Baaghi TV

Author: +9251

  • عمران خان نے جو لکھ کر دیا شہباز گل نے وہی پڑھا،مریم اورنگزیب

    عمران خان نے جو لکھ کر دیا شہباز گل نے وہی پڑھا،مریم اورنگزیب

    وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آپ نے جو لکھ کر دیا تھا شہباز گل نے وہی پڑھا،عمران خان کہہ رہے تھے کہ ان کی جماعت کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے،آپ کے حکم پر شہدا کے خلاف پوری مہم چلائی گئی،شہد اکے خلاف مہم پوری قوم نے دیکھی ہے،آپ کی پوری سیاست فتنہ ،نفرت اور جھوٹ پر مبنی ہے،عمران خان کے چیف آف اسٹاف نے آپ کادیا ہوا اسکرپٹ پڑھا،شہدا کیخلاف آپ کی پارٹی نے مہم چلائی،جو نفرت کے بیج آپ بو رہے ہیں اس کو آپ کاٹ رہے ہیں.

    ہماری حکومت گرانے والے مضبوط پاکستان نہیں چاہتے، عمران خان

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقر وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ارسلان کو احکامات بنی گالہ سے آرہے تھے، آپ کے چیف آف اسٹاف نے آپ کا لکھا ہوا اور اآپ کی ہدایت بیان دیا،ہیلی کاپٹر شہدا کے خلاف مذموم مہم چلائی گئی،آپ ملک میں آگ لگانا چاہتے ہیں،آپ کو اقتدار کا لالچ ہے،آپ ملک دشمنی کر رہے تھے اس لیے آپ کو نکالا گیا،تحریک انصاف کو کسی نے نقصان پہنچایا ہے تو وہ عمران خان ہیں.

     

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی پارٹی فارن ایڈڈ ڈیکلیئر ہو چکی ہے،آج تحریک انصاف کا کارکن عمران خان سے سوال پوچھ رہا ہے

  • حکومت نے” کمال” کر دیا ،بجلی استعمال کئے بغیر ہی 20 ہزار کا بل،کسان پریشان

    حکومت نے” کمال” کر دیا ،بجلی استعمال کئے بغیر ہی 20 ہزار کا بل،کسان پریشان

    عوام دوست کی دعویدار حکومت نے ہی عوام کا جینا مشکل کر دیا. حکومت نے فیول ایڈجسٹمنٹ اور ٹیکسوں کی آڑ میں کسانوں اور زمینداروں پر بجلی گرا دی.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی نے صارف کوبغیر بجلی استعمال کئے ٹیوب ویل کا بل 20 ہزار روپوں سے ذائد بھیج دیا جبکہ جس ماہ کا بل بجھوایا گیا ہے اس ماہ بجلی کا ٹیوب ویل چلا ہی نہیں ،بل کی کاپی کے عکس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بل میں ایک بھی یونٹ نہیں ہے.

    بل صارف کے مطابق ٹیوب ویل کے بل پر گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی فکسڈ چارجز کی مد میں 4400 روپے وصول کرتی ہے چاہئے ٹیوب ویل چلایا جائے یا نا چلایا جائے . مگر مسلم لیگ ن کی کسان دوست حکومت نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور دیگر ٹیکسوں کی مد میں کسانوں کا ہی معاشی قتل شروع کر دیا ہے.صارف کے مطابق بارشوں کے باعث پورا مہینہ ٹیوب ویل نہیں چلایا گیا اور میٹر کی ریڈنگ بھی صفر ہے مگر حکومت کے حالیہ فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ کے نفاز سے کوئی بھی یونٹ استعمال نا کرنے کے باوجود 15 ہزار روپوں سے ذائد کے چارجز بل میں شامل کر دیئے گئے ہیں جو کسانوں اور زمینداروں کے ساتھ سراسر ذیادتی ہے.

    بل صارف کا کہنا ہے کہ اگر بجلی استعمال کی جائے تو حکومت کی جانب سے اس پر فیول ایڈجسٹمنٹ وصول کی جانی چاہیئے مگر جب بجلی استعمال ہی نہیں کی گئی تو اس صورت میں فیول کے استعمال کا تو جواز ہی پیدا نہیں ہوتا .انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے حکومتی اقدامات کا نوٹس لیا جائے اورکسانوں اور زمینداروں کو ناجائز فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ اور دیگر ٹیکسوں کے بوجھ سے آزاد کیا جائے تاکہ کسان اور زمیندار ملک اور قوم کی ترکی میں کھل کر اپنا حصہ ڈال سکیںآ.

  • ہماری حکومت گرانے والے مضبوط پاکستان نہیں چاہتے، عمران خان

    ہماری حکومت گرانے والے مضبوط پاکستان نہیں چاہتے، عمران خان

    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ بیرونی سازش کے تحت ہماری حکومت کو گرایا گیا ،میر صادق اور میر جعفر نے مل کر اس سازش کا کامیاب کیا، ہماری حکومت گرانے پر بھارت اور اسرائیل میں خوشی منائی گئی،اس سازش میں پلان بنا ہوا ہے کہ سب سے بڑی جماعت کو اپنی فوج کے ساتھ لڑوا دیا جائے،کوشش کی جا رہی ہے ایسا لاجک دیا جائے کہ ہم ایک دوسرے کے مخالف ہیں، سب کو تکلیف تھی کہ فوج اور حکومت ایک پیج پر چل رہی ہے.

    شہباز گل کی گرفتاری کے بعد پہلی پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ 800کے قریب جعلی سائٹس پر پاکستان کیخلاف پراپیگنڈہ کیا جا رہا تھا، عمران خان اور پاکستانی فوج کو ٹارگٹ کیا گیا،ان کے اربو ں ڈالر باہر پڑے ہیں،ان کی چوری کا ذکر ہر جگہ ہے،ملک کی سب سے بڑی جماعت کو اداروں سے لڑانے کی سازش کی جا رہی ہے،25مئی کو پرامن احتجاج میں عوام پر بڑا ظلم کیا جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،فارن فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں ہے، لوگوں کے گھروں میں گھسے، عورتوں اور بچوں پر شیلنگ کی گئی،ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن ان کے ساتھ ملا ہوا تھا،انہوں نے پوری کوشش کی کہ الیکشن میں کسی طرح ہمیں شکست دی جائے.

    عمران کان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ساری جماعتوں نے مل کر ہمارے خلاف ضمنی الیکشن میں حصہ لیا،اس ظلم کے پیچھے یہی سوچ تھی کہ اس پارٹی کو کرش کر دیا جائے،انہیں پورا اعتماد تھا کہ یہ ضمنی الیکشن بھی جیت جائیں گے، ان سب جماعتوں نے مل کر الیکشن لڑا پھر بھی ہار گئے،انہوں نے ہماری پارٹی کو توڑنے کا پورا پلان بنایا ہوا ہے، ہمیں نقصان پہنچانے کا پہلا مرحلہ الیکشن کمیشن ہے، الیکشن کمیشن کو سب کچھ دینے والی پارٹی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جھوٹی رپورٹس بنا کر تحریک انصاف کو کٹہرے میں کھڑا کیا ہوا ہے،توشہ خانہ کیس کے ذریعے بھی مجھے نااہل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،اس ملک میں بڑے بڑے عہدوں پر رہنے والے سب کو تحفے ملتے ہیں.

    چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ زرداری نے توشہ خانہ سے 3 گاڑیاں لیں، نواز شریف نے ایک گاڑی لی،سازش کا تیسرا حصہ میری کردار کشی ہے،یہ میری کردار کشی کر کے کسی کیس میں پھسانا چاہتے ہیں،ہماری حکومت گرانے والے مضبوط پاکستان نہیں چاہتے،سابق وزرائے اعظم سے تحقیقات کریں کہ کیا سب نے قانونی طریقہ کار اختیار کیا،ٹی ٹی پی کی جانب سے تحریک انصاف کے رہنماو ں کو دھمکیاں آرہی ہیں، میرے بیرونی ملک کوئی پیسے نہیں پڑے ،میر ا جینا مرنا یہاں ہے،شہباز گل نے اگر کچھ کہا تو اسے صفائی کا موقع ملنا چاہئے، ہم کبھی اداروں کو کمزور نہیں کرنا چاہتے،

    قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان سےسربراہ مسلم لیگ ض اعجازالحق نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اورضمنی انتخابات پر تبادلہ خیال کیا گیا.علاوہ ازیں چیئرمین پی تی آئی عمران خان سے سہیل زمان کھگہ اورسردار سمیع نے بھی ملاقات کی ہے ،ملاقات میں سہیل زمان کھگہ اورسردار سمیع نے پی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کیا.ملاقات میں بہاولنگر کی نشست پر ضمنی الیکشن مل کر لڑنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی جس پر عمران خان کا کہنا تھا کہ 13اگست جلسے کے بعد اس بارے باقاعدہ حکمت عملی طے کی جائے گی

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 13اگست کولاہور میں عظیم الشان جلسہ کرینگے، جلسے میں اہم اعلانات کروں گا اور مستقبل کالائحہ عمل دوں گا، اس موقع پر اعجاز الحق نے کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کاشکار ہے ،کسی نے غلط کام کیاہے تو باقاعدہ وارنٹ جاری کرکے تفتیش کی جا سکتی ہے، حکومت مہنگائی، بیروزگاری اورامن وامان پر بالکل توجہ نہیں دے رہی .

  • میوزیشن بننے کی خواہش تھی لیکن اداکار بن گیا جونی ڈیپ

    میوزیشن بننے کی خواہش تھی لیکن اداکار بن گیا جونی ڈیپ

    ہالی وڈ اداکار جونی ڈیپ جو ایک لمبے عرصے تک اپنی سابقہ اہلیہ کے الزامات جھیلتے رہے اور پھر آخر کار عدالت سے ہتک عزت کا مقدمہ جیت کر سرخرو ہوئے. جونی ڈیپ ایک بڑے اداکار ہیں ان کے پوری دنیا میں‌لاکھوں کروڑوں مداح پائے جاتے ہیں جب جونی ڈیپ اپنی سابقہ اہلیہ کے الزامات کے گھیرے میں تھے تب لوگوں کی بہت بڑی تعداد نے اداکار کا ساتھ دیا. جونی ڈیپ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کو موسیقار بننے کا بہت زیادہ شوق تھا وہ موسیقار ہی بننا چاہتے تھے لیکن قسمت کو انکا اداکار بننا منظور تھا اسلئے وہ اداکار بن گئے . اداکار نے یہ بھی بتایا کہ وہ کس طرح سے اداکاری کی طرف

    آئے. جونی نے کہا کہ میں جب اپنی زندگی میں بہت زیادہ جدوجہد کررہا تھا تو میرے ھالات ایسے تھے کہ میرے پاس گھر کا کرایہ دینے کے لئے پیسے نہیں تھے میں بہت پریشان تھا پھر مجھے کسی نے نکولس کیج کے پاس بھیجا میرا آڈیشن ہوا اور یوں مجھے کام مل گیا پھر میں اسی کام میں ہی پڑ گیا .اپنے شوق کو پورا کرنے کے پیچھے بھاگنے کی بجائے میں نے اداکاری پر توجہ دی کامیابیاں ملتی گئیں پھر کبھی مڑ کر سوچا بھی نہ کہ مجھے تو موسیقار بننا تھا. یاد رہے کہ جونی ڈیپ عدالت سے ہتک عزت کا دعوی جیت بھی چکے ہیں لیکن اس کے باوجود ان کی سابقہ اہلیہ اس فیصلے کو چیلنج کرنے میں لگی ہوئی ہیں.

  • ڈونکی کنگ کے بعد لیجنڈ آف مارخور چین میں ریلیز ہونے والی دوسری پاکستانی فلم

    ڈونکی کنگ کے بعد لیجنڈ آف مارخور چین میں ریلیز ہونے والی دوسری پاکستانی فلم

    شمال مغربی چین میں منعقدہ غیر ملکی فلموں کے میلے میں پاکستان اور چین کے اشتراک سے بنائی گئی پہلی اینی میٹڈ فلم’’اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور‘‘ پریمیئر کیا گیا ہے۔کہا جا رہا ہے کہ 7 روزہ نمائش میں واحد غیر ملکی فلم، اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور کو سات شو کے ساتھ شیان کے 15 نامزد سینما گھروں اور تھیٹروں میں سے دو میں دکھایا جا رہا ہے ۔چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق مذکورہ فلم اس سے قبل دسمبر 2021 میں چین بھر میں دکھائی جا چکی ہے جو کہ اس سے قبل اینی میٹڈ فلم ڈونکی کنگ کے بعد چین میں ریلیز کی جانے والی دوسری اینی میٹڈ پاکستانی فلم ہے۔کہا جا رہا ہے کہ فلم

    ریکارڈ توڑ بزنس کررہی ہے. یہ اینیمیٹڈ فلم شیان بایلو فنگخا ٹورزم کلچرکمیونیکیشن کمپنی لمیٹیٹڈ،شن ینگ جیاین(شن ای ) فلم کلچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹیٹڈ،دانشی پیکچرز(شیامن)کلچر میڈیا کمپنی لمیٹیٹڈ اور پاکستان کے تھرڈ ورلڈ اسٹوڈیو کی مشترکہ پروڈکشن ہے۔ چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق10 نمائشی تھیمز میں تقسیم اوریجن ویسٹرن فلم فیسٹیول 2022 میں کل 300 نمائشوں کے ساتھ 31 فلمیں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ شرمین عبید چنائے بھی اینیمیٹڈ فلمز بنا چکی ہیں ان فلموں کو بھی کافی پذیرائی ملی.

  • تبو فلم بھولا کے سیٹ پر زخمی ہو گئیں

    تبو فلم بھولا کے سیٹ پر زخمی ہو گئیں

    اجے دیوگن کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم ”بھولا” کے سیٹ پر اداکارہ تبو ہوگئیں ہیں شدید زخمی. رپورٹس کے مطابق نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ تبو کو ایک شوٹ کروانا تھا شوٹ کچھ اس طر‌ح تھا کہ تبو ٹرک کے اندر تھیں اور وہ ٹرک گھنے جنگل سے گزر رہا ہے اور اسکا پیچھا چند غنڈے بائیک پر کررہے ہیں ایک بائیک والا مسلسل تیزی کے ساتھ ٹرک کے ساتھ بھاگ رہا ہے وہی بائیک والا ٹرک کے ساتھ ٹکرا گیا اور حادثہ پیش آیا ، اس حادثے کے دوران تبو کی آنکھ پر شیشہ لگ گیا اور ان کی آنکھ سے خون بہنا شروع ہو گیا. کہا جا رہا ہے شیشہ تبو کی آنکھ کے اوپر لگا خوش نصیبی سے آنکھ محفوظ رہی. اس

    حادثے کے بعد ڈائریکٹر اجے دیوگن نے تبو کے بہتر ہوجانے تک کام کو روک دیا. اجے دیوگن کی ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی شوٹنگ حیدر آباد میں کی جا رہی ہے. بھولا اجے دیوگن کی بطور ڈائریکٹر چوتھی فلم ہ. یاد رہے کہ اجے دیوگن نے نوے کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں بطور ایکشن ہیرو قدم رکھا اس کے بعد انہوں‌نے کئی ایکشن فلموں‌میں کام کیا. بعد ازاں انہوں نے کامیڈی فلموں میں بھی کام کیا شائقین نے ان کو ہر کردار اور ہر روپ میں سراہا. فلم بھولا سے پہلے اجے دیوگن اور تبو نے فلم وجے پتھ میں ایک ساتھ کام کیا تھا فلم سپر ہٹ تھی اور میوزک بھی سپر ہٹ تھا.

  • شہباز گل نے پوری منصوبہ بندی سے ہرزہ سرائی کی، فیصل سبزواری

    شہباز گل نے پوری منصوبہ بندی سے ہرزہ سرائی کی، فیصل سبزواری

    وفاقی وزیر میری ٹائم افیئرز فیصل سبزواری کا کہنا ہے کہ شہباز گل خوش قسمت ہیں کہ فیصل آباد سے تعلق ہے، ہم پر ایک ٹیلی فون گفتگو سننے اور تالی بجانے پر دہشتگردی کے مقدمات بنے، ہم نے کیا دہشت گردی کی تھی؟

    عمران خان نے عوا م کو سول نافرمانی پراکسایا،خرم دستگیر

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ ہم پر عام لوگوں کو تشدد پر اکسانے پر مقدمے بنے، شہباز گل پر جوانوں کو اکسانے پر کیا دہشت گردی کا مقدمہ بنا؟ کہتے ہیں اظہار رائے ہے، کراچی کے بچے اور کسی دوسرے علاقے کے لوگوں کے ساتھ الگ سلوک ہے، فوج کے حوصلوں کو کمزور کرنے کی کوشش ہو رہی ہے۔

    فیصل سبزواری نے کہا کہ شہباز گل نے خود نہیں پوری منصوبہ بندی سے ہرزہ سرائی کی، اینکر کو بھی کہہ دیا گیا کہ بیٹا خاموش رہنا ہے، ہیلی کاپٹر حادثے کے معاملے پر بھی بدتمیزی کی گئی۔

    فوج کے خلاف بیان عمران خان کے کہنے پر دیا،شہباز گل کا اعتراف

     

    وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ایم کیو ایم کا گورنر اور ایڈمنسٹریٹر سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہوا تھا، شہری سندھ سے نمائندگی پر زور دیا تھا۔

    فیصل سبزواری نے کہا کہ بینکس میں رکھے گئے پیسوں پر سود کو ادارے کا منافع نہیں سمجھتا، اگلے ایک سال میں کے پی ٹی کا منافع کم از کم دگنا ہوگا، پورٹ قاسم پر ایک نیا کنٹینر ٹرمینل تعمیر ہوگا، ایل این جی کا نیا ٹرمینل بھی بنائیں گے، گوادر پورٹ پر ڈریجنگ جلد شروع ہوگی، گوادر میں ماہی گیروں کے لیے31 دسمبر تک فلوٹنگ جیٹی تعمیر ہوجائے گی، گوادر پورٹ کو یکم اگست سے کراس اسٹفنگ کی اجازت دے دی ہے۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ مائی کولاچی ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانے کی ذمہ داری کے پی ٹی نے لے لی ہے، پورٹ قاسم کی 49 کلو میٹر طویل ڈریجنگ 8 سال سے نہیں ہوئی، میں ان وجوہات میں نہیں جاؤں گا کہ ایل این جی ٹرمینل کیوں نہیں بنا، کیوں کے پی ٹی میں بلک ٹرمینل نہیں بنا؟ وجوہات نہیں جاننا کیوں ڈریجنگ کا کام روکا گیا، مچھر کالونی کو کوسٹل ڈیولپمنٹ سے نکال دیا ہے کیونکہ خالی کروانا ممکن نہیں ہے۔

    فیصل سبزواری نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے سے متصل ایلیویٹڈ فریٹ کوریڈور بنائیں گے، کراچی پورٹ صرف سات گھنٹے آپریٹ کرتی ہے جس کو بڑھانے کی ضرورت ہے، پی این ایس سی بورڈ خود مختار ہے لیکن جواب دہ بھی ہے، 14 سال پرانے جہازوں کی خریداری پر سوالات موجود ہیں، سابق وزیر میری ٹائم نے اپنے لیے تین دفاتر بنائے تھے، اب کے پی ٹی اور پورٹ قاسم میں وفاقی وزیر کا کوئی دفتر نہیں ہوگا۔

  • کسی بیوہ سے بھی محبت ہو سکتی ہےشہریار منور

    کسی بیوہ سے بھی محبت ہو سکتی ہےشہریار منور

    اداکار شہریار منور جنہوں نے ٹی وی اور فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں انکی صلاحیتوں کے اعتراف میں ان کوایوارڈز بھی مل چکے ہیں. شہریار منور کی جوڑی مایا علی اور ماہرہ خان کے ساتھ بہت پسند کی جاتی ہے اور دونوں اداکارائوں کے ساتھ ان کی بہت اچھی دوستی بھی ہے. شہریار منور اور سجل علی نے ماضی قریب میں ایک فوٹو شوٹ کیا فوٹو شوٹ کی تصاویر بہت زبردست ہیں لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ تصاویر خاصی بولڈ ہیں، اس فوٹو شوٹ کے بعد سجل علی اور شہر یار منور کو آڑھے ہاتھوں لیا جا رہا ہے. سجل علی نے تاحال ان تصاویر پر کسی قسم کی کوئی بات نہیں کی لیکن

    شہریار منور نے ضرور رد عمل دیا ہے انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والے کرتے رہیں لیکن بات بہت صاف ہے کہ اگر مجھے کسی بیوہ سے بھی محبت ہوجاتی ہے تو یہ بات بالکل بھی معنی نہیں‌رکھے گی کہ وہ بیوہ ہے لیکن اتنا ضرور ہے کہ اگر وہ بچوں والی ہوئی تو یقینا اس کے ساتھ تعلق میں زرا محتاط ہوجائوں گا. یاد رہے کہ شہریار منور مصنف بھی ہیں انہوں نے یوٹیوب پر ایک شارٹ فلم بھی لکھی جس میں ماہرہ خان نے کام کیا اس شارٹ فلم کو شائقین کی جانب سے بہت زیادہ پذیرائی ملی تھی. شہریار یار کم مگر معیاری کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ ہر دوسرے پراجیکٹ میں‌نظر نہیں آتے.

  • کراچی اور گرد و نواح میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع

    کراچی اور گرد و نواح میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع

    کراچی اور گرد و نواح میں مون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل کے تحت بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

    کراچی میں بدھ کی دوپہر بارش کا سلسلہ شروع ہوا جس کے باعث گزشتہ 4 روز سے جاری شدید گرمی کا زور کسی حد تک ٹوٹ گیا۔

    دوسری جانب بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں مشرق سے مسلسل سندھ میں داخل ہورہی ہیں اور جمعرات تک یہ مزید شدت اختیار کرلیں گی۔

    کہاں کتنی بارش ہوئی

    کراچی میں بدھ کو صبح 11 بجے سےدوپہر 3 بجے تک سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں32ملی میٹرریکارڈ کی گئی۔

    اس کےعلاوہ ائیرپورٹ اولڈ ایریا 18 ملی میٹر،جناح ٹرمنل25 ملی میٹر، پی اے ایف بیس فیصل 26 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    پی اے ایف بیس مسرور11 ملی میٹر، موسمیات 19 ملی میٹر، ناظم آباد 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

    ڈیفنس فیزٹو17 ملی میٹر، سعدی ٹاؤن18 ملی میٹر، سرجانی ٹاؤن26 ملی میٹر، کیماڑی6 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

    گلشن معمارمیں9 ملی میٹر اور کورنگی میں14ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں سب سے کم بارش گلشن حدید میں 4 ملی میٹرریکارڈ ہوئی۔

    کےالیکٹرک کا موقف

    کراچی میں بارش کے باعث کےالیکٹرک کے300 فیڈرز ٹرپ ہوگئے۔ ضلع وسطی، شرقی، ملیر اور غربی کے متعدد علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔ترجمان کےالیکٹرک نے بتایا کہ کےای کا سسٹم مستحکم ہے اورفیڈرزحفاظت کے پیشِ نظر بند ہیں، کچھ علاقوں میں پانی، کنڈوں کے پیش نظر حفاظتی اقدام لینا ناگزیر ہے۔

    مون سون ہواؤں کے باعث 14 اگست تک کراچی کے علاوہ سندھ کے جنوبی اضلاع اور بلوچستان کے ساحلی اور میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارشیں ہوسکتی ہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کے باعث کراچی، حیدرآباد، بدین، ٹھٹہ، سجاول، جام شورو اور قمبر شہدادپور میں سیلابی صورت حال پیدا ہوسکتی ہے۔

    شدید بارشوں کے باعث کیچمنٹ ایریاز میں پانی آنے سے حب اور تھڈو ڈیم پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ اس کے علاوہ 14 اگست تک سمندر میں شدید طغیانی کے باعث اونچی لہریں پیدا ہوسکتی ہیں جس کے پیش نظر ماہی گیر کھلے سمدر میں جانے سے گریز کریں۔

  • عمران خان نے عوا م  کو سول نافرمانی  پراکسایا،خرم دستگیر

    عمران خان نے عوا م کو سول نافرمانی پراکسایا،خرم دستگیر

    وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بجلی کے بلوں کو جلایا ،عمران خان نے عوا م کو سول نافرمانی پراکسایا،عمران خان نے 2014 میں فسطائیت کا آغاز کیا ، زبردستی ایک جتھے کے ذریعے لوگوں کو پولیس سے آزاد کرایا گیا،عمران خان نے نفرتوں کے بیج بوئے.

    شہباز گل کے ساتھ یکجہتی کے لئے تحریک انصاف کا کوئی رہنماء عدالت نہیں آیا

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ جو بے یقینی معیشت میں تھی وہ ختم ہوگئی ہے،عمران خان نے ہنڈی کے ذریعے ملک میں پیسے لانے کی مہم چلائی،آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی،خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ ہم غداری کارڈ کھیلنے نہیں دیں گے،اس وقت ملک کو عمرانی فتنے سے بچانا سب سے اہم ہے.

    عمران خان اپنی گندی سیاست کیلئے پاکستان کو استعمال نہ کریں. شاہد لطیف

     

    انہوں نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کی وجہ سے معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے،ملک کے معاشی معاملات میں بہتری آرہی ہیں، معاشی بحران سے نمٹنے کاآغاز ہوگیا ہے،ہیلی کاپٹر حادثے کے بعد مذموم مہم چلائی گئی، جمہوریت کے فروغ کیلئے سب کو ملک کر کام کرنا ہوگا.