Baaghi TV

Author: +9251

  • عمران خان اپنی گندی سیاست کیلئے پاکستان کو استعمال نہ کریں. شاہد لطیف

    عمران خان اپنی گندی سیاست کیلئے پاکستان کو استعمال نہ کریں. شاہد لطیف

    ریٹائرڈ ائیر مارشل شاہد لطیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عمران خان اپنی گندی سیاست کیلئے پاکستان کو استعمال نہ کریں۔
    https://twitter.com/AMShahidLatif/status/1557283022138998786
    انہوں نے مزید کہا کہ: عمران خان اپنے اسٹاف، جماعت اور پیروکاروں پر نگرانی رکھیں کیونکہ وہ انتہائی گھٹیاء سیاست کرریے ہیں.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مونس الہی خود کو فیلڈ مارشل پنجاب نہ سمجھیں اور اپنی حدود میں رہیں۔
    https://twitter.com/AMShahidLatif/status/1557281316240084992
    ائیر مارشل شاہد لطیف نے کہا کہ: تحریک طالبان پاکستان دوبارہ سے خیبر پختونخوا کے علاقہ سوات سر اٹھا رہی ہے اور یہ تحریک انصاف کی دس سالہ کارکردگی کی ناکامی اور واضح طور پر لاقانونیت کا ثبوت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس پر بھی ایک مکمل اور جامع تحقیقات ہونی چاہئے کہ دہشتگرد تنظیموں کیلئے نرمی کیسے برتی گئی اور کیسے تحریک انصاف نے انہیں دوبارہ دھشت گردی کی اجازت دی.

    شاہد لطیف نے اے آر وائی کی حرکت کو گھٹیاء قرار دیتے شہباز گل کے بیان کی مزمت کی.

    انہوں نے کہا کہ انہیں اس بیان پر معافی مانگنی چاہئے.

  • اداکارہ دردانہ رحمان کے گھر مجلس کا انعقاد

    اداکارہ دردانہ رحمان کے گھر مجلس کا انعقاد

    محرم الحرام کے شروع ہوتے ہی مجلسیں بھی شروع ہو جاتی ہیں. خصوصی طور پر فنکار برادری محرم الحرام کے احترام میں اپنی شوبز کی تمام تر مصروفیات ترک کر دیتی ہے . پہلے محرم سے لیکر گیاراں محرم تک تو ہر دوسری شخصیت کے گھر مجلس کا اہتمام کیا جاتا ہے. اداکارہ انجمن تو کہتی ہیں کہ وہ محرم کے پورے مہینے میں ہی شوبز کے حوالے سے کوئی کام نہیں‌کرتیں عبادات کرتی ہیں مجلسوں میں شرکت کرتی ہیں. آئندہ کل شاہدہ منی کے گھر ایک بہت بڑی مجلس کا اہتمام کیا جا رہا ہے. فلمسٹار میرا ، مدیحہ شاہ ،شاہدہ منی، بی جی ، سٹیج کی تمام اداکارائیں ایک دوسرے کے گھروں میں ہونے

    والی مجلسوں میں شرکت کرتی ہیں اور سب نے کالے جوڑے زیب تن کئے ہوتے ہیں اور ایک بھی اداکارہ معمولی سے بھی میک اپ میں‌نظر نہیں‌آتیں. گزشتہ روز سینئر اداکارہ دردانہ رحمان کے گھر ایک بڑی مجلس کا اہتمام کیا گیا مجلس میں ان کے رشتہ داروں سمیت ان کی شوبز کے جاننے والوں‌نے شرکت کی جن میں جرار رضوی ، حیدر راج ملتانیکر ، حسین مراد، شاہدہ منی ، پرڈیوسر ڈاکٹر منور چاند و دیگر کے نام قابل زکر ہیں. درداہ رحمان خاصمے غم میں نظر آئیں.

  • تحریک انصاف اور عمران خان نے نفرت اور فساد کا بیچ بویا،عظمیٰ بخاری

    تحریک انصاف اور عمران خان نے نفرت اور فساد کا بیچ بویا،عظمیٰ بخاری

    مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے نیوٹرل لفظ کو گالی بنا دیا اور گالی کی طرح استعمال کیا۔

    الیکشن کمیشن کا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا فتنہ اور انتشار پیدا کرنا ہے، تحریک انصاف اور عمران خان نے نفرت اور فساد کا بیچ بویا۔

    انہوں نے کہا کہ فواد چوہدری تو پارٹی کے ترجمان ہیں یا ان سے بھی لاتعلقی کا اظہار کریں گے، ہیلی کاپٹر حادثے پر یہ سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلوا رہے تھے، برداشت کی ایک حد ہوتی ہے، لیکن انہوں نےحد کر دی۔

     

    مقدمے کے اندراج پر اینکر ارشد شریف پشاور ایئرپورٹ سے دبئی فرار

     

    عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ مسجد نبویﷺ میں ہلڑبازی پر پاکستانیوں کو سزائیں سنائی گئی ہیں، ن لیگ نے ہمیشہ اسٹیبلشمنٹ کے غیرآئینی کردار پر بات کی، شہداء کی توہین کرنا اور شہداء کے ساتھ کھڑے نہ ہونا کیا یہ بغاوت نہیں؟

    ان کا کہنا ہے کہ کیا عمران خان فوج سے زیادہ پاپولر ہے؟ شہباز گل آج اکیلا عدالت میں پیش ہوا، آج عمران خان ان کے ساتھ کھڑے ہوتے۔

     

    نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تیاریاں شروع۔ مریم کو ذمہ داری دے دی گئی

     

    ن لیگ پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ پاکستانی قوم فوج کے شہداء کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے، عمران خان کل سے بنی گالہ کے کسی تہہ خانے میں چھپے ہوئے ہیں، انہوں نے جو کروایا ہے کچھ ہمارے پاس ثبوت ہیں کچھ شہباز گل بتا دے گا۔

    لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ بیان شہباز گل کا ذاتی بیان نہیں تحریک انصاف کی پارٹی پالیسی تھی، شہباز گل کی گرفتاری تک اس بیان پر پی ٹی آئی کا کوئی مذمتی بیان نہیں آیا، ان کی گرفتاری تک کسی پی ٹی آئی رہنما نے اعلان لاتعلقی نہیں کیا۔

    عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ عمران خان کے فتنہ، فساد اور بدمعاشی سے ہم ڈرنے والے نہیں، جب ہمیں جیلوں میں ڈالا جارہا تھا ہم اس وقت نہیں ڈرے تھے، حکومت وقت کی اپنی بھی ذمہ داری ہے، ہم اداروں کے تحفظ کے ذمہ دار ہیں۔

    ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کی رسی بہت دراز ہوچکی اب ان سے فارن فنڈنگ کا حساب بھی لینا ہے، بشریٰ بیگم مخالفین کو ارسلان بیٹے کے ذریعے غداری جڑوا رہی تھیں، بشریٰ بیگم آج بتائیں شہباز بیٹے کو کس سے جوڑنا ہے۔

  • ٹک ٹاکر دانیہ شاہ نے سیدہ بشری اقبال کو کھری کھری سنا دیں

    ٹک ٹاکر دانیہ شاہ نے سیدہ بشری اقبال کو کھری کھری سنا دیں

    ٹک ٹاکر دانیہ شاہ خبروں میں رہنے کا ہنر بہت اچھی طرح سے جانتی ہیں انہوں‌نے ھال ہی میں سیدہ بشری اقبال جو کہ عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ ان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انسٹاگرام سٹوری میں لکھا ہے کہ ”سیدہ بشری اقبال میری طلاق پر بات کرنے سے پہلے خود کے اندر جھانکیں وہ ہوتی کون ہیں بات کرنے والی ان کا کوئی حق نہیں ہے وہ اس مسئلے پر بات چیت کریں” دانیہ شاہ کا کہنا ہے کہ بشری اقبال کا ایسا دعوی کے مجھے عامر لیاقت نے خلع دیدی تھی وہ جھوٹا ہے کیونکہ ایسا نہیں ہوا تھا بلکہ عامر لیاقت حسین نے انتقال سے پانچ دن قبل مجھے ایک پیار بھرا میسج بھیجا تھا وہ مجھ سے صلح

    کرنا چاہتے تھے. میں اپنا خلع کا دعوی واپس لے چکی ہوئی تھی. دانیہ شاہ نے مزید اس سٹوری میں لکھا کہ اللہ تعالی مجھے سیدہ بشری اقبال دونوں‌ کو دیکھ رہا ہے. دانیہ شاہ نے یہ بھی لکھا کہ اگر مجھے کچھ ہوا تو اس کی ذمہ دار سیدہ بشری اقبال اور ان کے کچھ کرائے کے یوٹیوبرز ہو ں گے.دانیہ شاہ انسٹاگرام پر کافی متحرک ہیں ،انہوں نے حال ہی میں ٹویٹر پر بھی اپنا ایک پرانا اکائونٹ ایکٹیو کیا ہے. یاد رہے کہ عامر لیاقت کی موت 10 جون کو ہوئی تھی وہ شدید ڈپریشن کی حالت میں تھے اور وہ ڈپریشن انہیں ان وڈیوز کا تھا جو ان کی اہلیہ دانیہ شاہ نے جاری کیں تھیں.

  • زلفی بخاری کے خلاف تھانہ سٹی اٹک میں درخواست جمع کرا دی گئی

    زلفی بخاری کے خلاف تھانہ سٹی اٹک میں درخواست جمع کرا دی گئی

    عمران خان کے قریبی ساتھی اور رہنماء تحریک انصاف زلفی بخاری کے خلاف تھانہ سٹی اٹک میں درخواست جمع کرا دی گئی

    تفصیلات کے مطابق بتاریخ 7 اگست بروز اتوار کو سلیم کرن نامی شخص جو کپڑے کا کاروبار کرتے ہیں کے گھر نیاز کی دعوت و مجلس کا انعقاد ہوا اس موقع پر ذلفی بخاری نے ایک پریس کانفرنس کی جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔


    ذلفی بخاری نے دوران پریس کانفرنس کہا کہ چودہ سو سال میں بشمول جنگ بدر واحد کے کسی جنگ نے اسلام کو اتنی ترقی نہیں دی جتنی کربلا کی جنگ نے دی ہے۔

    ذلفی بخاری کی اسی پریس کانفرنس کے بعد سنی علماء کونسل اٹک کی جانب سے ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک کو ایک درخواست گزاری گئی.

    جس میں موقف اختیار کیا گیا کے ذلفی بخاری کے یہ الفاظ توہین رسالت مآب (ص) کے زمرے میں آتے ہیں.

    جب کہ درخواست کی استدعا میں زلفی بخاری کے خلاف گستاخی، نقض امن، مذہبی منافرت کی دفعات کے تحت مقدمہ کے اندراج پر زور دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کے ذلفی بخاری کی اس پریس کانفرنس کے بعد ضلع اٹک میں کافی اشتعال پایا گیا اور ہر شخص اس بات پر نہایت ہی رنجیدہ نظر آیا زلفی بخاری توہین کی ہے.
    https://twitter.com/Allahnawazkhok3/status/1557312902196908033
    ایک صارف ملک نواز کھوکھر نے لکھا: سنی علماء کونسل کی طرف سے ذوالفقار بخاری اور زلفی بخاری کے خلاف کل پریس کانفرنس کے اندر گستاخانہ الفاظ بولنے پر تھانہ سٹی اٹک کے اندر درخواست جمع کروا دی گئی ہے

  • در فشاں بنیں بیوٹیشن

    در فشاں بنیں بیوٹیشن

    درفشاں سلیم کو شوبز انڈسٹری میں آئے ابھی تھوڑا ہی عرصہ ہوا ہے ان کا معصوم چہرہ اور زبردست اداکاری نے شائقین کا دل موہ لیا ہے. درفشاں کو نوجوان نسل بہت پسند کرتی ہے. اداکارہ کی ڈائیلاگ ڈلیوری بہت سافٹ ہے دیکھتے ہی دیکھتے انہوں نے شوبز انڈسٹری میں اپنا نام بنا لیا ہے. درفشاں سے ہر کوئی انکی خوبصورتی کا راز دریافت کرتا رہتا ہے. ھال ہی میں انہوں نے یوٹیوب پر ایک وڈیو جاری کی جس میں انہوں نے چہرے پر لگانے کے لئے ایک ماسک بنانے کا طریقہ بتایا. اس وڈیو کو بہت زیادہ مقبولیت ملی ہے اور اس وقت وڈیو بہت زیادہ وائرل ہو رہی ہے. وڈیو میں انہوں نے جو ماسک بنانے کا طریقہ بتایا ہے وہ

    کچھ یوں ہے آٹا، بادام، نارنجی کے چھلکے کا پائوڈر اور دہی کو مکس کےایک پیسٹ بنایا گیا اور پھر ہاتھوں‌کی مدد سے اس پیسٹ کو چہرے پر لگا لیا گیا. درفشاں کا بتایا ہوا یہ ماسک اور اس کا طریقہ کار لڑکیوں میں کافی مقبول ہوا ہے ان کی وڈیو کے کمنٹس سیکشن میں بہت ساری لڑکیوں نے ان کو شکریہ ادا کیا ہے اور کچھ نے انہیں کہا ہے کہ مزید بھی وہ اس طرح کی وڈیوز لیکر سامنے آئیں. ہمارے ہاں لڑکیاں اپنے ہاتھوں اور چہرے کی جلد کی بہتری کے لئے کافی جتن کرتی ہیں لہذا ان کو درفشاں کی یہ وڈیو بہت پسند آئی ہے.

  • سکینڈل کوئین کنگنا رناوت کو ڈینگی ہوگیا

    سکینڈل کوئین کنگنا رناوت کو ڈینگی ہوگیا

    بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت جو ہر وقت کنٹرورسی میں گھری رہتی ہیں وہ کچھ نہ کچھ ایسا بولتی رہتی ہیں کہ جس کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے. رپورٹس کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت ڈینگی میں مبتلا ہو گئی ہیں اور ان کو خاصا تیز بخار بھی ہے. کنگنا رناوت کے ڈینگی میں مبتلا ہونے کی خبر ان کے پروڈکشن ہائوس نے انسٹاگرام اکائونٹ سے جاری کی. کنگنا رناوت نے اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ میرا جسم بیمار ہے روح نہیں. اداکارہ آج کل اپنی فلم ایمرجنسی کی شوٹنگ میں‌مصروف ہیں. یاد رہے کہ کنگنا رناوت نے ہرتیک روشن کے معاملے میں بالی وڈ کی بہت ساری شخصیات پر الزام

    لگائے. جاوید اختر بھی انہی میں سے ایک ہیں کنگنا نے کہا کہ جاوید اختر نے انہیں دھمکیاں دیں اور کہا کہ ہرتیک روشن والے معاملے میں اپنی زبان بند رکھو ورنہ تمہارا کیرئیر ختم کر دیا جائیگا. جاوید اختر نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے اداکارہ کو کو رٹ لیجانے کا فیصلہ کیا. اور اب یہ کیس عدالت میں چل رہا ہے. کنگنا رناوت سیاستدانوں کے لئے بھی سخت جملے استعمال کرتی ہیں. ان کے بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ان کو آڑھے ہاتھوں لیا جاتا ہے کرن جوہر نے تو ان کے ساتھ کام کرنے پر بین کر دیا ہے وہ ان کے ساتھ کبھی بھی کام نہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں. کنگنا نے کرن جوہر پر بھی مختلف اوقات میں مختلف قسم کے الزامات لگائے.

  • مقدمے کے اندراج پر اینکر ارشد شریف پشاور ایئرپورٹ سے دبئی فرار

    مقدمے کے اندراج پر اینکر ارشد شریف پشاور ایئرپورٹ سے دبئی فرار

    معروف اینکر پرسن ارشد شریف پشاور ائیر پورٹ سے دوبئی فرار ہوگئے ہیں۔

    پاکستان کے نجی نیوز چینل اے آر وائی سے منسلک اینکر ارشد شریف مقدمے کے اندراج کے بعد پشاور ایئرپورٹ سے دبئی فرار ہو گئے ہیں۔

    اُن پر منگل کو مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں اے آر وائی کے مالک سلمان اقبال اور دیگر بھی نامزد ہیں۔

    مقدمے کے مطابق ارشد شریف اور اے آر وائی کے سربراہ عماد یوسف بھی شہباز گل کے فوج کے خلاف بیان کو آن ایئر کرانے میں شریک ملزم ہیں۔

    ایک صحافی نے ایف آئی آر کی نقل شیئر کرتے ہوئے لکھا: کراچی میں اے آر وائی انتظامیہ کے خلاف مقدمہ تھانہ میمن گوٹھ میں ایس ایچ او عتیق الرحمٰن کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے.


    ارشد شریف، پروڈیوسر عدیل قیصر، ہیڈ آف نیوز عماد یوسف اور سی ای او سلمان اقبال کو نامزد ہیں.

    اینکر پرسن غریدہ فارقی نے ارشد شریف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا: ارشد شریف صاحب براستہ پشاور دبئی روانہ

    واضح رہے کہ اے آر وائی نے فوج مخالف بیان آن ائیر کیا تھا اور اس پینل میں ارشد شریف بھی شریک تھے.

    تاہم بعد میں اے آر وائے نیوز کی انتظامیہ نے اپنے چینل پر تحریک انصاف کے رہنما اور عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ادارہ ‘فوج کے خلاف کسی مہم کا حصہ نہیں۔

    اے آر وائے کے اینکر کاشف عباسی نے اپنے شو کے آغاز میں چینل کی انتظامیہ اور سی ای او سلمان اقبال کا موقف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ ‘اے آر وائے شہباز گل کے بیان کی مذمت کرتا ہے۔ اے آر وائے ادارے کے طور پر کبھی بھی عدلیہ یا فوج کسی ادارے کے خلاف مہم کا حصہ نہ بنا ہے اور نہ آئندہ بنے گا۔’

  • شوبز میں کوئی بھی ایک دوسرے کی برتری قبول کرنے کو تیار نہیں مدیحہ شاہ

    شوبز میں کوئی بھی ایک دوسرے کی برتری قبول کرنے کو تیار نہیں مدیحہ شاہ

    مدیحہ شاہ کا شمار پاکستان کی ایسی اداکارائوں میں ہوتا ہے کہ جنہوں نے فلموں اور سٹیج ڈراموں میں‌کام کیا. مدیحہ شاہ نے نوے کی دہائی میں بڑے ہیروز کے ساتھ کام کیا.بعد ازاں انہوں نے سٹیج ڈراموں کا رخ کیا وہ الگ بات ہے کہ سٹیج ڈراموں پر ان کا ڈانس متنازعہ رہا ہے. مدیحہ شاہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ میں نے شوبز سے بالکل بھی کنارہ کشی اختیار نہیں کی نہ ہی میں نے کبھی کوئی ایسا اعلان کیا ہے . مجھے جب بھی کوئی اچھی فلم یا ڈرامہ آفر ہوتا ہے تو میں کرلیتی ہوں. مزید بھی اگر اچھی فلمیں یا ڈرامے آفر ہوئے تو ضرور کروں گی. اداکار کا کام اداکاری کرنا ہے وہ اس

    کو چھوڑ کر کہاں جا سکتا ہے. مدیحہ شاہ نے مزید یہ بھی کہا کہ ہمارے شوبز میں جو ماحول ہے وہ ایسا ہے کہ کوئی بھی ایک دوسرے کی برتری کو قبول کرنے کو تیار ہی نہیں ہوتا ایسا نہیں ہونا چاہیے جس کو عوام پسند کررہی ہو ہمیں بھی اسکو پسند کرنا چاہیے. اداکارہ نے مزید کہا کہ دوسروں کے لئے آسانیاں پیدا کریں تو آپ کے لئے اللہ تعالی آسانیاں کرتے ہیں.مدیحہ شاہ نے مزید یہ بھی کہا کہ انسان کا عمل اور اسکی زبان اسکے کردار کے بارے میں بتاتی ہے کہ کیسا ہے اس لئے کوشش کریں‌کہ جب بھی بولیں اچھا بولیں جو بھی کریں اچھا کریں.

  • ریشم نے کتابوں کو تنہائی کا ساتھی قرار دیدیا

    ریشم نے کتابوں کو تنہائی کا ساتھی قرار دیدیا

    فلم ”جیوا” سے کیرئیر کی شروعات کرنے والی اداکارہ ریشم نے فلم انٍڈسٹری میں ہیروئین کا تصور بالکل تبدیل کرکے رکھ دیا تھا. ریشم کا شمار ان اداکارائوں میں ہوتا ہے جنہوں نے وقت کے ساتھ ساتھ خود کو بدلا اپنے بولنے چالنے پر توجہ دی اور سیکھا کہ دنیا کے ساتھ کیسے چلنا ہے. ریشم اکثر اپنے گھر پر کوکنگ کرتی نیاز تیار کرتی ہوئی نظر آرہی ہوتی ہیں. ھال ہی میں اداکارہ ریشم نے ایک انٹرویودیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ آج اچھے ڈرامے بن رہے ہیں ان میں گلیمر بھی کافی زیادہ ہے لیکن یہ بھی زہن میں رہنا چاہیے ہر کوئی گلیمر کو پسند نہیں کرتا. انہوں نے مزید کہا کہ ٹی وی ڈرامے معاشرے کی اصلاح

    کا بہترین ذریعہ ہیں اور سکرپٹ بھی پھر اسی حساب سے لکھا جانا چاہیے. اداکارہ ریشم نے مزید کہا کہ میں نے ٹی وی اور ڈرامے دونوں میں کام کیا ہے اور میں نے جتنا بھی کام کیا ہے اس پر بہت مطمئن ہوں. اب بھی اگر اچھا کام ملے گا تو یقینا کروں گی. جو لوگ ریشم کو قریب سے جانتے ہیں انہیں پتہ ہے کہ ریشم کو ادب سے خاصا لگائو ہے وہ اکثر خوبصورت اشعار اور غزلیں بھی سنا رہی ہوتی ہیں. اداکارہ نے کہا کہ کتابیں تنہائی کا بہترین ساتھی ہیں کتابوں سے بہتر کوئی دوست نہیں‌ہو سکتا. کتابوں سے ہم بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں وہ الگ بات ہے کہ اب کتابیں‌پڑھنے کا بہت زیادہ رجحان باقی نہیں رہ گیا.