Baaghi TV

Author: +9251

  • نوازشریف پرتاحیات نا اہلی کی پابندی ہٹانےکےلیےسازشیں کی جارہی ہیں‌:عمران خان

    نوازشریف پرتاحیات نا اہلی کی پابندی ہٹانےکےلیےسازشیں کی جارہی ہیں‌:عمران خان

    اسلام آباد:نوازشریف پرتاحیات نا اہلی کی پابندی ہٹانےکےلیےسازشیں کی جارہی ہیں‌:ان خدشات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوشش کی جا رہی ہے پراپیگنڈے کے بعد بین آ جائے، ڈیل کی جائے اگر عمران خان سے پابندی ہٹاتے ہیں تو سابق وزیراعظم نواز شریف جو نااہل ہوا ہوا ہے اس پر بھی تاحیات نا اہلی کی پابندی ہٹا دیں۔ لیگی قائد کو این آر او ٹو دینے کی کوشش ہو رہی ہے۔

    زوم کانفرنس میں بات کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ اگر شہباز گل نے کچھ کہہ دیا اور اس میں ایک جملہ بالکل قابل اعتراض تھا جو نہیں کہنا چاہیے تھا، اس پر نجی ٹی وی کے خلاف کیسے ایکشن لے لیا، نیوز ایڈیٹر کو کیسے اٹھا لیا؟

    عمران خان نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی پلاننگ ہے کہ تحریک انصاف پر سختی کرو، نجی ٹی وی پر سختی کر دی۔ شہباز گل کوئی بات کہہ گیا ہے تو چینل کا کیا قصور ہے۔ ایسا صرف اس لیے کیا گیا تاکہ ٹی وی کا منہ بند کیا جائے اور دیگر چینلز کو ڈرایا جائے۔17 جولائی کو دھاندلی کے باوجود پی ٹی آئی جیتی جس کے بعد یہ گھبرا گئے اور اب یہ اپنے پلان سی پر چلے گئے ہیں۔ اس وقت تحریک انصاف کو فوج سے لڑانے کے لیے مہم چلائی جا رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے ناک آؤٹ کرنے کے لیے توشہ خانہ کیس، ممنوعہ فنڈنگ کیس چلا رہے ہیں۔ ان کی پلاننگ ہے تحریک انصاف پر سختی کرو، نجی ٹی وی کو بین کر دیا۔ پلان یہ ہے جو میری آواز ہے اسے بند کیا جائے۔ مخالف چینلز پر پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔ کوشش کی جا رہی ہے پراپیگنڈے کے بعد بند آ جائے، ڈیل کی جائے اگر عمران خان سے بین ہٹاتے ہیں تو نواز شریف جو نااہل ہوا ہوا ہے وہ بین بھی ہٹا دیں۔ یہ اتنا خوفناک پلان ہے اس سے پاکستان کو کتنا نقصان ہوگا یہ کوئی سوچ نہیں رہا۔پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے کیونکہ ہماری پارٹی تمام صوبوں میں ہے، باقی پارٹی صوبوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہیں۔

    سابق وزیراعظم نے کہا کہ ن لیگی قائد کے خلاف پانامہ کیس کا میرے خلاف توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کیس سے موازنہ کر رہے ہیں اور کسی قسم کی ڈیل کروا رہے ہیں۔ میں کسی ڈیل کا حصہ نہ بنا نہ بن سکتا ہوں۔ یہ ڈیل پاکستان کی تباہی ہے یہ این آر او کی ایک قسم ہے۔ یہ نواز شریف کو این آر او ٹو دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    پی ٹی آئی چیئر مین کا کہنا تھا کہ میں اپنا مکمل لائحہ عمل لاہور میں ہونے والے ہاکی گراؤنڈ جلسے میں بتاؤں گا۔ لیکن آج یہ کہنا چاہتا ہوں یہ جو سازش چل رہی ہے یہ کوشش کر رہے ہیں کہ مجھے راستے سے ہٹایا جائے لیکن اصل میں ملک کو وہاں دھکیل رہے ہیں جہاں دشمن چاہتا ہے۔

  • خبیر پختونخواہ کی عوام بے فکررہیں، صورتحال قابو میں ہے:آئی جی خیبر پختونخوا

    خبیر پختونخواہ کی عوام بے فکررہیں، صورتحال قابو میں ہے:آئی جی خیبر پختونخوا

    پشاور:خبیر پختونخواہ کی عوام بے فکررہیں، صورتحال قابو میں ہے:اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخواہ پولیس کی طرف سے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہاہے کہ وادی میں عسکریت پسندوں کی بھاری موجودگی کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز سے باخبرہیں اور حالات پرمکمل نظر ہے

    پولیس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ہم عام لوگوں میں اس خدشے سے بھی واقف ہیں کہ سوات 2008/09 کے دور میں واپس آ سکتا ہے جب عسکریت پسندوں نے اپنی شریعت کے ساتھ وادی پر حکومت کی تھی۔

    پولیس پیغام میں کہا گیا ہے کہ کے پی پولیس عوام کو یقین دلاتی ہے کہ ہم اس حقیقت سے پوری طرح واقف ہیں کہ سوات کے کچھ افراد جو پہلے افغانستان میں رہ رہے ہیں سوات کے دور دراز پہاڑی علاقوں میں موجود ہیں۔

    صوبائی پولیس حکام کی طرف سے مزید کہا گیا ہے کہ سوات مکمل طور پر سول انتظامیہ کے کنٹرول میں ہے اور کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔سوات کے پرامن معاشرے میں کسی بھی شکل اور ظاہری شکل میں دہشت گردی کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

    مقامی آبادی کی امنگوں کے مطابق سوات میں امن کو یقینی بنانے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کا سہارا لیں گے۔

    اس سے پہلے آئی جی کے پی پولیس کا کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی) خیبر پختونخوا (کے پی) معظم جاہ انصاری نے واضح کیا ہے کہ صوبے میں تشویش ناک صورت حال نہیں اور نہ ہی کوئی خطرے والی بات ہے، یہ تاثر درست نہیں کہ صوبے میں طالبان نے قدم جمالیے ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ سوات میں پچھلے 2دنوں میں افغانستان سے پہاڑوں پر لوگوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی تھی، چیک کرنے کے لیے پولیس سمیت باقی ادارے بھی وہاں گئے، جہاں فائرنگ کا تبادلہ ہواجس میں ایک پولیس افسر معمولی زخمی جب کہ کئی دہشت گرد بھی زخمی ہوئے۔

    خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز بڑی تعداد میں شیئر کی جا رہی ہیں جن میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سوات میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے جنگجوؤں نے علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے۔ ایک ویڈیو ایسی بھی شیئر کی گئی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ طالبان کے جنگجوؤں نے پاک فوج کے جوانوں اور پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنالیا تھا جنہیں جرگے کے کہنے پر رہا کیا گیا۔

    معظم جاہ انصاری کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں گزشتہ 20 برس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ صوبے میں تشویش ناک صورت حال نہیں اور نہ ہی کوئی خطرے والی بات ہے، کسی بھی خطرے کے مقابلےکے لیے تیار ہیں۔

  • میری شہزادی ڈیانا سے فرحان سعید اور عروہ حسین آئوٹ

    میری شہزادی ڈیانا سے فرحان سعید اور عروہ حسین آئوٹ

    اداکارہ عروہ حسین اور فرحان سعید جن کا ذاتی زندگی میں تعلق کافی تناﺅ کا شکار ہے دونوں کے درمیان علیحدگی کی خبریں ایک عرصے چل ضرور رہی ہیں لیکن دونوں طرف سے ابھی تک کسی قسم کی تردید یا تصدیق نہیں ہوئی لیکن جب ان دونوں کو ایک ساتھ میری شہزادی ڈیانا کے لئے کاسٹ کیا گیا تو ان کے مداحوں کو اطمینان ہوا کہ جس طرح کی خبریں گردش کررہی ہیں اس طرح کی کوئی بات نہیں اگر ہوتی تو یقینا یہ دونوں ایک ساتھ ایک پراجیکٹ کو سائن نہ کرتے لیکں ان دونوں کے مداح ایک بار پھر سے ہو گئے ہیں افسردہ کیونکہ کہا جا رہا کہ

    میری شہزادی ڈیانا میں دونوں ایک ساتھ نظر نہیں آئیں گے۔ کہا جا رہا ہے کہ دونوں کی جگہ دوسرے فنکاروں کو کاسٹ کر لیا گیاہے ۔کن فنکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے اس حوالے سے ابھی تفصیلات آنا باقی ہیں لیکن یہ بات ضرور گردش کررہی ہے کہ فرحان اور عروہ ایک ساتھ نظر نہیں آئیں گے میری شہزادی ڈیانا کی یہ جوڑی ٹوٹ گئی ہے۔ یاد رہے کہ دونوں کی فلم ٹچ بٹن بھی رواں برس ریلیز کی جائیگی ،دونوں کا کہنا ہے کہ فلم روٹین کی فلموں سے ہٹ کر ہوگی۔
    ٹچ بٹن کو پاکستان اور ترکی میں عکس بند کیا گیا۔ فلم کی کاسٹ میں فرحان سعید، سونیا حسین ، فیروز خان اور ایمان علی شامل ہیں.

  • نوجوان نسل کو برج گیم کی طرف راغب کرنے کےلئے کوشاں ہیں احسان قادر

    نوجوان نسل کو برج گیم کی طرف راغب کرنے کےلئے کوشاں ہیں احسان قادر

    آج جیسا کہ لاہور میں تین روزہ نیشنل برج ٹورنامنٹ کا آغاز ہو چکا ہے اس موقع پر باغی ٹی وی نے سیکرٹری برج فیڈریشن احسان قادر سے خصوصی گفتگو کی.انہوں نے کہا کہ برج گیم پوری دنیا میں پسند کی جاتی ہے نوجوان نسل مغرب میں بہت دلچپسی کے ساتھ کھیلتی ہے.ہمارے ہاں مردبھی کھیلتے ہیں اور خواتین بھی لیکن اب زرا خواتین کھلاڑیوں‌کی تعداد کم ہے لیکن ہماری کوشش ہے کہ خواتین کے ساتھ نوجوان نسل کو بھی اس گیم کی طرف راغب کیا جائے اس کےلئے ہم کوشاں‌ہیں. ہماری اب کوشش ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں‌ کو ماہوار سکالر شپ دی جائے تاکہ ان کی اس کھیل میں دلچپسی پیدا ہو.کھلاڑیوں کی سلیکشن کے ھوالے سے بات کرتے ہوئے احسان قادر نےکہا کہ لوگ خود ہی اپنی ٹیمیں‌ بناتے ہیں لیکن جب پاکستان کی ٹیم بننی ہوتی ہے تو انہی تمام ٹیموں سےٹرائل کرکے کھلاڑیوں کی سلیکشن کرکے نیشنل ٹیم بنائی جاتی ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ورلڈ برج کی آئندہ دنوں پولینڈ میں چیمپئن شپ ہورہی ہے اس

    میں دو ڈھائی سو ٹیموں کے ساتھ اور تین چار ہزار کھلاڑی کھلیں گے. احسان قادر نے مزید کہا کہ ہماری ایسوسی ایشن کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ سپانسر لے اور کھلاڑیوں‌کو اکٹھا کر کے ایونٹ کا انعقاد کرے. یہ ایک ذہنی گیم ہے اس میں ذہن پر بہت زور پڑتا ہے یہ گیم کھیلنے والا بہترین پلانر اور فیصلہ ساز بن سکتا ہے. احسان قادر نے یہ بھی بتایا کہ دنیا میں‌تیس فیصد خواتین اس گیم کو کھیلتی ہیں ہمارے ہاں‌جو اچھی کھلاڑی تھیں ان میں سے زیادہ تر ریٹائرڈ ہو گئی ہیں یا بوڑھی ہو گئی ہیں.

  • بلوچستان میں پھر موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری، حادثات میں مزید 6 اموات

    بلوچستان میں پھر موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری، حادثات میں مزید 6 اموات

    کوئٹہ:بلوچستان میں پھر موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ جاری، حادثات میں مزید 6 اموات ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، طوفانی بارش نے ضلع قلعہ سیف اللہ کی تحصیل مسلم باغ میں تباہی مچادی، اوتھل میں لُنڈا ندی میں قومی شاہراہ کا متبادل راستہ بھی سیلابی ریلے میں بہہ گیا، کوئٹہ سے کراچی جانے والا زمینی راستہ بھی منقطع ہوگیا، بارشوں اور سیلاب سے مزید 6 افرد کی جانیں چلی گئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 182 ہوگئی۔

    کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لسبیلہ، بارکھان، دکی، زیارت، سنجاوی اور چمن میں موسلا دھار بارشیں ہوئیں۔قلعہ سیف اللہ کی تحصیل مسلم باغ میں طوفانی بارش کے باعث کئی علاقے زیرآب آگئے، آرگس گاؤں، سلطان آباد، جان آباد، شین خڑ کے علاقوں میں سیلابی پانی نے تباہی مچادی۔

    متاثرین کا شکوہ ہے کہ سیلاب نے پورے پورے گاؤں تباہ کردیئے، پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اب تک متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن شروع نہیں کیا گیا، حکومت متاثرین کی فوری مدد کرے۔اوتھل میں لنڈا ندی میں قومی شاہراہ کا متبادل راستہ بھی سیلابی ریلے میں بہہ گیا، سیلابی ریلے کے باعث قومی شاہراہ بند اور ٹریفک معطل ہوگئی۔

    کمشنر قلات داؤد خلجی کا کہنا ہے کہ لنڈا ندی پل سیلابی ریلے میں بہہ چکا ہے، عوام کوئٹہ کراچی شاہراہ پر سفر کرنے سے گریز کریں۔

    دوسری طرف پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے 6 مزید افراد کی جانیں چلی گئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 182 ہوگئی، 18 ہزار سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) حکام کا کہنا ہے حالیہ بارشوں کے بعد مثاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔

  • بجلی بھی مہنگی مگرپھربھی میسرنہیں :بدترین لوڈشیڈنگ، مشتعل شہریوں کا کے الیکٹرک دفتر پر حملہ

    بجلی بھی مہنگی مگرپھربھی میسرنہیں :بدترین لوڈشیڈنگ، مشتعل شہریوں کا کے الیکٹرک دفتر پر حملہ

    کراچی :شہرقائد میں بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کا صبر جواب دے گیا، مشتعل افراد نے K Electric کے دفاتر پر حملے شروع کردیے۔اسکیم 33 میں مدراس چوک پر شہریوں نے کے الیکٹرک کے دفتر پر دھاوا بول دیا اور وہاں موجود کے الیکٹرک کی گاڑیوں کے شیشے توڑ دیے۔

    احتجاج کے باعث کے الیکٹرک کا عملہ دفتر میں محصور ہوگیا، مشتعل شہریوں نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کرکے ٹریفک معطل کردیا اور ٹائر بھی نذر آتش کیے۔گلشن حديد ميں بھی کےاليکٹرک کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا گیا، احتجاج میں تاجربرادری اورعوام کی بڑی تعداد شريک ہوئی۔

    ہجرت کالونی کے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے PIDC پل کو ٹریفک کیلئے بند کردیا، مظاہرین نے کےالیکٹرک آفس کا گھیراؤ کرلیا اور کے الیکٹرک کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ 12 سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس کی وجہ سے انکی زندگی اجیرن ہوچکی ہے، اس موقع پر پولیس اور رینجرزکی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

    واضح رہے کہ K Electric کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں رات 3 بجے سے صبح 5 تک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث شہری شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں اور انہیں صبح دفاتر جانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

  • کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سے امریکی سفیر کی ملاقات:ایک ملین ڈالرز امداد کا اعلان

    کراچی:وزیراعلیٰ سندھ سے امریکی سفیر کی ملاقات:ایک ملین ڈالرز امداد کا اعلان

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کراچی میں ملاقات کی ہے۔اطلاعات کے مطابق اس اہم ملاقات میں سندھ میں حالیہ موسلادھار بارش سے ہونیوالے جانی ومالی نقصانات، تعلیم، صحت کے شعبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگرامور میں یو ایس ایڈ منصوبے پرتبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ میں 3ڈویژنز کے 8اضلاع حالیہ بارشوں سے بری طرح متاثرہوئے جبکہ 130 افراد جاں بحق اور422 زخمی ہوئے ہیں۔

    پاکستان میں امریکی سفیرڈونلڈبلوم کا کہنا تھا کہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ایک ملین ڈالر کی گرانٹ کا اعلان کیا ہے۔ انسانی امداد سندھ میں کمیونٹیزکی جلد بحالی کو پورا کریگی۔

    وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ ایس بی ای پی کو سندھ کے متعدد اضلاع میں 106 اسکولوں کی تعمیر کا حکم دیا گیا ہے، ایس بی ای پی کی تعمیراتی پیشرفت 92 فیصد رہی۔

    مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ 84 اسکولوں کی عمارتوں کی تعمیر مکمل کر کے ایجوکیشن مینجمنٹ آرگنائزیشنز کے حوالے کر دی گئی۔وزیراعلیٰ کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور پاکستان نے توانائی، معیشت، تعلیم اور صحت سمیت دیگر اہم مسائل پر 75 سال سے مل کر کام کیا ہے۔

  • لاہور میں تین روزہ پاکستان نیشنل برج ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا

    لاہور میں تین روزہ پاکستان نیشنل برج ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا

    لاہور میں آج ”پاکستان نیشنل برج چیمپئن شپ” کا آغاز ہو گیا ہے، تین روز تک جاری رہنے والے اس چیمپئن شپ کو ڈائمنڈ فوم والوں نے سپانسر کیا ہے ٹوٹل پندرہ لاکھ روپے اس چیمپئن شپ کی پرائز منی اور دیگر اخراجات کے لئے مختص کئے گئے ہیں.پہلے مرحلے میں پئیر سیشن ہوا جس میں کراچی ملتان ،اسلام آباد سے چوبیس پئیرزنے حصہ لیا، ٹیموں کا پہلے مرحلے میں دو سیشنز (نارتھ، سائوتھ اور ایسٹ، ویسٹ) میں مقابلہ ہوا دونوں‌
    گروپوں (نارتھ ، سائوتھ اور ایسٹ ، ویسٹ) کے تین تین ونرز کے درمیان پرائز منی تقسیم کی گئی. اس ٹورنامنٹ کا کل دوسرا روز ہو گا دوسرے اور تیسرے روز ٹیم ایونٹ ہو گا، اس میں دس ٹیمیں حصہ لیں گی یوں دس ٹیموں‌ کا آپس میں مقابلہ کروایا جائیگا ہر ٹیم کا ہر پلئیر ہر دوسری ٹیم کے ہر پلئیر کے ساتھ کھیلے گا، سب سے زیادہ سکور

    کرنے والوں کے درمیان پرائز منی تقسیم کی جائیگی. اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑی بھرپور دلچپسی لے رہے ہیں، یہاں تک کہ خواتین بھی اس ٹورنامنٹ میں حصہ لیتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں. ہر کھلاڑی پر جوش ہے. ‘پاکستان نیشنل برج چیمپئن شپ” کو ملکی سطح پر فروغ دئیے جانے کی ضرورت ہے. اس طرح‌کے ٹورنامنٹس کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیے اور ہوتا بھی ہے لیکن جس طرح سے انٹرنیشنل لیول پر اس کھیل کو بہت زیادہ پذیرائی ملتی ہے اس طرح‌سے پاکستان میں‌نہیں دی جاتی تاہم یہ ٹورنامنٹ خاصی اہمیت کا حامل ہے.

  • جیولن تھرو: ارشد ندیم نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا

    جیولن تھرو: ارشد ندیم نے ایک اور گولڈ میڈل جیت لیا

    قونیہ :پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اسلامک گیمز میں بھی گولڈ میڈل جیت لیا۔،اطلاعات کے مطابق ترکی کے شہر قونیہ میں جاری اسلامک گیمز میں 50 سے زائد ممالک کے ایتھلیٹ مختلف کھیلوں میں حصہ لے رہے ہیں۔

    پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا، انہوں 88.55 میٹر لمبی تھرو کی۔ارشد ندیم نے کامن ویلتھ گیمز میں بھی 90 میٹر سے دور نیزا پھینک کر سونے کا تمغہ اپنے نام کیا تھا۔ طلائی تمغہ جیتنے اور ریکارڈ قائم کرنے پر انہیں کئی انعامات سے بھی نوازا گیا تھا۔

    اس سے پہلے برمنگھم میں کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے تاریخ رقم کردی۔ ایتھلیٹ ارشد ندیم نے جیولن تھرو کے فائنل میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ ارشد ندیم نے سب سے لمبی نوے اعشاریہ ایک آٹھ میٹر کی تھرو کی۔

    اتوار کی رات برمنگھم میں ارشد ندیم نے جیولین تھرو کے فائنل میں سب کو پیچھے چھوڑدیا۔ کامن ویلتھ گیمز میں جیولن تھرو کے فائنل میں ارشد ندیم نے پہلی کوشش میں چھیاسی اعشاریہ آٹھ ایک میٹر تھرو کی۔

    ارشد کی دوسری باری فاؤل کی وجہ سے ضائع ہوئی۔تیسری کوشش میں ارشد ندیم نے ریکارڈ اٹھاسی میٹر تھرو کی۔

    چوتھی کوشش میں ارشد ندیم نے پچاسی اعشاریہ صفر نو میٹر تھرو کی جبکہ پانچویں باری میں ریکارڈ نوے اعشاریہ ایک آٹھ میٹرتھرو کرکے کامن ویلتھ میں سب سے لمبی تھرو کا ریکارڈ بنالیا۔

     

     

     

    ارشد ندیم جیولن تھرو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستان کے پہلے ایتھلیٹ ہیں۔ انھوں نے جیولن ایونٹ میں ایشیا کے کسی بھی ایتھلیٹ سے زیادہ لمبے فاصلے پر جیولن تھرو کرنے کا ریکارڈ بھی بنایا۔کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے 2 گولڈ ، تین سلوراور تین کانسی کے تمغے جیتے۔

    فائنل سے قبل سماء سے بات کرتے ہوئے ارشد ندیم نے کہا تھا کہ وہ اس ایونٹ میں کوچ کے بغیر آئے ہیں تاہم اپنی بھرپور کوشش کریں گے کہ ایونٹ میں گولڈ میڈل جیتا جائے۔

    ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ بڑے مقابلوں کے لیے اچھی سہولیات دی جائیں اور کوچ کو ساتھ بھیجا جائے کیوں کہ اس سے بہت حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

    پچھلے ماہ ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے ارشد ندیم ( Arshad Nadeem ) پانچویں پوزیشن حاصل کرسکے تھے۔ ارشد ندیم نے 86.16 میٹر کی تھرو کی، تاہم یہ تھرو ارشد ندیم کی اس سیزن میں بہترین تھرو بھی تھی۔

    اس سے قبل ارشد ندیم نے گروپ بی کوالیفائنگ راونڈ میں 81.71 میٹر تھرو کی جو تیسری باری میں سب سے بہترین تھی۔

    پچھلے برس ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرو ایونٹ میں گولڈ ميڈل کيلئے12 ايتھليٹس ميں مقابلہ تھا۔ اس ایونٹ میں ارشد نديم پاکستان کے ميڈل کی واحد اميد تھے۔

    انھوں نے پہلی کوشش میں 82.40 میٹر تک جیولین تھرو کی۔ دوسری کوشش میں ارشد کی جیولین مطلوبہ لائن سے آگے نہ جاسکی اور فاؤل ہوگیا تھا۔ ارشد ندیم نے تیسری کوشش میں 84.62 میٹر تک جیولین تھرو کی تھی۔ پہلے 12 ایتھلیٹس کےمقابلے میں ارشد چوتھے نمبر پر آئے اور انھوں نے ٹاپ8 کھلاڑیوں میں جگہ بنائی تھی۔

    جیولین تھرو ایونٹ میں ٹاپ 8 ایتھلیٹس کے مقابلے میں پہلی کوشش میں ارشد ندیم نے 82.91 میٹر تک جیولین تھرو کی۔ دوسری کوشش میں انھوں نے 81.98 میٹرتک جیولین تھرو کی۔ تیسری کوشش میں ارشد ندیم ڈس کوالی فائی ہوگئے تھے۔

  • مہنگائی مار گئی :پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں غیر معمولی کمی

    مہنگائی مار گئی :پاکستان میں گاڑیوں کی فروخت میں غیر معمولی کمی

    لاہور:رواں مالی سال کے پہلے مہینے جولائی کے دوران گاڑیوں کی فروخت میں غیر معمولی کمی آئی ہے، جس کی وجوہات ماہرین کی نظر میں گاڑیوں کی بڑھتی قیمتیں، درآمدی مشکلات اور آٹو فنانسنگ کے حوالے سے بینکوں کی سخت شرائط ہیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ کمپنیوں کی جانب سے بکنگ بند ہونے اور ڈیلیوری میں تاخیر کی وجہ سے اگست میں گاڑیوں کی فروخت جولائی سے بھی کم رہنے کا امکان ہے۔

    پاکستان آٹو مینو فیکچرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں کار، جیپ، ٹرک، بس، اور پک اپ گاڑیوں کی مجموعی فروخت 11 ہزار 883 رہی جو اس سے پچھلے ماہ جون کے مقابلے میں 58 فیصد اور جولائی 2021ء کے مقابلے میں 52 فیصد کم ہے۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال جون 2022ء میں 28 ہزار 379 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں اور جولائی 2021ء میں 24 ہزار 919 گاڑیاں بکی تھیں جس کے مقابلے میں پچھلے ماہ جولائی کے دوران 11 ہزار 883 گاڑیاں فروخت ہوئیں، جس کا مطلب ہے کہ جولائی میں اس سے پچھلے ماہ یا جون 2022ء کی نسبت نصف سے بھی کم گاڑیاں فروخت ہوئیں ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق مختلف کمپنیوں کے لحاظ سے دیکھا جائے پاک سوزوکی کے گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 56 فیصد اور ماہانہ 58 فیصد کمی آئی ہے جب کہ انڈس کمپنی کی گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 65 فیصد اور ماہانہ 62 فیصد کمی آئی، ہنڈائی نشاط کی گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 68 فیصد اور ماہانہ 89 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، تاہم ہونڈا کمپنی کی گاڑیوں کی مجموعی فروخت میں اگرچہ ماہانہ بنیادوں پر 35 فیصد کمی آئی ہے لیکن جولائی 2021ء کے مقابلے میں 10 فیصد اضافہ ہوگیا۔

    گزشتہ ماہ سوزوکی کلٹس کی صرف 661 کاریں فروخت ہوئیں حالانکہ اس سے پچھلے ماہ جون میں اس ماڈل کی 2468 اور جولائی 2021 میں 4213 کاریں فروخت ہوئی تھیں۔ اسی طرح پچھلے ماہ ویگن آر کی بھی صرف 282 گاڑیاں فروخت ہوئیں جبکہ جون میں اسی ماڈل کی 2134 گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں۔

    جولائی میں سوزوکی آلٹو کی 4618 کاریں فروخت ہوئیں جبکہ سٹی، سوک کی فروخت 2408 رہی، اس کے علاوہ کرولا یارس کی فروخت 1734 رہی، ان 3 ماڈلز کے سوا کسی بھی ماڈل کی فروخت ایک ہزار سے زیادہ نہیں بڑھ سکی، جبکہ ہنڈائی نشاط کے ایلانترا اور سوناتا کی فروخت صفر رہی یعنی ان ماڈلز کی ایک بھی گاڑی جولائی میں فروخت نہیں ہوئی۔

    اعداد و شمار کے مطابق جولائی میں سوزکی سوئفٹ کی فروخت میں ماہانہ 81 فیصد، بولان میں 95 فیصد اور راوی میں 58 فیصد کمی آئی۔ کرولا یارس کی فروخت میں بھی ماہانہ 61 فیصد اور فورچونر کی فروخت میں 65 فیصد کمی آئی ہے، اسی طرح سٹی، سوک کی فروخت میں ماہانہ لحاظ سے 30 فیصد اور بی آر وی کی فروخت میں 73 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔