Baaghi TV

Author: +9251

  • خود کو خواجہ سراہ کہنے والے  ڈاکٹر مہبر معز اعوان کے خلاف ماریہ بی بھی آ گئیں میدان میں

    خود کو خواجہ سراہ کہنے والے ڈاکٹر مہبر معز اعوان کے خلاف ماریہ بی بھی آ گئیں میدان میں

    خود کو خواجہ سرا کہنے والے ڈاکٹر مہبر معز اعوان کے خلاف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی آ گئیں ہیں میدان میں انہوں‌نے کر دیا ہے سب کو خبردار اور اپنی انسٹاگرام سٹوری میں لکھا ہے کہ ڈاکٹر مہبر معز اعوان خواجہ سرا نہیں ہیں انہیں خواجہ سرا کہنا سرار دھوکہ ہے. ہم پوری ہمدردی رکھتے ہیں خواجہ سراہوں سے ان کی عزت کرتے ہیں لیکن یہ ڈاکٹر مہبر معز اعوان خواجہ سرا نہیں‌ہیں. ماریہ بی نے یہ بھی کہا ہے کہ یہ محترم مرد ہیں اور سوشل میڈیا پر خود کو خواجہ سرا کہتے ہیں. ماریہ بی نے زور دیا کہ ہمارے بچون‌کو صنفی مسائل اور فرق کو سمجھنا بہت ضروری ہے.
    کہا جا رہا تھا کہ ڈاکٹر مہبر معز اعوان کو انٹرنیشنل اسکول آف لاہور (آئی ایس ایل) نے اپنے کسی شو میں بطور مہمان بلایا تھا لیکن جب سوشل میڈیا پر اس شخص کے حوالے سے متنازعہ پوسٹیں دیکھیں تو سکول نے انہیں بطور مہمان اپنے سکول کے فنکشن میں بلانے کا فیصلہ واپس لے لیا. ماریہ بی اس پر بھی کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ سکول والوں نے ایک بہترین فیصلہ کیاہے. انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ ہمارے بچوں کے سامنے سپیکر بن کر جائیں گے اگر تو ان پر کیا اثر پڑے گا.یاد رہے کہ ماریہ بی کا فیشن ڈیزائننگ کی دنیا میں ایک نام ہے اور وہ تنازعات میں نہیں‌پڑتیں لیکن اس بار انہوں نے بچوں کی بہتری کے لئے بولنا مناسب سمجھا.

  • اقرا عزیز کی دو سال کے بعد ٹی وی پر واپسی

    اقرا عزیز کی دو سال کے بعد ٹی وی پر واپسی

    چھوٹی سکرین کی چلبلی اور باصلاحیت اداکارہ اقرا عزیز کو بہت پسند کیا جاتا ہے ان کے ڈراموں‌ کو شائقین شوق سے دیکھتے ہیں. اقرا شادی کے بعد کسی بھی ڈرامے میں نظر نہیں آئیں لیکن انہوں نے یہ ضرور کہا تھا کہ وہ شوبز نہیں چھوڑیں گی، بیٹی کی پیدائش کے بعد اداکارہ نے دوبارہ ٹی وی کا رخ کر لیا ہے. جی ہاں اقرا عزیز کے پرستاروں‌کے لئے نہایت ہی خوشی کی خبر ہےکہ ان کی پسندیدہ اداکارہ کو وہ ایک بار پھر دیکھ سکیں گے. اقرا اس بار اپنے شوہر یاسر حسین کے ساتھ کام کررہی ہیں دونوں نے ایکساتھ کام کرنے کا اعلان اپنی انسٹاگرام پوسٹ

    کے زریعے کیا. ڈرامہ سیریل ” ایک تھی لیلی ” کی آج کل ریکارڈنگ کی جا رہی ہے ڈرامے کے ڈائریکٹر اقرا کے شوہر یاسر حیسن ہیں. کہا جا رہا ہے کہ ایک تھی لیلیٰ مرڈر مسٹری ڈراما ہے. اقرا پہلی بار اپنے شوہر کی ہدایتکاری میں‌ کام کررہی ہیں. اقرا عزیز مسلسل دو سال سے سکرین سے غائب ہیں ان کا ڈرامہ سیریل رانجھا رانجھا کردی اور جھوٹی میں کردار شائقین کو بے حد پسند آئے. اقرا بلاشبہ ایک بہترین اداکارہ ہیں انہوں‌نے کم عرصے میں اپنی پہچان بنائی اور خود کو کام کے زریعے صف اول کی اداکارائوں‌میں لا کھڑا کیا. شائقین اقرا کی ٹی وی پر واپسی کے منتظر ہیں. یاد رہے کہ اقرا اور یاسر پہلے بھی ایک ساتھ ڈرامہ سیریل جھوٹی میں‌ کام کر چکے ہیں.

  • زارا نور عباس اور اسد صدیقی صدف کنول  اور شہروز کی خوشی میں ہوئے شامل

    زارا نور عباس اور اسد صدیقی صدف کنول اور شہروز کی خوشی میں ہوئے شامل

    اسد صدیقی اور شہروز سبزواری کی آپس میں کافی دوستی ہے انہی کی طرح‌ زارا نور عباس اور صدف کنول بھی ہیں اچھے تعلقات میں. چند روز قبل شہروز اور صدف کنول کے گھر آئی ہے ایک ننھی پری اس ننھی پری کی پیدائش پر جہاں جوڑے کے بہت سارے دوستوں اور رشتہ داروں نے مبارکباد دیں وہیں اسد صدیقی اور زارا نور عباس پیچھے نہ رہے. زارا اور اسد پہنچے شہروز اور صدف کے گھر اور مل کر دی ان کو بیٹی کی پیدائش کی مبارکباد. دونوں نے شہروز اور صدف کی بیٹی کے ساتھ اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شئیر کیں ان تصاویر میں دونوں بچی کو پکڑ کر بیٹھے ہوئے ہیں اور کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں.زارا نور عباس اس موقع پر کافی خوبصورت لگ رہی ہیں انہوں‌ نے جینز اور ٹی شرٹ‌زیب تن کر رکھی ہے. تاہم

    اس ملاقات کی جو تصاویر جاری کی گئی ہیں ان میں‌صدف کنول اور شہروز سبزواری نظر نہیں آرہے صرف اسد اور زارا نور عباس ہی نظر آرہے ہیں. یاد رہے کہ شہروز سبزواری کی صدف کنول کے ساتھ یہ دوسری شادی ہے انکی پہلی شادی سائرہ یوسف کے ساتھ ہوئی ان میں سے بھی ان کی ایک بیٹی ہے.شہروز کی پہلی بیٹی دوسری بیٹی کی پیدائش کے موقع پر موجود تھی اور اپنی بہن کی آمد پر کافی خوش دکھائی دے رہی تھی.

  • آسکر ایوارڈ میں شرکت کیلئے پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کی فلم میکرز کو دعوت

    آسکر ایوارڈ میں شرکت کیلئے پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کی فلم میکرز کو دعوت

    95 اکیڈمی ایوارڈ‌ میں شرکت کے لئے پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے پاکستانی فلم میکرز کو دو ستمبر تک اپنی نامزدگی کی درخواستیں جمع کروانے کی دعوت دی ہے. اس سلسلے میں پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے ایک بیان بھی جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ ” پاکستانی فلم ساز 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بین الاقوامی فیچر فلم ایوارڈ کے زمرے میں نامزدگی کے لیے اپنی فلمیں 2 ستمبر 2022 کو مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے تک جمع کروا سکتی ہے.
    پاکستانی اکیڈمی سلیکشن کمیٹی فلمسازوں کی طرف سے منتخب کردہ فلموں‌ کا مکمل طور پر جائزہ لے گی اور انکو بین الاقوامی معیار کے مطابق پرکھے گی اس کے بعد کسی ایک ایسی فلم کا انتخاب کرے گی جو مکمل طور پر 95 ویں اکیڈمی ایوارڈ میں پاکستان کی نمائندگی کر سکے. کمیٹی جس فلم کا انتخاب کریگی اسکا اعلان 30 ستمبر کو کیا جائیگا. پاکستانی اکیڈمی

    سلیکشن کو شرمین عبید چنائے ہیڈ کررہی ہیں ان کے ساتھ اس ٹیم میں علی سیٹھی، عمر شاہد حامد، زیبا بختیار، رافع محمود،سمعیہ احمد، جرجیس سیجا، بی گل، رضوان بیگ اور موعظمی شامل ہیں.کمیٹی کی جانب سے ایک ای میل ایڈریس بھی جاری کیا گیا ہے جس پر فلمسازاپنی فلمیں pakistancommittee@gmail.com پر بھیج سکتے ہیں.یاد رہے کہ
    اس سے قبل 2013زندہ بھاگ،2014 دختر، 2015 مور،2016 ماہ میر،2017 ساون،2018 کیک،2019 لال کبوتراور 2020میں زندگی تماشا،جیسی فلموں نے انٹرنیشنل فیچر فلم کٹیگری میں پاکستان کی نمائندگی کی لیکن آج تک کسی بھی پاکستانی فلم کو آسکر ایوارڈ نہیں مل سکا گوکہ شرمین عبید چنائے دو بار آسکر ایوارڈ جیت چکی ہیں.

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے2 مریض انتقال کرگئے

    گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے2 مریض انتقال کرگئے

    ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔

    قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید 2 افراد انتقال کر گئے جبکہ 159 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے22 ہزار679 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 578افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ این آئی ایچ کا مزید کہنا ہے کہ کورونا کے 159 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.55 ریکارڈ کی گئی۔


    واضح‌ رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ میں کورونا کیسز میں اضافے میں اضافہ دیکھنے میں‌ آیا تھا جس پر این سی او سی کے سربراہ میں وفاقی وزیر صحت نے اہم فیصلے کیئے تھے. وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے اس وقت این سی او سی کو سندھ محکمہ صحت سے رابط کرنے کی ہدایت کی تھی.

    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا تھا کہ: این سی او سی کی ٹیم سندھ کے محکمہ صحت سے مل کراچی میں کنٹرول کے لیے مربوط حکمت عملی طے کرگی اور خصوصا کراچی میں کورونا وائرس کے کنٹرول کے لیے صوبائی سطح پر حکمت عملی بنائی جائے گی.

    وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے مزید کہا تھا کہ: کورونا کنٹرول کے لیے ٹیسٹنگ اور کنٹیکٹ ٹریسنگ کو بڑھایا جائے گا. جبکہ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کرایا جائے گا اور ہجوم والی جہگوں پر ماسک کا استعمال کرنا لازمی قرار دیا تھا.

    علاوہ ازیں وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے اہم پیغام بھی جاری کیا تھا جس میں کہا گیا کہ: کرونا وائرس سے پچاو کیلئے موثر اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں، کروانا وائرس سے نمٹنے کیلئے این سی او سی میں روزانہ کی بنیاد پر اجلاس ہوتا ہے جبکہ کرونا وائرس سے کی صورت کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے.

  • فیصل آباد میں لڑکی سے جوتے چٹوانے والا  شیخ دانش پی ٹی آئی کا ممبر نکلا

    فیصل آباد میں لڑکی سے جوتے چٹوانے والا شیخ دانش پی ٹی آئی کا ممبر نکلا

    فیصل آباد میں لڑکی سے جوتے چٹوانے والا شیخ دانش پی ٹی آئی کا ممبر نکلا.طالبہ پر انسانیت سوز تشدد میں ملوث مرکزی ملزم شیخ دانش بھی پاکستان تحریک انصاف کا ممبر ہے، شیخ دانش کا پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کے ساتھ کہرا تعلق ہے .

    عدالت نے طالبہ پر انسانیت سوز تشدد میں ملوث مرکزی ملزم سمیت 5 ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالےکردیا۔مقدمے میں نامزد مرکزی ملزم شیخ دانش کو مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزم کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرکے اسے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

    اس سے قبل مقدمے میں نامزد ملزمہ ماہم سمیت 5 ملزمان علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ملزمہ ماہم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنےکاحکم دیا جب کہ 4 ملزمان اصغر، مصطفٰی ، طیب اور فیضان کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔

    خیال رہے کہ لڑکی پر تشدد کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں اسے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب کہ اس کے بال اور بھنویں کاٹنے کے بعد جوتے چاٹنے پر بھی مجبور کیا گیا۔پولیس نے ویڈیو سامنے آنے کے بعد لڑکی پر تشدد کا مقدمہ درج کرلیا۔

    لڑکی کا کہنا ہےکہ اس کی سہیلی کا باپ شادی پر زوردے رہا تھا، انکار پر تشدد کیا، سرکے بال،بھنویں کاٹ دیں اور جوتے چاٹنے پر مجبورکیا، لڑکی کے بیان کے مطابق جنسی ہراساں بھی کیا گیا اور ویڈیوز بھی بنائی گئیں ۔

  • بارش،کراچی کے تعلیمی اداروں میں آج چھٹی،امتحانات ملتوی

    بارش،کراچی کے تعلیمی اداروں میں آج چھٹی،امتحانات ملتوی

    کراچی میں بارش کی پیشگوئی کے بعد سندھ حکومت کا آج تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا، کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور 19 اگست تک شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے.

    کراچی میں مزید بارش کی پیش گوئی کے بعد سندھ حکومت نے آج تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے اور 19 اگست تک شدید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    وزیرتعلیم سندھ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے محکمہ تعلیم کو چھٹی دینے کی ہدایت دی ہے۔ بارش کے باعث کراچی میں انٹربورڈ نے آج ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردیے ہیں۔ کراچی انٹر بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آج کے تمام امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں، ملتوی پرچے 25 اگست کو ان ہی امتحانی مراکز پر شیڈول اور وقت پر لیے جائیں گے۔اعلامیے کے مطابق عملی امتحانات ری شیڈول کرنے کیلئے کالجوں کو ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔

  • مکافات عمل، جیل جا کر زرداری بیمار ہو جاتے ہیں۔شہباز گل کا بیان وائرل

    مکافات عمل، جیل جا کر زرداری بیمار ہو جاتے ہیں۔شہباز گل کا بیان وائرل

    مکافات عمل ۔
    جیسے کرو گے ویسے بھرو گے ، یہ کہاوت آج سب کے سامنے زندہ مثال بن کر آ چکی۔ عمران خان کو اقتدار ملا تو انہوں نے اپوزیشن کے ساتھ ہاتھ ملانے میثاق معیشت کرنے کی بجائے جیلوں میں ڈالا اور جب اپوزیشن رہنما نواز شریف۔آصف زرداری۔شہباز شریف ۔مریم نواز ۔فریال تالیور۔خورشید شاہ بیمار ہوئے انہیں ہسپتال منتقل کیا گیا تو اس پر سیاست کی گئی اور کہا گیا کہ جیلوں میں جانے سے یہ بیمار ہو جاتے ہیں۔

    آج دیکھ لیں دن بدلے ۔ شہباز گل دو روز کے جسمانی ریمانڈ پر رہے پھر جیل بھجوا دیا گیا ۔ دوبارہ ریمانڈ ملا تو شہباز گل بھی ہسپتال پہنچ گئے ۔ شہباز گل کی ہسپتال منتقلی کی ویڈیو سامنے آئی ہیں آکسیجن لگا ہوا ہے ۔اللہ تعالٰی انہیں صحت دے ۔ لیکن ۔۔۔یہ وہی شہباز گل ہیں جو بیان دیا کرتے تھے زرداری جیل جاتے ہیں تو بیمار ہو جاتے ہیں۔ آج وہی شہباز گل جیل گئے تو بیمار ہو کر ہسپتال پہنچ گئے

    قدرت کا انتقام اٹل ہے۔ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے سچ ثابت ہو چکا۔ عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل جیل گئے تو عمران خان ملاقات کے لئے نہیں گئے اب ہسپتال پہنچے تو اعجاز چودھری کے علاوہ کوئی رہنما ہسپتال نہ پہنچا۔شہباز گل نے بیان دیا تو عمران خان سمیت پارٹی میں سے کسی نے تائید نہ کی بلکہ یہاں تک کہہ دیا کہ اس نے غلط بیان دیا۔

    دوسروں کو جیل بھجوا کر خوشیاں منانے والوں کے چہرے آج دیکھنے والے ہیں۔ جب آئین شکنی ہو گی تو قانون اپنا راستہ خود بنائے گا ۔ عدم اعتماد سے جو آئین شکنی کا سلسلہ شروع ہوا وہ ابھی تک چل رہا ہے ۔ یوں لگ رہا ہے عمران نیازی کا نام تاریخ میں آئین شکن کے طور پر لکھا اور پڑھا جائے گا

  • پی ٹی آئی میں ایک سے بڑھ کر ایک "فنکار”

    پی ٹی آئی میں ایک سے بڑھ کر ایک "فنکار”

    پاکستان تحریک انصاف ملک کی سیاسی پارٹی کے ساتھ ساتھ وہ واحد جماعت ہے جو سیاستدانوں کے علاوہ "فنکاروں "کی دولت سے بھی مالا مال ہے. پی ٹی آئی میں ایک سے ایک بڑھ کر” فنکار” موجود ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی آپنے آپ میں کسی فنکار سے کم نہیں ہیں اسی طرح ان کے چیف سیکیورٹی آفیسر شہباز گل بھی فنکاری میں اپنا مقام رکھتے ہیں .

    شہباز گل کی گرفتاری کے بعد عمران خان اور ان کر سابق وفاقی وزراء نے الزام عائد کیا کہ شیباز گل پر تشدد کیا گیا مگر ان سے جیل میں ملاقات کرنے والے پی ٹی آئی کے اپنے ہی وزیر داخلہ پنجاب نے کہا کہ شہباز گل بالکل ٹھیک ہیں ان پر تشدد کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا.

    پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کچھ عرصہ قبل موٹر وے پر حادثہ ہوا جس میں ان کی گاڑی الٹ گئی ، شہباز گل پہلے تو اپنی گاڑی کے پاس بڑے اطمینان سے کھڑے رہے اور بعد میں انہوں نے پورا بازوو ہی پٹی سے بھر دیا ایسی کمال اداکاری کی کہ لگتا تھا کہ واقعی ان کا بازو ٹوٹ گیا ہے.

    شہباز گل کا ڈرائیور بھی کسی سے کم نہیں ، موصوف نے بھی ڈرامے بازی میں کمال کر دیا، جس وقت شہباز گل کو گرفتار کیا گیا تو پولیس شہباز گل کو لے گئی اور اس کا ڈرائیور گاڑی لے گیا اور موبائل فون تھامے گھومتا رہا پھر اچانک اسے بنی گالا سے سکرپٹ دیا گیا اور شہباز گل کا ڈرائیور اسی ہاتھ میں پٹی باندھے منظر عام پر آگیا اور جھوٹا بیان دیا کہ اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے.

    بات یہیں ختم نہیں ہوئی، پی ٹی آئی کے اتحادی بھی ڈرامے بازی میں اپنی مثال آپ ہیں، چند ماہ قبل پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی ہوئی اس وقت کے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے بھی اچانک اپنے بازو پر پٹی باندھ لی اور اس کا الزام مسلم لیگ ن پر عائد کر دیا، لیکن میڈیا کے سامنے بات کرتے ہوئے اور مسلم لیگ ن کے رہنماوں کو بد دعا دیتے ہوئے بھول گئے کہ ان کے پورے بازو پر پٹی بندھی ہے اور پورا ہاتھ اٹھا کر بد دعا دی جس نے پرویز الہیی کی فنکاری عیاں کر دی.

    سیاستدانوں کا اگر ایوارڈ شو منعقد کیا جائے تو عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل اور چوہدری پرویز الہی پہلا ایوارڈ حاصل کرنے مین کامیاب ہو جائیں گے.

  • تیز گام ایکسپریس میں خواجہ سراؤں کا رقص،سعد رفیق کا نوٹس

    تیز گام ایکسپریس میں خواجہ سراؤں کا رقص،سعد رفیق کا نوٹس

    لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی تیز گام ایکسپریس میں خواجہ سراؤں کے رقص کی ویڈیووائرل ہونے کے بعد وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے نوٹس لے لیا۔

    14 اگست پاکستان کی آزادی کی ڈائمنڈ جوبلی کو پاکستانیوں نے اپنے اپنے انداز سے منایا لیکن لاہور سے کراچی جانے والی ٹرین میں یوم آزادی عجیب انداز سے منایا گیا اور تیز گام کی ڈائننگ کار میں مجرا پارٹی کا اہتمام کیا گیا ۔

    خواجہ سراؤں کے نازیبا رقص کی ویڈیو سامنے آنے پر شہریوں نے شدید اعتراض کیا اور پاکستان ریلوے سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ریلوے ترجمان کے مطابق وزیر ریلوے سعد رفیق نےاس واقعے کا سخت نوٹس لیا ہے اور کہاہےکہ ذمہ داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

    ترجمان کے مطابق ٹرین کی کمرشل منیجمنٹ پرائیویٹ آپریٹر کے پاس ہے، شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، پرائیوٹ آپریٹر کے مناسب جواب نہ دینے پر آپریٹر کا لائسنس کینسل کر دیا جائےگا۔