Baaghi TV

Author: +9251

  • ایف اے ٹی ایف کی شرائط پراینٹی بےنامی زونز کی تعداد بڑھانےپرمشاورت جاری

    ایف اے ٹی ایف کی شرائط پراینٹی بےنامی زونز کی تعداد بڑھانےپرمشاورت جاری

    اسلام آباد:حکومت پاکستان ایف اے ٹی ایف کے سامنے ڈھیر ہوگئی ہے اوریہی وجہ ہے کہ منی لانڈرنگ اور ٹیررفنانسنگ کے خلاف اقدامات کے لیے ایف اے ٹی ایف کی شرائط پرحکومت نے اینٹی بے نامی زونز کی تعداد بڑھانے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے۔

    ایف اے ٹی ایف کی شرائط کے تحت اینٹی بے نامی زونز کی تعداد بڑھا کر 7 کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔حیدرآباد، ملتان، فیصل آباد اور پشاور میں اینٹی بے نامی زونز قائم کرنے کا منصوبہ ہے۔

    اس سے پہلے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں اینٹی بے نامی زونز قائم ہیں۔نئے بے نامی زونز کے لیے قانونی ٹیم اور لاجسٹک سپورٹ بھی طلب کرلی گئی۔نئے اینٹی بے نامی زونز کے قیام سے مالیاتی جرائم کی شرح میں کمی آنے کا امکان ہے۔

    ایف اے ٹی ایف کا اہم اجلاس:پاکستان کی کوششوں کوکامیابی ملنےکا امکان

    یاد رہے کہ جون کے وسط میں ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں پاکستان کے بارے میں پھرامتیازی رویہ برقرار رکھا گیا، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرچہ پاکستان نے اپنے تمام اہداف مکمل کر لیے ہیں جس کے بعد فیٹف کی ٹیم مستقبل میں پاکستان کا دورہ کرتے ہوئے اس بات کا تعین کرے گی کہ پاکستان نے سفارشات پر عمل کیا ہے یا نہیں۔

     

    پاکستان کی طرف سے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلانز کی تکمیل بڑی کامیابی ہے۔آرمی چیف

    ایف اے ٹی ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے منی لانڈرنگ اور ٹیرر فنانسنگ کی مد میں اصلاحات کی ہیں اور پاکستان کا دورہ کر کے اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ آیا پاکستان کی جانب سے اٹھائے گئے یہ اقدامات مسقتبل میں نافذ العمل رہ پائیں گے یا نہیں۔

    ایف اے ٹی ایف کے صدر مارکس پلیئر نے نیوز کانفرنس کے دوران مزید بتایا کہ ’پاکستان کو آج گرے لسٹ سے نکالا نہیں جا رہا۔ ملک کو اس فہرست سے نکالا جائے گا اگر یہ مقامی دورے میں کامیاب ہوتا ہے۔‘

    ایف اے ٹی ایف اجلاس جاری،حنا ربانی کھر اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گی

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف کی ٹیم رواں سال اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی اور پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق اعلان اس کے بعد کیا جائے گا۔ساتھ ہی ایف اے ٹی ایف نے پاکستان میں اینٹی بے نامی زونزبڑھانے کا مطالبہ کردیا تھا جس پرعمل درآمد جاری ہے

  • آٹھ سال سے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا ہے۔ شیخ رشید

    آٹھ سال سے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا ہے۔ شیخ رشید

    سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 8، 9 سال سے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا ہے۔

    لال حویلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ملک میں 13 حکمران جماعتیں ہیں اورعمران خان تنہا ہے، 62 وزراء ہیں اور 17 کے محکمے نہیں، ایک مولوی کی طبیعت خرابی پر 8،8 لوگ ملنے جارہے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ بلاول بھٹو کو دوروں سے فرصت نہیں، وہ آج تک دفتر نہیں گئے، تمام ممالک کے سامنے جھولی پھیلائی گئی کسی نے پیسے نہیں دیئے، پہلے بھی آپ کو کچھ نہیں ملا، معیشت بچانے کے لیے کسی اور کو رابطے کرنا پڑ رہے.
    سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت کے خلاف سازش لندن سے ہوئی، آج پھر یہ لندن میں میٹنگز کر رہے ہیں، نواز شریف سے کہتا ہوں جو لوگ آپ کے پاس آرہے ہیں وہ اقتدار کے بھوکے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ دعا ہے یہ لوگ الیکشن کی طرف جائیں، اس بات کا حامی ہوں کہ الیکشن کی تاریخ دیں، میں بیٹھنے کو تیار ہوں، حکمرانوں کو مفت مشورہ ہے کہ الیکشن میں تاخیر نہ کریں، جتنا الیکشن تاخیر سے ہوگا عمران اتنے ہی مقبول ہوگا، امپورٹڈ حکومت سے ہمارے کمزور حلقے مزید مضبوط ہوگئے ہیں، 13 پی ڈی ایم جماعتیں غرق ہو چکی ہیں، آصف زرداری صرف سندھ کی حد تک سیاست کرتے ہیں۔

    سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ تمام طاقتوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ ملک کو تباہی سے بچائیں، آج کمرشل بینکوں میں 5 ارب ڈالر کم ہوئے، ڈالر سستا ہوگیا لیکن غریب مر گیا، آٹا 100 روپے کلو ہو گیا، لوگ خودکشیاں کررہے ہیں، میرے حلقے میں گزشتہ روز 77 ڈکیتی کی وارداتیں ہوئیں، ملک کو تباہی کی طرف لے جایا جا رہا ہے۔

    شیخ رشید نے مزید کہا کہ نیب کے قانون میں ترامیم ا اپنی ذات کے لیے کی گئیں، نیب میں ترامیم 1100 ارب ڈالر کے لیے کی گئیں۔ رانا ثنااللہ حکومت کو تباہ کر دیں گے، شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کے ساتھ ظلم ہوا.

    سربراہ عوامی لیگ نے کہا کہ 8، 9 سال سے جھوٹ بولنا چھوڑ دیا ہے، لیکن لگتا ہے اس ملک میں جھوٹ بکتا ہے، جو کچھ بھی دکھایا جا رہا ہے اس سے حکمرانوں کو نقصان پہنچ رہا ہے، اکتوبر نومبر تک انتخابات کے دعوے پر قائم ہوں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ میری وزارت داخلہ میں ایک بندے پر بھی مقدمہ کٹے تو میں حاضر ہوں، میں وزیر داخلہ تھا تب تک کے مذاکرات سے واقف ہوں، کوئی ان کو سیلوٹ کرنا نہیں چاہتا، ان کو میری سیاست سے خوف ہے، میرے اوپر پندرہ مقدمات ہیں جن کا متن ایک سا ہے، میں اللہ کو راضی کر رہا ہوں، عمران کے ساتھ ہوں۔

  • بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ:کراچی میں 14 اگست تک بارشیں

    بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ:کراچی میں 14 اگست تک بارشیں

    کراچی :محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ نئی ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بحیرہ عرب میں ہوا کا کم دباؤ شدید ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے جس کے باعث مزید تیز بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

    کراچی اور گرد و نواح میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع

    محکمہ موسمیات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق کراچی اور ٹھٹھہ کے قریب ہوا کا دباؤ ڈپریشن میں تبدیل ہوگیا ہے۔ آنے والے دنوں میں ہوا کا دباؤ شمال مغرب کی طرف بڑھے گا۔ تاہم ماہی گیروں کو 14 اگست تک سمندر میں نہ جانے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔جبکہ تمام اداروں کو محتاط رہنے کا الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

    کوشش ہےکراچی کو منتخب بلدیاتی ادارہ ملے، حافظ نعیم

    محکمہ کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 12 اور 13 اگست کے دوران ہونے والی شدید بارشوں کے باعث کراچی، ٹھٹھہ، بدین، حیدرآباد، دادو، جامشورہ، سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد اور میرپور خاص کے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ خوف ہے۔ دریں اثناء قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، شیرانی، سبی، بولان، قلات، خضدار، لسبیلہ، آواران، تربت، پنجگور، پسنی، جیوانی اور ڈیرہ کے بارشی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔

    کراچی،لاہور سمیت ملک بھر میں بارشوں کا امکان

    امتحانات ملتوی

    قبل ازیں اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے بارشوں کی وجہ سے کراچی میں جمعہ 12 اگست کو ہونے والے انٹر آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ کے امتحانی پرچے ملتوی کردیئے ہیں، یہ امتحابات اب منگل 23 اگست کو ہونگے۔

    علاوہ ازیں ڈاؤ یونیورسٹی میں 12 اور 13 اگست کو ہونے والے (شام/صبح) کے تمام امتحانات بھی ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ان امتحانات کا انعقاد کرکٹ گراؤنڈ اوجھا کیمپس اور ڈاؤ میڈیکل کالج میں ہونا تھا۔

    اعلامیے کے مطابق آرٹس ریگولر، پرائیویٹ اور خصوصی امیدواروں کے پیپرز اور پریکٹیکل امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ ملتوی ہونے والے پرچوں میں آرٹس ریگولر، پرائیویٹ اسلامک ایجوکیشن، سوکس، ایتھکس کا پیپر شامل ہے جب کہ خصوصی امیدواروں کا سال دوم فائن آرٹس کا پیپر بھی ملتوی کر دیا گیا ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق ملتوی ہونے والے پرچے 23 اگست کو انہی امتحانی مراکز پر مقررہ شیڈول اور وقت پر لیے جائیں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پریکٹیکل امتحانات کو دوبارہ ترتیب دیں۔

  • ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ ایف آئی اے کو پی ٹی آئی رہنماء کے خلاف کارروائی سے روک دیا گیا

    ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ ایف آئی اے کو پی ٹی آئی رہنماء کے خلاف کارروائی سے روک دیا گیا

    سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر سیما ضیا کے خلاف ایف آئی اے کو کارروائی سے روک دیا ہے۔ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد ایف آئی اے کی انکوائری سے متعلق سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سیما ضیاء کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

    درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف دیا کہ میرے موکلین کیخلاف جن 3 بینک اکاؤنٹس کی بنیاد پر انکوائری کی جارہی ہے وہ بند ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے جاری کیا گیا کال اپ نوٹس کالعدم قرار دیا جائے اور انکوائری ختم کی جائے۔ درخواست کے حتمی فیصلے تک ایف آئی اے کو کسی بھی آرڈر جاری کرنے سے روکا جائے۔

    عدالت نے ایف آئی اے کو تحقیقات جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے سابق گورنر عمران اسماعیل اور سیما ضیا کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔ عدالت نے ایف آئی اے و دیگر اداروں سے 24 ستمبر کو جواب طلب کرلیا۔

    دوسری جانب ایف آئی اے نے فارن فنڈنگ کیس میں اکاؤنٹس کی چھان بین کيلئے چاروں صوبوں اور اسلام آباد میں ٹیمیں تشکیل دے دیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کی تحقيقات میں اکاؤنٹس کی چھان بین کيلئے چاروں صوبوں بشمول وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

    ایف آئی اے کے مطابق اسلام آباد ميں ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر آمنہ بیگ کريں گی، جب کہ ان کی 6 رکنی ٹیم میں اجمل صدیق، سردار اللہ بابر، اصغر بلوچ، ریحانہ کوثر اور ارباب عباسی شامل ہوں گے۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ بلوچستان میں ایف آئی اے کی ٹیم محمد علی ابڑو، محمد راشد بھٹی، افروز احمد کلہواڑ اور راجہ محمد امتیاز پر مشتمل ہوگی۔

    خيبرپختونخوا کی 5 رکنی ٹیم کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آفتاب بٹ کریں گے، جب کہ ان کی ٹیم میں افضل نیازی، طاہر خان، عرفان اللہ اور صائمہ ندیم شامل ہوں گی۔ سندھ زون ون کی 5 رکنی ٹیم کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر رابعہ قریشی کریں گی، اور اس ٹیم میں رؤف شیخ، سبین غوری، آفتاب وٹو اور راحت خان شامل ہيں۔

    پنجاب زون ون ٹیم کے سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عامر اقبال ہوں گے، اور ٹیم میں محمد یوسف،شاہد علی اور عرفان خان شامل ہيں۔

  • پارلیمنٹ پرحملہ:سابق پولیس افسرکو7سال 3ماہ قید کی سزا

    پارلیمنٹ پرحملہ:سابق پولیس افسرکو7سال 3ماہ قید کی سزا

    واشنگٹن:پارلیمنٹ پرحملہ:سابق پولیس افسرکو7سال 3ماہ قید کی سزا،اطلاعات کےمطابق امریکی عدالت نے کیپیٹل ہل پر حملے میں ملوث سابق پولیس افسر کو 87 ماہ قید کی سزا سنادی۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق ورجینیا پولیس کے سابق سارجنٹ پرالزام تھا کہ اس نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کے دور حکومت کے آخری ایام میں ٹرمپ کے حامیوں کی جانب سے پارلیمنٹ کی عمارت پر کیے جانے والے حملے کی نہ صرف حمایت کی تھی بلکہ وہ اس میں خود بھی ملوث رہا۔

    سابق امریکی صدر کے حامیوں کی جانب سے پارلیمنٹ کی عمارت کیپیٹل ہل پر یہ حملہ 6 جنوری 2021 کو کیا گیا جس میں متعدد افراد نے پارلیمنٹ کی عمارت پر ہلہ بولہ جب کہ ٹرمپ نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق پولیس سارجنٹ تھامس رابرٹسن کو امریکی ڈسٹرکٹ جج کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ملزم کو 7 سال 3 ماہ قید کی سزائی سنائی جو حملے میں ملوث افراد کو سنائی جانے والے سزاؤں میں سب سے بڑی سزا ہے جب کہ ملزم نے عدالت کے سامنے کوئی بھی بیان دینے سے انکار کردیا۔

    ہم کمزورہمارادشمن طاقتور:امریکی پارلیمنٹ پرحملہ،ہنگامہ آرائی ولادی میرپوتن…

    عدالت ملزم کو رہائی کے بعد تین سال تک اس کی نگرانی کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔امریکی فیڈرل پراسیکیوٹرنے کیس میں ملزم کو 8 سال قید کی سزا کی سفارش کی تھی، ملزم پہلے ہی 13 مہینوں سے جیل میں ہے۔عدالت نے کہا کہ وہ ملزم کی حراست کے بعد سے اس کے عمل پر حیران ہے، نہ صرف اس کے اسلحہ جمع کرنے بلکہ اس کے الفاظ سے بھی اشتعال پھیلا۔

     

    امریکی پارلیمنٹ پرحملہ کرنے والے کون تھے:خطرناک رپورٹ سے پینٹاگان ہل گیا

    عدالت کے مطابق ملزم نے اپنے دوست سے کہا تھا کہ وہ خانہ جنگی میں مرنے اور مارنے کے لیے بھی تیارہے جب کہ اس نے 2020 کے الیکشن کے حوالے سے بھی بے بنیاد پراپیگنڈہ کیا۔

  • شہبازگل کی گرفتاری:پی ٹی آئی کی مجرمانہ خاموشی:مشاہداللہ خان کےتاریخی الفاظ

    شہبازگل کی گرفتاری:پی ٹی آئی کی مجرمانہ خاموشی:مشاہداللہ خان کےتاریخی الفاظ

    لاہور:شہباز گل کی گرفتاری اور پی ٹی آئی کی مجرمانہ خاموشی پر مرحوم سینیٹر مشاہداللہ خان کےتاریخی الفاظ یاد آگئے

    ،سابق سینیٹر مرحوم مشاہدااللہ خان کے یہ تاریخی الفاظ اس وقت بہت زیادہ وائرل ہورہے ہیں ، اس حوالے سے سابق سینیٹر مرحوم مشاہداللہ خان کی وہ تقریر جوانہوں نے ایوان میں کی تھی آج ایک بارپھرلوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے

    سابق سینیٹر مرحوم مشاہداللہ خان نے ایوان میں تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ وقت بھی آئے گا کہ جب پی ٹی آئی والوں کوجیل میں جانا پڑاتو انہوں نےرونا ہےان کےآنسو پونچھنے والا کوئی نہیں ہوگا

     

     

    یاد رہے کہ تحریک انصاف کا کوئی عہدیدار پولیس حراست میں موجود شہباز گل کا حال احوال پوچھنے نہیں آیا ۔پولیس حکام کا کہنا ہےکہ پارٹی کا کوئی چھوٹا یا بڑا عہدیدار تاحال شہبازگل کاپتا کرنے نہیں آیا جب کہ پی ٹی آئی قیادت نے بھی اب تک شہباز گل سے ملاقات کی کوئی کوشش نہیں کی۔

    پولیس حکام کے مطابق شہباز گل کے خاندان سے ان کے پیچھے ابھی تک کوئی نہیں آیا اور کسی فیملی ممبر نے بھی ان کے لیے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ شہباز گل کے وکلا تھانے اور پولیس سے رابطے میں ہیں جن میں فیصل چوہدری اور علی بخاری ایڈووکیٹ نے پولیس سے رابطہ کیا اور وہ تھانہ کوہسار بھی آئے تھے البتہ شہباز گل کی اہلیہ اور بھائی سمیت کسی نے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔

    ذرائع کا کہنا ہےکہ پی ٹی آئی کی اسلام آباد کی قیادت سمیت اسد عمر یا علی نواز میں سے کسی نے بھی شہباز گل کا حال پوچھنے کے لیے تھانے آنے کی زحمت نہ کی۔

     

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو بنی گالہ چوک سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر اسلام آباد کے تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف اشتعال انگیز بیانات دینے اور ان کے سربراہوں کے خلاف بغاوت پر اکسانے سمیت 10 سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔

  • چئیرمین پیمرا سلیم بیگ کی مدت ملازمت میں 3 سال کیلئے توسیع  کردی گئی

    چئیرمین پیمرا سلیم بیگ کی مدت ملازمت میں 3 سال کیلئے توسیع کردی گئی

    صدر مملکت عارف علوی نے چئیرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کو مزید تین سال کیلئے توسیع دے دی ہے۔

    چئیرمین پیمرا محمد سلیم بیگ کو مزید تین سال کیلئے توسیع دے دی گئی ہے، صدر مملکت نے چئیرمین پیمرا کے عہدے میں توسیع دینے کی منظوری دے دی ہے۔ چیئرمین پیمرا کے عہدے میں توسیع کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق سلیم بیگ 30 ستمبر 2025 تک اس عہدے پر برقرار رہیں گے۔ محمد سلیم بیگ تقریبا ساڑھے تین سال سے چئیرمین پیمرا کے عہدے پر فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ حکومت نے 2018 میں تعینات کیا تھا اور 28 جون 2022ء سے چیئرمین پیمرا کا عہدہ خالی تھا، سلیم بیگ کی بطور چیئرمین پیمرا 4 سالہ مدت 27 جون 2022ء کو ختم ہوگئی تھی۔ جبکہ وفاقی کابینہ نے گزشتہ دنوں سلیم بیگ کی ایک سال کیلئے دوبارہ چیئرمین پیمرا تعیناتی کی منظوری دے دی تھی۔ اور ذرائع کا کہنا تھا کہ وفاقی کابینہ نے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی.

    علاوہ ازیں: چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کیلئے صدر مملکت عارف علوی کو ایڈوائس بھجوائی گئی تھی۔
    یاد رہے کہ سابقہ وفاقی حکومت نے اس وقت کے صدر کی منظوری کے بعد سلیم بیگ کو پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کا چیئرمین مقرر کیا تھا. سلیم بیگ انفارمیشن گروپ کے سینیئر افسر ہیں اور وزارت اطلاعات میں پی آئی او کے طور پرفرائض انجام دیتے رہے۔

    اس وقت کی سرچ کمیٹی نے چیئرمین پیمرا کی تقرری کے لیے تین نام وزیراعظم کو بھجوائے تھے جن میں سے سلیم بیگ کے نام کی مںظوری دی گئی تھی۔ سابقہ وزیراعظم کی جانب سے منظوری کے بعد سمری صدر مملکت کو بھجوائی گئی تھی جنہوں نے اس پر دستخط کردیے تھے.چیئرمین پیمرا کی تقرری سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کی گئی تھی، 5 رکنی سرچ کمیٹی نے چیئرمین پیمرا کے عہدے کیلئے 62 امیدواروں کے انٹرویو کیے تھے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ دسمبر 2017 میں لاہور ہائیکورٹ نے سلیم بیگ سے قبل پاکستان الیکٹرانک میڈیا اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے چیئرمین ابصار عالم کی تعیناتی کالعدم قرار دی تھی۔ شہری منیر احمد نے ایڈووکیٹ اظہر صدیق کی وساطت سے ابصار عالم کی بطور چئیرمین پیمرا تقرری کو چیلنج کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔
    اس وقت درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ابصار عالم کی تقرری کے لیے 2 بار اخبارات میں اشتہار دیئے گئے، وہ پہلے اشتہار کے تعلیمی معیار پر پورا نہ اترے تو دوسری بار کم اہلیت کا اشتہار جاری کیا گیا۔

  • کیا عمران اشرف اور انکی اہلیہ کے درمیان طلاق ہو گئی ہے؟

    کیا عمران اشرف اور انکی اہلیہ کے درمیان طلاق ہو گئی ہے؟

    اداکار عمران اشرف جنہوں نے زیرو سے اپنے کیرئیر کی شروعات کی. آج ان کا شمار بہترین اداکاروں‌میں ہوتا ہے انہوں نے بہت ہی کم عرصے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا. اداکار عمران اشرف نے دم مستم کے زریعے فلموں میں بھی اینٹری دی ہے.ان کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ ان کی انکی اہلیہ کے ساتھ طلاق ہو گئی ہے. سوشل میڈیا پر یہ بات بہت زیادہ گردش کررہی ہے. یہ بات زیادہ اس وقت نوٹس کی گئی جب ان کی اہلیہ کرن اشفاق نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ سے اپنے نام کے ساتھ سے اپنے شوہر عمران اشرف کا نام ہٹا لیا اور اپنا شادی سے پہلا جو ان کا پورا نام تھا اسے رکھ لیا یوں اب ان کے اکائونٹ پر

    ان کا نام کرن حسین اشفاق حسین ڈار ہے. کہا جا رہا ہے کہ کرن نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ اپنے شوہر عمران اشرف کی تمام تر تصاویر بھی ڈیلیٹ کر دی ہیں. کرن کے اس عمل کے بعد یہ اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ شاید دونوں کے رشتے میں تنائو چل رہا ہے یا ان دونو‌ں کے درمیان طلاق ہوگئی ہے. تاہم عمران اشرف اور ان کی اہلیہ کی طرف ابھی تک کسی قسم کی کوئی تردید یا تصدیق نہیں آئی. عمران اشرف کے مداح اس خبر کے حوالے سے حقیقت جاننے کے لئے بےتاب ہیں کیونکہ بہر حال یہ خبر ان کے مداحوں کے لئے پریشانی کا باعث ہے. یاد رہے کہ دونوں کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے.

  • خیام سیٹلائٹ کے مزید تین ورژن کی تیاری:ایرانی سائنسدانوں کو بڑا ہدف دے دیا گیا

    خیام سیٹلائٹ کے مزید تین ورژن کی تیاری:ایرانی سائنسدانوں کو بڑا ہدف دے دیا گیا

    تہران :ایران کی حکومت کے ترجمان نے خبر دی ہے کہ قومی سائنسدانوں کی شرکت سے خیام سیٹلائٹ کے مزید تین ورژن کی تیاری، حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہو گئی۔اس حوالے سے حکومت نے ایرانی سائنسدانوں کواس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کا ہدف دے دیا ہے

     

    ایرانی میزائل حملوں سے کیا نقصان ہوا، ٹرمپ بول پڑے، کہا ہم ایران کویہ کام نہیں…

    ایسنا کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی حکومت کے ترجمان علی بہادری جہرمی نے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ خیام سیٹلائٹ کو مستحکم بنانے کا عمل کامیابی سے کیا گیا جس کے بعد ایرانی سائنسدانوں کی شرکت سے خیام سیٹلائٹ کے مزید تین ورژن کی تیاری، حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہوگئی۔

    امریکی اڈوں پر ایرانی میزائل حملوں پر برطانیہ نے کیا اہم اعلان

    انہوں نے مزید کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں ایران نے کافی ترقی کی ہے اور ایرانی کمپنیاں، مختلف شعبوں میں خیام سیٹلائٹ کی معلومات اور تصاویر کا فائدہ اٹھائیں گی۔

    واضح رہے کہ ایران روس کے تعاون سے مزید خیام سیٹیلائٹ کے ورژن 2،3 اور 4 بھی تیار کرے گا۔

    ایرانی میزائل نے نیوی کی مشقوں میں اپنے ہی بیس فوجی مار دئیے

    مقامی سطح پر تیار ہونے والے سیٹلائٹ خیام کو منگل کی صبح دس بجکر بائیس منٹ پر قازقستان کے بایکونور خلائی اسٹیشن سے خلا میں روانہ کیا گیا تھا جس نے طے شدہ مدار میں پہنچنے کے بعد سکنگل بھی ارسال کرنا شروع کر دیئے ہیں۔

    دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ایرانی حکومت کی طرف سے جدید میزائل کو جلد مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اس کی پیداوار شروع کرنے کا بھی پروگرام ہے

  • لاہور:پی ٹی آئی کا جلسہ: پنجاب سوئمنگ چیمئن شپ ملتوی

    لاہور:پی ٹی آئی کا جلسہ: پنجاب سوئمنگ چیمئن شپ ملتوی

    لاہور:تحریک انصاف کےلاہورجلسےکيلئے سوئمنگ مقابلے ملتوی کردئیے گئے۔اطلاعات کے مطابق لاہور میں سوئمنگ کے ہونے والے مقابلے کوملتوی کردیا گیا ہے اور اس سلسلے میں ان مقابلوں میں شامل ہونے والوں کواطلاع بھی دے دی گئی ہے ،

    ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں لاہورمیں جشن آزادی پنجاب ایج سوئمنگ چیمپئن شپ شیڈول تھی، جسے اب تحریک انصاف کے جلسے کی وجہ سےملتوی کردیا گیا ہے۔

    بڑے بڑے لوگوں کی فلمیں آئیں گی، کوئی سوئمنگ پول ، کوئی واش روم میں گرا ہوا

    سوئمنگ چیئمئن شپ میں حصہ لینے والے ممبران کو میسج کرکے سوئمنگ کمپلیکس آنے سے منع کيا گيا ہے، اور کچھ ہی گھنٹوں میں ممبران کو مطلع کیا گیا کہ 12 اگست کو شیڈول جشن آزادی ایج چیمپئن شپ ملتوی کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق اب ایج گروپ سوئمنگ چیمپئن شپ اب اتوار کو منعقد کروائی جائے گی۔

    دوسری طرف تحریک انصاف کا ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ روکنے کے لئے وزیراعظم شہبازشریف کے معاون خصوصی عطا تارڑ اور ایک وکیل نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سلسلے میں تحریک انصاف نے 13 اگست کو لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے کا اعلان کررکھا ہے، تاہم وفاقی حکومت اور سیاسی و سماجی رہنماؤں کی جانب سے ہاکی اسٹیڈیم میں جلسے پر تنقید کی جارہی ہے۔

    مزارات، پارکس، جمز، سوئمنگ پولز کھول دیے گئے

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے تحریک انصاف کا نيشنل ہاکی اسٹيڈيم ميں جلسہ رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ ميں رٹ بھی دائر کردی ہے، جس میں چیف سیکرٹری، ڈپٹی کمشنر اور تحریک انصاف کو فریق بنایا گیا ہے۔

    عطا اللہ تارڑ نے درخواست میں مؤقف پیش کیا ہے کہ تحریک انصاف نے 13 اگست کو ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کیا ہے، جب کہ کھیلوں کے گراؤنڈز کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔عطاء اللہ تارڑ نے مؤقف اختیار کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ جلسے کیلئے آسٹروٹرف کو اکھاڑا جارہا ہے، آسٹرو ٹرف کو اکھاڑنے اور بچھانے کيلئےکروڑوں روپے خرچ ہوں گے، عدالت فوری طور پر ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ روکنے کا حکم جاری کرے۔

    دوسری جانب محمد کاشف نامی شہری نے بھی تحریک انصاف کا 13 اگست کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جلسہ رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

     

    سوئمنگ پولز، نہریں کرونا کا مرکز، سخت گرمی میں ان جگہوں سے دور رہیں

    محمد کاشف نے عرفان ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں ڈی جی اسپورٹس اور ڈی سی کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار کاشف نے بھی موقف اختیار کیا ہے کہ جلسے کے لیے آسٹروٹرف کو اکھاڑا جارہا ہے، جس کو اکھاڑنے اور بچھانے کے لیے کروڑوں روپے خرچ ہوں گے۔

    درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت فوری طور پر ہاکی گراؤنڈ میں جلسہ روکنے کا حکم جاری کرے، اور درخواست آج ہی سماعت کے لیے مقرر کی جائے۔