Baaghi TV

Author: +9251

  • پاک افغان سرحد پر چند جگہوں سے باڑ کو اکھاڑا گیا ہے:ترجمان دفترخارجہ

    پاک افغان سرحد پر چند جگہوں سے باڑ کو اکھاڑا گیا ہے:ترجمان دفترخارجہ

    اسلام آباد:ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر چند جگہوں سے باڑ کو اکھاڑا گیا ہے تاہم سرحد پر ابھی بھی زیادہ تر جگہوں پر باڑ موجود ہے۔

    ہفتہ وار نیوزبریفنگ کے دوران عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ خطے میں امن واستحکام کا افغانستان کی صورتحال سے براہ راست تعلق ہے، افغانستان کی صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔

    عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ بھارتی میڈیا کی اقوام متحدہ کی کمیٹی پر حالیہ گمراہ کن پروپیگنڈا مسترد کرتے ہیں، سلامتی کونسل کی 1267 کمیٹی کا اپنا ایک طریقہ کار ہے، پاکستان خود بھی سرحد پار سے دہشتگردی کا شکار رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی شہری کے دہشتگرد نیٹ ورک چلانے کے متعلق 1267 کمیٹی کو آگاہ کیا، کمیٹی نے پابندیاں عائد کرنے کے مطالبے کو مسترد کیا جو دہرے معیار کی عکاسی ہے،مزید کہا کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات کی کسی قسم کی معلومات نہیں ہے۔

    ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت نے ابھی تک غلطی سے میزائل چلانے پر کوئی معلومات فراہم نہیں کی، پاکستان نے بھارت کو سوالات کے مجموعہ بھیجا،بھارت نے جواب نہیں دیا، پاکستان نے اقوام متحدہ کو بھی ان سوالات سے آگاہ کیا تھا۔

    عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ بارسلونا میں جنسی ہراسگی کےالزامات کی تحقیقات کی جارہی ہیں، ان الزامات میں ملوث سفارتکاروں کو واپس طلب کر لیا گیا ہے، دفترخارجہ ایسے معاملات کو نتہائی سنجیدگی سے لیتا ہے۔

  • عالیہ بھٹ نوجوان نسل کی بہترین اداکارہ ہیں شاہ رخ خان

    عالیہ بھٹ نوجوان نسل کی بہترین اداکارہ ہیں شاہ رخ خان

    بالی وڈ‌ کے کنگ شاہ رخ خان نے حال ہی میں کافی ود کرن میں‌ عالیہ بھٹ کے ہمراہ شرکت کی. انٹرویو میں عالیہ بھٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے کہا کہ عالیہ نوجوان نسل کی نمائندہ فنکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین اداکارہ ہیں. ان کے ساتھ کام کرکے بہت کچھ سیکھنے کو ملا. میں نے مہیش بھٹ کے ساتھ کام کرکے بھی بہت کچھ سیکھا لیکن عالیہ بھٹ کمال کی اداکارہ ہیں.عالیہ بھٹ نے اسی شو میں ورون دھون اور سدھاتھ ملہوترا کے ساتھ شرکت کی تھی جب عالیہ سے سوال ہوا کہ ہندوستان کا صدر کون ہے تو انہوں نے غلط جواب دیا جس پر اداکارہ کو کافی ٹرول کیا گیا تھا، شاہ رخ خان نے بھی کافی ود کرن میں عالیہ بھٹ کو چھیڑنے کی کوئی کسر نہ چھوڑی۔ انہوں نے بھی عالیہ

    کے حوالے سے خوب مذاق کیا لیکن جہاں ان کے کام کی باری ٓآئی تو ان کی کافی تعریف کی اور انہیں نوجوان نسل کی بہترین اداکارہ قرار دیدیا۔ یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ ایک فلم بنا رہے ہیں جس کا نام ہے ڈارلنگز عالیہ بھٹ اس فلم کے زریعے پہلی بار بطور پرڈیوسر متعارف ہو رہی ہیں ۔ عالیہ کو اس فلم سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ان کا کہنا ہےکہ کہانی بہت ہی الگ ہے یقینا دیکھنے والے کافی لطف اندوز ہوں گے۔عالیہ کا تو یہ بھی دعوی ہے کہ ایسی کہانی ان کو پہلے ہندی فلموں میں شاید ہی دیکھنے کو ملی ہو۔

  • عمران خان سےوزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی،چوہدری مونس الٰہی کی ملاقات،اہم معاملات پراہم بات مشاورت

    عمران خان سےوزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی،چوہدری مونس الٰہی کی ملاقات،اہم معاملات پراہم بات مشاورت

    لاہور:عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی ، چوہدری مونس الٰہی کی ملاقات نے پنجاب میں بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کی تصدیق کردی ، اطلاعات کے مطابق چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی اور رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی نے ملاقات کی ہے اور ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال پرمشاورت بھی ہوئی ہے

    ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں باہمی دلچسپی و انتظامی امور، سیاسی صورتحال اور پنجاب کے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ کل کے جلسے کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی ہے

    ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں فواد چودھری اور شفقت محمود بھی اس موقع پر موجود تھے

    عمران خان نے پنجاب حکومت کے کاروباری مراکز کےلئے اوقات کار کی پابندی ختم کرنے کے اقدام کو سراہا،عمران خان نے پنجاب کے عوام کیلئے احساس راشن رعایت پروگرام کے اجراء کے اقدام کی تعریف کی

    عمران خان نے محرم الحرام خصوصا یوم عاشور پر بہترین سکیورٹی انتظامات پر وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی کی قیادت میں پنجاب حکومت کے اقدامات کو قابل تحسین قرار دیا

    وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات خصوصا احساس راشن رعایت پروگرام کے بارے میں بریفنگ دی،وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے عمران خان کو صوبے میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے آگاہ کیا

  • وزارت داخلہ نےاے آر وائی چینل کی سیکیورٹی کلیئرنس واپس لے لی

    وزارت داخلہ نےاے آر وائی چینل کی سیکیورٹی کلیئرنس واپس لے لی

    اسلام آباد:وزارت داخلہ نے خفیہ ایجنسیوں کی منفی رپورٹس کی روشنی میں اے آر وائی چینل کی سیکیورٹی کلیئرنس واپس لے لی ہے۔ یہ خبر صحافی اعزاز سید نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے دی ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے ’جھوٹے پروپیگنڈے‘ پر اے آر وائی کی نشریات کو فی الحال معطل کر دیا تھا۔ پیمرا کی جانب سے جاری شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ اے آر وائی نے غیر آئینی، انتہائی قابل اعتراض، نفرت انگیز، فتنہ انگیز اور مکمل طور پر غلط مواد نشر کیا، جس کا مقصد واضح طور پر پاک فوج کو بغاوت پر اکسانا تھا۔ فوج اور وفاقی حکومت کے درمیان بھڑکانے اور اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کی گئی جو کہ خالصتاً بدنیتی پر مبنی تھی۔

     

    نوٹس میں مزید کہا گیا کہ اس مواد کے ذریعے چینل نے وفاقی حکومت پر بالکل بے بنیاد الزام لگایا کہ اس نے سوشل میڈیا مہم چلا کر حالیہ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ کو ہراساں کیا۔

    پیمرا نے اپنے نوٹس میں اے آر وائی کمیونیکیشن پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور مالک سلمان اقبال کو حکم دیا ہے کہ وہ تین دن میں پیش ہوں اور جواب دیں کہ کیا چینل کے خلاف جرمانہ، پیمرا آرڈیننس 2002 لگا کر قانونی کارروائی کی جاتی ہے اور لائسنس معطل کیا جائے۔ یا پیمرا ترمیمی ایکٹ کے آرٹیکل 29 اور 30 ​​کے تحت منسوخ۔

    اے آر وائی کی نشریات کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے چیف آف سٹاف شہباز گل نے کیا کہا، جس پر پیمرا نے نوٹس جاری کر دیا، سینئر صحافی طلعت حسین کی ٹویٹس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

     

    اے آر وائی نے خبر دی تھی کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پاک فوج کی حالیہ شہادتوں پر پی ٹی آئی اور اس کے چیئرمین عمران خان کے خلاف ایک منظم مہم چلائی ہے۔ حکومتی میڈیا سیل کا پہلا کام یہ ثابت کرنا ہے کہ عمران خان اور پی ٹی آئی فوج مخالف ہیں۔

    اے آر وائی پر بتایا گیا کہ 27 جون 2022 کو مسلم لیگ (ن) کا سٹریٹجک میڈیا سیل فعال ہو گیا اور عمران خان کو فوج مخالف سیاستدان ثابت کرنے کے لیے حکومتی میڈیا سیل کی جانب سے ایک بیانیہ تیار کیا جا رہا ہے۔

    تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے ہیلی کاپٹر حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل اور ایک بریگیڈیئر کی شہادت کی مذموم مہم کے بعد اے آر وائی نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ تمام لوگ دراصل مسلم لیگ ن کے کارکن تھے اور انہوں نے پی ٹی آئی اکاؤنٹس بنائے تھے۔ پی ٹی آئی کو بدنام کرنے کے لیے شہداء کے خلاف مہم چلائی۔

    تاہم چینل نے اپنے دعوے کے حق میں ثبوت اور شواہد کے نام پر کوئی ڈاکٹریٹ کلپ بھی پیش نہیں کیا۔ اس خبر پر ایکشن لیتے ہوئے پیمرا نے کیبل آپریٹرز کو اے آر وائی کی نشریات بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جس کے بعد اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں نشریات شروع ہو گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ اے آر وائی برطانیہ میں متعدد بار جھوٹی خبریں پھیلانے پر ہرجانہ ادا کر چکا ہے۔ 2014 میں جیو نیوز پر برطانوی عدالت میں اپنے خلاف مہم کے ثبوت پیش کرنے میں ناکامی پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا اور اس کے نتیجے میں اے آر وائی نے برطانیہ میں دیوالیہ پن کی درخواست دائر کی اور چینل کو بند کر دیا۔ اے آر وائی وہاں وی این نیوز نامی چینل کے ذریعے نشر کیا جاتا ہے۔ چینل نے اپنے پروپیگنڈے کے لیے کئی بار بھاری جرمانے اور نقصانات ادا کیے ہیں۔

    تاہم سندھ ہائی کورٹ نے اے آر وائی نیوز کی معطلی ختم کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) اور کیبل آپریٹرز سے چینل کی نشریات فوری طور پر بحال کرنے کا کہا۔

    سندھ ہائی کورٹ نے پیمرا کی جانب سے نیوز چینل کو جاری شو کاز نوٹس کا جواب دینے کے لیے مہلت میں 15 اگست تک توسیع کردی۔ ساتھ ہی چینل کے وکیل کی جانب سے عدالت کو یقین دہانی کے بعد کہ عدالتی احکامات تک پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو چینل پر آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، پیمرا کو چینل کا لائسنس معطل یا منسوخ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اگست تک رک گیا۔

    تاہم، جسٹس ذوالفقار احمد خان کی سربراہی میں سنگل جج بنچ نے کہا کہ پیمرا شوکاز نوٹس کا مناسب جواب جمع کرانے پر چینل کی عرضداشتوں پر غور کرنے کے لیے آزاد ہو گا اور مدعی کو ایک منصفانہ موقع دیا جائے گا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ تمام قانونی ضروریات کو پورا کیا جاتا ہے. تقاضے پورے کر لیے گئے ہیں لیکن 17 اگست تک کوئی حتمی حکم جاری نہیں کیا جائے گا۔

    وکیل نے مزید کہا کہ مدعیان ایسے افراد کے حوالے سے بہت محتاط رہیں گے جو ایسے الفاظ کہنے یا کسی رویہ کا اظہار کرتے ہیں اور مستقبل میں اسی طرح کے شوکاز نوٹس جاری کرنے کی بنیاد بن سکتے ہیں۔

    بنچ نے یہ ہدایات نیوز چینل کی انتظامیہ کی جانب سے پیمرا کی جانب سے 8 اگست کو جاری کیے گئے شوکاز نوٹس کو مسترد کرتے ہوئے دائر کیس کی ابتدائی سماعت کے دوران جاری کیں۔

    پیمرا کے وکیل نے کہا کہ اتھارٹی نے چینل پر پابندی کا کوئی حکم جاری نہیں کیا اور نہ ہی کسی کیبل آپریٹر کو چینل کو کیبل سے ہٹانے کا کوئی حکم جاری کیا ہے۔درخواست پر عدالت نے پیمرا اور دیگر مدعا علیہان کے ساتھ ساتھ ڈپٹی اٹارنی جنرل کو 17 اگست کے لیے نوٹس جاری کر دیے۔

  • اسلام آبادپولیس کابنی گالا پردھاوا،شہبازگل کےڈرائیورکی گرفتاری کےلیےچھاپے:وزیرداخلہ نےروک دیا

    اسلام آبادپولیس کابنی گالا پردھاوا،شہبازگل کےڈرائیورکی گرفتاری کےلیےچھاپے:وزیرداخلہ نےروک دیا

    اسلام آباد:اسلام آباد پولیس کا بنی گالا پردھاوا،شہبازگل کے ڈرائیورکی گرفتاری کے لیے چھاپے:وزیرداخلہ نے روک دیا،اطلاعات کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے آئی جی اسلام آباد کو شہباز گل کے ڈرائیور کی گرفتاری کیلئے بنی گالا پر چھاپہ مارنے سے روک دیا۔

    وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ کا آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ وزیر داخلہ نے سعودی عرب سے آئی جی اسلام آباد سے رابطہ کیا اور شہباز گل کیس سے متعلق تفصیلات حاصل کیں۔آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان کا کہنا تھا کہ شہباز گل کا ڈرائیور بنی گالا میں روپوش ہے،گرفتاری کیلئے چھاپے کی ضرورت ہے۔

    وزیرداخلہ نے پولیس کو شہبازگِل کے ڈرائیورکی گرفتاری کیلئے بنی گالا میں چھاپے سے روک دیا۔ راناثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بنی گالا کے مکینوں سے بات کرکے ڈرائیور کی حوالگی کا معاملہ حل کیا جائے۔

    رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ متعلقہ لوگوں کی جانب سے عدم تعاون کی صورت میں مجھے آگاہ کیا جائے اور چھاپے سے پہلے بھی اُن سے اجازت لی جائے۔

    وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ شہباز گل کا لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد کرنے کے لیے ڈرائیور کو ہر صورت میں گرفتار کیا جائے تاہم دوران گرفتاری چادر اور چاردیواری کا مکمل خیال رکھا جائے۔رانا ثناء اللہ نے رہنما تحریک انصاف شہباز گِل کے ڈرائیور کی بیوی کی گرفتاری پر بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔

  • ملعون سلمان رشدی نیویارک میں چاقوحملے میں زخمی

    ملعون سلمان رشدی نیویارک میں چاقوحملے میں زخمی

    نیویارک:ملعون سلمان رشدی نیویارک میں چاقوحملے میں زخمی ،اطلاعات کے مطابق سلمان رشدی کو اس وقت چاقو سے وار کیا گیا جب وہ نیویارک میں تقریر کرنے والے تھے،نیویارک سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شیطانی آیات کے مصنف پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ چوٹاکوا، بفیلو میں تقریب میں اسٹیج پر جا رہے تھے۔

     

    https://twitter.com/CharlieSavenor/status/1558104554650181639?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1558104554650181639%7Ctwgr%5E8225b2a122039b1dd5d99d1c10ffe510f5c28819%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fnews.sky.com%2Fstory%2Fauthor-salman-rushdie-attacked-on-stage-at-event-in-new-york-12671352

     

    عینی شاہدین نے بتایا کہ ایک شخص نے مسٹر رشدی کو چاقو مارنے سے پہلے اسٹیج پر دھاوا بولا، یہ حملہ اس وقت کیا جب سلمان رشدی اسٹیج کی جانب بڑرہا تھا ۔یہ بھی یاد رہے کہ انہیں پہلے بھی جان سے مارنے کی دھمکیاں مل چکی ہیں اور 1989 میں ایران کے رہنما آیت اللہ روح اللہ خمینی نے ان پر فتویٰ دیا تھا۔مشرق وسطیٰ کے اس ملک نے رشدی کو مارنے والے کے لیے 30 لاکھ ڈالر سے زیادہ کے انعام کی پیشکش بھی کی ہے۔

    سلمان رشدی کو تقریباً 10 سال تک روپوش رہنے پر مجبور کیا گیا اور ان پر فتویٰ لگانے کے بعد انہیں پولیس تحفظ حاصل رہا۔

    نوٹ۔اس خبر کو اپڈیٹ کیا جا رہا ہے

  • پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ تیزی،ہلاکتیں بھی زیادہ ہونے لگیں

    پاکستان میں کورونا کیسز میں دوبارہ تیزی،ہلاکتیں بھی زیادہ ہونے لگیں

    اسلام آباد:ملک ميں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک بار پھر تیزی، 24 گھنٹوں کے دوران 11 مريض وفات پاگئے۔قومی ادارہ صحت کے مطابق ملک ميں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 624 نئے کيسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز کورونا کے 16 ہزار299 ٹيسٹ کيے گئے، مثبت کيسز کی شرح 3.83 فيصد رہی۔

    اس سے قبل جمعرات کو جاری اعداد و شمار کے مطابق 353 کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور صرف ایک مریض کی موت ہوئی تھی لیکن صرف ایک دن بعد اموات کی تعداد 11 ہوگئی جبکہ کیسز بھی دوگنا بڑھ گئے۔

    چین کے سیاحتی مرکز میں کورونا وباء کا حملہ، ہزاروں سیاح مشکل سے دوچار

    پاکستان میں وبا کے آغاز سے اب تک 15 لاکھ 61 ہزار 579 کورونا کیسز سامنے آچکے ہیں جبکہ اس وقت 9 ہزار 256 کیسز ایکٹو ہیں، کورونا سے اب تک 30 ہزار 520 اموات ہوچکی ہیں جبکہ صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 15 لاکھ 21 ہزار 803 ہے۔

    کورونا کےمثبت کیسز کی شرح 3.25 فیصد،673 نئے کیسز رپورٹ

    دوسری طرف چین میں کورونا وائرس کے وار دوبارہ شروع ہوگئے ہیں۔ جس کی وجہ سے بہت سے سیاح مشکل سے دوچار ہوئے ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق چین کے سیاحتی مقام سانیا جنوبی جزیرے ہینان میں 10 لاکھ سے زائد افراد رہائش پذیر ہیں۔ جہاں ایک ہی دن میں 483 کورونا کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔ جس کے فوری بعد حکومت حرکت میں آئی اور شہر سے باہر جانے والی تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ اس کے علاوہ ٹرین کی ٹکٹوں کی فروخت بھی بند ہے۔

    اس حوالے سے محکمہ صحت نے بتایا کہ سیاح اگر جانا چاہئیں تو انہیں سخت پابندیوں پر عمل کرنا ہوگا۔ جس میں ایک ہفتہ کے دوران 5 پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ دکھا نا ہوگی۔ اس کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے مقامی ہوٹل مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفری پابندیوں میں نرمی تک سیاحوں کو 50 فیصد رعایت کی پیشکش کریں۔

    ادھرچین میں نئے’ہینیپا’وائرس سے درجنوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق جانوروں سے پھیلنے والے نئے’ہینیپا’وائرس سے درجنوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔اب تک شان ڈانگ اورہینان صوبے سے متاثرہ کیسز سامنے آئے ہیں۔ متاثرہ مریضوں کے حلق سے نمونے حاصل کئے گئے۔

    کورونا سے اموات میں اضافہ

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ وائرس کے اثرات ایک ہفتے میں سامنے آتے ہیں اور اس کی علامات میں تیزبخار، تھکاوٹ، کھانسی، بھوک میں کمی اور پلیٹلیٹس کا گرنا شامل ہیں۔

  • ملک کا آئینی سربراہ ہوں اورادارے میرے ہیں,پاک فوج سمیت کسی ادارےکومتنازع نہ بنائیں:صدرمملکت

    ملک کا آئینی سربراہ ہوں اورادارے میرے ہیں,پاک فوج سمیت کسی ادارےکومتنازع نہ بنائیں:صدرمملکت

    لاہور:ملک کا آئینی سربراہ ہوں اور ادارے میرے ہیں,صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن ہے،فوج کو متنازع نہیں بنانا چاہیے۔

    ذرائع کے مطابق لاہور میں سینئر صحافیوں سے ملاقات میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف الرحمن علوی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنا فوج کا ہی کارنامہ تھا،ان کا احترام کرنا چاہیے۔ سیاستدانوں کو سمجھاتا رہاہوں فوج کو زیربحث مت لایا کریں۔یہ زیربحث لانا اداروں کے مفاد میں نہیں ہے

    لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عارف علوی کا کہنا تھا کہ فارن فنڈنگ میں ہم حساب کتاب رکھنے پرپکڑے گئے۔ پارٹی سیکرٹری کے طور پرمیں نے اسد قیصر اور سیما ضیاء کو اکاؤنٹ کھولنے کا کہا تھا۔انہوں نے کہا کہ امریکی قانون کے مطابق فنڈنگ کےلیے کمپنی بنانا ہوتی ہے، امریکا، کینیڈا میں قانون کے مطابق کمپنی کھولنے پر کہا گیا کہ یہ پرائیویٹ کمپنیز ہے۔

    بجلی مہنگی کر کے مزید کتنے ارب کا بوجھ عوام کے کندھوں پر ڈالنے کی تیاری

    لاہور میں صحافیوں سے پاکستان کے پریشان کن حالات کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کو کہتا رہتاہوں چیزیں ٹھیک نہیں ہیں۔ پریشان ہوں اور محسوس کرتاہوں کہ خلیج بڑھتی جارہی ہے اسے کم ہونا چاہیے۔ تمام پارٹیز کو مثبت،اہم معاملات پر افہام وتفہیم پیدا کرناچاہیے۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ چند ماہ قبل تو تمام پارٹیاں جلد الیکشن کی بات کررہی تھیں لیکن اب ہی رائے بدلی ہے، الیکشن اچھا حل ہے تمام اسٹیک ہولڈرز مل بیٹھ کر طے کریں کہ کب الیکشن ہونے چاہییں۔

    عمران خان بجلی مہنگی کرکے انٹرنیشنل کٹھ پتلی بن گئے ہیں: بلاول بھٹو

    عارف علوی کا کہنا تھا کہ سیاستدان ایک میز پر نہیں بیٹھ رہے،ان کو اکٹھا بٹھانےکی ضرورت ہے، صدرکی حیثیت سے خود اکٹھا نہیں کرسکتا،کہہ ہی سکتا ہوں۔ سیاستدانوں کو کلاس روم کی طرح گھنٹی بجاکر تو بٹھایا نہیں جاسکتا۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ عدلیہ اور آرمی چیف کی تقرری پر بھی باتیں ہورہی ہیں، ججز تقرری پر چیف جسٹس نے کہا کوئی معیار ہونا چاہیے اور میں اسکا حامی ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان میرے لیڈر اور دوست ہیں، میں ان سے واٹس ایپ پر رابطے میں ہوں، لیکن جتنی ملاقات شہباز شریف سے فون پر ہوئی اور بات ہوئی، عمران خان کے ساتھ بطور وزیراعظم اتنی نہیں ہوئی۔

    صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت کی 85 سمریاں آئیں، صرف 4 یا 5 ہی روکی گئیں، ای وی ایم پراجیکٹ میری تخلیق ہے۔ای وی ایم کے حوالے سے عارف علوی نے کہا کہ نوید قمرہ اور شازیہ مری کو قومی اسمبلی میں ای وی ایم سے متعلق کمیٹی میں شامل کیا گیا۔

    سستی پن بجلی مہنگی کرنے کی واپڈا کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

    ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وہ عمران خان کو مینجمنٹ کے معاملے پر بتاتے رہے ہیں، لیکن ان کا اپنا موقف ہے۔ سوشل میڈیا پر سب برا نہیں ہے، 90% اچھا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنی آئینی ذمہ داریوں سے آگاہ ہوں، میں ملک کا آئینی سربراہ ہوں اور تمام ادارے میرے ہیں، سب میری عزت کرتے ہیں

  • فی یونٹ بجلی مزید9روپے90پیسےمہنگی کردی گئی

    فی یونٹ بجلی مزید9روپے90پیسےمہنگی کردی گئی

    نیپرا نے اگست کیلئے فی یونٹ بجلی مزید 9 روپے 90 پیسے مہنگی کردی,اطلاعات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کیلئے بجلی 9 روپے 90 پیسےفی یونٹ مہنگی کردی۔

    نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کی مدمیں 9 روپے 90 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

     

    پُرانا پاکستان مبارک ہو:حکومت نےآتے ہی 5 روپے بجلی مہنگی کردی

    نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی گارنٹی (سی پی پی اے جی) نے 9 روپے 91 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی، پہلےمئی کا فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ صارفین سے7 روپے 91 پیسے چارج کیا گیا تھا جو صرف ایک ماہ کیلئے تھا۔

    نیپرا کا کہنا ہے کہ جون کا ایف سی اے مئی کی نسبت ایک روپے 99 پیسے اگست میں زیادہ چارج کیا جائے گا، جون کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق صرف اگست کے ماہ کے بلوں پر ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اس اضافے کا اطلاق الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔

    عمران خان بجلی مہنگی کرکے انٹرنیشنل کٹھ پتلی بن گئے ہیں: بلاول بھٹو نے کل احتجاج

    یاد رہے کہ تین دن پہلے بھی کچھ ایسی خبریں آرہی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ نیشنل الیکٹراک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کےلیے فی یونٹ بجلی آئندہ 3 ماہ کے لیے مزید 57 پیسے مہنگی کردی گئی ہے۔

    نیپرا نے بجلی یونٹ میں اضافے کے حوالے سے فیصلہ جاری کردیا ہے، جس کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹیفکیشن کے بعد ہوگا۔

    نیپرا فیصلے کے مطابق اگست ستمبر اور اکتوبر میں ہر ماہ 57، 57 پیسے فی یونٹ اضافہ وصول کیا جائے۔فیصلے مطابق ماہانہ 100یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے لائف لائن صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔

    نیپرا کی طرف سے جاری فیصلے کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک میں بجلی کے یکساں ٹیرف کو برقرار رکھنے کے لئے کےالیکٹرک کے صارفین کے لئے 3 ماہ فی یونٹ بجلی 57پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست کی تھی۔

    غریب عوام کی چیخیں نکل گئیں‌ : نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

    نیپرا فیصلے کے مطابق کےالیکٹرک کے سوا ملک بھر کی 10 ڈسکوز کے صارفین سے یہ اضافہ پہلے ہی وصول کیا جا چکا ہے، اب کراچی کے صارفین سے جون جولائی اور اگست کی بجلی کھپت کی بنیاد پر 3 ماہ تک یہ اضافہ وصول کیا جائے گا۔

  • افغانستان سے فوجی انخلا بڑی غلطی: سابق سربراہ امریکی سینٹ کام

    افغانستان سے فوجی انخلا بڑی غلطی: سابق سربراہ امریکی سینٹ کام

    واشنگٹن:افغانستان سے فوجی انخلا بڑی غلطی تھی جس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں ، دبے دبے لفظوں میں افغانستان سے انخلا کے‌حوالےسے امریکی سینٹ کام کے سابق سربراہ جنرل کنیتھ مکینزی کا کہنا ہے کہ دوحہ امن عمل اور دوحہ معاہدہ افغانستان میں شکست کی وجہ بنے۔

    امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل کنیتھ میکنزی کا کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا غلطی تھی لیکن افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا میرا فیصلہ نہیں تھا۔

    پاکستان اور افغانستان کے مابین تجارتی معاہدہ طئے پاگیا

    ان کا کہنا تھا میری رائے میں امریکی افواج کو افغانستان میں رکنا چاہیے تھا، میرا کہنا تھا کہ 2500 امریکی فوجی اہلکاروں کا ایک ساتھ مکمل انخلا ٹھیک نہیں ہے کیونکہ مجھے خدشہ تھا کہ امریکی فوج ہٹے گی تو افغان حکومت گر جائے گی۔

    امریکی سینٹ کام کے سابق سربراہ نے کہا کہ افغانستان میں شکست کی سب سے اہم وجہ دوحہ امن عمل اور دوحہ معاہدے بنے، افغان حکومت کو ہمارے جانے کا یقین ہو گیا تھا جو ان کی شکست کا سبب بنا۔

    افغانستان:کابل میں دھماکا،18افراد ہلاک، متعدد زخمی

    جنرل کییتھ مکینزی کا کہنا تھا کہ شکست کا الزام افغانستان میں موجود امریکی کمانڈروں پر لگانا آسان ہے لیکن حقیقت میں یہ افغان اور امریکی حکومت کی ناکامی تھی۔

    القاعدہ کے سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے حوالے سے جنرل کنیتھ مکینزی کا کہنا تھا اسامہ بن لادن کو 2002-2001 میں پکڑنےکا موقع ملا تھا لیکن ہم نےایسا نہیں کیا، ہم نے پاکستان میں طالبان کی محفوظ پناہ گاہوں کا مسئلہ کبھی بھی تسلی بخش طریقے سے حل نہیں کیا۔

    سی پیک منصوبوں کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق

    یاد رہے کہ امریکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے 15 اگست 2021 کو افغان دارالحکومت کابل پر قبضہ کر لیا تھا۔