Baaghi TV

Author: +9251

  • صدف کنول اور شہروز کے گھر بیٹی کی ولادت

    صدف کنول اور شہروز کے گھر بیٹی کی ولادت

    ماڈل و اداکارہ صدف کنول اور شہروز سبزواری کے گھر بیٹی کی ولادت ہوئی ہے اس موقع پر پوری سبزواری فیملی خاصی خوش ہے۔ شہروز اور صدف کو ان کے دوست اور قریبی رشتہ دار مبارکبادیں دے رہے ہیں۔ منال خان ، مہرین سید اور صبور علی نے جوڑے کو بیٹی کی پیدائش پر مبارکباد دی ہے اور نہایت ہی خوشی کا اظہار کیا ہے۔اداکارہ زرنش خان نے سوشل میڈیا پر پوسٹ لگا کر لکھا کہ ’’کتنا پیارا بے بی‘‘ ۔شہروز سبزواری اپنے بے بی کی آمد سے پہلے کے لئے کتنے خوش تھے اسکا اظہار وہ اپنے ہر انٹرویو میں کرتے رہے ہیں۔ شہروز نے چند دن قبل اپنے پرستاروں سے صدف کے لئے دعا کرنے کو بھی کہا تھا.

    یاد رہے کہ شہروز سبزواری کی پہلی شادی سائرہ یوسف سے 2012 میں ہوئی تھی 2015 میں انکے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کے درمیان تلخیوں نے جنم لیا جو کہ بڑھتے بڑھتے اس ھد تک جا پہنچیں کہ دونوں کو ایک دوسرے سے راہیں جدا کرنی پڑیں اور مارچ دو ہزار بیس میں دونوں کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔ اس کے بعد شہروز سبزاوری نے صدف کنول کو اپنا جیون ساتھی چنا اور دونوں کی مئی 2020 میں محبت کی شادی ہوئی تھی۔ شہروز کی فیملی صدف کنول سے خاصی خوش ہے.شہروز کے والد بہروز سبزواری کا کہنا ہے کہ صدف ہماری بہو نہیں بیٹی ہے.

  • شاہ رخ خان کی فلم پردیس کو پچیس سال مکمل

    شاہ رخ خان کی فلم پردیس کو پچیس سال مکمل

    بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ کی فلم پردیس کو ریلیز ہوئے پچیس سال مکمل ہو گئے ہیں۔ اس موقع پر فلم کے ڈائریکٹر سبھاش گھئی کافی خوش ہیں ان کا کہنا ہے کہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ پردیس کو آج بھی لوگوں سے محبت اور پیار مل رہاہے۔ سبھاش گھئی نے شوٹنگ کے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان کا جو کردار تھا اس حوالے سے مجھے اسکو ہر دم یاد دلانا پڑتا تھا کہ آپ نے اپنے ہیرو والی چھاپ کو ایک سائیڈ پر رکھ کر کردار نبھانا ہے اور یہی کردار کی ڈیمانڈ ہے۔سبھاش گھئی نے مزید کہا کہ میں اپنی ہر فلم میں اپنا دل اور جان ڈالتا ہوں اور شائقین کا ریسپانس ہمیشہ اچھا دیکھ کر بہتر سے بہترین کام کرنے کی امنگ پیدا ہوئی۔یہ فلم میرے لئے ایک چیلنج تھی اسکا ہر سین میرے لئے چیلنج تھا۔ یاد رہے کہ پردیس فلم میں شاہ رخ خان کے علاوہ مہیما چودھری، اپوروا اگنی

    ہوتری، امریش پوری، آلوک ناتھ، اور ہمانی شیو پوری نے اہم کردار ادا کیے تھے۔ بلاک بسٹر اس فلم میں شاہ رخ نے مرکزی کردار ادا کیا اور ماہیما نے ان کی ہیروئین کا کردار ادا کیا۔ شاہ رخ خان نے ارجن کا کردار ادا کیا، ایک ایسا شخص جو غیر ملکی سرزمین میں آباد ہے لیکن پھر بھی اپنے ملک کی ثقافتی اقدار پر یقین رکھتا ہے۔ ایس آر کے نے فلم میں اپنی شاندار اداکاری سے ناظرین کے دلوں میں جگہ بنائی۔ماہہیما چوہدری کی یہ پہلی فلم تھی، فلم کا میوزک آج تک سپر ہٹ ہے الگا یاگنک اور کمارشانو کی خوبصورت آوازوں نے سننے والوں کو آج تک اپنے سحر میں مبتلا کر رکھاہے.

  • شہبازگل کی گرفتاری پرمبشرلقمان کا موقف بھی آگیا

    شہبازگل کی گرفتاری پرمبشرلقمان کا موقف بھی آگیا

    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہبازگل کی گرفتاری پرمبشرلقمان نے بھی تاکید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترجمان شہباز گل کو اسلام آباد میں حکام نے اٹھایا ہے اور اس سلسلے میں حکام کوسخت فیصلہ کرنا چاہیے ،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنا ردعمل دیتےہوئے سینیئرصحافی مبشرلقمان کہتے ہیں کہ پاکستانی افسروں کو بغاوت پر اکسانے والے ایک امریکی شہری کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ کسی دوسرے ملک میں اسے اس حد تک جانے کی اجازت ہوتی۔

     

    اپنے پیغام میں مبشرلقمان کا واضح اشارہ شہبازگل کے بارے میں ہے اوران کا کہنا ہے کہ شہبازگل کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی ، وہ ایک امریکن نیشنل بھی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ دیگرممالک میں ایسے تصور بھی نہیں‌کیاجاسکتا جو یہاں ہورہا ہے

    یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے ٹوئٹر پر اطلاع دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور چیف اسٹاف آفیسر شہباز گل ( Shahbaz Gill ) کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    اپنی ٹوئٹ میں مراد سعید ( Murad Saeed ) کا مزید کہنا تھا کہ “کس کس کو گرفتار کروگے؟ کتنے صحافیوں پر پابندی لگاؤ گے؟ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑ دئے۔مراد سعید نے یہ بھی کیا کہ کل رات ایک خوفناک پلان تھا لیکن عمران خان کے جانثاروں نے واضح پیغام دیا عمران خان ریڈ لائن ہے“۔

    مراد سعید کے مطابق بغیر نمبر پلیٹ کی گاڑیوں میں سوار افراد آئے اور انہیں گرفتار کرکے لے گئے۔ شہباز گل کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کے مطابق سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد شہباز گل کو اپنے ساتھ لے گئے۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شہباز گل بنی گالہ کے قریب پارٹی دفتر میں موجود تھے۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی جانب سے ٹوئٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہباز گل کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    اسلام آباد پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کرکے تھانہ بنی گالہ منتقل کیا گیا ہے۔ شہباز گل پر بغاوت پر اکسانے کے الزام کے تحت مقدمہ درج ہوا ہے۔

    شہباز گل کی گرفتاری کے بعد چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے بنی گالہ میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں شہباز گل کو حراست میں لئے جانے کے بعد کی صورتحال پر غور ہوگا۔ شہباز گل کے معاملے پر آج ہی عدالت سے رجوع کرنے پر غور کی جائے گا۔

  • پنجاب کی کترینہ شہناز گل نے کبھی عید کبھی دیوالی سے نکالے جانے کی تردید کردی

    پنجاب کی کترینہ شہناز گل نے کبھی عید کبھی دیوالی سے نکالے جانے کی تردید کردی

    بگ باس کے سیزن 13 سے شہرت کی بلندیوں کو پہنچنے اور بھارت کے پنجاب کی کترینہ کیف کہلائے جانے والی شہناز گل کے بارے میں کہا جا رہا تھا کہ ان کو سلمان خان نے کبھی عید کبھی دیوالی سے نکال دیا ہے اب ان کی جگہ کوئی اور ہیروئین یہ کردار کریگی یہاں تک کہ دونوں نے ایک دوسرے کو ان فالو بھی کر دیا ہے۔یہ خبر سن کر لوگوں کو کافی حیرانی ہوئی کہ آخر ایسا کیا ہوا ہے کہ دونوں نے ایک دوسرے کو ان فالوکر دیا اور سلمان خان نے شہناز گل کو فلم سے بھی نکال دیا ہے۔ لیکن شہناز گل نے ان تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کچھ

    نہیں ہے۔ اس قسم کی افواہیں تو اب میری روز مرہ کی زندگی کا حصہ ہیں میں فلم میں کام کررہی ہوں اور میری خواہش ہے کہ جلد ہی یہ فلم آئے اور لوگ انہیں اس فلم میں دیکھیں۔ یوں شہناز گل کی تردید نے ساری افواہوں کی ہوا نکال دی۔یاد رہے کہ شہناز گل نے بگ باس 13 سے شہرت حاصل کی بگ باس 13 میں ان کے ساتھ اداکار سدھارتھ شکلہ بھی تھے شہناز ان کی محبت گرفتار ہو گئیں تھیں. بگ باس کے بعد بھی دونوں کی دوستی کافی عرصہ تک چلتی رہی یہاں تک کہ جب سدھارتھ کی موت ہوئی اس وقت بھی شہناز سدھارتھ کی تیمارداری کے سلسلے میں ان کے گھر پر موجود تھیں .شہناز گل کو سلمان خان کی خاصی سپورٹ حاصل ہے.

  • بزدلانہ حملےہمارے عزم کوکمزور نہیں کرسکتے،صدرپاکستان کی وزیرستان خودکش حملے کی مذمت

    بزدلانہ حملےہمارے عزم کوکمزور نہیں کرسکتے،صدرپاکستان کی وزیرستان خودکش حملے کی مذمت

    سلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر ہونے والے خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بزدلانہ حملے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

    صدرپاکستان نے اپنے ایک بیان میں پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

     

    شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خودکش حملہ،4 فوجی جوان شہید، آئی ایس پی آر

    چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وفاقی وزیر شیری رحمان نے بھی وزیرستان میں فوجی قافلے پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وطن کے لیے جان قربان کرنے والے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے۔

    اس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی پاک فوج کے قافلے پر خودکش حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے قوم کو ڈرا نہیں سکتے۔

     

    شمالی وزیرستان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن:4دہشت گردمارے گئے

    یاد رہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں فوجی قافلے پر ہونے والے خودکش حملے میں پاک افواج کے 4 اہل کار شہید ہو گئے۔

    پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق فوجی قافلے پر حملہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں پتسی اڈہ کے قریب کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق خودکش حملے میں 4 فوجی جوان شہید ہوئے، شہداء میں لانس نائیک شاہزیب، لانس نائیک سجاد، سپاہی عمیر اور سپاہی خرم شامل ہیں۔ شہدا کے جسد خاکی اور دیگر زخمی اہلکاروں کو طبی امداد کیلئے کمبائنڈ ملٹری اسپتال ( سی ایم ایچ) منتقل کردیا گیا ہے۔

    شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں اور پاک فوج کے درمیان فائرنگ،سپاہی شہید

    شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی ایجنسی خود کش حمہ آور اور اس کے سہولت کاروں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہے، پاک فوج دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے، ہمارے بہادر نوجوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

  • کراچی میں پھربارشیں،بلوچستان میں سیلابی صورت حال کا الرٹ جاری

    کراچی میں پھربارشیں،بلوچستان میں سیلابی صورت حال کا الرٹ جاری

    کراچی: کراچی میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ شروع ہوسکتا ہے، جو 14 اگست تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج زیر یں سندھ میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری پیغام کے بعد کراچی والوں پرایک مشکل وقت پھر جاری ہوگیا ہے

    محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ شہرقائد میں ٹمپریچر کے بڑھنے کا خدشہ ہے جس کے بعد بارش کی توقع ہے اور پھر یہ سلسلہ ایک دو دن تک جاری رہ سکتا ہے ، محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ بلوچستان تک پھیلا ہوا ہے

    مون سون بارشیں،سیلابی ریلے جنوبی پنجاب کے علاقوں میں داخل

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں اس وقت شدید حبس ہے جبکہ سمندری ہوائیں مکمل طور پر معطل ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 90 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر بھر میں بارش میں شدت 10 اگست تا 13 اگست کے دوران رہے گی جبکہ اس دوران سمندر میں طغیانی رہے گی۔

    سندھ
    یہ بھی اطلاعات ہیں کہ دادو اور مورو کے درميان سیلابی پانی میں اضافے کے بعد دادو اور نوشہروفیروز کے اضلاع میں کچے کے کچھ دیہات زیر آب آگئے ہیں۔ضلعی حکام کے مطابق دادوشہر کے گردونواح میں‌ 50 سے زائد دیہات پانی میں ڈوبے ہیں۔ دادو کے جو گاوں اس وقت زیرآب ہیں ان میں گاؤں گل محمد کوریجو، مبارک، نبن جتوئی، شیر محمد مستوئی، جب کہ ضلع نوشہرو فیروز کا گاؤں ولی داد بھٹو اور دیگر متاثر ہوئے ہیں۔سیلاب کے باعث کپاس، پیاز، تل سمیت دیگر فصلیں اور سبزیاں بھی متاثر ہوئی ہیں،

    مون سون بارشیں، دریائے راوی اور چناب میں سیلابی الرٹ جاری

    بلوچستان

    اس کے علاوہ بلوچستان، پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش پیشن گوئی کی گئی تھی ۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی مشکلات میں اضافے کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق 10 اگست سے 13 اگست تک مون سون اسپیل میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوں گی۔ جس سے دوبارہ سیلابی صورت حال پیدا ہونے کا ڈر ہے

    بارشیں،سیلاب:بلوچستان میں آج بھی پاک فوج کی طرف سے ریلیف اور ریسکیوخدمات جاری

    اعلامیے کے مطابق مون سون بارشوں کا سلسلہ 10 اگست سے 13 اگست تک جاری رہے گا، گرج چمک کے ساتھ 16 اضلاع میں شدید بارشیں ہوں گی۔ پی ڈی ایم اے نے مراسلے میں ڈپٹی کمشنرز کو اہم مقامات پر بھاری مشینری کی موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے لورالائی، بارکھان، کوہلو، موسیٰ خیل، شیرانی اور سبی کے ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ظاہر کیا ہے۔اس سے قبل جون سے شروع ہونیوالی مون سون بارشوں اور سیلابی صورت حال کے باعث اب تک بلوچستان میں 170 سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، ہزاروں مکانات، فصلیں، پل اور سڑکیں بھی تباہ ہوچکی ہیں۔

    پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم مرطوب اور گرم رہنے کے علاوہ خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال ،گوجرانوالہ، لاہور، و ہا ڑ ی، بہاولپور، ڈ یرہ غازی خان، ملتان اوررحیم یارخان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان میں مطلع ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔

  • مستونگ:کرسچن کالونی میں فائرنگ،سابق ایم پی اےکےبڑے بھائی قتل

    مستونگ:کرسچن کالونی میں فائرنگ،سابق ایم پی اےکےبڑے بھائی قتل

    بلوچستان کے شہر مستونگ کی کرسچن کالونی میں گزشتہ رات نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے سابق ایم پی اے کے بڑے بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

    ولسن مسیح کو مستونگ کے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویش ناک حالت میں کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج بروز منگل 9 اگست کو چل بسے۔ ان کی میت مستونگ منتقل کردی گئی ہے۔

    مقتول نیشنل پارٹی کے سابق ممبر بلوچستان اسمبلی شہید ہینڈری بلوچ کے بڑھے بھائی تھے۔ قبل ازیں پولیس کا کہنا تھا کہ کرسچن کالونی میں فائرنگ سے 3 بچے بھی زخمی ہوئے۔

    ادھرکوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پشتون آباد چوک کے قریب پیش آیا جس کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

    ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق افراد کی شناخت محمد اور نجیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ فائرنگ سے زخمی 2 افراد کے نام حیدر علی اور عبدالرحمن ہیں۔ہسپتال ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی 2 افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوئی ہے۔

  • زیرو ویسٹ کالونی کیسے بناسکتے ہیں:وائرل ویڈیو میں زبردست رہنمائی

    زیرو ویسٹ کالونی کیسے بناسکتے ہیں:وائرل ویڈیو میں زبردست رہنمائی

    لاہور:انسان اپنی ضروریات کے لئے ماحول سے قدرتی وسائل حاصل کرتا ہے اور انہیں اپنی مرضی کی کارآمد شکل میں ڈھالتا ہے۔یہ کام مختلف قسم کے کارخانوں اور صنعتوں میں ہوتے ہیں لیکن اس کام کے دوران بہت سا مال ضائع ہو جاتا ہے اور جب اشیاء استعمال ہوجاتی ہیں اور مزید کام کی نہیں رہتیں تو وہ بھی ضائع ہو کر دوبارہ ماحول میں بطور کچرا واپس چلی جاتی ہیں لیکن اس بار ان کی شکل وہ پہلے والی نہیں ہوتی۔آج کے دور میں یہی ایک بڑا چیلنج ہے کہ ان کو اسی شکل میں واپس لایا جائے جس میں وہ اول بارتھیں یا پھر ضائع ہی نہ ہونے دیا جائے اور پھر سے کارآمد بنا دیا جائے

     

    دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی آلودگی اور تیزی سے تباہ ہوتے ہوئے ماحول کو بچانے کے لئے کچرا کم کرنے کے نت نئے تصورات پیدا ہورہے ہیں۔انہی میں سے ایک جدید تصور زیرو ویسٹ مینجمنٹ (Zero Waste Managment)ہے یعنی کچرا یا فضلہ بالکل نہ پیدا کیا جائے

     

    زیرو ویسٹ کالونی کیسے بناسکتے ہیں:وائرل ویڈیو میں زبردست رہنمائی ،تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں کسی بھی علاقے کو زیروویسٹ بنانے کے لیے بہترین اصول وضع کیے گئے ہیں ، اس ویڈیو میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سب ملکراپنے اپنے علاقوں ، کالونیوں ، محلوں یاشہروں کو زیرویسٹ بنا سکتےہیں

     

    ایران ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی سازش کر رہا ہے:امریکی میڈیا کا الزام

    اس سلسے میں وائرل ویڈیو میں ایک کالونی کے شہری اپنی اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ کرتے ہیں ،کسی کا کہنا ہے کہ وہ پھل اور پھلوں سے متعلقہ ویسٹ کوایک باسکٹ میں رکھتے ہیں اورپھرکوشش کرتے ہیں کہ اس کو ادھر ادھر پھینکنے کی بجائے ویسٹ ڈرموں میں ڈال دیا جائے

    بعض کا کہنا ہے کہ وہ بھی سبزیاں اور دیگر اس قسم کی ناقابل استعمال چیزیں ایک باسکٹ میں الگ رکھتے ہیں اور پھر ان کو ویسٹیج ڈرموں تک پہنچاتے ہیں ، کسی کا کہنا ہےکہ وہ کوڑا کرکٹ کو بھی اس طرح پھینکتے ہیں‌ کہ یہ کوڑا کرکٹ کے ڈرموں میں جائے

    سابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سروے انتخابات میں اپنے حریفوں کوشکست دے گئے

    اس ویڈیو میں موجود شہریوں کا کہنا ہے کہ وہ پانی کا کم سے کم استعمال کرتے ہیں اور کوشش کرتے ہیں کہ خشک چیزوں کو گیلا نہ ہونے دیا جائے اور اس طرح اس ویسٹ کو خشک ویسٹ کے ڈرموں میں ڈالتے ہیں تاکہ یہ گیلا ہوکربدبوکا باعث نہ بنے

     

     

    بعض صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ آگاہی دے رکھی ہے کہ پُرانے کپڑے پھینکنے کی بجائے ضرورت مندوں تک پہنچائیں جائیں ایک تو اس سے ضرورتمندوں کی ضرورت پوری ہوجائے گی اور دوسرا یہ کپڑے گندی کے ڈھیر کا حصہ بن کرگندگی کے پھیلاو کا سبب نہ بنیں گے

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےگھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ:اہم دستاویزات ساتھ لے گئے

    اس ویڈیو میں یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ ویسٹیج کوپہلے الگ الگ کیا جاتا ہے اور مختلف ڈرموں میں ان کے حساب سے ڈالا جاتا ہے اورپھرایک ایسا ڈرم بنایا جاتا ہے جہاں اس ویسٹیج سے دیسی قسم کا کلر تیار ہوتا ہے اور وہی کلر کھاد کی طرح پودوں اور درختوں میں ڈالا جاتا ہے جس سے ایک تو باہر سے کلر لانے کی ضرورت نہیں ہوتی دوسرا وہی کلر جسے اگرکنٹرول نہ کرتے تو گندگی کا ڈھیر بھی بننا تھا لیکن اچھی حکمت عملی سےویسٹیج میں سے اس سے متعلقہ چیزیں نکال کر اس کوایک جگہ اکھٹا کرکے کلر بناکردہرے فائدے لیے گئے

    اس ویڈیو میں رہنمائی کی گئی ہے کہ کس طرح‌ ہم کوشش کرکے اپنی کالونیوں کو زیرفیصد ویسٹ فری بناسکتے ہیں

  • شیخوپورہ:قتل کرکےلاش جانوروں کی گوبرکےڈھیرمیں دبا دی گئی

    شیخوپورہ:قتل کرکےلاش جانوروں کی گوبرکےڈھیرمیں دبا دی گئی

    شیخوپورہ:ضلع شیخوپورہ کے علاقے چوک پھلروان سے صفدر آباد روڈ پر تقریباً ایک کلومیٹر دور گائوں گجر پورہ کے زمیندار بھائیوں صدیق گجر، حبیب گجر اور شفیق گجر پسران بشیر گجر نے ایک نامعلوم کے ہمراہ اپنے ملازم ولایت علی ولد کالا کو اپنے ڈیرہ پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ولایت علی کی موت واقع ہوگئی،

    ایران ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی سازش کر رہا ہے:امریکی میڈیا کا الزام

    شیخوپورہ سے ذرائع کے مطابق ملزمان نے مقتول کی لاش جانوروں کے باڑے ساتھ گوبر کے ڈھیر میں دبا دی، ملزمان نے ظلم کی انتہا کرتے ہوئے مقتول کے گھر والوں کو کہا کہ ولایت علی کام چھوڑ کر بھاگ گیا ہے، قتل کے تیسرے روز شدید بارش میں گوبر بہہ جانے سے تعفن زدہ لاش برآمد ہوگئی، اہل علاقہ نے پولیس کو اطلاع دی،

    چوکی انچارج چوک پھلروان نے موقع پر پہنچ کر مقتول کے بیٹے کو بذریعہ فون اطلاع کی جس پر مقتول کا بیٹا تعظیم اپنے چچا ودیگر رشتے داروں کے ہمراہ اپنے گائوں ملیانوالی سے شام سات بجے گجر پورہ گئے اور پولیس کی موجودگی میں مقتول ولایت علی کی پھولی ہوئی تعفن زدہ لاش جانوروں کی گوبر کے ڈھیر سے نکالی،

    سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کےگھر پر ایف بی آئی کا چھاپہ:اہم دستاویزات ساتھ لے گئے

    مقتول کے ورثاء کا کہنا ہے کہ پولیس نے پیٹی بھائی پولیس حبیب اور دیگر ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا، بااثر ملزمان صلح کیلئے اور کیس واپس لینے کیلئے دبائو ڈال رہے ہیں اور انکار کی صورت میں مقتول کے اکلوتے بیٹے مدعی مقدمہ محمد تعظیم کو بھی قتل کئے جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے، مقتول کے ورثاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے معاملے کا نوٹس لینے اور مدد کی اپیل کی ہے

  • سیاست اوراقتدارسےزیادہ ملک کی سلامتی اہم ہے:شیخ رشید

    سیاست اوراقتدارسےزیادہ ملک کی سلامتی اہم ہے:شیخ رشید

    لاہور:سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حالات کی پیش نظر سیاست اور اقتدار سے زیادہ ملک کی سلامتی اہم ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک اور قوم کی سلامتی پر بات کی ہے۔شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کرنا یا پی ٹی آئی کو توڑنے کی منصوبہ بندی کرنا خونی سیاست کا آغاز ہوگا۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ افغانستان کا عدم استحکام پاکستان پر بھی اثرانداز ہوگا جبکہ چین پاکستان کا بھلا سوچ رہا ہے، حکومت کو چاہیئے کہ اس کے اشاروں کو سمجھیں کیونکہ اس وقت ملکی سیاست اور اقتدار سے زیادہ ملک کی سلامتی اہم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی خواہشوں سے من پسند خبریں نہیں بن سکتیں جبکہ ملک بھر میں ایک بار پھر بھتہ اور خودکش حملے شروع ہو گئے ہیں اور معاشی تباہی، سیاسی عدم استحکام، بھتہ اور دہشتگردی کا آغاز انکی سیاست کودفن کردے گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ مشرف کے دور میں چینل لائیسنس دیے گئے تھے لیکن اب مفاد پرست فاشسٹ اسے بند کر رہے ہیں جو اس بات کا ثبوت ہے کہ آج ن لیگ کا بیانیہ دفن ہوگیا ہے۔

    اپنے ایک اور پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ دو ووٹوں کی حکومت،15اتحادی پارٹیوں کے ساتھ بے لگام ہو رہی ہے اور انکا ناکام ایجنڈا عمران خان کو نااہل اور نواز شریف کو اہل کروانا ہے۔