Baaghi TV

Author: +9251

  • کہیں سستے پٹرول کی پیشکش تو کہیں مہنگے پٹرول پر احتجاج

    کہیں سستے پٹرول کی پیشکش تو کہیں مہنگے پٹرول پر احتجاج

    راجستھان: بھارتی ریاست راجستھان میں پیٹرول پمپ مالک نےپلاسٹک کی تھیلیاں جمع کرنےکےعوض سستا پٹرول دینےکا اعلان کردیا۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کےمطابق اشوک کمار نامی پیٹرول پمپ کےمالک نےیہ پیشکش پلاسٹک شاپر کے استعمال کے باعث بڑھتی آلودگی سےنمٹنے کے لیے دی ہے۔

    15 اگست کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    ان کا کہنا ہے کہ شہری استعمال شدہ تھیلیاں جمع کروا کر 1 روپے سستا پیٹرول حاصل کر سکتے ہیں، قدرتی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے اس طرح کی مہم ناگزیر ہے۔پیٹرول پمپ کے مالک نے 15 جولائی سے 3 ماہ کے لیے اس مہم کا آغاز کیا تھا، اس کے لیے انہوں نے ایک ڈیری برانڈ کے ساتھ معاہدہ بھی کیا تھا۔

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر عوام کو ریلیف دینے کا عندیہ دے دیا

    اب تک پمپ پر شہری 700 سے زائد پلاسٹک کی تھیلیاں جمع کروا کر سستا پیٹرول حاصل کر چکے ہیں۔پیٹرول پمپ کے مالک کا کہنا ہے کہ ابھی لوگوں میں معلومات کی کمی کے باعث اچھا فیڈبیک نہیں مل رہا، اس لیے ممکنہ طور پر اس مہم کو مزید 6 ماہ جاری رکھیں گے۔

    جبکہ دوسری طرف نگلادیش میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے اور ہزاروں مظاہرین نے فیول اسٹیشنز کا گھیراؤ کرلیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش کی حکومت نے پٹرول کی قیمت میں 51.7 فیصد اور ڈیزل کی قیمت میں 42.5 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔ پٹرول 89 ٹکا سے بڑھ کر 135 ٹکا ہوگیا جب کہ ڈیزل کی قیمت 114 ٹکا ہوگئی۔

    حکومت کا پٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لٹر کمی کا اعلان

    وزارت پٹرولیم کا کہنا ہے کہ ریٹیل سطح پر قیمتوں میں تازہ ترین اضافہ تیل کی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں پر سبسڈی کے بوجھ کو کم کرنے کے لیے ہے۔ ملک زیادہ سبسڈی کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

    خیال رہے کہ بنگلادیش کی تاریخ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں یہ بلند ترین اضافہ ہے۔ جس کے بعد ملک بھر میں ہنگامے پھوٹ پڑے اور ہزاروں مظاہرین نے فیول اسٹیشنز کا گھیراؤ کرلیا۔

  • رنبیر کپور بہترین شوہر اور کو ایکٹر ہیں عالیہ بھٹ

    رنبیر کپور بہترین شوہر اور کو ایکٹر ہیں عالیہ بھٹ

    اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے شوہر رنبیر کپور کے حوالے سے حال ہی میں کہا ہے کہ میرا شوہر میرا بہترین دوست ہے اور شادی کے بعد ہم دونوں کے درمیان کچھ بھی نہیں بدلا. رنبیر کپور بالکل ویسا ہی جیسا شادی سے پہلے تھا. اداکارہ کہتی ہیں کہ میں اپنے شوہر کی جتنی بھی تعریف کروں کم ہے. میرا شوہر بطور شوہر اور بطور انسان آئیڈیل ہے. اس نے مجھے ہمیشہ ہی بہت زیادہ سپورٹ کیا ہے اور مجھے رنیبر ہر وقت ہنساتا رہتا ہے.جو مجھے تحفظات تھے شادی سے پہلے وہ سب کے سب دور ہو گئے ہیں. عالیہ بھٹ نے کہا کہ رنبیر کپور بطور اداکار

    اور کو سٹار بھی بہت اچھے ہیں ان کے ساتھ کام کرنا بہت آسان ہے. رنبیر سیٹ پر بہت زیادہ خاموش اور پرسکون ہوتے ہیں. ان کی موجودگی میں آپ کو ایسا نہیں لگتا کہ آپ کسی سٹار کے ساتھ کام کررہے ہیں. عالیہ بھٹ نے مزید یہ بھی کہا کہ رنبیر کپور اپنے کردار کے لئے بھرپور تیاری کرتے ہیں ان کے ساتھ کام کررہے ہوں توان کے سامنے والے میں ایک الگ ہی انرجی آجاتی ہے. یاد رہے کہ رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ نے فلم براہمسٹرا میں‌ کام کیا ہے فلم بہت جلد ریلیز ہو نے والی ہے. عالیہ بھٹ نے ہالی وڈ میں‌ بھی کام کیا ہے انہوں نے اپنی پہلی فلم کی شوٹنگ کروا دی ہے اب انہیں فلم کی ریلیز کا انتظار ہے.

  • شہباز گل کا ڈرائیور بھی ڈرامے باز نکلا

    شہباز گل کا ڈرائیور بھی ڈرامے باز نکلا

    تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کا ڈائیور بھی ڈرامے باز نکلا.

    شہباز گل گرفتار،بغاوت کا مقدمہ درج

    وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کوجب گرفتار کیا گیا توواقعہ کے فوری بعد شہباز گل کے ڈرائیور کے دونوں ہاتھ اوربازو بالکل سہی سلامت تھے۔ بعد میں کالی سیاسی والی پٹی چڑھا لی۔ شاید موبائل فون اٹھانے سے ہاتھ زخمی ہوگیا ہو۔

    شہباز گل کے خلاف اداروں کیخلاف بیان بازی اور عوام کو اداروں کیخلاف اکسانے پر بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے.

    پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا ڈرائیور واقعہ کے وقت بالکل ٹھیک تھا پھر اچانک اس نے اپنے کپڑے چاک کر دیئے اور ہاتھ میں پٹی باندھ لی ،اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ اس پر تشدد کیا گیا ہے کہ حالانکہ دیکھا جا سکتا ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کرنے کے واقعہ کے بعد ان کا ڈرائیور بالکل ٹھیک تھا اور ہاتھ میں موبائل فون تھامے ہوئے تھا.

    پی ٹی آئی کارکن کا سوشل میڈیا پر فوج مخالف مہم چلانے کا اعتراف،ویڈیو سامنے آ گئی

     

    پی ٹی آئی کے ڈرائیور اور کارکن بھی اپنے لیڈر اور رہنماوں کے نقش قدم پر جل نکلے ہیں ، ڈرامے بازی تو کوئی ان سے سیکھے!،

     

    عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزامسرورکی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش

     

    کچھ عرصہ قبل شہباز گل کا موٹر وے پر حادثہ ہو گیا .جسے پی ٹی آئی نے یہ رنگ دیا کہ شہباز گل کو مارنے کی کوشش کی گئی ہے اور حادثے کے بعد شہباز گل اپنی گاڑی کے پاس حشاش بشاش کھڑے تھے لیکن تھوڑی دیر بعد ان کے پورے بازو پر پٹی چڑھ گئی جو کئی دن تک ان کے بازو پر رہی.

  • مومل شیخ منفی کردار میں نظر آئیں گی

    مومل شیخ منفی کردار میں نظر آئیں گی

    سینیر اداکار جاوید شیخ کی بیٹی اور اداکار شہزاد شیخ کی بہن مومل شیخ نےاب تک جتنا بھی کام کیا ہے وہ نوٹس کیا گیا ہے. ان کا اداکارہ آئزہ خان کے ساتھ ڈرامہ سیریل یاریاں سپر ہٹ ہوا تھا.مومل نے اس میں پازیٹیو اور تابعدار بیٹی کا کردا ادا کیا تھا. اب مومل شیخ منفی کردار کرتی ہوئی نظر آئیں گی. ڈرامہ سیریل دراڑ میں مومل شیخ منفی کردار ادا کررہی ہیں.اس کردار کے زریعے وہ اس بار اپنی صلاحیتوں کو ایک اور انداز سے منوانے جا رہی ہیں. اس ڈرامے میں مومل شیخ کے ساتھ سید جبران نظر آرہے ہیں اس کے علاوہ امر خان بھی اہم اور مرکزی کردار ادا کررہی ہیں. مومل شیخ نے بالی وڈ کی فلم ہیپی بھاگ جائیگی میں بھی کام کیا تھا اس کے

    علاوہ وہ ریمپ پر واک کرتی بھی دکھائی دیتی ہیں.مومل نے مشک، کدورت، سلسلے ، مجھے خدا پر یقین ہے جیسے ڈراموں میں اپنی صلاحیتوں کو لوہا منوایا ہے. مومل شیخ نے نادر نواز سے شادی کی ان کے دو بچے ہیں.اداکارہ مومل شیخ نے 2018 میں فلم ” وجود” کو پروڈیوس کیا اس میں دانش تیمور اور سعیدہ امتیاز نے مرکزی کردار ادا کئے تھے. اداکارہ کے دیگر معروف ڈراموں میں یہ زندگی ہے ، میرات العروس،قدرت، زارا اور مہروانساء ،سلسلے،میں تم اوروہ، خاص اور دمسا کے نام قابل زکر ہیں.

  • سید جبران کا ڈرامہ سیریل دراڑ میں کردار کیسا ہے؟

    سید جبران کا ڈرامہ سیریل دراڑ میں کردار کیسا ہے؟

    ڈرامہ سیریل ”دراڑ” جو کہ دس اگست کو جیو ٹی وی سے آن ائیر کیا جارہا ہے سید جبران کے پرستار ان کو دیکھنے کے لئے بےتاب ہیں. سید جبران نے جب سے فلم گھبرانا نہیں ہے میں کامیڈی کردار کیا ہے ان کے مداح ان کو مزید بھی ایسے ہی کرداروں میں دیکھنا چاہے ہیں. سید جبران سے ہم نے پوچھا کہ آخر دراڑ میں ان کا کردار کس قسم کا ہے توانہوں نے بتایا کہ یہ کردار اس قسم کا ہے کہ جس کو دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ یہ انسان زور زبردستی پر یقین نہیں رکھتا بلکہ بات چیت کرکے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کرتاہے. سید جبران نے کہا کہ

    میرا کردار ایسا ہے کہ جس کے مطابق میں بہترین شوہر ، بہترین داماد اور بہترین انسان ہوں. یہ ایک ایسا مرد ہے جو عام مردوں‌کی طرح سخت رویہ اپنانے پر یقین نہیں رکھتا اس کو پتہ ہے کہ اسکی شخصیت کیسی ہے وہ پیار سے بات کرکے نہ صرف اپنی بات منوا لے گا بلکہ جو چاہتا ہے وہ بھی اسکو مل جائیگا اس لئے وہ زور زبردستی کو پسند نہیں کرتا. سید جبران نے بتایا کہ جیسا کہ ہر انسان میں خامیاں خوبیاں ہوتی ہیں اسی طرح سے اس کریکٹر کی بھی خوبیاں خامیاں ہیں وہ خامیاں‌اس‌کو‌کس‌طرف‌لیکر‌جاتی‌ہیں یا اسکی زندگی میں کیا تبدیلیاں لاتی ہیں اس کو جاننے کے لئے آپ سب کو میرا ڈرامہ دراڑ دیکھنا ہو گا یہ ڈرامہ اور اسکی کہانی روٹین سے ہٹ کر ہے.

  • لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اور صوبائی مشیر داخلہ کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ

    لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اور صوبائی مشیر داخلہ کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ

    کوئٹہ:کورکمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اور صوبائی مشیر داخلہ نے آج سنٹرل پولیس آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا ہے۔اور صوبے میں امن اومان کی صورت حال کا جائزہ لیا

    سنٹرل پولیس آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اپنے دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے دسویں محرم الحرام کے لئے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پرہدایات بھی جاری کیں ، جبکہ پولیس کے اعلیٰ حکام نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات اور تیاریوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

    قطری شہزادے کے خط کے بعد برطانوی شہزادی کے خط کے چرچے

    سنٹرل پولیس آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں ہونے والی بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ صوبے بھر میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کےلئے پولیس کے20ہزارسےزائد اہلکار تعینات کئےگئے ہیں تاہم ضرورت پڑنے پر پاک فوج اورایف سی کی خدمات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

    وزیراعظم کا قطری امیرکوٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

    سنٹرل پولیس آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرمیں ہونے والی اس بریفنگ میں کورکمانڈرکوئٹہ کو بتایا گیا کہ صوبے کے حساس اضلاع میں سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی کئی ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے محرم الحرام کے جلوسوں کی براہ راست مانیٹرنگ کی جارہی ہے جبکہ جلوسوں کے روایتی راستوں اور مجالس کے مقامات کے آس پاس علاقوں میں واقع ہوٹلز وغیرہ پر کڑی نظر رکھی گئی ہے۔

    چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے اچانک ملاقات،بھارت پریشان

    اسکے علاوہ صوبائی سطح پر مرکزی کنٹرول روم کے علاوہ ڈویڑنل اور اضلاع کی سطح پر بھی کمانڈ اینڈ کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں۔

    اس موقع پرکورکمانڈرکوئٹہ کو بتایا گیاکہ دسویں محرم پر کوٹئہ میں 15 جلوس اور آٹھ مجالس منعقد ہونگے جن کی سکیورٹی کے لئے پولیس کے 5ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایمرجنسی پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے۔

    سنٹرل پولیس آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرمیں ہونے والی اس بریفنگ میں کورکمانڈرکوئٹہ کو بتایا گیا کہ سیکورٹی کے حوالے سے تمام انتظامات کی مانیٹرنگ بھی جاری ہے،اس موقع پر کمانڈر 12 کور اور صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء نے محرم الحرام کے لئے سکیورٹی اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی تعریف کی۔

    خیال رہے کہ آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ ،ائی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • اکشے کمار نے اپنی بہنوں کو لکھنئو میں کروائی شاپنگ

    اکشے کمار نے اپنی بہنوں کو لکھنئو میں کروائی شاپنگ

    اکشے کمارآج کل اپنی فلم ”رکشا بندھن ” کی پرموشنز میں مصروف ہیں۔ آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں بھومی پیڈنیکر، سہجمین کور، دیپیکا کھنہ، سعدیہ خطیب، اسمرتی سری کانت نے اہم کردار ادا کئے ہیں کہانی ایک بھائی اور اس کی بہنوں کے درمیان غیر مشروط بندھن کے گرد گھومتی ہے۔بالی وڈ کے کھلاڑی نے اپنی آن سکرین بہنوں کو کروائی شاپنگ۔ اکشے کمار اپنی آن اسکرین بہنوں کو نوابوں کے شہر میں خریداری کے لیے لے گئے، اکشے کمار نے اس حوالے سے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک وڈیو شئیرکی جس کا کیپشن انہوں نے یہ لکھا کہ
    "آج لے آیا اپنی بہنوں کو نوابوں کے شہر، لکھنؤ شاپنگ کرنے۔ اکشے کمار کی وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اکشے کمار اپنی آن سکرین بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور وہ کپڑوں کی خریداری کررہی ہیں۔

    اکشے کمار کا اپنی فلم کی تشہیر کا یہ اندازان کے مداھوں کو کافی بھایا۔ رکشا بندھن کے ٹریلر میں، اکشے کو اپنی بہنوں کی وجہ سے اپنی گرل فرینڈ (بھومی پیڈنیکر) سے جھگڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ وہ چاہتا ہے کہ پہلے اس کی چار بہنوں کی شادی ہو جائے اور پھروہ شادی کے بندھن میں بندھے،اس کے آگے کیا ہوتا ہے یقینا اسکے لئے فلم دیکھنا ہو گی۔ یاد رہے کہ فلم رکشا بندھن گیاراں اگست کو ریلیز ہو رہی ہے اس فلم کے ساتھ عامر خان کی فلم لال سنگھ چڈھا بھی ریلیز ہورہی ہے۔

  • ڈرامہ سیریل دراڑ کی پہلی قسط کل نشر ہو گی

    ڈرامہ سیریل دراڑ کی پہلی قسط کل نشر ہو گی

    ڈرامہ سیریل ‘دراڑ’ دس اگست سے جیو ٹی وی سے آن ائیر ہو نے جا رہا ہے۔ ڈرامے کی کاسٹ میں سید جبران ، مومل شیخ ، امر خان، بہروزسبزوری ، شاہین خان اور صاھبہ ہاشمی و دیگر شامل ہیں۔ دراڑ کو شہرزادے شیخ نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ لکھا مصباح نوشین نے ہے۔ اسد قریشی اور عبداللہ کادوانی کے اس ڈرامے کے لئے انتظار کی گھڑیاں ختم ہو رہی ہیں آئندہ روز اس ڈرامے کی پہلی قسط نشر کی جا رہی ہے۔ اداکارہ و مصنفہ امر خان کی رواں برس دم مستم بھی ریلیز ہو چکی ہے اس فلم نے شائقین کے دل نہیں جیتے۔ اس فلم سے امر خان نے ڈیبیو کیا تھا۔ ان کے ساتھ عمران اشرف تھے ان کی بھی یہ پہلی فلم تھی۔ فلم کی کہانی میں کافی جھول

    ہونے کی وجہ سے اسے شائقین نے رد کردیا۔ دوسری طرف فلم گھبرانا نہیں ہے میں سید جبران کے کردار نے شائقین کو ان کا دیوانہ بنا دیا۔ سید جبران کی یہ پہلی فلم تھی اور انہوں نے پہلی بار کامیڈی کردار کیا۔ فلم گھبرانا نہیں ہے کی کامیابی کا زیادہ کریڈٹ سید جبران کو ملا جبکہ اس فلم کے ہیرو زاہد احمد تھے ان کی بھی یہ پہلی فلم تھی۔ یوں امر خان اور سید جبران فلموں کے بعد اس ڈرامے کے ساتھ چھوٹی سکرین پر واپسی کررہے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ امرخان ، سید جبران اور مومل شیخ کی جوڑی شائقین کو کتنی پسند آتی ہے۔دراڑ ڈرامہ میں مومل شیخ منفی کردار میں نظر آئیں گی۔

  • مولانا طارق جمیل کو پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلینی چاہیے جواد احمد

    مولانا طارق جمیل کو پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلینی چاہیے جواد احمد

    گلوکار اور برابری پارٹی کے چئیر مین جواد احمد نے مولانا طارق جمیل کو دیدیا ہے ایک مشورہ انہوں نے کہا ہے کہ مولانا طارق جمیل کو اب پاکستان تحریک انصاف میں باقاعدہ شمولیت اخیتار کرلینی چاہیے۔ مولانا طارق جمیل پی ٹی آئی کے ساتھ قربت کی وجہ سے کافی تنقید کا نشانہ بنائے جارہے ہیں۔حال ہی میں جب مولانا طارق جمیل اور عمران خان کی ملاقات کی تصویر سامنے آئی تو مولانا پر کافی تنقید کی گئی۔ طارق جمیل اس وقت ٹویٹر پر ٹرینڈ بھی کررہے ہیں سب ہی ان کی سیاست میں دلچپسی پر نالاں نظر آرہے ہیں. اسکے علاوہ بھی مولانا عمران خان کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں کے سربراہوں کے حوالے سے متنازعہ بیانات دے رہے ہیں۔ جواد احمد جہاں مولانا طارق جمیل کو آڑھے ہاتھوں لے رہے ہیں وہیں وہ پاکستان تحریک انصاف

    کے چئیر مین کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔عمران خان نے حال ہی میں محرم الحرام کے حوالے سے جب ایک ٹویٹ کی تو برابری پارٹی کے چئیر مین جواد احمد نے ایک سخت قسم کی ٹویٹ کی اور لکھا کہ
    عمران خان جیسامنافق ہمیں امام حسین رضی اوریزیدکےقصےسنانابندکرے۔ حسین غریب اورکمزورلوگوں کےلۓکھڑےہوۓتھے،عمران اپنی کرسی کےلۓملک میں فسادپھیلارہاہے۔ حسین اپنےبچوں کےساتھ یزیدی فوج سےلڑےتھے۔عمران اپنےبچےیہودیوں کےگھررکھ کرخوداسلام کےنام پرپاکستانیوں کےبچوں کوآپس میں لڑوارہاہے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف اور یو اے ای کے صدر کا ٹیلیفونک رابطہ

    وزیراعظم شہباز شریف اور یو اے ای کے صدر کا ٹیلیفونک رابطہ

    اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدر یو اے ای شیخ محمد بن زید النہیان کا ٹیلیفونک رابطہ، وزیراعظم نے امارات میں حالیہ سیلاب میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

    متحدہ عرب امارات کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں سیلاب اور ہیلی کاپٹر حادثے پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔

    قطری شہزادے کے خط کے بعد برطانوی شہزادی کے خط کے چرچے

    دونوں رہنماؤں نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اور قریبی برادرانہ تعلقات کے فروغ کا اعادہ کیا۔

    گفتگو کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک ارب ڈالر سرمایہ کاری کے حالیہ اماراتی اعلان کا خیرمقدم کیا۔

    وزیراعظم کا قطری امیرکوٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

    یاد رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم محمد شہباز شریف اور قطرکےامیرشیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔شہبازشریف نے قطری شہزادے کو سلام کہا اورپھراس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلیفونک رابطے میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ قطر اور پاکستان کے درمیان قریبی اور خوشگوار تعلقات ہیں، قطر میں موجود 2 لاکھ سے زائد پاکستانی قطر اور پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

    چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے اچانک ملاقات،بھارت پریشان