Baaghi TV

Author: +9251

  • شہباز گل کے معاملے پر عمران خان پولیس پر دباؤ ڈال رہے ہیں،مریم اورنگزیب

    شہباز گل کے معاملے پر عمران خان پولیس پر دباؤ ڈال رہے ہیں،مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدالت نے شہباز گل کا ریمانڈ دیا ہے، عمران خان پولیس پر دباؤ ڈال رہے ہیں،عمران خان کوقانون کی پرواہ نہیں،پارٹی رہنما ملاقات کے بعد کہتے ہیں شہباز گل فٹ ہیں،آج شور ڈالا جا رہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد کیا گیا،عدالتی حکم کی مکمل تعمیل کرائی جائے گی.

    اس سے قبل مہمان خصوصی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے ریڈیوپاکستان اور پی ٹی وی کو ملک کا اثاثہ قراردیا اورکہاکہ دونوں اداروں نے معاشرے میں رواداری اور امن کے فروغ میں شاندار کردارادا کیا ہے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ ریڈیوپاکستان کے فنکاروں نے اپنی آوازوں کے ذریعے اچھی شخصیت کے اوصاف پیداکرنے اور سازگار ماحول کے قیام میں اہم کردارادا کیا انہوں نے کہاکہ ہرخاندان کے پاس ریڈیوپاکستان کی یادیں موجود ہیں۔

    مریم اورنگزیب نے کہاکہ ڈائمنڈ جوبلی ایوارڈ2022کے انعقاد کا مقصد ان فنکاروں کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرنا تھا انہوں نے کہاکہ ایوارڈز کی اس تقریب کو مستقل بنایاجائے گا اورکہاکہ صرف وہی معاشرے ترقی کرتے ہیں جو اپنے فنکاروں کو عزت دیتے ہیں ۔
    وزیراطلاعات نے اس بات کو بھی سراہا ہے کہ مشکل معاشی حالات کے دوران ریڈیوپاکستان اورپاکستان ٹیلی ویژن ثابت قدم رہے اور اپنی موجودگی کوبرقراررکھا ان کی مضبوط اورٹھوس بنیاد کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ یہ ادارے قائم رہیں گے انہوں نے کہاکہ ریڈیوپاکستان اور پی ٹی وی محض ادارے نہیں ہیں بلکہ وہ ایک گھر کی طرح ہیں۔

    وزیراطلاعات نے نئے فنکاروں سے یہ بھی کہاکہ وہ سیکھنے اور تربیت حاصل کرنے کے مقصد سے ریڈیوپاکستان اورپی ٹی وی کے آرکائیوز سے فائدہ اٹھائیں انہوں نے کہاکہ ایک ایپ تیار کی جارہی ہے جس سے عوام پی ٹی وی کے پروگرام دیکھ سکیں گے۔

  • وزیرِاعظم کی شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے گھرآمد، اہلخانہ سے تعزیت

    وزیرِاعظم کی شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے گھرآمد، اہلخانہ سے تعزیت

    اسلام آباد:وزیرِاعظم کی شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے گھرآمد، اہلخانہ سے تعزیت ،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی کے گھرپہنچ گئے۔ اہلخانہ سے تعزیت اور شہید کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وزیرِدفاع خواجہ آصف اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی کے گھر پہنچیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں۔ پاک فوج کےافسران و جوانوں نے وطن کیلئے جانوں کے نذرانے دینے سے بھی دریغ نہیں کیا اور ہمیشہ قوم کے محافظ بن کر میدان میں اترے ہیں۔

    اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہمارے شہدا ہمارا فخر ہیں، پاک فوج کے افسران وجوانوں نے جانوں کا نذرانہ دینے سے کبھی دریغ نہیں کیا۔
    انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے خلاف جنگ کا میدان ہو یا کوئی قدرتی آفت، پاک فوج کے جوان و افسران ہمیشہ قوم کے محافظ بن کر میدان میں اترے ہیں، مجھ سمیت قوم ان قربانیوں پر اپنے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔

     

     

    https://twitter.com/PMO_PK/status/1559872325465829381?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1559872325465829381%7Ctwgr%5E3c1580ecf424a35fa613f737c92d960131f1f7e1%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.arynews.tv%2Fpm-visits-family-of-late-lt-gen-sarfaraz-martyred-in-chopper-crash-for-condolence%2F

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ وزیرِ اعظم نے اس سے پہلے 14 اگست کو میجر طلحہ منان شہید کے گھر جا ان کے اہلِ خانہ سے بھی تعزیت کی تھی۔

    خیال رہے کہ یکم اگست کو اوتھل سے کراچی جاتے ہوئے پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر حادثے میں کور کمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی اور ڈی جی کوسٹ گارڈ کے علاوہ 4 دیگر جوان اور افسران بھی شہید ہوئے تھے۔

  • جیکولین فرینینڈنس منی لانڈرنگ کے الزام میں نامزد

    جیکولین فرینینڈنس منی لانڈرنگ کے الزام میں نامزد

    جیکولین فرینینڈنس پھنس گئی ہیں مشکل میں. کیونکہ چندرا شیکھر کے خلاف دو سو کروڑ (بھارتی) روپے کے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ آف انڈیا نے ادکارہ کو نامزد کر دیا گیا ہے. اس حوالے سے نئی دلی کی عدالت میں مقدمے کی ایک سپلیمنڑی چارج شیٹ بھی جمع کروائی گئی ہے۔انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ کو معلوم تھا کہ انہیں جو رقم یا تحائف سکیش چندرا شیکھر کی جانب سے دی گئی ہے اس سے متعلق کیس چل رہا ہے۔جو رپورٹس سامنے آرہی ہیں ان کے مطابق چندرا شیکھر نے اداکارہ کو تحائف میں گھر، قیمتی کار، برانڈڈ بیگ اور دیگر اشیا دیں اور جیکولین فرینینڈنس ان سے قیمتی تحائف لینے کا اعتراف بھی کر چکی ہیں.

    خیال رہےکہ جیکولین فرنینڈس 200 کروڑ (بھارتی) روپے سے زائدکے فراڈ اور بھتہ خوری میں ملوث گرفتار ملزم چندرشیکھرکےکیس میں زیر تفتیش ہیں.جیکولین فرنینڈس کا بنیادی طور پر تعلق سری لنکا سے ہے وہ 2006 کی مس یونیورس سری لنکا کی فاتح ہیں. انہوں نے بالی وڈ میں فلم علائو الدین سے قدم رکھا بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین رقاصہ بھی ہیں،. جیکولین ابھی تک بالی وڈ کے تقریبا تمام بڑے ہیروز کے ساتھ کام کر چکی ہیں ” توں لیا دے مینوں گولڈن جھمکے ” گیت پر ان کا رقص خاصا مشہور ہوا تھا. اس کے علاوہ سلمان خان کے ساتھ جمعے کی رات پر بھی ان کے ڈانس کو بہت پذیرائی ملی.

  • ریڈیو پاکستان ڈائمنڈ جوبلی ایوارڈز2022،ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی اثاثہ ہیں،مریم اورنگزیب

    ریڈیو پاکستان ڈائمنڈ جوبلی ایوارڈز2022،ریڈیو پاکستان اور پی ٹی وی اثاثہ ہیں،مریم اورنگزیب

    ریڈیو پاکستان کا مایہ نازیہ فنکاروں کی خدمات کے اعتراف میں ڈائمنڈ جوبلی ایوارڈز2022 ء کی تقریب کا انعقاد کیا گیا.

    فردوس جمال، ضیاء جالندھری، خالد عباس ڈار، ڈاکٹر رشیدہ حسن، طلعت حسین، روبینہ قریشی اور ڈاکٹر نسیمہ خاتون نے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ حاصل کیے.
    مہمان خصوصی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے فنکاروں کو ایوارڈز دیئے.

    ریڈیوپاکستان نے اپنے مایہ ناز فنکاروں کی خدمات کے اعزاز اوراعتراف میں اسلام آباد میں ڈائمنڈ جوبلی ایوارڈز 2022 کی رنگا رنگ تقریب کا اہتمام کیا ۔ طویل عرصے کے وقفے کے بعد ریڈیوپاکستان نے ایوارڈز تقریب کا اہتمام کیا ۔

    مہمان خصوصی وزیراطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے ریڈیوپاکستان اور پی ٹی وی کو ملک کا اثاثہ قراردیا اورکہاکہ دونوں اداروں نے معاشرے میں رواداری اور امن کے فروغ میں شاندار کردارادا کیا ہے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ ریڈیوپاکستان کے فنکاروں نے اپنی آوازوں کے ذریعے اچھی شخصیت کے اوصاف پیداکرنے اور سازگار ماحول کے قیام میں اہم کردارادا کیا انہوں نے کہاکہ ہرخاندان کے پاس ریڈیوپاکستان کی یادیں موجود ہیں۔

    مریم اورنگزیب نے کہاکہ ڈائمنڈ جوبلی ایوارڈ2022کے انعقاد کا مقصد ان فنکاروں کی خدمات کوخراج تحسین پیش کرنا تھا انہوں نے کہاکہ ایوارڈز کی اس تقریب کو مستقل بنایاجائے گا اورکہاکہ صرف وہی معاشرے ترقی کرتے ہیں جو اپنے فنکاروں کو عزت دیتے ہیں ۔
    وزیراطلاعات نے اس بات کو بھی سراہا ہے کہ مشکل معاشی حالات کے دوران ریڈیوپاکستان اورپاکستان ٹیلی ویژن ثابت قدم رہے اور اپنی موجودگی کوبرقراررکھا ان کی مضبوط اورٹھوس بنیاد کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ یہ ادارے قائم رہیں گے انہوں نے کہاکہ ریڈیوپاکستان اور پی ٹی وی محض ادارے نہیں ہیں بلکہ وہ ایک گھر کی طرح ہیں۔

    وزیراطلاعات نے نئے فنکاروں سے یہ بھی کہاکہ وہ سیکھنے اور تربیت حاصل کرنے کے مقصد سے ریڈیوپاکستان اورپی ٹی وی کے آرکائیوز سے فائدہ اٹھائیں انہوں نے کہاکہ ایک ایپ تیار کی جارہی ہے جس سے عوام پی ٹی وی کے پروگرام دیکھ سکیں گے۔

    اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل ریڈیوپاکستان سہیل علی خان نے کہاکہ ریڈیو پاکستان نے گزشتہ 75 سال سے نظریہ پاکستان کی حقیقی ترجمانی کی ہے اور قومی یکجہتی کے فروغ میں بھرپور کردارادا کیا ہے انہوں نے کہاکہ جنگ کے زمانے میں بھی ریڈیوپاکستان دشمن کے عزائم کو ناکام بنانے کیلئے مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے۔

    ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی نشریات کُل علاقے کے95 فیصد حصے میں پہنچ رہی ہیں، قومی اور علاقائی دونوں زبانوں میں پروگرام نشر کئے جارہے ہیں انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان خصوصاً ہنگامی صورتحال اور قدرتی آفات کے دوران اپنی نشریات کے دورانیے میں اضافہ کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ قومی نشریاتی ادارے کی ٹویٹر ، فیس بک، یوٹیوب اور انسٹا گرام سمیت سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز پر بھرپور موجودگی ہے۔ریڈیو پاکستان کی پوری ٹیم کی جانب سے سہیل علی خان نے پاکستان کی ترقی کی کوششوں میں حکومت کے ساتھ کھڑا ہونے کا یقین دلایا۔

    علمائے کرام، قراء کرام، انائونسرز، خصوصاً ادبی حالات حاضرہ، کھیلوں اور زراعت کے مختلف پروگراموں کے اینکرز ، ڈرامہ فنکاروں، لکھاریوں، موسیقاروں اور نیوز ریڈرز سمیت19 کیٹیگریز میں اعزازات دیئے گئے۔32 شخصیات کو اعزازات سے نوازا گیا، علمائے کرام اور قراء کرام کی کیٹیگری میں قاری محمد اقبال اور عبد الرحمن فاروقی کو ایوارڈز دیئے گئے۔

    خبروں اور حالات حاضرہ کے چینل کے بہترین اینکر کا ایوارڈ نسرین نقوی، مردوں میں بہترین نیوز ریڈر دمن زمان، خواتین میں بہترین نیوز ریڈر تسکین ظفر، مردوں میں انائونسر خالد ملک اور خواتین میں بہترین انائونسر کا ایوارڈ شازیہ عندلیب کو دیا گیا۔ خواتین پروگرام کی کیٹیگری میں نوشابہ ظفر، بچوں کے پروگرام میں تنویر سلیم اور زرعی پروگرام میں ناظم حسین نے ایوارڈز وصول کیے۔ نوجوان مردوں میں ساحل خا ن اور نوجوان خواتین میں شیبہ ملک کی آوازوں کو بہترین قرار دیا گیا۔حفیظ فاطمہ کو بہترین ڈرامہ آرٹسٹ، ناصر بلوچ کو بہترین ڈرامہ نویس، مجاہد حسین بہترین موسیقار اور لوک موسیقی کی کیٹیگری میں محمد ملوک نے ایوارڈ وصول کیا۔

    خیال محمد نے مہدی حسن ایوارڈ اور تاج مستانی نے نور جہاں ایوارڈ وصول کیا۔ سپر سٹار ایوارڈز اعجاز قیصر، فاروق سرور، توثیق حیدر، شیر باز خان برچھا، مسز نجم آرا، مہدی ظہیر، گلوکارہ سائرہ نسیم، گلوکارہ محمد علی اورگلوکار غلام عباس نے وصول کیے۔

    لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈز وصول کرنے والوں میں فردوس جمال، ضیاء جالندھری، خالد عباس ڈار، ڈاکٹر رشیدہ حسن، طلعت حسین، روبینہ قریشی اور ڈاکٹر نسیمہ خاتون شامل ہیں۔

  • راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ مبینہ کرپشن کیس:لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت میں‌ گواہ طلب

    راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ مبینہ کرپشن کیس:لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت میں‌ گواہ طلب

    لاہور: راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ مبینہ کرپشن کیس:لاہورکی اینٹی کرپشن عدالت میں‌ گواہ طلب کرلیئے گئے ہیں‌، اس حوالے سے اس بات کی تصدیق بھی ہوئی ہے کہ لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کے مقدمے میں بیانات قلمبند کروانے کے لئے گواہوں کو طلب کرلیاہے

    لاہور سے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں اینٹی کرپشن عدالت کے خصوصی جج نے تین ملزمان کے خلاف مبینہ کرپشن کیس کی سماعت کی۔سابق کمشنر راولپنڈی محمد محمود ،وسیم تابش اور عبداللہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور حاضری مکمل کروائی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو طلب کرلیا اور کیس کی سماعت 22 ستمبر تک ملتوی کردی۔

    یاد رہے کہ اس سلسلے میں اینٹی کرپشن نے چالان میں 3 ملزمان کے خلاف 30 گواہوں کو نامزد کررکھا ہے۔

    مقدمے سے بری ہونے کے لیے ملزم محمد محمود کی بریت کی درخواست بھی زیر التوا ہے جس پر عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کررکھا ہے۔

    یاد رہے کہ رنگ روڈ منصوبے کا روٹ تبدیل کرکے قیمت بڑھانے اور ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو فائدہ پہنچانے کے الزامات سامنے آنے کے بعد پاکستان مسلم لیگ (ن) نے وفاقی کابینہ کے دور ارکان کے ملوث ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔

     

    راولپنڈی رنگ روڈ کرپشن کیس:مرکزی ملزم کیپٹن (ریٹائیرڈ) احمد محمود کی بریت کا آرڈر…

    جس کے بعد وزیراعلی پنجاب کو بھیجی گئی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ راولپنڈی میں رنگ روڈ کے 2017 میں منظور شدہ نقشے یا الائنمنٹ میں تبدیلی کے ذریعے کچھ ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور بااثر سیاسی شخصیات کو فائدہ پہنچانے کا الزام تھا ۔

    راولپنڈی رنگ روڈ انکوائری،زلفی بخاری کی درخواست پر اہم شخصیت کی عدالت طلبی

     

    فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے مطابق ​سابق کمشنر کیپٹن (ر) محمود احمد اور معطل ہونے والے لینڈ ایکوزیشن کمشنر وسیم تابش نے سڑک کے لیے زمین کے حصول کی غرض سے غلط طریقہ کار سے دو ارب 30 کروڑ کا معاوضہ ادا کیا اور اراضی حاصل کرتے ہوئے سنگ جانی کے معروف خاندان کو فائدہ پہنچایا۔

    راولپنڈی رنگ روڈ کیس میں اہم پیشرفت،سابق کمشنرراولپنڈی گرفتار

    اس کے علاوہ سابق کمشنر اور دیگر اہلکاروں نے 2017 کی نیسپاک کی جانب سے بنائی جانے والی الائنمنٹ میں تبدیلی کر کے اس میں اٹک لوپ اور پسوال زگ زیگ کو غیر قانونی طور پر شامل کرکے اردگرد کے علاقوں میں درجنوں ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو فائدہ پہنچایا تھا جس میں کئی میں وہ بے نامی دار مالک بھی تھے۔

  • سید نور بھی دالیجنڈ آف مولا جٹ پر بول پڑے

    سید نور بھی دالیجنڈ آف مولا جٹ پر بول پڑے

    دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹریلر دیکھ کر جہاں سب ہی بہت خوش وہیں سید نور بھی ہیں کافی خوش. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ وہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ کا ٹریلر دیکھ کر بہت خوش ہوئے ہیں اور اس میں سب ہی اداکار بہت اچھے لگ رہے ہیں. سید نور نے کہا کہ فلم کا ٹریلر بتا رہا ہے کہ فلم بہت اچھی ہو گی. اس فلم میں پنجابی کا ایک ٹچ نظر آرہا ہے. بڑے بجٹ کی بڑی فلم ہے اسکی کامیابی کے لئے ہماری بہت ساری دعائیں ہیں.ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں پرانی اور نئی مولا جٹ کا مقابلہ نہیں کروں گا ہمیں فلموں کے موازنے نہیں کرنے چاہیں موازنہ بنتا ہی نہیں ہے.

    پرانی مولا جٹ کا اپنا مقام تھا اس فلم کا اپنا مقام ہے اور معیار ہے. مجھے سمجھ نہیں آتی کہ کیوں پرانی فلم کا نئی فلم کے ساتھ موازنہ کیا جا رہا ہے. ایک سوال کے جواب میں سید نور نے کہا کہ اگر کردار اچھا ہو تو فنکار اچھا نبھا لیتا ہے لیکن اگر کردار ہی اچھا نہ ہو تو بڑے سے بڑا فنکار بھی اسکو اچھے سے نہیں نبھا سکتا. میری ہر فلم کے لئے دعا ہوتی ہے کہ وہ چلے کامیابی ھاصل کرے، فلمیں چلیں گی تو ہماری فلمی صنعت بھی پائوں پر کھڑی ہو گی لہذا ہم سب کا فرض ہے کہ ایک دوسرے کی فلم کو سپورٹ کریں.انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ دا لیجنڈ آف مولا جٹ دو سو کروڑ کا بزنس کرے.

  • نارووال پو لیس نے بینک ڈکیتی کے ملزمان گرفتارکرلئے،90 لاکھ روپے بر آمد

    نارووال پو لیس نے بینک ڈکیتی کے ملزمان گرفتارکرلئے،90 لاکھ روپے بر آمد

    نارووال پو لیس نے بڑی کاروائی کر کے بینک ڈکیتی کے ملزمان گرفتارکرکے90 لاکھ روپے بر آمد کر لئے۔

    ڈی پی او نارروال انور سعید کنگرہ کے مطابق گزشتہ دن 09:55 بجے 15 پر بینک کی کیش وین سے 90 لاکھ روپے چھیننے کی کال موصول ہوئی۔ ڈاکو بینک کی کیش وین سے 90 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے تھے۔ آر پی او گوجرانولہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری ٹیمیں تشکیل دینے اور ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کی تھی

    ڈی پی او نارووال نے بتایا کہ واقعہ میں ملوث دو ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر وین کے دو سکیورٹی گارڈز کو فائرنگ کرکے زخمی کیا اور فرار ہو گئے۔ ڈی پی او انور سعید کنگرہ کا کہنا ہے کہ میں نےغزشتہ روز ہی عہدے کا چارج سنبھالا اور نارووال میں ڈکیتی کی بڑی واردات کو اپنے لیے ٹیسٹ کیس کے طور پر لیا۔ نارووال پولیس نے سائینٹفک ٹیکنالوجی اور ماہر ٹیم کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر لیا۔

    ڈی پی او نارووال کا مذید کہنا تھا کہ پولیس نے نہایت کم وقت محض دس گھنٹوں میں مرکزی ملزمان سبطین اور راشد عرف منا کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان سے لوٹی ہوئی مکمل رقم مبلغ 90لاکھ روپے برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزمان کے سہولت کاروں کی گرفتار ی کے لیے مزید چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • مشک کلیم زمانہ طالب علمی میں ہونے والی تقریبات میں جانے سے کیوں تھیں گریزاں ؟

    مشک کلیم زمانہ طالب علمی میں ہونے والی تقریبات میں جانے سے کیوں تھیں گریزاں ؟

    مشک کلیم کا شمار نئی نسل کی باصلاحیت ماڈلز میں ہوتا ہے ان کے کام کے منفرد انداز نے ان کو ٹاپ ماڈلز کی صف میں لا کر کھڑا کر دیا ہے. مشک کلیم تمام برینڈز کے ساتھ کام کر چکی ہیں. انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ کس قدر شوقین تھیں ساڑھی زیب تن کرنے کی لیکن ان کی والدہ انہیں بالکل بھی ساڑھی زیب تن کرنے کی اجازت نہیں دیتی تھیں . مشک کلیم نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر اپ لوڈ کی اور اس کے کیپشن میں ایک کہانی لکھ ڈالی بولیں کہ مجھے شادی سے پہلے خصوصی طور پر سکول کالج کے زمانے میں ساڑھی پہننے کی بالکل بھی اجازت نہیں تھی میں جب دیکھتی تھی کہ سکول کالج میں ہونے والی تقریبات میں دوسری لڑکیوں نے ساڑھی پہن رکھی ہے تو میں

    انہیں دیکھ کر ناخوش ہوتی تھی یہاں تک کہ میں کوئی تصویر بھی نہیں بنواتی تھی. انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کی والدہ انہیں ساڑھی زیب تن کرنے کی اجازت کیوں نہیں دیتی تھیں ، انہوں نے بتایا کہ ان کی والدہ کہا کرتی تھیں کہ ساڑھی صرف شادی شدہ عورتیں پہنتی ہیں بچیاں ساڑھی پہنے ہوئے اچھی نہیں لگتیں.مشک کلیم کے مطابق وہ بہت کوشش کرتی تھیں کہ ان کی والدہ مان جائیں اور ساڑھی پہننے کی اجازت مل جائے لیکن ایسا کم ازکم سکول کالج کے زمانے میں نہ ہو سکا.

  • پنجاب کابینہ میں توسیع: 15 مزید وزراء شامل کرنے کا امکان

    پنجاب کابینہ میں توسیع: 15 مزید وزراء شامل کرنے کا امکان

    لاہور:پنجاب کابینہ میں توسیع: 15 مزید وزراء شامل کرنے کا امکان،اطلاعات کےمطابق پنجاب کابینہ میں‌ توسیع کا فیصلہ ہوگیا ہے اوراس سلسلے میں بہت جلد 12 سے 15 صوبائی وزراء کو پنجاب کابینہ میں شامل کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔

    حکومتی ذرائع کے حوالے سے یہ معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں‌ ایک ہفتے میں ہی پنجاب کابینہ میں رد و بدل کے بعد اب کابینہ میں توسیع کے لئے 12سے 15 ارکان کو کابینہ میں شامل کرنے کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔

    پنجاب کابینہ کے وزرا نے عہدوں کا حلف اٹھا لیا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں جلد توسیع کا امکان ہے، اور کابینہ کی توسیع میں ق لیگ کے ارکان کو بھی شامل کئے جانا متوقع ہے۔ اس سے قبل ق لیگ کا ایک بھی رکن کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی، سابق صوبائی وزیر مخدوم ہاشم جواں بخت، جہانزیب کچھی کی بھی کابینہ میں شمولیت متوقع ہے۔اس کے علاوہ امیر محمد حسن خیلی، حافظ ممتاز، عبد الحئی دستی، غضنفر قریشی، محی الدین کھوسہ، اور راجہ راشد حفیظ کا نام بھی ممکنہ صوبائی وزراء میں شامل ہے۔

    پنجاب کابینہ کی حلف برداری مؤخر

    نئی توسیع شدہ کابینہ میں ق لیگ کے حافظ عمار یاسر اور باؤ رضوان کے علاوہ صمصام بخاری، ظہیر عباس کھوکھر کو بھی شامل کئے جانے کا امکان ہے، جب کہ رائے تیمور بھٹی، آشفہ ریاض فتیانہ ، خوشاب سے ملک حسن اسلم اعوان کا نام بھی زیرغور ہے۔

     

     

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس کورم کی نذرہو گیا،مہنگائی،امن وامان،آئینی بحران پر عام بحث ایجنڈا میں شامل ہونے کے باجود تیسرے روز بھی نہ ہو سکی،اپوزیشن ارکان کا کورم کی نشاندہی پر شور شرابا،حکومت نے شور شرابا میں چار بل ایوان میں متعارف کردئیے۔

    آنٹی پیرنی کا گلے کا لاکٹ ہاتھ کی انگوٹھی، اس کا حساب کون دے گا؟ طلال چودھری

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر واثق قیوم عباسی کی زیر صدارت 2 گھنٹے چودہ منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا،اجلاس میں محکمہ زراعت و آبپاشی کے کئی ماہ پرانے سوالات ایجنڈے میں شامل ہونے پر اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے اعتراضات اٹھا دئیے۔

     

    صوبائی وزیر راجہ بشارت بولے ایوان میں سوالات کے جواب تاخیر سے آنے پر کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ رولز آف پروسیجر میں ترمیم کی جائے۔پیپلزپارٹی کے سید عثمان محمود نے کہا تین سال پی ٹی آئی حکومت رہی لیکن جواب اب آ رہے۔ڈپٹی سپیکر نے سوالات کے جواب میں تاخیر ہونے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دینے کی رولنگ دیدی۔

     

     

    اجلاس میں محکمہ زراعت و آبپاشی سے متعلق سوالات کے جوابات میں صوبائی وزیر حیسن جہانیاں گردیزی نے کہا پی ٹی آئی حکومت کے دور میں شعبہ زراعت نے ترقی کی،جس کا اعتراف ن لیگ کی حکومت نے بھی کیا۔

     

     

    جب باری آئی مہنگائی،امن و امان اور آئینی بحران پر بحث کی تو اپوزیشن ارکان نے کورم کی نشاندہی کردی،مہنگائی،آئینی بحران اور امن و امان پر بحث تو نہ ہو سکی لیکن حکومت نے اپوزیشن کے شور شرابا میں ایوان میں چار بل پیش کر دئیے۔

     

     

    راجہ بشارت نے موٹر گاڑیاں ترمیمی بل،سیڈ کارپویشن ترمیمی بل،فیکٹریز ترمیمی بل اور جنگلات ترمیمی بل 2022 ایوان میں متعارف کرائے۔ڈپٹی سپیکر نے بلز کمیٹی کو ریفر کرتے ہوئے دو ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

  • پنجاب اسمبلی اجلاس،حکومت کورم پورا نا کر سکی،اپوزیشن کا ہنگامہ

    پنجاب اسمبلی اجلاس،حکومت کورم پورا نا کر سکی،اپوزیشن کا ہنگامہ

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس کورم کی نذرہو گیا،مہنگائی،امن وامان،آئینی بحران پر عام بحث ایجنڈا میں شامل ہونے کے باجود تیسرے روز بھی نہ ہو سکی،اپوزیشن ارکان کا کورم کی نشاندہی پر شور شرابا،حکومت نے شور شرابا میں چار بل ایوان میں متعارف کردئیے۔

    آنٹی پیرنی کا گلے کا لاکٹ ہاتھ کی انگوٹھی، اس کا حساب کون دے گا؟ طلال چودھری

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر واثق قیوم عباسی کی زیر صدارت 2 گھنٹے چودہ منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا،اجلاس میں محکمہ زراعت و آبپاشی کے کئی ماہ پرانے سوالات ایجنڈے میں شامل ہونے پر اپوزیشن اور حکومتی ارکان نے اعتراضات اٹھا دئیے۔

    ایک پاکستانی سیاسی جماعت کو غیر ملکی فنڈنگ کیوں ہوتی ہے. عطا اللہ تارڑ

     

    صوبائی وزیر راجہ بشارت بولے ایوان میں سوالات کے جواب تاخیر سے آنے پر کمیٹی تشکیل دی جائے تاکہ رولز آف پروسیجر میں ترمیم کی جائے۔پیپلزپارٹی کے سید عثمان محمود نے کہا تین سال پی ٹی آئی حکومت رہی لیکن جواب اب آ رہے۔ڈپٹی سپیکر نے سوالات کے جواب میں تاخیر ہونے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دینے کی رولنگ دیدی۔

     

    سرکاری اداروں میں بعض افراد کو ماہانہ 70 سے 80 لاکھ تنخواہیں دینے کا انکشاف

     

    اجلاس میں محکمہ زراعت و آبپاشی سے متعلق سوالات کے جوابات میں صوبائی وزیر حیسن جہانیاں گردیزی نے کہا پی ٹی آئی حکومت کے دور میں شعبہ زراعت نے ترقی کی،جس کا اعتراف ن لیگ کی حکومت نے بھی کیا۔

    جب باری آئی مہنگائی،امن و امان اور آئینی بحران پر بحث کی تو اپوزیشن ارکان نے کورم کی نشاندہی کردی،مہنگائی،آئینی بحران اور امن و امان پر بحث تو نہ ہو سکی لیکن حکومت نے اپوزیشن کے شور شرابا میں ایوان میں چار بل پیش کر دئیے۔

    راجہ بشارت نے موٹر گاڑیاں ترمیمی بل،سیڈ کارپویشن ترمیمی بل،فیکٹریز ترمیمی بل اور جنگلات ترمیمی بل 2022 ایوان میں متعارف کرائے۔ڈپٹی سپیکر نے بلز کمیٹی کو ریفر کرتے ہوئے دو ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

    اپوزیشن ارکان نے کورم کی نشاندہی پر شور شرابا کیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ڈپٹی سپیکر کورم پورہ نہ ہونے پر اجلاس جمعرات کی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کردیا۔