتِ حال سے اب تک 937 اموات ہو چکی ہیں اور 8 لاکھ کے قریب مویشی ہلاک ہوئے جبکہ 6 لاکھ 70 ہزار گھر متاثر ہوئے ہیں۔

  • خیبر پختونخوا میں منڈا ہنڈورڈکس کا پل ٹوٹ گیا،چار سدہ سے لوگوں کی نقل مکانی شروع

    خیبر پختونخوا میں منڈا ہنڈورڈکس کا پل ٹوٹ گیا،چار سدہ سے لوگوں کی نقل مکانی شروع

    خیبر پختونخوا میں منڈا ہنڈورڈکس کا پل ٹوٹ گیا ہے، دریائے سوات میں اونچے درجے کا سیلاب آگیا ہے۔ضلع چار سدہ میں علاقے کے لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہے، جبکہ کچھ لوگ اپنے گھروں کی چھتوں پر ٹھہر گئے ہیں، سیلاب کے باعث پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہورہا ہے، لوگ مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے ہیں۔

    سیلاب نے ملک کے چاروں صوبوں میں تباہی مچادی ہے، سوات میں دریا بپھر گيا، ہوٹل اور عمارتیں بہا لے گيا، پانی کی شدت کے سامنے مضبوط عمارتیں بھی نہ ٹھہر سکیں، دل دہلا دینے والے مناظر نے خوف بڑھادیا۔

    بڑی تعداد میں لوگ کھلے آسمان تلے رات گزار رہے ہیں، سیلاب متاثرین نے موٹروے پر پناہ لے لی ہے۔

    انتظامیہ کی جانب سے نوشہرہ شہر خالی کرنے کی اپیل کردی گئی، رات میں ساڑھے چار لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ گزرے گا، جی ٹی روڈ بھی ڈوبنے کا خدشہ ہے، جس کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی، مہمند ڈيم بھی سیلاب سے متاثر ہوگیا، پانی باہر نکلنے لگا۔ڈی سی نوشہرہ کا کہنا ہے کہ عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جا ری ہے،ہم سیلابی صورت حال سے پہلے سے واقف تھے،عوام کو امدادی سامان کے ساتھ ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں،عوام کو امدادی سامان کے ساتھ ادویات بھی فراہم کی جا رہی ہیں،سیلابی ریلہ چارسدہ سے نوشہرہ اور اٹک پل سے گزرے گا.

    چارسدہ سے ملحقہ پشاور کے نواحی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے، تاہم ریسکیو1122 ذرائع کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں میاں گجر،جالا بیلا میں محصور لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہیں،سیلابی ریلے کا پانی گھروں میں داخل ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،ریسکیو1122 نے 300 سے زائد محصور افراد کو کشتیوں میں منتقل کیا،منتقل ہونے والوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے،آپریشن تاحال جاری ہے،ریسکیو ٹیمیں علاقے میں موجود ہیں.

    ڈیرہ اسماعیل خان میں گاؤں کے گاؤں پانی میں ڈوب گئے، متعدد لوگ لاپتہ ہوگئے، ایئرپورٹ سیلاب کی زد میں آگئے جس کی وجہ سے فلائٹس معطل ہوگئیں، لوئر کوہستان میں سیلاب ریلے میں پھنسے پانچ دوست بہہ گئے، بلوچستان ریڈار سے غائب ہوگیا، زمینی، فضائی راستے بھی بند ہوگئے، لینڈ لائنز اور موبائل فون سگنلز بھی بیٹھ گئے، کوئٹہ 30 گھنٹوں تک بارش اور سیلاب میں گھرا رہا۔

    سندھ کے متعدد علاقے گاؤں، شہر بھی سیلاب کی زد میں ہیں، ٹرینوں کی آمد و رفت معطل کردی گئی، مورو کے مقام پر نیشنل ہائی وے کا ایک ٹریک پانی میں ڈوب گيا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے سکھر میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی، بلاول بھٹو بھی ان کے ہمراہ تھے۔دوسری طرف خیبر پختونخوا میں عمران خان اور وزيراعلیٰ نے سیلاب متاثرین کی داد رسی کی۔

  • پی ٹی آئی چاہتی ہے عمران خان کی حکومت نہ ہو تو سب کچھ داؤ پر لگا دو،مفتاح اسماعیل

    پی ٹی آئی چاہتی ہے عمران خان کی حکومت نہ ہو تو سب کچھ داؤ پر لگا دو،مفتاح اسماعیل

    وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے آج سندھ کا دورہ کیا، کل حیدرآباد جائیں گے،سیلاب کے باعث بہت نقصان ہوا ہے،سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر غریب طبقہ ہوا ہے،سیلاب متاثرین کیلئے فی کس 25 ہزار روپے امداد کا اعلان ہوا ہے،وزیراعظم نے مجھے بتایا کہ سکھر دریائے سندھ کا منظر پیش کر رہا تھا،ٹانگ اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بہت برا حال تھا،

    وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ 2010کے سیلاب نے بھی اتنی تباہی نہیں مچائی تھی،کراچی میں بھی بارش نے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں،تمام پاکستانیوں کو اپنے دوسرے مقاصد سے بالا تر ہو کر مدد کرنی چاہئے،تمام پاکستانی اپنے دوسرے مقاصد سے بالاتر ہو کرسیلاب متاثرین کی مدد کریں ،امداد کا ایک ایک پیسہ متاثرین سیلاب پر خرچ ہو گا.

    انہوں نے کہا کہ دنیا سے اپیل کر رہے ہیں کہ ہمیں سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پیسے دیں،آج تیمور جھگڑا نے مجھے ایک خط لکھا جس سے مجھے افسوس ہوا،کل فواد چودھری نے کہا پنجاب اور خیبر پختونخوا وفاقی حکومت سے تعاون نہیں کریں گے،فواد چودھری نے کہا دونوں صوبے تعاون نہیں کریں گے تو آئی ایم ایف کی ڈیل ٹوٹ جائیگی،میری تیمور جھگڑا سے بات ہوئی، انہوں نے کہا یہ خط آئی ایم ایف کو نہیں دیا.

    مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ اب یہ خط پورے ملک کے ساتھ آئی ایم ایف کے پاس بھی پہنچ چکا ہے،آج کے دن ایسا خط لکھنے کی کیا ضرورت تھی، آپ دس دن انتظار نہیں کر سکتے تھے،یہ چاہتے ہیں عمران خان کی حکومت نہ ہو تو سب کچھ داؤ پر لگا دو،سیلاب میں 70 سے 80 لاکھ کے درمیان مویشی مر چکے ہیں،اگر پانی کی نکاسی نہ ہو سکی تو زمین نہیں سوکھے گی،ملک میں تاریخی سیلاب آیا ہے اور یہ سیاست کر رہے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ کم سے کم اس صورتحال میں تو سیاست چھوڑ دیں اور لوگوں کا سوچیں،پاکستان اکیلا مفتاح اسماعیل کا نہیں ہم سب کا ہے،ہم اس صورتحال میں بھی سیاست نہیں چھوڑ سکتے؟میں نے تیمور جھگڑا کو کہا ہے کہ پیر کو مجھ سے ملاقات کیلئے آجائیں،تیمور جھگڑا سے قبائلی اضلاع کے فاٹا میں انضمام پر بات ہو گی،قبائلی ہمارے بھائی ہیں،وفاق پیسے دینے کو تیار ہے،یہ وہ پارٹی ہے جس نے پہلے آئی ایم ایف کا پروگرام ختم کیا،انہوں نے آئی ایم ایف کو لکھ کر دیا تھا کہ بجلی میں سبسڈی نہیں دیں گے ، پورا یقین ہے کہ پیر کو آئی ایم ایف پروگرام پاس ہو جائے گا،

  • مجھے اور مریم نواز کو کون انصاف فراہم کرے گا؟،نواز شریف

    مجھے اور مریم نواز کو کون انصاف فراہم کرے گا؟،نواز شریف

    مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے استفسار کیا ہے کہ میرے حق میں اور کتنی گواہیاں درکار ہیں؟ لندن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہر بات پر سوموٹو لینے والوں کو جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے انکشافات نظر نہیں آتے۔انہوں نے کہا کہ میں پوچھتا ہوں کہ میرے حق میں جج ارشد ملک، جسٹس شوکت صدیقی کے بعد اور کتنی گواہیاں درکار ہیں؟

    سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ میرا اور مریم نواز کا عدالتی فیصلوں کے ذریعے سیاسی قتل کیا گیا، میرے ساتھ ناانصافی ہوئی۔اُن کا کہنا تھا کہ پوچھتا ہوں مجھے اور مریم نواز کو کون انصاف فراہم کرے گا؟ ہے کوئی میرے اور مریم نواز کے کیس پر سوموٹو لینے والا؟

    نواز شریف کا مذید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ مشکل ترین حالات میں بہترین کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات کے ذمہ دار سابق وزیراعظم عمران خان اور اُن کی سابقہ حکومت ہے۔

    اس سے قبل مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے شہباز شریف اور ان کی حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے قیاس آرائیاں غلط اور حقائق کے منافی قرار دیا تھا .سابق وزیراعظم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں ایسی تمام خبروں کی تردید کر دی جن میں کہا گیا تھا کہ نواز شریف ،وزیراعظم شہباز شریف حکومت کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں .

    مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ میں پر امید ہوں کہ جس طرح مشکل ترین حالات میں وزیراعظم شہباز شریف دن رات جدوجہد اور کوششیں کر رہے ہیں اس کا پھل انہیں ضرور ملے گا اور شہباز شریف سابو وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیدا کردہ ملکی بدترین حالات پر قابو پا لیں گے.

  • سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موبائل سے مفت کال کرنے کی سہولت

    سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موبائل سے مفت کال کرنے کی سہولت

    سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موبائل سے مفت کال کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے چئیرمن پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کو یہ سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔اب سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موبائل کمپنیاں زیرو بیلنس پر بھی کال کی سہولت دیں گی۔حکومت کی جانب سے یہ اقدام عوام کے ریسکیو اور ریلیف کی کوششوں کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ سیلاب نے ملک کے چاروں صوبوں میں تباہی مچا دی ہے، سوات میں دریا بپھر گيا، ہوٹل اور عمارتیں بہا لے گيا، پانی کی شدت کے سامنے مضبوط عمارتیں بھی نہیں ٹھہر سکیں، دل دہلا دینے والے مناظر نے خوف بڑھا دیا۔

    انتظامیہ کی جانب سے نوشہرہ شہر خالی کرنے کی اپیل کردی گئی، رات میں ساڑھے چار لاکھ کیوسک پانی کا ریلہ گزرے گا، جی ٹی روڈ بھی ڈوبنے کا خدشہ ہے، جس کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی، مہمند ڈيم بھی سیلاب سے متاثر ہوگیا، پانی باہر نکلنے لگا۔

    اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے سندھ حکومت کو 15 ارب روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

    متاثرین سیلاب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سیلابی ریلوں نے ہر طرف تباہی مچائی ہوئی ہے۔ سندھ میں تو ہر طرف پانی ہی پانی ہے۔ 900سےزائد لوگ جاں بحق ہوئے ہیں۔ مجھے تباہ کاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ ہم نے دیکھا لوگ گھروں سے باہر ہیں۔ بلوچستان، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی سیلابی صورتحال ہے۔ بارشوں اور سیلاب سے فصلیں تباہ، مکانات منہدم، لوگ بے گھر،مواصلاتی نظام درہم برہم ہے۔ سندھ حکومت گرانٹ کو سیلاب متاثرین کی بحالی میں استعمال کرے گی۔ صوبوں سے مل کر سیلاب زدگان کی مدد کررہے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ 28ارب روپے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کو دیے ہیں۔ آج سے سندھ میں یہ تقسیم شروع ہوجائے گی۔ بلوچستان میں بھی حالات بہت زیادہ خراب ہیں۔

    وزیراعظم نے سندھ حکومت کے لیے 15ارب گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ حکومت یہ گرانٹ سیلاب متاثرین پرخرچ کرے گی۔ این ڈی ایم اے سندھ حکومت کے ساتھ معاونت کرے گا۔ مخیر حضرات ،صنعتکار، تاجر عطیات دیں۔ خیمے اور مچھر دانیوں کا انتظام کررہے ہیں ۔ جو مچھر دانیاں ملیں انہیں بلوچستان اور سندھ میں تقسیم کیں ۔