Baaghi TV

Author: +9251

  • تحریک انصاف نے شہباز گل پر تشدد کے ثبوت اسلام آباد پولیس کو دے دئیے

    تحریک انصاف نے شہباز گل پر تشدد کے ثبوت اسلام آباد پولیس کو دے دئیے

    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے شہباز گل پرتشدد کے ثبوت اسلام آباد پولیس کو فراہم کردئیے۔

    پی ٹی آئی کےمرکزی نائب صدور فواد چودھری، ڈاکٹر شیریں مزاری اور اسلام آباد کےصدر علی نواز اعوان سمیت دیگر رہنما پولیس لائن ہیڈکوارٹرزپہنچے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے شہباز گل پر تشدد کے ثبوت اسلام آباد پولیس کے حوالے کئے۔

    اسلام آباد پولیس کی جانب سے اشتہار شائع کیا گیا تھا جس میں عوام سے آج (20 اگست ) کو شہباز گل پر تشدد کے حوالے سے ثبوت جمع کروانے یا بیان دینے کا کہا گیا تھا۔

    پی ٹی آئی کے رہنما علی اعوان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہمارے پاس کچھ تصویری ثبوت تھے جو اسلام آباد پولیس کے حوالے کردئیے ہیں۔ قائم مقام چیف جسٹس نے اسلام آباد پولیس کی ڈیوٹی لگائی کہ شہباز گل کے حوالے سے انکوائری کی جائے۔جج صاحب نے جب تشدد کے بارے میں پوچھا تو شہباز گل نے اپنی کمر دکھائی۔

    راجہ خرم نواز کا کہنا تھا کہ شہباز گل نے قمیض اٹھا کر تششد کے نشانات دکھائے۔ ہم نے اس سلسلے میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے توقع ہے کہ یہ ثبوت جب اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیش کریں گے تو انصاف ہوگا۔

    دوسری جانب پمز کے میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کی انجیوگرافی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں قید تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پمز میں زیرعلاج ہیں، ان کے تمام ٹیسٹ نارمل آنے کے باوجود انہیں سانس میں تکلیف کی شکايت ہے۔

    دوسری جانب پمز کے میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کی سی ٹی پلمونری انجیوگرافی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
    میڈیکل بورڈ کے مطابق شہباز گل کا بلڈ پریشر،ٹمپریچر اور دیگر معائنہ وقت پر کیا جا رہا ہے، سی ٹی پی اے کی تشخیص کے بعد دواؤں میں ردوبدل کا فیصلہ ہوگا۔

    شہباز گل کو 17 اگست کو اڈیالہ جیل سے ایمبولینس کے ذریعے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    گزشتہ روز اسلام آباد کے پمزاسپتال کے میڈیکل بورڈ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے چیف آف اسٹاف ڈاکٹر شہبازگل کی صحت کو تسلی بخش قراردیا تھا۔ اور شہبازگل کو پمز سے ڈسچارج کرنے سے متعلق پولیس سے مشاورت کی خبریں بھی گردش کررہی تھیں۔

    عمران خان کو شہبازگل سے ملاقات سے روک دیا گیا

    گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان بغاوت پر اکسانے کے الزام میں زیر حراست شہبازگل کی عیادت کے لئے پمز اسپتال پہنچے، جہاں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
    عمران خان گاڑی میں پمز اسپتال کے کارڈیک وارڈ کے باہر پہنچے تو وارڈ کے باہر پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے نعرے بازی شروع کردی۔

    اسپتال میں پہلے سے موجود اسلام پولیس نے عمران خان کو شہبازگِل سے ملاقات سے روک دیا، اور کہا کہ ملزم جسمانی ریمانڈ پر نہیں ہے، اور اس سے ملاقات کی اجازت نہیں ہے۔
    ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا تھا کہ پمزاسپتال میں سیکیورٹی کامناسب بندوبست کیا ہے، اور اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

    پمز اسپتال میں عمران خان کا بیان

    اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کارکنان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج پولیس نےمیراراستہ روکا، اور شہبازگل سے نہیں ملنے دیا گیا۔ کل اسلام آباد میں شہبازگل سے اظہاریکجہتی کی ریلی نکالوں گا۔
    عمران خان کا کہنا تھا کہ ایسا تشدد سیاسی ورکر پر ہو سکتا ہے تو کسی پر بھی ہوسکتا ہے، کیا یہاں قانون کی حکمرانی ہے۔ پولیس کس سے احکامات لےرہی ہے، کیا پولیس کو عدالتی احکامات کی کوئی فکرنہیں، یہاں قانون کی حکمرانی ہے یا ڈنڈے کی۔

  • وزیراعظم نے پی ایم سی ارکان تبدیل کرکے مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا

    وزیراعظم نے پی ایم سی ارکان تبدیل کرکے مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا

    وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے پی ایم سی ارکان کو تبدیل کردیا ہے جبکہ مبینہ کرپشن کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے

    وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے پاکستان میڈیکل کمیشن کے ارکان کو تبدیل کر دیا ہے جب کہ ٹیسٹنگ میں مبینہ کرپشن کا معاملہ تحقیقاتی ایجنسی ادارے کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آئین و قانون کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کے پاکستانی نژاد امریکی کزن ڈاکٹر نوشیروان برکی کے منتخب پاکستان میڈیکل کمیشن کے ارکان کو صوابدیدی اختیارات استعمال کرتے ہوئے تبدیل کردیا ہے۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایم سی میں میڈیکل امتحانات میں کرپشن کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ گزشتہ سالوں میں بھی بڑے پیمانے پر ٹیسٹنگ میں بے ضابطگیاں اور مالی بدعنوانیاں رپورٹ ہوئیں، جس کا معاملہ نیب میں زیر التوا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ کمیشن کے نئے ارکان آئین و قانون کے مطابق میرٹ پر تعینات ہوں گے جب کہ ٹیسٹنگ میں مبینہ کرپشن کا معاملہ تحقیقاتی ایجنسی کو دیا جائے گا۔ ایم ڈی کیٹ کے امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

    دوسری جانب وفاقی حکومت کی قانونی ٹیم میں بھی بڑی تبدیلیاں کردی گئیں ہیں. وزارت قانون نے اسلام آباد میں 20 نئے لاء افسران کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے.
    وفاقی حکومت کی قانونی ٹیم کے 118 سرکاری وکلاء کو فارغ کردیا گیا ہے اور 127 نئی تقرریاں کی گئی ہیں۔
    ایڈیشنل اٹارنی جنرلز سہیل محمود اور ساجد الیاس بھٹی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے جب کہ اسلام آباد میں 20 اور راولپنڈی میں 13 نئی تقرریاں کی گئیں۔

    اس کےعلاوہ لاہور میں 31، ملتان 9 اوربہاولپور میں 5 وکلا کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، کراچی میں 16 اور کوئٹہ میں 7 وکلا کی خدمات وفاقی حکومت نے حاصل کیں، تمام سرکاری وکلا عدالتوں میں وفاقی حکومت اور اداروں کی نمائندگی کریں گے۔

  • شیری رحمان کی کلاؤڈ برسٹ کی ویڈیو سندھ کے بجائے کسی  اور جگہ کی نکلی

    شیری رحمان کی کلاؤڈ برسٹ کی ویڈیو سندھ کے بجائے کسی اور جگہ کی نکلی

    وفاقی وزیر برائے ماحولیات شیری رحمان کی جانب سے سندھ کے علاقے جامشورو میں کلاؤڈ برسٹ کی شیئر کی گئی ویڈیو سندھ کے بجائے کہیں اور کی نکلی۔

    شیری رحمان نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 19 اگست 2022 کو سندھ کے مختل شہروں میں شدید ترین بارشیں ہوئیں اور جامشورو میں کلاؤڈ برسٹ ہوا۔

    شیری رحمان کی شیئر کردہ ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوئی تو انٹرنیٹ صارفین نے ویسی ہی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ویڈیو دو ہفتے قبل ایک فوٹو گرافی پیچ پر شیئر کی گئی ہے۔
    سندھ میں شدید بارشیں، شیری رحمان نے کلاؤڈ برسٹ کی ویڈیو جاری کر دی
    کینیارٹی فوٹو گرافی نامی انسٹاگرام پر شیری رحمان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو جیسی ہی ویڈیو کو دو ہفتے قبل شیئر کیا گیا تھا۔

    ویڈیو کے کیپشن میں تحریر تھا کہ یہ دن کبھی نہیں بھولے گا، میں ایسا زندگی میں دوبار کبھی نہیں دیکھوں گا کیونکہ زندگی میں کچھ ہی لمحات ایسے آتے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ کو لگتا ہے کہ یہ کوئی خواب نہیں بلکہ حقیقت ہے۔

    یاد رہے کہ وفاقی وزیر برائے ماحولیات شیری رحمان نے جامشورو میں کلاؤڈ برسٹ کی فیک ویڈیو جاری کی تھی.
    شیری رحمان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں گھنے بادلوں سے بارش کو برستے ہوئے واضح طور پر دیکھا جا سکتا تھا.
    https://twitter.com/sherryrehman/status/1560657712962097152
    تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں کے دوران پڈعیدن میں 364، شہید بے نظیر آباد میں 146، موئن جو دڑو میں 126، روہڑی میں 125 اور لاڑکانہ میں 107 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ یاد رہے کہ اس کے علاوہ حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں 2 روز شدید بارشیں ہوئیں تھی جبکہ خیرپور اور نوشہرو فیروز کی سڑکیں تالاب بن گئیں تھی.

    خیال رہے کہ سندھ کے مختلف شہروں میں فصلیں تباہ ہو گئیں تھی اور بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہو گیا تھا، مختلف حادثات میں 25 افراد جاں بحق بھی ہوئے تھے.

  • 12 ن لیگی رہنماؤں نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

    12 ن لیگی رہنماؤں نے ضمانت کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پنجاب حکومت کی جانب سے درج ایف آئی آر کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیاہے.

    وزیراعظم کے مشیر معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ، رانا مشہود، راجہ صغیر ودیگر ایم پی اے حفاظتی ضمانت کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ یگی رہنما حفاظتی ضمانت کیلئے درخواست دائر کریں گے۔ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے 12 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔ ان رہنماؤں میں عطاء تارڑ، اویس لغاری، راجہ صغیر احمد اور دیگر شامل ہیں۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ کل بادشاہ سلامت نے کہا وہ شہباز گل سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں، اس ملک میں لاڈلوں کی سیاست ختم کرنا ہوگی۔
    انہوں نے کہا کہ شہباز گل کے مقدمے کا بدلہ ہم سے لینے کی کوشش کی جارہی ہے، پنجاب حکومت نے شہباز گل کا بدلہ لینے کے لیے ہم پرایف آئی آردرج کرائی، اگر (ن) لیگ کے کسی رکن کوگرفتارکیا توآپ سب کوبھی گرفتارکیا جائے گا۔

    عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پولیس ہمارے اراکین اسمبلی کےگھروں پرچھاپوں میں قیمتی سامان اٹھاکرلے جارہی ہے، پنجاب میں پرویزالٰہی کا راج ہے اور پولیس بھی اراکین اسمبلی کے گھروں میں ڈکیتیاں کررہی ہے، (ن) لیگ کے اراکین پرمقدمے درج کیے جارہے ہیں، پرویز الٰہی کے لاڈلے جن کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں وہ سارا دن احکامات جاری کرتے رہتے ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عمران خان کے ملک دشمن بیانیے میں سہولت کار ہیں۔

    معاون خصوصی نے مزید کہا کہ جن لوگوں نے ڈپٹی اسپیکر کے بال نوچے ان پر مقدمہ ہونا چاہیے، آپ نے پٹیاں باندھ کراداکاری کی، ایک تصویردکھا دیں جس میں پرویز الٰہی پر تشدد ہورہا ہو۔

    درخواست ميں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہمارے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ ہے، ہم صفائی کے لیے پیش ہونا چاہتے ہیں۔
    درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ حفاظتی ضمانت منظور کرے، اور پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روکے۔

    مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا مشہود نے کہا کہ چند ہفتے قبل جب پنجاب اسمبلی میں اسپیکر کا الیکشن ہوا تو ہم نے احتجاج کیا کہ اس میں سیکریسی آف بیلٹ خاطر نہیں رکھا گیا، ہمارے احتجاج پر ہونا تو یہ چاہیے تھا پولنگ کو روکا جاتا اور اپنی غلطی کو مانا جاتا لیکن یہاں بھی بدمعاشی اور ہڈ دھرمی دکھائی گئی اور الیکشن چلتا رہا۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے اس کو ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہوا ہے انشاء اللہ فیصلہ ہمارے حق میں آئے گا ، انھوں نے ایک کمیٹی بنادی جس میں ہمیں بلایا نہیں گیا اور پندرہ دن کے لئے پابندی لگادی ہم نے اس کو بھی چیلنج کیا ہوا ہے۔
    خیال رہے کہ پنجاب پولیس نے پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا تھا.

    پولیس کینٹ کچہری لاہور پہنچ گئی تھی اور عدالت سے عطا تارڑ ، رانا مشہود، اویس لغاری ، سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر کی گرفتاری کی اجازت مانگ لی تھی۔ پولیس نے مسلم لیگ نواز کے رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری کے لیے مجسٹریٹ کے پاس درخواست دائر کی تھی تاہم تاکہ انہیں گرفتارکیا جائے.

    تھانہ قلعہ گجر سنگھ پولیس نے عدالت سے عطا اللہ تارڑ ، رانا مشہود، اویس لغاری ، سیف الملوک کھوکھر، ملک غلام حبیب اعوان، اویس لغاری، مرزا جاوید، پیر خضر حیات، راجہ صغیر، عبدالرؤف، پیر اشرف، بلال فاروق اور رانا منان کے وارنٹ گرفتاری مانگ لیے تھے۔
    پنجاب پولیس نے موقف اختیار کیا تھا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں وہ دانستہ طور پر پیش نہیں ہو رہے ہیں لہذا انہیں گرفتار کر کے تفتیش مکمل کرنی ہے، اور وارنٹ گرفتاری جاری کرکے گرفتاری کی اجازت دی جائے۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ نے پنجاب پولیس کی وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے مسلم لیگ نواز کے بارہ رہنماؤں عطا اللہ تارڑ ، رانا مشہود، اویس لغاری ، سیف الملوک کھوکھر، ملک غلام حبیب اعوان، اویس لغاری، مرزا جاوید، پیر خضر حیات، راجہ صغیر، عبدالرؤف، پیر اشرف، بلال فاروق اور رانا منان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے تھے۔

  • راشد منہاس: نشان حیدر پانے والے کم عمر ترین شہید کا آج 51 واں یومِ شہادت منایا جا رہا

    راشد منہاس: نشان حیدر پانے والے کم عمر ترین شہید کا آج 51 واں یومِ شہادت منایا جا رہا

    راشد منہاس نشان حیدر پانے والے کم عمر ترین شہید کا آج 51 واں یومِ شہادت منایا جا رہا ہے

    پاکستان کے بہادر سپوت، اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشان حیدر پانے والے کمسن ترین پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کا 51 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے۔ پاک فضائیہ کی جانب سے راشد منہاس شہید کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے مختصر دستاویزی فلم جاری کی گئی ہے۔

    ترجمان پاکستان فضائیہ کے مطابق پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید 17 فروری 1951 کو پیدا ہوئے تھے۔ ملکی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے جذبے سے سرشار راشد منہاس نے 14 مارچ 1971 کو پاک فضائیہ کے 51ویں جی ڈی پی کورس میں کمیشن حاصل کیا تھا۔بعد ازاں انہیں آپریشنل کنورژن کورس کیلئے ماڑی پور (مسرور) میں واقع نمبر 2 اسکواڈرن میں تعینات کیا گیا تھا، جہاں رب کائنات نے ان کے مقدر میں لازوال رفعتیں لکھ رکھی تھیں۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے راشد منہاس شہید کو ان کے 51ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشد منہاس نے نوعمری میں وطن کے لیے جان کا نذرانہ پیش کر کے عظیم مثال قائم کی راشد منہاس شہید نے اپنی بہادری سے غدار کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا دیا وطن کی عزت و وقار کی خاطرراشد منہاس شہید نے اپنی جان کی قربانی سے بھی گریزنہ کیا قوم ایسے جواں مرد اور بہادر سپوتوں کی قربانیوں کی مقروض ہے اورانہیں سلام پیش کرتی ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے پائلٹ راشد منہاس شہید کے 51ویں یوم شہادت پر پیغام میں کہا ہے کہ راشد منہاس نے اپنی جان مادر وطن پر قربان کر دی لیکن ملکی وقار پر آنچ تک نہیں آنے دی۔ شہید کی موت قوم کے لئے حیات کی نوید ہے۔ راشد منہاس شہید ہر نسل کیلئے مشعل راہ ہیں۔پاک فوج اور فضائیہ کے شہدا نے قربانی کی عظیم الشان داستانیں رقم کیں -قوم پاک فوج، بحریہ او رفضائیہ کے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے۔راشد منہاس شہید کو شجاعت و قربانی کی علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    بیس 20 اگست 1971 کے دن راشد منہاس کی قربانی سے ایک ناقابل فراموش داستان رقم ہوئی تھی۔ اس دن راشد منہاس نے اپنے انسٹرکٹر پائلٹ فلائیٹ لیفٹیننٹ مطیع الرحمان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، جس نے ان کے تربیتی طیارے ٹی 33 کو ہائی جیک کرکے بھارت لے جانے کی کوشش کی تھی۔راشد نے طیارے کا کنٹرول واپس لینے کی بھرپور جدوجہد کی اور قبل ازیں کہ طیارہ ملکی سرحد عبور کر جاتا، اسے زمین بوس کرنے کو ترجیح دی۔ مٹی کے اس بہادر سپوت نےاپنی جان مادر وطن پر قربان کر دی لیکن ملکی وقار پر آنچ تک نہیں آنے دی۔

    راشد منہاس کی اس عظیم قربانی اور ناقابل فراموش شجاعت کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے انہیں ملک کا سب سے بڑا فوجی اعزاز نشان حیدر عطا کیا۔ راشد منہاس شہید ہماری آنے والی نوجوان نسل کیلیے مشعل راہ ہیں اور انکو شجاعت و قربانی کی علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

  • شہباز گل معاملہ پر تحریک اںصاف میں لڑائی بڑھ گئی. راؤف کلاسرا کا دعوی

    شہباز گل معاملہ پر تحریک اںصاف میں لڑائی بڑھ گئی. راؤف کلاسرا کا دعوی

    تحریک انصاف کے کارکن اور عمران خان کے سابق معاون‌ خصوصی شہباز گل کے معاملہ پر تحریک انصاف میں کافی حد تک کشیدگی اور لڑائی بڑھ گئی ہے.

    سینئر اینکر و ولاگر راؤف کلاسرا نے اپنے ایک ولاگ میں دعوی کیا کہ گزشتہ روز تحریک انصاف کی ایک میٹنگ ہوئی جس میں شریک رہنماؤں میں کافی بحث و مباحثہ ہوا اور فیصل واؤڈا نے تو یہاں تک کہہ دیا کہ بھلے آپ مجھے جماعت سے نکال دیں لیکن میں بات کروں گا.

    راؤف کلاسرا نے کہا تحریک انصاف میں دو گروپ بن چکے ایک گروپ کہتا ہے کہ شہباز گل نے غلط بیان دیا تھا اور ہمیں اس کی حمایت نہیں کرنی چاہئے کیوںکہ ان کے بیان سے جماعت کو کافی نقصان ہوا لیکن جماعت میں موجود دوسرے گروپ کا خیال ہے کہ ہمیں شہباز گل کے ساتھ کھڑے ہونا چاہئے.

    راؤف کلاسرا نے مزید دعوی کیا کہ اس پر رہنماؤں میں آپس میں جیسے جمہوری گرما گرم بحث یا تلخ کلامی ہوتی وہ ہوئی اورپہلے گروپ نے کہا کہ یہ لوگ اس لیئے آپ کو اکسا رہے کیونکہ آپ کو نااہل کروانا چاہتے ہیں جبکہ ان کے تعلقات اسٹبلشمنٹ کے ساتھ بالکل ٹھیک ہیں، اور آپ کو نااہل کروا کر اگلے کسی موقع پر تحریک انصاف کو اقتدار ملے گا تو ان لوگوں کیلئے وزرت عظمیٰ کی کرسی لینا آسان ہوجائے گا.

    راؤٍف کلاسرا کے مطابق: فیصل واؤڈا کہتے ہیں کہ عمران خان کو اس کھیل کا حصہ نہیں بننا چاہئے کیونکہ اس سے وہ نااہلی کا شکار ہوسکتے ہیں جس یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف ناایل ہوئے تھے.اس پر عمران خان نے فیصل واؤڈا کو ڈانٹا اور کہا آپ بات سمجھنے کی کوشش نہیں کرہے تو انہوں جواب دیا کہ ہم کوئی بچے نہیں ہیں اور آپ کی زات کے مفاد کیلئے ہم کسی حد بھی جائیں گے لیکن اگر آپ سمجھتے کہ میں آپ کا دشمن تو میں یہ جماعت چھوڑ دیتا ہوں، اس پر عمران نے کہا آپ ٹھنڈے ہوجاؤ.

    واضح رہے کہ تحریک انصاف نے آج شہباز گل پر تشدد کیخلاف ملک بھر میں ریلیوں کا اعلان کر رکھا ہے تاہم ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں 23 جولائی 2022 سے ’کسی بھی جگہ پر جلسے جلوس، ریلی اور لوگوں کے اجتماع کی اجازت نہیں ہے۔‘

    ایک بیان میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا کہنا ہے کہ ’پانچ سے زیادہ افراد کسی بھی جگہ پر اکٹھا ہونے پر پابندی ہے۔۔۔ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے یہ پابندی 23 جولائی 2022 سے عائد ہے۔ ہر قسم کے اجتماع، جلسے اور جلوس اور ریلی وغیرہ پر پابندی عائد ہے۔‘
    ان کا کہنا ہے کہ ’کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانون کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔‘

    یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان شہباز گل کی عیادت کے لیے پمز اسپتال پہنچے تھے، تاہم انہیں شہباز گل سے ملنے کی اجازت نہیں دی گئی تھی۔ جس کے بعد وہ پمز اسپتال سے واپس روانہ ہوگئے تھے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا تھا کہ کیا یہاں قانون کی حکمرانی ہے؟ انہیں عدالت کے حکم کی کوئی فکر نہیں ہے، کل اسلام آباد میں شہباز گل کیلئے ریلی نکال رہا ہوں، سب لوگوں کو دعوت دیتا ہوں ریلی میں شرکت کریں۔
    عمران خان نے کہا کہ ہم ان چوروں کی غلامی کبھی قبول نہیں کریں گے، سارے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز پر ریلیاں نکالی جائیں گی۔

  • عامر خان کی لال سنگھ چڈھا  کے بعد شاہ رخ کی فلم پٹھان کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ

    عامر خان کی لال سنگھ چڈھا کے بعد شاہ رخ کی فلم پٹھان کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ

    حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم لال سنگھ چڈھا بری طرح ناکامی سے دوچار ہوئی ہے اور کہا جا رہا ہےکہ ناکامی کی دیگر وجوہات میں ایک وجہ اس کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ تھا. عامر خان کی ایک پرانی وڈیو کے بیان کو بنیاد بناتے ہوئے عامر خان اور ان کی فلم کے خلاف جم کر ٹرینڈ چلایا گیا اور اس اثر باکس آفس بزنس ہر ہوا.عامر خان کو اس فلم کی ناکامی سے بھاری نقصان ہوا ہے.عامر خان کے بعد شاہ رخ خان کو نشانے پر دھر لیا گیا ہے ان کی فلم پٹھان جو کہ اگلے سال جنوری میں ریلیز ہونے جا رہی ہے اس کے خلاف بھی ٹرینڈ بنا گیا ہے . اس وقت بائیکاٹ پٹھان کا ٹرینڈ زور و شور سے چل رہا ہے. شاہ رخ خان کی ایک پرانی وڈیو جس میں وہ کہہ رہے ہیں کہ بھارت میں عدم برداشت بڑھتا جا رہا ہے اسکو بنیاد بنایا گیا ہے اور کہا جا

    رہا ہے کہ شاہ رخ خان کی فلم کا بائیکاٹ کیا جائے. ارجن کپور ، ہرتیک روشن اور اکشے کمار جیسے دیگر سٹارز فلموں کے بائیکاٹ کے ٹرینڈ سے کافی ہیں پریشان. سب کا ماننا ہے کہ ہم سب کو ایک دوسرے کا ساتھ دینا چاہیے ورنہ یہ چیز بڑھتے بڑھتے بہت بڑھ جائیگی اور نفرت پر مبنی اس طرح‌کے ٹرینڈز بالی وڈ کی تباہی کا باعث بن سکتے ہیں. یاد رہے کہ اکشے کمار کی فلم رکشا بندھن کے بائیکاٹ کا بھی ٹرینڈ چلا نتیجہ یہ ہے کہ رشکا بندھن بھی ناکامی سے دوچار ہو گئی.

  • ملک میں 25 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی کردی گئی

    ملک میں 25 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی کردی گئی

    ملک میں مہنگائی کی شرح میں 3 اعشاریہ 35 فیصد ہوا اور 25 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں۔

    وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 3 اعشاریہ 35 فیصد کا اضافہ ہوا، اور مہنگائی کی شرح 42.31 فیصد کی نئی بلند سطح پر پہنچ گئی۔
    ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 25 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں، 11 کے نرخوں میں کمی ہوئی، اور اس دوران 15 اشیائے خورو نوش کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے جن اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ان میں چکن، ٹماٹر، آلو، پیاز، خشک دودھ، انڈے، دال مونگ شامل ہیں۔ جب کہ بجلی، پٹرول، سگریٹس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
    جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں گھی، لہسن، دال مسور، دال چنا اور کوکنگ آئل شامل ہے، جب کہ چینی، ایل پی جی، ڈیزل اور جلانے کی لکڑی بھی سستی ہوئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتوں میں ملک بھر میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا، جبکہ سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 38.63 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں تھی۔

    ملک میں مہنگائی میں اضافہ کا رجحان بدستور جاری رہا تھا اور پچھلے ہفتوں کے دوران ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں0.82 فیصد اضافہ ہوا تھا جبکہ سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 38.63 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

    اس وقت وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ ملک میں ایک ہفتے میں 33 اشیائے ضروریہ مہنگی جب کہ 4 اشیاء کے نرخوں میں کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

    ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے 14 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے اس حوالے سے وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی بارے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق چار اگست 2022 کو ختم ہونے والے والے ہفتے کے دوران ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.82 فیصد اضافہ ہوا اور سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی 38.62 فیصد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

    وفاقی ادارہ شماریات کے اس وقت کے عداد و شمار کے مطابق: پیاز 24.92 اور ٹماٹر 11.93 فیصد مہنگا ہوا، دال مونگ 5.72 اور دال ماش 5.28 فیصد مہنگی ہوئی، آلو 5.03 اور دال مسور 4.43 فیصد مہنگی ہوئی۔

    ادارہ شماریات کے مطابق ڈیزل 3.78 اور ایل پی جی کی قیمت میں 1.49 فیصد اضافہ ہوا، حالیہ ہفتے دال چنا، انڈے، لہسن، گڑ بھی مہنگا ہوا جب کہ ایک ہفتے میں چکن 5.08 اور فی کلو گھی 0.15 فیصد سستا ہوا ہے، جبکہ جن 4 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی ان میں چکن اور پٹرول سمیت دیگر اشیاء شامل ہیں۔

    وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ گذشتہ ہفتوں کے دوران دوران حساس قیمتوں کے اعشاریہ کے لحاظ سے سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 32.88 فیصد، 17 ہزار 733 روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 38.44 فیصد، 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں36.26 فیصد، 29 ہزار 518روپے سے 44 ہزار 175 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں36.21 فیصد رہی جبکہ 44 ہزار 176 روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 38.73 فیصد رہی ہے۔

  • پاکستان بھر میں سیلاب کے باعث  600 سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئی. این ڈی ایم اے

    پاکستان بھر میں سیلاب کے باعث 600 سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئی. این ڈی ایم اے

    قومی ادارے این ڈی ایم اے کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں 14 جون سے اب تک طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 600 سے زیادہ اموات ہوئی ہیں جبکہ 11 ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    این ڈی ایم اے کی 18 اگست کی رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ جانی نقصان بلوچستان میں ہوا ہے جہاں 202 اموات ہوئیں جبکہ سندھ میں 149، پنجاب میں 144، خیبر پختونخوا میں 135 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
    پاکستان میں جاری مون سون کی طوفانی بارشوں اور ان کے نتیجے میں پیدا ہونے والے سیلابی ریلوں کے بعد ملک کے کئی حصوں میں ہنگامی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

    جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے کئی علاقوں میں سینکڑوں دیہات، چھوٹے شہر مکمل طور پر زیرِ آب آ گئے ہیں جبکہ بڑے شہروں کے نشیبی علاقوں میں بھی بارش کا پانی بھر گیا ہے۔

    جنوبی پنجاب میں بارشوں سے کوہ سلیمان کی پہاڑیوں سے آنے والے پانی نے کئی علاقوں میں تباہی مچا دی ہے۔ بارشوں سے قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں، لوگ گھروں سے بے گھر اور ہزاروں ایکڑ فصلیں زیر آب آگئیں۔

    بارشوں کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے اس لیے ڈیرہ غازی خان اور تونسہ شریف کے کئی دیہاتوں کو مزید خطرہ ہے۔ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے اور سینکڑوں کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں خوراک اور طبی امداد بھی دی جارہی ہے۔

    انڈپینڈنٹ اردو کی ایک رپورٹ کے مطابق: ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 رضوان ناصر نے کہا کہ اب تک ڈیرہ غازی خان اورتونسہ میں بارشوں سے آنے والے سیلاب میں 31 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور متعدد لاپتہ بھی ہیں۔

    ان کے مطابق نو ہزار سے زیادہ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے اور 11 سو سے زیادہ کیمپس لگا دیے گئے ہیں جہاں خوراک اور طبی امداد بھی فراہم کی جارہی ہے۔
    ’بارش کا سلسلہ ابھی جاری ہے لہذا مذید گاؤں زیر آب آسکتے ہیں اس لیے لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کا کام بھی جاری ہے۔‘
    رضوان نے کہا: ’یہ صرف کوہ سلیمان کی پہاڑیوں پر10 سال بعد ریکارڈ بارشوں کی وجہ سے سیلاب ہے جبکہ دریائے سندھ، چناب سمیت کسی دریا میں ابھی پانی کی سطح اتنی بلند نہیں جسے خطرناک لائن کہا جاسکے۔‘

    صوبہ سندھ کے متعدد علاقوں میں موسلا دھار بارشوں سے جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔
    سکھر، لاڑکانہ، خیرپور، دادو، نواب شاہ اور نوشہروفیروز میں مون سون بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔
    زیریں سندھ کے حیدرآباد اور میرپورخاص کے اضلاع بدین، ٹھٹھہ، سجوال، میرپورخاص، سانگھڑ اور عمرکوٹ میں بھی صورت حال تشویشناک ہے۔

    زیریں سندھ کے حیدرآباد اور میرپورخاص کے اضلاع بدین،، ٹھٹھہ، سجوال، میرپورخاص، سانگھڑ اور عمرکوٹ میں بھی صورت حال تشویشناک ہے۔ (تصویر: ڈاکٹر گووند رام) یہ اضلاع بارشوں سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ ان تمام اضلاع میں کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں جبکہ بڑی تعداد میں کچے مکانات گر گئے ہیں۔

    دوسری جانب کراچی کے کئی علاقے بھی زیر آب ہیں اور مختلف علاقوں کی جانب جانے والے راستے بھی بند ہیں۔

    ملیر ندی میں گذشتہ روز ایک کم سن بچی اور ایک خاتون کی لاش ملی۔ کراچی سے حیدر آباد جانے والی مسافر کار ایم نائن موٹروے کے لنک روڈ پر آنے والے بڑے ریلے میں بہنے سے میاں بیوی اور چار بچوں سمیت سات افراد لاپتہ ہو گئے تھے۔ کل شام تک بچوں سمیت تین لاشیں نکالی گئی مگر چار افراد تاحال لاپتہ ہیں۔

    دوسری جانب سندھ بھر کی صورت حال کے متعلق وزیراعلٰ سندھ کو جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق صوبے میں پانچ ہزار گھر مکمل طور پر تباہ ہوگئے ہیں، جب کہ 28 ہزار گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ ایک لاکھ سے زائد لوگ گھروں سے محروم ہوگئے ہیں اور صوبے میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 137 لوگ اور 941 مویشی ہلاک ہوگئے ہیں۔

  • عمران خان حکومت  کو ماننے  کیلئے تیار نہیں پھر  وہ الیکشن  کیسے مان لے گا. مریم اورنگزیب

    عمران خان حکومت کو ماننے کیلئے تیار نہیں پھر وہ الیکشن کیسے مان لے گا. مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جو شخص حکومت کو ماننے کو تیار نہیں وہ الیکشن کیسے مان لیں گا.

    وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں ماؤں بہنوں‌اور بیٹیوں کو گرفتار کیا گیا تھا لیکن اب اداروں میں بغاوت پیدا کرنے کے بیان پر شہباز گل کو پکڑا گیا تو یہ شیخ رہے ہیں حالانکہ خود مان بھی رہے کہ شہباز گل نے غلط بیان دیا ہے.

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان ملک میں تماشہ لگانا بند کریں انہوں نے 22 سال غلط بیانی کر کے سیاست کی ہے، عمران خان سے جب بھی سوال پوچھا جائے وہ جواب نہیں دیتے۔

    انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف سازشوں کا جال بچھایا گیا اور نواز شریف جانتے تھے کہ الزامات جھوٹے ہیں لیکن پھر بھی انہوں نے جواب دیا۔ انہیں سسلین مافیا اور گارڈ فادر کہا گیا اور بیٹے سے تنخواہ لینے پر 3 بار رہنے والے وزیر اعظم کو نکالا گیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان نے تو شہباز شریف کے خلاف کوئی ادارہ نہیں چھوڑا اور ان کے خلاف ایسٹ ریکوری یونٹ بنایا گیا۔ عمران خان سمجھتے ہیں ان کے گناہ معاف ہوجائیں گے۔
    عمران خان پر الزام لگاتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وہ اداروں سے کہتے ہیں میری کرسی بچایں اور مداخلت کریں۔ مریم نواز جھوٹے الزامات پر والد کو سرخرو کرنے جیل گئی تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز نے شہباز گل کی میڈیکل رپورٹ پر کہا ہے کہ وہ فٹ ہیں اور قومی سلامتی کمیٹی نے 2 بار بیرونی سازش کو مسترد کیا۔ اداروں کا نیوٹرل ہونا آئینی تقاضا ہے اور جو شخص حکومت کو ماننے کو تیار نہیں وہ الیکشن کیسے مان لے گا۔ عمران خان نے تمام اداروں کو متنازعہ بنایا۔

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان 22 سال دوسروں پر انگلیاں اٹھاتے رہے اور انہوں نے گزشتہ روز سیمینار میں غیر مناسب باتیں کیں۔ عمران خان کہتے ہیں چیف الیکشن کمشنر کے بارے میں کسی نے ضمانت دی تھی تو عمران خان بتائیں آپ نے ضمانت کیوں لی تھی؟