Baaghi TV

Author: +9251

  • سوشل میڈیا پر وائرل تصویر شہبازگل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی نہیں: اسلام آباد پولیس

    سوشل میڈیا پر وائرل تصویر شہبازگل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی نہیں: اسلام آباد پولیس

    اسلام آباد: شہبازگل کے ڈرائیورکی اہلیہ کی حوالات میں مبینہ تصویر وائرل ہونے کے معاملے پر اسلام آباد پولیس نے وضاحتی بیان جاری کردیا۔

    اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل تصویر شہبازگل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی نہیں ہے۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق زیر گردش تصویر کسی اور صوبے کے حوالات کی ہے اور ویب سائٹس پر موجود ہے، پرانی تصویر اپ لوڈ کرکے عوام میں اشتعال اور غلط معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔

     

    اسلام آباد پولیس کا کہنا کہ قانون کی نظر میں مرد اور عورت برابر ہیں اور کسی بھی تفریق سے بالاتر ہے، جرم میں اعانت کرنے والوں اور شواہد کو چھپانےوالوں سے قانون کےمطابق نمٹاجائے گا۔

    دوسری طرف ن لیگ کے میڈیا سیل کی طرف سے کہا جارہا ہے کہ یہ ہے اصل تصویر جو آج سے تین سال پہلے شائع ہوئی تھی۔ مگر ریاست دشمن عمران خان اور تحریک انصاف اس وقت ہر طرح کا جھوٹ پھیلانے کو تیار ہیں۔

     

    اس حوالے سے ن لیگ کے ٹویٹراکاونٹ سے جاری ایک اور پیغام میں کہا گیا ہے کہ جھوٹ پر مبنی اس مکروہ کیمپین کے پیچھے چند اکاؤنٹ جو کہ مستند پراپگینڈا اکاؤنٹس ہیں

     

     

    آگے چل کرن لیگ کی طرف سے یہ کہا گیا ہے کہ چلو جی تصویر جعلی سہی لیکن بے غیرت تو آپ اسی ہو نہ اس بات کا جواب دو وہ جیل میں ہے یا نہیں۔

     

     

    ن لیگ کی طرف سے سوشل میڈیا پیجز پر وائرل جعلی تصویر پر صارفین کاکہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے غلط بیانی کی ہے ، یہ تصویر تین سال پرانی ہے جبکہ عوام کے سامنے اس کو منفی رنگ سے پیش کیا جارہا ہے جو کہ بہت ہی غلط انداز ہے

  • کوئٹہ: سریاب ڈگری کالج کے قریب دھماکا

    کوئٹہ: سریاب ڈگری کالج کے قریب دھماکا

    کوئٹہ:کوئٹہ میں سریاب ڈگری کالج کے قریب زور دار دھماکا سنا گیا۔اطلاعات کے مطابق پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب ڈگری کالج کے قریب دھماکے کی اطلاع ملی ہے، جس کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پہنچ گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    اپڈیٹ جاری ہے

  • پنجاب کے بعد اسلام آباد میں بھی کاروباری اوقات کار کی پابندی ختم

    پنجاب کے بعد اسلام آباد میں بھی کاروباری اوقات کار کی پابندی ختم

    اسلام آباد:توانائی بحران سے بچنے کےلیے حکومتی فیصلوں میں تبدیلیاں‌ آنے لگیں،پہلے پنجاب میں عوام کومعاشی پرییشانیوں سےبچانے کے لیے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی اور اب وفاقی حکومت نے بھی پنجاب حکومت کے اس فیصلے کی توثیق کرتے ہوئے اسلام آباد انتظامیہ نے توانائی بچت مہم کے سلسلے میں عائد کاروباری اوقات کار کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    اس حوالےسے اسلام آباد سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے باضابطہ اعلان کر دیا۔ دکانیں رات 9 ، شادی ہال 10 اور ہوٹلز 11:30 بجے بند کرنےکی پابندی ختم ہوگئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے جلد دکانیں بند کرنے کی پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی نے پنجاب میں کاروباری اوقات کار کی پابندی کے خاتمے سے متعلق تاجروں کے مطالبے پر پابندی ختم کردی۔

    پنجاب میں رات 9 بجے دکانیں بند کرنے کے حکم نامے کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ کاروباری سرگرمیاں اتوار کے روز بھی جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکریٹری انڈسٹری کو جلد نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے دیا اور ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ اداروں کووزیراعلی پنجاب کے احکامات سے متعلق آگاہ کردیا گیا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ وزیراعلیٰ‌ پنجاب چوہدری پرویز الہی کی طرف سے کاروباری طبقے کی مشکلات کو حل کرنے کے لیے اوقات کار میں نرمی کی گئی تھی جسے اپوزیشن نے ناپسند کرتے ہوئے اسے وفاقی حکومت کے خلاف ایک سازش قرار دیا تھا ، تاہم چوہدری پرویز الٰہی نے ان الزامات کی پرواہ کئے بغیر پنجاب بھر میں رات دیرتک کام کرنے کی اجازت دے دی تھی تاکہ لوگ اپنے گزربسر کے لیے کچھ بہتر طریقے سے کمالیں‌

  • عمران خان کا امریکی سفیر سے رابطہ۔ مدد مانگ لی

    عمران خان کا امریکی سفیر سے رابطہ۔ مدد مانگ لی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی غلامی سے قوم کو نکالنے والے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خود امریکہ سے مدد مانگ لی


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے انکشاف کیا ہے کہ عمران خان نے امریکی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ اور عمران خان نے امریکی سفیر سے موجودہ بحران سے نکلنے میں مدد طلب کی ہے

    مبشر لقمان کہتے ہیں کہ کیا عمران خان اسکی تردید کریں گے کہ انہوں نے امریکی سفیر سے رابطہ نہیں کیا یا امریکی سفارتخانہ تردید کرے گا ہر گز نہیں

    عمران خان کے خلاف جب تحریک عدم اعتماد جمع ہوئی تھی تو اسوقت ڈی چوک میں ایک جلسے میں عمران خان نے ایک خط لہرایا تھا اور کہا تھا کہ امریکی سازش کے نتیجے میں مجھے حکومت سے نکالا جا رہا ہے امریکہ نے دھمکی دی ہے ۔ اسوقت سے لے کر اب تک عمران خان اسی بیانیہ کو لے کر چل رہے ہیں اور قوم کو حقیقی آزادی کا سبق سکھا رہے ہیں تا ہم حیران کن طور پر عمران خان کا امریکی سفیر سے رابطے کا انکشاف ہوا ہے ۔

    باخبر ذرائع کے مطابق آج امریکی قونصل جنرل سے وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کی ملاقات ہوئی اس ملاقات کے بعد عمران خان نے خیبر پختونخواہ ہاوس جا کر امریکی سفیر سے رابطہ کیا یہ رابطہ بنی گالہ سے نہیں کیا گیا عمران خان کو پارٹی رہنماؤں نے مشورہ دیا کہ بنی گالہ کی بجائے خیبر پخونخواہ ہاوس جا کر کال کی جائے۔ امریکی سفیر نے عمران خان کو کیا یقین دہانی کروائی اس پر ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا

    واضح رہے کہ چند روز قبل خیبر پختونخواہ حکومت نے امریکی امداد بھی قبول کی ہے ۔ اس امداد پر عمران خان پر تنقید کی گئی تا ہم وہ خاموش رہے۔ اب عمران خان کے امریکیوں سے رابطے۔امداد کی قبولیت نے عمران خان کے امریکہ مخالف بیانیہ کو زمین بوس کر دیا ہے ۔

  • پی ٹی آئی کا ہاکی سٹیڈیم میں جلسہ،عطاءتارڑ نے قانونی نوٹس بھیج دیا

    پی ٹی آئی کا ہاکی سٹیڈیم میں جلسہ،عطاءتارڑ نے قانونی نوٹس بھیج دیا

    تحریک انصاف کوہاکی سٹیڈیم میں جلسے کی اجازت دے کر قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے،وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاءاللہ تارڑ نے چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر لاہور اور ڈی جی سپورٹس پنجاب کو قانونی نوٹس بھجوا دیا.

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاءاللہ تارڑ کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہاکی سٹیڈیم میں جلسے کی اجازت دے کر قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے ،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کروڑوں روپے مالیت کی آسٹرو ٹرف اکھاڑ کر اختیارات سے تجاوز کر کے صوبے کے خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ نیب کے قانون کے تحت یہ سنگین جرائم ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جلسے کی اجازت کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    بنی گالا،پی ٹی آئی کارکنوں کا صحافیوں اور کیمرہ مین پر تشدد،ایف آئی آر درج

    قبل ازیںوزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ شہبازگل کی گفتگو پارٹی پالیسی سے ہٹ کرنہیں تھی،پاکستان کی تاریخ میں ایسے الفاظ کبھی استعمال نہیں کیےگئے،عمران خان کا بین الاقوامی سازش کا بیانیہ ناکام ہوچکاہے،شہبازگل نے دوران تفتیش اعتراف کرلیاہے،شہبازگل نے پولیس کو بتایا کہ بیان پارٹی پالیسی سے ہٹ کر نہیں،عمران خان اور شیخ رشید نے ابھی تک شہبازگل کے بیان کی مذمت نہیں کی.

    خان کا جلسہ لاہور، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی کروڑوں کی آسٹروٹرف اتار دی گئی

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور شیخ رشید نے ابھی تک شہبازگل کے بیان کی مذمت نہیں کی،مونس الہٰی بتائیں کہ وہ حیثیت سے پنجاب پولیس کو بنی گالہ بھیج رہےہیں،وزیرداخلہ پنجاب میں ہمت ہے تو گرفتار کرکے دیکھیں،پنجاب حکومت شہبازگل کے بیان کا کھل کر دفاع کررہی ہے،یہ لوگ اپنی سیاست کی وجہ سے شہبازگل کے بیان کی مذمت نہیں کررہے

  • یوٹیوب اور ٹک ٹاک پہلی ترجیح:امریکی نوجوانوں کی ترجیحات بدل گئیں

    یوٹیوب اور ٹک ٹاک پہلی ترجیح:امریکی نوجوانوں کی ترجیحات بدل گئیں

    وا شنگٹن:امریکی نوجوانوں نے فیس بک کو چھوڑ دیا، یو ٹیوب اور ٹک ٹاک پہلی ترجیح۔ فیس بک اب صرف بوڑھوں میں مقبول ہے، پیو ریسرچ کا تازہ ترین سروے سامنے آگیا۔

    امریکا کے معروف تحقیقاتی ادارے پیوریسرچ سنٹرکے فراہم کردہ اعدادوشمار کے مطابق امریکی نوعمرشہریوں نے گذشتہ سات سال کے دوران میں فیس بُک کا استعمال ترک کردیاہے اوروہ اب ویڈیو شیئرنگ ایپس یوٹیوب اور ٹک ٹاک کو ترجیح دے رہے ہیں۔

    پیو کا یہ ڈیٹا ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب فیس بک کی مالک کمپنی میٹا ٹک ٹاک کے مقابلے میں اربوں ڈالرکے اشتہاری کاروبار کھو چکی ہے ،سروے میں شامل قریباً95 فی صد نوعمرافراد نے کہا کہ وہ یوٹیوب استعمال کرتے ہیں جبکہ 67 فی صد کا کہنا ہے کہ وہ ٹک ٹاک کے صارفین ہیں۔

    فیس بک کی جانب سے جعلی تبصروں کے خلاف کریک داؤن،

    سروے میں شامل صرف 32 فی صد نوعمروں نے کہا کہ وہ فیس بک پرلاگ اِن کرتے ہیں ۔محققین نے بتایا کہ قریباً 62 فی صد نوعمرافراد نے کہا کہ وہ انسٹاگرام استعمال کرتے ہیں جو فیس بک کی مادرکمپنی میٹا ہی کی ملکیت ہے جبکہ 59 فی صد نے کہا کہ وہ سنیپ چیٹ استعمال کرتے ہیں۔

    فیس بک کا لائیو شاپنگ فیچر کو ختم کرنے کا اعلان

    میٹا کے لیے تھوڑی سی اچھی خبر یہ ہے کہ اس کی تصاویراورویڈیو شیئرنگ کی سروس انسٹاگرام امریکی نوعمروں میں 2014-2015 کے سروے کے مقابلے میں زیادہ مقبول پائی گئی ۔سروے میں شامل ایک چوتھائی سے بھی کم نوعمرافراد نے کہا کہ وہ ٹویٹرکبھی کبھاراستعمال کرتے ہیں۔

    فیس بک پڑھ کر لڑنا شروع کردیں تو یہاں نظام ہی نہیں چل سکتا،عدالت

    اس مطالعہ میں اس بات کی بھی تصدیق ہو گئی ہے کہ غیرمعمولی مبصرین کو کیا شبہ ہوسکتا ہے اور وہ یہ کہ95 فی صد امریکی نوعمر افراد کا کہنا ہے کہ ان کے پاس اسمارٹ فون ہیں۔نیزان میں سے زیادہ ترکے پاس ڈیسک ٹاپ یا لیپ ٹاپ کمپیوٹرہیں۔محققین نے یہ بات بھی نوٹ کی کہ سات سال قبل کے سروے کے نتائج کے مقابلے میں مستقل طور پر آن لائن رہنے والے نوعمربچّوں کی تعداد قریباً دُگنا ہوکر 46 فی صد ہوگئی ہے۔پیو کے مطابق یہ رپورٹ 1316 امریکی نوعمرلڑکے لڑکیوں کے سروے پرمبنی تھی۔ان کی عمریں 13 سال سے 17 سال تک تھیں۔

  • سٹیٹ آف آرٹ سپیشل اکنامک زونز بنائیں گے،پرویزالہیٰ

    سٹیٹ آف آرٹ سپیشل اکنامک زونز بنائیں گے،پرویزالہیٰ

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے وزیراعلیٰ آفس میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عرفان اقبال شیخ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں تاجر برادری اور صنعتکاروں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے تاجر برادری اور صنعتکاروں کے مسائل فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت نے آتے ہی تاجروں کیلئے کاروبار میں آسانیاں پیدا کی ہیں۔ کاروبار کے اوقات کار کی پابندی کو پورے صوبے میں ختم کر دیا ہے اور کاروباری مراکز او رمارکیٹیں پورے ہفتے کھولنے کی اجازت دی ہے۔تاجروں اور صنعتکاروں کے لئے صوبے میں مزید سہولتیں فراہم کریں گے۔صوبے میں سٹیٹ آف آرٹ سپیشل اکنامک زونز بنائے جائیں گے اور اس سلسلے میں دنیا کے کامیاب ماڈل سے استفادہ کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ صوبے میں ایگرو بیسڈ اکا نومی کو فروغ دیا جائے گا۔ زرعی شعبہ ترقی کرے گا تو معیشت فروغ پائے گی۔ تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے فیصلے کریں گے۔تاجر برادری و صنعتکاروں کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ تسلسل کے ساتھ جاری رہے گا۔تاجر برادری و صنعتکاروں کے مسائل حل کیلئے وزیراعلیٰ آفس میں فوکل پرسن تعینات کیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ پرانی انڈسٹریل اسٹیٹس کو بھی ڈویلپ کیا جائے گا۔صنعتی ترقی کا عمل تیز ہونے سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اورمعیشت مضبوط ہوگی۔

    عرفان اقبال شیخ نے اس موقع پر کہا کہ آپ نے اپنے سابق دور میں صنعتی ترقی کیلئے جو کام کئے اس کی آج بھی مثال دی جاتی ہے۔ریسکیو 1122 ہو یا ٹریفک وارڈن سسٹم، آپ کے کام خود بولتے ہیں۔ آپ جیسا ویژنری وزیراعلیٰ ہی صوبے کو آگے لے جا سکتا ہے۔انجم نثار نے کہا کہ آپ کے سابق دور میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ کی بنیاد رکھی گئی اور ایکسپو سینٹر بنا۔ آپ نے جو کام بھی کئے وہ لوگوں کو آج بھی یاد ہیں۔

    خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ پنجاب کے عوام کیلئے آپ کی خدمات کا زمانہ معترف ہے۔ جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے آپ نے تعلیم اور صحت کے معیاری ادارے بنائے۔ حافظ عمار یاسر، سیکرٹری صنعت، سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات اور فیڈریشن کے عہدیداران و معروف صنعتکار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • بنی گالا،پی ٹی آئی کارکنوں کا صحافیوں اور کیمرہ مین پر تشدد،ایف آئی آر درج

    بنی گالا،پی ٹی آئی کارکنوں کا صحافیوں اور کیمرہ مین پر تشدد،ایف آئی آر درج

    پی ٹی آئی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے باہر صحافیوں اور کمیرہ مینوں سے بدتمیزی اور تشدد کرنے والے پی ٹی آٸی کارکنوں کے خلاف ایف آٸی آر درج کر دی گئی.

    صحافیوں اور کیمرہ مینوں پر تسد کرنے کی ایف آئی آر تھانہ بنی گاکا میں درج کی گئی ہے،ایف آئی آر میں 506 ت پ اور427 ت پ کی دفعات لگائی گئی ہیں.ایف آئی آر نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین واجد مغل کی مدیت میں درج کی گئی ہے، واجد مغل نے ایف آئی آر میں بتایا کہ بنی گالا پریس کانفرنس کور کرنے کیلئے دفیر کی جانب سے آیا تھا .سینیٹر فیصل چوہدری کے ساتھ پی ٹی آئی کا رکنوں کا جتھہ آیا اور کوریج کے دوران خلل ڈالنے کی کوشش کی انہیں منع کیا تو سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پی ٹی آئی کارکنوں نے مجھ پر حملہ کر دیا اور تشدد کا نشانہ بنایا.

    ایف ائی آی میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے موقع پر موجود تامم صحافیوں کے ساتھ نازیبا زبان استعمال کی،واجد مغل نے کہا کہ پی ٹی آئی کارکنوں کے تشدد کی وجہ سے میرا کیمرہ بھی ہاتھ سے گر گیا اور ٹوٹ گیا ،تمام تر واقعی پی ٹی آئی رہنما فیصل چوہدری قریب کھٹر ہو کر دیکھتے رہے. واقعہ کے تمام تر ویڈیو ثبوت موجود ہیں اور یہ واقعہ تمام چینلز پر براہ راست نشر کیا گیا .واجد مغل نے ایف آئی آر کیلئے درخواست میں مزید کہا کہ مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں،اس واقعہ کا مقدمہ درج کیا جائے اور قانون کے مطابق کارروائی کی جائے.

    بنی گالا کے باہر پی ٹی آئی کارکن نے کیمرہ مین کو تھپڑ مار دیا

    پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے چیئرمین عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالا کے باہر صحافیوں کے ساتھ بد تمیزی کی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی میڈیا ٹاک کے دوران پی ٹی آئی کے تشدد پسند کارکن نے نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین کو تھپڑ مار دیا۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے کیمرہ مین حضرات سے دھکم پیل کی اورنا زیبا زبان استعمال کی۔ پی ٹی آئی کارکن نے نجی چینل کا کیمرہ گرا دیا جس سے کیمرے کو نقصان پہنچا.

    راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے صحافیوں کے ساتھ بد تمیزی اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے. آر آئی یو جے کے صدر عابد عباسی ،جنرل سیکرٹری طارق علی ورک ،فنانس سیکرٹری کاشان اکمل گل اور مجلس عاملہ کے اراکین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے ویڈیو جرنلسٹس واجد،ارسلان بلوچ،مدثر جاوید اور دیگر صحافیوں پر تشدد کیا گیا ہے جس کو کسی طور پر برداشت نہیں کیا جا سکتا ،پی ٹی آئی اپنے کارکنان کی تربیت کرے اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ایسے عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لائیں جو ان کی پارٹی کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں.

    انہوں نے کہا کہ صحافی اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیتے ہیں فرائض کی ادائیگی کے دوران اس طرح کے واقعات کو کسی طور پر برداشت نہیں کیا جا سکتا انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل لائی جائے تاکہ آئندہ کوئی صحافیوں پر تشدد نہ کرے اگر صحافیوں پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو آر آئی یو جے جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی

  • گلگت:کوہ پیما شہروزکاشف نے8 ہزارمیٹرسےبلند دنیا کی ایک اورچوٹی سرکرلی

    گلگت:کوہ پیما شہروزکاشف نے8 ہزارمیٹرسےبلند دنیا کی ایک اورچوٹی سرکرلی

    گلگت: پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی ایک اور چوٹی سر کر لی۔اطلاعات کے مطابق پاکستان کے شہروز کاشف نے 8035 میٹ رنویں بلند چوٹی گیشر برم ٹو سر کی، اس سے پہلے ماؤنٹ ایورسٹ اور کے ٹو سمیت 8 چوٹیاں سر کر چکے ہیں، وہ چند روز میں جی ون سر کرنے کی مہم کا آغاز کریں گے۔

    خیال رہے کہ یہ شہروز کی دسویں 8 ہزار میٹر سے بلند چوٹی ہو گی، اس مہم میں کامیاب ہوئے تو شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند دنیا کی 10 چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر ترین کوہ پیما ہوں گے۔

     

    گیشر برم ٹو چوٹی سر کرنے والوں میں شہروز کاشف، ساجد سد پارہ اور امتیاز سدپارہ شامل ہیں۔

     

    کوہ پیما شہروز کاشف لاہور پہنچ گئے

    دوسری طرف سیاحتی شعبے میں پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی۔ عالمی سیاحتی انڈیکس میں 6 درجہ ترقی سے پاکستان 83ویں پوزیشن پر براجمان ہوگیا۔ ۔ عالمی سیاحتی انڈیکس میں 6 درجہ ترقی سے پاکستان 83ویں پوزیشن پر براجمان ہوگیا۔

    یہ انڈیکس ورلڈ اکنامک فورم کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ جس میں دنیا بھر کے 117 ممالک کی سیاحتی اعتبار سے درجہ بندی کی گئی ہے۔ پاکستان کی 6 درجہ ترقی سیاحتی شعبہ کی تعمیروترقی کے لیے اہم پیش رفت ہے۔

    نانگا پربت پر پھنسے ہوئے کوہ پیماوں کو ریسکیو کرلیا گیا

    عالمی ادارے کی جانب سے سیاحوں کو دی جانے والی سہولیات اور سفری اور سیاحتی شعبے کے لیے طے کردہ پالیسیز سے درجہ بندی کی جاتی ہے۔ واضح رہے کہ عالمی سیاحتی انڈیکس میں جاپان، امریکا، اسپین، فرانس، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، سنگاپور اور اٹلی سمیت دیگر ممالک سرِ فہرست ہیں۔

  • انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 جعلی ٹریول ایجنٹ گرفتار

    انسانی اسمگلنگ میں ملوث 3 جعلی ٹریول ایجنٹ گرفتار

    اسلام آباد:انسانی سمگلروں اوربیرون ممالک کاروبار کا جھانسہ دے کرلوٹنے والوں کے خلاف ایف آئی اے کا آپریشن جاری ہے، خفیہ اطلاع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انسداد انسانی اسمگلنگ سیل راولپنڈی کی ہدایات پر ریڈنگ ٹیم تشکیل دی۔ ریڈنگ ٹیم بشمول سب انسپیکٹر وسیم احمد، سب انسپیکٹر جنید اور ایف سی حسن نثار نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر امجد علی کی سربراہی میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے3 جعلی ٹریول ایجنٹس کاشف نعیم، راجہ راشد اور زوہیب عالم کو راولپنڈی سےگرفتار کرلیا۔

     

     

    5 خواتین سمیت 100سےزائد انسانی اسمگلراشتہاری قرار،ریڈبک میں شامل

    ملزمان کے قبضے سے متعدد پاسپورٹ اور شناختی کارڈز بھی برآمد کر لئے گئے۔ ملزمان معصوم شہریوں سے بیرون ملک ویزے کے حصول کے لئے بذریعہ ڈاک پاسپورٹ اور لاکھوں روپے ہتھیانے میں ملوث تھے۔

    گرفتار ملزمان کے خلاف پاسپورٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے.

    اس موقع پر ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون وقار احمد چوہان نےٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کےساتھ امیگریشن دھوکہ دہی کے گھناؤنے فعل میں ملوث افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا اور ملوث ملزمان کے خلاف بلاامتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

     

    ایران میں غیر قانونی تارکین وطن کو برائے تاوان اغوا کرنے والا گروہ گرفتار

    یاد رہے کہ چند دن قبل بھی ایف آئی اے نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث جعلی ٹریول ایجنٹ سمیت 3 ملزمان کو گرفتارکیا تھا۔ اس دوران ایف ائی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل نے فیض آباد کے قریب کارروائی کے دوران ملزمان کو حراست میں لے لیا۔

    ایف آئی اے کے مطابق ٹریول ایجنٹ محمد جابر نے سادہ لوح شہری کو ڈنمارک کا ویزہ لگا کر دینے کا جھانسہ دے کر12 لاکھ روپے ہتھیالئے،ایجنٹ کے قبضے سے متعدد پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے۔

     

    کراچی: پاکستان کوسٹ گارڈز کی کاروائی،کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

    دوسری جانب اسلام آباد آئیر پورٹ ایف آئی اے امیگریشن اسٹاف نے کاروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر سفر کی کوشش کرنے والے دو مسافر سہراب خان اور عدنان علی اکبر کو آف لوڈ کر کے گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل اسلام آباد نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔