Baaghi TV

Author: +9251

  • میرا کی سونالی بیندرے سے نیو جرسی میں ملاقات

    میرا کی سونالی بیندرے سے نیو جرسی میں ملاقات

    اداکارہ میرا نے اپنے انسٹاگرام کے آفیشل اکاﺅنٹ پر ایک وڈیو شئیر کی ہے اس وڈیو میں وہ بالی وڈ اداکارہ سونالی بیندرے کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔ سونالی بیندرے بیٹھی ہوئی ہیں اور فلمسٹار میرا سونالی کے پاس کھڑی ہیں اور وڈیو بنوا رہی ہیں۔ میرا نے اپنے آفیشل اکاﺅنٹ پر وڈیو شئیر کرنے کے ساتھ ایک جذباتی سا کیپشن لکھا ۔ انہوں نے لکھا کہ سونالی تم ایک فائٹر ہو،تمہیں دیکھ کر مجھے بہت خوشی ہوئی ہے میرا دل تمہیں کام کرتا اور صحت مند دیکھ کر بہت خو ش ہوتا ہے۔ میرا نے زی فائیو والوں کا شکریہ ادا کیا اور مداحوں سے کہا کہ دوستوں میں آپ کو یاد کروا دوں کہ میری دوست سونالی بیندرے نے کینسر جیسے موذی مرض کو شکست دی ہے۔میرا نے مزید لکھا کہ سونالی آپ بہادری کے ساتھ زندگی کے ساتھ چل رہی ہیں۔

    یاد رہے کہ پاکستانی اداکارہ میرا کی بالی وڈ اداکارہ سونالی بیندرے کے ساتھ ملاقات امریکہ کی ریاست نیو جرسی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ہوئی ۔ میرا کا سسرال بھی امریکہ میں ہے کیپٹن نوید اور ان کی فیملی نیویارک میں رہتی ہے میرا زیادہ وقت امریکہ میں ہی گزارتی ہیں۔سونالی بیندرے نے نوے کی دہائی کی بہت ساری سپر ہٹ فلموں میں کام کیا ان کی معروف فلموں میں ’سر فروش‘، ’ڈپلیکیٹ‘، ’ دل جلے‘،’ ہم ساتھ ساتھ ہیں ‘ ، ’ کل ہو نہ ہو ‘ شامل ہیں.سونالی 2018 میں کینسر کے مرض میں‌مبتلا ہوئی تھیں اس کے بعد امریکہ چلی گئیں جہاں انہوں نے اپنا علاج بہت بہادری اور ہمت کے ساتھ کروایا اب وہ صحتیاب ہو چکی ہیں.

  • کھلاڑی اکشے کمار کی نئے اناڑی عمران ہاشمی سے ملاقات

    کھلاڑی اکشے کمار کی نئے اناڑی عمران ہاشمی سے ملاقات

    جب سے اکشے کمار نے عمران ہاشمی کے ساتھ اپنی نئی فلم ” سیلفی“ کا اعلان کیا ہے، مداحوں کو اس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے۔ اس فلم کے پہلے پوسٹر اور ٹیزر نے کافی ہائپ پیدا کر دی ہے۔اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے اور اکشے کمار اور عمران ہاشمی فلم کے سیٹ سے تصاویر اور وڈیو بھی جا ری کررہے ہیں۔حال ہی میں کھلاڑی اکشے کمار نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر سیٹ سے ڈانس پریکٹس کی ویڈیو شیئر کی۔ انہیں اپنے 90 کی دہائی کے مشہور گانے ’میں کھلاڑی تو اناری‘ پر ٹانگیں ہلاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔تاہم عمران ہاشمی نے بھی اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر سیلفی کے سیٹ سے اکشے کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی۔تصویر میں ہم عمران ہاشمی اور اکشے کمار کو ایک دوسرے

    کو گھورتے ہوئے دیکھ سکتے ہیں۔ عمران ہاشمی نے تصویر کاجو کیپشن لکھا ہے اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دونوں سیلفی کے لیے ‘میں کھلاڑی تو اناری’ دوبارہ بنانے جا رہے ہیں۔ یاد رہے کہ بالی وڈ کے کھلاڑی اکشے کمار کی فلم ”رکشا بندھن“ حال ہی میں ریلیز ہوئی ہے فلم باکس آفس پر زیادہ کمال نہیں کر پائی۔ فلم کی کہانی بہن بھائیوں کی محبت کے گرد گھومتی ہے لیکن شائقین کو کہانی زیادہ متاثر نہیں کر سکی۔ اکشے کمار نوے کی دہائی کے واحد ایسے اداکار ہیں جو مسلسل کام کررہے ہیں اور ہر سال ان کی ایک یا دو فلمیں لازمی ریلیز ہوتی ہیں۔

  • کس اداکارہ کو ایوارڈ ملنے پر پریانکا چوپڑا ہوئیں افسردہ

    کس اداکارہ کو ایوارڈ ملنے پر پریانکا چوپڑا ہوئیں افسردہ

    بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے حال ہی میں کافی و د کرن کے سیزن سیون میں بطور مہمان شرکت کی، اس میں ان سے مختلف سوال ہوئے ایک سوال ان سے ایسا بھی ہوا جس کا جواب انہوں نے کچھ یوں دیا۔ انہوں نے کہا کہ جس سال میں نے فلم برفی کی تھی اسی سال ودیا بالن نے فلم کہانی کی تھی اور میری فلم برفی میں میرا کردار اور اداکاری کے ہر طرف چرچے تھے مجھے امید تھی کہ مجھے یہ ایواردڈ ملے گا لیکن اس سال فلم فئیر کا بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم کہانی پر ودیا بالن کو ملا۔ میں بہت افسردہ ہوئی کیونکہ مجھے یقین تھا کہ مجھے یہ ایوارڈ ملے گا۔ میرے والد جو کہ ان دنوں بہت بیمار تھے انہوں نے مجھے موٹیویٹ کیا کہ میں اس تقریب میں شرکت کروں اور جس کو بھی ایورڈ ملے اس کے لئے تالی بجاﺅں، سپورٹس مین شپ

    دکھائوں، وہ الگ بات ہے کہ تم نے برفی میں بہترین کام کیاتھا۔ پریانکانے بتایا کہ میرے والد نے مجھے بہت موٹیویٹ کیا اور کہاکہ مجھے تقریب میں جانا چاہیے۔یوں پریانکاچوپڑا نے بتایا کہ وہ کیوں‌ہوئیں اداس . یاد رہے کہ کافی ود کرن کا سیزن 7 گزشتہ ماہ 7 جولائی کو شروع ہوا تھا، اس میں اب تک رنویر سنگھ،عالیہ بھٹ، جھانوی کپور،سارہ علی خان، اکشے کمار،سمانتھا روتھ پربھو اور وجے دیورکونڈا،اننیا پانڈیا، کرینہ کپورعامر خان ، سونم کپور ،ارجن کپور جیسے اداکار شرکت کر چکے ہیں.

  • بی پاشا باسو نے کیوں پراجیکٹس سائن کرنا بند کر دئیے؟

    بی پاشا باسو نے کیوں پراجیکٹس سائن کرنا بند کر دئیے؟

    بالی وڈ کی بولڈ اداکارہ بی پاشا باسو کہتی ہیں کہ جب انہوں نے شادی کی ان کے اور ان کے شوہر نے فیملی بڑھانے کی پلاننگ کی،2016 میں شادی ہوئی اور اب جا کر خدا کی ذات کا ہم پر کرم ہوا ہے۔ بی پاشا نے کہا کہ میں نے اس بچے کے انتظار میں کام کی آفرز بھی قبول کرنا چھوڑ دی تھیں ۔میری بس ایک خواہش تھی کہ میری فیملی بڑھے یہی خواہش میرے گھر والوں کی تھی۔ بی پاشا نے ہندوستان ٹائمزکے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن بہت اہم تھا جب مجھے اور میرے شوہر کو پتہ چلا کہ ہم والدین بننے والے ہیں ۔ یہ خوشخبری جب ہمیں ملی تو ہم

    جس کے پاس سب سے پہلے گئے وہ میری والدہ تھی وہ اس خبر کو سن کرمیری طرح جذباتی ہو گئیں ان کی بہت خواہش تھی کہ ہمارے گھر اولاد ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ کو زندگی میں کوئی ساتھی دیر سے ملتا ہے اور آپ دیر سے شادی شدہ زندگی شروع کرتے ہیں تو ایسے میں آپ اتنے سمجھدار اور ذمہ دار ہوجاتے ہیں کہ کہ کسی دوسری زندگی کو جنم دے کر دنیا میں لائیں اور اس کی پرور ش کریں۔ یاد رہے کہ بی پاشا باسو اورکرن سنگھ گرورکی ملاقات 2015 کی ہارر فلم ’ایلون‘ کے سیٹ پر ہوئی دونوں میں دوستی محبت میں بدلی تو ایک سال کے بعد شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔

  • اداکارہ میرا نے نوجوانوں کو دیا ایک اہم مشورہ

    اداکارہ میرا نے نوجوانوں کو دیا ایک اہم مشورہ

    اداکارہ میرا نے سوشل میڈیا پر ایک وڈیو جاری کی ہے اس وڈیو میں وہ بہت ہی فریش نظر آرہی ہیں۔ میرا نے نوجوان لڑکے لڑکیوں کو دیا ہے مشورہ. مشورے میں انہوں نے بتایا ہے کہ کسی کو جانچنا ہو تو کتنی ملاقاتیں کرنی چاہیں۔ اداکارہ میرا نے کہا کہ کسی سے آپ زیادہ سے زیادہ تین بار ملیں اور تیسری بار فیصلہ کر لیں کہ اس سکے ساتھ زندگی گزاری جا سکتی ہے یا نہیں۔ میرا نے کہا کہ دوسری ملاقات کے بعد تیسری ملاقات نتیجے والی ہونی چاہیے اس حوالے سے کہ کیا اس انسان جس کے ساتھ ملاقات کررہے ہیں رشتہ چل سکے گا یا نہیں۔ میرا نے زور دیکر کہا کہ اگر تین ملاقاتوں میں بھی سمجھ نہ آئے اور لگے کہ ہم ساتھ نہیں چل سکتے

    تو پھر چھوڑ دیں اور بھول جائیں اور تعلق کو آگے نہ بڑھائیں۔ میرا کی اس وڈیو پرصارفین نے دلچپسپ تبصرے کئے اور کمنٹ سیکشن میں دلچسپ کمنٹس کئے۔ یاد رہے کہ فلمسٹار میرا کی زندگی میں مردوں کے ساتھ تعلقات کی کہانیاں ہمیشہ ہی تنازعات سے بھرپور رہی ہیں۔تاہم وہ کیپٹن نوید کے ساتھ رہتی ہیں اور اپنے سسرال والوں میں زیادہ وقت گزارتی ہیں ان کے سسرال والے امریکہ میں رہتے ہیں۔واضح رہے کہ فلمسٹار میرا نے نوے کی دہائی میں پاکستان فلم انڈسٹری میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے نمبر ون ہیروئنز کی صف میں کھڑی ہو گئیں ان کے کریڈٹ پر چیف صاحب اور کھلونا جیسی سپر ہٹ فلمیں ہیں.

  • حدیقہ کیانی کا گانا بوہے باریاں کئی سال گزرنے کے بعد بھی چائنہ میں مقبول

    حدیقہ کیانی کا گانا بوہے باریاں کئی سال گزرنے کے بعد بھی چائنہ میں مقبول

    پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی نہ صرف ملک بلکہ ملک سے باہر بھی مقبول ہیں۔ حدیقہ نے کچھ عرصہ پہلے اداکاری کا بھی باقاعدہ آغا کر دیا ہے۔ ماضی قریب میں ان کا ڈرامہ دوبارہ اختتام پذیر ہوا ہے اس میں ان کی اداکاری نے شائقین کے دل موہ لئے۔ حدیقہ کیانی کے گائے ہوئے گیت آج بھی مقبول ہیں اس کی مثال ان کا کئی سال پہلے گایا ہوا گیت ” بوہے باریاں نالے کنداں ٹپ کے“ ہے اس گانے کو ایک چائنیز ٹیچر نے گایا ہے ۔تفصیلا ت کے مطابق چین میں موجود پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے پاکستان کی 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان فوڈ اینڈ کلچرل فیسٹیول کی تقریب کا اہتمام کیا گیا تھاجس میں چینی ٹیچر مس وکی نے شاندار پرفارمنس دی۔اس پرفارمنس کی وڈیو سوشل میڈیا پر بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے ۔چائنیز ٹیچر

    حدیقہ کیانی کا گانا بہت ہی پرفیکٹ انداز میں گا رہی ہیں یہاں تک کہ وہ لفظوں کی ادائیگی بھی بہترین انداز میں کررہی ہیں۔یاد رہے کہ بوہے باریاں گانا نوے کی دہائی میں ریلیز کی گیا تھا یہ گانا آج اتنے سال گر جانے کے بعد بھی مقبول ہیں اور حدیقہ کیانی مسلسل اپنے فن سے لوگوں کو محظوظ کررہی ہیں.حدیقہ نے کم عمری میں گانے کا آغاز کیا ان کے بھائی عرفان کیانی بھی کمپورز اور گلوکار ہیں.

  • ایپل: آئی فونز، آئی پیڈز اور میک کمپیوٹرز میں بڑے پیمانے پر سیکیورٹی خامیوں کا انکشاف

    ایپل: آئی فونز، آئی پیڈز اور میک کمپیوٹرز میں بڑے پیمانے پر سیکیورٹی خامیوں کا انکشاف

    معروف کمپنی ایپل نے آئی فونز، آئی پیڈز اور میک میں بڑے پیمانے پر سیکیورٹی خامیوں کا انکشاف کیا ہے.

    آپریٹنگ سسٹم کے اہم حصوں میں دو کمزوریوں کے پائے جانے کے بعد ماہرین نے صارفین پر زور دیا کہ وہ اپنے آئی فون، آئی پیڈ اور میکس کو جلد از جلد اپ ڈیٹ کریں۔ ایپل نے دو سیکیورٹی رپورٹس میں کہا کہ سافٹ ویئر کی خامیاں ممکنہ طور پر حملہ آوروں کو ان آلات پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کی اجازت دے سکتی ہیں۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ "اس رپورٹ سے آگاہ ہیں کہ اس مسئلے کا فعال طور پر استحصال کیا گیا ہے۔”

    سیکورٹی ماہرین نے صارفین کو متاثرہ آلات کو اپ ڈیٹ کرنے کا مشورہ دیا ہے iPhones6S اور بعد کے ماڈلز بھی شامل ہیں۔ آئی پیڈ کے متعدد ماڈلز، بشمول ففتھ جنریشن اور بعد میں کے بھی سمیت تمام آئی پیڈ پرو ماڈلز اور آئی پیڈ ایئر 2 اور میک کمپیوٹرز جو MacOS Monterey چلا رہے ہیں انہیں اپڈیٹ کیا جائے یہ بھی متاثر ہوسکتے ہیں.

    واضح رہے کہ ٹیکنالوجی کمپنی ایپل اگست دو ہزار بیس میں وہ پہلی امریکی کمپنی بن گئی تھی جس کی سٹاک مارکیٹ میں مالیت 20 کھرب ڈالر (دو ٹریلین) ہو گئی. اس سے قبل جس کمپنی نے 20 کھرب ڈالر کا سنگ میل عبور کیا تھا وہ سعودی عرب کی سرکاری کمپنی سعودی ارامکو ہے جس نے دسمبر 2019 میں اپنے شیئر درج کروائے تھے.

  • ٹرانس جینڈر مہرب معز اعوان  نے ماریہ بی کو مشورہ دیدیا

    ٹرانس جینڈر مہرب معز اعوان نے ماریہ بی کو مشورہ دیدیا

    مہرب معزاعوان کے آج کل سوشل میڈیا پر کافی چرچے ہیں۔فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے ان کے بارے میں دعوی کیا ہے وہ ٹرانس جینڈر نہیں ہیں بلکہ مرد ہیں۔ ماریہ بی نے سوشل میڈیا پر اس حوالے سے ایک لمبی چوڑی پوسٹ بھی لگائی۔ اس پوسٹ پر رد عمل دیتے ہوئے اب مہرب معز اعوان بھی آگئے ہیں میدان میں۔ انہوں نے معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی کو چیلنج دیدیا ہے اور اپنے ایک وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ماریہ بی میرے بارے میں جتنے اور جو بھی دعوے کررہی ہیں وہ سب کے سب غلط ہیں۔ان کا یہ کہنا کہ میرا تعلق ٹرانس جینڈر کمیونٹی سے نہیں ہے تو وہ بالکل غلط کہہ رہی ہیں۔مہرب معز اعوان نے مزید کہا کہ ماریہ آپ قانون کھول کر پڑھ لیں ٹرانس جینڈر کی تعریف کیا ہے آپ کو معلوم پڑ جائیگا۔انہوں نے ماریہ بی کو

    پاکستان کا ٹرانس جینڈر پروٹیکشن ایکٹ پڑھنے کا مشورہ بھی دیا۔انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ آپ کا برینڈ فیل ہو رہا ہے اس لئے آپ کو اس طرح کی حرکتیں کرنا پڑتی ہیں خود کو زندہ رکھنے کے لئے آپ کو یہ سب کرنا پڑ رہا ہے آپ کی شاید یہ مجبوری ہے لیکن اگر آپ نے یہ سلسلہ جاری رکھاتو یقینا میرا وکیل آپ کے وکیل سے گفتگو کرے گا تو کیا خیال ہے اس بارے میں ، ہوجائے پھر؟

  • بھارتی کامیڈین راجو شری واستو کی حالت بگڑ گئی ، دماغ میں سوجن

    بھارتی کامیڈین راجو شری واستو کی حالت بگڑ گئی ، دماغ میں سوجن

    بھارتی کامیڈین راجو شری واستو جن کے بارے میں ڈاکٹروں نے کہا تھا کہ وہ صحتیاب ہو رہے ہیں لیکن ایک بار پھر سے ان کی حالت بگڑ گئی ہے ، ان کے دماغ میں سوجن ہوگئی ہے اور اس سوجن کی وجہ سے ان کا دماغ ٹھیک طرح سے کام نہیں کررہا۔کہا جا رہا ہے کہ ان کی فیملی نے سکھ کا سانس لیا تھا جب ڈاکٹرز نے انہیں کہا کہ کامیڈین پہلے سے بہتر ہو رہا ہے۔تازہ اطلاعات یہ ہیں کہ راجو شری واستو کے دماغ میں سوجن ہو گئی ہے جو کہ ڈاکٹرز کے مطابق الارمنگ ہے۔ راجو کے پرسنل سیکرٹری گاروت نارنگ نے انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کو راجو کے دماغ میں اس وقت سوجن

    محسوس ہوئی جب وہ راجو شری واستو کو انجیکشن دے رہے تھے۔ نارنگ نے کہا کہ ڈاکٹروں کو امید ہے کہ راجو کی حالت بہتر ہو جائے گی، اور سوجن کم ہونے کے بعد ان کا دماغ دوبارہ کام کرنا شروع کر دے گا۔یاد رہے کہ راجو شری واستو کو رواں ماہ 10 اگست کو ورزش کے سیشن کے دوران دل کا دورہ پڑا اور وہ گر پڑے انہیں اس کے بعد فورا ہسپتال لیجایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے سانس کی بحالی کو یقینی بنایا ۔راجو شری واستو ایک معروف کامیڈین ہیں ان کے مداح ان کی طبیعت کی خرابی کا سن کر کافی پریشان اور دعا گو ہیں۔

  • عمران خان کے سیکریٹری اعظم خان کی بطورایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک تقرری کا نوٹیفکیشن منسوخ

    عمران خان کے سیکریٹری اعظم خان کی بطورایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک تقرری کا نوٹیفکیشن منسوخ

    حکومت نے موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک نوید کامران بلوچ کی مدت میں ایک سال توسیع کر دی گئی ہے۔

    حکومت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے پرسنل سیکرٹری اعظم خان کی بطور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک تقرری کا نوٹیفکیشن منسوخ کردیا۔ وفاقی حکومت نے موجودہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ بینک نوید کامران بلوچ کی مدت میں ایک سال توسیع کر دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
    اعظم خان نے 31 اکتوبر 2022 کو ورلڈ بینک میں جوائننگ دینا تھی، جس کا 21 فروری 2022 کو اعظم خان نے چار سال کیلئے ورلڈ بینک میں اپنی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کروایا تھا۔

    اعظم خان سی ایس ایس کے 17ویں کامن بیچ سے تعلق رکھتے ہیں اور خیبر پختونخوا کے معروف برن ہال کالج ایبٹ آباد اور قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد جیسے ملک کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم رہے۔ اعظم خان ستمبر 2017 سے جون 2018 تک چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے اور اس دوران صوبے کی ساری بیوروکریسی کو اس بات کا علم تھا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک سے عملی طور پر زیادہ خودمختار اور بااختیار اعظم خان تھے جن کے معاملات میں وزیرِ اعلیٰ کو بھی مداخلت کی اجازت نہیں تھی۔ یہ سب صرف اور صرف عمران خان کی سرپرستی کی وجہ سے ہی ممکن ہوا۔

    ایسا نہیں کہ اتنی اہم تعیناتیوں کے دوران اعظم خان تنازعات کا شکار نہیں رہے۔ سیکریٹری سیاحت کے طور پر مالم جبہ سکینڈل میں ان کا نام شہ سرخیوں میں رہا، جس پر نیب کی تحقیقات عرصہ دراز سے جاری رہی.

    سنہ 2018 کے عام انتخابات سے قبل بیوروکریسی کی اکھاڑ پچھاڑ کی گئی تو چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا اعظم خان کو مرکز میں سیفران ڈویژن کا سیکریٹری تعینات کر دیا گیا۔ انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد 18 اگست کو عمران خان نے وزیرِ اعظم کی حیثیت سے اپنا عہدہ سنبھالا تو اعظم خان ان کے پہلے سیکریٹری تعینات ہوئے تھے.

    سرکاری حکام نے ایک عالمی ادارے کو بتایا تھا کہ اعظم خان جلد ہی اس وقت کے وزیراعظم عمران خان کے سیکریٹری کا عہدہ چھوڑ کر امریکہ میں ورلڈ بینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر خدمات سرانجام دے سکتے ہیں۔
    اس عہدے پر تعیناتی کے لیے گزشتہ حکومت پاکستان کی طرف سے ورلڈ بینک کو بھیجی گئی سمری میں چار ناموں میں سے ایک نام اعظم خان کا بھی تھا.